Bathi news

Bathi news حق سچ کی آواز

22/09/2023

بینظیر انکم سپورٹ کی قسط جاری کردی گئی ہے بینفیشری خواتین ایچ بی ایل کے منتخب ایجنٹ سے اپنی قسط وصول کر سکتے ہیں

20/09/2023

بینظر انکم سپورٹ پروگرام میں تمام بینفیشریوں کے اکاؤنٹ میں ستمبر کی قسط مبلغ 9000 روپے رات سے ٹرانسفر ہونا شروع ہو جائے گی
قسط بروز جمعہ 9 بجے سے ہی ملنا شروع ہوگی
#شئیر

07/09/2023

O+ بلڈ ضرورت ہے تونسہ میں اگر کوئی بھائی فی سبیل اللہ دینا چاہے تو رابطہ کریں

Ph.03226122395

تونسہ شریف داؤ موڑ کے نزدیک سبزی ٹماٹر 🍅 سے بھرے ٹرک ( مزدے) کا ٹائر نکلنے سے روڈ ایکسیڈنٹ، مزدے میں پٹرولنگ پولیس کے آف...
30/08/2023

تونسہ شریف
داؤ موڑ کے نزدیک سبزی ٹماٹر 🍅 سے بھرے ٹرک ( مزدے) کا ٹائر نکلنے سے روڈ ایکسیڈنٹ،
مزدے میں پٹرولنگ پولیس کے آفیسر امتیاز احمد سنیاسی کھیتران بھی سوار تھے جو کہ شدید زخمی ہوگئے،
امتیاز احمد کھیتران کے بازو اور سر پر
شدید چوٹیں آئی ہیں
اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کرم فرمائے

"وہ مر نا نہیں چا ہتا تھا "😭😭😭😭😭وہ ہما رے سکو ل( گو رنمنٹ مڈ ل سکول شمتا لہ تمن قیصر انی  )کاا نتہا ئی قا بل  اور محنتی ...
28/08/2023

"وہ مر نا نہیں چا ہتا تھا "😭😭😭😭😭
وہ ہما رے سکو ل( گو رنمنٹ مڈ ل سکول شمتا لہ تمن قیصر انی )کاا نتہا ئی قا بل اور محنتی بچہ تھا میں نے اکثر اسے سکو ل کے کو نے کھد رے میں با قی بچو ں سے الگ تھلگ اپنا ذمیہ کا م کر تے دیکھا اور عجیب کمپیٹیشن کا جذ بہ تھا اس میں ۔کلا س ٹیسٹ میں وہ کبھی بھی کسی کو اپنے سوا پہلے نمبر پر نہ آنے دیتا ۔
پخھلے ہفتے وہ معمو ل کے مطا بق سکو ل آ یا ہوا تھا وہ بہت خو ش تھا اس نے گر میو ں کی چھٹیو ں میں پڑ ھا ئی کے سا تھ ارننگ بھی کی میں نے اس سے پو چھا حنیف کتنے پیسے کما ئے ہیں اس نے کہا سر بیس ہزار ۔میں نے پھر اس سے پو چھا اب پڑ ھنا ہے یا مز دوری کر نی ہےاس نے بڑ ی شا ئستگی سے جو اب دیا" سر پڑ ھنا ہے "
پھر ہفتے کی شا م عصر اور مغر ب کے درمیا ن وہ کسی کا م کی غر ض سے نکلا گھر سے دو کلو میٹر دور اس کو ایک بے رحم سا نپ نے ڈسا ۔گھر والو ں کو اطلا ع دی گئ وہ اسے رات کے ا ند ھیر ے میں پا نچ گھنٹے کی مسا فت مو ٹر با ئیک کے ذریعے طے کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل تو نسہ شر یف لا ئے لیکن یہا ں پہ ویکسین کی عد م دستیا بی کی وجہ سے انہیں ملتا ن ریفر کیا گیا ۔اور پھر ملتا ن پہنچنے سے پہلے وہ خا لق حقیقی سے جا ملے ۔

افسو س اس با ت پہ اگر یہی بچہ کسی اور ریا ست میں ہو تا تو اسے بچا نے کی سر تو ڑ کو شش کی جا تی اسے ہیلی کا پٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جا تا اس کے لیے ویکسین منگو ائی جا تی لیکن افسو س یہا ں پہ انسا نی جا ن کی کو ئی قد ر نہیں
اور زیا دہ افسوس با ت پہ بچے کے گھر سے 8کلو میٹر کے فا صلے پر ڈھو ڈک گیس فیلڈ ہے جہا ں ریا ست دن رات وسا ئل لو ٹنے میں مصر وف ہے کبھی یہا ں پہ مقا می لو گو ں کے لیے اینٹی سنیک ویکسین ملتی تھی لیکن وہ اب نہیں مل رہی کیو نکہ اب ریا ست مقر وض ہو گئی
ٹی ایچ کیو ہسپتا ل تو نسہ نے بھی بچے کی جا ن بچا نے کے لیے کچھ نہیں کیا ۔بلکہ اسے ملتا ن کی طر ف ریفر کر کے اپنی جا ن بخشی کی ۔بھلا ایک خطر نا ک سا نپ کا ڈسا ہو ا شخص فر سٹ ایڈ نہ ملنے کی صو رت میں کیسے 24 گھنٹے زند ہ رہ سکتا
۔وہ مر نا نہیں چا ہتا تھا وہ ز ند ہ رہنا چا ہتا تھا
آپ یقین کر ؤ آ خر ی دن اس کے ا نکھو ں کی چمک سے مجھے محسو س ہو رہا تھا کہ یہ بچہ کچھ کر نا چا ہتا ہے۔ اپنی غر یبی کے دن مٹا نا چا ہتا ہے لیکن ا فسو س ایک اور قا بل بچہ ریا

 #ڈوڈھک (   #باٹھی  #قیصرانی  ) جس سے نکلنے والے تیل اور گیس کے ذخائر سے  #ملتان ،  #لاہور اور پورا  #پاکستان مستفید ہو ...
24/08/2023

#ڈوڈھک ( #باٹھی #قیصرانی ) جس سے نکلنے والے تیل اور گیس کے ذخائر سے #ملتان ، #لاہور اور پورا #پاکستان مستفید ہو رہا ہے ۔۔۔۔
#تحصیل #کوہِسلیمان میں #بّاٹھی قیصرانی ،
جو فورٹ منرو سے لےکر kpk تک سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا گائوں ہے اور kpk سے لے کر فورٹ منرو تک سب سے کم #بنیادی سہولیات رکھنے والا گائوں بھی یہی ہے اور یہاں ترقی اِس قدر ہوئی ہے کہ 78 سال میں اِس گائوں کو صرف اور صرف ایک گرلز مڈل اسکول ملی ہے
زیرِ نظر تصویر میں #باٹھی قیصرانی کا #مڈل سکول ہے گزشتہ 6 month سے سکول کا ٹرانسفارمر چوری ہو گیا ہے لیکن کسی سیاسی اور واپڈا والے کو ٹس سے مس تک نہیں ہوا اور اِس شدید گرمی میں ہم بچیوں کو سکول پڑھنے کے لیۓ بھیجیں یا پھر اِس موت کے کوئیں( سکول) میں بند کریں
اہلیانِ باٹھی کا تمام اربابِ اختیار سے گزارش ہے کہ جلد سے اِس مسئلے کو حل کریں ( نیا ٹرانسفارمر لگوا دیں یا پھر کہیں اور آبادی والی لائن سے نیا کنکشن لگوا دیں)

