24/02/2022
گجرات ۔دوہرے قتل کا معاملہ
گجرات ۔واقعہ تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں ہرڑ میں پیش آیا۔پولیس
گجرات۔ابتدائی تفتیش کے مطابق احمد رضا نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس
گجرات۔20 سالہ مقتولہ نیلم دختر اعجاز کالج میں زیر تعلیم تھی۔پولیس
گجرات۔نیلم کو کالج سے گھر واپس جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔پولیس
گجرات۔احمد رضا پٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ تھا۔پولیس
گجرات ۔کرائم سین یونٹ اور PFSAکے ٹیمیں موقع سے شواہد اکھٹی کر رہی ہیں۔پولیس
گجرات۔نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس
گجرات ۔جائے واردات سے آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس
گجرات۔پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
ڈی پی او گجرات
ترجمان گجرات پولیس
24-02-2022