Ajk Tv

Ajk Tv اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے آپ سب ٹھیک ہو ?

22/02/2022
سمیرا ساجد صدر خواتین ونگ سدھنوتی نے پیر گلی،کناس اور تیرے نہ کہیر گوراہ کا دورہ کیا۔انھوں نے پیر گلی سے تیرے نی کہیر  ک...
22/02/2022

سمیرا ساجد صدر خواتین ونگ سدھنوتی نے پیر گلی،کناس اور تیرے نہ کہیر گوراہ کا دورہ کیا۔انھوں نے پیر گلی سے تیرے نی کہیر کٹنگ والی سڑک کا بھی جائزہ لیا اور اسکا لنک جنگاہ سے منسلک کرنے پر مشاورت کی۔روڑ کی کٹائی کا عمل لنک کے بعد جنگاہ تک جاۓ گا اور ملحقہ تمام آبادی مستفید ہو گی۔عوام علاقہ نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمیرا ساجد نے ہمارے پسماندہ علاقوں کے لیے آواز بلند کی انکی کاوشوں سے محمد حسین صاحب کی قیادت میں ترقیاتی کاموں اور سکیموں کا آغاز ہو چکا ہے یونین کونسل گوراہ کے سب سے زیادہ پسماندہ علاقے جنگاہ،پیر گلی،کناس،تیرے نی کہیر،نالی،ایروٹہ اور پدری ہیں۔سمیرا ساجد نے کہا یہ علاقے انتہائی پسماندہ ہیں۔پہاڑیوں کے اوپر موجود مشکل ترین علاقے عرصہ تیس پینتیس سال سے نظر انداز ہوتے رہے۔لیکن ان علاقوں میں جہاں سڑکوں کے نکلنے کا عمل تیزی سے جاری ہے وہاں تعلیمی اور حفظان صحت کے بنیادی مراکز کی منظوری اور اپگریڈیشن بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ ان علا قوں کی پسماندگی دور ہو جائےگی۔انھوں نے اپنی سربراہی میں جہاں لوکل لوگوں کی پہلے کمیٹیاں تشکیل دی تھی اسی طرح اگلی سڑکوں کی کٹائی کے لیے کناس اور جنگاہ کے لوکل لوگوں کی کمیٹیاں تشکیل دی۔انھوں نے مزید کہا کہ جس علاقے کی سکیم یا پراجیکٹ ہو وہ اسی علاقے کے لوگ خود اپنی کمیٹی تشکیل دے کر خود کام کروائیں تاکہ آپکا پیسہ کسی منافع خور کی جیب میں جانے کے بجائے گراؤنڈ میں آپکی نگرانی میں استعمال ہو۔

ہزاروں سال سے اپنی تہزیب و اقدار کا دامن سختی سے  تھامے خانہ بدوشآج بھی اپنے قبیلے کی روایات پر مر مٹتے ہیںبکروال ایک ای...
22/02/2022

ہزاروں سال سے اپنی تہزیب و اقدار کا دامن سختی سے تھامے خانہ بدوش
آج بھی اپنے قبیلے کی روایات پر مر مٹتے ہیں
بکروال ایک ایسی قوم جس کی زندگی سفر سے شروع ہو کر سفر ہی میں ختم ہوتی ہے
ہمارے لئے تو باد بہاری کی علامت یہی خانہ بدوش ہیں
کہ ان کی آمد بہار کی آمد کا مکمل اعلان کرتی ہے😍

بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتے
ہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے

آ جیتنا ہے جیت لے میدان میں آکر
ہم اپنے قبیلے سے بغاوت نہیں کرتے

طوفان سے لڑنے کا طریقہ ہے ضروری
ہم ڈوبنے والوں کی حمایت نہیں کرتے

ہر طرف بڑے لوگوں کی اک بھیڑ ہے (نگہت)
ہم اتنے خداؤں کی عبادت نہیں کرتے
#کشمیری #کلچر

