شاھین نیوز

شاھین نیوز Shaheen's voice for every oppression.The shaheen's cry echoes the song of freedom.
(3)

چلاس:نادرا آفس چلاس میں خود کو داریل کے باشندے ظاہر کر کے شناختی کارڈ بنانے کی کوشش کرنے والے 2 افغان باشندوں کو پکڑ کر ...
21/12/2024

چلاس:
نادرا آفس چلاس میں خود کو داریل کے باشندے ظاہر کر کے شناختی کارڈ بنانے کی کوشش کرنے والے 2 افغان باشندوں کو پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔
حکومت سے درخواست کیجاتی ہے جو بھی اس میں ملوث ہوگا سخت سے سخت سزا ملنا چاہئے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے “آئی ایس پی آر” نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ۹ مئی فسادات میں 25 ملزمان کو 2 سے 10 سال...
21/12/2024

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے “آئی ایس پی آر” نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ۹ مئی فسادات میں 25 ملزمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت سزائیں سُنادی گئی ہیں۔یہ فیصلہ اُن لوگوں کیلئے ایک مثال ہے جو مُستقبل میں قانون ہاتھ میں لیں گے۔
آئی ایس پی آر

چلاس کےکے ایچ میں دوران ناکہ ایس ایچ او بشیر احمد کے سربراہی میں گوھرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک فرد سے 30 بور پسٹول برآ...
19/12/2024

چلاس کےکے ایچ میں دوران ناکہ ایس ایچ او بشیر احمد کے سربراہی میں گوھرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک فرد سے 30 بور پسٹول برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر39/24 جرم 13Ao کے تحت گرفتار کیا ہے ۔۔۔

18/12/2024

گلگت پولیس اب پنجاب پولیس کی طرح ہوچکی ہے۔
دہشت گردی نامنظور ۔۔۔۔یہ کالا قانون نامنظور !
جاوید بھائی کی رہایی کے لیے منفی درجہ ہرارت میں سراپا احتجاج رحیم آباد کے باشعور عوام ، ماوں اور بیٹیوں کو سرخ سلام جاوید بھائی کو ریایی کے بعد بوگس FIR کے تحت دوبارہ سے گرفتار کرنا شرمناک عمل ہے اگر یہی ریاستی جبر رہا تو یقینان گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہریں ہوں گے !

چلاس ۔ چیرمین واپڈا سے عمائدین دیامر و کمیٹی دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ مختلف ایشوز کے حوالے سے بوشی داس کے مقام پر ملاقات ...
16/12/2024

چلاس ۔
چیرمین واپڈا سے عمائدین دیامر و کمیٹی دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ مختلف ایشوز کے حوالے سے بوشی داس کے مقام پر ملاقات کررہے ہیں..

سانحہ پشاورآرمی پبلک اسکول کے معصوم شہداء کو ہم سے جدا ہوئے دس سال ہو گئے ہیں۔ لیکن آج بھی ان کا غم ہمارے دلوں پر نقش ہے...
16/12/2024

سانحہ پشاور
آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہداء کو ہم سے جدا ہوئے دس سال ہو گئے ہیں۔ لیکن آج بھی ان کا غم ہمارے دلوں پر نقش ہے۔ وہ معصو چہرے آج اپنے پیاروں کی خالی یادوں میں رہ گئے ہیں۔ ان کی باتیں، ان کی مسکراہٹیں، ان کی معصومیت، سب کچھ ظلم کی اندھیری رات نے ہم سے چھین لیا۔ دل آج بھی اس قومی المیہ پر غم سے بوجھل ہے اور آنکھیں اشکبار ہیں۔
دعا ہے کہ رب العزت ہمیں ایسے قومی سانحات سے ہمیشہ محفوظ رکھے، آمین۔۔


15/12/2024

چلاس
اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع دیامر کے زیر اہتمام اقصیٰ کی پکار طلبہ سینمار کا انعقاد کیا۔
شاندار پروگرام کی کامیابی پہ ٹیم دیامر کو مبارکباد پیش کیا۔
شاباش ضلع دیامر
منجانب: Diamer

