مرکزی خلفاء راشدین کونسل گلگت

مرکزی خلفاء راشدین کونسل گلگت Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مرکزی خلفاء راشدین کونسل گلگت, Media, Gilgit.

26/03/2023

🕯️ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :
📜 يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ يَدَعُ شَهْوَتَهُ ، وَأَكْلَهُ وَشُرْبَهُ مِنْ أَجْلِي ، وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ : فَرْحَةٌ حِينَ يُفْطِرُ ، وَفَرْحَةٌ حِينَ يَلْقَى رَبَّهُ ، وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ .

🍹﴿صحيح البخاري: ٧٤٩٢ ﴾✨........................................

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
📜 ”اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ روزہ خالص میرے لیے ہوتا ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دیتا ہوں۔ بندہ اپنی شہوت، کھانا پینا میری رضا کے لیے چھوڑتا ہے اور روزہ گناہوں سے بچنے کی ڈھال ہے اور روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں۔ ایک خوشی اس وقت جب وہ افطار کرتا ہے اور ایک خوشی اس وقت جب وہ اپنے رب سے ملتا ہے اور روزہ دار کے منہ کی بو، اللہ کے نزدیک مشک عنبر کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے۔“

🍹﴿صحيح البخاري: ٧٤٩٢ ﴾✨........................................

Narrated Abu Huraira: The Prophet ﷺ said,
📜 Allah said: The Fast is for Me and I will give the reward for it, as he (the one who observes the fast) leaves his sexual desire, food and drink for My Sake. Fasting is a screen (from Hell) and there are two pleasures for a fasting person, one at the time of breaking his fast, and the other at the time when he will meet his Lord. And the smell of the mouth of a fasting person is better in Allah's Sight than the smell of musk.

🍹﴾ Sahih Bukhari: 7492 ﴿✨

25/03/2023

💌 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
🌙 إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ ، فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ ، وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِينُ.

⭐(صحيح البخاري: ١٨٩٩)⭐........................................

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
🌙 جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔

⭐(صحيح البخاري: ١٨٩٩)⭐........................................

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle ﷺ said,
🌙 When the month of Ramadan starts, the gates of the heaven are opened and the gates of Hell are closed and the devils are chained.

⭐(Sahih al Bukhari: 1899)⭐

22/03/2023

*تم ڈرتے کیوں نہیں؟☄️*

ءَاَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِی السَّمَآءِ اَنۡ یَّخۡسِفَ بِکُمُ الۡاَرۡضَ فَاِذَا هیَ تَمُوۡرُ ○

*کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا تمہیں زمین میں نہ دھنسا دے اور اچانک زمین لرزنے لگے ۔*

📘 سورة الملك : 16

19/03/2023

🌟 *قرآن پڑھنے کا اجر*

عبدالله بن مسعود (رضي الله عنه) سے روایت ہے کہ رسول الله (صلي الله عليه وسلم) نے فرمایا:

*”جس نے کتاب الله کا ایک حرف پڑھا اسے اس کے بدلے ایک نیکی ملے گی، اور ایک نیکی دس گنا بڑھا دی جائے گی، میں نہیں کہتا «الم» ایک حرف ہے، بلکہ «الف» ایک حرف ہے، «لام» ایک حرف ہے اور «میم» ایک حرف ہے۔“*

📚 [جامع الترمذی 2910 | حسن]

06/03/2023

Surat No 9 : Ayat No 84

وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤی اَحَدٍ مِّنۡہُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمۡ عَلٰی قَبۡرِہٖ ؕ اِنَّہُمۡ کَفَرُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ مَاتُوۡا وَ ہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۸۴﴾

ان میں سے کوئی مر جائے تو آپ اس کے جنازے کی ہرگز نماز نہ پڑھیں اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہوں یہ اللہ اور اس کے رسول کے منکر ہیں اور مرتے دم تک بدکار اور بے اطاعت رہے ہیں ۔

