26/06/2024
کھاندے پیندے چور دی کھاندی پیندی واردات
گزشتہ روز 25جون 2024 بروز منگل بعد نماز مغرب جامع فیضان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈسکہ روڈ
پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی کے پاس سیالکوٹ کا مقامی دولہا کچھ قریبی رشتہ داروں دوست احباب کے ساتھ نکاح پڑھنے کے لیے آیا
دولہن اپنی ماں کے پاس ادریس ہاسپٹل ڈسکہ روڈ انتہائی نگہداشت یونٹ ایمرجنسی میں تھی اور اس کی خواہش تھی کہ اپنی زندگی میں ہی اپنی بیٹی کی ذمہ داری پوری کردے
بعد نماز مغرب پیر صاحب نے اجازت کے لیے دولہا کے قریبی عزیز و اقارب کو لڑکی سے اجازت کے لیے بھیجا
دولہا اور اس کے دوست کچھ ابھی مسجد میں ہی موجود تھے کہ ایک چور اپنی گاڑی مسجد سے باہر سروس روڈ پر کھڑی کرکہ آیا نماز کے بہانے اور دولہے کا برینڈ جوتا مالیت 35000چور کو پسند آ گیا چور واپس اپنی گاڑی میں گیا اور اپنے جوتے گاڑی میں اتار کر ننگے پاوں مسجد میں آیا اور دولہے کے جوتے لیکر رفو چکر ہوگیا ۔ چور کھاتا پیتا معلوم ہوتا ہے جس نے نیو کار ۔ اچھے کپڑے اور راڈو کی گھڑی پہن رکھی تھی
سیکیورٹی کیمروں نے یہ منظر کیچ کرلیا
اس ماڈرن چور کی اگر کسی کو خبر ہو / جانتا ہوں تو رہنمائی فرمائیں
پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی
بانی و مہتمم جامعہ ھذا
03006132485
03008612485