North Media

North Media Alternative media of deprived and marginalized people of Gilgit Baltistan.
(1)

instagram.com/northmediapk
Opinions expressed on this page are those of the individual authors or sources and do not necessarily reflect the views or opinions of North Media.

07/11/2024

یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں ریگنگ کے نام پر طلبا کے ساتھ بدسلوکی۔
ریگنگ سے شروع ہونے والا یہ جھگڑا علاقائی پھڑا میں تبدیل۔ گلگت اور کشمیر کے طلبا گروپوں میں تصادم۔

گلگت: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تاریخی چنار باغ میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعظم...
06/11/2024

گلگت: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تاریخی چنار باغ میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعظم ایک روزہ دورے پرآج گلگت پہنچنے ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعلی اور گورنر سے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج گلگت پہچے۔غذر کے علاقے بوبر میں سیلاب متاثرین کے لئے بنائے گھروں کا افتتاح کیا۔
06/11/2024

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج گلگت پہچے۔
غذر کے علاقے بوبر میں سیلاب متاثرین کے لئے بنائے گھروں کا افتتاح کیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ غذر کے زیر اہتمام جشن آزادی ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ناظم اس...
06/11/2024

اسلامی جمعیت طلبہ غذر کے زیر اہتمام جشن آزادی ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن شیر دل حسینی اور ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمٰن کی خصوصی شرکت۔

پاک چین سرحد پر سمگلرز اور پولیس میں فائرینگ کا تبادلہ۔ سمگلرز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹینگے: ڈی سی کسٹمز سوست پورٹ محم...
05/11/2024

پاک چین سرحد پر سمگلرز اور پولیس میں فائرینگ کا تبادلہ۔ سمگلرز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹینگے: ڈی سی کسٹمز سوست پورٹ محمد انیس۔

پریس ریلیزپشاور: گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے زیر اہتمام یکم نومبر کو جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ایک...
03/11/2024

پریس ریلیز
پشاور: گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے زیر اہتمام یکم نومبر کو جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں گلگت بلتستان کی آزادی کے تاریخی لمحے کو یاد کرتے ہوئے اس خطے کی ترقی اور موجودہ مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پشاور جناب غلام نبی شگری اور پروفیسر قرطبہ یونیورسٹی جناب لیاقت حسین نے خصوصی خطاب فرمایا۔۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو علاقائی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے سے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے علاقے کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

جناب غلام نبی شیگری نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد گلگت بلتستان کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ تعلیم ہی اس خطے کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ پروفیسر لیاقت حسین نے طلباء کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے علم اور صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی تلقین کی اور انہیں قوم کے روشن مستقبل کے معمار قرار دیا۔

دیگر مقررین نے گلگت بلتستان کو درپیش آئینی حقوق کا مسئلہ، بنیادی گورننس کے ڈھانچے کی کمی، تعلیم اور صحت کی ناکافی سہولیات، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات جیسے چیلنجز کے حوالے سے طلبا سے اظہار خیال کیا۔

تقریب میں پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء نے شرکت کئی۔بہترین پروگرام منعقد کرنے پر مہمانان نے جی بی ایس او کی کیبنٹ بالخصوص سید نجم الحسن حاجت حسین اظہر سلیم کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں 77 ویں یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا.

نارتھ میڈیا اب ٹک ٹاک پر بھی اپ کو خبروں سے آگاہ کرے گا۔ابھی لنک پر کلک کریں اور نارتھ میڈیا کو فالو کریں۔
03/11/2024

نارتھ میڈیا اب ٹک ٹاک پر بھی اپ کو خبروں سے آگاہ کرے گا۔
ابھی لنک پر کلک کریں اور نارتھ میڈیا کو فالو کریں۔

0 Followers, 0 Following, 0 Likes - Watch awesome short videos created by North Media

گلگت/بسینگلگت بسین پائین کے رہائشی بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ سے تنگ آ گئے. پیچھلے ایک ماہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ...
02/11/2024

گلگت/بسین
گلگت بسین پائین کے رہائشی بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ سے تنگ آ گئے. پیچھلے ایک ماہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا. بسین پائین اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ آخر ایسا بھی کیا کام چل رہا ہے کارگاہ میں کہ مہینے سے ٹھیک نہیں ہو رہا ہے. رہائشیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کی نااہلی ذرا سی سردی بڑھنے پر سامنے آ گئی ہے. عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری بجلی بحال کر دی جائے ورنہ غزر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر کے احتجاج کیا جائے گا.

