Amazing News

Amazing News .1 News, .1 Gujrat News, Of Gujrat, .1 Media Gujrat # True News 100% سچی

28/11/2023
28/11/2023
گجرات (Amazing News4) حاجی مہر عبدالرحمٰن (عامر الیکٹرونکس) کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں عامر الیکٹرونکس پر عشائیہ کا ا...
12/12/2022

گجرات (Amazing News4) حاجی مہر عبدالرحمٰن (عامر الیکٹرونکس) کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں عامر الیکٹرونکس پر عشائیہ کا اہتمام ، تفصیلات کے مطابق عشائیہ میں شریک معزز مہمانوں میں ممتاز کاروباری سماجی شخصیات توحید طارق (الفجر فین)، محمد افضل ٹوپا (سردار پینٹ) چوہدری کامران ظفر وڑائچ (عمر الیکٹرونکس)، خرم چوہدری ، چوہدری وحید زمان ڈوگہ (سابق ناظم ڈوگہ) ، چوہدری رخساراحمد مہلو(سابق ناظم عادووال) ، چوہدری افتخار احمد چیچی ( ایان الیکٹرونکس)، چوہدری نعیم وڑائچ (چناب موبائلز)، جواد حسین جعفری (ایمپائر سنٹر)، خان عدنان خان (ڈائریکٹر بیسٹ کالج) ، شاھد اکبر ، کاشف حسین بٹ (الکوثر الیکٹرونکس)، پیر سید حامد شاہ بوکن شریف، پیر سید عتیق شاہ بوکن شریف ، شمریز اختر، ڈاکٹر امین گل (عنایت ھسپتال)، الحاج امجد فاروق ( نیشنل فرنیچرز) ، چوہدری عاطف منور (لکی میڈیکل سٹور) ، چوہدری کاشف منور (لکی میڈیکل سٹور)، عنصر محمود قذافی ( ریلوے روڈ تاجر ایسوسی ایشن)، چوہدری محمد انصر گھمن، اشفاق رضی ایڈووکیٹ (صدر فاونڈر گروپ )، اکرام بٹ، خرم الطاف بھٹی (سیکرٹری جم خانہ)، شہزاد انور (پرواز فین)، عابد فاروق (ایم این فرنیچرز)، حسن بٹ شامل ہیں، اس موقع پرڈائریکٹرز عامر الیکٹرونکس مہر عبدالرزاق، مہر عبد الشکور اور مہر عامر وقاص نے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا - ( رپورٹ: منیرمراد)

گجرات (Amazing News 4 ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات عطاء الرحمان نے اساتذہ کے احترام کیلئے سرکل آرڈر جاری کرتے ہوئے تمام پو...
05/07/2022

گجرات (Amazing News 4 ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات عطاء الرحمان نے اساتذہ کے احترام کیلئے سرکل آرڈر جاری کرتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں ایس ایچ اوز، تھانہ و چوکیات انچارج صاحبان ڈی ایس پی اور ایس پی صاحبان کو استاد کے احترام کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں، استاد کے احترام کے حوالے سے پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر محمد منیر چغتائی کی درخواست پر گجرات پولیس کے سالار عطاء الرحمان نے احکامات جاری کئے، محمد منیر چغتائی نے استاد کے احترام میں اس حکم نامہ جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے ممتاز کاروباری سماجی شخصیت مہر عبد الشکور ڈائریکٹر عامر الیکٹرونکس نے بھی ڈی پی او گجرات کی طرف جاری احکامات کو احسن قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سربراہ کے اس فیصلہ کو ہر سطح پر اور ہر شخص کی جانب سے سراہا جارہا ہے، (رپورٹ: منیرمراد)

گجرات(Amazing News 4) صوفی باصفا کامل درویش الحاج محمد صدیق خلیفہ مجاز گھمکول شریف کی قیادت میں ممتاز شخصیات کے وفدکی گھ...
03/07/2022

گجرات(Amazing News 4) صوفی باصفا کامل درویش الحاج محمد صدیق خلیفہ مجاز گھمکول شریف کی قیادت میں ممتاز شخصیات کے وفدکی گھمکول شریف کوہاٹ میں سجادہ نشین دربار عالیہ گھمکول شریف پیر سید حبیب اللّٰہ شاہ صاحب سے ملاقات اور محفلِ ذکر میں شرکت کا شرف حاصل کرنے والے وفد معززین میں مہر عبد الشکور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر الیکٹرونکس ، محمد منیر چغتائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین .چوہدری افتخار احمد ملہی چیرمین ایفا سکول،عامر شہزاد پرنسپل ایفا سکول، مرزا احسن مغل نیوز رپورٹر اور عابد خیرکتوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن شامل ہیں اس موقع پر پیر صاحب کی طرف سے خصوصی دعا سے نوازا گیا جبکہ وفد دربار شریف کی مکمل زیارت سے مستفید ہوا ۔ (رپورٹ: منیرمراد)

