Diamer News Network

Diamer News Network A Digital Platform working specifically on Patriotic Stuff to Promote Positively good things happenin

سابق ڈپٹی کمشنر دیامر  کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد کو ضلع دیامر میں بہترین خدمات سرانجام دینے اور متاثرین چولہا کے مسائل بہت...
09/05/2024

سابق ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد کو ضلع دیامر میں بہترین خدمات سرانجام دینے اور متاثرین چولہا کے مسائل بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تعریفی سند دے رہے ہیں ۔۔۔

06/05/2024

چلاس پولو میچ کا فائنل تھک اور چلاس کے درمیان کھیلا گیا اور تھک ٹیم نے جیتنے کے بعد ٹیم کے سینر کھلاڈی افراد گل کی میڈیاسے گفتگو

02/05/2024

ضلع دیامر پولیس

چلاس
جذبہ خدمت خلق ہو تو آگ میں کود بھی سکتا ہے بشر۔۔

چلاس بازار میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے والی گائے کو دیامر پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل احسان الحق نے زندہ بچا لیا۔ فوری طور پر حاضر دماغی اور جراءت کا مظاہرہ کرکے بجلی کے کرنٹ سے تڑپتی مخلوق خدا، گائے کو زندہ بچالینے کا منظر عوام میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کا موجب بن گئی۔ عوام الناس کی جانب سے پولیس اہلکار کی بروقت اور رحمدلانہ اقدام کی تعریف کی گئی اور اسے ریاست کی جانب سے عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کا حقیقی ثبوت اور عمدہ مثال قرار دیا۔

ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ سردار محمد شہریار خان (PSP) نے اس جراءت مندانہ کاروائی پر نقد انعام معہ تعریفی سرٹیفیکیٹ دیکر بھر پور حوصلہ افزائی کی۔

جاری کردہ۔
ترجمان دیامر پولیس

30/04/2024

چلاس پولو کھیل سے افتخار احمد کی خصوصی رپورٹ

پرس ریلیز نیٹکو یونین کے سابقہ صدر فضل الہی نے اپنی ایک اخباری بیان میں کہا یکم مئی یوم مزدور آرہا ہے مگر گلگت بلتستان ک...
28/04/2024

پرس ریلیز
نیٹکو یونین کے سابقہ صدر فضل الہی نے اپنی ایک اخباری بیان میں کہا یکم مئی یوم مزدور آرہا ہے مگر گلگت بلتستان کے محنت کش طبقہ ازاد کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں جو مزدوروں کو حقوق حاصل ہے ان سے بالکل محروم ہیں اور یہ انتہائی افسوس کی بات ہے ازاد کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں۔ iRA.انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ 2009۔اور 2010 میں بنایا ہے اس قانون کے تحت ان علاقوں میں محنت کشوں کو پورے حقوق حاصل ہیں گلگت بلتستان میں اج تک کسی بھی حکومت نے اس پر توجہ ہی نہیں دیا جس کی وجہ سے محنت کش طبقہ اپنے بچوں کی تعلیم صحت اور گھریلو ہے اخراجات کو پورا نہیں کر سکتے ہیں گلگت بلتستان کے تمام محنت کش طبقہ جو مختلف انڈسٹری اور اداروں میں کام کر رہے ہیں عدم تحفظ کا شکار ہیں کیوں کہ ان کے ملازمتوں کو تحفظ اور حقوق کی دادرسی کے لیے کوئی ادارہ نظر نہیں آتا ہے البتہ لیبر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں ضرور موجود ہے مگر ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے صرف دفتر اور عملہ موجود ہیں تنخواہ لینے کی حد تک اس ادارے کی کارکردگی پر ہم محنت کش طبقہ مطمئن نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے دن بہ دن تمام انڈسٹری اور اداروں سے یونین کا نظام ختم ہوتا جا رہا ہے فضل الہی نے مزید کہا لیبر لا کے تحت آزاد کشمیر سیميت پاکستان کے دیگر صوبوں میں سوشل سیکورٹی ۔ڈیتھ گرانٹ جہیز گرانٹ ۔ليبر کی رہائش کے لیے کالونی سکالرشپ اور محنت کشوں کے بچوں کا علاج معالجہ بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے جب کہ گلگت بلتستان کے تمام محنت کش طبقہ اس سہولت سے بلکل محروم کر دیا گیا ہے جو بہت بڑی سنگین جرم اور غفلت ہے اور یہ سارے مراعات سہولیات وفاقی ادارہ ادا کرتا ہے ہر صوبے کو ۔ فضل الہی نے مزید کہا گلگت بلتستان کے محنت کشوں کی بد نصیبی ہے منتخب نمائندے جمہوریت کے نام سے عوامی ووٹ لے کر اتے ہیں مگر اج تک کسی بھی حکومت نے محنت کشوں کے حق میں کوئی بہتر قانون سازی نہیں کر سکے ہیں مزدور ہر ادارہ اور ملک کی ریڈ کی ہڈی ہوتی ہے ۔اخر میں فضل الہی نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب اور اس کی صوبائی کابینہ سے سے پور زور اپیل اور گزارش کیا ۔ائی ار اے ۔یعنی لیبر لا کا ڈرافٹ مختلف اداروں سے گزر کر ٹیبل پر تیار پڑا ہے فلفور اس کو گلگت بلتستان اسمبلی سے پاس کر کے محنت کشوں کے اندر پھیلی ہوئی مایوسی اور محرومی کا ازالہ کریں ہم امید کرتے ہیں وزیر گلگت بلتستان جناب حاجی گلبر خان صاحب ليبر لا کی منظوری کا اعلان کر کے گلگت بلتستان کے محنت کشوں کو یکم مئی یوم مزدور میں خوشی کا تحفہ دیں گے انشااللہ

