Apna Hyderabad

  • Home
  • Apna Hyderabad

Apna Hyderabad Hyderabad (Sindh) information

04/02/2024

*حيدرآباد حيدرآباد آهي*

31/12/2023

حیدرآباد پکا قلعہ شاہی بازار کی حاجی ربڑی جس کی پوری دنیا میں دھوم ہے لوگ دور دور سے آتے ہیں ربڑی کھاتے بھی ہیں اور دوستوں رشتے داروں کے لیے لے کر بھی جاتے ہیں ربڑی کیسے بنائ جاتی ہے عامر زیدی کی زبانی کیمرہ مین راحیل شاہ کے ساتھ جی ٹی وی نیوز پر

15/12/2023
06/12/2023
Hyderabad (Sindh) Pakistan Old Memories
05/12/2023

Hyderabad (Sindh) Pakistan Old Memories

Old Memory of Hyderabad (Sindh) Pakistan.
30/11/2023

Old Memory of Hyderabad (Sindh) Pakistan.

Old Hyderabad (Sindh) Pakistan.
23/11/2023

Old Hyderabad (Sindh) Pakistan.

07/09/2023

18/08/2023

سندھ ہائیکورٹ

جماعت اسلامی کراچی اور اس کے منتخب نمائندوں نے بلدیاتی اداروں میں ٹرانزٹ آفسران کی تقرری کے خلاف درخواست

درخواست امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سیف الدین سمیت 9 ٹاؤن چیئرمینز نے دائر کی

عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری

عدالت نے 22 ستمبر تک فریقین سے جواب طلب

___
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا

آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 کے تحت مقامی حکومتوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے، درخواست

حکومت سندھ نے جماعت اسلامی کی جدوجھد کے بعد ڈھائی سال کی تاخیر سے بلدیاتی الیکشن کروائے، درخواست

15 جون کو میئر اور ٹاؤن چیئرمین سمیت منتخب نمائندوں کی حلف برداری بھی ہو چکی ہے، درخواست

حکومت سندھ نے بدنیتی کی بنیاد پر بلدیاتی افسر تعینات کر دیے، درخواست

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 کے سب سیکشن 2 میں ترمیم کر کے ٹرانزٹ آفسران تعینات کر دیے، درخواست

ان افسران کی تعیناتی سے منتخب نمائندوں پر انتظامی اور مالیاتی اختیارات منجمد کر دیے گئے،

اس ترمیم سے بلدیاتی ادارے معطل ہو کر رہ گئے ہیں، درخواست

حکومت سندھ کا یہ اقدام آئین پاکستان اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی ہے، درخواست

حکومت سندھ کے اس عمل کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست

18/08/2023

حیدرآباد: 18اگست 2023

سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

تھانہ سٹی حیدرآباد

ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفرعلی خالدی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلشیر ولد محمد سلیم زات قاضی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے ( 4 ) شراب کی بوتلیں برآمد۔

گرفتارملزم کے خلاف تھانہ سٹی حیدرآباد پر 3/4 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

ملزم پہلے بھی تھانہ مکی شاہ حیدراباد کے مقدمہ الزام نمبر 41/2023 زیردفعہ 9 / A میں چالان ہو چکاہے

