TaLaash.com

TaLaash.com Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TaLaash.com, Media, Gilgit.
(1)

One major purpose of Talash Media Network is to provide information about current events, on issues of social, political, economic, cultural and technological importance through news, articles and advertisements.

روڈ اپڈیٹ !ہنزہ۔  چھکس ناصرآباد اور مرتضعے آباد کے درمیاں تین مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی ریلے...
16/04/2024

روڈ اپڈیٹ !
ہنزہ۔ چھکس ناصرآباد اور مرتضعے آباد کے درمیاں تین مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث مکمل طور پر بند ہوا ہے۔
ہنزہ گلگت سکشن ٹریفک کے لئے بھی بند۔

لہذا کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے ہنزہ پولیس کنٹرول 05813930722 /21 سے رابطہ کرکے اپنا سفر جاری رکھیں۔
Hunza Police

ہنزہ :ظہور کریم ایڈوکیٹ سابقہ صدر پی پی پی ہنزہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنزہ کا اہم ترین علاقہ سوست جو کہ چائنہ ب...
14/04/2024

ہنزہ :ظہور کریم ایڈوکیٹ سابقہ صدر پی پی پی ہنزہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنزہ کا اہم ترین علاقہ سوست جو کہ چائنہ بارڈر کے قریب ہے تین سال قبل 25 بیڈ اسپتال مکمل ہونے کے باوجود اسکا افتتاح نہ ہونا وزیر اعلا چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ہیلتھ کے منہ پر طمانچہ ہے سب ڈیویزن گوجال طویل اراضی پر مشتمل علاقہ ہے شمشال اور چپرسن کے عوام علاج معلاجہ کی سہولت سے محروم ہین اور ہنزہ کے نام نہاد نمائندے صرف مراعات اور مختلف پروگراموں میں ہنزہ کے عام کو بیوقوف بناتے ہیں جب کہ بیروکریسی کے سامنے اپنے مراعات کے خاطر بے بس ہیں نوجاوانان ہنزہ کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے روڑوں پر آنا ہوگا۔

09/04/2024

ہنزہ بروشسکی زبان کے معروف شاعر اقبال ڈیرو کا عید کے پر مسرت موقع پر بروشسکی زبان بولنے اور سمجھنے والوں کے لئے اپنے انداز شاعری کے ذریعے رومانوی تحفہ پیش۔ گانے کا ٹریلر جاری۔
کل مکمل گانا ریلیز ہوگا۔ انتظار کیجئے۔
میڈیا پارٹنر تلاش۔کام

29/03/2024

گنش سپریم کونسل سنٹرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امجد حسین ایڈوکیٹ نے دونگ داس کیس کے حوالے سے اسمبلی کے فلور پرغلط بیانی کی ہے۔ اُس کا یہ کہنا کہ "ہم فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں" سراسر جھوٹ پے مبنی ہے۔ البتہ امجد ایڈوکیٹ سمائر نگر کی طرف سے سپریم اپلیٹ کورٹ میں وکیل ضرور ہیں ۔اسمبلی کے فلور پر اس طرح کے غیر ذمہدارانہ بیانات دے کر معزز ممبران اسمبلی کا اس کیس کے حوالے سے توجہ ہٹانے کی اس کوشش کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔۔
میڈیا سیل گنش سپریم کونسل ہنزہ

ریسکیو 1122 کوہستان سے موصولہ اطلاع کے مطابق تحصیل پٹن گلگن نالہ کے مقام پر گاڑی نمبر AL-1096 سوات سے چلاس جانے والی موٹ...
24/03/2024

ریسکیو 1122 کوہستان سے موصولہ اطلاع کے مطابق تحصیل پٹن گلگن نالہ کے مقام پر گاڑی نمبر AL-1096 سوات سے چلاس جانے والی موٹر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ۔

گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں ایمبولینسس بمعہ میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچی اور
پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے 05 افراد کو جائے حادثہ سے نکالا۔