چلاس۔(بیورو چیف افتخار احمد ) ایس پی دیامر سردار محمد شہریارخان (PSP) کا تھانہ تھور اور فارنر فسلیٹیشن سینٹر تھور کا دور...
28/04/2024

چلاس۔
(بیورو چیف افتخار احمد )
ایس پی دیامر سردار محمد شہریارخان (PSP) کا تھانہ تھور اور فارنر فسلیٹیشن سینٹر تھور کا دورہ۔

ایس ایچ او تھور خوشحال خان سمیت پولیس جوانوں سے ملاقات کیا۔ جوائنٹ چیک پوسٹ اور تھانہ کا تفصیلی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ علاوہ ازیں تفتیش مقدمات، مجرمان اشتہاری، مفروران اور ملزمان کی گرفتاری اور دیگر پیشہ ورانہ امور سے متعلق گفت و شنید اور ہدایات جاری کیں ۔

ایس پی دیامر نے فارنر فسلیٹیشن سینٹر تھور میں فارنر انٹری رجسٹر چیک کیا اور فارنر فسلیٹیشن سینٹر میں تعینات پولیس نمائندوں کو اس حوالے سے واضع ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

چلاس ۔(بیورچیف افتخار احمد ) 27 اپریل 2024  مسنگ چولہا(ہاوس ہولڈ) علمائے کرام دیامر قیادت میں چولہا متاثرین دیامر بھاشا ...
27/04/2024

