Shina TV

Shina TV Bringing the World to Your Screen
YouTube channel Shina TV
(2)

اسلام آباد سپیشل کورڈنیٹر برائے وزیراعلی گلگت بلتستان محمد شرف الدین فریاد سے میڈیا سوشل ایکٹویسٹ اکرام مشتاق کی  ملاقات...
17/01/2025

اسلام آباد
سپیشل کورڈنیٹر برائے وزیراعلی گلگت بلتستان محمد شرف الدین فریاد سے میڈیا سوشل ایکٹویسٹ اکرام مشتاق کی ملاقات ، جس میں گلگت بلتستان کے موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہ نواز بھی موجود ۔۔

17/01/2025

داریل میں زیر زمین سے سونا نکالنے کا طریقہ

داریل اسٹوڈنٹس نیٹ ورک (DSN) کی ٹیم کی معزز وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق سے اہم ملاقات۔۔آ...
16/01/2025

داریل اسٹوڈنٹس نیٹ ورک (DSN) کی ٹیم کی معزز وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق سے اہم ملاقات۔۔

آج داریل اسٹوڈنٹس نیٹ ورک (DSN) کی ٹیم نے معزز وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، جناب رحمت خالق سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں علاقے کے طلبہ کو درپیش تعلیمی چیلنجز، نوجوانوں کے لیے مواقع، اور تعلیمی میدان میں بہتری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران علاقے کی مشہور اور سماجی شخصیات، چیرمین راج عالم صاحب اور نمبردار اعلیٰ عطیع اللہ اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈنیٹر اکرام مشتاق صاحب بھی موجود تھے، جنہوں نے طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔

وزیر محترم نے نہایت توجہ اور سنجیدگی سے ہماری گزارشات کو سنا اور طلبہ کے لیے ایک شاندار وعدہ کیا کہ اگلے ADP (سالانہ ترقیاتی پروگرام) میں طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ، ہم پُرامید ہیں کہ وقت آنے پر وہ اپنا کیا گیا وعدہ پورا کریں گے اور علاقے کے طلبہ کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

آئیے! ہمارے ساتھ شامل ہوں، ہمارے مشن اور ویژن کو پھیلائیں! داریل اسٹوڈنٹس نیٹ ورک (DSN) تعلیمی ترقی، طلبہ کی فلاح و بہبود، اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہمارا مشن نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا، ان کے مسائل کو اجاگر کرنا، اور ایک مثبت تبدیلی لانا ہے، جبکہ ہمارا ویژن ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں ہر طالب علم کو سیکھنے، بڑھنے اور ترقی کرنے کے مساوی مواقع ملیں۔

آئیں! ہمارے ساتھ قدم بڑھائیں، ہمارے مشن اور ویژن کو عام کریں، اور مل کر ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

15/01/2025
15/01/2025

ہائی معصومیت۔♥️♥️♥️💓💓💓💓💓❤️

15/01/2025

چار نئے ایڈیشنل اضلاع کے حوالے سے ایک بار پھر خاموشی
😥

چار بچوں کے خوش قسمت باپ۔۔۔
15/01/2025

چار بچوں کے خوش قسمت باپ۔۔۔

شتیال ہربن سے تعلق رکھنے والی خاتون کا آج شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال  کی برانچ مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلکس گ...
15/01/2025

شتیال ہربن سے تعلق رکھنے والی خاتون کا آج شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کی برانچ مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلکس گلگت میں کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر زبیدہ منظور اور ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد 4 بچوں کو نکال لیا ۔

جو کہ چاروں بیٹے ہیں جن کو بچوں کے ڈاکٹر کی کنسلٹیشن کے بعد والدین کے حوالے کردیا ۔
چاروں بیٹے ٹھیک ٹھاک خیریت سے ہیں ۔
ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت

ٹیم Shina TV لاہور میں۔۔۔۔
14/01/2025

ٹیم Shina TV لاہور میں۔۔۔۔

14/01/2025

واگہ باڈر پر پاکستانی اور انڈین کے جزبات۔

14/01/2025

لاہور واگہ باڈر پاکستان مقابلہ انڈیا پریڈ پر پاکستانی جھنڈا دیکھنے کو نہیں ملا۔۔۔🤔

اس سال منسٹر حاجی رحمت خالق سمیت ضلع دیامر سے بڑی تعداد میں نوجوان سردیاں گزارنے کیلے اسلام آباد، روالپنڈی، لاہور، اور ک...
13/01/2025

اس سال منسٹر حاجی رحمت خالق سمیت ضلع دیامر سے بڑی تعداد میں نوجوان سردیاں گزارنے کیلے اسلام آباد، روالپنڈی، لاہور، اور کراچی کے رخ کیے ہوئے ہیں۔

12/01/2025

اسلام آباد
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان انجینئر انور اور حاجی اکبر تابان گروپ کے میڈیا کورڈنیٹر اکرام مشتاق کا خصوصی پیغام!

With Team Shina TV visiting different historical places in Lahore Pakistan Thanks sir Saif Ullah Sahil ♥️♥️♥️
12/01/2025

With Team Shina TV visiting different historical places in Lahore Pakistan
Thanks sir Saif Ullah Sahil ♥️♥️♥️

12/01/2025

اسلام آباد
16 جنوری کو واپڈا کے سامنے دھرنا دینگے۔۔۔ مبشر RBK

12/01/2025

سپیشل کورڈنیٹر برائے وزیراعلی یاسر خان تابان چینی حکومت اور گویژو ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے اس شاندار اقدام کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔۔

11/01/2025

داریل: عوامی تحریک کا احتجاج، مسائل کے حل کے لیے حکومت کو 7 دن کا الٹی میٹم دے دیا
سپریم لیڈر منظور الہی ۔

داریل عوامی تحریک داریل کی جانب سے آج صدیق اکبر چوک، گماری میں ایک پرامن مگر پُرعزم احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علاقے میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ، بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے، تھرمل جنریٹرز کی انسٹالیشن میں تاخیر، داریل سول ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے اور لیبارٹری کی عدم فعالیت جیسے مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

احتجاج کے شرکاء نے حکومت اور انتظامیہ کو سات دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اگر ان تمام مسائل کا فوری حل تلاش نہ کیا گیا اور متعلقہ ادارے علاقے میں آکر عوام کو مطمئن نہ کر سکے، تو داریل کے عوام کے کے ایچ (قراقرم ہائی وے) کی طرف مارچ کریں گے۔ اس احتجاجی مارچ کے دوران پیدا ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مظاہرین نے یوکرینی گندم کی ترسیل پر بھی سوالات اٹھائے اور مطالبہ کیا کہ عوام کو ان کے حق کے مطابق صاف گندم کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر عوامی رہنماؤں نے کہا کہ داریل کے عوام سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور حکومتی بے حسی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے سول ہسپتال داریل میں ڈیجیٹل ایکسرے اور لیبارٹری کو فوری فعال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کے اپنے علاقے میں میسر آ سکیں۔

آخر میں مظاہرین نے پرامن طور پر احتجاج ختم کیا، لیکن ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت نے مسائل کے حل میں تاخیر کی تو داریل کے عوام اپنی آواز بلند کرنے کے لیے سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کریں گے۔
1. بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
2. تھرمل جنریٹرز کی فوری تنصیب کی جائے۔
3. سول ہسپتال داریل میں ڈیجیٹل ایکسرے اور لیب کو فعال کیا جائے۔
داریل کے عوام کی جانب سے یہ احتجاج حکومتی اداروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

Address

Gilgit Baltistan
Chilas

Telephone

+923555701919

Website

https://youtube.com/@gbdarel, https://youtube.com/@gbdarel, ht

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shina TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shina TV:

Videos

Share