Bahawalpur Puppet Theater

Bahawalpur Puppet Theater Watch only POL HD Chanel Live News
Basic agenda news reporting and coverage every hour POL HD News a

29/11/2023

بہاولپور پپیٹ تھیٹر کی پہچان بہاولپور کا فخر ہے پپٹ شوز سالگرہ سکول شوز  اور شادی بیاہ پر میوزک پروگرام  اور مووی کمپوزن...
27/08/2023

بہاولپور پپیٹ تھیٹر کی پہچان بہاولپور کا فخر ہے پپٹ شوز سالگرہ سکول شوز اور شادی بیاہ پر میوزک پروگرام اور مووی کمپوزنگ ایڈیٹنگ کا بہترین نام بہاولپور پپیٹ تھیٹر
بکنگ منیجر مرشد بابا
03094289989

16/08/2023

نوجوان اور انتہائی ملنسار پولیس افسر محمد عون رضا PRO ٹو DPO جھنگ

16/08/2023
16/08/2023
بہاول پور پپٹ شو کی فخریہ پیشکش اپنے علاقے میں محلےمیں شادی بیاہ سالگِرہ کی تقریب اور سکولز میں پبلک ایونٹ میں پپٹ شو ہا...
12/08/2023

بہاول پور پپٹ شو کی فخریہ پیشکش اپنے علاقے میں محلےمیں شادی بیاہ سالگِرہ کی تقریب اور سکولز میں پبلک ایونٹ میں پپٹ شو ہاف قیمت میں کرائیں

اس ہاتھ کو ایک ہزار روپے پر 450 روپے ٹیکس دینے ہوں گے تاکہ جاگیردار، سرمایہ دار، بیوروکریٹ، ججز،اور اشرافیہ کی عیاشی میں...
12/04/2023

اس ہاتھ کو ایک ہزار روپے پر 450 روپے ٹیکس دینے ہوں گے تاکہ جاگیردار، سرمایہ دار، بیوروکریٹ، ججز،اور اشرافیہ کی عیاشی میں خلل نا پڑے 💔تھو ہے اس حرصی حکومت پر

11/04/2023

تھل ایکسپریس || Rail Eyeshot

دریا سندھ اور جہلم کے درمیان سندھ ساگر دوآب میں پاکستان کا تیسرا مشہور صحرا تھل واقع ہے جو ضلع بھکر، خوشاب، میانوالی، لیہ، مظفر گڑھ کے اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔ اس صحرا کے نام پر تھل ایکسپریس کا نام رکھا گیا ہے جو ملتان سے راولپنڈی براستہ مظفرگڑھ، لیہ، بھکر، میانوالی، اٹک جاتی ہے۔
محکمہ ریلوے کی طرف سے گاڑی کا نمبر ۱۲۹ اپ اور ۱۳۰ ڈاؤن ہے۔
۱۲۹ اپ ملتان سے صبح سات بج کر بیس منٹ پر روانہ ہو کر رات دس بجے راولپنڈی پہنچتی ہے جبکہ ۱۳۰ ڈاؤن صبح سات بجے راولپنڈی سے روانہ ہوکر رات پونے دس بجے ملتان کینٹ پہنچتی ہے۔
📍Bhakkar Railway Station, Punjab

©️ Lashari 📸


Pakistan Railways Rawalpindi Division Voice of Bhakkar Bhakkar railway station Punjab College Bhakkar Bhakkar News Mart

10/04/2023

*ہمارا عام آدمی!*
🇵🇰
کوئی مانے یا نہ مانے‘ اس ملک میں سب سے بڑا جھوٹا‘ سب سے بڑا چور‘ عام آدمی ہے! یہ جو عام آدمی ہے‘ جمع جس کی عوام ہے اور واحد جس کی عام آدمی ہے‘ یہ عام آدمی انتہائی بے شرم‘ بے حیا‘ ڈھیٹ اور بد دیانت ہے!
یہ عام آدمی بظاہر سیاست میں ہے نہ اسٹیبلشمنٹ میں! یہ نہ بیورو کریٹ ہے‘ نہ جرنیل! مگر یہ سب سے بڑا فرعون ہے! یہ اپنے جیسے دوسرے عام لوگوں کا سب سے بڑا دشمن ہے!

