آگاہی-گلگت بلتستان

آگاہی-گلگت بلتستان پورے دنیا میں مقیم گلگت بلتستان کے باسیوں کی آواز

وادی نگر میں واقع سات ہزار ستائیس میٹر بلند گولڈن پیک چوٹی کو سر کر کے واپس آتے ہوئے ہلاک ہونے والے دوسرے جاپانی کوہ پیم...
03/07/2024

وادی نگر میں واقع سات ہزار ستائیس میٹر بلند گولڈن پیک چوٹی کو سر کر کے واپس آتے ہوئے ہلاک ہونے والے دوسرے جاپانی کوہ پیما کی لاش بھی مل گئی ہے، جسے نکال کر کیمپ ون پہنچا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نگر عطا الرحمٰن کاکڑ کے مطابق، چار رکنی جاپانی کوہ پیماؤں کی ٹیم گولڈن پیک کی چوٹی سر کرنے دس جون کو گئی تھی۔
7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑی اسپینٹک کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے مذکورہ دو جاپانی کوہ پیماؤں سے ایک کی لاش 15 جون کو ریسکیو آپریشن کے دوران مل گئی تھی، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری رہی۔
یوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی جاپانی کوہ پیما پورٹرز کی مدد کے بغیر چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ 5 ہزار 300 میٹر بلندی پر واقع کیمپ ٹو تک پہنچ گئے تھے، پھر انہوں نے اپنا ایڈونچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا۔ لیکن پھر لاپتا ہوگئے۔
واضح رہے کہ دنیا میں 8ہزار میٹر سے زیادہ بلندی والے 14 پہاڑوں میں سے 5 پاکستان میں واقع ہیں، جن میں دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ کے ٹو بھی شامل ہے، جب کہ سپینٹک کو گولڈن پیک بھی کہا جاتا ہے، جسے سیاحوں کی جانب سے قابل رسائی اور سیدھی چوٹی’ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

🥀❤️🥀 #مرشد
03/07/2024

🥀❤️🥀
#مرشد



02/07/2024

عوامی ایکشن کمیٹی کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اپوزیشن لیڈر و اراکین اسمبلی سید سہیل عباس شاہ، سابق وزیر خزانہ جاوید علی منوا اور نواز خان ناجی نے شرکت کی۔

ایک کمرے کا رات کا کرایہ 50 ہزار لینے والے شنگریلا ہوٹل، سرینا ہوٹل اور رمادہ ہوٹل گلگت بلتستان گورنمنٹ کو کتنا ٹیکس دیت...
02/07/2024

ایک کمرے کا رات کا کرایہ 50 ہزار لینے والے شنگریلا ہوٹل، سرینا ہوٹل اور رمادہ ہوٹل گلگت بلتستان گورنمنٹ کو کتنا ٹیکس دیتے ہیں یقینا ایک روپے کا فائدہ نہیں ہوگا جب اپ اس غریب علاقے کی وسائل، انفراسٹرکچر اور قدرتی ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں عوام کو ایک ٹکے کا فائدہ نہ ہو ایسی سیاحت صرف ہمارے لیے عذاب کے سوا کچھ بھی نہیں

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ شمالی، وسطی اور جنوبی ام...
01/07/2024

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ شمالی، وسطی اور جنوبی امریکا کے سفر کے لیے بزنس، کلب اور فرسٹ کلاس ٹکٹ پر ٹیکس کی شرح ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی۔

اسی طرح، یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کے لیے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ مشرق وسطیٰ اور افریقا کے سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

یورپ کے فضائی سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ مشرق بعید، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فضائی سفر پر بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر دو لاکھ دس ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

۔                                    مِکس اچارآپ نے کبھی انٹرنیشنل ٹریول کیا ہو اور دبئی، قطر، کویت وغیرہ سے ٹرانزٹ فلائ...
01/07/2024

۔ مِکس اچار
آپ نے کبھی انٹرنیشنل ٹریول کیا ہو اور دبئی، قطر، کویت وغیرہ سے ٹرانزٹ فلائٹ لی ہو تو آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا کہ جاپان جانے والے مسافر جس گیٹ پر بیٹھے فلائٹ کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں وہاں کا ماحول پرسکون ہوتا ہے اور وہ سب چال ڈھال، لباس و انداز، ڈسپلن اور شکل و شباہت سے تقریباً ایک جیسے لگ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔آپ چلتے چلتے جرمن گیٹ کے سامنے سے گزریں، وہاں بھی یہی حالات ہونگے، ملائشیا، چین، سپین، آسٹریلیا، نیوزیلینڈ سبھی گیٹس کا وزٹ کر لیں کم و بیش حالات ایک سے ہونگے، ایک قومی یکسانیت نظر آئےگی۔۔۔چلتے چلتے جب آپ پاکستانی گیٹ پر پہنچتے ہیں تو یہاں کسی ایک قوم کی بجائے "مکس اچار" دیکھنے کو ملتا ہے۔
اکثریت کے چہرے اُترے ہوے پریشان۔ بچوں کے رونے کی آوازیں۔ آدھے پینٹ شرٹس اور جینز میں ملبوس، کُچھ کھیڑی اور شلوار قمیض میں۔ کہیں نوبیاہتا دلہنیں مہندی والے ہاتھ لیئے پیا ملن کو بیقرار تو کہیں جوڑوں کے درد کا شکار آڑہی ترچھی چلتی ہوئی بوڑھی ساسیں۔ کسی کونے میں دبک کر بیٹھے بیرون ملک مزدوری پر آئے جوان، کندھے پہ سافا اور ھاتھوں میں بچوں کے لئے ولایتی ٹافیاں اور ارمان تو کہیں سفاری سوٹ میں ملبوس بزنس کلاس کے مسافر بیوروکریٹس۔
یہ فرق اس وجہ سے ہے کہ دیگر اقوام کے ہاں یکساں نظام ہیں۔ فیکٹری پراڈکٹ کی طرح اس پراسیس سے نکل کر سبھی انسان اپنے بنیادی خواص میں یکسانیت اختیار کر لیتے ہیں اور ایک قوم بن جاتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں آجتک کوئی نظام لاگو ہو ہی نہیں سکا۔ اسلیئے ہم قوم بننے کی بجائے ایک مکس اچار بن چکے ہیں۔ آپ مرتبان میں چمچ لگائیں، آپ کی قسمت ہے، امب نکلے یا لسوڑا۔۔۔۔۔۔کُچھ پریڈکٹ ایبل نہیں یہاں 🥴

