15/11/2023
شاہ_یوسفزئی_کسی_تعارف_کا_محتاج_نہیں
جوانی اور ساری زندگی پارٹی پر قربان کرنے والی شخصیت کو پارٹی نے مایوسی اور درد کے سوا کچھ نہیں دیا
عوامی نیشنل پارٹی کے ایپیلیٹ بورڈ نے پختون روایت سے ہٹ کرایپلیٹ بورڈ کے رکن کے خلاف فیصلہ دیا ہے
حال ہی میں سوات سے سابق صوبائی وزیر _خان کے فیصلے سے عوامی نیشنل پارٹی کے قیادت نے کوئی عبرت حاصل نہیں کیا
عوامی نیشنل پارٹی کا ماضی بھی ایسے غلطیوں سے روشناس ہے
صرف حلقہ ادینزئی کے عوام کو نہیں بلکہ تمام NA 7کے عوام کو بیدار کرنے اور خواب غفلت سے جگانے کے لیے اے این پی کے نہیں تمام سیاسی پارٹیوں کے نظریاتی ورکرز کو آواز بلند کرنا ہوگا۔
کہ NA7 کے امیدوار کو NA 6 کا ٹکٹ اور NA6 کے امیدوار کو NA7کا ٹکٹ دیکر عوامی نیشنل پارٹی نے غیر منصفانہ فیصلہ کرکے لویر دیر کے نظریاتی ورکرز کو آواز بلند کرنے پر مجبور کیا
شائد ماضی کے فیصلوں سے عوامی نیشنل پارٹی نے عبرت حاصل نہیں کیا ہے ؟
سابقہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حقیقی عوامی خادم اور محمد زمین خان کو 2008 میں پیپلزپارٹی کو نے انا کی صورت میں پیپلزپارٹی کوایم پی اے بطور تحفہ دیا۔
پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ 2018ء کے الیکشن سے قبل زاہد خان اور ایوب خان نے پارٹی کو اپنا جاگیر سمجھ کر لوئیر دیر رباط درہ سے تعلق رکھنے والے اور میدان سے تعلق رکھنے والے اے این پی کے رہنما گل ملک کے نواسہ اور اے این پی کے سابق ناظم کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کرکے پاکستان تحریک انصاف کو بطور ایم پی اے تحفہ دیا ۔
اب پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے کوشش میں کامیاب ہوکر ایک اور رہنما کو دوسرے پارٹیوں کو بطور تحفہ دے رہا ہے اور اسی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر ماضی کے فیصلے دہرانے پر مخصوص خاندان سے مجبور ہوا
تاریخ گواہ ہے جس کسی نے بھی نظریے اور اصول کی بنیاد پر سیاست کی ہے یا پھر کوئی موقف اختیار کیا ہے وہ ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
آج ملک میں پختہ سیاسی سوچ اور مقصد کے ساتھ جڑے رہنے والوں پر مزید محنت کے لیے نظریاتی لیڈر شپ اور نظریاتی ورکرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور آخر میں حسین شاہ یوسفزئی کے لیے اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کے جذبےاور ولولے کو عوامی خدمت کے لئے لمبی عمر عطا فرمائیں اور دیر کے مظلوم عوام سمیت اللہ تعالٰی اپکا حامی وناصر رہیں