حادثے میں 2 افراد زخمی جبکہ 3 موقع پر جانبحق ہوئے،
زخمیوں اور جان بحق ہونے والوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا،

ڈاکٹروں کی ہدایات پر 2 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ریسکیو 1122 لوئر کوہستان ایمبولینس میں سوات منتقل کیا جا رہا ہے۔

زخمی اور جان بحق ہونے والے افراد کی تفصیل

1- سعیدانور ولد عبدالخالق سکنہ شانگلہ جانبحق
2- شیر محمد ولد جلداد سکنہ دیامر جانبحق
3- عنایت ولد شفیع اللہ سکنہ دیر لوئر جانبحق
4- شوکت علی والد سیداللہ سکنہ گلی باغ سوات زخمی
5- شا جہان ولد رحمت ولی سکنہ بھاشہ زخمی

24/03/2024

Protest at Islamabad

24/03/2024

گلگت کے علاقے سلطان آباد کی رہائشی فلک نور کے مبینہ اغوا کیس کے خلاف سول سوسائٹی کی مختلف تنظیمیں اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہی ہیں۔

السلام علیکم:اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ مرحوم پرویز اسلام کا رسم سوم کل صبح  10 بجے بمقام اسلام خان ھا...
23/03/2024

السلام علیکم:

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

مرحوم پرویز اسلام کا رسم سوم کل صبح 10 بجے بمقام اسلام خان ھاوس حسن آباد میں رکھا گیا ہے تمام عزیز و اقارب سے گزارش کی جاتی ہے کہ کل 10 بجے رسم سوم میں شرکت کریں۔

شکریہ: فیملی

18/03/2024

سلام علیکم۔
گزارش عرض ہے کہ کریم آباد ویلفیئر ایسوسیشن (کے ڈبلیو اے) کو ایک ہونہار تعلیم آفتہ شخص جس کی تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ ہو اور اکاؤنٹس کے متعلق تجربہ رکھتے ہوں، آفس سیکرٹری کی خالی آسامی پر مرد و خواتین سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ خواہشمند خواتین و حضرات مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں یا سکول اوقات میں اپنا سی وی سکول انتظامیہ دفتر میں جمع کرسکتے ہیں۔
رابطہ نمبر۔
0300 9789114
03448821948
[email protected]
ندیم جنرل سکریٹری کے ڈبلیو اے

آہ کاکو جی۔شیر علی عرف شنکر کریم آباد سے، آج اس فانی دنیا کو کوچ کر گئے۔ شیرو کاکو نے مقامی موسیقی میں ایک نئی روح پھونک...
18/03/2024

آہ کاکو جی۔
شیر علی عرف شنکر کریم آباد سے، آج اس فانی دنیا کو کوچ کر گئے۔ شیرو کاکو نے مقامی موسیقی میں ایک نئی روح پھونک دی تھی جسمیں مرحوم امتیاز کریم کاکو غازی کاکو سید کریم کاکو شاہد اختر و دیگر موسیقار کے ہمراہ ہنزہ میں اپنی نوعیت کا ایک کلاسیکل گروپ بنایا اور اس گروپ کو مرحوم کاکو شیرو کی قیادت میسر تھی۔ آپ نے نامور شخصیات کے سامنے پرفارم کیا۔اس کے علاؤہ آپ کا اجدادی کام، جس میں شال بنانا، ٹوپی بنانا، دیگر روایتی چیزے بنانے میں ماہر تھے۔
ہنزہ کا اصل ٹوپی موٹی دار والی نئے نسل میں متعارف کرانے میں ان کا بہت بڑا کردار تھا۔
اللہ تعالیٰ ان کے خدمات کے عوض دائمی دنیا میں ان کو اعلیٰ درجے پر فائز کریں اور ان کے روح کو دائمی سکون نصیب کریں آمین۔

ہنزہ سپورٹس گالا سیزن 2  کا  رسی کشی کا فائنل میچ آج شیشکٹ گوجال اور علی آباد کے مابین کھلا جائے گا۔
09/03/2024