Welfair Organization Pakistan

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈوکیٹ کی جانب سے کے این ایم کے رہنما محمد جاوید کی گرفتاری کے خلاف کل گلگت بلتستان ...
14/12/2024

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈوکیٹ کی جانب سے کے این ایم کے رہنما محمد جاوید کی گرفتاری کے خلاف کل گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔
مظاہرے گلگت، سکردو، چلاس، تانگیر، گانچھے، غذر، ہنزہ، نگر، رحیم آباد، دنیور اور دیگر درجنوں مقامات پر ہوں گے.
عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق یہ مظاہرے حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی "ناانصافیوں" کے خلاف عوامی غم و غصے کا اظہار ہیں.

Awami Action Committee Gilgit Baltistan

14/12/2024

,دیامر
*گرینڈ جرگہ گلگت بلتستان کے ڈیویژن چلاس/ دیامر کی حسین وادیوں داریل اور تانگیر میں منعقد ہوئے*

جر گے میں چیف منسٹر گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز گیلانی ، وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری اور اے ڈی ائی ایس پی ار جی بی اور علاقے کے عمائدین اور علماء نے شرکت کی

علماء کرام کا امن اور علاقے کی ترقی کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا

علماء اور علاقے کے عمائدین نے علاقے میں تعلیم ، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

فورس کمانڈر نے لوگوں خصوصاً علماء کرام پر زور دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی قائم کرنے اور قیام امن کے لیے اپنا بھر پور کردار اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ۔

فورس کمانڈ نے یقین دلایا کہ عوامی تعاون سے پاک فوج انتہا پسندانہ رجحانات کا قلع قمع کرے گی

مقامی لوگوں نے اپنے مسائل فورس کمانڈر کے سامنے بیان کیا جس پر فورس کمانڈر نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروای

جرگہ کے ممبران نے پہلی مرتبہ دریل تنگیر کا دورہ کرنے پر کمانڈر کا شکریہ ادا کیا

13/12/2024

اقصی کی پکار ..
دیامر اسٹونٹس کی للکار۔۔
دیامر اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے 14 دسمبر کو چلاس بلدیہ ہال میں " اقصیٰ کی پکار طلباء سیمنار" منعقد کیا ہے۔

عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل۔۔

Diamer

چلاسآل پارٹیز کانفرنس واپڈا سی بی ایم سکیموں کے نام پہ عوامی فنڈز کا بندر بانٹ کر رہا ہے ۔عوامی قوت سے فنڈز کے بندر بانٹ...
13/12/2024

چلاس
آل پارٹیز کانفرنس
واپڈا سی بی ایم سکیموں کے نام پہ عوامی فنڈز کا بندر بانٹ کر رہا ہے ۔عوامی قوت سے فنڈز کے بندر بانٹ ہونے نہیں دینگے ۔ واپڈا اپنا فیصلہ فورا واپس لے ۔ چلاس شہر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے صوبائی رہنماؤں اور قانون ساز اسمبلی کے امیدواروں کی مشترکہ پریس کانفرنس۔۔

*پہاڑوں کی سلطنت گلگت بلتستان*11 دسمبر کو دنیا بھر میں "پہاڑوں کا عالمی دن" (International Mountain Day) منایا جاتا ہے۔ ...
12/12/2024

*پہاڑوں کی سلطنت گلگت بلتستان*

11 دسمبر کو دنیا بھر میں "پہاڑوں کا عالمی دن" (International Mountain Day) منایا جاتا ہے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کی جانب سے 2003 میں متعارف کروایا گیا تھا تاکہ پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کے تحفظ کے لیے شعور بیدار کیا جا سکے۔

