SHK Virtual Academy

SHK Virtual Academy Writer/Social Media Marketing Expert/Consultant

27/03/2024

جو اپنے ہدف کے لئے اپنا سب کچھ داؤ پہ لگا دیتا ہے، وہ کبھی نہیں ہارتا۔

جب تک آپ کے پاس داؤ پہ لگانے کو کچھ نہ کچھ باقی ہے، ہار نہیں ماننی۔

جب کچھ نہ رہے تو یاد رکھیں آپ کے پاس آپ کا خواب تو ہے۔

بس اس خواب کے لئے، لگے رہیں۔

ہارتا بس وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے۔

25/03/2024

Consistent Action
یعنی مستقل عمل اس دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے۔یہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ طاقت کسی خاص انسان یا طبقے تک محدود نہیں بلکہ ہر شخص اس طاقت کا مالک ہے۔کوئی بھی شخص اس طاقت کو استعمال کرکے کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے۔

اپنی زندگی کے حوالے سے ہم سبھی کے مختلف گولز ہوتے ہیں،ہم زندگی میں بہت کچھ اچیو کرنا چاہتے ہیں اور بڑا انسان بننا چاہتے ہیں

مگر کیا سارے بن پاتے ہیں؟
یقیناً نہیں!

جانتے ہیں اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟
اپنے خوابوں کو حقیقت میں نہ بدل سکنے کی سب سے وجہ اسی طاقت کو استعمال نہ کرنا ہے۔

کبھی آپ نے کوئی ایسا شخص دیکھا ہے جو سالوں سال ایک ہی کام کرتا رہا ہواور وہ ناکام ہوا ہو،اسے نتائج نہ ملے ہوں یا پھر اس کے معاشی حالات نہ سنورے ہوں۔

ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ آپ کسی کام کو لمبے وقت تک اپنا وقت،توانائی،توجہ اور محنت دیں اور وہ کام آپ سے بے وفائی کر جائے،دنیا میں آپ کی شناخت نہ بنے اور آپ کے معاشی حالات نہ سنوارے۔

سید حسنین کاظمی

25/03/2024

زندگی سٹیج پہ ہے۔
پردے کے پیچھے موت ہے۔
اصل بہادری سٹیج پہ آنے میں ہیں۔

زندگی میدان میں ہے۔
یہ جانتے ہوئے کہ میرے جیتنے کا کوئی چانس نہیں، پھر بھی میدان میں اترنے کا حوصلہ دکھانا زندگی ہے۔

ہارنے سے بچنا زندگی نہیں۔ ہارنے کا یقین ہونے کے باوجود کھیل میں کود پڑنا زندگی ہے۔

یاد رکھئے، ایک بار سٹیج پہ آجانے کے بعد آپ واپس کبھی اس “سیف” جگہ پہ نہیں بیٹھ سکتے جہاں سے آپ نے سٹیج پہ آنے کی جرات دکھائی تھی۔

یہ جرات کبھی آپ کو پہلے جیسا نہیں رہنے دے گی۔ آپ کو اندر سے پتہ ہوگا کہ ہارنے کے باوجود، آپ کا اعتماد بڑھا ہے۔ آپ نے کچھ نہ کر کے بھی بڑی کارکردگی دکھائی ہے۔

جب آپ کو پتہ ہو کہ نتائج پہ آپ کا ذرا بھی کنٹرول نہیں ہے، پھر بھی آپ لوگوں کی پرواہ کئے بغیر، سٹیج پہ آجاتے ہیں تو پھر تماشائیوں کی تنقید، ہوٹنگ، مجمعے کی طرف سے حوصلہ شکنی، اور طعنے آپ کا کچھ نہیں بگاڑ پاتے۔

آپ کو اندر سے پتہ ہوتا ہے کہ آپ پہلے والے نہیں رہے۔ آپ جان جاتے ہیں کہ آپ پہلے سے بہتر ہیں۔ آپ کی خود آگہی، یقین، موٹی ویشن، انرجی، تکنیک، صلاحیت، اور خود پہ بھروسہ، سب کچھ بڑھ رہا ہوتا ہے۔

