FRP BANNU

FRP BANNU BANNU POLICE

‎ڈی ایس پی ایف آر پی جناب سرتاج خان کا آج سنٹرل جیل اور جوڈیشل کمپلیکس بنوں کا سر پرائز وزٹ‎تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ا...
11/11/2024

‎ڈی ایس پی ایف آر پی جناب سرتاج خان کا آج سنٹرل جیل اور جوڈیشل کمپلیکس بنوں کا سر پرائز وزٹ

‎تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ایف آر پی جناب سرتاج خان نے آج سنٹرل جیل بنوں اور جوڈیشل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا.ڈی ایس پی نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نفری اور اسلحہ کو چیک کرکے نفری کو موجودہ حالات اور سیکیورٹی کے بابت ہدایات دیتے ہںوئے انہیں ہمہ وقت الرٹ رہنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔
‎اس موقع پر ڈی ایس پی ایف آر پی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر ریزرو پولیس ایک پیشہ آور ،اور دلیر فورس ہے جس نے ہمیشہ کٹھن حالات میں فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہر قسم حالات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ شرپسند عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ شرپسند عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بنوں کے عوام کا تحفظ یقینی بنا کر انہیں پرامن ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاٸیگی ۔ کیونکہ ایک پرامن معاشرہ ہی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

‎ترجمان فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں.

آج ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج نے شہید انٹر ہیڈ کانسٹیبل فرمان کے گاؤں کا دورہ کیا جسے کچھ دن قبل ایف آر پی پولیس سے ڈسٹرک...
27/10/2024

آج ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج نے شہید انٹر ہیڈ کانسٹیبل فرمان کے گاؤں کا دورہ کیا جسے کچھ دن قبل ایف آر پی پولیس سے ڈسٹرکٹ پولیس بنوں منتقل کیا گیا تھا اور دعائے مغفرت اور شہید کی ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔

ڈی ایس پی سرتاج نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فرمان کی بہادری اور قوم کے لیے لازوال قربانیوں کی تعریف کی۔

یہ دورہ ایف آر پی کے اپنے ہیروز کو عزت دینے اور غم کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر،
فرنٹیئر ریزرو پولیس بنوں رینج

‎بنوں:- شہید پولیس کانسٹیبل منصور وزیر کی نماز جنازہ اپنے گاوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، جس میں ڈی ایس پی ا...
23/10/2024

‎بنوں:- شہید پولیس کانسٹیبل منصور وزیر کی نماز جنازہ اپنے گاوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، جس میں ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج اور دیگر پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوان شریک ہوئے ۔

‎تفصیلات کے مطابق کل دہشتگردوں کی فائرنگ سے کنسٹیبل منصور وزیر شہادت کے اعظیم مرتبے پر فائز ہوئے ۔شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ آج اپنے گاؤں میں ادا کردی گئی جس میں ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران و سول حکام اور شہید کے لواحقین نے کثیر تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار منصور جیسے جوان ہمارا فخر ہیں۔ جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔ ہم ان جانبازوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

‎ترجمان؛ فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں رینج

‎آج مورخہ 16 ستمبر کو جناب اشفاق انور کی ہدایات پر ڈی ایس پی ایف آر پی نے جوڈیشل کمپلیکس لکی مروت، لکی ایف آر پی کوت، نو...
16/10/2024

‎آج مورخہ 16 ستمبر کو جناب اشفاق انور کی ہدایات پر ڈی ایس پی ایف آر پی نے جوڈیشل کمپلیکس لکی مروت، لکی ایف آر پی کوت، نورنگ ایف آر پی پولیس لائن اور کوت، جوڈیشل کمپلیکس بنوں اور پولیس لائن 2 بنوں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی ایس پی ایف آر پی نے ایف آر پی پولیس جوانوں کی تمام سنتری پوسٹوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع محرران اور انچارجان کو موجودہ حالت کے پیش نظر سیکورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیئے . کمانڈنٹ پولیس_ایف_آر_پی کا پیغام پہنچایا اور اہلکاروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ پولیس فورس ہی اس معاشرے میں آمن وآمان کی ضامن فورس ہے۔ اسلئے سب سے پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ ہمہ وقت چوکس رہیں ۔ اور اپنے اردگرد مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھیں۔

‎مزید برآں، کوت کے دوروں کے دوران، ڈی ایس پی ایف آر پی نے کوت انچارجان کو کوت میں موجود رائفلز اور گولہ بارود کی مناسب صفائی کے بارے میں ہدایات دیں۔