پہاڑ نہ صرف حیاتیاتی تنوع کا خزانہ ہیں بلکہ پانی، توانائی، خوراک اور موسمیاتی استحکام کے حوالے سے بھی بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ دن ان چیلنجز پر بھی توجہ دینے کا موقع ہے جن کا پہاڑوں میں رہنے والے لوگ اور ماحولیاتی نظام سامنا کرتے ہیں، جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، غربت، اور جنگلات کی کٹائی۔ وغیرہ

انتخاب
اس دن میرا انتخاب کے ٹو پہاڑ ہے، کیونکہ کے ٹو واقعی ایک منفرد اور چیلنجنگ پہاڑ ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ (8,611 میٹر) ہے اور اپنی سخت اور خطرناک چڑھائی کی وجہ سے "پہاڑوں کا قاتل" (Savage Mountain) کہلاتا ہے۔

کے ٹو کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:

انتہائی خطرناک راستے:
اس کی ڈھلوان بہت عمودی اور برف سے ڈھکی ہوتی ہے، جو چڑھائی کو مشکل بنا دیتی ہے۔

موسمی حالات:
یہاں کے موسم بہت غیر متوقع ہوتے ہیں، جو کسی بھی وقت جان لیوا ہو سکتے ہیں۔

کم کامیابی کی شرح:
کے ٹو کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی شرح ایورسٹ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

اس پہاڑ کو چن کر صرف اس کی عظمت کو اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ پہاڑوں کی سختیوں اور ان کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔

أگاہی مہم:
> "پہاڑ ہمارے سیارے کی روح ہیں، جو ہمیں پانی، تازہ ہوا، حیاتیاتی تنوع، اور خوبصورتی فراہم کرتے ہیں۔ آئیے ان کے تحفظ اور ان پر رہنے والے لوگوں کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔ پہاڑوں کی عظمت کو تسلیم کریں اور انہیں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنائیں۔شکریہ

منجانب: انعام اللہ خان

دمشقابو محمد علی الجولانی شام کے چیف آف آرمی سٹاف مقرر۔۔ وہ فوج اور پولیس دونوں کی سربراہی کریں گے۔۔
12/12/2024

دمشق
ابو محمد علی الجولانی شام کے چیف آف آرمی سٹاف مقرر۔۔
وہ فوج اور پولیس دونوں کی سربراہی کریں گے۔۔

10/12/2024

مسنگ چولھا متاثرین دیامر بھاشا ڈیم اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب شاھراہ قراقرم پر دھرنا ختم عوام سفر کرسکتے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ

09/12/2024

مسنگ چولہ متاثرین کا احتجاجی دھرنے میں عوام کفن پہن کر آئے ہے۔ آپ حضرات بھی سماعت فرمائے۔
کیا چاہتے متاثرین دیامر بہاشہ ڈیم۔۔۔۔

سابق وزیر اعلی خالد خرشید کا ترجمان علی تاج کو  بھی گرفتار کرلیا گیا۔
07/12/2024

سابق وزیر اعلی خالد خرشید کا ترجمان علی تاج کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

کوہستانمولانا کریم داد کو آخر کار حکومت نے ہری پور جیل سے رہا کردیا۔
07/12/2024

کوہستان
مولانا کریم داد کو آخر کار حکومت نے ہری پور جیل سے رہا کردیا۔

کشمیر بریکنگ نیوزآزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے بند کرنے کا اعلانجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں کشم...
07/12/2024

کشمیر بریکنگ نیوز
آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے بند کرنے کا اعلان

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس کل 11 بجے سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے

کل 11 بجے تک ہڑتال ختم کر دی گئی ہے
اس کے بعد تمام انٹری پوائنٹس بند کرنے کا اعلان ہو چکا

جو لوگ راولپنڈی اسلام آباد میں پھنسے ہوئے ہیں یا پنڈی اسلام آباد ضروری سفر سے جانا چاہتے ہیں
کل 11 بجے سے پہلے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں تب تک روڈز کلئیر ہیں

"جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی"

Azad Kashmir news

Address

Chilas

Telephone

+923455205534

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شاھین نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to شاھین نیوز:

Videos

Share