اسی طرح، ہار جیت سے آزاد ہو کے، حوصلہ دکھاتے ہوئے، بار بار گرنے کے باوجود، جب آپ میدان میں آتے رہیں گے، تو میرا وعدہ ہے ایک دن آپ میدان مار لیں گے۔

24/03/2024

کمپاؤنڈ ایفیکٹ

دو دن پہلے پوسٹ شئیر کی تھی کہ نیٹ فلکس کو خریدنے والے اگر آج سے سترہ سال پہلے اتنے ہی پیسوں سے نیٹ فلکس کے شئیر خریدتے تو آج ان کے پاس لاکھوں ڈالر ہوتے۔

اس پوسٹ کا مقصد بس رائے جاننا تھا کہ عمومی رائے کمپاؤنڈ ایفیکٹ کے بارے میں آتی ہے کہ نہیں؟

ماہرین نفسیات اس بات کا تجربہ رکھتے ہیں کہ ایک عام شخص کمپاؤنڈ ایفیکٹ نامی چیز کو یا تو جانتا ہی نہیں ہے یا اگر جانتا ہے تو اپنی نااہلی اور سستی کی وجہ سے اس پر عمل کرنے کا کبھی نہیں سوچ سکتا۔

یہی کمنٹس میں نظر آیا

سب نے کہا ہم نے سترہ سالوں میں دس ڈالر کے حساب سے پیسے لگائے ہیں اکھٹے پیسے تو کبھی تھے ہی نہیں۔

بات تو سچ ہے۔ اور یہی کمپاؤنڈ ایفیکٹ کہتا ہے۔

اس کے مطابق ایک شخص کے پاس پوٹینشل ہوتی ہے لیکن وہ ادھر اُدھر اتنا مصروف ہوتا ہے کہ وہ اپنی پوٹینشل کو کام میں لا ہی نہیں سکتا اور کچھ سالوں بعد جب اس کی پرسنالٹی کو دیکھا جائے تو وہ اس کی پرانی پرسنالٹی کے یکسر الٹ بن چکی ہوتی ہے۔

وہیں پر کچھ لوگوں میں پوٹینشل کچھ خاص نہیں ہوتا مگر وہ لگن کے ساتھ لگے رہتے ہیں اس لگے رہنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کچھ سالوں بعد ان کی پرسنالٹی اتنی بہتر بن جاتی ہے کہ اس میں پوٹینشل خود بخود آنا شروع ہو جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ

معاشیات میں آپ کی زندگی کا سب سے مشکل سٹیپ پہلے ہزار ڈالر کمانا ہیں ان کو کمانے کے لئے آپ کو بے تحاشا محنت کرنا پڑتی ہے فزیکل کرنی پڑے یا مینٹل ، لیکن محنت کے بعد آپ کو ہزار ڈالر ملتے ہیں۔

پھر اس ہزار سے اوپر دس ہزار کا بیرئیر آ جاتا ہے یہ پہلے ہزار جتنا ہی مشکل ہوتا ہے لیکن جب کوئی شخص ہزار سے آگے پہنچ چکا ہو تو اس کے لئے دس ہزار آسان بن جاتا ہے اور معاشیات میں یہ ان دیکھا قانون ہے کہ آپ کے لئے پہلے ملین ڈالر کمانا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے وہیں پر پہلے ملین سے پہلے دس ملین تک جانا آسان ترین کام ہے۔

حالانکہ ملین سے دس ملین کا فرق زمین آسمان کا فرق ہے لیکن کمپاؤنڈ ایفیکٹ اس کو آسان بنا دیتا ہے۔

یہی حساب علم کا ہے۔

آج آپ کی عمر چودہ سال ہے لیکن آپ پریشان ہیں کہ آپ کے پاس دنیا کا علم نہیں ہے۔

فرض کریں آپ کے دوست کی بھی یہی پریشانی ہے۔ اب آپ روز ایک آرٹیکل پڑھنا شروع کرتے ہیں وہیں پر آپ کا دوست کہتا ہے کہ یہ مشکل کام ہے اس گول تک پہنچنا آسان نہیں ہے۔

ٹھیک دس سال بعد آپ کے پاس چار ہزار آرٹیکلز کا علم ہوگا اور ان چار ہزار کے ساتھ ہزاروں دوسرے آرٹیکلز کی معلومات ہونگی۔ وہیں پر آپ کے دوست کے پاس کیا ہوگا؟

