باخبرہزارہ

باخبرہزارہ خیبر پختون خواہ اور بلخصوص ہزارہ ڈویژن کی تمام خبروں سے رہیں باخبر

31/01/2025

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل، ملک ریاض اور بیٹے علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ منسوخ

ہری پور: ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کی بڑی کاروائی تصدیق شدہ POS رسید جاری نہ کرنے پر ہری پور کے مشہور شاپنگ مال کو سیل کر...
30/01/2025

ہری پور: ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کی بڑی کاروائی
تصدیق شدہ POS رسید جاری نہ کرنے پر ہری پور کے مشہور شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا۔
چیف کمشنر فرحت قیوم کے حکم پر ہری پور میں تعینات انکم ٹیکس افسر شوکت نواز نے مشہور شاپنگ پلازہ کو سیل کر کے پانچ لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا.
چیف کمشنر نے متعلقہ افسران کوسخت ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر کے POS نظام سے منسلک تمام بڑے شاپنگ مال کی کڑی نگرانی کی جائے اور متعلقہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مزید خریداری مراکز کو بھی سیل کیا جائے تا کہ عوام کی طرف سے دیا گیا سیلز ٹیکس قومی خزانے میں جمع ہو اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خریداری کرتے وقت POS کی تصدیق شدہ رسید ضرور حاصل کریں اگر کوئ رسید دینے سے انکار کرے تو FBRکی ٹیکس آسان موبائل ایپ سے شکایت درج کی جائے۔

ہری پور: ہری پور اور پاکستان کا ایک اور اعزازعلاقہ تناول ہری پور کے دور افتادہ علاقے گاؤں کھیری سے تعلق رکھنے والی تناول...
29/01/2025

ہری پور: ہری پور اور پاکستان کا ایک اور اعزاز
علاقہ تناول ہری پور کے دور افتادہ علاقے گاؤں کھیری سے تعلق رکھنے والی تناول کی بیٹی رابعہ نور نے انٹرنیشنل ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل 🏅 حاصل کر کے اپنے ملک پاکستان ، ضلع ہری پور ، اور علاقہ تناول کا نام روشن کیا ہے۔
رابعہ نور نے انٹرنیشنل ایشین چیمپین شپ ایم ایم اے فائٹ میں اپنی حریف اذربائجان کی لڑکی کو دوسرے راؤنڈ میں ناک اؤٹ شکست سے پاش پاش کیا ہے.

بچوں کے فارمولا دودھ کی فروخت پر بڑی پابندی عائد۔
29/01/2025

بچوں کے فارمولا دودھ کی فروخت پر بڑی پابندی عائد۔

27/01/2025
اسلام آباد ایئرپورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کر لیا گیا ہے، اور اٹک کے پانچ دیہاتوں کو بھی راولپنڈی کی ح...
24/01/2025

اسلام آباد ایئرپورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کر لیا گیا ہے، اور اٹک کے پانچ دیہاتوں کو بھی راولپنڈی کی حدود میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ایئرپورٹ کے رن وے، اے ایس ایف کالونی اور ٹرمینل بلڈنگ اب راولپنڈی کی حدود میں ہوں گے، جس سے قانونی مسائل حل ہوں گے اور ایئرپورٹ کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

صوبہ خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع کو فنڈز جاری، جاری کردہ رقم بلدیاتی نمائندوں کو تین ماہ تنخواہوں کی مد میں ادا کی جائے ...
20/01/2025

صوبہ خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع کو فنڈز جاری، جاری کردہ رقم بلدیاتی نمائندوں کو تین ماہ تنخواہوں کی مد میں ادا کی جائے گی ، مراسلہ جاری۔

16/01/2025
12/01/2025

افسوسناک خبر
ہری پور: کھلابٹ محلہ کھیوا میں جھگڑا ایک نوجوان چھریوں کے وار سے شدید زخمی ٹراما سنٹر منتقل

پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری۔یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گ...
10/01/2025

پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری۔
یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاق کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی، ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا ، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی۔
جس سے اس وقت موجودہ In-service ملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی خسارے کا سامنا ہوگا۔
بنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے’ بیس لائن پنشن‘ پر کیا جائے گا،موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری 2025 کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے ’ بیس لائن پنشن‘ قرار دیدیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ سست روی کے باعث واٹس ایپ نے پاکستان سے آپریشنز منتقل کر دیے۔مزید تفصیلات:سرکاری دستاویزات کے مطابق، واٹس ایپ نے ...
10/01/2025

انٹرنیٹ سست روی کے باعث واٹس ایپ نے پاکستان سے آپریشنز منتقل کر دیے۔

مزید تفصیلات:
سرکاری دستاویزات کے مطابق، واٹس ایپ نے حالیہ انٹرنیٹ رکاوٹوں کے بعد اپنے سیشن سرور روٹنگ کو بیرون ملک منتقل کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ واٹس ایپ کے کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک (سی ڈی این) کو ملک سے باہر منتقل کرنے سے صارفین کے لیے سروس میں خلل پڑا ہے۔ بہت سے واٹس ایپ صارفین کو رابطہ قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کا دعویٰ ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس میں انٹرنیٹ سروسز میں بہتری آئی ہے۔

گزشتہ ماہ کے دوران، فکسڈ لائن انٹرنیٹ سروسز میں مبینہ طور پر دو درجوں کی بہتری آئی ہے، جبکہ پاکستان کی فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے عالمی درجہ بندی اس وقت 139ویں نمبر پر ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، موبائل نیٹ ورک سروسز میں تین درجے بہتری آئی ہے، پاکستان اب موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں عالمی سطح پر 97ویں نمبر پر ہے۔

ان بہتریوں کے باوجود، سست انٹرنیٹ کا مجموعی اثر کاروبار اور صارفین کے لیے یکساں طور پر تشویش کا باعث ہے۔

دریں اثنا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ حکومت اور سٹار لنک کے درمیان سیٹلائٹ سروسز کے لائسنس کے اجراء کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، سٹار لنک کی درخواست کے مطابق، یہ عمل اس وقت اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔

پی ٹی اے سٹار لنک کے لائسنس کے لیے تکنیکی تقاضوں کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ قومی خلائی ایجنسی قومی خلائی پالیسی کے تحت تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔

پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے بینڈوڈتھ، اپ لنکنگ اور گیٹ ویز سمیت کئی تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

یہ طریقہ کار تمام غیر ملکی سیٹلائٹ سروس فراہم کرنے والوں پر لاگو ہوتا ہے، اور خلائی ایجنسی سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد ریگولیٹری منظوری کی ضرورت ہوگی۔

ہری پور: تھانہ صدرمیں تعینات انویسٹی گیشن آفیسرقاضی اجمل میرے 2بیٹوں کے قتل میں ملوث ہے اسی کی منصوبہ بندی سے ملزمان نے ...
08/01/2025