24/08/2023

کل بروز جعمہ عرس کی وجہ سے تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہو گی۔۔۔

باٹھی قیصرانیگرل مڈل سکول کا ٹرانسفارمر جو 8ماہ پہلے چوری ہوا تھا اس کے بعد کوئی دوسرا ٹرانسفارمر نہیں ملا سکول بھی اوپن...
24/08/2023

باٹھی قیصرانی
گرل مڈل سکول کا ٹرانسفارمر جو 8ماہ پہلے چوری ہوا تھا اس کے بعد کوئی دوسرا ٹرانسفارمر نہیں ملا سکول بھی اوپن ہو چکے ہیں گرمی کا یہ حال ہے۔۔۔۔۔

باٹھی کے وڈیروں سے گزارش ہے اب بہت عرصہ گزر چکا ہے اس مسلہ کا کوئی لائحہ عمل بنا کے بنیادی حل نکالیں ۔
شکریہ

11/08/2023

# # # # خبر غم # # # #
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
امام بخش خان پی ٹی کی زوجہ محترمہ اور ماسٹر جاوید احمد خان کی والدہ محترمہ کا بقضائے الہی انتقال ہو گیا ہے۔
نماز جنازہ 8:30 بجے رات کو ادا کیا جائے گا۔
اللہ تبارک و تعالٰی ان کی مغفرت فرمائیں، ان کی قبر کو جنت الفردوس کا باغ بنائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔

11/08/2023

خبر غم باٹھی--امام بخش رٹائرڈ پی ٹی ماسٹر جاوید پی ٹی کی والدہ اس ا فانی دنیا سے رخصت فرما گئے جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

04/08/2023

FREE JAZZ CODE FREE FO MY PUBLIC ❣️❣️🤗
Dial *674 #
Validity: 7 days

Activation Code Free Jazz 50 GB Internet: *117*9*3 #

Jazz Free 5gb 4g Internet 2023 Activation Code
Offer Name: Jazz Free
5GB Internet
Data: 6000 MBs
SMS: 3000
On-Net: 3000
Validity: 60 Days
SUB-Code: *551 #
Status Code: *553*2 #

Here is your Code. Just Enter *826 # for free Jazz internet. Dial *824 # to get 500 MB free for three days. It’s super for you. Just dial *832 # from your phone what you are waiting for, and you will get 500 MB of free internet on your Mobilink SIM card. Enter *441*29 # to get 1 GB of internet for free.

Internet.

Dial *671*2 #
There is no charge for this offer; It’s free.
By dialing this code, you will receive 4G data for 24 hours (from 12:00 to 12:00).
You can get up to 5 GB for free.
Sometimes, this code can get 1GB, 2GB, 3GB, 4GB, and 5GB.
Jazz Free 4G Internet Code 2023

The offer activation charges are Rs 0.
Validity: of the offer is 7 days
Activation Code:Dial *67182 #
Enjoy free 5Gb internet
Enjoy Jazz Monthly Call Package 1000 Minutes 55 Rupees Code 2023

Jazz Free Internet Codes 2023 Top List – Apply Now
Enter *836 # Jazz FREE Internet MBS Code; Jazz Free 300MBs internet can be used from 1:00 to 19:00. By dialing *117*51*2 #, you can check the status of the remaining MB. Once you receive your free internet code, dial *291 #
By dialing *117*91 #, you can get FREE Internet Mobilink Jazz 5 GB. To check the remaining MB, enter the code *117*91*2 # for the next 03 days.
Free 50 GB internet on Jazz Mobilink Warid *117*9*3 # Just dial *832 # You will get 500 MB free internet on Jazz sim.
Dial *114*6 # to activate the Jazz student package for free. Offers for selected areas only.
Dial *191 # to activate the new offer from Jazz for free. You will receive 700 MB, 700 SMS, and 700 minutes for seven days.
Enter *117*72*3 # to activate your new Jazz 4G SIM card for free.
Enter *264 # to activate Jazz 2G unlimited internet for free. To use 2G internet, you.
Enter *500 # to get free internet ac

04/08/2023

باٹھی قیصرانی

BATHI NEWSBathi Qaisrani Bathi darra
04/08/2023

BATHI NEWS

Bathi Qaisrani

Bathi darra

01/08/2023

‏ملک بھر میں آج 01اگست 2023 دوپہر12بجےتک بینظیر کفالت کی اپریل تا جون کی 9,000روپے کی سہ ماہی قسط 82لاکھ 54ہزار مستحق گھرانوں میں74ارب 29کروڑسے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ اپنی رقم پوری وصول کریں اور رسید لینا نہ بھولیں۔
‏⁦‪ ‬⁩

اسلام علیکمباٹھی قیصرانیبھائی یہ گائے کا بچہ جس کا بھی گم ہے  جس کا بھی ہے اس نمبر پر رابطہ کریں 03487181627..jazzشکریہ
28/07/2023

اسلام علیکم
باٹھی قیصرانی
بھائی یہ گائے کا بچہ جس کا بھی گم ہے جس کا بھی ہے اس نمبر پر رابطہ کریں
03487181627..jazz
شکریہ

*یہ بچہ کس کا ہے*عبدالوحید ولد سعید احمد قوم بزدار پٹرولنگ پولیس کوٹ موڑ کو واپڈا کالونی تونسہ شریف سے ملا ہے۔ گہرے نیلے...
27/07/2023

*یہ بچہ کس کا ہے*
عبدالوحید ولد سعید احمد قوم بزدار پٹرولنگ پولیس کوٹ موڑ کو واپڈا کالونی تونسہ شریف سے ملا ہے۔
گہرے نیلے کلر کے کپڑے پہنے ہے بعمر 4/5 سال ہے گھر کا پتہ نہیں جانتا۔
اگر کوئی جانتا ہے تو
پٹرولنگ پولیس کوٹ موڑ کے
03407861735
03336035039
پہ رابطہ کرے۔
سب انسپیکٹر ممتاز حسین

26/07/2023

کوہ سلیمان کے تمام تر یونین کونسلوں کو سانپ کی انجیکشن دستیابی ہونا ضروری ہےحالیہ بارشوں کی پیشنظر ندی نالوں میں پانی کی وجہ شہر جانا ناممکن ہےسانپ ڈسنےکی واقعیات روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔حکومت سے مطالبہ.