ہنزہ اور سکردو کے شہریوں پر متحدہ عرب امارات سفر پر پابندی. یو اے ای حکومت کی جانب سے شائع پابندیوں کی نئی فہرست میں ہنز...
02/11/2024

ہنزہ اور سکردو کے شہریوں پر متحدہ عرب امارات سفر پر پابندی. یو اے ای حکومت کی جانب سے شائع پابندیوں کی نئی فہرست میں ہنزہ اور سکردو سمیت پاکستان کے 30 اضلاع شامل ہیں۔

عوامی ورکرز پارٹی کے آصف سخی کو گزشتہ سال ایف ڈبلیو او کی جانب سے ان کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں تمام الزامات سے بری ...
02/11/2024

عوامی ورکرز پارٹی کے آصف سخی کو گزشتہ سال ایف ڈبلیو او کی جانب سے ان کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔

عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے عدالت کو ایک خط جمع کرایا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ "مقدمہ چلانے کے خواہش مند نہیں ہیں"، جس کے نتیجے میں سخی کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔

سخی نے اپنے وکلاء اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ سال بھر عدالتی عمل میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے۔

کیا ہم حقیقی معنوں میں آزاد ہیں ؟مظلومانہ سوالات 🙏🏻🙏🏻ہمارا تعلق سر زمین بے آئین سے ہے، کیا ہم آزاد ہیں؟ ہماری کوئی پہچان...
02/11/2024

کیا ہم حقیقی معنوں میں آزاد ہیں ؟
مظلومانہ سوالات 🙏🏻🙏🏻
ہمارا تعلق سر زمین بے آئین سے ہے، کیا ہم آزاد ہیں؟ ہماری کوئی پہچان نہیں کیا ہم آزاد ہیں؟ پہاڑ اور دریا پر غیر مقامی قابض ہیں کیا ہم آزاد ہیں؟
ہسپتال میں دوائی نہیں، اسکولوں میں اساتذہ نہیں، کالج و یونیورسٹی میں سہولیات نہیں کیا ہم آزاد ہیں؟
پینے کو صاف پانی نہیں، کھانے کو میعاری خوراک نہیں کیا ہم آزاد ہیں؟
آئینی حقوق تو دور کی بات بنیادی حقوق کے لئے ترس رہے ہیں تو کیا ہم آزاد ہیں؟
بولنے پر پابندی، لکھنے پر پابندی، سوچنے پر بھی پابندی تو کیا ہم آزاد ہیں؟

کبھی شیعہ، کبھی سنی، کبھی اسماعیلی، کبھی نور بخشی کیا ہم مسلمان نہیں؟ کیا ہم آزاد ہیں؟
کبھی ہنزائی، کبھی نگری، کبھی گلگتی، کبھی چلاسی، کبھی استوری، کبھی بلتی، ہم گلگت بلتستان نہیں تو کیا ہم آزاد ہیں؟

یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات روزگار کے لئے در بہ در ٹھوکریں کھا رہے ہیں! کیا ہم آزاد ہیں؟

نوجوانوں سے حق روزگار چھينا جا رہا ہے کیا ہم آزاد ہیں؟

کبھی فرصت ملے تو سوچنا ضرور گلگت بلتستان کے محکوم عوام کیا ہم پھر بھی آزاد ہیں ؟
عباس میر 🙏🏻

01/11/2024

سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید
کا یوم آزادی کے ھوالے سے خصوصی پیغام

سوست/گلگت:ڈی سی کسٹم سوست نے بگیج سیکشن میں چھوٹے گاڑیوں کی  کلیئر ینگ کے کام میں تیزی لاتے ہوئے دو دنوں میں درجنوں گاڑی...
01/11/2024