چلاس ۔
(بیورچیف افتخار احمد )
27 اپریل 2024 مسنگ چولہا(ہاوس ہولڈ) علمائے کرام دیامر قیادت میں چولہا متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس میں واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں مسنگ چولہا متاثرین نے درخواستوں پر پیش رفت سمیت دیگر مطالبات واپڈا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے سامنے رکھے، متاثرین نے مطالبہ کیا کہ جن چولہا درخواستوں کی ویر یفیکیشن مکمل ہوچکی ہے ان کو فوری طور پر ادائیگیاں کیں جائیں، واپڈا کی جانب سے متاثرین کو بتایا گیا کہ چولہا درخواستوں کی ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے، ادائیگیوں کو مزید شفاف بنانے کے لیے سپارکو کے تعاون سے جی آئی ایس ویریفیکیشن بھی جلد مکمل کی جائے گی، فہرستوں کی تیاری مکمل کرنے کے بعد کیس کو فنانشل اپرول کے لیے لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلیمنٹ پی سی ون ری وائز کرنے اور اس کی منظوری کے لیےوفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا، اجلاس میں وفد نے دیامر کی عوام کے ساتھ کیے گئے سال 2010 اور 2015 کے معاہدوں پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا، ملاقات میں ہرپن داس آبادکاری ،متاثرین کو خصوصی کارڈ فراہمی کی تجویز، پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے ہرپن داس ماڈل کالونی میں زمین کو ہموار کرنے کے لیے لینڈ اسکیپنگ کا عمل بہت جلد شروع ہوجائیگا،اجلاس میں عمائدین کی دیامر کے لوگوں کو دیامر بھاشا ڈیم میں روزگار کی فراہمی کے مطالبے پر بتایا گیا کہ پہلے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد پراجیکٹ کے ساتھ روزگار کر رہے ہیں، آیندہ بھی دیامر کے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلیمنٹ بریگیڈیئر( ریٹائرڈ) شعیب تقی ،جنرل منیجر /پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامربھاشاڈیم ، کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم و ڈپٹی کمشنر فیاض احمد نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی حقیقی درخواست گزار سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی 15 مئی تک چولہا متاثرین پیش رفت کی جائے گی اور چولہوں کی ادائیگیوں کو کم از کم وقت میں شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس ذبیح اللہ کی خصوصی کوششوں اور کاوشوں سے یوتھ پالیسی کابینہ سے منظور ہوگئی ...
25/04/2024

معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس ذبیح اللہ کی خصوصی کوششوں اور کاوشوں سے یوتھ پالیسی کابینہ سے منظور ہوگئی ، کافی عرصے سے معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس ذبیح اللہ اسلام آباد میں مصروف عمل تھے، یوتھ کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے سرگرم،
انہوں نے کہا کہ حکومت مت گلگت بلتستان کابینہ کی جانب سے یوتھ پالیسی کی منظوری دی گئی ، انہوں نے کہا کہ یوتھ پالیسی سے کئی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں یہ خطے کے نوجوانوں کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بشمول تعلیم، روزگار، صحت کی دیکھ بھال، اور مزید برآں، یہ فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دیں گے
نوجوانوں میں تعلق اور بااختیار بنانے کے احساس کو فروغ دینے اور بالآخر گلگت بلتستان کی مجموعی ترقی اور پیشرفت میں معاون ثابت ہو سکے گا، معاون خصوصی یوتھ افیرز نے کہا کہ یوتھ پالیسی کی منظوری خوش آئندہ بات ہے، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ترجیحات کے مطابق یوتھ کو فعال اور خود مختار بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے

24/04/2024

واپڈا کی غفلت کی وجہ سے چلاس شہر کی موجودہ صورت حال

میسنگ چوله متاثرین  نے پھر سے شاہراے قراقرم کو ہر قسم کی ٹر یفک کو بلاک کر کے بن کیا
24/04/2024

میسنگ چوله متاثرین نے پھر سے شاہراے قراقرم کو ہر قسم کی ٹر یفک کو بلاک کر کے بن کیا

24/04/2024

چلاس شاہراے قراقرم کی موجوده صور ت حال

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حاجی گلبر صاحب وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون صاحب کی دعوت پہ بہت جلد استور کا دورہ کرنے و...
15/04/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حاجی گلبر صاحب وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون صاحب کی دعوت پہ بہت جلد استور کا دورہ کرنے والے ہیں
اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بہت سارے ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد رکھینگے اور عمائدین اور قبائل ڈشکن کی خصوصی دعوت پہ ڈشکن کا بھی دورہ کرینگے
سی ایم صاحب اپنے دورہ استور کے موقع پہ استور امن کمیٹی اور عمائدین کے مختلف وفود سے بھی ملاقات کرینگے
وزیر داخلہ شمس لون

14/04/2024

چلاس وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی اپنے وزرا کے ہمرا پريس کانفرنس

14/04/2024

چلاس
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کا تین روزہ دورہ دیامر کے موقعے پر صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ ثریہ زمان صاحبہ کا ڈی این این سے خصوصی گفتگو