‎•⁠ ⁠پبلک ریلیشن آفیسر، فرنٹیئر ریزرو پولیس بنوں رینج۔"

بنوں پولیس کا سب سے تگڑہ ترین چہرہ جس سے چور ڈاکو لٹیرے راہزن نقب زن، منشیات فروشان یہ سب ڈرتے تھے ایک ایسا نام تھا اللہ...
01/09/2024

بنوں پولیس کا سب سے تگڑہ ترین چہرہ جس سے چور ڈاکو لٹیرے راہزن نقب زن، منشیات فروشان یہ سب ڈرتے تھے ایک ایسا نام تھا اللہ یار خان جسے سن کر چور ڈاکو لٹیروں نقبزنو اور منشیات فروشوں کی ہوائیں نکلتی تھی اج نا معلوم کسان نے ٹارگٹ کر کے شہید کر دیا۔ اللہ یار خان کی شہادت سےبنوں پولیس آج ایک قابل اور ایماندار پولیس افیسر سے محروم ہوگیا۔بنوں فرنٹیئر ریزرو پولیس دُکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے شانہ بشانہ کڑی ہے۔اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

لکی مروت اج مورخہ 23 اگست کو حسب ہدایت کمانڈنٹ ایف آر پی ، ایس پی ایف آر پی جناب عظمت علی خان اور ڈی ایس پی ایف آر پی جن...
23/08/2024

لکی مروت اج مورخہ 23 اگست کو حسب ہدایت کمانڈنٹ ایف آر پی ، ایس پی ایف آر پی جناب عظمت علی خان اور ڈی ایس پی ایف آر پی جناب سرتاج کا آج نامعلوم افراد کے حملے میں شہید ہونیوالے آیف آر پی کانسٹبل محمد طاہر خان کے گھر آمد، شہید کے جنازے اور تدفین میں شرکت، اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہید کے بلند درجات کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئی.*

تفصیلات کے مطابق ایس پی ایف آر پی عظمت علی خان اور ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج اج حدود تھانہ گمبیلا میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف آر پی کانسٹبل محمد طاہر خان کے آبائی گاوں آمد ، شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
ایس پی اور ڈی ایس پی ایف آر پی نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجارت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔ ان کے قاتلوں کو جلد ازجلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کرکے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے ہی دم لینگے.مزید شہید کے ورثاء کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہید کے خاندان کا بھرپور خیال رکھا جائیگا انہوں نے کہاکہ شہداء ہمارے سر کے تاج اور فخر ہےاور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن کی فضاء قائم ہے۔

ترجمان ؛ فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں

لکی مروت :- اج مورخہ 19 اگست حسب ہدایت کمانڈنٹ ایف آر پی جناب سید اشفاق انور کے ایس پی ایف آر پی عظمت علی خان کا گزشتہ ر...
19/08/2024

لکی مروت :- اج مورخہ 19 اگست حسب ہدایت کمانڈنٹ ایف آر پی جناب سید اشفاق انور کے ایس پی ایف آر پی عظمت علی خان کا گزشتہ روز فتنہ الحوارج کے دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے درمیان شہید ہونے والے ایف آر پی پولیس کنسٹیبل نثار احمد کے آبائی گاؤں میں انکے گھر فاتحہ خوانی کیلئے آمد۔ شہید کے وارثان سے ملےاور شہید کے ایصال و ثواب ،درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
ایس پی ایف آر پی جناب عظمت علی خان نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے، لواحقین کو یہ بھی بتایا گیا کہ غم کے اس لہر میں وہ اکیلے نہیں بلکہ پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ ان کے ساتھ ہیں۔ ایس پی صاحب نے شہید کے ورثاء کو مزید یقین دلایا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل برﺅے کار لائے جائیں گے اور حکومت کی طرف شہید فیملی کو دی جانے والی مراعات ہنگامی بنیادوں پر دی جائیگی۔مزید سیکیورٹی حدشات کے پیشں نظر ایس پی ایف آر پی جناب عظمت علی خان نے بنوں ایف آر پی پولیس لائن ، نورنگ لائن ، اور گنڈی چوک چوکی کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ایس پی صاحب نے آمن وامان کی مجموعی صورتحال ، پولیس کی کارکردگی اور صفائی کا جائزہ لیا ۔ اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور مزید پولیس جوانوں کو نہایت ایمانداری اور جرات مندی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے،موجودہ حالت کے پیش نظر ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمیٹس کا استعمال کرنے غیرضروری طور پر موبائل فون استعمال نہ کرنے ڈسپلن کا مظاہرہ اور ہر وقت الرٹ رہنے کیساتھ ساتھ شہریوں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش اکر انکی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کیں ۔