پی سی لیگسی ہوٹل ناصرآباد ہنزہ سے مقامی اسٹاف کو نکالنے کا سلسلہ جاری۔پہلے 20 کے قریب اسٹاف کو نکال دیا گیا تھا۔اب ایچ آ...
01/07/2024

پی سی لیگسی ہوٹل ناصرآباد ہنزہ سے مقامی اسٹاف کو نکالنے کا سلسلہ جاری۔
پہلے 20 کے قریب اسٹاف کو نکال دیا گیا تھا۔
اب ایچ آر منیجر کو بھی مختلف حربوں سے پریشان کرکے نوکری چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایچ آر منجیر انتہائی اصولی بندہ تھا جس نے جی ایم کے بھائی کو کام نا کرنے پر نوکری سے فارغ کیا تھا بعد میں ایچ آر منجیر کو پریشان کیا جارہا تھا اور آخر کار نوکری چھوڑ دیا ۔

01/07/2024

سیاسی سوفٹ ڈرنک!!🚨✨

اسرائیلی کی سپورٹر Coke Cola والوں کی تو شامت آگئی!!۔چیخیں نکل گئی 🔥

بنگلہ دیش عوام نے coke cola کی سازش کو بے نقاب کر دیا

تمام اداکاروں کو معافی مانگنی پڑ گئی؛!

مکمل وڈیو لازمی دیکھیں‼️🇵🇸

عدالت نے سوشل ایکٹوسٹ یاور عباس کی رہائی کا حکم دے دیا
01/07/2024

عدالت نے سوشل ایکٹوسٹ یاور عباس کی رہائی کا حکم دے دیا

شاہراہِ بابوسر زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک روڈ کے دونوں اطراف سے ملبہ ہٹایا جائے۔۔۔۔۔ نور ولی خان نمبردار چلاس نمبردار ...
01/07/2024

شاہراہِ بابوسر زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک روڈ کے دونوں اطراف سے ملبہ ہٹایا جائے۔۔۔۔۔ نور ولی خان نمبردار

چلاس نمبردار تھک نیاٹ بابوسر نور ولی خان نے کہا کہ آئے روز شاہراہِ بابوسر پر گاڑیوں کی ایکسڈنٹ ہوتا ہے جس کی وجہ زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک روڈ پر پڑے ملبہ کو تاحال نہ ہٹانے کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے اس روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ این ایچ اے پر سال کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈرز صرف اس روڈ کی صفائی کے لیے رکھتے ہیں مگر وہ پیسہ یہاں نہیں لگتا ہے اور بغیر کام کئے بل پیمنٹ کرتے ہیں این ایچ اے احکام کو شرم آنی چاہیے کہ بغیر کام کے آپس میں ملی بھگت کرکے عوام کو مشکلات میں مبتلا کرتے ہیں جس سے یہاں ہر سال سینکڑوں افراد کا قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہے مگر ان بےشرموں کو کوئی احساس تک نہیں ہے نور ولی خان نمبردار نے مزید کہا کہ اس وقت زیرو پوائنٹ سے بابوسر تک یک طرفہ گاڑی چلانے پڑتا ہے دوسری جانب سے آنی والی گاڑی بڑی مشکل سے کراس کرتے ہیں اس کی مین وجہ روڈ کی دونوں اطراف پر پڑے ملبہ ہے اس مسلئہ کو ضلعہ انتظامیہ بھی کوئی سنجیدہ نہیں لے رہی حالیہ ماہ بابوسر ٹاپ پر برف ہٹانے کے لیے جانے والے ٹھکیدار نے روڈ سے ملبہ بھی ہٹانا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے انہوں نے کام ادھورا چھوڑ کر پیمنٹ پوری لیا گیا ہے میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب ابرار احمد مرزا صاحب ، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور جی ایم این ایچ اے سے گزارش کرتا ہوں کہ اس پر نوٹس لیں اور جلد از جلد زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک روڈ پر پڑے ملبہ کو ہٹانے کا حکم دیا جائے تاکہ آئے روز شاہراہِ بابوسر پر ایکسڈنٹ ہونے بچایا جاسکے وسلام نور ولی خان نمبردار تھک نیاٹ بابوسر

راولکوٹ جیل سے سزائے موت اور عمر قید کی سزا کاٹنے والے 19 قیدی جیل سے فرار ہوگئے ضلع پونچھ کے تحصیل راولکوٹ شہر میں پولی...
01/07/2024

راولکوٹ جیل سے سزائے موت اور عمر قید کی سزا کاٹنے والے 19 قیدی جیل سے فرار ہوگئے
ضلع پونچھ کے تحصیل راولکوٹ شہر میں پولیس کی ناکہ بندی۔
جیل میں یہ سنبھال نہیں سکتے اب ناکہ بندی کر کے باہر پکڑیں گے۔