یہ پھل بیچتا ہے تو جان بوجھ کر گندے پھل تھیلے میں ڈالتا ہے۔ یہ بڑی گاڑی میں ہو تو چھوٹی، اور چھوٹی میں ہو تو سائیکل والے پر فوقیت رکھتا ہے یہاں تک کہ یہ سلسلہ پیدل چلنے والے پر ختم ہوتا ھے۔
یہ ویگن اور بس چلاتا ہے تو ہلاکت کا پیامی بن کر چلاتا ہے‘ لوگ دور بھاگتے ہیں! یہ ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر چلاتا ہے تو موت کا فرشتہ بن جاتا ہے۔
یہ سرکاری دفتر میں کلرک بن کر بیٹھتا ہے تو سانپ کی طرح پھنکارتا ہے اور بچھو کی طرح ڈستا ہے۔ یہ دفتر سے نماز کے لیے جاتا ہے تو واپس نہیں آتا۔ سائل انتظار کر کر کے نامراد ہو کر واپس چلے جاتے ہیں۔ یہ نماز کا وقفہ کب ختم ہو گا؟ کچھ معلوم نہیں!

یہ عام آدمی جب تجارت کرتا ہے تو "ختم القرآن" کروا کہ شروع کر دیتا ھے لکن حکومت کے پاس رجسٹر کروانا گناہ سمجھتا ہے، دکاندار بنے تو گاہکوں کو اپنا غلام اور خود کو مہان سمجھتا ہے۔ صبح جوتے خرید کر شام کو واپس کرنے جائیے، نہیں لے گا۔ واپس کرنا تو دور کی بات ہے‘ تبدیل تک نہیں کرے گا! اس کا گاہک بھی عام آدمی ہے۔ وہ دکاندار سے بھی زیادہ فریبی ہے۔ چیز اچھی خاصی استعمال کرکے واپس یا تبدیل کرنے آئے گا۔

ہر شخص جانتا ہے کہ امریکہ وغیرہ میں یہ عام آدمی‘ جو ہم نے یہاں سے بر آمد کیا ہے‘6 دھوکا دیتا ہے۔ مہمان آئیں تو وال مارٹ (سپر سٹور) سے نئے گدے خرید لاتا ہے۔ مہمان چلے جائیں تو واپس کر آتا ہے۔ بے شرمی دیکھو کہ ہنس کر دوسرے ہم وطنوں کو بھی فخر سے بتاتا ھے۔
یہ عام آدمی انگلستان میں‘ گھر سے باہر نکلے تو وِیل چیئر پر ہوتا ہے۔ گھر کے اندر ہو تو چھلانگیں لگاتا ہے۔

یہ عام آدمی گھر کا کوڑا گلی میں پھینکتا ہے اور اگر کوڑادان تک پہنچ جائے تو دو فٹ دور۔ یہ دو کروڑ مکان کی تعمیر پر لگا دیتا ہے مگر پانچ ہزار کی بجری‘ گھر کے سامنے ٹوٹی ہوئی سڑک پر نہیں ڈلوا سکتا۔ یہ عام آدمی گھر بناتا ہے تو گلی کا کچھ حصہ گھر میں شامل کر لیتا ہے۔ دکان ڈالتا ہے تو فٹ پاتھ کی زمین نگل لیتا ہے، جب دوکان سجاتا ھے تو سامان آدھی سڑک تک لے جاتا ہے۔ اگر کوئی دوکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرے تو سمجھئے قیامت آ گئی۔
یہ عام آدمی ناجائز تجاوزات کی شکل میں جو فائدہ اٹھا رہا ہے اس کا حساب لگائیے تو شریفوں اور زرداریوں کی مبینہ چوری سے ہزار گنا بڑی چوری ثابت ہو گی!

یہ عام آدمی گیس کے محکمے میں ملازم لگتا ہے تو رشوت لے کر ناجائز‘ چوری چھپے گیس کنکشن دیتا ہے۔ بجلی کے محکمے میں جائے تو گھر بیٹھ کر میٹر ریڈنگ کرتا ہے۔ ٹیلی فون آپریٹر لگے تو فون ہی نہیں اٹھاتا۔ آزما لیجیے۔ آپ کے گردے فیل ہو جائیں گے مگر آپریٹر آپ کی کال نہیں اٹھائے گا۔

یہ عام آدمی ہی ہے جس نے سیاست دانوں کی عادتیں بگاڑی ہیں۔ یہ خوشی سے ان کے بچوں اور ان کے خاندانوں کی غلامی کرتا ہے۔ جو فائدہ پہنچاے (چاہیے جس پارٹی کا ہو) یہ ساری زندگی ان کے جلسوں میں دریاں بچھاتا ہے۔ نعرے لگاتا ہے۔ ان کی گاڑیوں کے ساتھ کتے کیطرح دوڑتا ہے۔ ان کی حمایت میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے جھگڑتا ہے یہاں تک کہ تعلقات توڑ دیتا ہے مگر اپنی اور اپنے کنبے کی حالتِ زار پر رحم کرتا ہے نہ حکومت نہ سیاست دانوں سے اپنے حقوق مانگتا ہے۔ آپ علی بلال عرف ظلِ شاہ کے عمر رسیدہ‘ بے بس ماں باپ کی حالت پر غور کیجیے ان پر کیا گزرتی ھو گی۔

