kohenoor news Fateh jang

kohenoor news Fateh jang Fateh Jang press club (r)

24/09/2023

*اٹک پولیس نے 4 قتل کے مقدمات میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری*

*ملزمان کو حقائق کی روشنی میں چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ترجمان اٹک پولیس*

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک میں مورخہ 21.07.2023 کو ڈاک خانہ نزد خالد سعید ہسپتال سے ملحقہ گلی میں گلفام حسین ولد فرید حسین سکنہ محلہ مہر پور مغربی اٹک شہر بعمر قریب 21/22 سال جو موٹر سائیکل پر سوار تھا کو نامعلوم شخص /اشخاص نے فائر کر کے قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے انچارجHIUسرکل صدر اٹک نے دو کس ملزمان اذان علی ولد محمد انیس سکنہ شکردرہ اور ذاکر علی اعوان ولد عاشق علی سکنہ حاجی شاہ حال شکر درہ موڑ اٹک کو گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے گلفام حسین کو قتل کیا ملزم ازان علی سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے دوسری جانب تھانہ بسال پولیس نے رشتہ کے تنازعہ پر مسماۃ ل بی بی دختر دلاور خان سکنہ دومیل کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والے سنگدل انسان محبوب ولد داؤد سکنہ محلہ صدقال دومیل تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا دوران انٹیروگیشن ملزم محبوب کے انکشاف پر قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی برآمد کر لی گئی ایک اور کاروائی میں قتل کے سابقہ مقدمہ کی پیروی کرنے پر غلام شبیر ولد محمد علی سکنہ کاہل ،تحصیل جنڈ کو اسلحہ آتشیں سے قتل کرنے جبکہ شیر خان ولد جازو خان سکنہ کاہل تحصیل جنڈ کو زخمی کرنے پر ذیشان علی ولد محمد خان سکنہ کاہل تحصیل جنڈ کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ملزم سے دوران انٹیروگیشن وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس نے زمینی تنازعہ پر اپنے ہی بھائی محمد اسلم کو قتل کرنے والا ملزم احمد خان ولد محمد خان ساکن بجال فتح جنگ کو گرفتار کر لیا ۔ملزم احمد خان سے دوران انٹیروگیشن قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل 12 بور برآمد کر لی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عوام الناس کے نا م اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اٹک پولیس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔

15/09/2023
31/08/2023

فتح جنگ
اکمل میموریل ٹرسٹ اور سوشل ویلفئیر کونسل (رجسٹرڈ ) جھنگ کے زیر اہتمام ایک روزہ الشفاء آئی کیمپ کا انعقاد 469 مریضوں کو چیک کیا گیا جبکہ 48 مریضوں کا ہیپاٹائٹس بی سی اور 65 مریضوں کا مفت شوگر ٹیسٹ کیا گیا گورنمنٹ ہائی اسکول حطار میں بھی 233 طلباءکو مفت چیک اپ کیا گیا تفصیلات کے مطابق اکمل میموریل ٹرسٹ حطار چیک پوسٹ اور سوشل ویلفئیر کونسل (رجسٹرڈ ) جھنگ کے زیر اہتمام ماہانہ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ راحیل کی قیادت میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آنکھوں کے 469 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا جبکہ گورنمنٹ ہائی اسکول حطار کے ہیڈ ماسٹر مبشر جاوید ماسٹر محمد مسلم ماسٹر عرفان طارق کی معاونت سے 233 طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا 58 مریضوں کو عینکیں فراہم کی گئیں جبکہ آپریشن کے لئے 34 مریضوں کو ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں انکا مفت آپریشن کیا جائے گا اکمل میموریل ٹرسٹ کے فوکل پرسن ابرار حسین صابر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ٹرسٹ گزشتہ دو سال سے ہر اتوار اور بدھ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا ہے جس میں معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر مبشر اصغر سرجن ڈاکٹر سید سرفراز حسین گیلانی گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا سرفراز گیلانی ڈاکٹر اویس احمد مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں اور مریضوں کو الٹراساؤنڈ مفت شوگر ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی جاتیں ہیں جبکہ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹر ہر ماہ آئی کیمپ لگاتے ہیں کیمپ میں مفت ہیپاٹائٹس بی سی بھی چیک کئے جاتے ہیں

22/08/2023

*اٹک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ،04 بدنام زمانہ منشیا ت فروش گرفتار*

