Elite News Live

Elite News Live Asslam-o-Alaikum! Elite News Live. Watch our daily news ,follow us on ,Facebook, Instagram, twitter

محمد ارشد  ولد محمد اسلم ملازم محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ گوجرہ (رہائشی ٹوبہ ٹیک سنگھ)ذاتی مکان 4مرلہ عمر 38 س...
07/09/2024

محمد ارشد ولد محمد اسلم ملازم محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ گوجرہ (رہائشی ٹوبہ ٹیک سنگھ)ذاتی مکان 4مرلہ عمر 38 سال کے لئے کسی بھی برادری سے حافظہ ،قا ریہ کا رشتہ درکار ہے ،ضروت مند درج نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ، 03346286393

سٹی سب ڈویژن گوجرہ شکایات سیل میں  ڈیوٹی واپڈا ملازم نے شکایات حل کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خود لٹکاکر سائلوں کو ذلیل ک...
01/09/2024

سٹی سب ڈویژن گوجرہ شکایات سیل میں ڈیوٹی واپڈا ملازم نے شکایات حل کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خود لٹکاکر سائلوں کو ذلیل کرنا شروع کر دیا،حسنیہ کالونی گلی نمبر 10 کے ٹرانسفارمر میں خرابی کی بنا پر بجلی کا لوڈ انتہائی کم ہونے سے گھریلو الیکٹرک اشیاء جلنے کے قریب جبکہ بچے، بوڑھے، بیماروں کی جان پر بن آئی ،افسران بالا مزکورہ شکایت کو حل کرکےڈیوٹی ملازم کے رویئے کو تبدیل کیا جائے ،عوامی ردعمل ۔۔۔۔۔۔۔۔01/09/2024

29/08/2024
16/08/2024

*ملتان پولیس تھانہ قادر پورراں نے 02 خواتین سمیت 04 افراد کے قتل اور ایس ایچ او کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے اظہر عرف اظہری، شعیب، فلک شیر اور عمران روانی سمیت قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، ہاوس رابری، موٹر سائیکل سنیچنگ اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب 05 گینگز کے 17 ارکان کو گرفتار کر کے ساڑھے 05 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں ساڑھے 04 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 69 کارٹن موبائل فونز، کل 13 موٹر سائیکل، 25000 ریال ،طلائی زیورات ،140 تھیلا بیج، 01 لاکھ 70 ہزارروپے نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیے جانے والے ویپن اور آلہ قتل جس میں 02 رائفلیں، 02 عدد رپیٹر، 06 پسٹل 30 بور اور گولیاں شامل ہیں بھی برآمد کرلیے گئے*

مورخہ25.02.2024 کو تھانہ قادر پور راں کی حدود ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں لڑائی اور فائرنگ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے جہاں حملہ آور ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او تھانہ قادر پورراں محمد سرفراز فائرنگ کی ذد میں آ کر زخمی ہو گئے۔ مرکزی ملزم اظہر عرف اظہری سمیت دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔
سی پی او ملتان صادق علی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کے احکامات دیے تھے ۔ جس کے لیے ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا اشرف کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس میں ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر ،ڈی ایس پی سرکل صدر بخت نصر اورڈی ایس پی سی آئی اے راؤ طارق پرویز کی سربراہی میں کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ قادر پورراں محمد رمضان گل،انچارج سی آئی آے گلگشت ڈویژن شوکت علی کمانڈو اور ان کی ٹیم اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ایک وقوعہ میں ملزم اظہر عرف اظہری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر دودھ فروش کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔
جبکہ مورخہ 19.06.2024 کو قادر پورراں کی حدود میں پرانی رنجش اور قتل کے مقدمہ میں ملزم کی طرف داری کرنے پر ملزم فلک شیر راں کی جانب سے 02 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
جبکہ ایک وقوعہ میں عمران روانی نے ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
مورخہ 01.08.2024 کو نجی کارگو کی ٹیم ملتان سے لاہور موبائل فونز و دیگر سامان لے کر جا رہے تھے تھانہ قادر پورراں کی حدود شاخ مدینہ کے قریب نامعلوم مسلح کار سواروں نے واردات کے دوران 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 1500 موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور مسلسل محنت سے کام کرتے ہوئے اظہر عرف اظہری، شعیب، فلک شیر اور عمران روانی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا، اور بھاری اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ملزم اظہر عرف اظہری قادر پورراں اور احمد پور سیال میں قتل، اقدام قتل، دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے، پولیس مقابلے، ڈکیتی، رابری اور ہاؤس رابری سمیت 13 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔
قادر پورراں پولیس نے روڈ رابری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطرناک بین الصوبائی گینگ شیر بہادر گینگ کے 02 ارکان کو گرفتار کر لیا جو گاڑیوں اور ٹرکوں سے سامان اتار لیتے تھے اور گن پوائنٹ پر شہریوں گاڑیاں چھین لیتے تھے
پولیس ٹیموں نے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور ڈکیتی، رابری، ہاؤس رابری، نقب زنی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتوں میں مطلوب کل 05 گینگز کے 17 ارکان کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزمان:
1- اظہر عرف اظہری