آپ سب پلیز یہ پوسٹ غور سے پڑھیے گا۔

💫مشرک کی دعا مغفرت کے بارے میں احکام اور چند اشکال کا ازالہ💫

📌دراصل دعاۓ مغفرت ایک اہم مسئلہ ہے جس کو سمجھنا ضروری ہے۔
🔹مسلمانوں کے لیے دعاۓ مغفرت کرنا تو ایک باعث اجر کام ہے مگر یہی کام اگر کسی اہل شرک کے لیے کیا جاۓ تو یہ ﷲ کے قہر و غضب کا شکار بن جاتا ہے۔
اس کے برعکس لوگ یہ بات کہہ دیتے ہیں کہ ﷲ کے پیغمبر ابراھیم علیہ اسلام کے والد جن کا نام "آزر" تھا وہ بھی تو مشرک تھے مگر ابراھیم علیہ اسلام نے انکے لیے دعاۓ مغفرت مانگی تھی۔تو لہذا ہم بھی مانگ لیں تو کیا حرج ہے؟؟

❗اگر توجہ سے قرآن پڑھ لیا جاتا تو یہ سوال کرنے کی نوبت ہی نہ آتی.....
جب ابراھیم علیہ السلام کے والد نے انکو گھر سےنکال دیا تب ابراھیم علیہ السلام نے اپنے والد سے دعاۓ استغفار کرنے کا وعدہ کر لیا........اسکا ذکر ﷲ نے سورت مریم میں کیا.....!

🔹قَالَ أَرَاغِبٌ أَنْتَ عَنْ آلِهَتِي يَا إِبْرَاهِيمُ ۖ لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ ۖ وَاهْجُرْنِي مَلِيًّا

باپ نے کہا "ابراہیمؑ، کیا تو میرے معبُودوں سے پھر گیا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہو جا"

قَالَ سَلَامٌ عَلَيْكَ ۖ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي ۖ إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا

ابراہیمؑ نے کہا "سلام ہے آپ کو میں اپنے رب سے دُعا کروں گا کہ آپ کو معاف کر دے، میرا رب مجھ پر بڑا ہی مہربان ہے
مریم۔46-47

🔹جب ابراھیم علیہ السلام ان سے الگ ہو گئے تو ان کے لیے دعا مغفرت کی اسکا ذکر ﷲ نے سورت ابراھیم میں کیا.........!

رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

پروردگار، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کر دیجیو جبکہ حساب قائم ہوگا"
ابراھیم۔41
🔹ابراھیم علیہ اسلام ان کے لیے دعا کرتے رہے......پھر جب انکے والد فوت ہو گئے ابراھیم علیہ السلام کو پتہ چلا کہ وہ کفر ہی کی حالت میں فوت ہو گئے ہیں تو اﷲ نے اس بات کی شہادت دی کہ پھر وہ انکے لیے استغفار نہیں کرتے رہے بلکہ بیزار ہو گئے تھے.....!

وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَنْ مَوْعِدَةٍ وَعَدَهَا إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ أَنَّهُ عَدُوٌّ لِلَّهِ تَبَرَّأَ مِنْهُ ۚ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهٌ حَلِيمٌ

ابراہیمؑ نے اپنے باپ کے لیے جو دعائے مغفرت کی تھی وہ تو اُس وعدے کی وجہ سے تھی جو اس نے اپنے باپ سے کیا تھا، مگر جب اس پر یہ بات کھل گئی کہ اس کا باپ ﷲ کا دشمن ہے تو وہ اس سے بیزار ہو گئے، حق یہ ہے کہ ابراہیمؑ بڑے رقیق القلب اور بردبار آدمی تھے
التوبہ۔114

🔸اﷲ نے نوح علیہ اسلام سے وعدہ کیا تھا کہ جب عذاب آۓ گا تو میں تیری آل کو بچاؤں گا پھر جب عذاب آیا تو نوح علیہ السلام کا بیٹا عذاب میں غرق ہونے لگا تو نوح علیہ السلام نے ﷲ سے کہا کہ یاﷲ تو نے وعدہ کیا تھا کہ میں تیری آل کو بچاؤں گا..........ﷲ نے فرمایا

