Weather of Dera Ghazi Khan

Weather of  Dera Ghazi Khan Dera ghazi Khan division

Update⛈️🔴🌧️ #جون کے تیسرے ہفتہ سے ملک گیر پری مون سون سلسلہ کی امد متوقع ہے جس میں پورے پاکستان میں پری مون سون اور کچھ ...
29/05/2024

Update⛈️
🔴🌧️ #جون کے تیسرے ہفتہ سے ملک گیر پری مون سون سلسلہ کی امد متوقع ہے جس میں پورے پاکستان میں پری مون سون اور کچھ #مغربی ہواؤں کے اثرات سے اچھی بارشوں کا امکان ہے۔مزید آپڈیٹ وقت کے ساتھ ساتھ دے دی جائے گی۔شکریہ🌧️🔴

29/05/2024

اس سال شدید گرمی کی لہر جاری ہے اللہ پاک رحمت کی بارش نازل فرمائے آمین اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ ہی مددگار ۔❤

08/05/2024

ہفتے کے دوران دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان۔
ویک اینڈکے دوران گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصا جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان۔ایک مغربی لہر 10 مئی (شام/رات) کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔جس کے باعث :

بلوچستان: 10 (شام/رات) اور 11 مئی کے روز 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران خاران، چاغی اور پنجگور میں گرد آلود ہوائیں/آندھی/جھکڑ چلنے کی بھی توقع۔
خیبر پختونخوا: 10(رات)سے12 مئی کے دوران 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 02 سے03 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
گلگت بلتستان/کشمیر: 11 اور12 مئی کے روز 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ سےبارش کا امکان۔
پنجاب/اسلام آباد: 10(رات)سے12 مئی کی صبح کے دوران 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند

08/05/2024

اس وقت ڈویژن کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت+43 جا چکا ہے۔

جمعہ کی شام کو تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی کے مغرب میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے پر تھنڈر سٹروم بننے کے اچھے امکانات ہیں اور کچھ ماڈلز کے مطابق تحصیل تونسہ کے میدانی علاقوں کے بھی چانسز ہیں

اگر اچھی شدت کے تھنڈر سٹروم تشکیل پاتے ہیں تو تحصیل تونسہ اور ڈیرہ غازی خان کے بعض میدانی علاقوں میں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں جس سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کچھ حد کمی متوقع ہے ۔

واللہ اعلم

01/05/2024

کل سے اس بچی کھچی ٹھنڈک کا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور موسم معمول پر آ جائے گا۔۔
سال کے گرم ترین ماہ کا اچھا ویلکم

01/05/2024

10 دن اپڈیٹ نمبر 02،

مئی کے پہلے عشرے کا موسم،
(واضح رہے اس دوران جنوب مغربی پنجاب کو کوئی سلسلہ ڈائرکٹ اثر انداز نہیں کرے گا)

یکم اور 2 مئی کو جنوب مغربی پنجاب کے تمام علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
3 مئی کو ایک مغربی سلسلہ جو کہ مغربی بلوچستان کو متاثر کرے گا اُس کی بدولت مطلع ابر آلود رہ سکتا اور کوہ سلیمان پر اکا دکا مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی۔
4 اور 5 تاریخ کو یہ سلسلہ کے پی کے کی مغربی پٹی و بعض سینٹرل علاقوں کو متاثر کرے گا تو ان تاریخوں کے دوران یہ اُمید ہے کہ کوہ سلیمان پر کم از کم ایک اچھی ڈیویلپمنٹ ہوگی جو کہ بعض سے مختلف علاقوں میں بارش کا باعث بن سکتی۔
ان تاریخوں کے دوران ملحقہ میدانی علاقے کوشش کریں بارش لینے کی ۔۔
اُمید ہے چند ایک علاقے کامیاب ہو جائیں گے۔
6 اور 7 تاریخ کو کوہ سلیمان پر کوئی خاص بادل نہیں بنیں گے نہ ہی بارش کے کوئی امکان ہیں۔
8 تاریخ کو کوہ سلیمان پر محدود بادل بنیں گے اور اکا دکا مقامات پر بارش ہو سکتی۔۔یہ بادل بغیر حرکت والے ہوں گے اس لیے آگے کے علاقوں کے لیے چانس نہیں۔۔
9 تاریخ سے کے پی کے کے علاقوں کو مغربی سلسلہ متاثر کرنا شروع کرے گا جس کی بدولت ایک بار پھر سے کوہ سلیمان پر اچھے بادل بنیں گے جو کہ بارش کا باعث بن سکتے ۔۔
اِس دوران بھی میدانی علاقے بارش لینے کو کوشش کریں گے ۔۔
ماڈلز کو دیکھتے ہوئے لفظوں کی صورت میں یہ ایک رف آئیڈیا ہے۔
اس میں غلطی اور تبدیلی ہونا ممکن ہے اور اکثر ہوتی بھی ہے۔

