Voice Of Karakoram

Voice Of Karakoram میڈیا
(1)

25/06/2024

محکمہ تعمیرات عامہ 83 گھوسٹ ملازمین کی نشان دہی ھوگئی ۔

25/06/2024

قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس کی بندش کے خلاف غذر میں طلباء کا احتجاج

24/06/2024

دیامر کے طلبہ صبح نو بجے سے کےکے ایچ رو ڈ دھرنے دے کے بیٹھیں ہیں۔
دیامر طلبہ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے سب ان کے ساتھ دیں۔ کرپٹ جی بی گورنمنٹ اب تک خرگوش کے نیند سوئی ہوئی .ان کا مزید کہنا تھا جب تک وائس چانسلر پریس کانفرنس کر کے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے تب تک دھرنا جاری رہے گا ۔
کے ای یو کیمپس دیامر کے طلبہ کی اپیل ۔۔۔

ضلع غزر شیرقلعہ سے تعلق رکھنے ولا نوجوان عزیز ولد شیر دلع آج صبع ۹ بجے گھر سے نکلا جو ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹا یے جو ا...
24/06/2024

ضلع غزر شیرقلعہ سے تعلق رکھنے ولا نوجوان عزیز ولد شیر دلع آج صبع ۹ بجے گھر سے نکلا جو ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹا یے جو اپنئ موبائل گھر میں چھوڈ کے گیا ہے اگر کسی بھاءی کو اس کے بارے میں معلومات یے تو اس نمبر پر رابطہ کریں 03555406092

خوشخبریگلگت میں   پہلی دفعہ نیورو   فزیشنDR MUHAMMAD ARIFNEUROPHYSICIANMBBS, FCPS NEUROLOLOGYEX REGISTRAR FAUJI FOUNDATI...
21/06/2024

خوشخبری
گلگت میں پہلی دفعہ نیورو فزیشن

DR MUHAMMAD ARIF
NEUROPHYSICIAN
MBBS, FCPS NEUROLOLOGY
EX REGISTRAR FAUJI FOUNDATION HOSPITAL RWP.
ماہر امراض فالج، مرگی، سردرد، کمردرد،گردن کی تکلیف، مہروں کی تکلیف، دماغی کمزوری، اعصابی کمزوری، رشہ کی بیماری، پھٹو کی کمزوری، بچوں کے دماغی امراض
ڈاکٹر صاحب نے باقاعدہ تبارک میڈیکل کمپلیکس میں کلینک کا آغاز کر دیا ہے
روزانہ دوپہر 3 سے رات 8 بجے تک مریضوں کا معائنہ کرینگے
اپوائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں۔۔
05811 551592
03555717456

اپیل بنام نوجوانانِ گلگت،سکوار، مناور، پڑی بنگلہ، ضلع دیامر و کوہستان ۔شرجیل ولد کاکا جان ساکن بوبر تحصیل پونیال ضلع غذر...
21/06/2024

اپیل بنام نوجوانانِ گلگت،سکوار، مناور، پڑی بنگلہ، ضلع دیامر و کوہستان ۔

شرجیل ولد کاکا جان ساکن بوبر تحصیل پونیال ضلع غذر عیدا الحضحی کے دن صبح کے ٹائم تھینگی، ہرپونڈ گلگت کے قریب روڑ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے دریا کی تیز موجوں کی نظر ہو گیا ہے آج پانواں دن ہے شیر جیل کی جسد خاکی ابھی تک نہیں ملی ہے بسین گلگت سکوار مناور پڑی بونجی جگلوٹ چلاس سے لیکر کوہستان تک کے دوست احباب ،بھائیوں اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے اگر جسد خاکی کے بارے میں کوئی خبر ملے تو درجہ نمبروں پر رابطہ کریں اور لواحقین کے غم میں کمی کا سبب بنیں، شکریہ ۔۔۔
03129755226
03554469000
03135966410

14/06/2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ

عنوان: *صوبائی حکومت کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سب کیمپسس کو ایک نیا تحفہ*قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، جو کہ گلگت بلتس...
14/06/2024

عنوان: *صوبائی حکومت کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سب کیمپسس کو ایک نیا تحفہ*
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، جو کہ گلگت بلتستان، پاکستان میں علمی فضیلت کا مرکز ہے، کو ایک غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔ یونیورسٹی کے ڈین نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے ناکافی فنڈنگ ​​کے باعث کیمپسس(غذر، ہنزہ اور دیامر) کو بند کرنے کا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے نے پوری تعلیمی برادری میں صدمے کی لہریں بھیجی ہیں، جس سے طلباء، اساتذہ اور عملے کو غیر یقینی کیفیت میں ڈال دیا ہے۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کئی سالوں سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، باوجود اس کے کہ اس کی علمی فضیلت اور تحقیق میں شہرت ہے۔ گلگت بلتستان کابینہ اجلاس اور صوبائی حکومت نے اس کو گرانٹ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے جس کہ وجہ سے تقریباً 14000 طلباءو طالبات کا مستقبل خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ عملے کی تنخواہوں، انفراسٹرکچر کی ترقی، اور ریسرچ فنڈنگ ​​سمیت یونیورسٹی کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے بجٹ میں مختص رقم ناکافی ہے۔ یونیورسٹی مالیاتی خلا کو پر کرنے کے لیے اندرونی وسائل اور بیرونی گرانٹس پر انحصار کرتی رہی ہے، لیکن یہ اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے پاس تعلیم سمیت مختلف شعبوں کے لیے مختص کرنے کے لیے محدود وسائل ہیں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کے طلباوطالبات کی جانب سے ضلع غذر کے تمام MNAs اور سپیکر صاحب سے گزارش ہے کہ ضلع غذر کو شہداء کی سرزمین کہ کے سستی شہرت سے نوازنے سے اور سیاسی اعلانات کرنے سے بہتر ہیکہ اس میں تعلیمی اداروں کو پروان چرھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ موجودہ حکومت کے لیے تعلیم ایک ترجیح نہیں ہو سکتی، جس کی وجہ سے فنڈنگ ​​کم ہو جاتی ہے۔
پیچیدہ طریقہ کار اور بجٹ مختص کرنے کے عمل میں شفافیت اور بیوروکریٹس کو اضافی پروٹوکول دینے سے بہتر ہے اس خطہ ارض کے اس نکھرتی جامعہ قراقرم کے مسائل پر غور کریں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بندش سے خطے کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے دور رس نتائج ہوں گے۔ صوبائی حکومت اور ہمارے بیوروکریٹس یونیورسٹی کی قدر کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس کے جاری کام کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کرنا چاہیے۔ ہزاروں طلباء کا مستقبل اور خطے کی معاشی ترقی اسی پر منحصر ہے۔

14/06/2024

پاور آف سوشل میڈیا
گلگت شندور ایکسپریس وے
سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل کے بعد کام بہتری کی جانب گامزن

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مالی بحران کا شکار۔  چلاس، ہنزہ اور غذر کیمپس بند کیا جائے۔ مالی سال میں فیس میں 25 فیصد اضاف...
13/06/2024