سوست/گلگت:
ڈی سی کسٹم سوست نے بگیج سیکشن میں چھوٹے گاڑیوں کی کلیئر ینگ کے کام میں تیزی لاتے ہوئے دو دنوں میں درجنوں گاڑیوں کو فیگر جاری کر دیا۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ فیگر جاری ہونے کے باوجود بھی کچھ تاجر کئی دنوں سے گاڑی کلئیر نہیں کر رہے ۔ جسکی وجہ سے کام بیگیج سیکشن میں پارکنگ کی جگہ کم پڑ رہی ہے۔
ڈی سی کسٹم نے مزید کہا کہ وہ تمام تاجر جنکو فیگر دیا جا چکا ہے کو فلفور گاڑیوں کا ٹیکس ادا کرکے کلیئر کر دیں۔
بصورت دیگر متعلقہ گاڑیوں پر مال سمیت کسٹم قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

01/11/2024

گلگت۔ جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر یادگار شہداء چنار باغ گلگت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان و کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی اور چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

30/10/2024

جوتل پائن میں نیا تعمیر کیا گیا واٹر چینل پہلی ہی دفعہ میں ڈھ گیا۔
چینل کا کام مکمل کرکے جب پانی کی سپلائی آن کی گئی تو چینل پانی کی ساتھ ہی بہہ گیا۔
ٹھکیدار کی کام چوری اور دونمبری پر عوام میں شدید غم و غصہ۔

پریس ریلیز (ہنزہ) سکریٹری ایگریکلچر، لائیوسٹاک اینڈ فشریز گلگت بلتستان جناب منصور عالم نے آج ہنزہ میں نئے تعمیر شدہ ویڑن...
30/10/2024

پریس ریلیز (ہنزہ) سکریٹری ایگریکلچر، لائیوسٹاک اینڈ فشریز گلگت بلتستان جناب منصور عالم نے آج ہنزہ میں نئے تعمیر شدہ ویڑنری ڈسپنسری ششکٹ اور ویٹرنری ہسپتال خیبر کا افتتاح کردیا ...
محکمہ لائیوسٹاک گلگت بلتستان نے ہنزہ کے ایسے علاقے جہاں ویڑنری ڈسپنسری کی سہولت موجود نہیں تھی جن میں خانہ آباد، ششکٹ، مسگار خیبراور پامیر شمشال میں اے ڈی پی-24- 2023 سے 4 عدد نئی ویڑنری ڈسپنسریاں تعمیر کی ہیں اور ایک ویٹرنری ہسپتال خیبر میں تعمیر کی ہے جس سے ان علاقوں کے کسانوں کو گھر کے دہلیز پر جانوروں کے علاج کی سہولت دستیاب ہوگی.

گلگت/سوستسوست سمال ٹریڈرز کے لئے ایف بی آر کی جانب سے ایک اور حکم نامہ جاری. اس حکم نامے کے تحت بیگیج میں ڈاڈسن اور شیزو...
30/10/2024

گلگت/سوست
سوست سمال ٹریڈرز کے لئے ایف بی آر کی جانب سے ایک اور حکم نامہ جاری. اس حکم نامے کے تحت بیگیج میں ڈاڈسن اور شیزور گاڑی میں کام کرنے والوں کو چائنہ جانے سے روک دیا گیا. کسٹم حکام کی جانب سے واضح کردیا گیا ہے کہ تمام تر تجارتی سرگرمیاں سوست پورٹ سے ہونگی. اس حکم نامے کے بعد چھوٹے تاجر برادری میں تشویش پائی جارہی ہے اور چھوٹے تاجروں نے علامتی احتجاج ریکارڈ کروایا اور چائنہ جانے والی تمام تر گاڑیوں کو روک دیا. انکا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہونے کے باوجود یہاں کی عوام کو ایک وفاقی ادارہ اپنی انگلیوں پر نچا رہا ہے اور گلگت بلتستان حکومت لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے. حکومت گلگت بلتستان کو اس مسئلے پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے ورنہ حالات کے ذمہ دار کسٹم حکام ہونگے. دوسری جانب کچھ دنوں پہلے جو واقعہ پیش آیا تھا بیگیج سیکشن میں اس میں بھی کسٹم حکام کی جانب سے تمام ڈاڈسن واپس کسٹم لانے کی اپیل کی گئی اور یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ کسی کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا اور تقریباً 90 چھوٹی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا اور انکو چائنہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی. اس پر گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے. لہٰذا اس مسئلے کو حل کر کے گاڑیوں کو چائنہ جانے کی اجازت دی جائے.

Address

Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when North Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to North Media:

Videos

Share

Category