24/07/2023

💓: ZEHAAL E MISKEEN
Malisha Rana
Episode 4

گہری نیند میں مبتلا تھی وہ جب سماعت میں ہلکی ہلکی سرگوشی کے علاؤہ برتوں کے شور کی آواز جاتے ہڑبڑا کر وہ جاگ اٹھی حالانکہ رات وہ دونوں روتی ہوئی ابھی کچھ وقت پہلی ہی سوئی تھیں جس سے بیدار اس کے باپ نے کیا انھیں۔۔۔۔

" یہ کیا شور ہو رہا ہے آپا۔۔۔۔؟؟؟

لامیہ نے بہت آہستہ سے پوچھا آنکھوں کو ہاتھوں سے رگڑتے زامیہ نے غور کیا تو اسکا باپ صندوق کا سارا سامان باہر پھینک گھر کا ہر برتن بھی چھان رہا تھا ایسا وہ ہمیشہ پیسوں کی خاطر کیا کرتا زامیہ باخوبی سمجھ گئی اب بھی اسے پیسے چاہیے۔۔۔۔

" کہاں چھپایا ہے پیسہ دے مجھے خود تو مر گئی منحوس میرے لیے کچھ نا چھوڑا۔۔۔۔"

انھیں جاگے دیکھ وہ چیختا ہوا انکی مرحوم ماں کو کوسنے لگا۔۔۔۔

" کیوں اماں کو باتیں سنا رہے ہو اب تو بخش دو انھیں ابا ، نہیں ہے پیسہ گھر میں ختم ہو گیا راشن تک کیوں شور مچا رہے ہو۔۔۔۔"

اپنی ماں کے بارے میں ایک بھی غلط لفظ برداشت نہیں تھا اسے تبھی غصے سے وہ کھڑی ہوتی بول پڑی۔۔۔۔

" تو میں کیا کروں مجھے دے پیسے لا کر اور کیوں نا کہوں کچھ اس عورت کو دیا ہی کیا اس نے مجھے پوری زندگی اولاد کے نام پر ایک بیٹا بھی نا دے پائی بلکہ دو بوجھ میرے سر ڈال مر گئی ، اگر آج میرا بیٹا ہوتا تو ضرورت پوری کرتا اپنے باپ کی تم دونوں سے کیا فائیدہ مجھے الٹا راشن راشن کی رٹ گائی ہے فرض ہے تم دونوں کا مجھے پالو اتنی بڑی ہو گئی جا کر پیسے کما ، تیرے سر پر سایہ ہے میرا غنیمت جان ورنہ نوچ کھائے زمانہ تم دونوں کو۔۔۔۔"

کیسا عجیب انسان تھا وہ اولاد بھی اسے اپنے فائیدہ کے لیے چاہیے تھی زامیہ کا غصہ اسکی باتوں سے پروان چڑھتا جا رہا تھا وہ انھیں بوجھ بول رہا تھا جبکہ کبھی کسی ایک ضرورت کو پورا نا کیا اس نے ، بچپن سے آج تک دیا ہی کیا اس نے انھیں کل لامیہ کے ساتھ جو ہونے والا تھا اسکا بھی ذمہ دار وہی تھا اور اب بول رہا تھا وہ اسکے ہونے سے لوگوں کو ڈر ہے ورنہ وہ غلط کرتے ان دونوں کے ساتھ ، کل کی بات سوچ اسکا دماغ مزید خراب ہوا۔۔۔۔

" تم جیسا نا شکرا انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا فائیدہ تو تمہارا بھی کوئی نہیں ہمیں ، رحمتوں کو کوس کر بیٹا مانگ رہے ہو تم جو سنبھالتا تمہیں جس طرح پوری زندگی میری اماں نے محنت سے پیسہ کما تجھے دیا ویسے ہی وہ کرتا شکر ہے ایک بھی احسان نہیں تیرا ہم پر ورنہ اسے چکتا کرتے زندگی بیت جاتی ہماری ، جا ابا گزار لے اپنی زندگی نا کر فکر ہماری ، ہم کبھی بوجھ نہیں تم پر نا ہی بنیں گے جاؤ جی لو اپنی زندگی ایک ہفتہ کیا چاہے پوری زندگی واپس نا آنا یقین کرو کبھی یاد نا کریں گے تمہیں الٹا تمہارا بوجھ ہمارے سر سے اتر جائے گا ساتھ ہی روز کی چخ چخ بھی ختم ہو گی۔۔۔۔"

غصہ دباتی وہ اسے گھر سے نکل جانے کا کہہ گئی ویسے بھی اسکا ہونا نا ہونا ایک برابر ہی تھا لیکن اس شخص کو تو بیٹی کی کہی بات طیش دلا گئی آگے کو بڑھ اس نے بے دردی سے زامیہ کے بالوں کو دبوچتے اسکے منہ پر ایک تھپڑ جڑ دیا۔۔۔۔

" باپ سے زبان لڑائے گی بالکل ماں جیسی ہے بک بک کروا لو کام کرتے موت پڑتی ہے مت بھول یہ گھر میرا ہے اور تم دونوں میری اولاد بہت کر لیے عیش اب سے کام پر نکل پیسے کما کر پکڑا میرے ہاتھ میں ورنہ اور بہت سے طریقے ہیں پاس میرے ، ہر چیز سے فائیدہ اٹھانا جانتا ہوں میں شرافت سے بات مان لے میری کوئی بھی چوں چاں نا کرنا ورنہ زبان کھینچ لوں گا گدی سے۔۔۔۔"

درد سے اسکی آنکھوں میں آنسو آ گئے اس پر اپنی نفرت آشکار کر وہ زامیہ کو چھوڑ گھر سے باہر جانے لگا تب لامیہ نے بلند آواز اسے پکارا۔۔۔۔۔

" نہیں کریں گے کام ہم نا ہی پیسے دیں گے تجھے ، خدا کرے وہیں رہ جائے تو ابا واپس نا آئے۔۔۔۔"

نا جانے اسکی کہی بات سنی بھی تھی اس شخص نے یا نہیں کیونکہ بنا رکے وہ گھر سے نکل گیا تھا اب نا جانے کہاں جا رہا تھا وہ کیا کرنے والا تھا۔۔۔۔

💓💓💓💓💓💓

ہیپی برتھڈے ٹو یو
ہیپی برتھڈے ٹو یو
ہیپی برتھڈے ٹو فاطمہ
ہیپی برتھڈے ٹو یو

اس چھوٹے سے ہال میں برتھڈے وشز کے بعد موم بتی بجھا تالیوں کے شور کے درمیان چھوٹی سی بچی نے کیک کاٹ سب سے پہلے اسکا ٹکڑا ایزال کے منہ میں ڈالا جو جھک کر اسے کھاتی اس بچی کے گال کو چومنے لگی۔۔۔۔

" کیک تو بہت ٹیسی ہے آپی۔۔۔۔"

ان میں سے ایک بچی نے ہنستے ہوئے ایزال کو دیکھ کیک کی تعریف کی۔۔۔۔

" ہاں ہاں آپی تھینک یو سو مچ آپ نے میرا برتھڈے سیلبریٹ کیا۔۔۔۔"

آگے کو بڑھ اسکے گلے لگتی فاطمہ اسکا شکریہ ادا کرنے لگی مسکرا کر وہ بھی اس معصوم بچی کے بالوں میں انگلیاں پھیرنے لگی تھی بولنے کو کوئی الفاظ نا ملا اسے۔۔۔۔۔

" آپ سبھی کیک کھاؤ میں ابھی آئی۔۔۔۔"