30/06/2024

*ہائی الرٹ*
ڈی سی سکردو کی جانب سے کچورا میں عوامی ملکیتی زمین پر جبری قبضے کرنے کی کوشش اور پولیس گردی کیخلاف کچورا کے مزہبی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا انتظامیہ کو دو ٹوک جواب۔۔ ھم ہر قیمت پر اپنی زمینوں کا دفاع کریں گے۔۔۔۔۔👇🏽👇🏽📺

30/06/2024

علی شیخانی صاحب کا کراچی والوں کیلئے بڑا اعلان۔

Karachi Water & Sewerage Board Karachi Weather Updates شہر قائد کا موسم KARACHIITES KaracHi Queen High Court of Sindh Karachi Karachi Queen Karachi Unpaid Vlogger Karachi City Karachi Bar Association - K.B.A Karachi Vines Karachi Vines Karachi Bull Karachi - The City of Lights Cm Sindh Syed Murad Ali Shah Syed Zafar Abbas Jafri

30/06/2024

کراچی میں صحافی پر تشدد
‏معروف صحافی بول ٹی وی کے اینکر پرسن یوٹیوبر نور العارفین صدیقی پر نامعلوم افراد کا حملہ بچوں سمیت پورے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھر پور مزمت کرتے ہیں اور بول نیوز کے مالک آصف علی زرداری صاحب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فیس بک کے مطابق گزشتہ 90 دنوں میں 6.5 ملین سے زائد( کم و بیش 65 لاکھ 28 ہزار 4 سو 71) افراد تک ہماری ویڈیوز اور پوسٹس پہ...
30/06/2024

فیس بک کے مطابق گزشتہ 90 دنوں میں 6.5 ملین سے زائد( کم و بیش 65 لاکھ 28 ہزار 4 سو 71) افراد تک ہماری ویڈیوز اور پوسٹس پہنچی ہیں جو ہمارے لئیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
آپ تمام پسند فرماؤں کا بہت بہت شکریہ ♥️👌👍

30/06/2024

سماجی رہنما یاور عباس کے گرفتاری کے خلاف پریس کلب کراچی میں عوام گلگت بلتستان کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ

افسوسناک خبر ۔شاہراہ بابوسر ناراں پر سیاحوں کا ویگو ڈالا اور ہائیس  گاڑی آپس میں ٹکرا گئی دو سیاح جاں بحق جبکہ متعدد زخم...
30/06/2024

افسوسناک خبر ۔
شاہراہ بابوسر ناراں پر سیاحوں کا ویگو ڈالا اور ہائیس گاڑی آپس میں ٹکرا گئی دو سیاح جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ۔ حادثے کے ساتھ ہی لوگوں نے اپنی ذاتی گاڑیوں پر جاں بحق اور زخمیوں کو ریجنل ہسپتال چلاس کی طرف روانہ کر دیا ہے ۔ ریسکیو زرائع

حال ہی سکردو میں منعقد ہونے والے نکاح کے خوبصورت ترین منظر حاجی گام کمیونٹی اور عباس ٹاون کمیٹی بھی اس حوالے سے شاباش اف...
30/06/2024

حال ہی سکردو میں منعقد ہونے والے نکاح کے خوبصورت ترین منظر حاجی گام کمیونٹی اور عباس ٹاون کمیٹی بھی اس حوالے سے شاباش افرین کے مستحق ہے
اج کل وہی لوگ کامیاب ہیں جو اس طوفانی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقے میں موجود سفید پوش لوگوں کا بھرم رکھنے کے لیے فارسٹ افیسر ہونے کے باوجود انتہائی سادگی کے ساتھ مسجد میں انتہائی قریبی پانچ چھ لوگوں کو بلا کر سادہ ترین تقریب منعقد کراتے ہیں شاید ہزار روپیہ خرچہ ایا ہوگا اگر یہ جوان چاہتا تو یہ کسی بڑے شادی ہال میں 8 10 لاکھ روپے خرچ کرنا مشکل نہ تھا کیونکہ یہ خود ایک فارسٹ افیسر ہے معتبر ذرائع کے مطابق لیکن انہوں نے اپنی افسری کا روپ دکھانے کی بجائے خاندانی تربیت کا روپ نمایاں کرنے کو مناسب سمجھتے ہوے معاشرے میں موجود سفید پوش لوگوں کا برہم رکھنے کے لیے اپنی افیسری کو قربان کر دیا یقینا خداوند متعال ایسے لوگوں سے خوش ہوتا ہے جو غریبوں کے لیے جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں ورنہ اج کل تو نکاح کے تقریب بھی بڑے بڑے شادی ہلز میں منعقد کرا کے پانچ چھ لاکھ روپے پھکا دیتے ہیں ایک دو لاکھ روپے تو صرف اج کل شادیوں میں پٹاکے اڑا دیتے ہیں وہ بھی اپنی قیمتی زمینوں کو بیچ کر ایسے فضول خرچی کرنے والے لوگ معاشرے کے لیے ناسور ہے شاباش نوجوان فارسٹ افیسر صاحب ہمیں اپ پر فخر ہے
BhuttO KhArgrOng timeline.

چلو چلو کراچی پریس کلب چلو آج بروز اتوار 30 جون سہ پہر 3:30 بجے
30/06/2024

چلو چلو کراچی پریس کلب چلو آج بروز اتوار 30 جون سہ پہر 3:30 بجے

جگلوٹ سکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند۔ شاٹوٹ کے مقام پر شاہراہ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند ہوئی ہے۔ شاہراہ سکردو کی بن...
30/06/2024

جگلوٹ سکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند۔ شاٹوٹ کے مقام پر شاہراہ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند ہوئی ہے۔ شاہراہ سکردو کی بندی سے سینکڑوں مسافر گاڑیاں اور سیاح پھنس کر رہ گئے۔
شاہراہ کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع

موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹال ٹیکس میں یکم جولائی سے 30%تک اضافہ..
30/06/2024

موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹال ٹیکس میں یکم جولائی سے 30%تک اضافہ..

