99HD news gojra

99HD news gojra our aim is that wo provide true news to peoples and stop the cruption in pakistan
(6)

30/10/2024

گوجرہ۔نواحی گاؤں 360 ج۔ب بوبک میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائیوں نے لڑکی کو قتل کر کے جلا دیا اور خاموشی سے دفن کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا ہے

30/10/2024

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 08 اعلی پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے، نوٹیفیکیشن

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کو ڈی پی او چکوال تعینات کر دیا گیا

وسیم ریاض کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

علی وسیم گجر کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا

شہزاد رفیق اعوان کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیا

ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا

ایکس پاکستان تعطیلات پر جانے کے لئے ڈی پی او بھکر محمد عبد اللہ لک کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت

ایس پی شیخوپورہ بلال محمود سلہری کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات کر دیا گیا

ڈی پی او لیہ اسد الرحمن کو ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا

30/10/2024

گوجرہ۔تھانہ نواں لاہور کی حدود میں پولیو ٹیم۔سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت ڈاکوؤں نے چھ افراد کو لوٹ لیا پولیس مصروف کاروائی

21/10/2024

گوجرہ
جمیعت علمائے پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے سابق رکن ملک محمد نعیم قادری کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں

۔ان کی رہائش محلہ حسنیہ کالونی گوجرہ گلی نمبر 7 میں ہے

۔نماز جنازہ کل مورخہ 22 اکتوبر بروز منگل صبح ساڑھے نو بجے کبوتراں والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔۔
رابطہ نمبر
03336856066
03154333366

20/10/2024

آئینی ترامیم کی کہانی

آئین پاکستان 1973 کی پہلی ترمیم میں پاکستان کے حدود اربعہ کا دوبارہ تعین کیا گیا
دوسری ترمیم 1974قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا

تیسری ترمیم 1975
preventive
detention
کی مدت کو بڑھایا گیا

چوتھی ترمیم1975
اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں
اضافی نشستیں دی گئیں

پانچویں ترمیم 1976
ہائی کورٹس کے اختیارات
وسیع کئے گئے

چھٹی ترمیم1976
ہائیکورٹ،سپریم کورٹ کےججز
کی ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھائی گئی

ساتویں ترمیم 1977
وزیر اعظم کو کسی بھی وقت
اعتماد کا ووٹ لینے کا حق دیا گیا

آٹھویں ترمیم 1985
پارلیمانی نظام سے نیم
صدارتی نظام متعارف

نویں ترمیم1985
شریعہ لاء کو لاء آف دی لینڈ
کا درجہ دینے کا بل پاس نہیں ہوا

10ویں ترمیم 1987
پارلیمنٹ کے دو اجلاس کا وقفہ
130 دن سے نہیں بڑھے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔
11ویں ترمیم 1989
اسمبلیوں میں خواتین کی
نشستیں،ترمیم واپس لی گئی

12ویں ترمیم 1991
سنگین جرائم کے تیز ٹرائل کیلئے
خصوصی عدالتیں 3 سال کیلئے قائم

13ویں ترمیم 1997
صدر کی نیشنل اسمبلی تحلیل کرنے اور وزیر اعظم ہٹانے کے اختیار کو ختم کیا گیا
14ویں ترمیم 1997
ممبران پارلیمنٹ کو عہدوں سے ہٹانے کا قانون وضع کیا گیا
15ویں ترمیم 1998
شریعہ لاء کو لاگو کرنے کا بل پاس نہیں ہو سکا
16ویں ترمیم 1999
کوٹہ سسٹم کی مدت 20 سے بڑھا کر 40 سال کی گئی
17ویں ترمیم 2003
صدر کے اختیارات میں
اضافہ کیا گیا

18ویں ترمیم 2010
NWFP
کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخوا رکھا گیا

19ویں ترمیم 2010
اسلام آباد ہائی کورٹ قائم ، سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کا قانون وضع کیا گیا
20ویں ترمیم 2012
چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تبدیل کیا گیا

21ویں ترمیم 2015
سانحہ APSکے بعد ملٹری کورٹس متعارف کرائی گئیں
22ویں ترمیم 2016
ٹیکنو کریٹس اور بیورو کریٹس بھی الیکشن کمیشن کے رکن بن سکیں گے
24ویں ترمیم 2017
مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کو دوبارہ تشکیل دیا گیا
25ویں ترمیم 2018
فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا

18/10/2024

پی جی سی گینگ ریپ ، انویسٹی گیٹو ایڈیٹر روزنامہ کماس لاہور اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت
لاہور (اعظم بٹ سے )لاهور پنجاب گروپ آف كالجز میں لڑکی کا گینگ ریپ "لاهور ویمن کالج اور پنجاب یونیورسٹی میں خود کشی کے واقعات ،انویسٹی گیٹو ایڈیٹر روزنامہ کماس لاہور اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت ، وکیل رانا محمد سکندر ایڈوكیٹ کی وسا طت سے رٹ پٹیشن دائر کی تھی ، رٹ پٹیشن پر کیس کی سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کی ،ائی جی پنجاب اور پنجاب حکومت کے نمائندے ایڈیشنل آ ئی جی ڈی ائی جی اپریشن اے ائی جی انویسٹیگیشن عدالت میں موجود ، آئ جی پنجاب آپ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں چیف جسٹس ہائی کورٹ ، ائی جی پنجاب اپنی دفاع میں بہت کچھ عدالت میں بیان کرتے رہے اگر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ان پرہم ہوتی رہی ، مجھے گزشتہ دو روز کا حساب دے دیں چیف جسٹس ہائی کورٹ کا استفسار ۔آآئ جی صاحب لاهور جل گیا آپ كو آب ہوش آیا ، جو لڑکیاں احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلی ائی جی صاحب اپ نے ان کی سیکیورٹی کے لیے کیا کیا تھا اس کا جواب دیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ۔درخواست گزار کے وکیل رانا محمد سکندر نے اپنے دلائل میں ان واقعات پر تمام حقائق چیف جسٹس ہائی کورٹ کے گوش گزار کئے ۔ لاہور کے تعلیمی اداروں میں جو مرد حضرات ڈیوٹیاں کرتے ہیں ان کا داخلہ مکمل طور پر بند کیا جائے چیف جسٹس ہائی کورٹ ۔ خواتین کی ہراسمنٹ اور ایسے ناخوشگوار واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں چیف جسٹس ۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی كو بھی آئندہ سمات پر طلب کر لیا ۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے تمام واقعات پر فل بنچ تشکیل دے دیا ۔آئندہ منگل کے لیے چیف جسٹس نے فل بنچ تشکیل دے دیا

ایک بندے کو لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان موصول ہوا۔۔۔جس میں لگے وائلیشن ٹائپ چارج کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ پاکست...
13/10/2024

ایک بندے کو لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان موصول ہوا۔۔۔
جس میں لگے وائلیشن ٹائپ چارج کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ پاکستان میں ادارے کس قدر محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔۔۔
اگر ایسے ہی محنت سے کام جاری رکھیں تو ایک دن پاکستان بہت ترقی کرے گا۔۔🙏🙏✌️✌️

کار والے کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ واہ جی واہ نیں جواب

13/10/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں 17 سالہ اقرا نامی لڑکی لڑکا بن گئی

13/10/2024
13/10/2024

ساڈا وزیر اعظم

صوبائی دارالحکومت میں کارگر  پیشہ ور بدمعاشوں رسہ گیروں اور بھتہ خوروں کی مبينہ  لسٹ جاری کر دی گئی،*لاہور پولیس اسپیشل ...
13/10/2024

صوبائی دارالحکومت میں کارگر پیشہ ور بدمعاشوں رسہ گیروں اور بھتہ خوروں کی مبينہ لسٹ جاری کر دی گئی،

*لاہور پولیس اسپیشل برانچ کی مرتب كرده غنڈہ عناصر کی فہرست میں سنگین غلطیاں، وفات پا جانے والے افراد اور گلی محلہ کے معمولی موالی بھی فہرست میں شامل*

متعلقہ اسپیشل برانچ اور ایجینسیوں کا بجائے خود تحقیقات کرنے کے تھانوں سے ٹوٹی پھوٹی معلومات پر مشتمل ڈیٹا مرتب کرنے کا مبينہ انکشاف،

*لاہور * اسپیشل برانچ کی جانب سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فقدان یا ہٹ دھرمی کا پیش خیمہ جاری کردہ غنڈوں کی نئی فہرست میں سنگین نوعیت کی غلطیاں سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق *239 ناموں پر مشتمل اس فہرست میں گلی محلوں کے معمولی موالیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں،* جن کا شہر میں جاری گينگز اور اجرتی قاتلوں کی سیرابی سے کوئی تعلق نہیں۔خطرناک سماج دشمنوں کی فہرست میں صرف چند بڑے بدمعاشوں کے علاوہ حیران کن طور پر باقی تمام افراد کم درجہ کے جرائم میں ملوث ہیں ایسے رسہ گیر افراد کو مفت کی شہرت حاصل ہونے کے علاوہ کوئی خاص فرق نہیں پڑنے والا اور ساتھ ہی ساتھ *مگرمچھ ایک بار پھر قانون کی نظر سے بچ نکل جائیں گے،*
مزید براں، حیران کن طور پر فہرست میں ایسے افراد کے نام بھی شامل ہیں جو دنیا سے کوچ کر چکے ہیں، *جبکہ کچھ محلوں میں ایک سے زیادہ غنڈے موالیوں اور چوری چکاری ،قمار بازی میں ملوث عناصر کو فہرست میں ڈال دیا گیا ہے،* حالانکہ عموماً ایک علاقہ یا آبادی کا صرف ایک ہی بدنام غنڈا ہوتا ہے۔
یہ صورتحال نہ صرف اسپیشل برانچ کی تحقیقاتی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہی ہے بلکہ عوامی حلقوں میں اس فہرست کی درستگی اور ساکھ کے حوالے سے بھی خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

Address

Gojra

Telephone

+923009277510

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 99HD news gojra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 99HD news gojra:

Videos

Share