2۔ شعیب عرف شعیبی (قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، دوران واردات زخمی کرنے، پولیس مقابلہ) ایس ایچ او کو زخمی کرنے میں ملوث
3- فلک شیر ولد اللہ بخش قوم راں (قتل) 02 خواتین کے قتل میں ملوث
4- عمران ولد فلکشیرقوم روانی (قتل) محمد یاسر کے قتل میں ملوث
5- شیر بہادر بین الصوبائی گینگ (روڈرابری) 04 ارکان (ملزمان گاڑیوں اور ٹرکوں سے سامان اتار لیتے تھے اور گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھین لیتے تھے)
6- ضمیر گینگ (موٹر سائیکل سنیچنگ) 04 ارکان
7- اظہر عرف پیلاگینگ (نقب زنی) 03 ارکان
8- توقیر گینگ (شاپس اینڈ روڈرابری) 02 ارکان
برآمدگی:
گرفتار ملزمان سے ساڑھے 05 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں ساڑھے 04 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 69 کارٹن موبائل فونز، کل 13 موٹر سائیکل، 25000 ریال ،طلائی زیورات ،140 تھیلا بیج، 01 لاکھ 70 ہزارروپے نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیے جانے والے ویپن اور آلہ قتل جس میں رائفلیں، 02 رپیٹر، 06 پسٹل شامل بھی برآمد کر لیے گئے
سی پی او ملتان صادق علی نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا اشرف اور ایس پی گلگشت ڈویژن سیف اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان خطرناک ڈکیت گینگز کی گرفتاری پولیس افسران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان ملزمان کی گرفتاری پر پولیس افسران داد کے مستحق ہیں اور مجھے یقین مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور مزید کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔سی پی او ملتان صادق علی نے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا ۔جنہوں نے اپنے مال ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور سی پی او ملتان کا شکریہ ادا کیا۔

08/07/2024

علاقہ تھانہ صدر گوجرہ
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

فائرنگ / جانبحق
چک 435 ج ب میں سعداللہ نامی شخص کی اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ

فائرنگ سے 3 افراد عبدالجبار بعمر 25/30 سال ، عبد الرحمان بعمر 20/22 سال اور اقبال بعمر 30/32 سال جانبحق ھو گئے

وقوعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی گوجرہ ، ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ معہ نفری موقع پر مصروف کاروائی ھیں

ڈیڈ باڈیز کو برائے پوسٹمارٹم ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ شفٹ کیا جا رھا ھے

فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ھیں جنکی تلاش جاری ھے

ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراھی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ھیں
جو مصروف عمل ھیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر ریڈ کئے جا رھے ھیں