اٹھ کر کھڑی ہوتی وہ گفٹ جو فاطمہ کے لیے خریدا تھا اس نے ، شازیہ کے پاس بیگ تھا وہ جس میں گفٹس اور چاکلیٹس تھیں اسے لینے کی خاطر وہ اپنی واحد دوست کی جانب بڑھی جو کہ ایک کونے میں کرسی پر الگ تھلگ بیٹھ موبائل پر کسی سے محو گفتگو تھی یہاں بچوں کی خوشی میں بھی شرکت نا کی اس نے ، صرف ایزال کے ساتھ چلی آئی تھی وہ ورنہ دھیان تو سارا موبائل میں وقف کر رکھا تھا ، اس قدر غافل تھی وہ اس شخص سے چیٹ کرنے میں کہ ایزال کی موجودگی کا بھی علم نا ہو سکا جس نے اسکے قریب جاتے ہی جھٹ سے موبائل چھین لیا اس سے ، تیزی سے وہ اسکے میسجز پرھنے لگی تھی۔۔۔۔۔

" ناظم بلوچ ، کون ہے یہ نمونہ آئی کانٹ بلیو تم فیس بک پر کسی بھی ایرے غیرے سے بات کرنا شروع ہو چکی ہو جانتی ہی کتنا ہو اسکے بارے میں ، کیا ہی مزہ آئے جب تمہاری اس کے لیے محبت شدت پکڑ جائے اور پھر معلوم ہو ناظم بلوچ تو اصل میں ایک لڑکی نکلا۔۔۔۔۔"

جب تک ہوش میں واپس لوٹتی وہ ایزال کی طرف لپکی تب تک وہ اس شخص کی پروفائل تک کھول چھان چکی تھی۔۔۔۔

" کیا بد تمیزی ہے یہ ایزال اگر خود تمہیں کوئی دوستی کے قابل نہیں سمجھتا تو اس کا مطلب یہ نہیں تم جلو مجھ سے۔۔۔۔"

اپنی سوچ کے مطابق ہی سوچا اس نے لمحوں میں ایزال کے چہرے پر سنجیدگی چھائی آنکھیں چھوٹی کیے اس نے موبائل اپنی کمر کے پیچھے کیا۔۔۔۔

" میں کسی کو اپنے لائق نہیں سمجھتی ورنہ ایزال صدیقی پر پورا شہر مرتا ہے ، ایکچولی غلطی ہو گئی جو تمہیں دوست بنا لیا ورنہ قابل تو تم بھی نہیں ، تمہیں لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں کی دوستی میں انٹرسٹ ہے ، جانتے ہیں کیا انکل آنٹی تمہاری اس فرینڈشپ کے اباوٹ ، یقیناً نہیں ہو گا پتہ کوئی نہیں کل کو جب اسی فرینڈ سے دھوکا ملے گا تب روتے ہوئے بتا دینا۔۔۔۔"

غصے کی بہت تیز تھی وہ سیکنڈوں میں تپ جاتی اب بھی اسکا مکمل چہرہ سرخ ہو چکا تھا۔۔۔۔۔

" بکواس نہیں کرو پوزیٹو کر لو اپنی سوچ تم ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہوتا 1 ماہ ہو چکا ہے آج تک کبھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہم میں جس سے ثابت ہو ناظم اچھا نہیں ، صرف دوست ہیں ہم اس سے زیادہ اور کچھ نہیں۔۔۔۔"

اسکے دماغ سے غلط فہمی نکالنے کی خاطر وہ صفائی پیش کرنے لگی ایزال طنزیہ مسکراہٹ لبوں پر لیے اسکا موبائل ان لاک کر میڈیا میں بھیجی پکس چیک کرنے لگی جہاں شازیہ کی کوئی تصویر نا ملی اسے۔۔۔۔۔

اچھا تو ساتھ ساتھ چیٹ ڈیلٹ بھی کرتی ہو تم ثبوت نا رہے کوئی لیکن اس کے پاس تو سب ڈیٹا موجود ہو گا نا تمہارا ، ایک بات پلے باندھ لو کوئی لڑکا اچھا ہو ہی نہیں سکتا ہاں مگر اچھا ہونے کا ڈرامہ ضرور کرتے ہیں وہ ، پاگل کے ساتھ معصوم ہو تم ، پر معصوم بن کر وہ دیکھا رہا ہے۔۔۔۔"

زیادہ ہی شکی طبیعت کی مالک تھی وہ شازیہ کا دل کیا سر پیٹ لے موبائل اس کے ہاتھ سے لیتی وہ اپنا پہلا میسج دیکھانے لگی اسے جو ایک ماہ پہلے کیا گیا تھا۔۔۔۔

" نہیں کیا کچھ ڈلیٹ خود دیکھ لو ، ہو کیا گیا ہے تمہیں کیسی سوچ ہے یار تمہاری ، اس کی وجہ پتہ ہے کیا ہے تم نے آج تک کسی پر بھروسہ ہی نہیں کیا اگر کرتی تو اتنی شکی نا ہوتی ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہوتا پر تمہیں سمجھ نہیں آئے گی کیونکہ کبھی دوستی کی ہی نہیں تم نے ، کرنا بھی نا ورنہ اس لڑکے کو پاگل خانے پہنچا دو گی۔۔۔۔"

اسکی باتیں ایزال کو طیش دلا گئی اسے سراسر بے عزتی محسوس ہوئی اپنی وہ اسے چیلنج کر رہی تھی ہاں یہ سچ تھا وہ نہیں کرتی تھی کسی پر یقین محتاط قسم کی لڑکی تھی وہ نا ہی زیادہ کسی کے کلوز ہونے کی عادت تھی اسے پر اب محض شازیہ پر واضح کرنے کی خاطر اس نے وہیں کھڑے کھڑے فیس بک آئی ڈی بنائی پروفائل مکمل کر اس نے فرینڈز سرچ کرنے شروع کر دیے پہلے نمبر پر جس بھی لڑکے کی پروفائل آئی بنا اس پر غور کیے ایزال نے اسے فرینڈ ریکوسٹ سینڈ کر دی تھی۔۔۔۔

" 1 ماہ کے اندر اندر تم پر ثابت کروں گی میں کوئی بھی لڑکا اچھا نہیں ہوتا یہ آنلائن فرینڈشپ صرف دھوکا ہے اس میں سوائے ذلالت کے اور کچھ نہیں ، دیکھ لینا یہ لڑکا کیسے خود سے بات کرے گا دوسرے ہی دن مجھ سے نمبر پکس ویڈیوز مانگا شروع ہو جائے گا لڑکوں کی اصلیت کیا ہوتی ہے میں بتاؤں گی تمہیں کوئی بھی لڑکا اچھا نہیں ہوتا شازیہ میڈم اور تب تمہیں پتہ چلے گا کیوں میں کسی لڑکے کو دوستی کے لائق نہیں سمجھتی۔۔۔۔"