ہمارے انتہائی قابل احترام ناصر حمید صاحب کا ایک کالم کشمیر ٹائم میگزین میں شائع ہوا ہے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے نوج...
22/02/2022

ہمارے انتہائی قابل احترام ناصر حمید صاحب کا ایک کالم کشمیر ٹائم میگزین میں شائع ہوا ہے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں ہیں دعا ہیکہ اللہ پاک ہمارے بھائی کو مزید ترقی اور کامیابی عطا کریں آمین

آج ایک بہادر  SSG کمانڈو پاک وطن پر قربان 😓کیپٹن حیدر عباس شاہ نے سبی نے قریب انٹیلیجنس بیس آپریشن میں جام شہادت نوش کی۔...
22/02/2022

آج ایک بہادر SSG کمانڈو پاک وطن پر قربان 😓
کیپٹن حیدر عباس شاہ نے سبی نے قریب انٹیلیجنس بیس آپریشن میں جام شہادت نوش کی۔ کیپٹن حیدر نے زخمی حالت میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد جام شہادت نوش کیا
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

میرپور DHQ میں ایک ڈیڈ باڈی آہی ہے اس کے پاس کوی شناخت نہیں ملی اگر کوی اسے یا اس کے لواحقین کو جانتا ھو تو DHQ میرپور م...
19/02/2022

میرپور DHQ میں ایک ڈیڈ باڈی آہی ہے اس کے پاس کوی شناخت نہیں ملی اگر کوی اسے یا اس کے لواحقین کو جانتا ھو تو DHQ میرپور میں رابطہ کریں
آپ سب سے اپیل اس پکچر کو شہر کریں تاکے لواحقین کا پتہ چل سکے شکریہ

مشتری ھوشیار باش مبارکباد ھجیرہ پولیسآج ھجیرہ پولیس نے ایک انوکھے مجرم کو پکڑا ھے جو بظاھر تو مرچی کے پودے بیچ رھا تھا م...
17/02/2022

مشتری ھوشیار باش مبارکباد ھجیرہ پولیس
آج ھجیرہ پولیس نے ایک انوکھے مجرم کو پکڑا ھے جو بظاھر تو مرچی کے پودے بیچ رھا تھا مگر ھر آنے جانے والی لڑکی کے فوٹو بنا رھا تھا جو بھی پاس سے گزری اس کے موبائل کیمرے میں لازمی محفوظ ھوئی قابلِ داد ھے ساجد بخشی بھائی کی کوشش جو اتنے انوکھے اور مشکل انسان کو اپنی نظروں میں رکھا اور ثبوت سمیت گرفتاری کو یقینی بنایا۔۔۔۔۔
ضروری بات جو کرنے والی ھے ھماری بہنیں بھی کچھ زمہ داریاں خود پہ لیں ھماری بہنیں کہیں کھڑی ھیں یا چلتے ہوئے کم از کم دائیں بائیں نظر رکھا کریں خود طاقت نہیں رکھتی تو پاس موجود کسی بھی مرد کو اطلاع دیں تاکہ ایسے ناسور اور گندے لوگوں سے معاشرے کو پاک رکھا جا سکے۔۔۔۔
ان موصوف کا تعلق فاروڈ کہوٹہ سے ھے اور سینکڑوں خواتین کے فوٹو موصوف کے موبائل میں موجود ھیں اس کے پیچھے جناب کا کیا پلان ھے یہ تو پولیس ھی اگلوائے گی مگر ھماری حوس دن بدن کچھ نیا ھی ھم سے کروا رھی ھے ھر آنے والا دن مشکل سے مشکل تر ھوتا جا رہا ھے ایسے میں معاشرے کے بہترین لوگوں کو اصلاحِ معاشرہ کی طرف توجہ دینی چاہیے تاکہ ھم سب کی عزتیں محفوظ رہ سکیں۔۔۔۔۔
شکریہ ایس۔ایچ۔او ھجیرہ راجہ اصغر صاحب شکریہ ساجد بھائی
محسن صغیر خان

