07/05/2023
جب کشمیر فائیلز فلم ریلیز کی گئی تو بھارت میں اس فلم جو 17 کروڑ سے بنی تھی اس نے 300 سے زائد کروڑ کمائے تب اس وقت " حقیقت ٹی وی " نے اس فلم کی اصل تاریخ کے ساتھ دھجیاں اڑا دی کہ کیسے یہ پراپیگنڈا فلم ہے ۔
حقیقت ٹی وی کی ویڈیو جب بھارت پہنچی تو " دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال " نے اس وقت وہ تمام باتیں جو حقیقت ٹی وی نے اپنی ویڈیو میں کہی کھڑے ہو کر دہلی پارلیمنٹ میں بول دی جسکے بعد ارنب گوسوامی ، سدھیر چوہدری سمیت بڑے اینکرز اور سارے میڈیا نے آواز اٹھانا شروع کر دی کہ اروند کیجریوال نے وہی باتیں کی جو پاکستان کے یوٹیوب چینل حقیقت ٹی وی نے کہی ہیں اور OP India سمیت کئی چینلز نے اس پر آرٹیکلز لکھے اور مودی پر پریشر ڈالا کہ اس چینل کو بھارت میں بند کیا جائے ورنہ یہ ہمارے پراپیگنڈے کی دھجیاں اڑاتا رہے گا۔
پورے بھارت میں اسکی ڈیمانڈ بڑھی اور حقیقت ٹی وی کو بھارت میں بین کیا گیا۔
آج اسکا صلہ یہ ہے کہ حقیقت ٹی وی کی آواز بند کرنے کے لئے میرا ہی بھائی اغوا کر لیا گیا