اس سے کہنے کے ساتھ ہی وہ فوراً بیگ اٹھا بچوں کی طرف بڑھی پیچھے شازیہ اسکی باتوں اور حرکتوں پر حیران رہ گئی ، کیا تھی وہ لڑکی کیسے خود کو صحیح ثابت کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے لگی ایک پل کو اسکی بات سے خوف آیا شازیہ کو کہ کیا سچ میں ہر لڑکا ایک جیسا ہی ہوتا ہے وہیں ضد میں آتی ایزال جس نے خود کو سوشل میڈیا سے کوسوں دور رکھا تھا آج فیس بک آئی ڈی بنا کر بنا سوچے سمجھے یا دیکھے ایک انجان لڑکے کو ریکوسٹ بھیج دی جس نے اپنی تصویر تک نا لگائی تھی پروفائل پر نا جانے کون تھا وہ ، اور کیا ایزال کی بات سچ ہونے والی تھی یا پھر یہ لڑکا واقعی سب سے الگ تھا۔۔۔۔۔

💓💓💓💓💓💓

وہ اپنا تمام ضروری سامان پیک کرتا ادھر سے جانے کی تیاری کر رہا تھا وہیں کچھ گھنٹوں بعد ہی اسے تیزی سے گھر میں داخل ہوتے کمرے میں جاتے دیکھ وہ خود بھی اسکے پیچھے پہنچ زرغم کے بیگ کو دیکھ چونک اٹھے۔۔۔۔

" کدھر جا رہے ہو برخودار وہ بھی اتنا سامان لیے۔۔۔۔"

انکی آواز سن وہ پرسکون سا رخ انکی طرف کر گیا۔۔۔۔

" ٹرانسفر ہو چکا ہے بابا سندھ کے ایک گاؤں میں اب سے وہیں ڈیوٹی ہو گی میری شہر سے کافی دور کے اس لیے وہیں رہنا ہو گا۔۔۔۔"

اصل حقیقت چھپا اس نے رسانیت سے جواب دیا۔۔۔۔

" وہ تو ٹھیک ہے مگر اچانک کیسے ٹرانسفر ہو گیا۔۔۔۔۔"

وہ حیران تھے بیڈ پر رکھی چیزوں کو بیگ میں رکھتا وہ زپ بند کیے بیگ کے ہمراہ کمرے سے باہر کی طرف جانے لگا ایک بازو اس نے اپنے والد کے کاندھے پر رکھی تھی۔۔۔۔

" میں جانتا ہوں آپ پریشان ہیں مجھ سے دوری برداشت نہیں آپکو پر بابا کام کی وجہ سے جانا ضروری ہے آئی پرامس میں جلد واپس کراچی آ جاؤں گا اور ہر ویک اینڈ پر بھی کوشش کروں گا ادھر آنے کی مگر اب لازمی جانا ہو گا۔۔۔۔"

وہ چاہتا تھا با خوشی اسے بھیجا جائے گھر سے اسی لیے انھیں سمجھانے لگا ٹھندی آہ بھر وہ زرغم کے کاندھے کو تھپتھپا گئے تبھی گھر میں موارشین نے قدم رکھا وہ ناراض تھی زرغم سے سوچا تھا اس سے بات نہیں کرے گی پر اب یوں اسے بیگز لیے کہیں جاتے دیکھ لمحوں میں اس معصوم لڑکی کی جفگی چھومنتر ہوئی۔۔۔۔۔

" یہ کیا ہو رہا ہے بھائی کہاں جا رہے ہو آپ۔۔۔۔"

اداسی سے چہرہ مرجھا گیا اسکا زرغم قریب جاتا اسکے گال پر ہاتھ رکھے آنکھ سے ٹپکنے کو تیار آنسو صاف کر گیا۔۔۔۔

" کیا یار ہر بات پر رونا شروع کر دیتی ہو ٹراسفر ہی ہوا ہے میرا جنگ پر نہیں جا رہا کچھ ماہ کی بات ہے واپس کراچی آ جاؤں گا قریب ہی تو ہے وہ گاؤں اگر چاہو ایگزام سے فارغ ہو کر تم اور بابا بھی آ جانا چھٹیاں منانے۔۔۔۔"

اسکا موڈ بہتر کرنے کی خاطر وہ یہ کہہ گیا موارشین روتے ہوئے اسکے سینے سے لپٹ گئی روکنے کی کوشش نا کی اس نے جانتی تھی کہنا بیکار ہے زرغم ہمیشہ سے اپنے من کی کرنے کا عادی تھا ، آخر ان دونوں سے مل کر وہ سامان سمیت گھر سے نکل گیا تاکہ اصل کام کے لیے جا سکے۔۔۔۔

💓💓💓💓💓💓

اداسی سے چہرہ لٹکائے وہ بیڈ پر پیٹ کے بل لیٹی تھی سرہانے پر چہرہ چھائے وہ عارب کے متعلق سوچ سوچ پاگل ہونے والی ہو گئی پر کوئی حل دیکھائی نا دیا کیسے وہ اپنے جذبات اس سے بیان کرے کیسے ہمت پیدا ہو عجیب سی الجھن میں گھری تھی وہ جس سے نجات دلانے اس کے قدم میں کاشفہ بیگم نے قدم رکھا۔۔۔۔

" یہ ٹھیک بات نہیں نین ہر بات پر تمہارے ضد اور غصہ کرنا ، لڑکیاں تو ہوتی ہی پرائی ہیں ساری زندگی وہ اپنے ماں باپ کے گھر نہیں رہ سکتی بیٹا سمجھو ، میرا بس چلے تو تمہیں ادھر سے جانے ہی نا دوں پر ایسا ممکن کب ہے خواہش تو ہے کاش یہ ہو جائے،۔۔۔۔ "

اسکے قریب جا کر بیڈ پر بیٹھ وہ رعنین کے بالوں میں ہاتھ پھیرتی اسے منانے لگیں اکلوتی بیٹی تھی وہ انکی اسکی ناراضگی کیسے سہہ لیتی وہیں انکی بات اس دیوانی لڑکی کے اندر نئی امید جگا گئی دل شدت سے ضد کرنے لگا اپنی ماں سے محبت کا اظہار کر دے بتا دے وہ انھیں کہ اس حویلی میں رہ سکتی ہے وہ عارب کی دلہن بن کر پر کیا اسکی ماں اسکا ساتھ دیں گی الگ کشمکش میں مبتلا ہو گئی وہ پر عارب اور اپنے متعلق سوچ اسے اندر خوشی کی لہر پیدا کر گئی تھی ، اپنی ہی سوچ میں گم اسکے مسکراتے لب کاشفہ بیگم کو بھی مسکرانے پر مجبور کر گئے۔۔۔۔

" شکر ہے میری بچی نے موڈ تو ٹھیک کیا اچھا اب ناشتہ کر لو جو ادھورا چھوڑ دیا تم نے ، میں گرم کرواتی ہوں کھانا تم ایسے کرو تب تک عارب کو جگا دو تاکہ وہ بھی اب ساتھ ہی کھا لے 12 بجنے والے ہیں کافی وقت بیت گیا نیند پوری ہو گئی ہو گی۔۔۔۔"