دشمن دیش ورلڈ کپ جیت گیا۔
29/06/2024

دشمن دیش ورلڈ کپ جیت گیا۔

ایران کی تیل کی پیداوار میں اضافہ/ 2023 میں ایران دنیا میں تیل پيدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رها۔برطان...
29/06/2024

ایران کی تیل کی پیداوار میں اضافہ/ 2023 میں ایران دنیا میں تیل پيدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رها۔

برطانوی انسٹی ٹیوٹ IE کی رپورٹ کے مطابق ایران گزشتہ سال تیل کی پیداوار بڑھانے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا۔

2023 میں ایران کے خام تیل اور کنڈینسیٹ کی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ عالمی اوسط نمو سے 13 گنا زیادہ ہے اور 3.94 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران گزشتہ سال2022 کے دوران تیل کی پیداوار میں 4.8 فیصد حصہ کے ساتھ دنیا میں خام تیل اور کنڈینسیٹ پیدا کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔

زیتون کی کاشت .زیتون کا باغ لگائیں .ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ پاکستان میں ایک مرتبہ زیتون کا باغ   لگا لیں تو وہ کم از ک...
29/06/2024

زیتون کی کاشت .زیتون کا باغ لگائیں .ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ پاکستان میں ایک مرتبہ زیتون
کا باغ لگا لیں تو وہ کم از کم ایک ہزار سال تک پھل دیتا رہے گا.
زیتون کن کن اضلاع میں لگایا جاسکتا ہے؟ زیتون کے باغات پنجاب سمیت پاکستان کے تمام علاقوں میں کامیابی سے لگائے جا سکتے ہیں. خیبر پختونخوا سے گلگت بلتستان سے لیکر سندھ ۔ سندھ سے لیکر بلوچستان حتی کہ چولستان میں بھی زیتون کی کاشت ہو سکتی ہے..

نوٹ جن علاقوں میں جنگلی زیتون۔ کہو۔ سینزلہ۔ عتمہ۔ تنگ برگہ۔ گونیر۔ خونہ۔ کاؤ ۔ خت ۔خن۔ سرسینگ۔ شیجور۔ سینجور۔ شون ۔۔ پایا جاتا ہے اس سے آٹھ سے دس پرسنٹ تیل نکالا جا سکتا ہے جو کھانے پینے میں قابل استعمال ہے پاکستان میں نو کروڑ جنگلی زیتون کے درخت پائے جاتے ہیں
نوٹ
گندم کی کاشت کے علاقوں میں کھیتوں کی بجائے کھیتوں کے کناروں رکھوں ڈیروں سکول کالجز مسجد مدرسوں پارکوں میں زیتون کے پودے لگائیں

زیتون کس طرح کی زمین میں لگایا جاسکتا ہے؟
زیتون کا پودا ہر طرح کی زمینوں مثلاََ ریتلی، کچی، پکی، پتھریلی، صحرائی زمینوں میں کامیابی سے لگایا جا سکتا ہے. صرف کلر والی زمین یا ایسی زمینیں جہاں پانی کھڑا رہے، زیتون کے لئے موزوں نہیں ہیں.

زیتون کو کتنے پانی کی ضرورت ہے؟
زیتون کے پودے کو شروع شروع میں تقریبا دس دن کے وقفے سے پانی لگانا چاہیئے. یا بلحاظ موسم پانی کی ترتیب اپ بڑھا گھٹا سکتے ہیں یعنی جبھ پودے کو پانی کی ضرورت ہو تبھ لگائیں تاکہ پھل اچھا آئے جیسے جیسے پودا بڑا ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے اس کی پانی کی ضرورت بھی کم ہوتی جاتی ہے. دو سال کے بعد زیتون کے پودے کو 20 سے 25 دن کے وقفے سے پانی لگانا چاہیئے.

زیتون کے پودے کب لگائے جا سکتے ہیں؟
زیتون کے پودے موسمِ بہار یعنی فروری، مارچ , اپریل یا پھر مون سون کے موسم یعنی اگست، ستمبر ، اکتوبر میں لگائے جا سکتے ہیں. زیتون کے پودے لگانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ زیتون کا باغ لگاتے ہوئے پودوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 18*18 فٹ ہونا ضروری ہے. اس طرح ایک ایکڑ میں تقریبا 150 پودے لگائے جا سکتے ہیں. یہ بھی دھیان رہے کہ زیتون کے پودے باغ کی بیرونی حدود سے تقریباََ 8 تا 10 فٹ کھیت کے اندر ہونے چاہیئں
پودے کیسے لگانے چاہئیں؟؟
پودے لگانے کے لئے دو فٹ گہرا اور دو فٹ ہی چوڑا گڑھا کھودیں. تین لئرز میں گڑھے کے چاروں کونوں پر فینائل کی گولیاں رکھیں تاکہ پودے دیمک سے محفوظ رہیں یا بائر جرمنی کی دیمک کش دوائ استعمال کریں اس کے بعد زرخیز مٹی اور بھل سے گڑھوں کی بھرائی کر دیں. پہلے مرحلے میں اپکے گھڑے میں پانی اچھی طرح ہونا چاہئے تاکہ پودے کی نمی ارد گرد کی مٹی چوس نا لے یا پودا لگانے سے ایک ہفتہ پہلے تیار شدہ گھڑوں کو اچھی طرح پانی لگائیں اب زیتون کا پودا لگانے کے لئے آپ کی زمین تیار ہے. پودے کو احتیاط سے شاپر سے نکالیں یا صرف شاپر کا نچلا حصہ کاٹ کر گاچی کو مٹی میں دبائیں تاکہ گاچی ٹوٹ کر جڑوں کو ہوا نا لگے . گڑھے کی مٹی کھود کر پودا لگائیں اور اس کے بعد پودے کے چاروں طرف مٹی کو پاؤں کی مدد سے دبا دیں تاکہ پودا مستحکم ہو جائے. چھوٹے پودے کا تنا ذرا نازک ہوتا ہے اس لئے پودے کو پلاسٹک کے پائپ سے سہارا دے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے. سہارے کے لئے لکڑی کا استعمال نہ کریں کیونکہ لکڑی کو دیمک لگ سکتی ہے جو بعد میں پودے پر بھی حملہ آور ہو سکتی ہے
زیتون کی کون کون سی اقسام کاشت کی جا سکتی ہیں؟
نمبر 1. لسینو نمبر 2. گیملک نمبر 3. پینڈولینو نمبر 4. نبالی نمبر 5. آربو سانا نمبر 6. کورونیکی نمبر 7. آربیقوینہ