گلہ، یہ گلہ کہ اتنا علم اس کے پاس فلاں (بہانے) طریقے سے آیا میرے پاس فلاں سہولت نہیں تھی۔

دنیا کے ہر کام میں کمپاؤنڈ ایفیکٹ کا کردار حد سے زیادہ ہے۔

حتی کہ رشتوں اور محبت میں بھی،

حتی کہ آپ کا محبوب ہے آپ اس کی ایک بات کا برا منا کر اس کو دل میں رکھ لیتے ہیں۔ ٹھیک ایک سال بعد وہ ایک بات بڑھ کر ایسی بات بن چکی ہو گی کہ آپ کو سمجھ بھی نہیں آئے گی اور آپ کو اس پسندیدہ شخص سے نفرت ہو چکی ہوگی۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ ایک مسئلے سے نظر چرانا اس کو ضرب دینے کے مترادف ہے۔

زندگی میں اس ایفیکٹ کو کبھی مذاق میں نہیں لینا چاہیے ورنہ یہ ایفیکٹ ہمارا مذاق بنوا دیتا ہے۔

03/02/2024

کسی گاؤں میں تین بھائی رہتے تھے۔ ان کے گھر میں ایک پھلدار درخت تھا جس کا پھل بیچ کر یہ دو وقت کی روٹی حاصل کرتے تھے۔ ایک دن کوئی اللہ والا ان کا مہمان بنا۔اُس دن بڑا بھائی مہمان کے ساتھ کھانے کے لئے بیٹھ گیا اور دونوں چھوٹے بھائی یہ کہہ کر شریک نہ ہوئے کہ ان کو بھوک نہیں۔ مہمان کی مہمان نوازی بھی ہو گئی اور کھانے کی کمی کا پردہ بھی رہ گیا۔

آدھی رات کو جب سب سو رہے تھے مہمان اٹھا اور ایک آری سے وہ درخت کاٹ دیا اور اپنی اگلی منزل کی طرف نکل گیا۔ صبح اس گھر میں کہرام مچ گیا سارا محلہ اس مہمان کو کوس رہا تھا جس نے اس گھر کی واحد آمدن کو کاٹ کر پھینک دیا تھا۔

چند سال بعد وہی مہمان دوبارہ اس گاؤں میں آیا تو دیکھا اس بوسیدہ گھر پر جہاں وہ بطور مہمان ٹھہرا تھا اب عالیشان گھر بن گیا تھا ان کے دن بدل گئے تھے تینوں بھائیوں نے درخت کے پھل نکلنے کے انتظار کی اُمید ختم ہونے پر زندگی کے لئے رزق کے دوسرے اسباب کی تلاش شروع کر دی تھی اور اللہ نے ان کو برکت عطا فرما دی۔

انسان اپنا کمفرٹ زون چھوڑنے کی ہمت نہیں کرتا کبھی قدرت ہمیں اس کمفرٹ زون سے نکالتی ہے کبھی ہمارا امتحان ہی اس زون سے نکلنا بن جاتا ہے جب بھی ہم پر دنیا میں اسباب کا کوئی دروازہ بند ہو جاتا ہے تو ہماری بھی زندگی میں ایک زلزلہ آجاتا ہے ہم سمجھتے ہیں جیسے سب کچھ ختم ہو گیا۔

جب کہ یہ کسی نئی شروعات کے لئے قدرت کا پیغام ہوتا ہے انسان کی فطرت ہے کہ وہ دستیاب صورتحال میں کمفرٹ زون بنا لیتا ہے اور اس سے نکل کر دنیا فتح کرنے سے گھبراتا ہے، جو نہیں گھبراتے اور کمفرٹ زون سے نکل جاتے ہیں وہی فاتحِ زمانہ قرار پاتے ہیں۔

اس لئے کوشش کریں کہ آپ کمفرٹ زون میں خود کو مقید ہونے سے بچائیں،اور ایک کے ایک نیا ہدف مقرر کریں،ایک منزل کو پا لینے کے بعد دوسری کی جستجو میں سرگرداں ہو جائیں۔آگے بڑھنا اور بڑھوتری اختیار کرنا کائنات کا ایک اہم اصول ہے۔وہی لوگ بقا حاصل کر پاتے ہیں جو اس اصول کو سمجھ کر اسی کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں۔

