Amroz News

Amroz News Everybody who visit, like, and join my page and than who get reliable knowledge, information ... Provide quality of knowledge , Information and Reliable News
(1)

پاکستان کا سی پیک کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہپاکستان نے چین کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شا...
21/06/2024

پاکستان کا سی پیک کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ

پاکستان نے چین کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

روسی صدر نےگزشتہ سال اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور شمولیت کی دعوت دی تھی۔

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اس منصوبے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کا سی پیک کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ
پاکستان نے منصوبے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات جاری ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ کو ایران اور آذربائیجان کے راستے روس پہنچایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کوآئی ٹی سی میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے، روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کو روسی جامعات میں تعلیم کے مواقع کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی پائیداری پر بھی بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سی پیک کی طرح روس کا انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، منصوبے سے پاکستان کے ایران، آذربائیجان سمیت خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد اسلام آباد: صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عا...
21/06/2024

گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد

اسلام آباد: صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیا گیا جب کہ تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادیے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ 5 رہائشی صارفین کے بجلی کے بلوں میں ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200-1000 روپے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں اور اسی طرح کمرشل کے لیے 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 355 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی، ماہانہ 301-400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی 2024 سے 200 روپے ماہانہ کے مقررہ چارجز ادا کریں گے اور 401-500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے، 501-600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

رہائشی صارفین جو 601-700 استعمال کرتے ہیں وہ ماہانہ 800 روپے ادا کریں گے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

ٹی او یو (ٹائم آف یوز) میٹر استعمال کرنے والے رہائشی صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے تاہم 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین اب موجودہ 500 روپے سے 2000 روپے ادا کریں گے جس میں 300 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین جو بی ون کیٹیگری میں آتے ہیں وہ 1000 روپے ادا کریں گے تاہم بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے فکسڈ چارجز میں 300 فیصد اضافہ دیکھیں گے کیونکہ وہ اب 500 روپے ماہانہ مقررہ چارجز کے بجائے 2000 روپے ادا کریں گے۔

5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 460 روپے ماہانہ سے 335 فیصد اضافے کے ساتھ 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔ تمام بوجھ استعمال کرنے والے بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز میں 355 اضافے کا تجربہ کریں گے کیونکہ اب وہ موجودہ 440 روپے سے 2000 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

اس وقت بجلی کے یونٹ کی کل لاگت 72 فیصد فکسڈ چارجز اور 28 فیصد متغیر چارجز پر مشتمل ہے۔ اب بھی، ریونیو کی جانب ، فکسڈ چارجز صرف 2 فیصد ہیں اور متغیر چارجز 98 فیصد ہیں۔ حکام نے کہا کہ متعلقہ حکام نے بجلی کے ٹیرف میں لاگت اور محصول کے ڈھانچے کے درمیان غلط مماثلت پائی ہے۔

شادی کی تقریب میں دُلہن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسیمصر میں شادی کے دن سفید عروسی لباس پہنی دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انت...
21/06/2024

شادی کی تقریب میں دُلہن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی

مصر میں شادی کے دن سفید عروسی لباس پہنی دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصرکی جنوبی گورنری المنیا میں واقع بنی مزار سینٹر میں پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چرچ میں 20 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب چل رہی تھی جس دوران دلہن کو شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم شادی کی تقریب کی وجہ سے اہل خانہ اسپتال لے جانے سے قاصر رہے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دلہن کی تکلیف زیادہ بڑھ گئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال میں ہی انتقال کرگئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا انتقال شدید ہارٹ اٹیک پڑنے سے ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دلہن کی موت قتل کے بجائے حادثاتی تھی تاہم دلہن کے انتقال کے بعد شادی کی خوشی دونوں گھرانوں کیلئے صدمے میں تبدیل ہوگئی۔

دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی، 58 پاکستانی بھی شاملسعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد ...
21/06/2024

دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی، 58 پاکستانی بھی شامل

سعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے زائد ہو گئی جس میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات گرمی کی شدت یا گرمی سے ہوئی پیچیدگیوں کے باعث ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 658 افراد کا تعلق مصر سے اور 68 کا تعلق بھارت سے ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور کردستان ریجن کے شہریوں کی اموات کی بھی تصدیق ہوئی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج انتقال کر جانے والے بیشتر افراد حج ویزے پر نہیں بلکہ سیاحتی یا وزٹ ویزا پر تھے۔