03/06/2024

4 جون سے شروع ہونے والی انٹر ڈویژن سمر ہاکی گیمز کے سلسلہ میں فیصل آباد میں جاری ٹرائلز میں طارق نذیر صاحب ڈویژنل اسپورٹس آفیسر کی پلئیرز اور ڈسٹرکٹ ٹوبہ، جھنگ، اور چنیوٹ کے نمائندوں کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی
تینو ڈسٹرکٹ میں ریگولر ہاکی گیم ہونے کے باوجود بھی کسی ایک کلب کو نہ کوئ نمائندگی دی گئی 6 سلیکٹرز ضلع فیصل آباد سے ہی ڈال دیے گئے اور ٹیم مینجمنٹ بھی فیصل آباد کی ہی اناونس کر دی گئ
یاد رہے تین عدد آسٹرو ٹرف صلع ٹوبہ میں جبکہ ایک جھنگ میں موجود ہے
اس ناانصافی اور زیادتی کیوجہ سے تینوں اضلاع نے اس ٹورنامنٹ کا مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا
اور آ ج سے دو دن کے لیے احتجاج کے طور پر گوجرہ ھاکی اسٹیڈیم بند کر دیا گیا ہے
ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نزیر صاحب پارٹی بنا رہے ھیں اور خود پارٹی بن رہے ھیں وہ اپنے دوستوں کو نواز رہے ھیں اور تعصب پیدا کر رھے ھیں اگر ان کو ابھی سے ہٹایا نا گیا تو فیصل آباد سپورٹس کے لیے زرخیز زمین مانی جاتی ھے ویران ھونا شروع ھو جائے گے۔
اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اسپورٹس منسٹر پنجاب جناب فیصل کھو کھر صاحب رانا مشہود احمد خاں صاحب
سیکرٹری اسپورٹس پنجاب

ڈی جی اسپورٹس پنجاب

خواجہ جنید صاحب فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ افئیر کمشنر فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ اس نامناسب رویہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اسکی انکوائری کی جائے تاکہ انصاف کے قتل عام کو روکا جائے

11/05/2024

گورنمنٹ ملت گرلز ہائی سکول جھنگ روڈ گوجرہ

24/04/2024

تھانہ صدر گوجرہ
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

فائرنگ /قتل

اعجاز والد صفدر قوم واڑیچ سکنہ 358ج ب بیانی ہے کہ میں اور دیگر اشخاص نے اپنی زمین پر تھریشر لگائی ہوئی تھی کہ خان واجد ولد مقصود قوم ماہو جٹ سکنہ 358ج ب بھی وہاں پر موجود تھا
اسی دوران سبطین وغیرہ 5/6 کس نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی

جس کے نتیجہ میں خان واجد مضروب ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

وقوعہ کی اطلاع پر DSP/SDPO گوجرہ ، ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ و دیگر ملازمان موقع پر پہنچے ھیں
اور مصروف کاروائی ھیں

ملزمان مسلح تھے۔
تلاش ملزمان جاری ہے۔فرانزک یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے
مزید کاروائی جاری ہے

13/04/2024

ماشاءالله —دوسرا روز عرس مبارک بابا سوہنا سائیں سرکار—-
#حاضری دربار عالیہ—
#نماز جمعہ—
#چادر پوشی—
#ختم شریف—
#تقسیم لنگر—
#محفل سماع—
عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانان،مریدین،عقیدت مندان و انتظامیہ کا شکریہ—-

13/04/2024

Breaking News ⚠️

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس

آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے سپیشل یونٹ اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ

پنجاب پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشاندھی کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری

مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل ہوگا

رشوت مانگنے پر وزیراعلی کے سپیشل ڈیش بورڈ پر شکایت درج ہو سکے گی

ہر کرائم کیلئے فنکشنل سپیشلائزڈ پولیس فورس قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

منشیات کے خاتمے کیلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری

ٹوبہ ٹیک سنگھ  نواحی گاؤں 287ج ب پلاثور اضافی بستی کے رہائشیوں نے گوجرہ ٹوبہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ، اسسٹنٹ کمشنر ٹوب...
10/03/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ
نواحی گاؤں 287ج ب پلاثور اضافی بستی کے رہائشیوں نے گوجرہ ٹوبہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ علی سمیر اور اے ایس پی ٹوبہ محمد فہیم کی سربراہی میں مقامی انتظامیہ نے رہائشی بستی کے مختلف مکینوں کے گھر مسمار کر دئیے جس پر مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کیے رکھا مظاہرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی

گوجرہسالانہ عرس مبارک قبلہ شیخ الحدیث والتفسیر پیر سید محمد شہسوارعلی شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ اور قبلہ پیرسید محمد انوار...
07/03/2024

گوجرہ
سالانہ عرس مبارک قبلہ شیخ الحدیث والتفسیر پیر سید محمد شہسوارعلی شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ اور قبلہ پیرسید محمد انوارالبہار شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ زیر سرپرستی و زیر صدارت سجادہ نشین آستانہ دربار عالیہ شاہسواریہ انواریہ غوثیہ مہدی محلہ گوجرہ شریف میں منعقد ہوا جسمیں سادات کرام ،علماء کرام ،نعت خواں حضرات ،مریدین ،عقیدت مندوں اور علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،عرس مبارک کی تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ذوالفقار علی صوبہ تھےجبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا قاری احمد حسن سیالوی صاحب نے کیا اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت کی شان و عظمت پر مفصل روشنی ڈالی .خادم آستانہ عالیہ خلیفہ رانا شوکت علی نقشبندی خلیفہ عنصرعلی نقشبندی عبدالحمید نقشبندی ودیگر مریدین نے عرس مبارک کی تقریب کے انتظامات انتہائی منظم انداز میں سر انجام دیئے ،تقریب کے آخر میں وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پریس کانفرنس سی پی او ملتان صادق علیملتان تھانہ گلگشت کی حدود میں 05 سالہ بچے کے اندھے قتل کو پولیس ٹیموں نے مختصر وقت م...
06/03/2024

پریس کانفرنس سی پی او ملتان صادق علی

ملتان تھانہ گلگشت کی حدود میں 05 سالہ بچے کے اندھے قتل کو پولیس ٹیموں نے مختصر وقت میں ٹریس کر کے 02 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
سی پی او ملتان صادق علی نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا ٹاسک دیاتھا۔

مورخہ 06.03.24 کو قریب 08:00 بجے صبح بذریعہ کنٹرول 15 اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بچے کی نعش گلی نمبر 2 دیوان دا باغ پڑی ہے جس پر مقامی پولیس تھانہ گلگشت اور سینئر افسران فوری موقع پر پہنچے ، نعش محمد اویس قرنی بعمر 5 سے شناخت ہوئی قبل ازیں جس کے اغواء کا مقدمہ نمبر616/24 بجرم 363 ت پ تھانہ گلگشت درج تھا نعش کو فوری طور پر نشتر ہسپتال برائے پوسٹمارٹم منتقل کیا گیا ، وقوعہ کی اطلاع پر ایس پی گلگشت ڈویژن ایاز حسین اور ڈی ایس پی گلگشت ظہیر بابر، ایس ایچ او تھانہ گلگشت راؤ ضیا, انچارج CIA گلگشت ڈویژن شوکت کمانڈو سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچے۔ قتل کے اس وقوعہ کے بعد خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی

مورخہ 25.02.2024 کو 5 سالہ بچہ اویس قرنی دیوان دا باغ گلی میں کھیل رہا تھا جس کو ملزم عامر پکڑ کر اپنے چچا اکبر کے گھر لے گیا اور بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور گلہ دبا کر قتل کر دیا قتل کے بعد ملزمان نے بچے کی نعش الماری میں چھپا دی
مورخہ 06.03.2024 صبح 04:00 بجے ملزم اکبر نے بچے کی نعش نکال کر گلی میں پھینک دی

ابتدائی طور پر ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ذاتی رنجش پر 05 سالہ اویس قرنی کو قتل کیا۔
سی پی او ملتان صادق علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جو پولیس ٹیموں نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔انہوں نے کہا ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔سی پی او ملتان نے کارروائی میں شامل تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ملزمان کو بہت کم وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کرنے پر بچے کے ورثاء نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملتان پولیس کی صلاحیتوں کو سراہا۔

06/03/2024
29/12/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس

*سالانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سال2023*

*ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے سال2023ء کے دوران ضلع بھر میں 11118 مقدمات درج کیے*

*جن میں 12040ملزمان کو گرفتار کر کے 27کروڑ50لاکھ19ہزار491روپے کی ریکو ری کی گئی*

ضلع بھر میں 2218مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے،اس طرح901عدالتی مفروران کو پابندسلاسل کیا گیا

ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے520مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میں ملزمان گرفتار کیے گئے،جن میں) بندوقیں = (69 (پسٹل(408=)رائفل42=) (کلا شنکوف 02)(ریوالور5=)(کاربین5=) (راؤند1876=) برآمد کیے گئے ہیں،

منشیات کے718مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے(312.99کلو گرام چرس)، (32.505کلوگرام ہیروئن)،(16936لیٹر شراب)،(چالو بھٹی26)(لاہن 4825لیٹر)،(2.661کلوگرام افیون)(آئس 527کلو گرام)برآمد ہوئی۔

جواء کے23 مقدمات میں 108ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے261290روپے ریکوری ہوئی۔

ضلع پولیس نے گزشتہ سال265مقدمات میں ملوث 30گینگز کے 99 ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے (6گائے،1بھینس،2بچھڑے،4بکریاں،52موٹر سائیکل،40 پسٹل،2 بندوق، 03رائفل،113گولیاں،سولر پلیٹس+ انورٹر، ٹوکہ مشین،ٹی آر گارڈر، نقدی اور گھریلو سامان وغیرہ ) برآمدکیں۔

ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت958مقدمات درج کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر سال 2023کے دوران ضلع بھر میں 528سرچ آپریشنزکے دوران19330افراد کی تصدیق کی گئی۔

ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس
03009652371

گوجرہتھانہ صدر کے نواحی گاؤں 424 ج ب میں آتشیں اسلحہ ،ڈنڈوں ،سوٹوں سے مسلح ملزمان نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر ...
17/12/2023

گوجرہ
تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 424 ج ب میں آتشیں اسلحہ ،ڈنڈوں ،سوٹوں سے مسلح ملزمان نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر کے زبردستی گھر میں داخل ہوکر خاتون اور اسکے باپ کو شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 424 ج۔ ب کی رہائشی خاتون شمائلہ اپنے والد کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اسی گاؤں کے رہائشی آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ملزمان 1-عاصم اقبال 2-عمران 3-نوماٹیلو 4-مانی ٹیلو 5- زین اور تین کس نا معلوم ملزمان نے زبردستی گھر میں داخل ہوتے ہی شمائلہ کے والد پر دھاوا بول کر اسے شدید زخمی کردیا شمائلہ والد کو پچانے کے لئے آگے بڑھی تو ملزمان نے خوف ہراس پھیلانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اس کو بھی ڈنڈوں سوٹوں سے شدید مضروب کردیا اور اسکے کپڑے پوشیدنی پھاڑ دیئے چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی منت سماجت کرکے مضروبین کی جان بخشی کروائی جبکہ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے مضروبہ شمائلہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 531/23 درج رجسٹر کیا تھا لیکن پانچ ماہ کی تاخیر کے باوجود بھی مقامی پولیس مبینہ طور پر ساز باز ہوکر ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ،شمائلہ نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،آئی جی پنجاب اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کی اپیل کی ہے

15/12/2023

گوجرہ
دی ایلیٹ کیڈٹ سکول گوجرہ میں تحصیل لیول پرچھٹی سے بارہویں تک کی طالبات کے مابین خوشخطی کا مقابلہ منعقد ہوا۔پہلی پوزیشن اسپائر کالج گوجرہ کی اسوہ فاطمہ، دوسری پوزیشن آئیڈیل علامہ اقبال کالج گوجرہ کی ماہ نور فاطمہ جبکہ تیسری پوزیشن ماسٹرزکنڈر گارٹن سکول نیا لاہور کی طالبہ ایمان فاطمہ نے حاصل کی۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت پرنسپل محترمہ سدرہ تبسم نے کی۔آرگنائزر ڈائریکٹر دی ایلیٹ کیڈٹ سکول چوہدری ذوالفقارعلی صوبہ تھے,نگرانی آرٹسٹ اسلم غزالی اور مرزا عتیق الرحمن بیگ،مہمان خصوصی محمد جبار خان فرید اسٹیٹ ایجنسی والے ،مہمانان اعزاز میں شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات میاں عابد اسلام ،محمد اصغر ،ناصرنعیم،میڈم نادیہ مظہر ،صدر گوجرہ پریس کلب ارشد محمود ناصر,صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن رانا محمد سعید راشد منج ، سنئیر صحافی غلام مرتضیٰ باؤ،حافظ و قاری محمد لطیف انجم ،محمد الیاس تھے جنہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ایوارڈ،نقدانعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

