30/07/2023
ڈیرہ اسماعیل خان: اطلاعات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کے ترجمان یعقوب ذوالقرنین کی سنگین سیکیورٹی غفلت، محرم پریس کارڈز کی پرنٹنگ ڈی پی او آفس کی بجائے پرائیویٹ دکان میں غیرمتعلقہ افراد سے کرائی گئی اور ورکنگ جرنلسٹس کی بجائے من پسند دکاندار حضرات کو میڈیا کارڈز جاری کیے گئے جبکہ امام بارگاہوں کے متولیان اور امن کمیٹی سمیت دیگر اداروں کے کارڈز حسب معمول ڈی پی او آفس سے پرنٹ کر کے جاری کیے گئے۔ مبینہ طور پر بعض پولیس افسران نے ایک شیڈول فور شخص زبیر شاہین کی ملی بھگت سے یہ غیرقانونی اور سیکورٹی غفلت کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ورکنگ جرنلسٹس کا آئی جی پولیس خیبر پختونخوا، اختر حیات خان گنڈا پور سے اس سیکیورٹی غفلت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