تیونس اور اردن کی وزارت خارجہ کے حکام نے بھی بیشتر جاں بحق شہریوں کے حج ویزے پر نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے دوران حج 35 شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے حجاجِ کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔

حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی: ترجمان اسرائیلی فوججو بھی یہ سمجھتا ہے ہم حماس کو ختم کر دیں گے ...
21/06/2024

حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی: ترجمان اسرائیلی فوج

جو بھی یہ سمجھتا ہے ہم حماس کو ختم کر دیں گے وہ غلطی پر ہے، حماس کو شکست دینے کا بیان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے: ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری.
اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ایک نظریے کا نام ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی۔

انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان اسرائیلی فوج ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا کہنا تھا جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ہم حماس کو ختم کر دیں گے وہ غلطی پر ہے، حماس ایک تنظیم اور نظریے کا نام ہے جو فلسطینی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ مسلم بھائی چارہ ہے جو خطے میں سالہا سال سے موجود ہے جس نے حماس اور عوام کے درمیان ایک رشتہ قائم کر رکھا ہے لیکن یہ ضرور کیا جا سکتا ہے کہ حماس کا کوئی متبادل لایا جائے اور عوام کو یہ احساس دلایا جائے کہ کوئی دوسری جماعت بھی ہے۔

ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا یہ بھی کہنا تھا میں کوئی متبادل نہیں پیش کر سکتا یہ حکومت کا کام ہے، فوج کا کام تو صرف احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے لیکن حماس کو ختم کرنے کا بیان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے جیسا ہے، اگر ہم نے غزہ میں کوئی متبادل نہ لایا تو حماس برقرار رہے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو اسرائیلی فوج اور حکومت کے درمیان تنازع کے طور پر لیا جا رہا ہے جس کی ایک مثال چند روز قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی جنگی کابینہ کی تحلیل بھی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو غلط طریقے سے لیا جا رہا ہے اور انہوں نے واضح طور پر حماس کے خاتمے کو اسرائیلی فوج کا نظریہ قرار دیا ہے، ہم جنگ کے مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتین یاہو بارہا کہہ چکے ہیں کہ حماس کو ختم کیے بغیر جنگ کا خاتمہ ناممکن ہے لیکن 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں صیہونی فورسز 40 ہزار کے قریب فلسطینیوں کو شہید کرنے کے باوجود مزاحمتی تنظیم حماس کو ختم کرنے میں ناکام ہے اور اب بھی اسرائیلی فورسز کو غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

شامی سے شادی کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل آگیابھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹ...
21/06/2024

شامی سے شادی کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل آگیا

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں حال ہی میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر کسی نے ثانیہ کے ہمراہ شامی کی ایڈٹ شدہ تصاویر لگائیں، ان فوٹو شاپ ہوئی تصویروں میں شامی کو دلہا کے روپ میں دکھایا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شامی اور ثانیہ اگست میں شادی کرنے والے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا جب کہ اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، جوڑے کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائدلاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں...
21/06/2024

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں مظاہروں اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جس کا اطلاق 7 روز کے لیے ہوگا۔

21/06/2024

فلسطینی بچی کا حوصلہ اور ہمت مغربی دنیا کے ظلم و مشرقی دنیا کی بےحسی کے خلاف منہ چڑاتا ہوا۔۔۔۔۔۔phalestine #

21/06/2024

20/06/2024

بلاول بھٹو نے حکومت کو بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروادیاسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردا...
20/06/2024

بلاول بھٹو نے حکومت کو بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لےرہی اور سندھ کےمختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور خورشید شاہ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع تھی جو تاخیر کا شکار ہوئی۔

20/06/2024

ایسی قربانیاں، خیرات، صدقات، تمہارے منہ پے مار دی جائے گی آخرت میں 💔savehuman #

مشہورسرائیکی شاعر : شاکرشجاعبادی
20/06/2024

مشہورسرائیکی شاعر : شاکرشجاعبادی

20/06/2024

ہنزہ میں فلسفہ قربانی ایسے کیا جاتا ہےتحریر: محمد اظہر شیخگاؤں کے تمام لوگ جو جانور قربان کرنے کا عہد کرتے ہیں مرکزی مقا...
20/06/2024