ترجمان: فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں

لکی مروت:- شہید پولیس کانسٹیبل نثار احمد کی نماز جنازہ اپنے گاوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، جس میں ڈی ایس پی...
19/08/2024

لکی مروت:- شہید پولیس کانسٹیبل نثار احمد کی نماز جنازہ اپنے گاوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، جس میں ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج اور دیگر پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوان شریک ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق کل دہشتگردوں نے تھانہ برگی پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس سے پولیس کنسٹیبل ثنار احمد بلٹ بمبر 7196 FRP شہادت کے اعظیم مرتبے پر فائز ہوئے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ آج اپنے گاؤں میں ادا کردی گئی جس میں ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران و سول حکام اور شہید کے لواحقین نے کثیر تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار ثنار احمد جیسے جوان ہمارا فخر ہیں۔ جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔ ہم ان جانبازوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

ترجمان؛ فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں رینج

16/08/2024
‏‎آج مورخہ 2024_08_16 حسب ہدایت کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختون حوا جناب سید اشفاق انور صاحب کے ڈی ایس پی ایف آر پی بنوں سر...
16/08/2024

‏‎آج مورخہ 2024_08_16 حسب ہدایت کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختون حوا جناب سید اشفاق انور صاحب کے ڈی ایس پی ایف آر پی بنوں سرتاج نےتھانہ کینٹ ، تھانہ صدر ، اور سنٹرل جیل بنوں میں تعینات ایف آر پی پلاٹونز اور نفری کا تفصیلی معائنہ کیاجسمیں پلاٹون کے انچارجان،و محرران صاحبان کو بغور چیک کیا ۔اس موقع محرران اور انچارجان صاحبان کو موجودہ حالت کے پیش نظر سیکورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیئے . کمانڈنٹ پولیس_ایف_آر_پی کا پیغام پہنچایا اور اہلکاروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ پولیس فورس ہی اس معاشرے میں آمن وآمان کی ضامن فورس ہے۔ اسلئے سب سے پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ ہمہ وقت چوکس رہیں ۔ اور اپنے اردگرد مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھیں مزید پلاٹون کے کمانڈران اور انچارجان کو ہدایت کی کہ تھانہ جات وچوکیات میں اپنے ماتحتوں کو ڈیوٹی اور ڈسپلن کے متعلق بریف کریں. اس موقع پر من ڈی ایس پی نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کے لئے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہینگے ۔ اور کسی کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جایئگی ،پولیس کے ساتھ وابستہ عوامی معاملات میں غفلت و کوتاہی اور بداخلاقی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

‏‎ ترجمان:- ایف آر پی بنوں رینج

آج مورخہ 14 اگست 2024 کو حسب ہدایت جناب کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختون خواہ سید اشفاق انور صاحب کے ایف آر پی لائن بنوں میں...
14/08/2024

آج مورخہ 14 اگست 2024 کو حسب ہدایت جناب کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختون خواہ سید اشفاق انور صاحب کے ایف آر پی لائن بنوں میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ایف آر پی سرتاج نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس لائن کو پاکستانی پرچموں ، سفید اور سبز غباروں سے بھر پور طریقے سے سجایا گیا تھا ۔پرچم کشائی کے بعد وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی کے لئے دعا مانگی گئی اور کہا کہ آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ ہم قانون کی پاسداری کریں گے اور وطن عزیز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

منجانب ؛ فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں

فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں کی جانب سے بنوں کے غیور عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد!آج ہم آزادی کے اس خاص دن کو اپنے وطن کی عظ...
14/08/2024

فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں کی جانب سے بنوں کے غیور عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد!

آج ہم آزادی کے اس خاص دن کو اپنے وطن کی عظمت اور ترقی کے عزم کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہ دن ہمارے لئے ایک یادگار لمحہ ہے، جو ہمیں اپنی قوم کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

آئیے، اس دن کے موقع پر ہم اپنے وطن کے روشن مستقبل کے لیے دعا کریں، اپنے قومی فرض کو مدنظر رکھتے ہوئے اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام عام کریں، اور مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

منجانب ؛ فرنٹئر ریزرو پولیس بنوں

Address

Bannu Cantonment

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92928621986

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FRP BANNU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FRP BANNU:

Share

Category

Nearby media companies


Other Media in Bannu Cantonment

Show All