01/05/2024

کل سے پرسوں کے دوران جنوبی پنجاب کے وائڈ اسپریڈ علاقوں میں گرمی کا باقاعدہ آغاز ہو سکتا۔۔۔
درجہ حرارت روزانہ کی بنیاد پر بڑھتا جائے گا ۔ 5 مئی کے بعد سے جنوبی پنجاب 40 پلس ڈگری ہوگا۔۔
بہاولپور ، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان کے بعض علاقے 45 بھی چھو سکتے۔۔
سندھ میں درجہ حرارت مزید سخت ہوں گے۔۔میدانی علاقوں میں کوہ سلیمان کے نزدیکی علاقے تھوڑا بہت مستفید ہونے میں کامیاب ہوں گے
واللہ اعلم

01/05/2024

عالمی موسمیاتی تنظیم نے سال 2024 میں مون سون کے دوران پاکستان میں نارمل سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ہے جو کے انہوں نے 2022 میں بھی کیا تھا

29/04/2024

‏🛑 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 65، مظفر آباد (شہر 43 اور ایئرپورٹ 39)، گڑھی دوپٹہ 37، کوٹلی 24، گلگت بلتستان: استور 48، چلاس 21، سکردو 13، گلگت 09، بگروٹ 10، ہنزہ 04، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 47، کالام 39، دیر (بالائی 36 اور زیریں 34)، میرکھانی 36، دروش 31، پٹن 28، چترال 24، کاکول، مالم جبہ 22، پاراچنار، باچا خان ایئرپورٹ، بنوں 16، چراٹ، تخت بائی 11، پشاور (سٹی 10)،پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 19، زیرو پوائنٹ 13، ایئرپورٹ 08، بوکرا 06 اور سید پور 05)، مری 17، اٹک 10، جوہر آباد 05، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری اور شمس آباد 04)، منڈی بہاؤالدین 04، سیالکوٹ (ایئرپورٹ اور سٹی 03) ، چکوال 03، قصور 02، بہاولنگر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

29/04/2024

کل مغربی سلسلے کے باعث تحصیل تونسہ ضلع لیہ میں بارش ہو سکتی ہے اگر سسٹم طاقتور ہوا تو یہ ڈیرہ غازی خان شہر کی طرف آ سکتا ہے نہیں تو ڈجی خان سٹی میں آندھی کا امکان ہے جو کے تحصیل جام پور میں بھی آ سکتی ہیں
واللہ اعلم

29/04/2024

آج شام تونسہ کے بعض علاقوں میں بارش کے امکان بن سکتے ہے
کوہ سلیمان پر سیل بننے کے امکان ہیں

29/04/2024

السلام علیکم

28/04/2024

گرمی کی پہلی لہر آنے کو تیار - مئ کے پہلے ہفتے سے پارہ میں مزید اضافہ ہو گا- اس سال مون سون 2024 کی شدید بارشیں متوقع ہیں -

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weather of Dera Ghazi Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other News & Media Websites in Dera Ghazi Khan

Show All