ہری پور: تھانہ صدرمیں تعینات انویسٹی گیشن آفیسرقاضی اجمل میرے 2بیٹوں کے قتل میں ملوث ہے اسی کی منصوبہ بندی سے ملزمان نے تھانہ سٹی کی حدود چھپرروڈپرفائرنگ کرکے میرے بیٹوں کوقتل کردیامیرے بیٹوں سے مقدمہ کے دوران جامعہ تلاشی کے دوران لیے گئے پیسے ،2موبائل ،پرس اوردیگرسامان بھی ضبط کررکھاتھا سامان دینے کے بہانے تھانے بلایاملزمان سے میرے بیٹوں کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل رہامیرے بیٹے نے پسندکی شادی کی تھی جس کے مقدمہ کے دورا ن میرے بیٹوںپرتشددکرتارہارات کوندی دوڑکے ٹھنڈے پانی میں لٹاتارہااورمقتولین کی والدہ کو15دن جیل بھیجے رکھا، مذکورہ تفتیشی افسرنے میرے بیٹوں کے حوالے سے ملزمان کومعلومات فراہم کیں ڈی پی اوہری پورفرحان خان،ایس پی انویسٹی گیشن جمیل الرحمن،ایس ایچ اوتھانہ سٹی اعجازعلی،انویسٹی گیشن آفیسرانورخان ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں اورانتہائی ایماندارافسران ہیںڈی آئی جی ہزارہ رینج ،ڈی پی اوہریپورمذکورہ بالاافسروملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ان خیالات تھانہ سٹی کی حدودمیں چھپرروڈپرقتل ہونے والے 2سگے بھائیوں محمداعظم اورفضل رازق کے والدمحمدافضل ،والدہ،بھائی واجدخان ،چچامحمدمطلوب ،خالہ زادبھائی غلام رسول سکنان کنڈل نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیامقتولین کے بھائی واجد خان نے کہا کہ ان کے بھائی محمد اعظم نے مسماة (الف)دخترشمریزسے پسندکی شادی عدالت میں کی جس کے خلاف مخالفین نے مقدمہ درج کروارکھاتھااسی مقدمہ میں میری والدہ جیل بھی گئی جبکہ تھانہ صدرکے تفتیشی افسرقاضی اجمل نے اسی مقدمہ میں دوران حراست میرے مقتول بھائی محمداعظم پرتشددکیااوراسے ندی دوڑمیں لے جاکرٹھنڈے میں لٹائے رکھتاتھا بعدازں مقامی جرگے کے ذریعے معاملات طے پا گئے تھے اور دونوں میاں بیوی کو دس سال کے لیے علاقہ بدر کر دیا گیا تھا جرگے کے فیصلے کے تحت نکاح کے معاہدے میں پچاس لاکھ روپے حق مہر اور تیس ہزار روپے ماہانہ نان نفقہ طے کیا گیا تھا۔واجد خان نے دعویٰ مزیدکہاکہ تفتیشی افسرقاضی اجمل کے پاس میرے بھائیوں کے پیسے ،2موبائل ،سامان اورپرس تھے جو اس نے مقدمہ کے دوران اپنی تحویل میں لیے تھے میرابھائی فضل رازق دودفعہ تھانے سامان لینے گیامگرقاضی اجمل نے میرے دوسرے بھائی محمداعظم کوساتھ لانے کاکہابصورت دیگرسامان نہیں دے گاقتل کے روزشام 6بجے قاضی اجمل نے دونوں بھائیوں کوتھانے آنے کاکہاجب دونوں سامان لینے گئے تومیرے بھائیوں کوتھانے بلانے کے ساتھ ہی ہمارے مخالفین کوواٹس اپ پرکال کرکے بلالیااور ان کے قتل کی سازش میں کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق، تفتیشی افسر نے ملزمان کو معلومات فراہم کیں اور تھانے میں پیشی کے بعد مقتولین کے جانے کا وقت بتا دیا، جس کے نتیجے میں ملزمان نے حملہ کر کے میر ے دونوں بھائیوں محمداعظم اورفضل رازق کو قتل کر دیا۔ تفتیشی افسر مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور واٹس ایپ پر بات چیت کرتا تھا تاکہ شواہد باقی نہ رہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ایک منظم سازش تھی، جس میں تفتیشی افسرقاضی اجمل اور ملزمان دونوں شامل تھے۔انھوں نے مزیدکہاکہ ڈی پی اوہریپورفرحان خان ،ایس پی انویسٹی گیشن جمیل الرحمن اورایس ایچ اوتھانہ سٹی اعجازعلی نے ہم سے تعاون کیااورانتہائی ایماندارافسران ہیں پریس کانفرنس میں مقتولین کے اہل خانہ نے ڈی پی او ہری پور اور ایس پی جمیل الرحمان سے اپیل کی کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور تفتیشی افسر سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انٹرنیٹ کی بندش سے ہونے والے نقصان میں پاکستان دنیا بھر میں سر فہرست۔
08/01/2025

انٹرنیٹ کی بندش سے ہونے والے نقصان میں پاکستان دنیا بھر میں سر فہرست۔

Address

Haripur
22800

Telephone

+923457211806

Website

https://urdupoetrystreet.blogspot.com/, https://rozgarschemepk.blogspot.com/, https:

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when باخبرہزارہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share