انکی کہی بات رعنین کو چونکا گئی وہ اسے عارب کے کمرے میں بھیج رہی تھیں شاید انھیں اپنی بیٹی کی نظروں میں اس شخص کی پسندیدگی محسوس ہو چکی تھی وہ سمجھ گئی تھیں کیوں رعنین راہب اور صارب کو ادا کہتی ہے جبکہ عارب کا نام لیتی تھی وہ شاید وہ چاہتی تھیں وہ دونوں ایک دوسرے کو وقت دیے سمجھ سکیں تاکہ پھر اس رشتے کو نیا نام مل سکے ، شرماتے ہوئے رعنین نے انھیں دیکھا اور پھر انکے کمرے سے جاتے ہی خود بھی وہ عارب کے کمرے کی سمت قدم اٹھانے لگی۔۔۔۔۔

💓💓💓💓💓💓

" بی بی حکم ارشد نائی آیا ہے بول رہا ہے اسکو قرض چاہیے میں نے دیوان خانے بیٹھا دیا اسے آپ کا انتظار کر رہا ہے وہ۔۔۔۔"

وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں جب انکے خاص ملازم نے آ کر انھیں اطلاع دی اسے جانے کا اشارہ کر وہ اپنا پلو ٹھیک کرتی اٹھ کر دوران خانے کی جانب بڑھی ، پاؤں میں پہنی بھاری پازیبوں کی چھن چھن پوری حویلی میں گونجے لگی تھی انکی چال سے دور سے معلوم چل جاتا کہ بی بی حکم کہیں جا رہی ہیں مقصود صاحب زمینوں پر گئے تھے تبھی اب وہ اس شخص سے بات کرنے پر راضی ہوئی ویسے بھی ہر کام ہوتا تو انکے حکم سے ہی تھا اب بھی اس شخص کو قرض دیے نئی لڑکی حویلی کی غلامی کرنے پر پابند ہونے والی تھی۔۔۔۔۔

" بول ارشد کونسی ضرورت آن پڑی جو قرض لینے پہنچ گیا ادھر۔۔۔۔"

فرش پر بیٹھے اس دبلے پتلے شخص کو دیکھ جو ہلکا ہلکا لرز رہا تھا بی بی حکم نے سوال کیا بنا نظریں اٹھائے انھیں دیکھنے کے اس شخص نے دونوں ہاتھ جوڑ لیے۔۔۔۔

" مجبور ہوں جی بہت پیسے نا ملے تو مر جاؤں گا۔۔۔۔"

اسکی کہی بات بی بی حکم کا قہقہہ بلند کر گئی۔۔۔۔

" اچھے سے جانو ہوں تیری مجبوری تو یہ بات نا ہی کر تو خیر قرض تو مل جائے گا تجھے پر جانتا ہے نا بیٹی دینی ہو گی تجھے حویلی کو اپنی جب تک قرض چکتا نہیں کرتا غلام ہو گی وہ میری اور جیسی فطرت ہے تیری نشے میں پیسہ اڑا تو اگلے دس سال بھی قرض نا لٹا پائے گا تو سمجھ لے تیری بیٹی ہمیشہ ادھر ہی رہے گی کوئی واسطہ نا ہو گا تیرا اس سے۔۔۔۔"

پورے گاؤں میں مشہور تھا وہ ہر وقت نشے میں دھت کہیں نا کہیں گرا ملتا پر بی بی حکم کو تو اپنا فائیدہ چاہیے تھا اس جیسے شخص کو 10 ہزار دے کر وہ اسکی بیٹی کو اپنی تاحیات غلام بنانے کا سودا کر رہی تھیں وہیں اس شخص کو کیا پرواہ تھی اپنی خودغرضی میں اس نے فوراً حامی بھرتے پیسوں کے لیے ہاتھ آگے کر دیے طنزیہ مسکراہٹ سے بی بی حکم نے دس ہزار اس کی سمت پھینکے اور پھر ملازم کو اسکے ساتھ جا کر لڑکی لانے کا اشارہ کر واپس اپنے کمرے کی طرف چل دیں۔۔۔۔

💓💓💓💓💓💓

23/07/2023

دﻭﺩﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ🥛🚰
ﺷﮩﺪ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﺮﮦ🍺
ﮔﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻤﯿﮑﻞ🥃
ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮍﯾﺎﮞ🐓
ﮨﻠﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺭﻧﮓ
ﺳﺮﺥ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻨﭩﻮﮞ ﮐﺎ ﺑُﻮﺭﺍ🍝
ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﺩﺍﻧﮧ اور پپیتے کے بیج🍱
ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻓﻠﯿﻮﺭﺯ🍯
چائے کی پتی میں چنے کے چھلکے
آٹے میں ریتی
چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ🍞
پھلوں میں میٹھے انجکشن🍎🍊🍋
سبزیوں پر رنگ🥦🥒🥑🍆
پیٹرول میں گندہ تیل🛢
بچوں کی چیزوں میں زہر آلود میٹریل🍦🍩🍭🍬
ﺑﮑﺮﮮ🦌🐏 ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﮑﺸﻦ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻭﺯﻥ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ
بھینس کو دودھ بڑھانے کے ٹیکے لگانا🐄🐃
ﺷﻮﺍﺭﻣﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﮯ🐕 ﺍﻭﺭ چوہے 🐭
ﺷﺎﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ🐓🐓 جھوٹ بول کر گدھے کا گوشت کھلایا جانا
ﻣﻨﺮﻝ ﻭﺍﭨﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﻠﮑﮯ🚰🚰 ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭘﯽ ﻓﻮﻥ📲📱
ﺟﻌﻠﯽ ﺻﺎﺑﻦ، ﺟﻌﻠﯽ ﺳﺮﻑ، ﺟﻌﻠﯽ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﺍﻭﺭﯾﺠﻨﻞ ﭨﯿﮕﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺩﻭ ﻧﻤﺒﺮ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ💊💊 ﺍﺻﻠﯽ ﭘﯿﮑﻨﮓ ﻣﯿﮟ
ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز
بازاروں میں بدنگاہی 👀 اور جھگڑے👊🤛🤜
ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ
مسلمان لڑکیوں کے ہاتھ میں قرآن پاک کی جگہ فحش ڈائجسٹ 📖📘
ﻧﺎﭖ ﺗﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ⚖
ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ🗣
محبت میں دھوکہ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ👹
ﻧﻮﮐﺮﯼ ﻣﯿﮟ ناجائز ﺳﻔﺎﺭﺵ ﻭﺭﺷﻮﺕ🙏🏿
ﺑﺠﻠﯽ 💡💡ﻣﯿﮟ ﮨﯿﺮﺍ ﭘﮭﯿﺮﯼ
بے ریش چہرے👴🏻
بے نمازی پیشانیاں👴🏻
ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ﮐﺴﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﻨﮕﮯ ﻟﺒﺎﺱ
عبایوں میں فیشن
ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﭘﺮ ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ، ﻣﺠﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ
مرد و عورت کا اختلاط
مردہ عورتوں کیساتھ قبروں میں ریپ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﻓﺤﺶ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﻭﻓﻠﻤﯿﮟ📲📱
ٹی وی پر ننگے ناچ
بھائی بہنوں میں نفرت
ماں باپ کی عزت میں عدم تکریم
رشتے داروں سے قطع تعلقی
پڑوسیوں سے بدسلوکی
استادوں سے بدتمیزی
بغیر عمل کا علم
مساجد ویران...سینما گھر آباد
میاں بیوی میں نفرت
بچوں پر سختی
غربت کی آزمائش میں چوری
امیری میں تکبر
اپنے علم پر غرور
روزی میں حرام کی آمیزش
ﺟﮭﻮﭦ ﻧﯿﮑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﻨﺎ
ﮈﮐﯿﺘﯽ، ﻓﺮﺍﮈ، ﺩﮬﻮﮐﺎ، ﺭﺍﮨﺰﻧﯽ
ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺎﮐﺎﺭﯼ

ایک بے سمت ہجوم...!!
ایک ایسا ریوڑ جو سات عشروں میں بھی اپنی درست سمت کا تعین نہ کرسکا.