06/08/2023

Small daily steps leads over the period of time stunning results
So please
Don't under estimate the power of small daily Consistent Actions

05/08/2023

A word Degree is really Lucrative
but it can't gives you prosperious Life

05/08/2023

Hey Boss!
Trust me you can't
become Millionaire by
finding Govt Job

04/08/2023
آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں بی ای، بی کام ، ایم کام، بی بی اے، ایم بی اے، انجینئرنگ کے سیکڑوں شعبہ جات میں بے تحاشہ ڈگری...
03/08/2023

آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں بی ای، بی کام ، ایم کام، بی بی اے، ایم بی اے، انجینئرنگ کے سیکڑوں شعبہ جات میں بے تحاشہ ڈگریاں اور اس کے علاوہ چار چار سال تک کلاس رومز میں GP کے لیےخوار ہوتے لڑکے لڑکیاں کونسا تیر مار رہے ہیں؟
آپ یقین کریں ہم صرف دھرتی پر " ڈگری شدہ " انسانوں کے بوجھ میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ یہ تمام ڈگری شدہ نوجوان ملک کو ایک روپے تک کی پروڈکٹ دینے کے قابل نہیں ہیں۔ ان کی ساری تگ و دو اور ڈگری کا حاصل محض ایک معصوم سی نوکری ہے اور بس۔

ٹیوٹا ، ڈاہٹسو ، ڈاٹسن ، ہینو ، ہونڈا ،سوزوکی ، کاواساکی ، لیکسس ، مزدا ، مٹسوبشی ، نسان ، اسوزو اور یاماہا یہ تمام برانڈز جاپان کی ہیں جبکہ شیورلیٹ ، ہونڈائی اور ڈائیوو جنوبی کوریا بناتا ہے ۔ آپ اندازہ کریں اس کے بعد دنیا میں آٹو موبائلز رہ کیا جاتی ہیں ؟ آئی – ٹی اور الیکٹرونکس مارکیٹ کا حال یہ ہے کہ سونی سے لے کر کینن کیمرے تک سب کچھ جاپان کے پاس سے آتا ہے ۔

ایل جی اور سام سنگ جنوبی کوریا سپلائی کرتا ہے۔2014 میں سام سنگ کا ریوینیو 305 بلین ڈالرز تھا ۔ " ایسر " لیپ ٹاپ تائیوان بنا کر بھیجتا ہے جب کہ ویتنام جیسا ملک بھی " ویتنام ہیلی کاپٹرز کارپوریشن " کے نام سے اپنے ہیلی کاپٹرز اور جہاز بنا رہا ہے ۔ محض ہوا ، دھوپ اور پانی رکھنے والا سنگاپور ساری دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے اور کیلیفورنیا میں تعمیر ہونے والا اسپتال بھی چین سے اپنے آلات منگوا رہا ہے۔ خدا کو یاد کرنے کے لیے تسبیح اور جائے نماز تک ہم خدا کو نہ ماننے والوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

دنیا کے تعلیمی نظاموں میں پہلے نمبر پر فن لینڈ، دوسرے نمبر پر جاپان اور تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے ۔ انھوں نے اپنی نئی نسل کو "ڈگریوں " کے پیچھے بھگانے کے بجائے انھیں " ٹیکنیکل " کرنا شروع کردیا ہے۔ آپ کو سب سے زیادہ ایلیمنٹری اسکولز ان ہی ممالک میں نظر آئیں گے۔

وہ اپنے بچوں کا وقت کلاس رومز میں بورڈز کے سامنے ضائع کرنے کے بجائے حقائق کی دنیا میں لے جاتے ہیں ۔ ایک بہت بڑا ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اس وقت سنگاپور میں ہے اور وہاں بچوں کا صرف بیس فیصد وقت کلاس میں گزارتا ہے باقی اسی فیصد وقت بچے اپنے اپنے شعبوں میں آٹو موبائلز اور آئی – ٹی کی چیزوں سے کھیلتے گزارتے ہیں۔

دوسری طرف آپ ہمارے تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کا حال ملاحظہ کریں۔ آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں۔