*گرفتار منشیات فروشوں سے 05 کلو سے زائد چرس،800 گرام ہیروئن ،03 رائفل ، 01 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد ،مقدمات درج*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خا ن نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیات فروشی کا دھندہ کر کے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اس سلسلہ میں اٹک پولیس نے ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون سمیت 04 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے ۔ تھانہ انجراء پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف اپنی ٹیم کے ہمراہ عالم آباد زنگورہ روڈ میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ ایک شخص جس نے توڑا اٹھایا ہوا تھا عالم آباد گاؤں سے آ رہا تھا جسکو تلاشی کے لیے روکا گیا جس نے اپنا نام و پتہ محمد نوید ولد علی شان ساکن عالم آباد بتلایا توڑا کی چیکنگ کرنے پر توڑا سے 1240 گرام چرس ،800 گرام ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ 03 رائفل 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئیں جبکہ دوسری جانب تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی ملک محمد احسان اپنی ٹیم کے ہمراہ منو نگر سٹاپ گشت پر موجود تھے کہ ایک عورت جو پشاور والی سائیڈ سے پیدل آئی جسکو چیکنگ کی غرض سے بذریعہ لیڈی پولیس افسر روکا گیا خاتون نے اپنا نام ش۔ب زوجہ محمد سجاد ساکن جڑنوالہ فیصل آباد حال شاہدرہ روڈ لاہور بتلایا خاتون کی بذریعہ لیڈی پولیس افسر تلاشی لی گئی تو ملزمہ سے 2055 گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح تھانہ رنگو کے سب انسپکٹر رضوان افضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت رنگو موڑ حضرو گوندل روڈ سے ملزم فیصل محمود ولد محمد اسلام سکنہ کاملپور موسٰی تحصیل حضرو سے 1187 گرام چرس برآمد کر لی اور انچارج پولیس چوکی فقیر آباد سب انسپکٹر مجاہد عباس کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش عابد حسین شہیداں چوک کے پاس کھڑے ہو کر گاہک کا انتظار کر رہا ہے اطلاع پر فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر شہیداں چوک پہنچے تو ایک شخص سڑک کے کنارے کھڑا تھا جس نے اپنا نام و پتہ عابد حسین ولد ضابط خان ساکن بولیانوال تحصیل و ضلع اٹک بتلایا جس کی تلاشی لی گئی اور ہاتھ میں پکڑے کپڑے کے تھیلے سے 1260 گرام چرس برآمد ہوئی ۔

*ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔*

20/08/2023

فتح جنگ زمین کا تنازعہ مخالفین کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گاؤں زمین بجال میں زمین کے تنازے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 25 سالہ اسد علی ولد فضل خان کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے رؤف ولد ریاض شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کو تشویشناک صورت حال کی وجہ سے راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔

24/07/2023

اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے فتح جنگ شہر اور شہرائےاسدالللہ گاؤں میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی حاضری چیک کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا کہنا تھا کے محرم الحرام کے تمام پروگراموں کے لیے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے مجالس اور جلوس انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں اور ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا کہنا تھا محرم الحرام میں ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور سول سوسائٹی کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔

14/07/2023

فتح جنگ: 2023-07-13
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر فتح جنگ میڈم ڈاکٹر انعم فاطمہ نے میونسیپل کمیٹی آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی،

جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام
امن کمیٹی کے ممبران ،تمام جلوسوں کےمنتظمین اور تمام محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی،

اسسٹنٹ کمشنر نے میٹنگ میں تمام جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوس کے مقرر کردہ راستوں پر سیکیورٹی کیمروں لائٹس اور دیگر اہم معاملات پر نظر رکھتے ہوئے تمام روٹس پر صفائی ستھرائی کو بھی بہتر طریقے سے سرانجام دیا جائے گا،

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تحصیل فتح جنگ میں محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام اور امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا مثبت کردار ہے، امن کمیٹی کے ممبران نے بھی قیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