قَالَ يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ ۖ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ ۖ فَلَا تَسْأَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۖ إِنِّي أَعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ

اﷲ نے فرمایا "اے نوحؑ، وہ تیرے اہل میں سے نہیں ہے، اسکا کام بلکل ہی ناشائستہ ہیں، لہٰذا تو اُس بات کی مجھ سے درخواست نہ کر جس کی حقیقت تو نہیں جانتا، میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو جاہلوں کی طرح نہ بنا لے"

پھر فوراً نوح علیہ اسلام نے اپنی بات سے رجوع کیا فرمایا.......

قَالَ رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْأَلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ ۖ وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنْ مِنَ الْخَاسِرِينَ

نوحؑ نے فوراً عرض کیا "اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھ معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا"
ھود۔46-47

💥اﷲ نے فوراً روک دیا کہ مشرک لوگوں کی دعا مغفرت ہر گز نہ کرنا ورنہ تمہارا شمار جاہل لوگوں میں سے ہو جاۓ گا۔

نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب کی وفات ہوئی تو رسول ﷲ نے علیؓ سے فرمایا......!

📌مسدد‛یحیی‛سفیان‛ابو اسحاق‛ ناجیہ بن کعب‛ علیؓ سے روایت ہے کہ (جب میرے والد ابو طالب کا انتقال ہوا تو) میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم! آپ کے بوڑھے اور گمراہ چچا کا انتقال ہو گیا ہےآپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جاؤ اور اپنے باپ کو دفن کر کے آؤ اور اس کے علاوہ کوئی کام نہ کرنا یہاں تک تو میرے پاس لوٹ آۓ لہذا میں گیا اور ان کو دفن کر کے آگیا پس آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے مجھے غسل کرنے کا حکم دیا پھر میں نے غسل کیا اور اپنے لیے دعا کی۔
سنن ابوداؤد؛جلد2؛ کتاب الجنائز؛حدیث1446

01/03/2023

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:‏
📜 الرَّجُلُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ، ‌‌‏فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ.

قَالَ أَبُو عِيسَى:‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.

💕﴿الترمذي: ٢٣٧٨ ﴾✨ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
📜 ”آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، اس لیے تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیئے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔"

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔

💕﴿الترمذي: ٢٣٧٨ ﴾

Abu Hurairah narrated that the Messenger of Allah(s.a.w) said:
📜 A man is upon the religion of his friend, so let one of you look at whom he befriends.

💕﴾Tirmidhi: 2378 ﴿✨

22/02/2023

✉️ ‌‌‌‌‌‏فَقَالَ:‌‌‌‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‌‌‌‌‌‏يَقُولُ:‌‌‌‏
🍃 إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ عَمَلِهِ صَلَاتُهُ فَإِنْ صَلُحَتْ فَقَدْ أَفْلَحَ وَأَنْجَحَ وَإِنْ فَسَدَتْ فَقَدْ خَابَ وَخَسِرَ... ‌‏

🟩(الترمذي: ٤١٣)🟩........................................

انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے:
🍃 ”قیامت کے روز بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کا محاسبہ ہو گا، اگر وہ ٹھیک رہی تو کامیاب ہو گیا، اور اگر وہ خراب نکلی تو وہ ناکام اور نامراد رہا۔۔۔

🟩(الترمذي: ٤١٣)🟩

24/01/2023

ناموسِ صحابہ کرام رض بل کسی فرقے کے خلاف نہیں دین کے دشمنوں کے خلاف ہے ،اب جو بھونکتا ہے سوچ کے بھونکے

01/01/2023

دسمبر کے بچھڑنے کے ساتھ ہی اسلام سے دین سےروایات سے غیرت سے حمیت سے بچھڑنا کون سی عقل مندی ھے۔۔۔۔؟؟؟

18/12/2022

"غوث اعظم" کا مطلب سب سے بڑا فریاد سننے والا
اور سب سے بڑا فریاد سننے والا کوٸی قبر والا نہیں صرف اللہ سبحانہ وتعالی ھی ھے .

