Electronic & Print Media Jhangra Sharqi

Electronic & Print Media Jhangra Sharqi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Electronic & Print Media Jhangra Sharqi, Magazine, Bahawalpur.
(1)

24/07/2021
میرے اوپر لگائے گئے الزامات بےبنیاد ہیں، عابد تھیمجھانگڑہ شرقی کے رہائشی عابد تھیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمیل...
31/05/2021

میرے اوپر لگائے گئے الزامات بےبنیاد ہیں، عابد تھیم
جھانگڑہ شرقی کے رہائشی عابد تھیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمیل قتل معاملے میں مجھے شامل کرنا مخالفین کی سازش ہے میرا اس معاملہ میں کوئی تعلق نہ واسطہ ہے میرے اوپر لگائے گئے تمام الزامات غلط اور بےبنیاد ہیں۔

23/05/2021

خیر پور ٹامیوالی تھانہ عنایتیہ کی حدود کھوہ پیپل والا میں بااثر زمیندار کا غریب باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد۔😥

15/02/2021

بھنڈا وینس مسجد میں جھگڑا

03/01/2021

بستی کلروالی موضع ودھنور تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کا مزدور گھر کا واحد کفیل ایکسیڈنٹ کے باعث معذور ہوگیا بوڑھے والدین اور چھوٹے چھوٹے بچے فاقوں پر مجبور میڈیا کے توسط سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور حکام بالا سے علاج کرانے اور مالی امداد کی اپیل کر دی..معذور محمد یعقوب کا نمبر یہ ہے اگر کوئی بھائی امداد کرنا چاہے تو اس نمبر پر رابطہ کرے۔
03054993147

02/01/2021
بریکنگ نیوز: ایم پی اے پی پی 251 ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن بہاولپور سردار خالد محمود وارن صاحب نے اپنی پارٹی ...
23/12/2020

بریکنگ نیوز:
ایم پی اے پی پی 251 ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن بہاولپور سردار خالد محمود وارن صاحب نے اپنی پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی نشست سے استعفی دے دیا پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کو اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے۔

22/12/2020

جب بینک والے لون واپس لینے گئے تو بچے نے انکی اس طرح حوصلہ افزائی کی۔۔۔😁😄

10/12/2020

سردار خالد محمود وارن ایم پی اے صاحب کا دیہی مرکز صحت مبارک پور کا دورہ،
پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اب سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا
دیہی مرکز صحت مبارک پور کے ایکسرے پلانٹ کےلیے فنڈ منظور کرایا تھا جو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا،
اپنے حلقہ پی پی 251 میں ترقیاتی کاموں کےلیے اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا سردار خالد محمود وارن۔

بی آر ٹی اسٹیشن پر بہتر مستقبل کے خواب دیکھنے والے اس بچے کو دونوں ہاتھوں سے سلام ❤️
02/12/2020

بی آر ٹی اسٹیشن پر بہتر مستقبل کے خواب دیکھنے والے اس بچے کو دونوں ہاتھوں سے سلام ❤️

سپنوں کی رانی دکھا کر عمررسیدہ خاتون سےشادی کرادی گئی.وہاڑی میں 22 سالہ نوجوان کے ساتھ دھوکا ہو گیا20 سال کی لڑکی دکھا ...
27/11/2020

سپنوں کی رانی دکھا کر عمررسیدہ خاتون سےشادی کرادی گئی.وہاڑی میں 22 سالہ نوجوان کے ساتھ دھوکا ہو گیا
20 سال کی لڑکی دکھا کر 60 سالہ خاتون سے شادی کرا دی گئی.منگنی کے وقت 20 سال کی لڑکی دکھائی گئی،
رخصتی کے وقت دلہن کو نہیں دکھایا گیا ۔ والد دولہا۔

27/11/2020

احمد پور شرقیہ / دنیا نیوز
ہیڈ لائن ، بریکنگ نیوز

چک لوہاراں میں 9 سالہ بچی کو پڑوسی کے کتے نے بری طرح کاٹ ڈالا چہرہ سمیت جسم کو بری طرح نوچ ڈالا ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ،
رپورٹ: ڈاکٹر ضیاء الحق شہزاد دنیا نیوز میڈیا گروپ تحصیل احمد پور شرقیہ۔

27/11/2020

احمد پور شرقیہ / دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن

احمد پور شرقیہ ۔ کتے کا 9 سالہ بچی کے چہرہ کو نوچ کر زخمی کرنے کا معاملہ ، دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن ، پولیس نے کتے کے مالک ابراہیم کو گرفتار کرلیا