17/02/2022
17/02/2022

پٹرول مہنگا ہونے کے بعد

بن جونسہ کلر میں فاروق ولد لطیف  صاحب  کے گھر آگ لگ گئی ہے،لاکھوں کا نقصان،جانور بھی جل گئے
17/02/2022

بن جونسہ کلر میں فاروق ولد لطیف صاحب کے گھر آگ لگ گئی ہے،لاکھوں کا نقصان،جانور بھی جل گئے

کوٹلی ستیاں روڑ پر نیلہ سند پکنک پوائنٹ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آ یا یے جس میں مہران گاڑی CX 373ICT آسلام آباد نم...
17/02/2022

کوٹلی ستیاں روڑ پر نیلہ سند پکنک پوائنٹ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آ یا یے جس میں مہران گاڑی
CX 373
ICT
آسلام آباد نمبر کی جو کہ کوٹلی ستیاں سے راولپنڈی جاتے ہوتے نیلہ سند کے قریب گا ڑی میں اچانک آ گ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گا ڑی میں موجود شخص جل کر خاکستر ہو گیا جس کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی ۔

16/02/2022

صدائے کشمیر سوشل میڈیا گروپ
جامعہ کشمیر میں ہونے والے واقعہ کی فی الفور آزادانہ اور شفاف عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پولیس کو جامعہ میں داخل ہونے کا کس نے اختیار دیا طلباء کا احتجاج کس بنیاد پر پر تھا۔ مذاکرات کا راستہ کیوں نہیں اپنایا گیا؟؟؟؟؟؟ ایسے بے شمار سوالات ہیں۔ جامعہ کا تقدس پامال ہوا ہے یہ ایک حقیقت ہے۔ اگر موجودہ حکومت آزادانہ تحقیقات کروا کر پبلک کروانے میں ناکام رہتی ہے تو ہم اسے برملا حکومت اور وزارتِ تعلیم کی نا اہلی کہیں گے۔ طلباء اور پولیس کے تصادم پہلے بھی ہوتے رہے ہیں مگر تعلیمی اداروں کے تقدس کا پامال ہونا عوام، حکومت، انتظامیہ اور طلباء سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

راولاکوٹ اے ایس پی راولاکوٹ خاور علی کا  پولیس نفری کے ہمراہ بدوں رجسٹریشن اور نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف کاروائی ، درجن سے...
16/02/2022

راولاکوٹ
اے ایس پی راولاکوٹ خاور علی کا پولیس نفری کے ہمراہ بدوں رجسٹریشن اور نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف کاروائی ، درجن سے زائد گاڑیاں ضبط

آزادکشمیر پولیس  نے اپنے شہریوں کو ڈرائیونگ سکھانے کے لئے  پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں جدید دور کے تقاضوں سے آہنگ  پہ...
16/02/2022

آزادکشمیر پولیس نے اپنے شہریوں کو ڈرائیونگ سکھانے کے لئے پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں جدید دور کے تقاضوں سے آہنگ پہلے ڈرائیونگ سکول کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس ڈرائیونگ سکول میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سےکوالیفائیڈ عملہ موٹر وے پولیس کے منظور شدہ سلیبس کے مطابق صرف 30 ایام میں تھیوری ،ٹیکنیکس، قواعد ضوابط اور ان ڈور آؤٹ ڈور ڈرائیونگ سکھا رہاہے۔

لہذا دیر نہ کریں اور بہترین ڈرائیونگ کے لئے پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں قائم جدید ڈرائیونگ سکول میں تشریف لائیں یا داخلہ کے لئے نیچے درج نمبرز پر رابطہ کریں۔

03454114742
03088988882

15/02/2022

پی ایس ایف آزادکشمیر پولیس کی طرف سے جامعہ مظفرآباد کے نہتے طلباء پر بہترین تشدد اور دہشتگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر سے فوراً معاملے کی انویسٹیگیشن کروا کر زمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