01/10/2022

عشق رسول ص کی حقیقی تصویر یہ ہے کہ آپ توحید و سنت کے علمبردار ہوجائیں اور شرک و بدعت کی دشمنی مول لے لیں ❤️

08/05/2022
💕❤
30/03/2022

💕❤

اسلام میں پیری مریدی کا کوئی جواز نہیں ملتا۔اور یہ جو فلاح پیر صاحب کی بیعت سے جنت کی گارنٹی دے دی جاتی ہے،یہ محض دھوکہ ...
09/02/2022

اسلام میں پیری مریدی کا کوئی جواز نہیں ملتا۔اور یہ جو فلاح پیر صاحب کی بیعت سے جنت کی گارنٹی دے دی جاتی ہے،یہ محض دھوکہ دہی ہے۔ لوگ خود پسندی میں آ کر سہل دین کی تلاش میں اپنی آخرت کی اہمت کھو بیٹھتے ہیں۔بھول جاتے ہیں کہ ہر ایک کا الگ الگ حساب ہونا۔۔اور ہر ایک سے اس کے کیے کی پوچھ گچھ ہو گی۔۔
اپنے دل کو تسلی دیئے بیٹھے ہیں کہ "پیر صاحب" ہیں ہے نا۔۔۔وہ بچا لیں گے۔یوں کہنے پر انکو سمجھایا جائے تو جھٹ سے بول پڑتے ہیں کہ آگے سے کون ہو کر آیا ہے جو آپ ایسی باتیں کرتے ہو۔۔۔۔پھر ان سامنے قرآن رکھا جاتا کہ آگے جو ہونا ہے اس بارے جتنا مالک نے بتایا ہے وہ تو مانو۔۔۔۔پہلے تو یہ دیکھو نا کہ مالک کیا فرما رہا👇👇

"کہو شفاعت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے"(سورہ الزمر 44)

کیا اس اللہ کو چھوڑ کر ان لوگوں نے دوسروں کو شفیع بنا رکھا ہے ؟ ان سے کہو ، کیا وہ شفاعت کریں گے خواہ ان کے اختیار میں کچھ نہ ہو اور وہ سمجھتے بھی نہ ہوں ؟(سورہ الزمر 43)

سورہ الروم کی آیات (12,13)میں فرمایا گیا کہ قیامت کے دن وہ لوگ،جنہوں نے دنیا میں اللہ کے بندوں کو اس کا شریک اور اللہ کے مقابلے میں اپنا سفارشی بنایا ہوگا اپنے خود ساختہ شریکوں کی شفاعت سے مایوس ہو جائیں گے اور ان کا کفر کریں گے،لیکن اسی دن کے کفر اور بیزاری سے کچھ حاصل نہ ہوگا_

یہ بھی واضح رھے کے جہاں اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے لئے شفاعت یا سفارش کو بے فائدہ قرار دیا ھے وہاں یہ بھی وضاحت کردی ہے کہ قیامت کے دن اللہ کے بندوں میں سے صرف وہ ہی شفاعت یا سفارش کریگا جس کو اللہ سفارش کے لئے حکم یا اجازت دیگا اور وہ بھی اللہ کی مرضی کے مطابق ایماندار گنہگاروں کی مغفرت کے لئے سفارش کریگا نہ کہ اس کی مرضی کے برخلاف کافروں اور مشرکوں کے لئے اللہ کہ ہاں کسی کا بھی یہ مقام و مرتبہ نھیں اور نہ اس کا کوئی ایسا لاڈلا ھے جو اس دن جسے چاھے جنت میں لے جائے یا کسی کی بخشش کے لئے اس طرح مچل جائے کہ (نعوذ باللہ) اللہ بھی مجبور و بے بس ہو جائے۔بلکہ مالک نے تو فر مایا کہ👇