پنجاب اور سندھ کے گرم علاقوں سمیت دیگر گرم علاقوں کے لئے درج ذیل اقسام کاشت کرنی چاہئیں. نمبر 1. آربو سانا نمبر 2. کورونیکی نمبر 3. آربیقوینہ

بلوچستان کے لیے منظور شدہ اقسام

1.,Frantouo
2.Arbiquina
3.Arbasona
4.,Koronoki
5.Leceno
6.Hamdi
7.Ojabalanka
8.,Otobartica
9.Coratina
10.Jerboi.

یاد رکھیں زیتون کا باغ لگاتے وقت کم از کم دو یا دو سے زائد اقسام لگانی چاہئیں اس طرح بہتر بارآوری کی بدولت پیداوار اچھی ہوتی ہے.
زیتون کے باغ کو کھادیں کتنی اور کون کونسی ڈالنی چاہئیں؟ کھاد دوسرے سال کے پودے کو ڈالیں. دوسرے سال کے پودے کے لئے: گوبر کی کھاد . . . . 5 کلوگرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 5 کلو گرام کا اضافہ کریں نائٹروجن کھاد . . . . 200 گرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 100 گرام کا اضافہ کریں فاسفورس کھاد . . . . 100گرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 50 گرام کا اضافہ کریں پوٹاش کھاد . . . . . . 50 گرام فی پودا ڈالیں . . . . .. اگلے سالوں میں ہر سال 50 گرام کا اضافہ کریں
زیتون کے پودے کو پھل کتنے سال بعد لگتا ہے؟ عام طور پر 3 سال میں زیتون کے پودے پر پھل آنا شروع ہو جاتا ہے. زیتون کے پودے پر پھل پہلے سبز اور پھر جامنی ہو جاتا ہے۔ سبز پھل اچار اور جامنی تیل نکالنے کے لئے استعمال ہوتا ہے

زیتون کے باغ سے فی ایکڑ کتنی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے؟
زیتون کے ایک پودے سے پیداوار کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ نے پودے کی دیکھ بھال کس طرح سے کی ہے. اچھی دیکھ بھال کی بدولت ایک پودے سے 60 کلوگرام یا اس سے بھی زیادہ زیتون کا پھل با آسانی حاصل ہو سکتا ہے. لیکن اگردیکھ بھال درمیانی سی کی گئی تو 40 کلوگرام فی پودا پھل حاصل ہو سکتا ہے. انتہائی کم دیکھ بھال سے پودے کی پیداوار 25 سے 30 کلوگرام فی پودا تک بھی گر سکتی ہے. لہذا ماہرین زیتون کے باغات کی فی ایکڑ پیداوار کا حساب لگانے کے لئے بھرپور 50 کلو گرام فی پودا پیداوار کو سامنے رکھتے ہیں. اس طرح ایک ایکڑ سے 7500 کلوگرام زیتون کا پھل حاصل ہو سکتا ہے
ایک ایکڑ کے پھل سے کتنا تیل نکل آتا ہے؟
بہتر یہ ہے کہ زیتون کے کاشتکار پھل کو بیچنے کی بجائے اس کا تیل نکلوائیں اور پھر اس تیل کو مارکیٹ میں فروخت کریں. زیتون کے پھل سے 20 سے 30 فی صد کے حساب سے تیل نکل آتا ہے. 20 سے تیس فیصد کے حساب سے ایک ایکڑ زیتون کے پھل 7500 کلوگرام ) سے تقریبا 1500 کلو گرام تیل نکل آتا ہے۔۔
(پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجیے شکریہ ) ...نوٹ ۔۔صرف منظور شدہ نرسریوں سے منطور شدہ اقسام کے پودے لگائیں۔۔لوکل پودوں پر پھل نہی لگے گا ۔

جنت کا مبارک درخت ( مکمل مضمون)
پاکستان میں زیتون ”شجرة مبارکہ“ کی کاشت
۔السلام علیکم دوستو۔۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ زیتون کا تیل سالن کے طور پر استعمال کرو اور اسے ( سر اور بدن میں ) لگاؤ ۔ یہ مبارک درخت سے حاصل ہوتا ہے ۔ صحیح ابن ماجہ
پاکستان اپنی ضرورت کا صرف تیس سے پینتیس فیصد کھانے کا تیل پیدا کرتا ہے باقی تمام تیل باہر سے منگواتا ہے۔۔ اور ہر پاکستانی سالانہ اوسط چوبیس لٹیر تیل استعمال کرتا ہے جو عالمی معیار کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔ ہندوستان میں یہ شرع انیس لیٹر ہے۔پاکستان ہر سال تین سے چار سو ارب روبے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے بدقسمتی یہ ہے یہ تمام کھایا جانے والا تیل غیر معیاری اور نچلے درجے کا ہے۔