ہنزہ سپورٹس گالا سیزن 2 کا رسی کشی کا فائنل میچ آج شیشکٹ گوجال اور علی آباد کے مابین کھلا جائے گا۔

Launching Ceremony of Gilgit-Baltistan Women Empowerment Policy Strategy & Action Plan on the occasion of International ...
08/03/2024

Launching Ceremony of Gilgit-Baltistan Women Empowerment Policy Strategy & Action Plan on the occasion of International Women’s Day

24/02/2024

ہنزہ میں استاد کا ریٹائرمنٹ کے بعد سکول کے لئے کئے گئے دعائیہ کلمات اپنے انداز میں ملاحضہ فرمائیں۔

علم کی روشنی پھیلانا پیغمبران کا پیشہ رہا ہے  کوئی استاد اس فریضے سے اپنے ہزاروں طالب علموں کو فیض یاب کر کے عزت و کامرا...
24/02/2024

علم کی روشنی پھیلانا پیغمبران کا پیشہ رہا ہے کوئی استاد اس فریضے سے اپنے ہزاروں طالب علموں کو فیض یاب کر کے عزت و کامرانی کے ساتھ سبکدوش ہوتا ہے۔جس کے سر ان معماروں کا مستقبل سجا ہوتا ہے، ۔ اس کو الللہ تعالیٰ مذید عزت سے نوازتا ہے۔
ہاسی گاوا سکول کریم آباد کے علم و ادب دوست مشہور معلم، صوفیانہ شاعر، فن ادب و فنون لطیفہ کے ماہر استاد جناب امیر حیات آج اپنے 25 سالہ خدمات ادارے کو پیش کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ محترم استاد پڑھانے کے علاؤہ دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہیں ان کا مشہور ترانہ ہاسی گاوا کے نام پہ بنائی گئی پزیرائی حاصل ہوئی علاؤہ ازین علاقے کے سماجی و مزہبی معملات میں بھی اکثر رہنمائی فرماتے ہیں۔ الللہ تعالیٰ محترم استاد کو ان کی خدمات کے عوض آنے والی زندگی میں خوش و آباد رکھے۔آمین۔

ہنزہ: ہنزہ سپورٹس گالہ کا سیزن 2 کا افتتاحی پروگرام آج 3 بجے بمقام گورنمنٹ بوائز کالج علی آباد میں منعقد ہوگی، اس کے علا...
24/02/2024

ہنزہ: ہنزہ سپورٹس گالہ کا سیزن 2 کا افتتاحی پروگرام آج 3 بجے بمقام گورنمنٹ بوائز کالج علی آباد میں منعقد ہوگی، اس کے علاوہ پہلا مقابلہ علی آباد ڈسٹرکٹ ہنزہ اور اوشکھنداس ڈسٹرکٹ گلگت کے درمیان ہوگا۔

"انتباہ براۓ عوام الناس"  تمام مقامی حضرات و سیاحوں کو متنبہہ کی جاتی ہے کہ بدستور بارش و برف باری   سلسلہ جاری ہے جس کی...
19/02/2024

"انتباہ براۓ عوام الناس"

تمام مقامی حضرات و سیاحوں کو متنبہہ کی جاتی ہے کہ بدستور بارش و برف باری سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جگلوٹ سکردو روڈ اور گلگت تا راولپنڈی مختلف مقامات پر بھی روڈ بلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔لہذا عوام الناس و سیاحوں کو اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید بارش کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اطلاع کیلٸے مندرجہ زیل نمبرات پر رابطہ کریں:-
1-ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم گانچھے نمبر05816920101
3-سنٹرل پولیس کنٹرول روم گانچھے نمبر 05816930171
4-ریسکو 1122 کنٹرول روم گانچھے 058161122
منجانب ڈپٹی کمشنر گانچھے

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority
District Administration Ghanche

کریم آباد ہائیر سکینڈری اسکول کے قریب سڑک  کے عین سنٹر میں نسب یہ بجلی کا ٹرانسفارمر کسی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ متعلق...
06/02/2024

