ممبرپنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 2 سردار محمد علی خان نے فتح جنگ میں 47 کروڑ کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی کے بارے میں آواز اٹھائی جوکروڑوں روپے کی گرانٹ لگنے کے باوجود عوام کے کسی کام نہ آ سکی اور شہری صاف پانی کی بوند بوندکو ترس رہے ہیں حسن ابدال حسن ابدال میں ڈھوک مسکین بابا ولی قندھاری اور پنجہ صاحب پر پچھلے ایک مہینے سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ وہاں سِکھ یاتری آتے ہیں جو کے ہمارے مہمان ہوتے ہیں ان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس اہم اور بنیادی مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے تاکہ حسن ابدال کی عوام اور سکھ یاتریوں کی مشکلات حل ہوں سردار محمد علی خان کا کہنا تھا ان دونوں عوامی مسئلوں کو فوری طور پر حل کیا جائے تا کے حسن ابدال اور فتح جنگ کے شہری سُکھ کا سانس لے سکیں
پیٹرول ڈلواتے وقت موبائل فون کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے
Big shout out to my newest top fans! 💎 Asif Ali Lashari
سردار محمد علی خان نے فتح جنگ میں غیر قانونی بس سٹاپس
سٹوڈنٹس کے لئے حکومتی ٹرانسپورٹ سروس کے لیے آ واز بلندی کی
فتح جنگ کے لیے پہلی دفعہ باقاعدہ کسی بھی ایم پی اے نے
اسمبلی میں آواز اٹھا دی ۔
تفصیل :سردار محمد علی خان کا کہنا تھا کے فتح جنگ جو انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے غیر قانونی بس سٹاپس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے اور آۓ روز حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے غیر قانونی بس سٹاپس کو ختم کر کے جو ایک سرکاری بس سٹاپ ہے وہاں منتقل کیا جاۓ مزید فتح جنگ کی 17 بچیوں کا خاص ذکر کیا جنہوں نے حال ہی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ان کی مشکلات میں کمی کے لیے طالبعلموں کو دوسرے شہروں میں پڑھائی کے لیے جانا پڑتا ہے جس سے انکو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ان کے لیے حکومتی سطح پر ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جاۓ اس سے پہلے حسن ابدال کی مظلوموں کی آ واز بنے
تحصیل فتح جنگ کے مضافاتی گاؤں کوٹ فتح خان اسلام پور گدا میں غریب کسان کے ٹریکٹر اور تھریشر میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس پر فوری قابو نہیں پایا جاسکا کسان کی سال بھر کی کمائی کے ساتھ مشینری جل کر خاک ہو گی ٹریکٹر تھریشر بھوسا سب کچھ جل گیا ایک ٹرالی گندم کی تھی وہ بھی جل گئی غریب کسان پہلے بھی قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا اور زمین بھی ٹھیکے پر لے رکھی تھی کسان کی علاقے کے سیاسی نمائندوں اور وزیراعلی پنجاب کو مدد کی اپیل
ڈڈیال آزاد کشمیر میں پولیس کی شیلنگ سے طالبات نڈھال۔ متعدد اسپتال پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق کشمیر میں 11 مئ کو احتجاج کی کال دی گئ تھی لیکن پہلے ہی کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ پولیس نے گھروں پر دھاوا بول دیا اور کئ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس پر علاقہ کے لوگوں نے ردِّ عمل دیا ۔ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر احتجاج کرنے والے مجمع پر لاٹھی چارج اور شدید شیلنگ کی گئ ۔ زہریلی آنسو گیس کے بےتحاشا استعمال کے باعث قریبی سکول کی دو طالبات بھی جان سے چلی گئیں ۔
اس افسوسناک واقع پر علاقہ میں غم و غصّہ تو پیدا ہونا تھا ۔ سو عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک جگہ محصور کر دیا جس کے حکم سے پولیس گردی ہو رہی تھی ۔ آزاد کشمیر ( ڈڈیال) کے حالات انتہائ نا سازگار ہیں ،