احمد پور شرقیہ ۔ دنیا نیوز نے بچی کے شدید زخمی ہونے اور کتے کے مالک کی عدم گرفتاری کا معاملہ اٹھایا تھا

ڈاکٹر ضیاء الحق شہزاد رپورٹر دنیا میڈیا گروپ تحصیل احمد پور شرقیہ۔

کراچی: ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ کے قریب مُبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کے تب...
27/11/2020

کراچی: ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ کے قریب مُبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو مارے گئے،ایس ایس پی ساؤتھ۔ سرائیکی گینگ کے ہلاک ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، 3 ملزموں کی شناخت ریاض، عابد، غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی، ملزم فیز4 میں گھر میں ڈکیتی کے لئے داخل ہوئے تھے، ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، پولیس۔
پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے کا تعلق بہاولپور سے ہے ۔دو ہلاک ڈاکو مصطفی گھلو ۔عثمان گھلو کا تعلق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے بہاولپور گھلواں سے ہے اور بیگڑے ہیں۔

27/11/2020

چوری کی انوکھی واردات ڈھوک جمعہ جہلم میں فجر نماز کی ادائیگی کے دوران چور نے شہری کی جیب سے پیسے نکالنے کی کوشش کی تاہم شہری نے نماز توڑ کر پکڑنے کی کوشش کی تو چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

27/11/2020

اوچ شریف میں معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے اپنی دنیا و آخرت برباد کرڈالی ، تیز دھار آلہ سے بیوی کی گردن کاٹ کر فصل کماد میں پھینک دی تھی ، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج،
رپورٹ ۔ ڈاکٹر ضیاء الحق شہزاد دنیا میڈیا گروپ تحصیل احمد پور شرقیہ۔

27/11/2020

احمد پور شرقیہ ۔چک لوہاراں میں 9 سالہ بچی کو پڑوسی کے کتے نے بری طرح کاٹ ڈالا چہرہ سمیت جسم بری طرح زخمی ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ، کتے کے مالک کے خلاف تھانہ نوشہرہ جدید میں مقدمہ درج۔

ایک تصویر کئی عنوان 🤐1 لمحوں میں کٹ گئیں صدیاں شباب کی۔💔2 وقت سے تین پانچ مت کرنا وقت حلیہ بگاڑ دیتا ہے۔☠️3 ہر گزرتا ہوا...
23/11/2020

ایک تصویر کئی عنوان 🤐
1 لمحوں میں کٹ گئیں صدیاں شباب کی۔💔
2 وقت سے تین پانچ مت کرنا وقت حلیہ بگاڑ دیتا ہے۔☠️
3 ہر گزرتا ہوا ایک ایک سیکنڈ زندگی کو موت کے قریب کرتا جا رہا ہے۔😓
4 گھڑی کی ٹک ٹک کو معمولی نا سمجھو یہ زندگی کے درخت پر کلہاڑیوں کے وار ہیں۔😥

بریکنگ نیوز:26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تعلیمی ادارے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کر دیے جائیں گے،وفاقی وزیر تع...
23/11/2020

بریکنگ نیوز:
26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تعلیمی ادارے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کر دیے جائیں گے،
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پریس کانفرنس۔

جھانگڑہ شرقی انٹرچینج کے قریب کوئٹہ کی رہائشی کار سوار فیملی کو حادثہ،کار کا ٹائر برسٹ ہوا جس سے کار ٹریلر میں ٹکرا گئی،...
14/11/2020

جھانگڑہ شرقی انٹرچینج کے قریب کوئٹہ کی رہائشی کار سوار فیملی کو حادثہ،
کار کا ٹائر برسٹ ہوا جس سے کار ٹریلر میں ٹکرا گئی،
کار میں سوار ایک عورت اور ایک بزرگ شدید زخمی جبکہ دو مردوں کو معمولی چوٹیں آئیں،
زخمیوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

14/11/2020

کوئٹہ شہر اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے۔

چار سالہ معصوم بچى عليشاہ اور اس کى بدنصیب ماں کو انصاف فراہم کرنا رياست کی ذمہ داری ہے اس معصوم بچى نے اپنى شلوار نيچے ...
13/11/2020