کریم آباد ہائیر سکینڈری اسکول کے قریب سڑک کے عین سنٹر میں نسب یہ بجلی کا ٹرانسفارمر کسی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ متعلقہ محکمے سے گزارش ہے کہ اس کو سڑک کنارے نسب کرے یا بلکل ہی بیچ میں لگائیں تاکہ گاڈیاں دائیں بائیں سے اپنا راستا لے لیں۔
عوامی شکایت

فرمان علی ایک جادوئی شخصیتتحریر:اکرام نجمیضلع ہنزہ کے تاریخی گاوں بلتت میں پیدا ہونے والے مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت...
05/02/2024

فرمان علی ایک جادوئی شخصیت
تحریر:اکرام نجمی
ضلع ہنزہ کے تاریخی گاوں بلتت میں پیدا ہونے والے مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت فرمان علی تقریبا سو سالہ زندگی گزار کر رضائے الہی سے انتقال کرگئے اللہ تعالی انکی درجات بلند کریں وہ بلتت کے بزرگ ترین افراد میں شامل تھے ۔
فرمان علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ان چند افراد میں سے ہیں جنھوں نے ٹیلرنگ کے پیشے کو اپنایا اور انتہائی مشکل زمانے میں خیبر پختوخواہ کے دارالخلافہ پشاور جاکر اس ہنر میں مہارت حاصل کی اس عظیم انسان نے نہ صرف اس شعبے میں مہارت حاصل کہ بلکہ واپس آکر گلگت بلتستان میں اس فیشن اور ڈیزائن کے پیشے کو اس مقام تک پہنچایا کہ اس نے ایک چھوٹی صنعت کی شکل اختیار کی سینکڑوں مقامی لوگوں کو اس بہترین شعبے میں تربیت دی گلگت بلتستان کے اونی کوٹ کو اس کمال مہارت سے ڈیزائن کی جو آج گلگت بلتستان کی روایتی لباس میں ایک بہترین برانڈ بن چکا ہے ۔
فرمان علی جہاں اپنے پیشے میں مخلص اور ایماندار اور مثالی تھے وہاں وہ ایک سماجی خدمتگار اور غریبوں کا درد رکھنے والا ایک عظیم انسان تھے مرحوم انتہائی ملنگ سار اور خوش مزاج ہمیشہ چہرے پر مسکراہت سجائے نہایت عاجزانہ انداز میں لوگوں سے ملتے والے انسان تھے نام ظاہر کیے بنا کئی ضرورت مندوں کی مالی امداد کے علاوہ اپنے آبائی گاوں اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
ٓمرحوم فرمان علی تعلیم اور علم سے انتہا درجے تک محبت رکھتے تھے وہ ہمیشہ علم حاصل کرنے کی تلقین کرتے تھے اسکی تعلیم سے محبت کا ہی نتیجہ ہے کہ آج اسکے خاندان اور اسکے اپنے اولاد گلگت بلتستان کی بیورکریسی میں انتہائی اہم عہدوں پر فائز قوم کی خدمت کررہے ہیں
فرمان علی انتہائی مشکل حالات میں بغیر کسی امداد کے ہنزہ کے پہاڈوں سے نکل کر ٹیلرنگ کی دنیا میں وہ نام پید ا کی جس کو آج کے دنیا فیشن اور ڈیزائن انڈسٹری کہتی ہے اور دنیا کے بڑے بڑے یونیورسٹیز میں لوگ لاکھوں خرچ کرکے اس پیشے میں نام اور شہرت حاصل کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ہنزہ کے اس سیلف میڈ انسان نے نصب صدی پہلے اپنے بل بوتے پر اس مقام کو نہ صرف حاصل کیا بلکہ بام عروج تک پہچایا۔
مرحوم فرمان علی ایک جادوئی شخصیت کے مالک تھے آپ نے مشکل حالات میں پیدل سفر کرکے خیبر پختوخواہ تک پہنچا ہنر سیکھا ہنز میں کمال مہارت حاصل کی ایک کامیاب کاروباری کی حیثیت سے اپنی پہچان بنا یا غرور اور تکبر کو اپنے پاس آنے نہ دیا جو کمایا اس میں سے ایک حصہ کمزوروں کی مدد اور سماجی خدمت پر خرچ کی اپنے اولاد کی بہترین تربیت کی اعلی عہدوں تک پہنچایا اولاد کو بھی قوم کی خدمت کی تلقین کی اور یوں ایک کامیاب اور سروخرو زندگی گزار کر اپنے خالق حقیقی سے جاملا اللہ تعالی مرحوم کی درجات بلند کریں۔