ان تمام باتوں کے بعد حیرت زدہ و حیرت کدہ ہوں کہ ﮨﻢ صرف ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
کیا آپ نے نہیں سنا کہ ظالم و جابر حکمران👨‍🎨🤴🧙🏿‍♂ کب اور کیوں مسلط ہوتے ہیں؟؟؟

کیا ایک پَل کو ذہن و دل نے یہ سوچا یا محسوس کیا کہ ہم خود کتنے نیک ہیں؟؟؟
پھر کہتے ھیں کہ دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔۔۔؟؟؟
*خدارا۔

23/07/2023

خبر غم کوہ سلیمان

شم لزدان

خمیسیٰ ولد محمد کی جوان سالہ بیٹی کو سانپ نے ڈس لیا بروقت ویکسین نہ ملنے کی صورت میں انتقال کرگئیں

باٹھی درہ روڈ کا اخری سروے 30دن کے اندرو کام شروع ہو  جائے گا
23/07/2023

باٹھی درہ روڈ کا اخری سروے 30دن کے اندرو کام شروع ہو جائے گا

22/07/2023

باٹھی قیصرانی شدید تیز بارش جاری

21/07/2023

ضلع ڈیرہ غازی خان میں کوئی شخص حالات سے تنگ آ کر خودکشی نا کرے ہم سے رابطہ کریں ، ہم اس کی ویریفیکیشن کریں گے اگر واقعی مجبور ہوا تو اس کو با عزت طریقے سے روزگار بنا کر دیں گے ان شاءاللہ ۔۔۔۔
منجانب :: ارشاد فیض بغلانی جرنلسٹ اینڈ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سخی سرور

ہمارے اس میسج کو اتنا پھیلائیں کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہر گھر تک پہنچ جائے
اور دوستوں سے بھی درخواست ہے آیئے مل کر انسانیت کا فرض ادا کریں ۔۔۔۔

@ارشاد فیض بغلانی مستقل پتہ یونین کونسل چوٹی بالا تحصیل کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان عارضی پتہ سخی سرور ڈیرہ غازی خان
03338229560
03418229560
03188229560

20/07/2023

سرگودھا کوی شخص حالات سے تنگ آ کر خودکشی نا کرے ہم سے رابطہ کرے اس کی ویریفیکیشن کریں گے اگر واقعی مجبور ہوا تو اس کو روزگار بنا کر دیں گے
منجانب بلیو سٹار ایسوسی ایٹس سرگودھا
کلیار سینٹری سٹور قینچی موڑ سرگوھا
اور دوستوں سے بھی درخواست ہے آییے مل کر انسانیت کا فرض ادا کریں03065064163

19/07/2023

باٹھی زبردست بارش جاری

19/07/2023

کوٹ قیصرانی اور مظفر گڑھ تھرمل کالونی واقعہ۔۔
آئس کے نشئی نے اپنی تین بہنوں کو قتل کردیا۔۔ جس سے پورا گھر اجڑ گیا۔۔
کوٹ قیصرانی میں آئس کے درجنوں نشئی گھوم رہے ہیں۔۔ اور کوٹ قیصرانی میں آئس کا کاروبار تھانہ ریتڑہ کی ملی بھگت سے زور و شور سے چمک رہا ہے۔۔ کیا کوٹ قیصرانی کی عوام اور تھانہ ریتڑہ تھرمل کالونی جیسے کسی واقعے کا انتظار کر رہے ہیں کیا ان منشیات فروشوں کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ۔۔
کیا ہم کسی سانحے کا انتظار کرینگے۔۔ کیا کوٹ قیصرانی کی عوام اپنے حقوق کیلیے ان منشیات فروشوں کے خلاف یکجا نہیں ہو سکتی۔۔
Everyone

18/07/2023

محرم الحرام کاچاندنظرنہیں آیا۔یکم محرم الحرام 20جولائی بروز جمعرات اور یوم عاشور 29 جولائی بروزہفتہ ہوگا۔رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔

18/07/2023



پاکستان بھر میں 19 تا 25 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ساون کی پہلی بارشوں کا امکان۔۔
تفصیلات کے مطابق آج سے پنجاب کے شمالی علاقوں سے شروع ہونے والا مونسون کا زبردست سلسلہ بتدریج کل تک ملک کے اکثر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس کے زیر اثر۔۔۔
🔴 #کشمیر
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں #مظفرآباد #راولاکوٹ بھمبر ددیال #میرپور باغ کوٹلی پلندری ہٹیاں بالا کے علاقوں میں آج شام سے 25 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے آندھی کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ہے انشاءاللہ۔۔۔۔
🔴 #پنجاب
آج سے شمالی پنجاب میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ بعدازاں کل سے پنجاب کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس سے بیشتر علاقوں #راولپنڈی اسلام آباد اٹک #گجرات #گجرانوالہ #جہلم دینہ کلرسیداں پنڈیگھیب #چکوال تلاگنگ خوشاب میانوالی #سیالکوٹ نارووال #لاہور قصور شیخوپورہ حافظ آباد #سرگودھا منڈی بہاوالدین چنیوٹ ننکانہ صاحب فیصل آباد نورپورتھل #جھنگ اوکاڑہ ساہیوال دیپالپور چشتیاں بہاولنگر چونیاں چیچہ وطنی ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ میاں چنوں #بھکر لیہ تونسہ فورٹمنرو #ملتان خانیوال مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان #بہاولپور میلسی وہاڑی حاصلپور عارفوالا بوریوالا فورٹعباس خانپور لودھراں جتوئی دنیاپور رحیم یار خان جامپور فاضلپور کے علاقوں میں 19 جولائی تا 25 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے انشاءاللہ۔۔۔
🔴 #خیبرپختونخوا
بیشتر علاقوں سوات کالام مالمجبہ چترال کوہستان دووش ناران کاغان #مردان اپرلوئردیر #پشاور جنوبی وشمالی وزیرستان #کوہاٹ ہنگو ہریپور بٹگرام بنوں لکیمروت کرک وانا ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان نوشہرہ لنڈیکوتل پاڑاچنار صوابی موسیٰ خیل کے علاقوں میں 19 جولائی تا 25 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان انشاءاللہ۔۔۔۔
🔴 #بلوچستان
ہفتہ 21 جولائی سے منگل 25 جولائی کے دوران بلوچستان کے بیشتر مشرقی علاقوں #کوہلو بارکھان لورالائی ہرنائی #زیارت ڈیرہ بگٹی #سبی #نصیرآباد جعفرآباد مزریغر بھاگ ود خضدار بیلا آواران پسنی کے علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان انشاءاللہ۔۔۔
🔴 #سندھ
موجودہ صورتحال کے مطابق سندھ میں اس مونسون سیزن کا پہلا سب سے طاقتور سلسلہ 21 سے 25 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا سبب بن سکتا