کیا زیتون کا تیل کھانا پکانے میں تلنے میں استعمال ہو سکتا ہے؟
یہ فیصلہ کرنے میں کہ کون سا تیل کھانا پکانے کے لیے استعمال کرنا ہے یا نہی ، تیل کا استحکام۔۔ "سموک" یعنی جلنے کے نقطہ سے زیادہ اہم ہے۔ زیتون کا تیل اولیک ایسڈ اور دوسرے مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے جو انہیں بہت مستحکم بناتا ہے۔ ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل میں پولیفینول اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو تیل کے ٹوٹنے اور فری ریڈیکلز کی تشکیل سے لڑتے ہیں۔ اس کی وجہ سے، اضافی ورجن زیتون کا تیل سب سے زیادہ مستحکم کھانا پکانے کا تیل پایا گیا ہے۔ اسکا سموک لیول مختلف ھالتوں میں 370 f سے 410 فارن ھائیٹ تک ہے۔۔۔ جو کہ بہت بلند ہے۔۔۔

۔۔زیتون کا زکر قرآن مجید میں چھے جگہ آیا ہے اللہ رب کعبہ نے قران عزیز میں اسے "مبارک درخت" قرار دیا ہے۔ اور اسکے تیل کے نور کو اپنے نور سے تتشبیح دیا ہے
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ[35]

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے، جس میں ایک چراغ ہے، وہ چراغ ایک فانوس میں ہے، وہ فانوس گویا چمکتا ہوا تارا ہے، وہ (چراغ) ایک مبارک درخت زیتون سے روشن کیا جاتا ہے، جو نہ شرقی ہے اور نہ غربی۔ اس کا تیل قریب ہے کہ روشن ہو جائے، خواہ اسے آگ نے نہ چھوا ہو۔ نور پر نور ہے، اللہ اپنے نور کی طرف جس کی چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ [35]
اور قرآن عظیم میں دوسری جگہ اسکی قسم بھی کھائ ہے
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ. وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ (1)
قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی
اور تیسری جگہ فرمایا
ِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَشَجَرَةً تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَيۡنَآءَ تَنۡۢبُتُ بِالدُّهۡنِ وَصِبۡغٍ لِّلۡاٰكِلِيۡنَ

"اور (اسی پانی سے) طور سینا سے ایک درخت(زیتون ) اُگتا ہے جو روغن لئے اُگتا ہے اور کھانے والوں کو سالن کا
اسکے بارے میں جناب رسول کریم ﷺ کے ارشاد گرامی کی تعداد چالیس سے اوپر بتائ جاتی ہے
(سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیتون کا تیل لگاو اور اس کا سالن بناو، کیونکہ وہ بابرکت ہے۔“ قال الشيخ الالباني: صحيح)
دنیا میں زیتون کا نوے فیصد استعمال تیل کے لیے کیا جاتا باقی دس فیصد مربے اچار بنانے کے کام آتا ہے ویسے تو زیتون کے تیل کے بے شمار فائدے ہیں لیکن کچھ درج زیل ہیں
بیڈ کولیسٹرول سے نجات
بلڈ پریشر سے نجات
پیٹ کی چربی سے نجات
کینسر کے خلاف زبردست قوت مدافعت
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
آنتوں کی صحت میں بہتری
سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات
اسٹروک کے خطرات میں کمی
دل کی بیماریوں سے بچاؤ
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
دماغی امراض کے خطرات میں کمی
زیتون کے درخت پر خزاں نہی آتی یہ سدا بہار ہے۔ انتہائ گرم و سرد موسم کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے دنیا میں سپین اور اٹلی اسکے سب سے بڑے سپلائر ہیں۔ غیر ملکی ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس اس کی کاشت کا رقبہ سپین اور اٹلی کے مقابل ڈبل سے بھی کافی زیادہ ہے
شجر کاری کی اہمیت دین اسلام میں مسلمہ ہے اپ اس کی اہمیت کا اندازہ اس قول رسول کریم ﷺ سے بخوبی لگا سکتے ہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر قیامت قائم ہو رہی ہو اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں سبز ٹہنی ہو اور وہ اس بات پر قادر ہو کہ قیامت قائم ہونے سے پہلے وہ اسے لگا لے گا تو ضرور لگائے ۔ (مسند احمد)
ارشادِ نبویؐ ہے :’’اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہے اور وہ اسے لگا سکتا ہے تو لگائے بغیر کھڑا نہ ہو۔(مسند احمد )
ہماری تحریک کے اولین مقاصد میں ہے کہ ہم عوام کو موٹیویٹ کریں کہ وہ پاکستان کے طول و عرض کو زیتون کے پودوں سے بھر دیں جس سے پاکستان کا امپورٹ بل برائے خوردنی تیل صفر ہو جائے اور پاکستان کی عوام کو دنیا کا سب سے اعلی معیاری پراڈکٹ استعمال کو ملے۔۔۔
دوستو۔۔۔غذائ بحران کے اس دور میں ہمیں نمائشی پودوں کی بجائے ذیادہ سے ذیادہ پھل دار پودے لگانے کی ضرورت ہے۔۔دوستو پھل دار درخت لگانے کی اہمیت کا اندازہ اپ رسول اقدس ﷺ کے اس مبارک قول سے لگا سکتے ہیں
عطاء نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی بھی مسلمان ( جو ) درخت لگاتا ہے ، اس میں سے جو بھی کھایا جائے وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ، اور اس میں سے جو چوری کیا جائے وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے اور جنگلی جانور اس میں سے جو کھا جائیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے اور جو پرندے کھا جائیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے اور کوئی اس میں ( کسی طرح کی ) کمی نہیں کرتا مگر وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ۔‘‘ صحیح مسلم
۔سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ہے۔“
(صحیح بخاری)
۔ اپنی زمینوں رقبوں گھروں پارکوں گلی محلوں سکولوں کالجوں وغیرہ میں زیادہ سے زیادہ زیتون کے پھل دار درخت لگائیں تاکہ اپکو سایہ بھی ملے اور پھل بھی اور ملک کو کثیر زرمبادلہ
تمام دوست ایک اہم بات زہن میں رکھیں منظور شدہ نرسریوں سے زیتون کی منظور شدہ اقسام کے پودے خریدیں ورنہ لوکل پودوں پر پھل نہی لگے گا
۔ آئیے مل کر پاکستان کی جنگ لڑیں پاکستان کو سر سبز شاداب اور مضبوط بنائیں شکریہ۔۔