ہنزہ: (اجلال) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات اور ریلیاں۔۔۔۔ڈی سی ہنزہ کے زیر ...
05/02/2024

ہنزہ: (اجلال) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات اور ریلیاں۔۔۔۔

ڈی سی ہنزہ کے زیر قیادت مرکزی ریلی گورنمنٹ بوائز کالج سے شروع ہوکر بوائز ہقئی سکول علی آباد میں اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر انتظامیہ زیلی اداروں کے سربراہان علاوہ اسماعیلی کونسل ہنزہ کے اوٹ ریچ ممبران نمبرداران عمائدین ایکس سولجر غازیان ہنزہ مختلف سول سوسائیٹی سے تعلق افراد طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔اس موقع پر بھارتی کیجانب سے کشمیر پر زبردستی قبضہ اور کشمیری بہن بھائیوں پر ڈالنے والے مظالم پر مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق آزادی ملےاور کشمیر بھائیوں کی آزادی تک حمایت اور یکجہتی جاری ہوگی۔

ہنزہ: آج مورخہ 4 فروری بروز اتوار عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں حالیہ عوامی تحریک پر غور و ...
04/02/2024

ہنزہ: آج مورخہ 4 فروری بروز اتوار عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں حالیہ عوامی تحریک پر غور و فکر کیا گیا اور مستقبل کے لٸے لاٸحہ عمل وضع کیا گیا اجلاس میں شمشال گوجال ہنزہ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے میں رحلت پانے والے نوجوان رضا کاروں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نجف علی کے بڑے بھاٸی کی رحلت کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقادکیا گیا, مرحومین کے ایثال ثواب اور روحوں کے بلند درجات کے لٸے فاتحہ پڑھی گٸی اور سوگواران سے تعزیت کی گٸی

عالمی دنیامیں گلگت بلتستان کو متعارف کرانے میں عملی طور پر کام کرنے والا نوجوان جناب نظیم اللہ بیگ، جس کا تعلق کریم آباد...
04/02/2024

عالمی دنیامیں گلگت بلتستان کو متعارف کرانے میں عملی طور پر کام کرنے والا نوجوان جناب نظیم اللہ بیگ، جس کا تعلق کریم آباد ہنزہ سے ہے۔ جناب نظیم اللہ دنیا کے مختلف ممالک میں جا کر گلگت بلتستان کی سیاحتی خوبصورتی اور لوگوں کے مہمان نوازی کے بارے میں بریفننگ دیتے ہیں جس سے ہر سال سینکڑوں غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں۔

نیا نوٹیفکیشن جاری.  گلگت بلتستان کے ہر فرد کو ماہانہ بنیادوں پر 6.73 کلو گرام فی آٹا ملے گا۔
31/01/2024

نیا نوٹیفکیشن جاری.

