فتح جنگ
انتظامیہ کی نااہلی کی بنا پر شہر بھر میں گندگی کے انبار لگے ہیں سیوریج کا پانی گلیوں میں پھیل رہا ہے بدبو تعفن کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
فتح جنگ
انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے فٹ پاتھ غائب ہو چکے ہیں جابجا ریڑھی بانوں نے قبضہ جما رکھاہے تھانہ روڈ پنڈی روڈ عاشقان رسول چوک سبزی منڈی کی منظر کشی پیش کرتا ہے لیکن مقامی انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی جس سے تجاوزات مافیا بڑھ رہآ ہے
فتح جنگ سے ابرار حسین صابر
فتح جنگ
پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و سابق امیدوار سردار ناصر خان بنگو نے حطار جشن میلاد میں شرکت کی اور نعت خواں پارٹیوں میں انعامات تقسیم کئکئے
حطار میں آج جشن میلاد رسول ﷺ منایا جا رہا ہے جس میں 29 سے زائد پارٹیوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعتیں پیش کیں اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار ناصر خان بنگو نے خصوصی شرکت کی اور نعت خواں پارٹیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ملک جبار احمد ڈاکٹر اویس دانش بابر عزیز ملک ظفری ملک خلیل ملک خورشید ڈاکٹر خرم بھی موجود تھے
ابرار حسین صابر فتح جنگ
مرکزی جامع مسجد جھنڈیال میں میلادالنبی کے حوالے سے محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب سجادہ نشین سخی سلطان باہو ابوبکر سلطان نے کیا
جھنڈیال مرکزی مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفےٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جلوس ملک محمد نواز کے گھر سے نکالا گیا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ھوا مرکزی جامع مسجد اختتام پذیر ہوا جبکہ نعت خواں حافظ محمد مسکین ملک اسرار نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺمیں نعت کے نذرانے پیش کئے محفل میں مولانا عبدالستار مولانا ممتاز صابری جبکہ خصوصی خطاب سجادہ نشین دربار عالیہ سخی سلطان باہو ابوبکر سلطان نے کیا محفل میلاد کے مہمان خصوصی سردار فیضان حیدر ڈھرنال تھے
ابرار حسین صابر فتح جنگ