گرفتار ملزم سے مزید انویسٹیگیشن جاری

18/05/2023

گورنمنٹ کالج حیدرآباد جس کا نام کسی دؤر میں ڈی جی نیشنل کالج تھا۔ یہ کالج ایک ہندو فلنتھراپسٹ اور انسان دوست دیا رام گدومل کی کاوشوں اور کوششوں کے نتیجے میں وجود میں آیا۔ جس کی وجہ سے اس کا ڈی جی نیشنل کالج رکھا گیا۔ 1917 میں قائم ہونے والا یہ کالج جب اپنے 100 سال پورے کر رہا تھا تو کچھ لوگوں کو یہ خیال آیا کہ اس کو اپگریڈ کروا کر یونیورسٹی کا درجہ دلوایا جائے۔ تو ان کی یہ بات سنی گئی اور پوری کی گئی کیوں کہ حیدرآباد کے رہائشی اور سیاسی پارٹیاں سب کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ حیدرآباد کے باشندوں کو ایک شہری یونیورسٹی دی جائے۔ جس کے نتیجے میں 2018 میں گورنمنٹ کالج حیدرآباد ایکٹ پاس کرواکے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بنا دیا گیا۔ اور اس کے کالج سیکشن کو اپنے لیے خطرہ سمجھ کر اس کا کاسٹ سینٹر بند کروادیا گیا۔ اور بجٹ بوک سے اس کا نام نکال دیا گیا۔ اس کی ایس این ای ختم کر دی گئی۔ جس کے بعد لوگوں میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ پڑی۔ اور بہت سارے اساتذہ نے اپنا ٹرانسفر کروانے میں اپنی بہتری سمجھی۔ اور پھر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ اس کے کالج سیکشن کی ایڈمیشنز کو آدھا کر دیا گیا۔ اور ٹیک اور کرنے والوں کا حکم ہوا کہ 500 ایڈمیشنز سے زیادہ نہ کی جائیں۔ خیر پھر بھی کچھ سو ڈیڑھ اوپر ایڈمیشنز تو کی گئیں مگر 22 سیکشنز سے گھٹا کر 14 اور پھر 8 اور پھر اسی سال 2023 کے شروع میں پرانے اکیڈمک بلاک کی مین بلڈنگ سے شفٹ کر کے کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کو دی گئی بلڈنگ میں ایک کمرہ نیچے انٹر کلاس کے لیے اور 3 کمروں پے مشتمل اوپر فرسٹ ایئر کی کلاسوں کو چلانے کے لیے ایک چھوٹی سی جگہ دی گئی۔ اور 2700 سے 3500 انرولمینٹ رکھنے والا کالج سکڑ کر 4 کمروں کے گھٹن والے ماحول میں چلنے لگا ہے۔ اب نیا بجٹ آنے کو ہے۔ اور میری یہ اعلیٰ حکام سے خاص طور پے سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، چیف سیکرٹری، وزیر تعلیم سید سردار شاہ صاحب اور چیف منسٹر سائیں مراد علی شاہ صاحب سے گذارش ہے کہ اس تاریخی کالج کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ اس کا نیا کاسٹ سینٹر کھول کر اس کو گورنمنٹ کالج حیدرآباد یا اس تاریخی ادارے کے محسن دیارام گدومل کے نام ڈی جی نیشنل کالج کے طور پے بحال کیا جائے۔

29/03/2023

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ) بھنبوراور منصورہ کے آثارے قدیمہ کے نوادرات کی نمائش جوکہ 20مارچ کوشروع والی بسنت ھال کلچرل سینٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام 'منعقیدہ ہونے والی نمائش رمضان المبارک کے پورے مہینےجاری ھے

Lĺ بارہ رہے گی- نمادیکھنbےقدیم نوادرات کے علاوہ معروف آرٹسٹ صادقین کے فنے خطاطی کے سورہ رحمان کے دو فن پارے بھی رکھے گئے ہیں جوکہ دیکھنbے و الوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا حامل ہے - نمائش کا بنیادی مقصدسندھ کی قدیم تاریخ سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا اور انہیں تاریخی معلومات فراہم کرنا ہے - ڈویزنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد سوائی خان چھلگری نے بھی بسنت ہال کلچرل سینٹرحیدرآباد کا دورہ کیا اور وہاں لگائی گئی نمائش دیکھی- انہوں نے نمائش کے انعقاد پر بسنت ہال کلچرل سینٹر کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ بسنت ہال میں اس قسم کی صحتمند سرگرمیوں سے ناصرف حیدرآباد بلکہ صوبے کے دیگر شہروں سے آنے والے لوگوں کو بھی استفادہ ہوگا -انہوں نے کہا کہ بسنت کلچرل سینٹر حیدرآباد ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے - اس موقع پرسندھ انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالحمید آخوند اوربسنت ہال کلچر ل سینٹر حیدرآباد کی انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹرمس صوبیہ بھی موجود تھیں- ر

29/03/2023

*وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی کرنے کی درخواست کر دی، نیپرا 3 اپریل کو سماعت کرے گا*

نیپرا کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کی گئی ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4 روپے 45پیسے فی یونٹ تک جبکہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی یہ درخواستیں ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہیں۔

نیپرا 3 اپریل کو سماعت کرے گا، منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر اوسطاً اپریل سے جون تک ساڑھے چار روپے فی یونٹ تک کا اضافہ منتقل ہو سکتا ہے.

انتقال پر ملال ریجنل پولیس حیدرآباد آفس کے ہیڈ کلرک محمد سہیل محرم پڑھیاڑ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے جسکی نماز جن...
11/03/2023

انتقال پر ملال
ریجنل پولیس حیدرآباد آفس کے ہیڈ کلرک محمد سہیل محرم پڑھیاڑ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے جسکی نماز جنازہ تدفین انکے آبائی گاؤں ٹنڈوحیدر شہر سے نزدیک ٹنڈوغلام محمد میں آج رات بروز ہفتہ ساڑھے سات بجے ہوگی تمام دوست و احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔

Address


Telephone

+923332653817

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Hyderabad:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share