15/02/2022

جامعہ کشمیر مظفرآباد پولیس کو بلا کر طلبہ کو بند کوٹھڑی میں ڈالنا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جامعہ کشمیر کی انتظامیہ خود حالات خراب کرتی اور الزام طلبہ پر لگاتی ہے طلبہ کو رہا کیا جائے بصورت دیگر پوری ریاست کے طلباء نمائندوں سے رابطے کر کے پوری ریاست کو سرپا احتجاج کریں گے جس طرح کا راویہ طلبہ کے ساتھ استعمال کیا گیا ویسے کوئی ریاست کسی دوسری ریاست کے ایجنٹ کے ساتھ بھی نہیں کرتی تمام طلبہ کو رہا گیا جائے بصورت دیگر ان پولیس تھانوں کو بھی گھیر لیا جائے گا۔ ہم شدید الفاظ میں طلبہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ورنہ حالات کے ذمہ دار جامعہ کی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ ہو گی

15/02/2022
15/02/2022

*کیا اس جمہوری نظام میں انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آ کر اسلامی نظام خلافت کا قیام ممکن ہے؟*⁦‼️⁩

*ایک سوال اور اس کا جواب*⁦✍️⁩👇

محمد ندیم نیریاں شریف آزاد کشمیر۔

(کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ اگر جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا مقصد دین اسلام کے نظام کو لانا ہے تو جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کو ڈائیریکٹ خلافت کا نظام قائم کرنا چاہیے نہ کہ انتخابات (ووٹوں) کا راستہ اختیار کرنا چاہیے)

*سوال کا جواب:-*👇

جی بالکل اسلام میں خلافت کا تصور ہے نہ کہ جمہوریت کا لیکن موجودہ حالات کو دیکھا جائے تو انتخابات کے علاوہ اس آمرانہ جمہوری نظام سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا جس کے ذریعے اس نظام کو ختم کر کے اسلامی نظام کو لاگو کیا جائے کیونکہ جب اقتدار کی طاقت حاصل ہوگی تو تب نظام کی تبدیلی ممکن ہے⁦‼️⁩

اس جمہوری آمرانہ نظام سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا کیونکہ اس وقت ہم مکمل طور پر جمہوریت کے شکنجے میں جکڑے جا چکے ہیں جس سے نکلنے کا واحد حل اسلامی حکومت کا قیام ہے⁦‼️⁩

جب سے یہود و نصاریٰ نے سازش کے تحت مسلمانوں کے خلافت کے نظام کو توڑ کر مسلمانوں کو جمہوریت کے شکنجے میں جکڑ دیا تب سے مسلم امت بکھر کر رہ گئی اور پوری دنیا میں مسلمانوں کو کچل دیا گیا⁦‼️⁩

شام سے لے کر کشمیر تک کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے اور ابھی تک توڑے جا رہے ہیں اور بیت المقدس بھی یہودیوں کے قبضے میں آ چکا ہے اور حجاز مقدس (سعودی عرب) کے سربراہان بھی مکمل طور پر یہود و نصاریٰ کی سازش کا شکار ہو چکے ہیں اور ہر طرح سے مسلمانوں کو کمزور کر کے مفلوج کر دیا گیا⁦‼️⁩

اب مسلمانوں کے پاس واحد راستہ اسلامی نظام خلافت کا قیام ہے جس کیلئے جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ جدوجہد کر رہی ہے⁦‼️⁩

اب ہر کشمیری اپنا کردار ادا کرے کہ 74 سالہ شرابی ، زانی ، چور ، لٹیرے ، خود غرض ، مفاد پرست اور اپنے مفاد کیلئے کشمیری عوام کو استعمال کرنے والے ، دین سے بیزار ، دین اور ملکی اقدار کو بیچنے والے جھوٹے اور منافق سیاستدانوں کی ذہنی غلامی سے نکل کر دین اسلام کے مقدس نظام کے نفاذ کیلئے جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں⁦‼️⁩

جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا واحد مقصد کشمیر اور پاکستان میں دین اسلام کے نظام کو نافذ کر کے اسلامی نظام خلافت کے قیام کی طرف قدم بڑھانا ہے⁦‼️

پہلے کشمیری عوام کہتی تھی کہ ہمیں کوئ

خورشید حسین چوکی آفیسر آزادپتن ضلع سدھنوتی نے معہ نفری منگ تھانہ کی حدود سے علی الصبح دو موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزما...
15/02/2022

خورشید حسین چوکی آفیسر آزادپتن ضلع سدھنوتی نے معہ نفری منگ تھانہ کی حدود سے علی الصبح دو موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان فضل اور عباس کو آزادپتن چیک پوسٹ پر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ دونوں موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔

جیپ کا ایکسیڈنٹ  کوٹلی تتہ پانی لاسروٹ کے حافظ رئید انتقال کر گے۔اللہ کریم کامل مغفرت فرماۓ پسماندگان کو صبر عطا فرماۓ آ...
15/02/2022

جیپ کا ایکسیڈنٹ کوٹلی تتہ پانی لاسروٹ کے حافظ رئید انتقال کر گے۔
اللہ کریم کامل مغفرت فرماۓ پسماندگان کو صبر عطا فرماۓ آمین۔

Really Appriciate  to   Haroon ( Universty  of wah )
14/02/2022

Really Appriciate to Haroon ( Universty of wah )

12/02/2022

محمد مقبول بٹ شہید
18 فروری 1938ء تا 11 فروری 1984ء

محمد مقبول بٹ شہید ریاست جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ کی تحصیل ہندواڑہ کے ایک گاوں تریہگام میں 11 فروری 1938ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم کا نام غلام قادر بٹ تھا جو محنت پیشہ آدمی تھے۔ مقبول بٹ نے ابتدائی تعلیم گاوں کے پرائمری سکول سے حاصل کی۔ سینٹ جوزف کالج باری مولا سے گریجوایشن کی۔ سکول وکالج کے زمانے میں مقبول بٹ تحریکی و سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔ اس نوجوان کی انہی سرگرمیوں کو دیکھ کر کالج کے پرنسپل مسٹر شنکس نے پیشن گوئی کی تھی کہ یہ نوجوان کوئی بڑا معرکہ سر انجام دے گا یا پھر موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔

مقبول بٹ نے جب بی۔ اے کا امتحان دیا اس وقت وادیء کشمیر شیخ عبداللہ کی گرفتاری کے سبب شدید ہنگاموں کی لپیٹ میں تھی۔ چناں چہ گرایجویشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ 1958ء میں اپنے چچا کے ساتھ جنگ بندی لائن عبور کر کے "آزاد" جموں وکشمیرمیں داخل ہو گئے۔ پاکستان آرمی نے پوچھ گچھ کے لیے آپ کو مظفرآباد قلعہ میں نظربند کر دیا۔ رہائی کے بعد مقبول بٹ پاکستان چلے گئے اور وہاں پشاور میں سکونت پذیر ہوئے۔ جہاں محبت خان نامی ایک کشمیری کی کاوش سے آپ کو پشاور یونیورسٹی میں ایم-اے میں داخلہ مل گیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ پشاور سے شائع ہونے والے ایک اخبار "انجام" کے ساتھ بھی کام کرتے رہے۔ انہوں نے ایک ہفتہ وار "خیبر ویکلی" رسالہ شروع کیا لیکن مالی حالات کی وجہ سے اسے جاری نہ رکھ سکے۔ آپ نے پشاور یونیورسٹی سے ایم-اے اردو اور ایم-اے صحافت کی ڈگریاں حاصل کیں۔ 1961ء میں ان کی شادی اپنی ایک قرابت دار خاتون راجہ بیگم سے ہوئی۔ جن سے آپ کے ہاں دو بیٹے جاوید مقبول اور شوکت مقبول پیدا ہوئے۔