ہم اسقدر "وژنری " ہیں کہ ہم لیپ ٹاپ اسکیم پر ہر سال 200 ارب روپے خرچ کررہے ہیں لیکن لیپ ٹاپ کی انڈسٹری لگانے کو تیار نہیں ہیں ۔ آپ ہمارے " وژنری پن " کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پوری قوم سی – پیک کے انتظار میں صرف اس لیے ہے کہ ہمیں چائنا سے گوادر تک جاتے 2000 کلو میٹر کے راستوں میں ڈھابے کے ہوٹل اور پنکچر کی دوکانیں کھولنے کو مل جائیں گی اور ہم ٹول ٹیکس لے لے کر بل گیٹس بن جائیں گے۔اوپر سے لے کر نیچے تک کوئی بھی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

آپ فلپائن کی مثال لے لیں ۔ فلپائن نے پورے ملک میں " ہوٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپٹلٹی " کے شعبے کو ترقی دی ہے ۔اپنے نوجوانوں کو ڈپلومہ کورسسز کروائے ہیں اور دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ ڈیمانڈ فلپائن کے سیلز مینز / گرلز ، ویٹرز اور ویٹرسسز کی ہے ۔ حتی کے ہمارا دشمن بھارت تک ان تمام شعبوں میں بہت آگے جاچکا ہے۔

آئی – ٹی انڈسٹری میں سب سے زیادہ نوجوان ساری دنیا میں بھارت سے جاتے ہیں جب کہ آپ کو دنیا کے تقریبا ہر ملک میں بڑی تعداد میں بھارتی لڑکے لڑکیاں سیلز مینز ، گرلز ، ویٹرز اور ویٹریسسز نظر آتے ہیں ۔ پروفیشنل ہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہیں بھی پاکستانیوں کے مقابلے میں دس دس گنا زیادہ ہوتی ہیں اور دوسری طرف لے دے کر ایک " مری " ہی ہمارے لیے ناسور بن چکا ہے ۔جہاں کے لوگوں کو سیاحوں کی عزت تک کرنا نہیں آتی ہے۔

چینی کہاوت ہے کہ " اگر تم کسی کی مدد کرنا چاہتے ہو تو اس کو مچھلی دینے کے بجائے مچھلی پکڑنا سکھا دو "۔ چینیوں کو یہ بات سمجھ آگئی۔ کاش ہمیں بھی آجائے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا تھا کہ " ہنر مند آدمی کبھی بھوکا نہیں رہتا۔ "۔ خدارا ! ملک میں " ڈگری زدہ " لوگوں کی تعداد بڑھانے کے بجائے ہنر مند پیدا کیجیے ۔ دنیا کے اتنے بڑے " ہیومن ریسورس " کی اس طرح بے قدری کا جو انجام ہونا تھا وہ ہمارے سامنے ہے۔

copied from Ruaf ch,wall.

02/08/2023

غریب لوگ وقت بیچ کر امیر ہونا چاہتے ہیں اس لیے وہ غریب ہی رہتے ہیں

امیر لوگ یا امیر ہونے والے لوگ وقت نہیں پروڈکٹ بیچتے ہیں۔اسی لیے وہ امیر بن بھی جاتے ہیں

اس کی وجہ یہ ہے کہ وقت اور توانائی آپ کے پاس محدود ہوتی ہے

آپ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ بارہ گھنٹے بیچ سکتے ہیں
اس کے برعکس پروڈکٹ کی کوئی لمٹ نہیں ہوتی۔

سید حسنین کاظمی

01/08/2023

کسی ایک کام میں جتنا زیادہ آپ کام کرتے ہیں محنت کرتے ہیں

اتنا ہی آپ کواپنی صلاحیتوں پر یقین آنے لگتا ہے۔

بھرپور مشق کے بعد حاصل ہونے والا یقین ہی دراصل Self Confidence ہے ۔






میں نے ہمیشہ سمجھا کہ میری ہی زندگی بکھری ہوئی ہے مگر میں نے جس جس شخص سے بات  تو مجھے اپنے مسائل ہیچ نظر آئے۔۔تب مجھے ا...
01/08/2023

میں نے ہمیشہ سمجھا کہ میری ہی زندگی بکھری ہوئی ہے مگر میں نے جس جس شخص سے بات تو مجھے اپنے مسائل ہیچ نظر آئے۔۔

تب مجھے اندازہ ہوا ہے کہ زندگی ہے ہی ایسی ۔۔یہاں ہر شخص کسی نہ کسی جہدوجہد میں مصروف ہے۔۔۔

یہاں کامل اور مکمل زندگی ہونے کادعوی شاید کوئی نہیں کر سکتا۔

سید حسنین کاظمی

31/07/2023

Don't focus on getting more followers,

Focus on providing more value.