14/07/2023

فتح جنگ جھگڑے میں ٹول پلازہ کے عملے کے تین اہل کار چھریاں لگنے سے زخمی ہو گئے

فتح جنگ۔کے نواحی گاوں قطبال میں فتح جنگ ٹول پلازہ پے لڑائ

فتح جنگ۔لڑائ میں چھریاں چل گئیں

فتح جنگ۔ٹول پلازہ کے تین اہلکار چھریاں لگنے سے شدید زخمی۔

فتح جنگ۔ زخمیوں میں محمد تابش ۔محمد اشرف اور عنایت شامل ہیں

فتح جنگ۔جھگڑا ٹول پلازہ اہل کاروں کی بد تمیزی کی وجہ سے ہوا۔

فتح جنگ۔ٹول پلازہ عملہ کا لڑائ جھگڑا روز کا معمول ہے۔

فتح جنگ۔نواحی گاوں حطار کے مکینوں کو ٹول ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے .ٹول پلازہ اہل کار ٹول معاف ہونے کے باوجود مقامی آبادی سے بد تمیزی سے پیش آتے ہیں۔

فتح جنگ۔تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا

12/07/2023

*تھانہ رنگو پولیس نے بجلی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،*

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم حاضر خان ولد ضراب خان سکنہ فورملی ڈائریکٹ بجلی کی تار لگا کر بجلی چوری کر رہا ہے۔اطلاع پر تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج کر کے بجلی چوری کرنے والا ملزم حاضر خان ولد ضراب خان سکنہ فورملی کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

09/07/2023

فتح جنگ
*تھانہ باہتر پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کامیاب کاروائی،ملزمان گرفتار*

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی عبدالغفور کو اطلاع موصول ہوئی کہ چند اشخاص پنڈ نیازی درختوں کی اوٹ میں قمار بازی میں مصروف ہیں۔اطلاع پر فوری ریڈ پارٹی تشکیل دے کر جائے متذکرہ پر ریڈ کیا گیا تو چند اشخاص پنڈ نیازی درختوں کی اوٹ میں قمار بازی میں مصروف تھے ملزمان محمد توقیر ولد امیر حیدر اور منظور الہی ولد کرم الہی سکنائے جبی کسراں تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر کے کل مالیتی 14300روپے قبضہ پولیس میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

07/07/2023

فتح جنگ
فتح جنگ،حطار کےقریب تیز رفتار 2 ہائی ایسز کا تصادم، 2 افراد زخمی

فتح جنگ۔ فتح جنگ کے گاوں حطار کے قریب 2 تیز رفتار ہائی ایسز کا آمنے سامنے سے تصادم،

فتح جنگ۔ تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز 40 سالہ اکرام حسین اور 21 سالہ احسان علی زخمی ہوگئے