گورنر اور اس کے اختیارات و مدت تعیناتی
گورنر پنجاب ، پاکستان کی صوبائی حکومت کا سربراہ ریاست مقرر کیا جاتا ہے۔ گورنر کا تقرر صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان کے مشورہ سے کرتا ہے اور عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے پاس آ جاتے ہیں جیسا کہ 1958ء سے 1972ء اور 1977ء سے 1985ء تک کے فوجی قوانین (مارشل لاز) اور 1999ء سے 2002ء تک کے گورنر راج میں۔ ۔پنجاب میں 1949ء سے 1951ء تک گورنر راج نافذ رہا ہے سب سے زیادہ مدت گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے خال د مقبول ہیں جو 6سال تک اس عہدے پر فائز رہے اس کے بعد پانچ سال اور 243 دن تک غلام جیلانی خان دوسرے نمبر پر زیادہ مدت تک اس عہدے پر فائز رہے سب سے کم اس عہدے پر فائز رہنے والوں میں خلیل الرحمٰن ہیں جو 5 دن تک اس عہدے پر فائز رہے اور دوسرے نمبر پر محمد اقبال ہیں جو 9 دن تک اس عہدے پر فائز رہے تیسرے نمبر پر چوہدری پرویز الٰہی ہیں جو 18 دن تک اس عہدے پر فائز رہے
فتح جنگ موٹر سائیکل اور ٹرالی میں تصادم ۔ دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک۔
گزشتہ رات
راولپنڈی کوہاٹ شاہراہ پر ڈھاک موڑ کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 3سالہ زریاب,8سالہ امانتہ بی بی, 15سالہ صائم اور 17سالہ اسد شامل جبکہ ایک خاتون شدیدزخمی جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنڈ کے نواحی گاؤں چورہ شریف سے تھا حادثہ ٹرالی کی بیک سائیڈ پر کو ریفلکٹر نہ ہونے کیوجہ سے پیش آ یا گندم کی کٹائی کے دنوں میں اکثر ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں پولیس اپنی زمہ داریاں نبھانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے اگر تھوڑی سے کوشش کر کے ٹرالی اور تھریشر پر لائٹ یا ریفلکٹر لگوائے جائیں تو اسطرح کے حادثات سے بہت حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے
بھارت کے ڈاکٹر ز کامیاب دل کی سرجری
19 سالہ عائشہ جس کا تعلق کراچی سے ہے انڈیا کے شہر چنائی میں کامیاب دل کی سرجری
عائشہ علاج کی خاطر انڈیا گئی تھی جہاں پہ ان کو ایک شخص کا دل لگایا گیا جو بظاہر تو زندہ تھا لیکن دماغی طور پہ مفلوج ہو چکا تھا
انڈین ہاسپٹل نے انسانیت کی اچھی مثال قائم کی ہے انسانیت اس خدمت پر انڈین ڈاکٹر ز کو سلام پیش کرتے ہیں
پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے فتح جنگ حسن ابدال سردار محمد علی خان کی نے مظلوم کےحق کے جزباتی ہو گئے امیر کا کتا گم ہوجائے پورا سسٹم حرکت میں آجاتا ہے۔ تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں میں ملزم معذور بچیوں کی ویڈیو بنا کر جنسی استحصال کیلئے مجبور کر رہا ہے، قانون تماشائی ہے، تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار محمد علی خان کی جزباتی گفتگو
فتح جنگ تندور مالکان اور نان بائی ایسوسی کی جانب سے ہڑتال آج۔ تیسرے روز بھی جاری
روٹی 4 روپے سستی تو کردی گئی لیکن یہ نہیں بتایا گیا کے ملے گی کہاں سے تندور مالکان کی جانب سے اٹک فتح جنگ پنڈی گھیب حسن ابدال ٹیکسلا میں ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری عوام پریشان پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے ہڑتال ختم کروانے کے خاطر خواہ اقدام دیکھنے کونہیں ملے تندور ملکان کا کہنا ہے کے ہمارے مطالبات جب تک مانے نہیں جاتے ہڑتال جاری رہے گئی