Stop bothering about how long it'll take,

Just focus on being consistent.

Stop bothering about how much money you'll make,

Just keep getting better at your skill.

Focus on what truly matters.

معمولی سی کامیابی پر بھی خود کو انعام دیں:ہمارادماغ ریوارڈ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔یہ ہراس کام کو کرنے میں پرجوش ہو جاتا...
30/07/2023

معمولی سی کامیابی پر بھی خود کو انعام دیں:
ہمارادماغ ریوارڈ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔

یہ ہراس کام کو کرنے میں پرجوش ہو جاتا ہے جس کے اختتام پراسے انعام ملنے کا یقین ہو۔

یہی وجہ ہے کہ ہماری زیادہ تر عادتیں اور سوچ وقتی طور پر حاصل ہونے والی لذت کے گردہی گھومتی ہے۔

لہذا اگر آپ خود کو ہر وقت پرجوش رکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ اپنے تمام اہداف میں کامیابی حاصل کریں تو اپنی چھوٹی سی کوشش کو بھی حقیر او ر بے مول نہ سمجھیں،ہفتہ وار اور ماہانہ اہداف کی تکمیل پر خود کو تحفہ دیں،

ایک آدھ دن کاریسٹ کریں اور اس دن ہروہ کام کریں جسے کرنا آپ کو پسند ہو،دوستوں کے ساتھ گھومیں،نئی کتابیں خریدیں،بیوی کے ساتھ وقت گزاریں،فلم دیکھیں،غرض ہر وہ کام کریں جو آپ کو تسکین اور خوشی مہیا کرسکتا ہو۔

آپ کا ایسا کرنا آپ کو اگلے کام کے لئے بہترین انداز میں تیار کردے گا۔

24/07/2023

آپ کون ہیں، کیا کام کرتے ہیں

اپنا تعارف کروائیں، کوئی آپکے ساتھ کاروبار کر سکتا ہے

جب لوگ آپس میں بات چیت کرتے ہیں تو بیشمار نئےمواقع ابھرتے ہیں جس سے معاشرے کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے

"ہم دوبارہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھیں گے،لیکن جب تک میں زندہ ہوں میں تمہیں نہیں بھولوں گا اور اگر میں نے کوشش بھی کی تو مج...
23/07/2023

"ہم دوبارہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھیں گے،لیکن جب تک میں زندہ ہوں میں تمہیں نہیں بھولوں گا اور اگر میں نے کوشش بھی کی تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کر سکتا ہوں۔ یہ ایسا ہے جیسے تمہارا ایک حصہ ہمیشہ مجھ میں زندہ رہے گا۔"

فرانز کافکا~

23/07/2023

No matter how good or bad your life is,
wake up each morning and be thankful that you still have one

23/07/2023

جب ہم کسی انسان کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں تو ناچاہتے ہوئے بھی اس کی عادتیں ہمارے اندر آنے لگتی ہے۔ایک کہاوت بھی ہے کہ انسان اپنے دوستوں سے پہچاناجاتا ہے۔
تبھی بڑے لوگ ہمیں نصیحت کرتے ہیں کہ ہمیشہ اچھے اور کامیاب لوگوں کے ساتھ اٹھا بیٹھا کرو۔ایک ریسرچ بھی یہ بتاتی ہے کہ جیسے آپ کے اردگرد کے 5 لوگ ہوں گے ویسے ہی آپ بھی بن جائیں گے۔
ابھی ایک لمحہ یہیں رک کر سوچیں کہ آپ کے ارد گرد کے پانچ لوگ کیسے ہیں۔


22/07/2023

بھارت کا چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔اس کی وڈیوز آپ دیکھ چکے ہوں گے۔

چندریان ون فیل ہوا،ہمارے میڈیامیں بڑی خبریں چلیں،ہم سب نے ان کا مذاق اڑایا۔چندریان ٹو فیل ہوا،تب بھی ہم، نے ایسے ہی کیا۔

مگر انھوں نے ہمت نہیں ہاری۔آج ساری دنیا کی نظریں ان کے راکٹ کی جانب ہیں۔کوئی ملک بڑا سائنسی ایجاد کرنے سے نہیں بنتا۔بلکہ اپنے لوگوں میں سائنسی سوچ پیدا کرنے سے بنتا ہے۔

سائنس ہو،ٹیکنالوجی ہو، COntent creation ہو،ایجوکیشن ہو یا پھرفری لانسنگ ہو،بھارت زندگی کے ہر شعبے میں ہم سے آگے نکلتا جا رہا ہے۔

یہی اس کی سب سے بڑی مثال ہے کہ وہ لوگ چندریان تھری کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں اور ہمارے ملک میں آج بھی 1970جتنا ہی بڑا سیاسی بحران ہے۔
سوال یہ ہے کہ ہم لوگ کب سدھریں گے اور ہمیں کب ہوش آئیے گا۔


21/07/2023

قدرت کا یہ انوکھا قانون ہے کہ جب آپ کسی کی جڑیں کاٹتے ہیں تو پھل آپکی قسمت کے درخت پر بھی لگنا بند ہو جاتا ہے

21/07/2023

*‏ایک مُخلص مُسکراہٹ، خوشگوار چہرہ، اچھا اخلاق ایک مہربان لفظ اور خالِص دِل کِسی بھی اِنسان کی حقیقی خُوبصُورتی ہیں ❤️

جمعہ مبارک

21/07/2023

18سے 35سال کی جو انسان کی عمر ہوتی ہے،یہ کسی بھی شخص کی زندگی کا گولڈن وقت ہوتا ہے،

اسی دوران کوئی بھی انسان سب سے زیادہ ٹینشن لیتا ہے کیوں کہ اس وقت بہت سے مسائل ہوتے ہیں،لائف،کیرئیر،فیملی ایشوز،شادی اور بہت سی با تیں۔
اگر کوئی انسان اس دوران محنت کر لیتا ہے تو اس کی باقی کی زندگی آسان ہو جاتی ہے

لیکن جو لوگ اس وقت میں موج مستی کرتے ہیں عیاشیاں کرتے ہیں ان کی آنے والی زندگی بہت خراب ہوتی ہے۔



20/07/2023

آپ نے دیکھا ہوگا کہ کوئی کوئی انسان ایسے ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت غصہ ہو جاتے ہیں،

ایک دم irretate ہو جاتے ہیں،نفسیات یہ کہتی ہے کہ ان انسانوں کو پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک اچھے ساتھی کی ضرورت ہے۔کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو ان کے لاڈ اٹھا سکے،ان کا غصہ برداشت کرسکے۔

اگر آپ کے آس پاس کوئی ایسا شخص ہے تو اس کے غصے کا برا منانے کی بجائے،اس کے ساتھی بنیں،اسے محبت دیں۔


20/07/2023

کچھ لوگوں کی زندگی میں ہم بارھویں کھلاڑی کے طور پر ہوتے ہیں۔۔۔ جب کوئی اور دستیاب نہ ہو تو پھر ہمارا انتخاب ہوتا ہے.

مستنصر حسین تارڑ

20/07/2023

دعا میں بڑا اثر ہوتا ہے ،یہاں تک کہا گیا کہ دعا سے تقدیر بدل سکتی ہے ،بھر پور محنت کے ساتھ ساتھ خدا سے اپنی کامیابی کے لئے دعا بھی ضرور کیا کریں،اور کامیابی مانگنے کے ساتھ ساتھ خدا سے کامیابی کو سنبھالنے کی اہلیت کی دعا ضرو ر کریں،اگر کامیابی مل جائے مگر اس کامیابی کو سنبھالنے کی اہلیت پیدا نا ہو تو انسان دنیا میں ذلالت کا استعارہ بن کر رہ جاتا ہے۔
سید حسنین کاظمی

Address

Haripur
22620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SHK Virtual Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SHK Virtual Academy:

Videos

Share