Daily Gojra News

Daily Gojra News View Latest Updates from Gojra and around the pakistan, Daily Gojra News is a weekly Newspaper.

08/09/2023

براۓ مہربانی کوئی نیا ترانہ جاری کریں جس سے بل جمع کرانے کا جذبہ پیدا ہو,
جیسے کہ اے پتر بِلَّاں توں نہیں ڈردے.

08/09/2023

سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی سیاست دانوں اور افسران کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل, تعداد ہزار سے زائد ہوگئی،

08/09/2023

گوجرہ
محکمہ زراعت کی ملی بھگت سے
تحصیل بھر میں جعلی کھاد کی فروخت کا دھندہ عروج پر,

07/09/2023

سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل, 5 ہزار کا نوٹ بند نہیں کیا جا رہا۔

 #گوجرہپیارے دوست چوہدری فیصل خالق کو گوجرہ میں وائس نیوز کا رپورٹر بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد-
07/09/2023

#گوجرہ
پیارے دوست چوہدری فیصل خالق کو گوجرہ میں وائس نیوز کا رپورٹر بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد-

2011ء میں غیرقانونی طور پر بھارت جانے اور بھارتی خاتون کے ساتھ شادی کرکے 8 سال تک شناخت بدل کر وہاں رہنے والا پاکستانی ش...
07/09/2023

2011ء میں غیرقانونی طور پر بھارت جانے اور بھارتی خاتون کے ساتھ شادی کرکے 8 سال تک شناخت بدل کر وہاں رہنے والا پاکستانی شخص اب جیل میں ممکنہ ملک بدری کا منتظر ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس شخص کا نام گلزار خان ہے، جو پاکستان میں سیالکوٹ کے علاقے کا رہائشی ہے۔
گلزار خان سعودی عرب میں کام کرتا تھا۔ ایک روز وہ اپنے ایک سابق بھارتی ساتھی ورکر کافون نمبر ڈائل کر رہا تھا، جو اب بھارت منتقل ہو چکا تھا تاہم اس کا نمبر نہیں مل رہا تھا۔ گلزار خان کو شبہ ہوا کہ شاید نمبر کا ایک آدھ ہندسہ غلط ہو گیا ہے، چنانچہ اس نے اندازے سے ہندسے تبدیل کرکے نمبر ڈائل کرنا شروع کر دیا۔ ان میں سے ایک فون نمبر بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی دولت بی نامی خاتون کا تھا۔ گلزار اور دولت بی کی اس طرح حادثاتی طور پر بات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ ابتداءمیں گلزار نے دولت بی کو بتایا کہ وہ پنجاب کا رہائشی ہے، تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پاکستانی پنجاب سے ہے۔ دولت بی اسے بھارتی پنجاب کا شہری سمجھتی رہی۔