گجرات (Amazing News 4 ) لبیک اللہم لبیک ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ جب کرم ہوتا ہے تو سوہنے رب کے حضور حاضری کا بلاوہ اجاتا ہے ، یہ خوش...
26/06/2022

گجرات (Amazing News 4 ) لبیک اللہم لبیک ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ جب کرم ہوتا ہے تو سوہنے رب کے حضور حاضری کا بلاوہ اجاتا ہے ، یہ خوشی قسمتی گجرات کی ہردلعزیز سماجی کاروباری شخصیت مہر عبد الرحمٰن چیف ایگزیکٹو عامر الیکٹرونکس کے حصہ میں آئی ہے ، جو آج حج کعبہ کیلئے سعودی عرب کے مقدس سفر پر روانہ ہوگئے ہیں ، روانگی سے قبل دوست احباب عزیز واقارب اور عامر الیکٹرونکس کے سٹاف نے ملاقات کرتے ہوئے اس عظیم سعادت نصیب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے ، اس موقع مہر عبد الرزاق ڈائریکٹر عامر الیکٹرونکس مہر عبد الشکور ڈائریکٹر عامر الیکٹرونکس اور مہر عامر وقاص ڈائریکٹر عامر الیکٹرونکس بھی موجود تھے مہر عبد الرحمٰن چیف ایگزیکٹو عامر الیکٹرونکس نے حج کی سعادت نصیب ہونے پر ان کی خوشی میں شریک مبارکباد دینے والے تمام احباب سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام دوستوں کو خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت نصیب فرمائے آمین(رپورٹ منیرمراد)

https://twitter.com/amazingnewz4/status/1540207266602811393?t=9NLhNQlruUSVXN2KdSSvng&s=19گجرات( Amazing News 4)   عامر ا...
24/06/2022

https://twitter.com/amazingnewz4/status/1540207266602811393?t=9NLhNQlruUSVXN2KdSSvng&s=19
گجرات( Amazing News 4) عامر الیکٹرانکس کے زیر اہتمام گورنمنٹ راولکے ہائی سکول میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سی او ایجوکیشن چوھدری محمد اورنگزیب اور ڈی ای او محترمہ رخسانہ قدیر تھے۔ ان کے علاؤہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین چوھدری محمد منیر چغتائی ،چیئرمین سکول کمیٹی کالرہ کلاں چوھدری رشید احمد وڑائچ ، ڈاکٹر چوھدری افتحار احمد کالروی سکول کمیٹی کالرہ کلاں ،چوھدری ضیا احمد وڑائچ ممبر سکول کمیٹی کالرہ کلاں ، انتظامیہ کرکٹ ٹیم علی پور شرقی چوھدری ثاقب متین ، حافظ حظیفہ علی پور شرقی ، سکول ہیڈ راولکے چوھدری محمد اصغر ، چووھدری فاروق احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ،ڈاکٹرعابد خیر کتوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن، مرزا احسن مغل سینئر رپورٹر شجاعت نیوز ،سماجی کاروباری شخصیات چوہدری احسان باگڑی، محمد آصف عرف جج بٹ ،حافظ محمد ارشد ، اور علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو عامر الیکٹرونکس مہر عبد الرحمٰن اور ایم ڈی عامر الیکٹرونکس مہر عبد الشکور نے اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سب تعلیم کی بہتری اور راولکے ہائی اسکول کی بہتری کیلئے میٹنگ میں شریک ہوئے تاکہ سب سکول ڈیویلپمینٹ میں اپنا اپنا کردار ادا کر سکیں اس حوالے سے یہ میٹنگ بہت کامیاب رہی کہ سب نے اس بات کا عزم کیا کہ ہم سب اپنے اپنے گاؤں سے بچوں کے راولکے ہائی اسکول میں داخلے کو یقینی بنائیں گے۔(رپورٹ منیرمراد)
https://www.instagram.com/p/CfLS7-PtXMV/?igshid=YmMyMTA2M2Y=
انسٹاگرام اور ٹویٹر پر بھی ہماری پوسٹ وزٹ کرسکتے ہیں لنکس کو کلک کریں شکریہ

Address

Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amazing News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Amazing News:

Videos

Share