اس خاتون کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جو مریم نواز کے ساتھ شاید تصویر کھنچوانا چاہتی تھی اور جس کے بارے میں مریم نواز نے کہا تھا کہ اسے پرے کرو۔ اس کی وڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
یہ عام آدمی حمزہ، شہباز‘ بلاول، مریم، مونس الٰہی میں فرق کیے بغیر انکے جلسوں میں دریاں بھی بچھائے گا اور جھنڈیاں بھی لگائے گا۔

غربت نسل در نسل اس کے خاندان میں راج کرے گی مگر یہ فخر سے کہتا رہے گا کہ ہم اتنی نسلوں سے پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ یا تحریک انصاف کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہی عام آدمی ہے جو سیاست دانوں کے کبیرہ گناہوں کا جواز تراشتا ہے اور ان کی غلطیوں پر غضبناک ہونے کے بجائے ان کا دفاع کرتا ہے۔

یہ عام آدمی اپنے جیسے یا اپنے سے کمتر عام آدمیوں کو اذیت پہنچاتا ہے۔ بیٹے کی شادی کرے تو لڑکی والوں سے جہیز بھی مانگتا ہے اور بیٹے کو الگ رہنے پر مرتا ہے۔ لیکن بیٹی کی شادی کرے تو اسے خاص ترغیب دیتا ہے کہ نندوں اور ساس کو چلتا کرے، ان کے اختیارات چھینے اور ہو سکے تو الگ کرے۔

مسجد میں نماز پڑھنا شروع کرتا ہے تو مولوی صاحب کو اپنا ملازم سمجھتا ہے۔ تجارت کرتا ہے تو کم تولتا ہے۔ ملازم رکھے تو اس کے کھانے پینے اور لباس کا خیال نہیں رکھتا۔
کسی کے گھرمیں ملازم ہو تو مالک کے ساتھ مخلص نہیں۔
پیروں‘ فقیروں کے پیچھے بھاگ کر خوار ہوتا ہے مگر گھر میں بیٹھے ماں باپ کی خدمت نہیں کرتا۔

یہ ہے وہ عام آدمی جو چاہتا ہے کہ عمران خان‘ نواز شریف‘ زرداری اور چودھری‘ سب کے سب راتوں رات عمر بن عبد العزیزؒ بن جائیں۔ رات دن ان پر تنقید کرتا ہے۔ اسے پورا یقین ہے کہ اس ملک میں اگر کوئی راہِ راست پر ہے تو صرف وہی ہے اور باقی سب کو اصلاح کی ضرورت ہے۔ اسے یہ بھی یقین ہے کہ سیاست پر‘ مذہب پر‘ ملکی نظام پر‘ امریکہ پر اس کا کہا حرفِ آخر ہے۔ وہی بلند ترین اتھارٹی ہے۔ وہ بہت خلوص سے کہتا اور سمجھتا ہے کہ اگر ملک کو اس کی تجاویز کے مطابق چلایا جائے تو دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگیں گی!

جس دن یہ عام آدمی‘ آدمی سے انسان بن گیا تو اہلِ سیاست سے لے کر مقتدر تک‘ سب ٹھیک ہو جائیں گے۔ لیکن افسوس اسکے انسان بننے کی امید نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر *کہیں آپکو یہ عام عادمی نظر آئے (جسکا قوی امکان ھے) تو اسے کہئے گا کہ آپکو یہ تحریر پڑھ کر سنائے!*

ایک دانشور پاکستانی کی ادنٰی کاوش!

10/04/2023

السلام علیکم! صبح بخیر
راستہ ایپ پر پنجاب پولیس کی 21 سہولیات۔ یہ ایپ اس لنک play.google.com/store/apps/det…‎ کے ذریعے اپنے موبائل میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
‎ ‎ ‎

10/04/2023

نمازیں بخشوانے گئےروزے بھی گلے پڑ گئے

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی 1990 سے 2001 کی توشہ خانہ کی تفصیلات کاریکارڈ پبلک کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے خلاف اپیل

آپ یہ چھوڑیں عدالت کو1947 سے 2001 کا تک کا توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ پیش کریں لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کا حکم😜
عبدالکریم طاہر سٹی رپورٹر روزنامہ خبریں بہاولپور

Address

192B Modal Town B
Bahawalpur
63100

Telephone

+923006852910

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawalpur Puppet Theater posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bahawalpur Puppet Theater:

Videos

Share


Other Bahawalpur media companies

Show All