گلزار خان نے دولت بی کو یہ بھی نہیں بتایا تھا کہ وہ مسیحی ہے۔ دولت بی اس کے نام کی وجہ سے سمجھتی رہی کہ وہ اس کی طرح مسلمان ہے۔ اگلے دو سال تک دونوں فون پر مسلسل بات کرتے رہے۔ دولت بی، جو بیوہ اور ایک بچے کی ماں تھی، کے گلزار خان کے ساتھ فون پر ہونے والے معاشقے کا شہرہ آس پڑوس میں ہو گیا اور لوگ اسے طعنے دینے لگے۔
دولت بی نے ایک دن گلزار خان سے کہا کہ اس ذلت سے بہتر ہے میں مر جاﺅں۔ اس پر گلزار خان نے بھارت آنے اور اس سے شادی کرنے کا وعدہ کر لیا۔ اس کے بعد گلزار خان نے بھارت کا ویزہ حاصل کرنے کی کئی بار کوشش کی تاہم ناکامی پر وہ اپنا وعدہ پورا کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا۔
گلزار خان نے ایک بھارتی شہری کے شناختی کارڈ کی نقل حاصل کی، جس کی شکل گلزار خان سے ملتی جلتی تھی۔ اسے لے کر گلزار خان سعودی حکام کے پا س گیااور انہیں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور اس کا پاسپورٹ گم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اسے گرفتار کر لیا اور ضروری کاغذات تیار کرنے کے بعد اسے ڈی پورٹ کرکے بھارت بھیج دیا۔ یہی تو گلزار خان چاہتا تھا۔
گلزار خان اس بھارتی شہری کی شناخت کے ساتھ بھارت میں داخل ہوا اور وہاں دولت بی سے شادی کرکے اسی شناخت کے ساتھ زندگی گزار نے لگا۔ گلزار خان اور دولت بی 8سال اکٹھے رہے اور ان کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے۔ گلزار خان نے پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ مکمل قطع تعلق کر لیا تاکہ پکڑا نہ جائے۔اس کے ’لاپتہ‘ ہوجانے پر اس کا ایک رشتہ دار اس کی تلاش میں سعودی عرب بھی گیا، تاہم انہیں علم نہ ہو سکا کہ وہ بھارت جا چکا ہے۔
اس نے بھارت کا آدھار کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات بنوانے کی بھی کوشش کی، تاہم ناکام رہا۔8سال بھارت میں رہنے کے بعد اسے پاکستان کی یاد ستانے لگی اور اس نے دولت بی اور اپنے بچوں کے ہمراہ بھارت سے نکلنے کی کوشش کی۔ وہ لوگ ریاست تلنگانہ میں تھے، جب انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش پولیس کو حقیقت کا علم ہو گیا کہ گلزار خان پاکستانی شہری ہے اور 8سال سے بھارت میں غیرقانونی طور پر مقیم تھا اور اب واپس جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب دولت بی کو یہ معلوم ہوا کہ گلزار خان کا تعلق بھارت کے پنجاب سے نہیں بلکہ پاکستانی پنجاب سے ہے۔ یہ جان کر دولت بی کو شدید دھچکا لگا۔ تاہم اب وہ اس کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی تھی اورسے چھوڑنے پر راضی نہ تھی۔
گلزار کی گرفتاری کے بعد دولت بی نے مقامی دیہاتیوں کی مدد سے کچھ رقم اکٹھی کی اور وکیل کرکے عدالت میں مقدمہ لڑا۔ عدالت نے 2020ءمیں گلزار خان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ اب اس کے خلاف بھارت میں مقدمہ زیرسماعت ہے، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے ڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بھیجا جائے یا بھارت میں رہنے دیا جائے۔
2022ءمیں ایک بار پھر گلزار خان کو گرفتار کر لیا گیا تاہم ریاست کی ہائی کورٹ نے پھر اس کی رہائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ اس کی ملک بدری کا فیصلہ ہونے تک اسے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ گلزار خان اور دولت خان کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں، جو ان کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں، خواہ بھارت میں رہیں یا پاکستان میں۔

07/09/2023

روزانہ ایک ارب، 61 کروڑ کی بجلی چوری اور بل وصولیوں میں ناکامی ملکی معیشت کیلئے بڑا خطرہ

07/09/2023

"آئی ایم ایف" کی اجازت کے بعد 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر تاخیر سے بل جمع کروانے پر 10 فیصد جرمانہ نہیں ہوگا

06/09/2023
06/09/2023

گوجرہ
تھانہ صدر کی حدود چکنمبر 285 ج-ب میں فائرنگ, شوارما بنانے والا نوجوان علی حسن شدید زخمی، ملزمان موقع سے فرار

06/09/2023

بجلی چوروں کے مقدمات کے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے پر غور.
( وزیر توانائی)

06/09/2023

ضلع مردان کے بعض علاقوں میں سالانہ 1 ارب روپے اور سندھ کے ضلع شکار پور میں سالانہ 60 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے

06/09/2023

سالانہ 589 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی, چوری روکے بغیر عام صارفین کے لیے بجلی سستی نہیں ہو سکتی (نگراں وزیر توانائی)

06/09/2023

پاکستان کی سیاست اور نظام مافیاز کے محتاج ہیں,غریبوں کے لیے جینا مشکل ہو چکا, اللّٰه پاک مافیاز کی نسلیں برباد کرے (آمین)

06/09/2023

اسلامی ملک ہونے کے ناطے جب مسجد کو مفت بجلی نہیں دی جاتی تو پھر سرکاری افسران کو مفت بجلی بند کریں !!

