22/05/2023
محکمہ موسمیات نے 22 سے 26 مئی تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہوائیں 22 مئی کو ملک کے بالائی و مغربی علاقوں میں داخل ہونگی ۔ 22 مئی شام یا رات سے 24 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ،ژوب، بارکھان ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، چمن ، پشین ، نوشکی، نصیر آباد ، سبی، قلات ، پنجگور اور خضدار میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔سندھ کے علاقوں سکھر، دادو¿ ،جیک آباد ، لاڑکانہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،23 مئی شام یا رات سے 26 مئی کے دوران سرگودھا ، میانوالی ، بھکر، خوشاب ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانولہ سیالکوٹ ، نارووال میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ لاہور ، قصور ، پاکپتن ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، رحیم یار خان ، راجن پور ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی۔