گوجرہان شاءاللہ 14 دسمبر 2023ء کو ہونے والے مقابلہ خوشخطی میں حصہ لینے والے سکول و کالجز 13 دسمبر شام 4 بجے تک دو طالبات...
11/12/2023

گوجرہ
ان شاءاللہ 14 دسمبر 2023ء کو ہونے والے مقابلہ خوشخطی میں حصہ لینے والے سکول و کالجز 13 دسمبر شام 4 بجے تک دو طالبات کے نام درج کروا سکتے ہیں ،
1-پہلا انعام 5000 نقد +آرٹ پینٹنگ+تعریفی سند
2-دوسراانعام 3000نقد +آرٹ پینٹنگ+تعریفی سند
3- تیسرا انعام 2000نقد+آرٹ پینٹنگ+تعریفی سند
جبکہ مقابلہ میں حصہ لینے والی تمام طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔درج ذیل نمرز پر فوری رابطہ کریں

02/12/2023

خبر غم

نجم جاوید منہاس ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ اور محمد نعیم ٹیچر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول گوجرہ کی زوجہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئیں ہیں ان کی نماز جنازہ آج ٹھیک 4:30 بجے کبوترانوالہ قبرستان میں ادا کی جائے گی شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ان کی رہائش امامیہ کالونی گوجرہ میں واقع ہے

Breaking News. (Gojra)Dr. Muhammad Bilal Tahir Clinches 2023 Pakistan Academy of Science Gold Medal in Physics*Subheadin...
30/11/2023

Breaking News. (Gojra)
Dr. Muhammad Bilal Tahir Clinches 2023 Pakistan Academy of Science Gold Medal in Physics

*Subheading:*
Distinguished Physicist and Young Scientist from Rural Pakistan Garners Prestigious Honor

Article:
In a groundbreaking achievement, Dr. Muhammad Bilal Tahir, the youngest scientist and Associate Dean of the Faculty of Natural and Applied Sciences at KFUEIT, RYK Pakistan, has been awarded the 2023 Gold Medal in Physics by the Pakistan Academy of Science (PAS). Hailing from the humble Village of Chak 315JB in Gojra, Toba Tek Singh, Dr. Tahir's accolade reflects his exceptional contributions to academia, research, innovation, and community development.

The PAS highlighted Dr. Tahir's outstanding dedication to scientific knowledge, both on the national and international stages. His remarkable achievements extend beyond this latest honor, as he has previously received numerous research and academic awards for his significant contributions to society.

Earning a well-deserved place among the top 2% scientists from 2020 to the present, Dr. Tahir's commitment to advancing the frontiers of physics has not gone unnoticed. His influence reaches far beyond the academic realm, impacting communities and organizations alike. As the recipient of the 2023 PAS Gold Medal in Physics, Dr. Muhammad Bilal Tahir stands as a beacon of inspiration for aspiring scientists across the nation. Congratulations on this remarkable achievement!

Gojra... Today
16/11/2023

Gojra... Today

باباالیکٹرونکس اڈا دواکھڑی کی جانب سے خوشخبری ۔۔۔۔۔
13/11/2023

باباالیکٹرونکس اڈا دواکھڑی کی جانب سے خوشخبری ۔۔۔۔۔

08/10/2023

پیر سید محمد سعید شاہ صاحب نورجمال والے کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں انکاجنازہ انکی رہائش گاہ محلہ عمران پارک گلی نمبر 2 گوجرہ سے 9بجے اٹھایا جائے گا اور نماز جنازہ ٹھیک 9.30 بجے کبوترانوالہ قبرستان میں ادا کی جائے گی شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
03068465540

Address

Gojra
36120

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Elite News Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Elite News Live:

Videos

Share

Elite News Live

Such Bolo Such Sono