11/04/2024

رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہوتے ہی عید کے دوسرے دن پاکستان کے مختلف شہروں سے سیا حوں نے گلگت بلتستان کا رخ کر دیا خصوصی انٹرویو سیاحوں کے ساتھ

04/04/2024
چلاس (بیورو چیف افتخار )*ضلع دیامر پولیس*  *چلاس (پ۔ر)*  ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ سردار محمد شہریار خان کے خصوصی احکام...
31/03/2024

چلاس
(بیورو چیف افتخار )
*ضلع دیامر پولیس*

*چلاس (پ۔ر)*

ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ سردار محمد شہریار خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں دیامر پولیس کا حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلۓ مختلف اوقات اور مختلف اہم مقامات پر 24 گھنٹہ ناکہ بندی/ سنیپ چکنگ جاری۔
ایس ایچ اوز ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کی خود نگرانی کررہے ہیں، ناکہ بندی پوائنٹس پر مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ جاری، جس کی مقصد کرائم کنٹرول کرنا، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کرنا ہے۔

*ترجمان دیامرپولیس

دھشتگردی کے خطرات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرکے عوام کو پریشانی ، ذھنی مریض اور خوف وہراس میں مبتلاء کرنے کے بجائےعوام ک...
31/03/2024

دھشتگردی کے خطرات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرکے عوام کو پریشانی ، ذھنی مریض اور خوف وہراس میں مبتلاء کرنے کے بجائے
عوام کو اپنے ساتھ ملا کر خطرات سے نمٹنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملکی سالمیت استحکام ،بقاء اور قیام امن کے لیے انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

اگر چہ بت ہیں جماعت کے آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الااللہ

دعا ہے اللہ تعالیٰ ھمارے علاقے کی ہر قسم اندرونی بیرونی سازشوں سے حفاظت فرمائے ہر قسم شرور و فتن سے محفوظ رکھے آمین یارب العالمین
مولانا عبدالمالک صاحب
صدر علماءیوتھ کونسل دیامر

چلاس (بیورو چیف افتخار احمد )*ضلع دیامر پولیس*  *مورخہ 27 مارچ 2024*  *ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ سردار محمد شہریار خان ...
27/03/2024

چلاس
(بیورو چیف افتخار احمد )
*ضلع دیامر پولیس*
*مورخہ 27 مارچ 2024*
*ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ سردار محمد شہریار خان (PSP)* کی زیر صدارت موجودہ حالات کے پیش نظر اھم سکیورٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جمعہ گل, ایس ڈی پی او سٹی فقیر محمد, ایس ڈی پی او داریل ثناءاللہ, ایس ڈی پی او تانگیر میر غنی اور ایس ڈی پی او گوہرآباد عندلیب خان ,ایس ایچ او سٹی عظمت شاہ, ایس ایچ او کے کے ایچ شاہ ولی, ایس ایچ او تھور خوشحال خان اور انچارج سپیشل برانچ ظفر اقبال شریک تھے۔

میٹنگ میں کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں۔
فارنر سکیورٹی اور ڈیم کی حفاظت کے مطلق احکامات دئیے ۔ رمضان اور آخری عشرے کئی مناسبت سے ایک جامع پلان مرتب کیا گیا۔
سنگین مقدمات میں ہو نے والی پیش رفت کو فردا فردا ڈسکس کیا گیا ۔
تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لا ئے جائیں اور سنگین مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے۔ اس ضمن میں کو ئی کوتاہی برداشت نہ کی جا ئے گی ۔

چلاس (بیوروچیف افتخار احمد )*ضلع دیامر پولیس* *مورخہ 26.03.2024* ایس ایچ او تھانہ گوہرآباد و عملہ پولیس کی کاروائی۔ چوری...
26/03/2024