مقبول بٹ شہید خورشید حسن خورشید (المعروف کے-ایچ خورشید) کے دور صدارت میں (Basic Democracy System) کے تحت ہونے والے "آزاد" جموں و کشمیر کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ 1965ء میں انہوں نے ایک سکول ٹیچر ذاکرہ بیگم سے شادی کی، جس سے ایک بیٹی لنبی مقبول پیدا ہوئیں۔
1965ء میں مقبول بٹ اور ان کے ساتھیوں نے "محاذ رائے شماری" کے نام سے ایک سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی۔
اپریل 1965ء میں سیالکوٹ پاکستان کے مقام پر محاذ رائے شماری کا پہلا کنوینشن ہوا جس میں مقبول بٹ جماعت کے (Publicity Secretary) مقرر ہوئے۔ کنونش

میرپور؛ میراں ڈمرال میں نوزائیدہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگ گیا، قاتل سفاک ماں نکلی، بچ رو رہا تھا اس لیے قتل کیا، سفاک...
12/02/2022

میرپور؛ میراں ڈمرال میں نوزائیدہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگ گیا، قاتل سفاک ماں نکلی، بچ رو رہا تھا اس لیے قتل کیا، سفاک ماں کا اعتراف

تفصیلات کے مطابق ٩ فروری کو پولیس کو اطلاع ملی کہ نبیل ولد رفیق کے گھر 26/27دن قبل بچہ پیدا ہوا تھا جس کا نام عبدالحنان ہے۔اسی روز بوقت 07:30 بجے صبح نبیل کی بیوی مسماۃ عائشہ نے اسے جگایا کہ اس کا بچہ بستر پرموجود نہیں جس پر نبیل اور اس کے گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کر دی، تھوڑی دیر بعد دیکھا تو بچہ گھر کے قریب ایک کنویں میں پڑا ہوا تھا جس کو نکالا تو بچہ فوت ہوچکا تھا۔ دورانِ تفتیش ماں نے اعتراف جرم کر لیا

Ajk Tv

His first & Last Love was Kashمir 🍁
11/02/2022

His first & Last Love was Kashمir 🍁

ٹریفک پولیس ضلع مظفرآباد نے شہر میں رواں سوزوکی پک اپ گاڑیوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کے سلسلہ  مین نصب کئے گے غیر قانون...
11/02/2022

ٹریفک پولیس ضلع مظفرآباد نے شہر میں رواں سوزوکی پک اپ گاڑیوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کے سلسلہ مین نصب کئے گے غیر قانونی پائپوں کو کاٹنے کا عمل شروع کر دیا اس کاروائی کا دائرہ کار دیگر شہروں اور اضلاع میں بھی پھیلایا جا رہا ہے۔ سوزوکی مالکان اور ڈرائیوران اپنی اپنی گاڑیوں پر نصب ایسے غیر قانونی پائیپ از خود ہٹا لیں ورنہ کاروائی ضابطہ کے لٔے تیار رہیں۔

فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر  بس  جو آزاد پتن پرانی سڑک سے جاتے ہوئے نئی سڑک پر کام کے دوران ایک بڑا پتھر گرنے سے حادثے کا شک...
11/02/2022

فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر بس جو آزاد پتن پرانی سڑک سے جاتے ہوئے نئی سڑک پر کام کے دوران ایک بڑا پتھر گرنے سے حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس میں کچھ آدمیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اللہ پاک سب کو محفوظ رکھے آمین۔
09-02-2022

گزشتہ روز گشت کے دوران  6 بھارتی کشتیاں  پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف تھے۔ پاک نیوی نے ک...
11/02/2022

گزشتہ روز گشت کے دوران 6 بھارتی کشتیاں پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف تھے۔ پاک نیوی نے کشتیاں ضبط کرکے اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کردیے