ہنزہ میں فلسفہ قربانی ایسے کیا جاتا ہے
تحریر: محمد اظہر شیخ
گاؤں کے تمام لوگ جو جانور قربان کرنے کا عہد کرتے ہیں مرکزی مقام پر لاتے ہیں اور مشترکہ قربانی کا انعقاد کیا جاتا ہے اس کے بعد گوشت گاؤں کے تمام رہائشیوں میں برابر تقسیم کیا جاتا ہے قطع نظر اس بات سے کہ جانور کس کے ہیں اور کس کے نہیں۔

دوسرے لفظوں میں، اگر آپ جانور کے مالک ہیں تو، آپ کو اس کے مقابلے میں ملنے کی اتنی ہی مقدار ملے گی جو کسی کا مالک نہیں تھا۔ سب سے زیادہ متاثر کن بات یہ ہے کہ اکثر لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ قربانی کے لئے جانور کس نے پیش کیا ہے۔

گھر میں مختصر رسم کے بعد مالک چپ چاپ جانور کو جس جگہ مشترکہ قربانی ہو رہی ہے وہاں لے جا کر رضاکاروں کے حوالے کر دیتا ہے کرائے کے قصائی نہیں سارے کام گاؤں کے نوجوان کرتے ہیں گوشت کی صفائی میں عورتیں حصہ لیتی ہیں جبکہ مرد دوسرے کام کرتے ہیں

مٹی_کےبرتن کا استعمال تحریر: محمد اظہر شیخمٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر ک...
20/06/2024

مٹی_کےبرتن کا استعمال

تحریر: محمد اظہر شیخ

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،

3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ

5- پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اس کے بعد پھر پنچاب اور وادئ ھزارہ کا پانی ہے ،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،
اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے ..

اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں مزید حملے، 5 بچے شہیدغزہ میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں نے اسرائیلی بمباری سے تباہ مساجد ...
20/06/2024

اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں مزید حملے، 5 بچے شہید

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں نے اسرائیلی بمباری سے تباہ مساجد اور عمارتوں کے ملبے پر نماز عید ادا کی جب کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 5 بچے شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ نہ تھما جب کہ مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی پر بھی پابندیاں برقرار ہیں اور فلسطینی جوانوں کا داخلہ روک دیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے نمازیوں پر حملہ بھی کیا، اسرائیلی مظالم فلسطینیوں کے حوصلے نہ توڑ سکے۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کا شکار بے گھر بچیوں نے عید پر گیت گائے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مزید حملے کیے جس میں مزید 5 بچے شہید ہوگئے۔

اس بار عید ایسے وقت آئی جب بہت سے مسلمان شدید اذیت میں ہیں: انٹونی بلنکنواشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ...
20/06/2024

اس بار عید ایسے وقت آئی جب بہت سے مسلمان شدید اذیت میں ہیں: انٹونی بلنکن

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہےکہ اس بار عید ایسے وقت آئی ہے جب بہت سے مسلمان شدیداذیت میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے عیدالاضحیٰ پر مبارکباد دیتے ہوئے پُرتشدد تنازعات کے باعث اپنے پیاروں کے ساتھ عیدالاضحیٰ نہ منانے والے تمام مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہاکہ اس بارعید ایسے وقت آئی ہےجب بہت سے مسلمان شدیداذیت میں ہیں، ہم جبر، تنازعات، اسلامو فوبیا اور نفرت پر مبنی تشدد کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ غزہ میں مصائب اور کینیڈا میں بڑھتا اسلاموفوبیا عید کے جشن پربھاری ہے۔

دنیاغزہ جنگ جاری رکھنے پر اختلافات، نیتن یاہو نے جنگی کابینہ تحلیل کر دیاسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اختلاف...
20/06/2024

دنیاغزہ جنگ جاری رکھنے پر اختلافات، نیتن یاہو نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اختلافات بڑھنے پر 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کردی۔

گزشتہ دنوں مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر اختلافات کے بعد جنگی کابینہ میں شامل 2 وزرا مستعفی ہوگئے تھے۔

وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد نیتن یاہو پر انتہاپسند جماعتوں کی جانب سے جنگی کابینہ میں نئے ارکان کو شامل کرنے کا دباؤ تھا۔

تاہم آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ بینی گینٹز کے مستعفی ہونے کے بعد جنگی کابینہ کی ضرورت نہیں رہی۔

خیال رہے کہ بینی گینٹز اسرائیلی اپوزیشن رہنما ہیں تاہم 7 اکتوبر کے بعد بنائی جانے والی 6 رکنی جنگی کابینہ کا حصہ تھے۔

استعفے کے بعد مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں بینی گینٹز نے کہا تھا کہ نیتن یاہو جنگ میں ہمیں حقیقی کامیابی کی جانب بڑھنے سے روک رہے ہیں، اسی لیے ہم نے ایمرجنسی کابینہ چھوڑ دی۔

دوسری جانب سابق اسرائیلی سفارتکار الون نے کہا کہ نیتن یاہو کے جنگی کابینہ کے خاتمے کے فیصلے کے بعد غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے بڑھنے کا امکان ہے۔

اسرائیلی افواج نے غزہ میں امداد کے منتظر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیاغزہ پٹی میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی ...
20/06/2024

اسرائیلی افواج نے غزہ میں امداد کے منتظر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا

غزہ پٹی میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید سول گارڈز سمیت 8 فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کیلئے استعمال ہونے والے راستے پر یہ حملہ غزہ پٹی میں انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے امدادی سامان کی ترسیل والے روٹ پر روزانہ 11 گھنٹے آپریشن نہ کرنے کے اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے لوگوں کو عید بھی منانے نہیں دی، غزہ میں مسلسل بمباری جاری، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ جنگ جاری رکھنے پر اختلافات، نیتن یاہو نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں غزہ کے کچھ خاندانوں کی چار نسلوں کو ختم کر ڈالا ہے۔

دوسری جانب رفح میں القسام بریگیڈ کے جوابی حملے کے دوران دو روز میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ لبنان سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سے تنازعہ وسیع ہونے کا اشارہ دے دیا۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

غزہ جنگ جاری رکھنے پر اسرائیلی جنگی کابینہ میں اختلافات اور دو وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی ہے۔

لبنان پر حملہ ہوا تو ہمارے جواب کی کوئی حد نہیں ہوگی: حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کردیاحزب اللہ نے اسرائیل کو لبنان پر...
20/06/2024

لبنان پر حملہ ہوا تو ہمارے جواب کی کوئی حد نہیں ہوگی: حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا

حزب اللہ نے اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے خبردار کردیا۔

لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس لمحے کے بہت قریب ہیں جب ہم حزب اللہ اور لبنان کے بارے میں کھیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھرپور جنگ کے نتیجے میں حزب اللہ تباہ ہوجائے گی اور لبنان کو سخت چوٹ لگے گی۔

اس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو حزب اللہ ایسی کھلی جنگ سے جواب دے گی جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔

حسن نصر اللہ نے یورپی ملک قبرص کو بھی خبردار کیا کہ اسرائیل کے لیے اڈے کھولے تو وہ بھی حزب اللہ کا نشانہ ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنایا جس میں 9 فلسطینی شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ نصیرت میں بھی ایک گھر پر بمباری کی جس سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر یمن کے انصاراللہ نے یونانی کارگو جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کردی، 12جون کو نشانہ بنایا جانے والا جہاز سمندر میں غرق ہوگیا۔

بائیڈن کا امریکیوں سے شادیاں کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلانامریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں ...
20/06/2024

بائیڈن کا امریکیوں سے شادیاں کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس بات پر یقین کرنا بہت مشکل ہے لیکن میں ببانگ دُہل یہ باتیں کہہ رہا ہوں کہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ میری دلچسپی اسے حل کرنے میں ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کے مطابق بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ حاصل کرنے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہو چکے ہوں۔

حکام کے مطابق امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن بائیڈن کے اس نئے پروگرام کیلئے اہل ہوں گے جبکہ نئے پروگرام کے تحت 50 ہزار کے قریب 21 سال سے کم عمر کے امریکی شہریت کے حامل بچوں کے والدین بھی امریکی شہریت کیلئے اہل ہوں گے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ’ڈیپورٹیشن پالیسی‘ کے برعکس غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت کی پیشکش صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل کی گئی ہے۔

حج کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک جا پہنچیمکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاج...
20/06/2024