فتح جنگ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچیںاور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا
ابرار حسین صابر فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
OC.
فتح جنگ میں 86 گروپ کلاس فیلوز کی طرف سے مل بیٹھنے کے پر مسرت لمحات
OC.
خبر شامل کرتے ہیں فتح جنگ سے ہمارے نمائندے۔ابرارحسین کے مطابق
گورنمنٹ بوائز ہائی ۔سکول نمبر1 کے سابق طلباء چھیاسی گروپ کلاس فیلوز نے خوشی کے پر مسرت لمحات کو مل بیٹھ کر گزارا۔ تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کھوڑ روڈ پر ڈیرہ سردار ایاز خان پر سردار ایاز خان ملال کی طرف سے پر تکلف چائے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والے اور ریٹائرڈ حضرات نے اپنے پرانے کلاس فیلوز کے ساتھ وقت گزارا اور ماضی کی خوشگوار یادوں سے محظوظ ہوئے اس نفسا نفسی کے دور میں اپنے دوستوں کے لیے وقت نکالنا یقیناً ایک خوش آئند بات ہے۔ تاہم جو دوست کسی مجبوری کی وجہ سے یا بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکے ان کی شرکت کی کمی کو محسوس کیا گیا۔ بالخصوص اس گروپ کے روح رواں کرنل ریٹائرڈ عابد علی کی کمی کو بہت شدت سے محسوس کیا گیا تقریب کے آخر میں تمام دوستوں کے عزیز و اقارب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بھی ایسی پرمسرت تقاریب منعقد کی جاتی رہیں گی۔گروپ ہٰذا میں مختلف تفریحی ۔تعمیری اور مزاحیہ خاکوں سے گروپ کے شرکاء آپ کو خوب محظوظ کیا جاتا ہے۔
ابرارحسین صابر نمائندہ کوہ نور نیوز فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
پٹرولنگ پوسٹ ڈھرنال کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 02 مجرم اشتہاری گرفتار جبکہ 01 شخص سے منشیات برآمد
سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی کوثر ممتاز انچارج پٹرولنگ پوسٹ ڈھرنال
ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف صاحب کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک سید ذوالفقار علی گیلانی کے زیر نگرانی
سب انسپکٹر کوثر ممتاز انچارج پٹرولنگ پوسٹ نے محمد طلحہ ولد سراج دین جوکہ ٹمقدمہ نمبر 1139/19 تھانہ وارث خان راولپنڈی اور سجاد حسین ولد علی اختر جوکہ مقدمہ نمبر 1211/22تھانہ صادق آباد راولپنڈی کا مجرم اشتہاری تھا کو جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جبکہ ثقلین حسین Asi نے محمد سلمان ولد محمد خان سکنہ تلہ کنگ سے 160 گرام چرس برآمد کرکے تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کرایااس شاندار کارکردگی پر عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین
ابرارحسین صابر فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
ڈپٹی کمشنر اٹک راٶعاطف رضانے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک اسکول اٹک کاقیام ضلع کی تعلیمی تاریخ میں نیاباب رقم کرےگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے افتتاح کے موقع پرکیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ وقاراکبرچیمہ،اسسٹنٹ کمشنراٹک شگفتہ جبیں،سی ای او ایجوکیشن ملک فتح خان،سابق سی ای او ایجوکیشن ملک محسن عباس،ڈی ای او سکینڈری اکرم ضیاء،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی یاسین مرزا، پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک فیاض محمودضیاء،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک سید فیصل بخاری،میڈیاکےارکان اور دیگرافراد بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نےکہاکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کاآغازدو مٸی سے پاٸلٹ سکینڈری سکول اٹک کے مشرقی حصے میں ہونے چکاہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سکول سسٹم پنجاب کے مختلف شہروں میں کامیابی سے کام کررہاہے۔اس سکول میں انتہائی مناسب فیس پراعلیٰ معیارکی تعلیم کا حصول ممکن ہوگا۔سرکاری ملازمین 31مٸی تک اپنے بچے ڈی پی ایس میں داخل کرواسکتےہیں اور فیس میں پچاس فیصد رعایت حاصل کرسکتےہیں ۔ڈی سی اٹک نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی مستقل عمارت بتیس کنال کےرقبےپر تین میلہ چوک پرتعمیرکی جارہی ہے جومستقبل قریب میں مکمل ہوجاۓگی۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ ڈی پی ایس میں رواٸیتی تعلیم سے ہٹ کر آٸی ٹی اوردیگرجدیدعلوم کی تعلیم دی جاۓ گی۔یہ سکول بورڈآف گورنرزکی زیرنگرانی کام کرےگا۔سکول میں ہنرکی بنیادپرتعلیم دی جاۓ آۓ گی جو آٸندہ زندگی میں فاٸدہ مند ہوگی۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اٹک سید فیصل بخاری اور میڈیاکے نماٸندوں کے مطالبے پروکلاء عدالتی افسران ،عدالتی عملے اورمیڈیاکے نماٸندوں کے بچوں کےلیے31مٸی تک فیس میں پچاس فیصدرعایت کا بھی اعلان کیا۔انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے بہترمستقبل کےلیےانہیں ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں داخل کرواٸیں۔
ابرار حسین صابر فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
فتح جنگ، قطبال،چھپریاں تا مہلو روڈ ارباب اختیار کی توجہ کا منتظر۔۔۔
روڈ پچھلی دو دہائیوں سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے لیکن اس طرف لوکل گورنمنٹ اور نہ ہی محکمہ ہائی ویز کی طرف سے کوئی توجہ دی گئی ۔مقامی نمائندے ہر دفعہ ووٹ لینے کیلئے تو پہنچ جاتے ہیں لیکن روڈ سے گزرنے والے لوگوں کی مشکلات کا انہیں بالکل بھی ادراک نہیں۔لنک روڈ پر موجود پلی بھی تباہ حالی کا شکار ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں پانی پلی کے اوپر سے گزرنا شروع ہو جاتا ہے جس وجہ سے ملازمت پیشہ اور سکول جانے والے بچوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ مقامی نمائندوں اور لوکل گورنمنٹ کو انتہائی پرزور طریقے سے اپیل کی جاتی ہے کہ روڈ کی
ازسرنو تعمیر کر کے اہل علاقہ کی مشکلات میں کمی لائی جائے ۔
ابرار حسین صابر فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک سہیل کمڑیال سابق صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان کی قیادت میں ایک بڑے جلوس نے اسلام آباد احتجاجی دھرنےمیں شرکت کی اس موقع پر سینئر نائب صدر ن لیگ اٹک حاجی ذوالفقار بلوچ صدر حلقہ پی پی 2 سردار قدیر خان میر نوید اختر ملک جبار احمد چوہدری ظہور ملک آصف بشیر عدیل خان مبشر گجر محسن بھٹی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
ابرار حسین صابر فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
*اٹک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ،02 ملزمان گرفتار*