                    ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے مغرب میں بھونگ نامی ایک قصبہ آباد ہے جس کی وجہ شہرت یہاں موجو...
11/02/2022



ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے مغرب میں بھونگ نامی ایک قصبہ آباد ہے جس کی وجہ شہرت یہاں موجود وہ شاہکار ہے جسے دیکھنے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔
یہ رئیس غازی محمد کی بنائی گئی بھونگ مسجد ہے جو پچاس سال کے عرصے میں تعمیر ہوئی۔
اس مسجد کی تعمیر 1932 میں شروع ہوئی جب نواب آف بہاول پور کے دوست رئیس غازی محمد نے اپنی محل نما حویلی کے پاس ایک عالی شان مسجد بنوانے کا سوچا۔ رئیس محمد غازی، بھونگ کے رئیس، اعزازی طور پر مجسٹریٹ اور بہاولپور اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ رئیس صاحب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ بہت اللہ لوک شخص تھے جن کی اندگی کا مشن عبادت و ریاضت، سماجی کاموں اور مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر تھا۔
ایک دن وہ اپنے محل کے پاس مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے کہ اچانک ان کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ میرا گھر اتنا شاندار اور خوبصورت ہے تو پھر اللہ تو اس سے کہیں زیادہ کا حق رکھتا ہے۔ بس یہی سوچ کر آپ نے یہاں ایک عالی شان مسجد تعمیر کروانے کا ارادہ کر لیا جو اُس محل سے بھی شاندار ہو۔

#تعمیر

ماسٹر عبد الحمید کی زیر نگرانی مسجد تعمیر ہونا شروع ہوئی جس کے ایک ایک مرحلے پر رئیس صاحب نے ذاتی دلچسپی لی۔ مسجد کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیئے ایک مدرسہ اور رہائشی کمرے بھی تعمیر کیئے جانے تھے۔ روایت ہے کہ اس مسجد کا کوئی باقاعدہ نقشہ نہیں بنایا گیا بلکہ ایک خاکہ رئیس غازی محمد کے ذہن میں تھا جس کے مطابق تعمیر کا آغاز کیا گیا (یہی بات ہمیں ان کے ایک جانشین نے بھی بتائی تھی)۔ رئیس غازی محمد باہر کے ممالک سے مساجد کا جو بھی ڈیزائن پسند کر کہ لاتے اسی کے مطابق بھونگ مسجد میں تبدیلی کروا دیتے۔
سال 1950 میں جب سیم نے اس مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچانا شروع کیا تو مرکزی عمارت کو شہید کر کہ تقریباً 20 فٹ بلند ایک چبوترہ بنایا گیا اور اس پہ مسجد کی تعمیر نئے سرے سے کی گئی۔ اس طرح مسجد کے ڈیزائن میں کئی بار تبدیلی کی گئی جس کی وجہ سے پچاس سال یہ تعمیر ہوتی رہی۔

تعمیر کےلئے اٹلی، ہنگری و آسٹریا سے سنگِ سرخ، سنگِ مرمر، سنگِ خارا، سنگِ سرمئی اور سنگِ سیاہ منگوائے گئے۔
ان پتھروں کو کاٹنے اور تراشنے ، ٹائلوں پر پھول بنانے ، میناکاری و خطاطی کرنے ، صندل کی لکڑی پر باریک اور نفیس کام کرنے ، گلکاری کرنے اور سونے کے پھول بنانے والے ہزاروں کاریگر کراچی، راجستھان

Heroes Never DieLegend Maqbool Butt❤️✌️✌️سلام عقیدت اے  #شہید وطن ❤️
11/02/2022

Heroes Never Die
Legend Maqbool Butt❤️✌️✌️

سلام عقیدت اے #شہید وطن ❤️

Address

Tarkhal
Baloch
AJKTV

Telephone

+923467748844

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajk Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajk Tv:

Videos

Share

Category



You may also like