جب وہ (قیامت کا) دن آئے گا تو کسی کی مجال نہ ہوگی کہ اللہ کی اجازت کے بغیر بات کر سکے"_(ھود: 105)

تو بھلا پھر ایسے پیر کی مجال کا تو سوال ای پیدا نی ہوتا جو مزارات کی تعلیم دے گیا ہو۔۔۔صوفیوں کا دلدادہ ہو۔۔۔۔عالم غیب کا دعوے دار ہو۔۔۔۔جس کا دعوہ ہو کہ وہ بتا سکتا ماں کے رحم میں کیا ہے۔۔۔جو بتا سکتا کہ اسکا مرید کن حالات سے گزر رہا اور اسکے دل میں چھپی بات کیا ہے۔۔۔ان مکڑی کے گھر جیسوں کا سہارا لینے پر انسان کی آخرت میں افسوس کی صورتحال کچھ ایسی ہو گی👇👇

قَالُوۡا وَ ہُمۡ فِیۡہَا یَخۡتَصِمُوۡنَ ﴿ۙ۹۶﴾
آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے۔
تَاللّٰہِ اِنۡ کُنَّا لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۙ۹۷﴾
کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے ۔
اِذۡ نُسَوِّیۡکُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۹۸﴾
جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۹۹﴾
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا ۔
فَمَا لَنَا مِنۡ شَافِعِیۡنَ ﴿۱۰۰﴾
اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں۔
👆👆👆۔
اس دن انسان پھر پچھائے گا کہ اس نے اپنی لگام کو کسی دوسرے کے ہاتھ میں کیوں دے رکھا تھا۔۔۔اور دی بھی ایسے کے ہاتھ میں جو خود قرآن و حدیث کی تعلیمات سے سو فٹ کی دور پر تھا۔۔دین میں بدعات کو رائج کرنے والا تھا۔۔۔
انہی پیروں۔۔مریدوں۔۔۔مشرکوں۔۔۔کو ۔نبی صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کہیں گے کہ

"دور ہو ! دور ہو ! وہ لوگ (مجھ سے اور اللہ کی رحمت سے) جنہوں نے میرے بعد (دین میں) تبدیلی کی"_(بخاری،کتاب الرقات)

جب نبی صلی اللہ علیہ والیہ وس نے اپنے بارے میں یوں کہا👇👇 تو پھر بڑے اچھے سے اچھے پیر صاحب کے سہارے پر اعتماد کیسا؟
1)ابو ہریرہ رضی اللہ عنه بیان فرماتے ہیں کہ جب سورۃ الشعراء کی یہ آیت نازل ہوئی وانذر عشیر تک الا قربین..... کہ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ(آیت:214) تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم کھڑے ہوئے اور فرمایا "اے گروہ قریش ! تم لوگ (ایمان اور نیک اعمال کے ذریعے) اپنی جانیں بچالو_میں اللہ کے ہاں تمہارے کسی کام نہیں آسکوں گا(یعنی اللہ کی مرضی کے خلاف میرا کوئی اختیار نہیں ہوگا )اے عبد مناف! "میں اللہ کے ہاں تمہارے کسی کام نہیں آؤنگا "_اے عباس رضی اللہ عنه ابن عبدالمطلب ! "میں اللہ کے ہاں تمہارے کسی کام نہیں آسکتا "_اے میری بیٹی فاطمہ ! میرے مال میں سے یہاں جو کچھ تم چاہو مانگ لو مگر میں اللہ کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آسکونگا"_
(صحیح بخاری،کتاب الرقاق)

لہذا۔۔۔۔
اگر آپ حق کے متلاشی بننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جہدوجہد بھی آپ ہی کو کرنا ہو گی۔۔۔غوروفکر کیجئے۔قرآن گھر پڑا۔۔۔اسے ترجمے ساتھ پڑھئے۔۔۔احادیث کا مطالعہ کیجئے۔۔حق و باطل میں فرق جانیے!
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر!

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مرکزی خلفاء راشدین کونسل گلگت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category