باپ باہر سے مزدوری کر کے ا رہا ہے بچی بڑے شوق کے ساتھ اپنے باپ کو ایئرپورٹ کے دروازے سے ریسیو کرنے جاتی ہے وہاں کھڑا پولیس اہلکار اس بچی کو بالوں سے کھینچ کر نیچے پھینک دیتا ہے یہ کراچی ایئرپورٹ ہے
فتح جنگ
کوہاٹ روڈ پر بھال سیداں کے قریب ہائی ایس اور وین میں تصادم
جس کے نتیجہ میں چار سالہ بچی اور ایک شخص جان کی بازی ہار گئے اور پانچ لوگ شدید زخمی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آ یا
زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے#everyone# Fateh Jang press club #AttockCity #NewsUpdate #news #traffic
پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹ سیمنار ٹرانسفیٹ انسانی صحت کے لیے ایک زہر ہے جو آہستہ آہستہ انسان کو مختلف قسم کی جان لیوا بیماری کا موجب ہے اور یہ بناسپتی گھی میں پایا جاتا ہے ٹرانسفیٹ کی مقدار گھی میں2٪ تک مقرر کی گئی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں بناسپتی گھی میں ٹرانسفیٹ کی مقدار 21سے 32 ٪ کی خطرناک حد تک ہے اور حکومت وقت اسطرف توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ پاکستان میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
فتح جنگ پنڈی روڈ گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار کو حادثہ
سامنے سے آ نے والی سفید گاڑی کو کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا
آپ کے خیال میں روڈ پر سپیڈ بریکر کا نہ ہونا حادثے کا بحث ہے یا موثر سائیکل سوار کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے یا پھر گاڑی والے کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے ؟؟؟؟؟
پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹ( PYCA) کی جانب سے نوجوان صحافیوں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد روزمرہ کی خوراک میں ٹرانسفیٹ کے مطلق آ گائی تھا عام کھائی جانے والی خوراک میں اس کی مقدار انتہائی زیادہ ہےورکشاپ میں ٹرانسفیٹ کے صدباب کے لیے مختلف زاویوں پر غور کیا گیا تاکہ پاکستانی عوام کو اس خطرناک زہر کے بارے میں ایجوکیشن دی جاسکے اور حکومت وقت کی توجہ اس طرف مبذول کروائی جاسکے ٹرانسفیٹ کی بڑھتی ہوئی مقدار ہمارے لیے کس قدر خطرناک ہے اس پر قابو نہ پایا گیا تو ہر دوسرا شخص شوگر بلڈ پریشر اور دل کے امراز میں مبتلا ہوجائے گا پاکستان میں ٹرانسفیٹ کی سب سے بڑی فیکٹریاں بناسپتی گھی ہیں حکومت وقت کو چاہئیے کے گھی بنانے والی فیکٹریوں کو پابند کرے 2٪سے زیادہ ٹرانسفیٹ کی مقدار گھی میں نہ ہو ہوتمام متعلقہ افراد اور اداروں بشمول وزارت قومی صحت ، پی ایس کیو سی اے، صوبائی فوڈ اتھارٹیوں، قانون سازوں، صحت کے ماہرین ، میڈیا اور سول سوسائٹی، ہر ایک کو خوراک میں آئی ٹی ایف اے کی روک تھام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ آئی ٹی ایف اے کی حدود کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے، صحت عامہ کے تحفظ اور پاکستان میں صحت مند غذائی منظر نامے کی راہ ہموار کرنے کے لیے یہ باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔عالمی اد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
فتح جنگ شاہ پور ڈیم کے قریب موٹر سائیکل اور ٹویوٹا گاڑی کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو سٹوڈنٹس ذیشان ولد محمد منیر ,دانیال ولد رضا احمد فتح جنگ کے ایک پرائیویٹ کالج کے اینول فگشن میں شرکت کے لیے مقامی ہوٹل میں جارہے تھے روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی افراد نے بذریعہ پرائیوئٹ گاڑی ہسپتال پہنچایا جہاں دانیال ولد رضا احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا