Dir Digital News

Dir Digital News News

جب اللہ چاہے تو کس طرح بچاتا ہے۔۔۔۔
06/04/2024

جب اللہ چاہے تو کس طرح بچاتا ہے۔۔۔۔

چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر قیام الدین صاحب کو اسسٹنٹ پروفیسر تیمرگرہ میڈیکل کالج پروموشن پر مبارکباد پیش کرتے ہے ۔
03/04/2024

چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر قیام الدین صاحب کو اسسٹنٹ پروفیسر تیمرگرہ میڈیکل کالج پروموشن پر مبارکباد پیش کرتے ہے ۔

شانگلہ: بشام کے قریب خودکش دھماکہ، 5 چینی سمیت 6 افراد ہلاک، سامنے سے آنے والی موٹر کار چائینز کی گاڑی سے ٹکرا گئی، موٹر...
26/03/2024

شانگلہ: بشام کے قریب خودکش دھماکہ، 5 چینی سمیت 6 افراد ہلاک،
سامنے سے آنے والی موٹر کار چائینز کی گاڑی سے ٹکرا گئی، موٹر کار ٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا،پولیس ذرائع

چالیس سالہ قربانیوں کے بعد پڑوسی اپنا وہ امن انجوائے کرتے ہوئے ،جس کا خواب پچھتر سال بعد ابھی تک ہماری چوتھی نسل دیکھ رہ...
18/02/2024

چالیس سالہ قربانیوں کے بعد پڑوسی اپنا وہ امن انجوائے کرتے ہوئے ،
جس کا خواب پچھتر سال بعد ابھی تک ہماری چوتھی نسل دیکھ رہی ہے
‏افغانستان میں ایک شخص ایک بڑی رقم پلاسٹک شاپر میں ڈال کر لے جارہا ہے۔۔۔۔
یہ ہے نظام عدل کا کمال
امن اور تحفظ کا احساس کتنی بڑی نعمت ہے!
۔ لیکن ہم گھروں میں محفوظ نہیں ہے۔۔ چور ٹولہ۔ عروج پر ہے۔

13/02/2024

8 *فروری کو الیکشن منعقد ہوئے، الیکشن کمیشن 21 فروری تک حتمی اور سرکاری نتائج جاری کرنے کا پابند ہے*

21 *فروری سے 24 فروری تک 3 دن کے اندر آزاد ارکان کسی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں*

25 *فروری اور 26 فروری تک الیکشن کمیشن خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی نوٹیفیکیشن جاری کریگا*

28 *فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا*

*موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نومنتخب ممبران سے حلف لیں گے*

*اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوگا*

3 *مارچ 2024ء تک نیا وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا*

16/01/2024

تہلکہ!
پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں سیاسی اتحاد کا امکان

عمران خان نے گرین سگنل دے دیا
جماعت اسلامی کی قیادت سمجھتی ہے کہ نواز شریف کو ایسے ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

خیبر پختون خواہ میں وزیر اعلی اور اہم وزارتیں جماعت اسلامی کو دی جائے گی جبکہ حکومت مخلوط رہے گی۔

مرکز میں وزیر اعظم تحریک انصاف سے ہوگی جبکہ جماعت اسلامی کو حکومت میں 1 تہائی ملے گی۔

سندھ اور بلوچستان میں بھی فارمولا طے۔
مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں برابر تقسیم ہوگی
عمران خان کا جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کا اظہار۔

زراٸع

13/01/2024

اورنگزیب انقلابی کا پی کی 22 اور انیس خان کا پی کی 21 سے باجوڑ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان۔۔

13/01/2024

پھول تو دو دن بہار جاں فزا دکھلا گئے

حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے

20/12/2023

پاکستانی ایک ایسے دیس میں رہتے ہیں.جہاں پی ایچ ڈی والے ایک میٹرک پاس۔بلکل پانچویں پاس کو ووٹ دے کر اپنے ملک کی بہتری کی امید رکھتے ہیں🤔😞
تھوڑا ضرور سوچئے۔

20/12/2023
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنچلڈرن سپیشلسٹ ثمرباع ہسپتال    والد صيب وفات شو ده خداهي بخلي جنازه به سباه 11 ...
24/09/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
چلڈرن سپیشلسٹ ثمرباع ہسپتال والد صيب وفات شو ده خداهي بخلي جنازه به سباه 11 بجے مقبره کے ادا کيګے
فاتح به ے ده تيمرگرے کواٹروه جماعت سه ادا کيګے
روح ے ښاد جنتونه ے نصيب شه 🤲

..خوشخبری......کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن اینڈ چلڈرن سپیشلسٹ محمد الیاس جلیل صاحب اتوار کے دن خال احمد میڈیکل سنٹر میں موجود ہون...
09/09/2023

..خوشخبری......
کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن اینڈ چلڈرن سپیشلسٹ محمد الیاس جلیل صاحب اتوار کے دن خال احمد میڈیکل سنٹر میں موجود ہونگے۔۔

*احمد میڈیکل سنٹر* میں اتوار کے دن آپ کے بچوں کا معائنہ کرنے کیلئے موجود ہو نگے....
کلینک اتوار صبح سے شام تک۔
نمبر لینے اور معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں....
03130200804
03170456319

خوشخبری ۔عنقریب جاوید میڈیکل سنٹراہلیان  دیر کی سہولت کے لئے سروس کا آغاز کریں گے،ایمرجنسی کے تمام سہولیات موجود ہوں گے۔...
07/05/2023

خوشخبری ۔
عنقریب جاوید میڈیکل سنٹراہلیان دیر کی سہولت کے لئے سروس کا آغاز کریں گے،ایمرجنسی کے تمام سہولیات موجود ہوں گے۔
پتہ۔۔دسکوڑ روڈ بلمقابل دامانئئ پمپ واڑی بازار

02/04/2023

دیر۔۔۔
علاقہ رباط درہ کے افراد نے ضلعی پولیس سربراہ دیرپائین سے انصاف مانگ لیا...
رفیع اللہ ،امجد خان،محمد رویدار، محمدشریف ، خورشید ،صدیق اللہ نے ڈی پی او لٶئردیر کو بذریعہ ویڈیو پیغام فریاد کی ہے کہ مبینہ طور پر SHO تھانہ خال نے انہیں چوری کے مقدمہ میں بےگناہ گرفتار کرکے ان کو حبس بجا میں رکھا اور تشدد کرکے چوری کے مقدمہ میں پھنسا دیا.ڈی پی او لوئردیر ہماری اواز سن کر ہمارئے ساتھ کیا گیا ظلم کا حساب دیا جائء اور انصاف دلایا جائےتفصیل اس ویڈیو میں

30/03/2023

تمام مخئیر حضرات اس کارخیر میں حصہ لے کر ثواب دارین حاصل کرے۔
خوازہ خیلہ ٹرسٹ اس رمضان المبارک میں ھر روز لاتعداد مسافروں، مریضوں اور مستحقین کیلئے افطاری کا اھتمام کرتی ھے۔

دیر۔۔واڑی میں مستحق افراد سے مفت آٹا کے عوض تین سو روپے وصول کرنے والے دکاندار قاری عبدالباری کو اسسٹنٹ کمشنر واڑی کاشف ...
23/03/2023

دیر۔۔واڑی میں مستحق افراد سے مفت آٹا کے عوض تین سو روپے وصول کرنے والے دکاندار قاری عبدالباری کو اسسٹنٹ کمشنر واڑی کاشف جان مہمند نے گرفتار کرکے تھانہ واڑی کے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔

21/03/2023

سوات ۔ زلزلے کے باعث 120 افراد زخمی ہونے کے اطلاع

سوات۔ 120 زخمیوں کو سیدوشریف ھسپتال منتقل کردیاگیا

سوات سیدو شریف ھسپتال میں ایمرجنسی نافذ

سوات زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے

سوات۔ ہسپتال میں لاۓ جانے والے زخمیوں میں 40 کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہیں

21/03/2023

سوات سیدو ھسپتال 120 زخمی منتقل

سوات۔ مدین کے علاقے قندیل میں دیوار گرنے سے ایک لڑکی جا بحق۔نجی کالج کے 8 طلبہ بے ہوش سیدو شریف ہسپتال منتقل۔
21/03/2023

سوات۔ مدین کے علاقے قندیل میں دیوار گرنے سے ایک لڑکی جا بحق۔نجی کالج کے 8 طلبہ بے ہوش سیدو شریف ہسپتال منتقل۔

21/03/2023

آلاییڈ ہسپتال میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، ہسپتال میں داخل مریض سب ٹھیک ہے. ہسپتال میں داخل مریضوں کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے. الائیڈ ہسپتال انتظامیہ

۔‏اَللّٰھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَ عَافِنَا قَبْلَ ذَالِکَ
اے اللہ! ہمیں اپنے غضب کی وجہ سے نہ مارنا اور اپنے عذاب سے ہلاک نہ کرنا اور ہمیں اس سے پہلے ہی معاف کر دینا۔آمین

18/03/2023

مولانا محمد منصف خان مرحوم
المعروف جیوڑ مولوی صاحب
(احسان الحق)ہمارے سرزمین پاکستان اور خاص کر پشتون قوم ہمیشہ اپنے ملک اور قوم کے لئے وہ خدمات کئے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اگر کسی نے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے تو کسی نے دین کی خدمات سر انجام دیا ہے۔ اپنا ملک اور اپنا دین ہمیشہ دنیا میں لوگوں کو دکھایا ہے کہ پشتون قوم امن پرست اور اپنے دین سے محبت کرنے والے لوگ ہے کیونکہ دین کے لئے ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت قربانی دی ہے اور پھر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اگر دیکھا جائے تو صحابہ کرام رضہ نے اور پھر ہمارے علما نے دین کے لئے بہت زیادہ قربانی دی ہے اور اسکے ذکر اب بھی کتابوں میں موجود ہے دور دور علم جاکر علم حاصل کرنا پھر لوگوں کو سیکھانا یعنی اپنی ساری زندگی دین میں لگایی ہے اور ہم تک پہنچایا ہے اور ہمیں دین کے سارے راستے دکھائی ہےاور دین کا ہر راستہ ہمیں پورا کے پورا دکھائی ہے۔ دین سے محبت کرنے والے علماء کراموں میں میرا دادا مولانا منصف رحمۃ علیہ بھی ہے جس نے علم حاصل کرنے کے لئے بہت مشقت اٹھایا ہے اور دین اسلام کی خدمت کی ہے۔مولانا محمد منصف خان مرحوم انیس سو بیس 1920ء کو ضلع دیر پائین کے مشہور علاقہ ماخئ درہ یونین کونسل خزانہ تحصیل منڈا میں پیدا ہوئے۔مولانا مرحوم کے والد کا نام عبدالمنان عرف طالب ملا تھا۔جبکہ ان کے دادا کا نام مولوی محمد یونس تھا۔جو کہ اپنے وقت کا بہت بڑا عالم اور محقق تھا۔جو کہ ایک بڑے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اکثر تیمرگرہ باباجی صاحب دین کے اہم مسائل کے بارے میں ان سے پوچھتا تھا اور عالم ہونے کیساتھ مولوی صاحب مصنف بھی تھا دینی کتاب لکھنے کے بہت ہی شوق رکھتا تھا اور چند کتابیں بھی لکھا تھا لیکن اس وقت کے مطابق اور بدقسمتی سے عدم توجہہ اور لاعلمی کے بنا پر وہ کتابیں ان کے وفات کے بعد ضائع ہو چکی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا میں اپنے دادا کا سارہ سرمایہ کھو چکا ہوں۔ اس وقت میں علم کی بہت کمی تھی اور پھر کتابوں کیساتھ شوق ہر کسی کا نہیں تھا کیونکہ وہ لوگ زیادہ تر کتاب سمجھتے نہیں تو اس وجہ سے اکثر مولانا محمد منصف خان مرحوم خود علمی مجالس میں کہا کرتے تھےکہ کم علمی اور عدم توجہہ کے بنا پر اپنے دادا کے قلمی کتابوں کو خود بوری میں بند کر کے ایک پرانے قبر کے نذر کیا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے اور یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ ہمارے بڑوں کی دین کے لئے بڑی قربانی دی ہے لیکن اسکا جو سرمایہ تھا کتابوں کی شکل میں ہم نے وہ سنبھال کے نہیں رکھا تھا اور اب ہم لوگوں کے ساتھ علم تو ہے لیکن وہ نہیں رہا جو ہمیں چاہیے تھا
مولانا محمد منصف خان مرحوم کا گھرانا علم دین تھے سارے عالم تھے دین کیساتھ والہانہ محبت کرتھے تھے تو اسلئے مولانا صاحب کا دل بھی جوانی میں دین کی طرف مائل ہوا تھا اور علم حاصل کرنے کا شوق دل میں بیٹھا تھا اور اس شوق کو پورا کرنے کے لئے مولانا منصف یہاں سے افغانستان چلے گئے۔ اور وہاں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرکے پھر افغانستان سے واپس آکر سیدھا دارالعلوم دیوبند کا رخ کیا اور وہاں پر علم میں داخلہ لیا جو کہ دارالعلوم دیوبند میں تین درجے تک پڑھایا اس وقت ہند کی تقسیم کی بات چل رہی تھی تو حالات بھی سازگار نہیں تھی تاہم تقسیم ہند کی وجہ سے دیوبند میں مزید تعلیم جاری نہ رکھ سکاوہاں سے مزید تعلیم کے لئے جامعہ اشرفیہ لاہور آگئےاور انیس سو 1953ء میں سند فراغت اسی مدرسے یعنی جامعہ اشرفیہ لاہور سے حاصل کی۔مولانا منصف خان مرحوم کے مشہور اساتذہ مولانا محمد ادریس مرحوم اور مولانا محمد رسول خان مرحوم تھےجو کہ اس وقت کے بڑے علم دین تھے اور مولانا منصف اپنے استاد محترم کیساتھ بہت محبت بھی کرتا تھا کیونکہ اس کی وجہ سے ہی وہ اس مقام تک پہنچ گیا تھا اسکا تعلق بھی جامعہ اشرفیہ لاہور سے منسلک تھے۔جامعہ اشرفیہ میں مولانا محمد منصف خان مرحوم اور شیخ القران والحدیث مولانا عنایت الرحمن مرحوم مہتمم جامعہ رحمانیہ درگئی اور سابق ایم این اے کےہمسفر اور ہم جماعت رہے۔
سند فراغت کے بعد مولانا محمد منصف خان مرحوم نے ملتان میں ایک مدرسہ کھولا لیکن وہاں بیماری کے بعد زیادہ دیر تک قیام نہ کر سکا۔چنانچہ ملتان سے آکر سخاکوٹ میں مشہور چینی ڈاکٹر سے علاج شروع کیا اور چند ماہ بعد صحت یاب ہوئے اور ہاتھیان شیر گڑھ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر جیوڑ نامی گاؤں میں بمعہ اہل و عیال سکونت اختیار کی اور 35 سال تک وہاں قیام کیا اسی نسبت سے اس کا تعارفی نام (جیوڑ مولوی صاحب) پڑ گیا۔جبکہ جیوڑ میں ہی اس کے شاگرد اور علاقے کے لوگ اکثر اس کو غٹ استاد یعنی بڑے استاد بھی کہا کرتے تھے۔
مولانا مرحوم غم اور شادی کے مواقع پر مختلف رسومات اور بدعات کے سخت مخالف تھے کم علمی کے بنا پر عام لوگ بدعت اور شرک میں مبتلا تھے۔مولانا صاحب نے ہر موقع پر عوام کو راہ راست پر لانے کی حتی الوسع کوشش کی لیکن مخالفت کا سلسلہ جاری رہا آخر کار وہ مولانا محمد طیب صاحب امیر اشاعت توحید وسنت پاکستان کے والد مولانا محمد طاہر پنج پیری مرحوم سے اس سلسلے میں ملے۔اور انیس سو پینسٹھ 1965ء میں انہیں اپنے ہاں آنے کی دعوت دی مولانا محمد طاہر پنج پیری مرحوم نے ان کی دعوت قبول کی ان کے پاس ہاتھیان مردان جیوڑ نامی گاؤں آیا جس کی وجہ سے مولانا محمد منصف مرحوم پنج پیرےکے نام سے بھی مشہور ہے۔ان کی انتھک کوششوں کی برکت سے علاقے سے بدعت رسومات اور قبر پرستی کا مکمل خاتمہ ہوا۔مولانا مرحوم فرقہ واریت کے بھی سخت خلاف تھے۔بلکہ وہ کہا کرتے تھے۔کہ یہ تنگ نظریاں دراصل جاہلوں کی پھیلائی ہوئی شورش ہے اور یہ قصہ گو واعظوں کی بے اعتدالیوں کے نتائج ہیں۔امت مسلمہ کو ان سے کوئی غرض نہیں۔وہ اکثر کہا کتے تھے۔کہ تمام فرقوں کو ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔مرحوم اپنے علمی مجالس میں کہا کرتے تھے کہ اسلام دینِ اعتدال ہے اور اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اسلام کا لغوی مفہوم ہی سلامتی، امن، سکون اور تسلیم و رضا ہے۔ امن و سکون مہذب انسانی معاشرے کی اعلیٰ خصوصیت ہے جہاں توازن و اعتدال نہیں وہاں ظلم و تشدد ہے اور ظلم درندگی کی علامت ہے انسانیت کی نہیں۔
مولانا مرحوم کی طبیعت میں تحقیق،اور تجسس کا مادہ بہت زیادہ تھا۔ مطالعے کا بے حد شوق تھا۔
مولانا مرحوم مذہبی جماعتوں سے تعلقات مخلصانہ رکھتے تھے۔
مولانا مرحوم خواتین کی تعلیم کے اولین علمبردار تھے۔
مولانا صاحب کہتے تھے کہ ماں بچے کی تعلیم و تربیت کا سر چشمہ ہوتی ہے۔اِس لیے لڑکیوں کو بہترین تعلیم دینی چاہیے تاکہ آئندہ نسل تعلیم و تہذیب سے بہرہ اندوز ہو سکے اور ایک تعلیم یافتہ ماں ہی بچوں کی اچھی پرورش کی سکتی ہے کیونکہ سب سے پہلے درس گاہ جو ہوتی ہے وہ بھی ماں کی گود ہوتی ہے وہاں سے جس طرح تربیت پائی اسی طرح باہر ہی حاصل کرنے کی خواہش رکھے گی۔
مولانا محمد منصف خان مرحوم کے مشہور شاگردوں میں مشہور انقلابی شاعر اور نعت خواں حافظ عبدالرحمن مرحوم آف ہاتھیان، تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد مرحوم کے بھائی مولانا عمر محمد صاحب آف جلالہ مردان،مولانا بادشاہ زرخان صاحب توتانوبانڈہ سوات،مولانا عزیزحامد صاحب جیوڑ مردان، پروفیسر کریم داد خان چیئرمین اسلامک ڈیپارٹمنٹ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اورصوفی بخت زرین سابق ناظم یونین کونسل خزانہ شامل ہیں جبکہ مردان میں جامعہ تفہیم القرآن کے مہتمم شیخ الحدیث والقران حضرت مولانا گوہر الرحمن مرحوم کے ساتھ تاحیات علمی اور تحریکی وابستگی رہی۔اور مجھے یاد ہے کہ مولانا گوہر رحمان مرحوم کیساتھ اکثر ان کے علمی مباحثے ہوا کرتے تھے۔
مولانا مرحوم کے پانچ بیٹے تھے جو کہ وہ بھی تعلیم کے لحاظ سے اچھے پوسٹوں پر فائز تھے اور ایمانداری کیساتھ اپنے ڈیوٹی نبھائی ہے جس میں بڑا بیٹا محمد طاہر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اے ڈی اواور تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل منڈا کے صدر بھی تھے جبکہ دوسرا بیٹا پروفیسر مشتاق احمد ملاکنڈ بورڈ کے کنٹرولر رہ چکے ہیں مولانا مرحوم کاصرف ایک بیٹا مولانا ضیاءالحق جامعہ رحمانیہ درگئ اور جامعہ تفہیم القران مردان سے فارغ تحصیل ہے۔ان کا ایک اور بیٹا پروفیسر اسحاق احمد ملاکنڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔
سن انیس سو چھیانوے1996 میں مولانامحمد منصف خان مرحوم بمع اہل و عیال اپنے آبائی وطن ماخئ درہ تشریف لے آئے۔اور 6 جولائی 2001ء بروز جمعۃ المبارک کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا مرحوم کو ماخئ درہ کے مشہور قبرستان میں دفن کیا گیا۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نُوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ‌وَر پیدا
یاد رہے کہ مولانا محمد منصف خان مرحوم میرے دادا تھے۔

ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ھوئے ضلع بھر میں احتجاج،ریلیوں،جلسے،جلسوں ھر قسم گیدرنگ اور دھر...
18/03/2023

ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ھوئے ضلع بھر میں احتجاج،ریلیوں،جلسے،جلسوں ھر قسم گیدرنگ اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد کردی ھے۔
۔۔۔۔۔

لوئیر دیر/ مٹی کا تودہ گر گیالوئر دیر: ضلع دیر لوئر کے علاقے وڈیگرام میں مٹی کا تودہ گرنے کی اطلاع، ریسکیو1122 ٹیمیں جائ...
15/03/2023

لوئیر دیر/ مٹی کا تودہ گر گیا

لوئر دیر: ضلع دیر لوئر کے علاقے وڈیگرام میں مٹی کا تودہ گرنے کی اطلاع، ریسکیو1122 ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،

لوئر دیر: علاقے کے لوگوں اور ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے بچے کو بحفاظت زندہ نکالا،

لوئر دیر: بچے کو ریسکیو1122 ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو1122*

15/03/2023

بونیر۔تحصیل خدوخیل کے گاوں چینگلیی میں 4افراد کی دلخراش موت
بونیر۔ پورے علاقے میں سوگ
بونیر ۔اطلاعات کے مطابق رات 11 بجے ایک بچہ کڈر میں گرگیا جس کو بچانے کیلئے بھائی نے کڈر میں چھلانگ لگائی تو وہ بھی ڈوب گیا
بونیر۔ دو پڑوسیوں نے باری باری ایک دوسرے کی جان بچانے کی خاطر چھلانگ لگائی
بونیر۔واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگیے۔مقامی ذرائع

06/03/2023

نوشہرہ/فائرنگ

نوشہرہ: کتے کے بچے کیوں نہیں دئیے پر تکرار

نوشہرہ:خیشگی میں کتے کے بچوں پر لڑائی ،پولیس

نوشہرہ :فائرنگ سے 1جاں بحق خواتین سمیت 3 افرادزخمی

نوشہرہ: زخمیوں کو نوشہرہ منتقل کر دیا گیا، پولیس

نوشہرہ: پولیس نے مقدمہ درج کر دیا

سوات میں نیب کے ہاتھوں تحریک انصاف کے اہم شخصیت کی گرفتاری کا امکان.
06/03/2023

سوات میں نیب کے ہاتھوں تحریک انصاف کے اہم شخصیت کی گرفتاری کا امکان.

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا اہم اقدام، ملاکنڈ ڈویژن آنے والے سیاحوں کو ٹریفک چالان نہیں دیا جائے گا۔
27/02/2023

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا اہم اقدام، ملاکنڈ ڈویژن آنے والے سیاحوں کو ٹریفک چالان نہیں دیا جائے گا۔

27/02/2023

لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی سمندر میں الٹ گئی کتنی پاکستانی جان بحق ہوئے دیکھیں اس ویڈیو میں۔۔۔۔

Address

Wari Dir Upper
Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir Digital News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dir Digital News:

Videos

Share