حج کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک جا پہنچی

مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 922 تک جا پہنچی ہے۔

عرب سفارتکار کا کہنا ہے کہ جاں بحق مصری حاجیوں کی تعداد ہی کم سے کم 600 تک ہے۔

فرانسیسی خبرایجنسی کے مطابق جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان ملکوں کے حاجیوں کی اموات ہیٹ ویو ہی سے ہوئی یا نہیں۔ اردن کے 20 لاپتا حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا۔ حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اموات سے متعلق معلومات نہیں دی ہیں تاہم اتوار کو کہا گیا تھا کہ گرمی کی وجہ سے 2700 افراد تھکن میں مبتلا ہوئے تھے۔

ایک خبر ایجنسی کے مطابق ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے خود کو حج کیلئے رجسٹرڈ نہیں کرایا تھا اس کی وجہ سے وہ ائیرکنڈیشنڈ مقامات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔

یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عزام کرام کے لیے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سعودی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے آئے عزام کرام کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

حزب اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کردیرپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری ڈرون ویڈیو میں ا...
20/06/2024

حزب اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کردی

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری ڈرون ویڈیو میں اسرائیلی شہر حیفہ کی بندرگارہ اور ائیر پورٹ پر دکھایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیلی نیول بیس اور دفاعی نظام آئرن ڈوم فیکٹری کے مناظر بھی فلمبند کیے۔

اسرائیلی حکومت کا فضائی دفاعی نظام ڈرون کی شناخت کرنے اور اسے مار گرانے میں ناکام رہا۔

اسرائیلی افواج نے غزہ میں امداد کے منتظر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دے ڈالی اور کہاکہ ہم اس لمحے کے بہت قریب ہیں جب ہم حزب اللہ اور لبنان کے بارے میں کھیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھرپور جنگ کے نتیجے میں حزب اللہ تباہ ہوجائے گی اور لبنان کو سخت چوٹ لگے گی۔

اُدھر اسرائیلی فوج کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں عید پر بھی بربریت جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے المواسی میں رات بھر بمباری کی جس سے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی اور 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران چار فلسطینیوں کو گولی مار دی۔

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے: دفتر خارجہپاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت ا...
20/06/2024

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے: دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت امور خارجہ کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کو جموں وکشمیر پر پاکستان ، چین کے 8 جون کے مشترکہ بیان پر اعتراض کا حق نہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو اپنا علاقہ قرار دینا حقیقت کے منافی ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ بھارت کو سی پیک سے متعلق گمراہ کن معلومات نہیں پھیلانی چاہیے،پاک چین اقتصادی راہداری دو خود مختار قوموں کا ترقیاتی منصوبہ ہے۔

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروعوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پ...
20/06/2024

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم اور منڈی بہاؤ الدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

شیخوپورہ، فیصل آباد، راول پنڈی، سرگودھا اور لیہ سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنروں نے بسوں پر چھاپے بھی مارے اور مسافروں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔

دوسری جانب راولپنڈی سے مری اور مظفرآباد روٹس پر من مانے کرائے وصول کرنے والوں پر جرمانے اور وصول کیا گيا زائد کرایا مسافروں کو واپس دلا دیا گيا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے بعد واپس جانے والوں سے زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس پر نظرثانی کی جا رہی ہے: حکومتی ذرائعاسلام آباد: حکمران اتحاد نے آئندہ مالی سال ک...
20/06/2024

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس پر نظرثانی کی جا رہی ہے: حکومتی ذرائع

اسلام آباد: حکمران اتحاد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔

اتحادی حکومت کو یقین ہے کہ بجٹ پر آج (جمعرات) قومی اسمبلی میں شروع ہونے والی بحث 10 روز پر مشتمل مختلف مراحل طے کرنے کے بعد 30 جون تک منظور کر لیا جائے گا۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان آج شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے جو پانچ دن طویل دورانیے کے اجلاسوں میں جاری رہے گی۔

حکمران اتحاد نے طے کر لیا ہے کہ وہ قائد حزب اختلاف اور اس کے دیگر سرکردہ ارکان کی تقاریر میں کوئی رخنہ اندازی نہیں ڈالیں گے تاہم انہیں اندیشہ ہے کہ حزب اختلاف کے ارکان حکومتی تقاریر میں ہنگامہ آرائی کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات اجلاس شروع ہونے سے پہلے کسی وقت بھی ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا، اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خزانے و اقتصادی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب اور سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر اور شازیہ مری بھی موجود ہوں گی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں وہ اجلاس کے دنوں میں یہیں موجود رہیں گے۔ انہوں نے فی الوقت طے نہیں کیا کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں گے، ان کا قیام مری میں ہوگا تاہم پنجاب ہاؤس میں ان کی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کا نظام الاوقات طے کیا جا رہا ہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے سرکاری اور نجی ملازمین کے مشاہرے پر بجٹ تجاویز میں جس ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اس پر نظرثانی کی جا رہی ہے، اس میں بھاری تخفیف کرکے اسے قابل قبول بنایا جائے گا یا اسے سرے سے ہی ختم کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جس اضافے کا اعلان کیا گیا تھا اس کا نجی اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق کردیا جائے گا۔

جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئےجہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گ...
20/06/2024

جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے

جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گرمی کی شدت کو تو کم کردیا لیکن متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

فیڈرز ٹرپ کرجانے سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورکمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی آئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا اسپیل آرہا ہے ، بارش سے درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے ۔

شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ جاریکراچی: سخت ترین گرمی کے دوران بھی شہر میں  کے الیکٹرک کی ج...
20/06/2024

شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کراچی: سخت ترین گرمی کے دوران بھی شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

سخت گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار افراد ذہنی اذیت اٹھانے پر مجبور ہیں۔

ادھر لیاقت آباد، ایف سی ایریا کے مکینوں نے غیراعلانیہ بجلی کی بندش کے خلاف موسیٰ کالونی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، ابوالحسن اصفحانی روڈ پر عباس ٹاؤن اور اطراف میں رات کے وقت غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔

الفانسو البرٹو پندرھویں صدی میں اک مشہور لٹیرا اور رہزن گزرا ہے ،گناہوں کی زندگی سے تھک کر اک دن توبہ کی نیت سے چرچ چلا ...
20/06/2024

الفانسو البرٹو پندرھویں صدی میں اک مشہور لٹیرا اور رہزن گزرا ہے ،
گناہوں کی زندگی سے تھک کر اک دن توبہ کی نیت سے چرچ چلا گیا۔
چرچ میں لوگوں کا ہجوم تھا جو پادری سے مغفرت اور بخشش کا ٹوکن لے کر دعا کروا رہے تھے۔
وہ بھی لائن میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتا رہا۔ وہ آخری گناہ گار تھا جو پادری کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش کی امید لئیے باادب کھڑا تھا، پادری نے اس کے کردہ گناہوں کی بخشش کے لئیے ٹوکن دیا اور تب اسے پتہ چلا کہ ٹوکن مفت نہیں تھا اس نے پادری کو ادائیگی کی اور پادری نے پیسے لے کر بیگ میں ڈال لئے،
دعا کے بعد اس نے دوبارہ پادری کو متوجّہ کیا،
"فادر کیا یہ ممکن ہے کہ مستقبل کے گناہوں کی بخشش کی بھی دعا ہو جائے؟"
پادری نے کہا," ہاں ممکن ہے لیکن اس کا الگ سے ٹوکن لینا ہو گا ،"
الفانسو نے مستقبل کے ایک بڑے گناہ کی بخشش کا ٹوکن لیا دعا کروائی اور چرچ سے باہر آ گیا۔ وہ چرچ کے گیٹ پر رک کر انتظار کرنے لگا ، کچھ ہی دیر میں پادری بھی چرچ سے نکل آیا، اس نے پادری کو قتل کر دیا اور مغفرت کے ٹوکن سے جمع شدہ رقم پادری کے بیگ سے نکال کر اپنی جیب میں ڈال لی اور پادری سے مخاطب ہوا ،
معاف کرنا فادر
" مستقبل کے جس گناہ کی بخشش کا ٹوکن خریدا تھا وہ یہی گناہ تھا۔"
جیل میں کسی نے اس سے پوچھا، " اس صدی میں تجھ سے بڑا کوئی ڈاکو گزرا ہے؟
اس نے کہا،
"بہت ہیں مگر وہ سب مذہب کے لبادے میں چھپے ہوئے ہیں اور لوگوں کی نظروں میں معزز ہیں" ہم تو ہفتوں مہینوں میں کسی کو لوٹتے ہیں وہ روزانہ سینکڑوں لوگوں کو لوٹ رہے ہوتے ہیں ۔
مذہب کے نام پر "دھندا" کرنے والے ہر جگہ ہر مذہب میں پائے جاتے ہیں، یہ مہان ڈاکو ہیں لیکن پھر بھی معزز ہیں۔
انتخاب

Address

Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amroz News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Amroz News:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Bahawalpur

Show All