گلگت بلتستان کے ہر فرد کو ماہانہ بنیادوں پر 6.73 کلو گرام فی آٹا ملے گا۔

صوبائی  حکومت کی جانب سے گندم کی منصفانہ تقسیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔۔۔
30/01/2024

صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی منصفانہ تقسیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔۔۔

اعلامیہ: پہ میرا دستخط نہیں ہے، یہ سہولتکاروں نے میرا جعلی دستخط کیا ہے اور اسماعیلی کونسلات کے خلاف ایک سازش ہے، کرنل ر...
30/01/2024

اعلامیہ:
پہ میرا دستخط نہیں ہے، یہ سہولتکاروں نے میرا جعلی دستخط کیا ہے اور اسماعیلی کونسلات کے خلاف ایک سازش ہے،
کرنل ریٹائرڈ کریم صدر ریجنل کونسل ہنزہ

نیویارک : پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن  اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان پویلین جکوب جیوڈ...
29/01/2024

نیویارک : پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان پویلین جکوب جیوڈ کنونشن سینٹر نیویارک میں دو روزہ ٹریول ایڈونچر شو میں پاکستان کے صوبائی محکمہ سیاحت کے علاوہ 24 نجی کمپنیوں کی طرف سے سٹال لگائے گئے امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانہ اور نیویارک میں پاکستان کونسلیٹ جنرل کی کاوشوں سے پاکستان پویلین کو بہترین انٹرنیشنل ٹورزم ڈیویلپمنٹ اوارڈ سے بھی نوازا گیا - ٹریول اینڈ ونچر شو میں مختلف ممالک سے 500 سے زائد ادارے شریک ہوئے - شو میں پاکستان کی شرکت کا مقصد غیر ملکیوں کو پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے دعوت دینا اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے - اس موقع پر وزیر سیاحت گلگت بلتستان پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ راجہ ناصر نے کہا کہ پاکستان نے سیاحتی مقامات بین الاقوامی سطح پر متعارف ہونے کے بعد سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائی جا رہی ہے - امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمیں اپنے سیاحتی ورثے پر فخر ہے اور امریکہ میں دوسری مرتبہ بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سیاحت میلے میں پاکستان کی بھرپور شرکت سے انشاءاللہ پاکستان میں سیاحت کو فروخ حاصل ہوگا- اس موقع پر اپنے پیغام میں مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب رانا نے پی ٹی ڈی سی اور پرائیویٹ ٹور کمپنیوں کی ٹیم کو اس بین الاقوامی ٹریول میلے میں پاکستان کا خوبصورت پویلین لگانے اور مشترکہ مارکیٹنگ کے ذریعے پاکستان کے تمام خطوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تمام اثرات زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے جس سے نہ صرف پاکستان میں سیاحت سے ہونے والی زرمبادلہ کمائی میں بہتری آئے گی بلکہ مغربی دنیا میں پاکستان کا امیج بنانے میں بھی بہت مدد ملے گی۔

29/01/2024

غذر سے چوتھا اور تاریخی قافلہ قوم پرست لیڈر نواز ناجی کی قیادت میں کل گلگت روانہ ہوگا۔
ذرائع

ہنزہ شمشال گاؤں میں کل پیش انے والی دل خراش واقعے میں شہید ہونے والے رضاکاروں کے ایصال ثواب کے لیے کریم اباد یوتھ کی جان...
29/01/2024

ہنزہ شمشال گاؤں میں کل پیش انے والی دل خراش واقعے میں شہید ہونے والے رضاکاروں کے ایصال ثواب کے لیے کریم اباد یوتھ کی جانب سے فاتحہ خوانی کی اور شمع روشن کیے۔ اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
کریم اباد کے تمام یوتھ گلگت دھرنے میں ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں شرکت نہیں کر سکے۔ اور بچوں نے شمع روشن کیا۔
اللہ تعالی کے حضور دعا ہے اس دلخراش واقعے میں شہید ہونے والے شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے امین ثم امین۔

29/01/2024

مزاکرات کامیاب
گندم کی پرانی قیمت بحال

کچھ دیر بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا

28/01/2024

ہنزہ نگر کے عوام کا گلگت کی طرف تاریخی احتجاجی ریلی۔ چلو چلو گلگت چلو

Address

Gilgit
15700

Telephone

+923448821948

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TaLaash.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Media in Gilgit

Show All