چلاس
(بیوروچیف افتخار احمد )
*ضلع دیامر پولیس* *
مورخہ 26.03.2024*

ایس ایچ او تھانہ گوہرآباد و عملہ پولیس کی کاروائی۔

چوری کے مقدمہ علت نمبر 02/2024 بجرائم 381A/427/34 ت۔پ و مقدمہ علت نمبر 03/2024 بجرائم 380/457/427/34 ت۔پ میں زیر حراستی ملزمان مسمیان میر وسیم احمد, ڈرائیور عرفان اللہ, مظہر خان, اور نور اللہ ساکنان جگلوٹ سے بدوران تفتیش ہر دو مقدمات میں ٹرانسفارمر کوئلز وغیرہ اور ٹاور بکس برآمد کیا گیا۔

*ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ سردار محمد شہریار خان (PSP)* نے پولیس ٹیم کی اچھی کاروائی پر شاباش دی اور آئیندہ بھی ایسی کاروائیاں تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت دی

آج مورخہ 24/03/2024 کو تھانہ سٹی چلاس کے مقدمہ علت نمبر 24/24 بجرائم 341/147/506/290 ت پ میں نامزد ملزمان 1 عبد الواحد و...
24/03/2024

آج مورخہ 24/03/2024 کو تھانہ سٹی چلاس کے مقدمہ علت نمبر 24/24 بجرائم 341/147/506/290 ت پ میں نامزد ملزمان 1 عبد الواحد ولد شیر افضل 2 احسان اللہ ولد گلاب 3 ریاض الدین ولد کریم بخش ساکنان تھک حال چلاس کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے بند حوالات پولیس ہے ملزمان سے نسبت وقوعہ تفتیش جاری ہے

چلاس (بیورو چیف افتخار احمد )23 مارچ یوم پاکستان کے دن کے حولے سے بوائز ماڈل ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس می...
23/03/2024

چلاس
(بیورو چیف افتخار احمد )
23 مارچ یوم پاکستان کے دن کے حولے سے بوائز ماڈل ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر دیامر استور رينج فیصل احسان پیرزاده نے بطور مہمان خصوصی اور گلگت بلتستان سکاوٹس کے میجر رحمیل عظیم اور میجر سیف نے خصوصی شرکت کی

چلاس (بیورو چیف افتخار احمد )23 مارچ یوم پاکستان کے دن کے مناسبت سے بوائز ماڈل ہائی  سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گی...
23/03/2024

چلاس
(بیورو چیف افتخار احمد )
23 مارچ یوم پاکستان کے دن کے مناسبت سے بوائز ماڈل ہائی سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سکاوٹس کے ميجر رحمیل عظیم کی طرف سے كسير تعداد میں پاکستانی جھنڈے مختلف سائز کے بینر فلاکس تقسیم کے گے جو GB سکاوٹس کے نوجوان تقسیم کر رے ہے

صداے وقت کی شہ سرخیاں آپ  دوستوں کی  نظر
22/03/2024

صداے وقت کی شہ سرخیاں آپ دوستوں کی نظر

چلاس (بیور چیف افتخار احمد )چیف سیکٹری گلگت بلتستان ابرار احمد کی خصوصی ہدات پر سیکٹری جنگلات و جنگلی حیات کا دیامر تحصی...
17/03/2024

چلاس
(بیور چیف افتخار احمد )
چیف سیکٹری گلگت بلتستان ابرار احمد کی خصوصی ہدات پر سیکٹری جنگلات و جنگلی حیات کا دیامر تحصیل داریل کا دورہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل روکاوٹیں دورکرنے کےلیے ہرممکن اقدامات اٹھائےجائیںگے، ظفر وقار تاج

سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے کہا ہے ضلع دیامر کے ترقیاتی منصوبوں میں حائل روکاوٹیں دور کرنے اور فنڈز کی بروقت فراہمی کے حوالے سے میں اپنی سفارشات جلد چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو پیش کرونگا تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں روکاوٹیں جلد دور ہوسکے اور ترقیاتی منصوبے کی جلد تکمیل سےعوام براہ راست مستفید ہوسکیں۔