 جب ہم فون اٹھاتے ہیں تو ہم کہتے ہیں "ہیلو" لیکن کیا آپ جانتے ہیں "ہیلو" کیا ہے؟یہ سلام نہیں بلکہ ایک عورت کا نام ہے۔یہ ...
29/06/2024


جب ہم فون اٹھاتے ہیں تو ہم کہتے ہیں "ہیلو" لیکن کیا آپ جانتے ہیں "ہیلو" کیا ہے؟

یہ سلام نہیں بلکہ ایک عورت کا نام ہے۔
یہ ٹیلی فون کے موجد "گراہم بیل" کی بیوی "مارگریٹ ہیلو" ہے۔
یہ پہلا لفظ تھا جو اس نے اپنی ایجاد کے ابتدائی امتحان میں کہا تھا،
اور اس کے بعد سے اسے دنیا بھر میں کسی بھی فون کال کے آغاز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔"

گلگت بلتستان  بلخصوص گلگت میں امن و امان برقرار رکھنے میں گلگت بلتستان کے باسیوں بالخصوص تمام مکاتب فکر کے علماء کا کلید...
29/06/2024

گلگت بلتستان بلخصوص گلگت میں امن و امان برقرار رکھنے میں گلگت بلتستان کے باسیوں بالخصوص تمام مکاتب فکر کے علماء کا کلیدی کردار رہا ہے اور علماء و اکابرین کی کاوشوں کو ضلع انتظامیہ گلگت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے سوشل میڈیا میں مٹھی بھر شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے اور گلگت بلتستان میں بھائی چارگی کے ماحول میں خلل ڈالنے کے لیے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں سوشل میڈیا پہ مذہبی منافرت پھیلا کر ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ گلگت نے کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اس لیے عوام الناس بالخصوص علماء و اکابرین سے گزارش کی جاتی ہے مذہبی منافرت پھیلانے والے شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور عوام الناس کو آگاہی دینے میں ضلعی انتظامیہ گلگت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے ۔مذہبی منافرت پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے نوجوانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا میں شر انگیز مواد پھیلانے والے،مذہبی منافرت پھیلانے والے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والے عناصر کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کر کے ایک مثالی معاشرہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

40 سال کی عمر تک آپ کو یہ سب چیزیں سیکھ لینی چاہییں اور اپنے پہ اپپلائی کر لیں۔ ضرور پڑھیں 👇1. کوئی آپ سے زیادہ پیسے کما...
29/06/2024

40 سال کی عمر تک آپ کو یہ سب چیزیں سیکھ لینی چاہییں اور اپنے پہ اپپلائی کر لیں۔ ضرور پڑھیں 👇

1. کوئی آپ سے زیادہ پیسے کماتا ہے۔ یہ وہ اپنے لئے کماتا ہے اس لئے اس ریس میں نہ پڑیں۔ آپ اپنی زندگی پہ فوکس رہیں۔

2. خلفشار (distraction) کامیابی کا سب سے بڑا قاتل ہے۔ یہ آپ کے دماغ کو جامد اور تباہ کر دیتا ہے۔

3. ایسے لوگوں سے مشورہ نہ لیں جو وہاں نہیں جہاں تک آپ جانا چاہتے ہیں۔

4. کوئی بھی آپ کو مسائل سے نکالنے نہیں آ رہا۔ آپ کی زندگی 100% آپ کی ذمہ داری ہے۔

5. آپ کو موٹیویشن کے لئے سو کتابیں بھی کم ہیں۔ البتہ اگر آپ ڈسپلن اختیار کریں اور ایکشن لیں تو وہی کافی ہو گا۔

6. پریشان نہ ہوں اگر آپ ڈاکٹر، انجینئر، وکیل نہیں بن سکے۔ اگر چیز بیچنا سیکھ جاتے ہیں تو آپ صرف اگلے 90 دنوں میں زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں۔

7. کوئی بھی آپ کی پرواہ نہیں کرتا۔ لہذا شرم، جھجھک چھوڑیں، باہر جائیں اور اپنے مواقع خود پیدا کریں۔

8. اگر آپ کسی کو اپنے سے زیادہ ذہین پاتے ہیں، تو اس کے ساتھ کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔

9. تمباکو نوشی کا آپ کی زندگی میں 0 فائدہ ہے۔ یہ عادت صرف آپ کی سوچ کو کم کرے گی اور آپ کی توجہ کو کم کرے گی۔

10. سکون سب سے بری لت ہے اور ڈپریشن کا سستا ٹکٹ۔ اپنی طاقت آزماؤ اور ہر روز خود کو چلینج کریں۔

11. لوگوں کو اس سے زیادہ نہ بتائیں جس کی انہیں جاننے کی ضرورت ہے، اپنی رازداری کا احترام کریں۔

12. ہر قیمت پر شراب سے پرہیز کریں۔ اپنے حواس کھونے اور احمقانہ کام کرنے سے بدتر کوئی چیز نہیں۔

13. اپنے معیار کو بلند رکھیں اور کسی چیز کے لیے بس نہ کریں صرف اس لئے کہ وہ آسانی سے دستیاب ہے۔

14. آپ جو خاندان بناتے ہیں وہ اس خاندان سے زیادہ اہم ہے جس سے آپ آتے ہیں۔

15. خود کو 99.99% ذہنی مسائل سے بچانے کے لیے ذاتی طور پر کسی سے کچھ نہ لینے کی اپنی تربیت کریں۔

منقول

حاجی گلبر صاحب یہ کیا چل رہا ہے ۔ایک طرف وزیر اعلیٰ صاحب غیر ضروری اخراجات میں اضافے پر کمر کس چکے ہیں جی بی ہاؤس کے ھوت...
29/06/2024

حاجی گلبر صاحب یہ کیا چل رہا ہے ۔

ایک طرف وزیر اعلیٰ صاحب غیر ضروری اخراجات میں اضافے پر کمر کس چکے ہیں جی بی ہاؤس کے ھوتے ھوئے نئے کیمپ آفس بنانے کی تیاریاں ھورہی ہیں صوابدیدی فنڈ کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر لامحدود کردیا ھے چنار باغ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دیوار کو بھی سفید پتھر تراش کر لگائے جارہے ہیں غیر ترقیاتی بجٹ میں مسلسل اضافہ ھورہا ھے دوسری طرف حالت یہ ہے کہ سرکاری ہسپتال بھوت بنگلے بن رہے ہیں سہولیات دن بہ دن ختم کی جارہی ہیں صحت کارڑ کی بحالی میں حاجی صاحب بری طرح ناکام ھوچکے ہیں مریضوں کو ہسپتال میں صرف بستر کی سہولت باقی رہ گئی ہے تمام اخراجات مریضوں کو اپنی جیب سے کرنا پڑتے ہیں آج ہسپتال میں ایک مریضہ کو خون کے عطیات دینے والوں کو خون کے بیگ بازار سے خرید کر لانے کے لیے کہا گیا اس کے بعد مریض کو خون لگانے کے لیے درکار سامان بھی بازار سے خرید کر لانے کے لیے کہا گیا یہ تو ایک مسلہ بیان کیا ہے ہسپتالوں کو فنڈز فراہم نہ ھونے کی وجہ سے عوام دربدر پھر رہے ہیں غریبوں کے لیے علاج معالجے کی سہولیات حاصل کرنا ناممکن ھوچکا ہے ۔
حاجی گلبر صاحب غیر ضروری اخراجات کم کریں اور ہسپتالوں کے نظام کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں ۔

‏اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کے ہمیں کتنی صاف ستھری چیزیں مارکیٹ میں ملتی ہیں۔‏یہ ٹرک میں نظر آنے والی چیز آپ سوچ رہے ہو...
29/06/2024

‏اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کے ہمیں کتنی صاف ستھری چیزیں مارکیٹ میں ملتی ہیں۔
‏یہ ٹرک میں نظر آنے والی چیز آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کوئی پھل ہے۔
لیکن درحقیقت یہ آموں کے چوسے ہوئے چھلکے اور گٹھلیاں ہیں۔
اس کو جمع کرنے کےلئے پوری ایک ٹیم ہے جو مختلف کچرا کنڈیوں اور عوامی رہائیشی علاقوں کے کچرے سے یہ گٹھلیاں اور چھلکہ جمع کرتے ہیں۔
‏ذرائع کے مطابق یہ چھلکہ اور گٹھلیاں مختلف اشیاء تیار کرنے والی فیکٹریوں میں جاتی ہیں۔ جس سے آم کے فلیور والی اشیاء مثال کے طور پر ٹافیاں اور مختلف آپ کی جانی پہچانی کھانے پینے والی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔
اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کے ہمیں کتنی صاف ستھری چیزیں مارکیٹ میں ملتی ہیں۔





29/06/2024

یہ جو مارا ماری مچایا ہوا ہے۔
یہ ہمارے سیاستدانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہیں۔
اگر یہ لوگ لوٹ مار کر رہے ہیں تو اسکا زمہ دار بھی حکمران ہے۔
اگر انکے گھر میں خوشحالی ہوتی 3 وقت کی روٹی،مکان کا کرایہ,بجلی اور گیس کا بل ادا کرنے کی سکت ہوتی تو یہ لوٹ مار کبھی نہیں کرتے۔
مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے اگر یہی حال رہا تو اشرافیہ کے مال و دولت اور عزت بھی اس مشتعل ہجوم کے ہاتھوں محفوظ نہیں رہے گا۔
اب بھی وقت ہے ہوش کا ناخن لیں۔

Address

Main City Market Gilgit City
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آگاہی-گلگت بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

آگاہی-گلگت بلتستان

آگاہی-گلگت بلتستان پورے پاکستان میں مقیم گلگت بلتستان کمیونٹی اور عوام کے سیاسی تشخص کی آواز ہے.


Other Media in Gilgit

Show All