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مالی بحران کا شکار۔ چلاس، ہنزہ اور غذر کیمپس بند کیا جائے۔ مالی سال میں فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا والدین برداشت کرے جبکہ فیکلٹی نے عید کی چھٹیوں کے بعد کلاسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کر لیا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی منعقد ہواجس میں تمام ذمہ داروں نے شریک کی۔ اجلاس میں جی بی حکومت کی جانب سے غیر مالی معاونت اور ایچ ای سی کے ذریعے وفاقی حکومت کی مختص رقم میں اضافے نہ کروانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کیونکہ وفاقی حکومت کی تنخواہوں میں اضافے اعلان کے ساتھ 200 ملین روپے کا نیا چیلنج لے کر سامنے آئے گا، اس کے علاوہ 300 ملین کے پچھلے خسارے اور KIU اور UoBS دونوں کو بالترتیب 500 ملین روپے اور 150 ملین روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وائس چانسلر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو مستقبل میں پیش آنے والے مالی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت تمام صوبائی حکومتیں خصوصی گرانٹ کے طور پر سندھ حکومت 30 ارب، کے پی حکومت 15 ارب، پنجاب حکومت 25 ارب اور بلوچستان 10 ارب روپے فراہم کر رہی ہیں۔ لیکن جی بی کابینہ کے اجلاس سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے KIU اور UoBS کے لیے کوئی عزم ظاہر نہیں کیا، جس سے دونوں یونیورسٹیوں کے 14000 طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ اس سال ایچ ای سی کی مختص رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس سے یہ بوجھ طلباء کی فیس پر منتقل ہو جائے گا۔ پچھلی بار جب فیس میں اضافہ کیا گیا تو طلباء نے یونیورسٹی سمیت شاہراہ قراقرم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بند کردیا۔ جس سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی اور جی بی حکومت کی مداخلت پر اضافہ واپس لیا گیا اور وزیراعلیٰ جی بی نے یقین دلایا کہ نصف خسارہ برداشت کرے گا۔ جی بی حکومت نے قرض کے طور پر صرف 50 ملین جاری کیے تھے، جسے اب 200 ملین روپے کے وعدوں کے خلاف گرانٹ ان ایڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سال ہمیں 300_400 ملین روپے کی مدد کی توقع تھی لیکن فنانس بل میں کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ چیف سیکرٹری جی بی نے KIU کے دورے کے دوران مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم تازہ ترین صورتحال زیادہ مایوس کن ثابت ہوئی ہے۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے فیصلہ کیا کہ مالی سال میں فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا جس سے 300 ملین کی کمائی ہوگی۔ انہوں نے والدین اور طلباء سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ اضافی بوجھ برداشت کریں کیونکہ یونیورسٹی کو صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے کئے گئے وعدے پر مالی معاونت نہیں ہوئی ہے۔
2. یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چلاس، غذر اور ہنزہ میں قائم ذیلی کیمپ کو بند کر دیا جائے گا اور عملے کو فارغ کر دیا جائے گا، کیونکہ ان کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے کوئی مالی گنجائش نہیں ہے۔ اس سے 1500 طلباء اور 100 فیکلٹی عبد سٹاف کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ صرف چلاس میں 100 لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
3. چونکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے یہ وعدہ کیا تھا کہ بورڈ کے آپریشنز کو فیڈرل سے KIU میں آٹوماس ماڈل پر منتقل کیا جائے گا اور چیئرمین اگر بورڈ کا انتخاب GB گورنمنٹ KIU کی مداخلت کے بغیر کرے تاکہ یہ ایک پائیدار ماڈل بن سکے۔
4. یہ بھی طے پایا کہ بورڈ کے لیے مقرر کردہ 72 عملے کو ملازمت سے ہٹا دیا جائے گا۔ مالیاتی استحکام کے لیے بورڈ کی کارروائیاں KIU کے سپرد کی گئیں لیکن بدقسمتی سے جی بی کے ادارے مضبوط ہونے کے بجائے اسے ایک دستخط سے فیڈرل بورڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
سیڈیکیٹ نے ایف سی این اے جنرل کاشف خلیل، وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان اور چیف سیکرٹری جی بی سے بھی درخواست کی۔ جناب ابرار مرزا خطے کے 15000 نوجوانوں کا مستقبل بچانے کیلئے کردار کریں۔ KIU فیکلٹی نے عید کی چھٹیوں کے بعد کلاسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ وائس چانسلر نے فیکلٹی اور عملے سے درخواست کی کہ وہ خطے کی نازک صورتحال کے پیش نظر انتہائی اقدام سے گریز کرے۔

13/06/2024

قراقرم یونیورسٹی فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

غذر ایکسپرس وے پر میٹلنگ کا کام شروع ہوا اس روڈ کے بننے سے غذر کے عوام کاروباری لحاظ سے خوش حال ہونگے
12/06/2024

غذر ایکسپرس وے پر میٹلنگ کا کام شروع ہوا
اس روڈ کے بننے سے غذر کے عوام کاروباری لحاظ سے خوش حال ہونگے

12/06/2024

گلگت بلتستان کی مکمل تاریخ کی معلومات اب ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی
ایف سی این اے کی کاوشوں سے گلگت بلتستان میوزیم سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

11/06/2024

کنوداس پل کے قریب دریا میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچا لیا گیا ۔

غذر ا کسپریس وے تارکول کا کام شروع.
11/06/2024

غذر ا کسپریس وے تارکول کا کام شروع.