یہ بات انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہداہت پر ضلع دیامر سب ڈویژن داریل کا ایک روزہ دورے پر اسسٹنٹ کمشنر داریل منظور احمد پيام اور کے ضلعی سربراہان کے ساتھ منعقد اجلاس کے دوران کہی۔
اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر داریل نے سب ڈویژن داریل میں ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سیکریٹری ظفر وقار تاج کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامی آفیسران ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ کام کے میعار اور رفتار میں سمجھوتہ نہ ہو اور منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہوسکے.
اجلاس کے موقع پر ظفر وقار تاج نے ضلعی سربراہان محکمہ جات سے محکموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کی مسائل کی نشاندہی پر مجاز فورم میں اٹھانے کا وعدہ کیا۔

تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور اطمنان کا اظہار کیا. انہوں نے محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ زیر تعمیر کام جلد مکمل کرائیں.

گلگت (بیورو چیف سید  افتخار احمد )صوبائی وزیر قانون ،صحت سید سہیل عباس شاہ کا پی ایچ کیو ہسپتال گلگت   کا تفصیلی دورہ ۔ص...
14/03/2024

گلگت
(بیورو چیف سید افتخار احمد )
صوبائی وزیر قانون ،صحت سید سہیل عباس شاہ کا پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا تفصیلی دورہ ۔

صوبائی وزیر قانون ،صحت سید سہیل عباس نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا

وزیر صحت سید سہیل عباس شاہ نے ہسپتال انتظامیہ سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔اور زیر تعمیر ہسپتال کے منصوبے کا جائزہ لیا ۔
۔اس موقع پر ایم ایس سید سرتاج حسین رضوی ڈی ایم ایس ڈاکٹر وجاہت ،دیگر ہمراہ تھے۔۔

چلاس (بیورو چیف افتخار احمد )عوام دیامر کے لے بڑی خوشخبر کمشنر دیامر استور ريجن فیصل احسان پير زادہ کی محنت رنگ لے ای  چ...
10/03/2024

چلاس
(بیورو چیف افتخار احمد )
عوام دیامر کے لے بڑی خوشخبر
کمشنر دیامر استور ريجن فیصل احسان پير زادہ کی محنت رنگ لے ای چاروں حلقوں کے منتخب نمائندوں کی رضا مندی سے 25 ہوم سکولز کے ساتھ ساتھ ہرپن داس گرلز سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول کا درجہ دینے چلاس سٹی کے اندر ایک مزید میل ہائی سکول کا پی سی ون تیار کرکے چاروں منتخب ممبران کے اشتراک سے سکول تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ خوش آئن بات ہے۔
محکمہ ایجوکیشن کو اس پر فوری ورکنگ شروع کرنے کی ہدایت
کمشنر

چلاس (بیورو چیف افتخار احمد )گلگت بلتستان  سپیشلی ضلع دیامر کے عوام کے لے بڑی خوشخبری گلگت بلتستان کی بہادر بیٹی  ڈاکٹر ...
02/03/2024

چلاس
(بیورو چیف افتخار احمد )
گلگت بلتستان سپیشلی ضلع دیامر کے عوام کے لے بڑی خوشخبری گلگت بلتستان کی بہادر بیٹی ڈاکٹر کوثر نورین نے ایم بی بی ایس ایف سی پی ایس جرنل سرجی UK سے مكمل کر کے حالیہ ایک سال سے اپنی خدمات RHQ ہسپتال چلاس میں سرانجام دے رہی ہے ساتھ ہی میں ایوننگ ٹائم میں مرہم ہیلتھ کیئر سینٹر میں مریضوں کا معائنہ کرتی ہیں اپنے ہی اپنے ہوتے ہیں ڈاکٹر صاحبہ کا بڑا اعلان شام 3 بجے سے 6:30 تک مرہم ہیلتھ کیئر سینٹر نزد ریسٹ ہاؤس چوک بالمقابل نیٹکو بکنگ افس چلاس میں سرجری سے ریلیٹڈ تمام خواتین کا فری مائنہ کرے گی یہ سہولت صرف ایک ہفتے کے لیے میسر ہے لہذا موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مریضوں کو فری چیک اپ کرائیں

Address

Chilas
Chilas
14100

Telephone

+923554141001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Diamer News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Diamer News Network:

Videos

Share


Other Chilas media companies

Show All