18/07/2023

موسم الرٹ⁦⚠️🌧
بارشوں کانیا سلسلہ19جولائی سے25جولائی تک پاکستان کےمختلف علاقوں میں تیزسے موسلادھار بارشوں کامکان ہے🌧
(2023\07\18)

18/07/2023

خبر غم
مٹھوان
مجید BMP اور SSTشفقتﷲ کے والد ماسٹر عبدالرشید ذنگیچہ کینسر جیسی موذی مرض سے لڑتے لڑتے وفات پاگئے
نماز جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
۰

کھلا خط "بنام سردار میر بادشاہ خان قیصرانی" ... اختیارات ملنے پر سردار محترم سے جہاں سب لوگ اپنے اپنے مطالبے بیان کر رہے...
17/07/2023

کھلا خط "بنام سردار میر بادشاہ خان قیصرانی" ...

اختیارات ملنے پر سردار محترم سے جہاں سب لوگ اپنے اپنے مطالبے بیان کر رہے ہیں وہیں ان سے میری بھی ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ ...

عرصہ تقریبا دس سال سے محتاجی و معذوری کی زندگی گزارتے "باٹھی کے چیرمین شاہد" کی حالت زار پر بھی خصوصی توجہ فرمائیں جنہوں نے اپ کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے پتہ نہیں کس کے نصیب کی گولی اپنے نام کی تھی اور جو آج بھی آپ کے ساتھ اسی طرح مخلص و وفادار ہے خدارا ان کےلیے سرکاری سطع پر علاج کا بندوبست کریں کہ آج ...

"رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے"

انکا مکمل علاج مناسب اخراجات میں لندن ممکن ہے جسکےلیے لندن میں مقیم اپنے بھائی چوہدری مشتاق کی معرفت ڈاکٹر عظیم درانی سے خصوصی مشاورت جاری ہے اور حوصلہ افزا نتائج کی سو فیصد امید بھی ہے ...

ہر دوست سے پوسٹ شئیر کرنے کی پرزور درخواست ہے کہ شاید اسطرح "کسی ایک دل میں ہی اتر جائے میری بات" کہ ...

منصف ہے تو پڑھ لے گا تحریر تمھارے چہرے کی
تم اس کے دروازے کی زنجیر ہلا کر چپ رہنا

بولیں گے اک روز یہی بے صوت اجالے بولیں گے
بھیگی بھیگی پلکوں پر تم دیپ جلا کر چپ رہنا

آخر اک دن پوچھے گا وہ تجھ سے تیرا حال نذیر
کاغذ پر اک ٹوٹے دل کا نقش بنا کر چپ رہنا

بقلم خود : احمد افتخار قیصرانی

17/07/2023

انگریز باٹھی میں
تحریر : شیراز قیصرانی

یہ گیارہ اپریل 1853 کی رات 10 بجے کا وقت تھا جب انگریز فوج کا ایک بڑا حصہ میجر نیکلسن کی سربراہی میں پیہڑ سے مغرب کی طرف نکل چکا تھا۔۔
اس لشکر کی منزل گزشتہ چار سالوں سے مسلسل انگریز زیر کنٹرول علاقوں میں گوریلا کارواٸیوں کے ذمہ دار کیسرانی قبیلے (اندرون پہاڑ کے باسی کیسرانیوں) کی بستی باٹھی تھی۔
باٹھی کیسرانی قبیلے کا ایک منظم اور نسبتاً زیادہ آبادی رکھنے والا علاقہ تھا جو حالیہ سالوں میں بیرونی قبضہ گیروں کے خلاف گوریلا وار کا گڑھ بن چکا تھا ۔۔
انگریز کا یہ لشکر بھاری ہتھیاروں اور جدید توپوں سے لیس 12 اپریل کی صبح باٹھی کے باہر دامانی خطوں تک پہنچ چکا تھا ۔۔
فرنٹٸر اینڈ اوورسیز ایکسپڈشنز فرام انڈیا میں مصنف لکھتا ہے کہ ہمارے(انگریزوں) آنے کی خبر دشمن (کیسرانی) کو پہلے ہی ہو چکی تھی اور انہوں نے بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پہ مورچے بنا رکھے تھے۔
وہ مزید لکھتے ہیں کہ باٹھی کا شہر درہ باٹھی سے ایک میل اندر آباد ہے اور بستی کے پاس بلند مورچے بناۓ گۓ ہیں جس سے ہم نے شدید فاٸرنگ کا سامنا کیا۔۔
مجھے اس جنگ میں انگریز یا کیسرانیوں کے نقصانات کا کوٸ مستند حوالہ نہیں مل سکا۔۔
انگریز بتاتے ہیں کہ باٹھی میں اسی سے زیادہ کنویں ہیں اور پھر انگریز فوج نے بستی باٹھی اور اس کے اردگرد دو مزید بستیوں کو بھی مکمل تباہ کیا, سارے گھر جلا دیے گۓ (ماسواۓ ایک ملک کے گھر کے), مال مویشی ساتھ لے گۓ, اس کے علاوہ انگریز فوج کو باٹھی میں سے زمبورک نام کی دو سکھ ساختہ توپ ملے جو اونٹ پہ باندھ کر بھی چلاۓ جا سکتے تھے۔ (تصاویر نتھی ہیں)
انگریز اس کے بعد واپس پیہڑ چلا گۓ اور اس واپسی کے دوران کیسرانی مسلسل حملے کرتے رہے۔
انگریز لکھتے ہیں کہ باٹھی کی تباہی کے باوجود پہاڑی کیسرانی نے سبق نہ سیکھا اور ہمیں مسلسل ان سے مشکلات کا سامنہ رہا ۔۔
انگریز قبضہ گیروں کے خلاف کیسرانی شورش 1880 کے لگ بگ مدھم پڑ گٸ ۔۔
کیسرانی بغاوت کو توڑنے کے لیے قبیلے کے زیر کنٹرول درہ جات جو تعداد میں سات تھے کا کنٹرول اور ذمہ داری سردار مٹھا خان بعد ازاں ان کی اولاد کو سونپی گٸ جس کے بدلے سرداران بھاری قیمت وصول کرتے تھے ۔۔

17/07/2023

تونسہ والو ہوشیار باش
نیچے دیئے گئے نمبر سے سٹیٹ بنک کا نام لےکر آپ کے بنک اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کی تفصیلات مانگنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ ایک مکمل فراڈ والا سین ہے۔ محتاط رہیں۔

Number: 03304624893
Name:
BUSHRA B B
CNIC:
3510262152442
Status:
Active
Number:
3304624893
Address:
KHAS KASUR DAHANG SHAH KASUR

Address

Bathi
Dera Ghazi Khan

Telephone

+3226122395

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bathi news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Dera Ghazi Khan

Show All