*گرفتار ملزمان سے 02 کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اے ایس آئی اجمل نیازی تھانہ سٹی حسن ابدال نے ملزم عارف محمود ولد بنارس سکنہ محلہ اسلام پورہ حسن ابدال سے 1200 گرام چرس برآمدکر لی ۔اے ایس آئی مدثر عباس تھانہ فتح جنگ نے ملزم محمد مسعود ولد محمد سبحان سکنہ فتح جنگ سے 550 گرام چرس برآمد کر لی۔

*ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ۔*
۔ابرارحسین صابر فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
فتح جنگ۔پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئ

فتح جنگ۔ریلی میں صحافی برادری اور تاجری برادری سمیت شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی

فتح جنگ۔ریلی کی قیادت لیگی ایم این اے مشیر وزیراعظم ملک سہیل ۔لیگی ایم پی اے افتخار احمد خان اور سابق صوبائ وزیر چوہدری شیر علی خان نے کی

فتح جنگ ۔ریلی میں شریک شرکا نے پاک فوج کے حق میں اور چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف شیدید نعرہ بازی کی

فتح جنگ۔ریلی بازار سے پریس کلب تک نکالی گئ

فتح جنگ۔ریلی سے مشیر وزیراعظم ایم این اے ملک سہیل ۔لیگی ایم پی اے افتخار احمد خان اور سابق صوبائ وزیر چوہدری شیر علی خان نے خطاب کیا
ابرار حسین صابر فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
یوم تکریم شہدائے پاکستان
فتح جنگ میں بھی آج 25 مئی شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنےکا دن میو نسپل کمیٹی میں منایا گیا
اسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے پرچم کشائی کی اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے۔ٹیبلو پیش کیے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے تقاریر کی شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی اوروطن کی سلامتی کیلئے دعا کی اور شہداء کی قبر پر پھول چڑھائے گئے
فتح جنگ میں آج یومِ شہدائے پاکستان منایا گیااس موقع پر وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افواج اور پولیس فورس کے جوانوں کو خرج عقیدت پیش کیا گیا

یوم شہدائے 25 مئی جس کا مقصد شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ڈاکٹر انعم فاطمہ نےکہا کہ پاکستانی افواج سکیورٹی اداروں اور پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے ملک و قوم کی آبرو کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ۔چیف آفیسر ساجد خان۔ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن چوہدری شیر افضل ۔صدر پریس کلب ملک رفاقت اعوان۔ایس ایچ او انسپکٹر سلطان قمر۔پرائیویٹ سکول ایسویسی ایشن کے رہنما محمد علی ۔ نے فتح جنگ کے بہادر سپوت شہید احسان الرحمن کی قبر پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی والدہ سے تعزیت کی
۔
ابرار حسین صابر فتح جنگ

07/07/2023

فتح جنگ
*غیر معیاری سلنڈر نصب کرنے پر فورڈ ڈالہ بند ،ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج*ڈھرنال پٹرولنگ پوسٹ

پٹرولنگ ہوسٹ ڈھرنال نے ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کی سربراہی اور ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک سید ذوالفقار علی گیلانی کی زیر نگرانی غیر معیاری گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فورڈ ڈالہ پکڑ کے تھانہ فتح جنگ بند کر دیا پوسٹ انچارج کوثر ممتاز ایس آئی کے مطابق دوران گشت فورڈ ڈالہ نمبر RIR 6570 میں 03 عدد غیر معیاری سلنڈر نصب پائے گئے طلب کرنے پر ڈرائیور عرفان گیس سلنڈر کا فٹنس سرٹیفیکیٹ پیش نہ کر سکا جس پر ڈرائیور کے خلاف تھانہ فتح جنگ مقدمہ درج کروایا گیا غیر معیاری سلنڈر نصب کرنے والی گاڑیوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی ایسے سلنڈر عوام الناس کی جان و مال کے لیے خطرے کا باعث ہیں
ابرار حسین صابر فتح جنگ

Address

Fateh Jang
Fatehjang

Telephone

+923195525355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when kohenoor news Fateh jang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to kohenoor news Fateh jang:

Share