05/09/2023

پاکستان ایک ایسا مُلک ہے جہاں ڈرامہ دیکھ کر لوگ روتے ہیں اور حقیقت دیکھ کر کہتے ہیں یہ سب ڈرامہ ہے

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصل...
05/09/2023

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر رہے ہیں اور روایتی ذرائع کے بجائے سولر انرجی کی جانب راغب ہو رہے ہیں، جو ناصرف آپ کا بجلی کا بل تقریباً ختم کرسکتی ہے بلکہ اضافی آمدنی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ معلومات ہو۔

پینلز کی اقسام

مونو کرسٹل لائن (Monocrystalline) پینل سب سے زیادہ مؤثر ہیں۔ ان کا ہر فوٹوولٹک سیل پیور سلیکون کا ایک واحد کرسٹل ہے، جس کی پیداوار کا عمل نفیس ہے۔

پولی کرسٹل لائن (Polycrystalline) پینلز کی کارکردگی درمیانی ہوتی ہے۔ ان کے سولر سیلز ایک سے زیادہ سلیکون کرسٹل سے بنے ہوتے ہیں۔ جس کا پینل کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے، اس کی پیداواری صلاحیت بھی کم ہوتی ہے۔

تھن فلم (Thin film) والے پینل سب سے کم مؤثر ہوتے ہیں۔ اس قسم کا سولر پینل فوٹو وولٹک مواد کی ایک تہہ کا استعمال کرتا ہے، بغیر کرسٹل لائن ڈھانچے کے، جو سخت یا لچکدار سبسٹریٹ پر لگایا جاتا ہے۔ تاہم، اب پولی کرسٹل لائن سیلز جیسی کارکردگی کے پتلے فلمی پینل موجود ہیں۔

آپ کو کتنے سولر پینلز کی ضرورت ہے؟

سولر پینلز کی تعداد جو گھر کو درکار ہوتی ہے اس کا انحصار تین چیزوں پر ہوتا ہے: سورج کی روشنی، گھر کی بجلی کی کھپت اور استعمال شدہ پینل واٹ۔

درست حساب کتاب اور پیشہ ورانہ ڈیزائن کے لیے، آپ کو اعلیٰ درجے کی سولر انسٹالیشن کمپنیوں میں سے کسی ایک سے رابطہ کرنا چاہیے۔

آپ درج ذیل معلومات کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ شمسی پینلز کی تعداد کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

آپ کی سائٹ پر مخصوص فوٹو وولٹک پاور آؤٹ پٹ، جو آپ گلوبل سولر اٹلس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پینل واٹیج جو آپ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی مخصوص پینل برانڈ نہیں ہے تو آپ رہائشی سولر پینلز کے لیے 350 واٹ فرض کر سکتے ہیں۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، 3 کمروں کا گھر اوسطاً دن میں 1.5 kWh کے حساب سے بجلی استعمال کرتے ہیں۔

اس لیے آپ کو صرف کُل سسٹم واٹیج کو انفرادی سولر پینل واٹیج سے تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔

قیمت فی پینل

سولر پینلز کی قیمت ان کے گریڈز اور واٹس کے حساب سے ہوتی ہیں، جن میں اے، بی اور سی گریڈز ہوتے ہیں، جبکہ گھریلو سولر پینلز کے سائز 350 واٹ فی پینل سے 750 واٹ فی پینل تک ہوتے ہیں۔

جن کی قیمتیں بالترتیب 28000 روپے فی پینل سے 90000 روپے فی پینل تک ہوتی ہیں۔

برانڈ اور قیمت فی سولر پلیٹ

لونگی، 555 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، تقریباً 46000 روپے

لونگی، 550 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، تقریباً 46000 روپے

جینکو، 550 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، تقریباً 44550 روپے

جینکو، 545 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 44145 روپے

جے اے، 540 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 43740 روپے

جے اے، 540 واٹ، ڈبل گلاس، اے گریڈ، 44280 روپے

زیڈ این شائن، 545 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 43600 روپے

لونگی، 500 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 42000 روپے

جے اے، 530 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 45050 روپے

پاکستان میں بی گریڈ سولر پینل کی قیمت، ستمبر 2023

لونگی، 550 واٹ، بی گریڈ، 41000 روپے

610 واٹ ، 45000

650 واٹ، 50000

450 واٹ، 32000

350 واٹ، 27

Hi-Mo 6 اے گریڈ سولر پینل کی پاکستان میں قیمت، ستمبر 2023

لونگی ہائی-مو 6، 570 واٹ، سنگل گلاس، 51300 روپے

پاکستان میں جینکو این ٹائپ ٹائر 1 اے گریڈ سولر پینل کی قیمت، ستمبر 2023

جینکو این ٹائپ، 575 واٹ، 1 اے گریڈ، 47725 روپے

پاکستان میں کینیڈین سولر پینلز کی قیمت، ستمبر 2023

پاکستان میں 650 واٹ کینیڈین سولر پینل کی قیمت 53300 روپے

کینیڈین 555 واٹ، ٹائر 1، سنگل گلاس، 1 گریڈ، 44955 روپے

545 واٹ، کینیڈین، سنگل گلاس، 1 گریڈ، 43600 روپے

کینیڈین، 550 واٹ، سنگل گلاس، 1 گریڈ، 44000 روپے

خیال رہے کہ سول پینلز کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا دارومدار ڈالر کی قیمت پر ہے۔

ایک کلو واٹ کا سول سسٹم کتنی بجلی دیتا ہے؟

ایک کلو واٹ ( 1KW ) میں ایک ہزار واٹس ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے سائز کے گھروں کے لیے موزوں ہے جن میں کم از کم کھپت ہوتی ہے، یعنی 200 یونٹ یا اس سے کم۔ یہ چھوٹا 1 کلو واٹ سولر سسٹم آپ کو بجلی کا بل کم کرکے پیسے بچانے میں مدد دے سکتا ہے

پاکستان میں 1KW کے سولر سسٹم کی قیمت کتنی ہے؟

پاکستان میں 1KW کے سولر سسٹم کی قیمت کئی عوامل پر منحصر ہو سکتی ہے جیسے:

سولر پینلز کا برانڈ اور معیار (جے اے سولر، جینکو یا کینیڈین)

برانڈ اور انورٹر کی قسم (Growatt، Inverex یا Homage)

بیٹری پاور بیک اپ کے طور پر (اوساکا، ایکسائیڈ یا پیناسونک وغیرہ)

انسٹالیشن چارجز

پاکستان میں 1 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت کا بریک ڈاؤن یہ ہے:

سولر پینلز: 120,000 روپے سے 130,000 (یعنی 540 واٹ کے دو پینلز)

سولر انورٹر: 40,000 سے 55,000 روپے

بیٹری (آپشنل): 55,000 سے 60,000 روپے (165 واٹ کی دو)

سولر پینل اسٹینڈ: 10,000 سے 15,000 روپے

اضافی اخراجات: 5,000 روپے

انسٹالیشن چارجز: 5,000 سے 10,000 روپے

پاکستان میں 1KW کے سولر سسٹم کی قیمت 200,000 سے 270,000 تک ہو سکتی ہے۔ تاہم، دیگر عوامل مثلاً ٹرانسپورٹیشن چارجز وغیرہ کی بنیاد پر لاگت کم یا بڑھ سکتی ہے۔

1KW سولر سسٹم کے لیے کتنے سولر پینلز (PV) درکار ہیں؟

یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ 1KW سولر انورٹر شروع کرنے کے لیے کتنے سولر پینلز انسٹال کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کو صرف 540 واٹ والے دو سولر پینلز لگانے کی ضرورت ہے۔

سولر سسٹم کا سائز اور توقع آؤٹ پٹ

2 کلو واٹ سے سالانہ 2,800 کلو واٹ بجلی

4 کلو واٹ سے سالانہ 5,600 کلو واٹ بجلی

6 کلو واٹ سے سالانہ 8,400 کلو واٹ بجلی

8 کلو واٹ سے 11,200 سالانہ کلو واٹ بجلی

10 کلو واٹ سے 14,000 سالانہ کلو واٹ بجلی

05/09/2023

کالا باغ ڈیم ملک کی تقدیر بدل سکتا، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا سکتا مگر سیاست چمکائی گئی

05/09/2023

لوٹ مار کا نیا منصوبہ, ایک ہی گھر میں ایک سے زائد بجلی میٹروں کی تنصیب کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔

حکومت نےایک ہی گھر میں ایک سے زائد میٹروں کی تنصیب کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی صار...
05/09/2023

حکومت نےایک ہی گھر میں ایک سے زائد میٹروں کی تنصیب کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوایک سے زائد میٹر لگوا کر حکومت کو اربوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں ،سلیب کے فوائد حاصل کرنے کے لیے لاکھوں صارفین نے ایک سے زیادہ بجلی کے میٹر نصب کرا رکھے ہیں ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ میں پاور سیکریٹری راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ کراچی کے علاوہ، 29.6 ملین صارفین میں سے 90,000 سے کم صارفین گرمیوں میں ماہانہ 1000 kWh سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔1000 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے امیر ترین افراد نے ایک سے زائد میٹر نصب کرارکھے ہیں اور انہیں صرف سلیب کے باعث کم بل مل رہے ہیں۔

سیکرٹری پاور نے انکشاف کیا ہے کہ کہا کہ دو یا دو سے زائد میٹر مالک صارفین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا ۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، K.E صارفین کو چھوڑ کر تقریباً 29.662 ملین بجلی کے صارفین اپنی بجلی کی کھپت کے مقابلے میں سالانہ 1.735 ٹریلین روپے ادا کرتے ہیں۔

ان میں سے 27.634 ملین صارفین جن کے ماہانہ 300 یونٹس تک ہیں 26.91 روپے فی یونٹ کے حساب سے 38,623 (MkhWh) ملین یونٹ سالانہ استعمال کرتے ہیں اور سالانہ 1.039 ٹریلین روپے ادا کرتے ہیں۔

تاہم، 1.6 ملین صارفین، جو 47.73 روپے فی یونٹ کی شرح سے ماہانہ 1-500 یونٹ استعمال کرتے ہیں، 8,021 ملین یونٹس کے مقابلے میں 383 بلین روپے سالانہ ادا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ 2,01,074 صارفین 52 روپے فی یونٹ کے حساب سے 501-700 یونٹس ماہانہ استعمال کرتے ہیں اور 132 بلین روپے سالانہ ادا کرتے ہیں اور 1,35,634 صارفین 56.79 روپے فی یونٹ کے حساب سے 701-1000 یونٹ استعمال کرتے ہیں اور 76.2 بلین روپے ادا کرتے ہیں۔.

تاہم، تقریباً 90,000 صارفین، جو ماہانہ 1000 یونٹس سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، صرف 105 ارب روپے سالانہ ادا کر رہے ہیں، جو کہ 1-300 یونٹس سلیب کے زمرے میں آنے والے صارفین کی طرف سے ادا کی گئی رقوم کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے دو یا زیادہ الگ الگ حصوں والے احاطے کے لیے ایک سے زیادہ میٹر کی اجازت ہے۔ جس کے لیے احاطے میں علیحدہ داخلی راستے، علیحدہ گیس کنکشن اور علیحدہ وائرنگ ہونی چاہیے۔

دریں اثنا، وزارت توانائی کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق وزارت نے ایک جگہ پر ایک سے زیادہ میٹر ہٹانے کے لیے منصوبہ بنا لیا کیونکہ ایک سے زیادہ میٹر یونٹس کی تقسیم کی وجہ سے بجلی کی کم قیمت چارج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ پہلے قدم کے طور پر، ہم گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین سمیت بڑے صارفین پر نصب ملٹی میٹر ہٹا دیں گے۔

یادرہے اس وقت صارفین نے اپنے گھروں میں دو ، تین حتی کہ 8 سے بھی زیادہ میٹر نصب کرائے ہیں۔ یہ عمل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی ملی بھگت سے کیا جا رہا ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ ایک ہی بجلی استعمال کرنے والے کے ذریعہ 300 یونٹس تک کی کھپت والی مٹھی سلیب کی شرح 301 سے 500 یونٹس کے درمیان اگلی سلیب کے 47.73 روپے کے مقابلے میں نسبتاً کم چارجز 26.91 روپے فی یونٹ فراہم کرتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سلیب کے نرخ 501 سے 700 یونٹس اور اس سے اوپر کے سلیب سے معمولی طور پر مختلف ہیں، جو کہ 52 روپے سے 56.79 روپے فی یونٹ کے درمیان ہیں۔
سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ گھریلو صارفین کی طرف سے 1,001 سے زیادہ یونٹس اور اس سے زیادہ کے استعمال پر ریٹ درحقیقت تھوڑا سا ہی سہی لیکن کم ہو جاتا ہے۔

05/09/2023

گوجرہ
بجلی بِلوں کیخلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کے خلاف پولیس پرچے درج کرنے لگی.