09/06/2024

بھارت نے پاکستان کو شکست دیدیا

09/06/2024

پاکستانی باولنگ نے بھارت کے بلے بازوں کی تباہی مچادی
اب دیکھتے ہیں پاکستانیوں کا بیٹنگ

09/06/2024

کرکٹ ورلڈ کپ 2024
انڈیا کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120 رنز کا ہدف

07/06/2024

کٸ گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اللہ تعالٰی خیرکرے

07/06/2024

گلگت شہر میں شام 6 بجے سے لاٸٹ غاٸب ہے
برقیات والو یہ جون کا مہینہ ہے جنوری کا نہیں

07/06/2024

ایمان شاہ نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو مشکوک بنا دیا ۔

الیاس صدیقی

07/06/2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

06/06/2024

دنیا کی نمبر ون ٹیم پاکستان پہلی دفعہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم امریکہ سے ہارگٸ_

ہزارہ موٹر وے: بس حادثے کی زمہ داری ڈرائیورز پر ڈالنا اور ان کو نوکری سے برطرف کرنا سراسر نا انصافی پر مبنی فیصلہ ہے، نی...
04/06/2024

ہزارہ موٹر وے: بس حادثے کی زمہ داری ڈرائیورز پر ڈالنا اور ان کو نوکری سے برطرف کرنا سراسر نا انصافی پر مبنی فیصلہ ہے، نیٹکو انتظامیہ کو اس بات پر بھی غور کرنا چاہیے کہ ان کی یہ کھٹارہ بسیس انہیی تجربہ کار ڈرائیورز کی بدولت سڑک پر چلتی ہیں اور بہت کم حادثات کا سامنا رہتا ہے۔
بسوں کی حالت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور حضرات کیسے ان مسافروں سے بھری کھٹارہ بسوں کو اتنے لمبے روٹ پر لے کر چلتے ہیں۔
اب اس فیصلے کے بعد نیٹکو انتظامیہ کم از کم غذر کے سٹیشن سے اپنی ان بوسیدہ بسوں کو بھی "برطرف" کرے کیونکہ کل کو پھر سے اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کے لیے مزید چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جاسکے جن لوگوں نے انکوائری کے بعد جو فضول قسم کی فیصلہ دئیے ہیں اپنی فیصلہ پر نظر ثانی کریں ورنہ ہم مجبور ہونگے اور آپ لوگوں کو اپنی غلطیاں چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔محمد مستعان صدر مسلم لیگ ن ضلع غذر ۔۔۔۔
Ahmed Jamali
:Northern Areas Transport Corporation

جامعہ قراقرم انتظامیہ نے26 طلبہ کو فارغ کردیا KIU
02/06/2024

جامعہ قراقرم انتظامیہ نے26 طلبہ کو فارغ کردیا

KIU

یہ ہیں پاک فوج کے (17) گریڈ اور (18) کے دو آفیسرز جو پورا دن وزیرستان کے پہاڑوں میں آپریشن کے بعد مل کے ایک ہی تھیلی میں...
02/06/2024

یہ ہیں پاک فوج کے (17) گریڈ اور (18) کے دو آفیسرز جو پورا دن وزیرستان کے پہاڑوں میں آپریشن کے بعد مل کے ایک ہی تھیلی میں
قوم کا (80%) فیصد بجٹ کھا رہے ہیں (یہ لفظ انکے لئے جنکی تنقید میں زبان نھی تھکتی)
اور وقت آنے پر اس قوم و ملک کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں اپنے ماں باپ کو بے سہارا کر جاتے ہیں اپنے معصوم بچوں کو یتیم کر جاتے ہیں کس کے لیے اپنے قوم و ملک کے لیے
اللّٰہ تعالیٰ ملک پاکستان اور افواجِ پاکستان کا حامی و ناصر ہو آمین 🤲
❤️ 🇵🇰.
#مارخورکاپاکستان

31/05/2024

پٹرول 15 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے کمی کردی گئی

31/05/2024

کارگاہ مجینی میں دہشتگردوں کا حملہ ، 2 بچے زخمی

31/05/2024

گلگت کارگاہ نالہ چراگاہ کے تنازعہ ۔دو گروپوں میں تصادم ایک دوسروں پر پتھراو سے دو افراد زخمی پولیس ذرائع

Address

Gilgit

Telephone

+923466085481

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Karakoram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Karakoram:

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Gilgit

Show All