جڑانوالہ  کے واقعہ سے متعلق پولیس تفتیش میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔ پولیس تفتیش میں واقعہ کو دو افراد کی باہمی رنجش کا...
05/09/2023

جڑانوالہ کے واقعہ سے متعلق پولیس تفتیش میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔ پولیس تفتیش میں واقعہ کو دو افراد کی باہمی رنجش کا نتیجہ بتایا گیا ہے, ملزم پرویز کوڈو کو راجہ عمیر پر اپنی بیوی سے تعلقات کا شبہ تھا، پہلے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، ناکامی پر توہین قرآن کا الزام لگا نیکی سازش تیار کی.

واضح رہے کہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو قرآن پاک کی بیحرمتی اور توہین رسالت کے الزام میں درج ہونے والے مقدمے میں پولیس نے پہلے راجہ عمیر اور اس کے بھائی راکی مسیح کو گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں مزید شواہد سامنے آنے پر تین دیگر ملزموں پرویز عرف کوڈو مسیح، داود مسیح اور شاہد آفتاب مسیح کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پرویز کوڈو کو راجہ عمیر پر اپنی بیوی سے تعلقات کا شبہ تھا جس کی رنجش میں اس نے پہلے راجہ عمیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پرویز کوڈو نے راجہ عمیر کو قتل کروانے کے لئے اللہ دتہ نامی ملزم کو پیسے اور موٹر سائیکل دی تھی لیکن اللہ دتہ کوشش کے باوجود راجہ عمیر کو قتل کرنے میں ناکام رہا, راجہ عمیر کے قتل میں ناکامی کے بعد پرویز کوڈو نے راجہ عمیر پر توہین قرآن کا الزام لگانے کی سازش تیار کی جس پر عملدرآمد میں داود مسیح اور شاہد مسیح بھی شامل تھے۔
پرویز کوڈو نے راجہ عمیر اور راکی مسیح کے نام سے توہین آمیز خط لکھا اور قرآن کی بے حرمتی کرکے مقدس اوراق کو پھاڑ کر گلی میں پھینکا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش ملزم سے قرآن پاک کے اوراق کو گلی میں لٹکانے والی رسی اور دیگر شواہد برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ داود مسیح اور شاہد مسیح کے حوالے سے مزید تفیش جاری ہے۔واضح رہے کہ 16 اگست کو جڑانوالہ کے علاقے میں توہین قرآن کا واقعہ سامنے آنے کے بعد مشتعل مظاہرین نے مسیحی بستیوں میں متعدد رہائشی مکانوں اور گرجا گھروں کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کر دیا تھا.

05/09/2023

گوجرہ
نواحی گاؤں 280 ج۔ب دگل میں نوجوان نے فائر مار کر خودکشی کر لی۔

05/09/2023

سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آگئے، معاملہ غیر ازدواجی تعلقات کا شاخسانہ نکلا

05/09/2023

سوشل میڈیا پر چھ ستمبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

04/09/2023

جب ماں کوئی چیز کرنا نہیں چاہتی تو کہ دیتی ہے ابو نے منع کر دیا,IMF نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے سے منع کر دیا.
سمجھ تو گئے ہونگے

04/09/2023

ڈالر کے ریٹ میں کمی آنے تک بجلی قیمت میں کمی مشکل ہے، 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی.
نگراں وزیر توانائی

04/09/2023

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ملک میں حکومت کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر ہے۔

04/09/2023

پرویز الہی کی رہائی مشکل میں, کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

04/09/2023

کبھی مرغی
کبھی فروٹ
کبھی بجلی کے بلوں کا بائیکاٹ
ہم لوگ غلط سیاستدانوں کا بائیکاٹ کیوں نہیں کرتے؟

Address

Sitara Colony
Gojra

Telephone

+923117860242

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Gojra News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share