چار سالہ معصوم بچى عليشاہ اور اس کى بدنصیب ماں کو انصاف فراہم کرنا رياست کی ذمہ داری ہے اس معصوم بچى نے اپنى شلوار نيچے کرکے اپنے آپ کو نہیں بلکہ رياست کو ننگا کر دیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسمبليز ايوانوں میں بيٹھے بڑے بڑے پردھان منتريوں کو تھوڑى دير کے لئے اس معصوم بچى کى جگہ اپنی بچى کو مدنظر رکھتے ہوئے ايسے درندوں کے سر تن سے جدا کرنے کے لئے سوچنا ہوگا عزتيں بچانے کے لئے وحشى درندوں کو لٹکانا ہوگا -

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ  کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔پشاور ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق جسٹس وقار احمد...
13/11/2020

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

پشاور ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کی شب ان کا انتقال ہوا۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو 2 بجے شامی روڈ پشاور پر ادا کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق جسٹس وقار سیٹھ گزشتہ 10 روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کا ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے 2 روز قبل ہی اپنی سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے یہ درخواست جسٹس فیصل عرب کے ریٹائر ہونے کے بعد دائر کی تھی۔اس سے قبل وہ رواں سال جون میں بھی ایک درخواست کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کے سپریم کورٹ میں تقرر کو چیلنج کرچکے تھے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اس خصوصی عدالت کا بھی حصہ تھے جس نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ نے فیصلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا تھا کہ وہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو گرفتار کرنے اور سزا پر عملدرآمد کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اگر وہ مردہ حالت میں ملیں تو ان کی لاش اسلام آباد کے ڈی چوک لائی جائے جہاں اسے تین دن تک لٹکایا جائے۔

11/11/2020

لاہور میں انوکھا واقعہ پیش آیا ایک نوجوان پیپسی بوتل پی گیا اب آپ سوچ رہے ہوں گے وہ تو ہر کوئی پی جاتا ہے مگر موصوف شیشے سمیت ہی پی گئے 😲😱😯

احمد پور شرقیہ / سفاکیت کی انتہاء احمد پور شرقیہ  ۔ شاہی والہ میں گھریلو جھگڑے پر ظالم شوہر نے ٹوکے سے بیوی کی ٹانگ کاٹ ...
10/11/2020

احمد پور شرقیہ / سفاکیت کی انتہاء

احمد پور شرقیہ ۔ شاہی والہ میں گھریلو جھگڑے پر ظالم شوہر نے ٹوکے سے بیوی کی ٹانگ کاٹ ڈالی ، شوہر فرار ہوتے وقت بیوی کی کٹی ہوئی ٹانگ بھی ساتھ لے گیا

احمد پور شرقیہ ۔ پروین بی بی نامی زخمی خاتون ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل ، مقدمہ درج ، ملزم جاوید کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے ۔

لودھراں  ۔ جوان بیٹیوں کی عزت کا تحفظ کرتے ہوئے قتل ہونے والے  دنیا پور کے رہائشی 70 سالہ بزرگ محمد رشید کے قاتل دندنانے...
30/10/2020

لودھراں ۔ جوان بیٹیوں کی عزت کا تحفظ کرتے ہوئے قتل ہونے والے دنیا پور کے رہائشی 70 سالہ بزرگ محمد رشید کے قاتل دندنانے لگے ، ملزمان بااثر ، حکومتی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ، پولیس نے ملزمان سے ساز باز کرلی

باپ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے بیٹیوں نے شدید علیل والدہ کے ہمراہ کھلے آسمان تلے پولیس کے خلاف کیمپ لگا رکھا ہے

ان یتیم بہنوں کو کیمپ لگائے 14 دن ہوچکے ہیں ، ان کا کوئی بھائی نہیں ، والدہ بستر مرگ پر پڑی ہے ، انصاف کی متلاشی قوم کی یہ بیٹیاں بے بسی کی تصویر بنے انصاف کی منتظر ہیں

یہ تصویر دنیا پور پولیس ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معاشرہ کے منہ پر طمانچہ ہے کہ قوم کی جوان بیٹیاں چوک پر والد کے قاتلوں کی گرفتاری کی دہائی دے رہی ہیں ،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار صاحب اگر ان بہنوں کو انصاف نہ ملا تو روز محشر دیگر لوگوں کے ہمراہ آپ بھی جوابدہ ہوں گے ، کیونکہ آپ صوبہ کے سربراہ ہیں اور آپ کے صوبہ کے ضلع لودھراں کے علاقہ دنیا پور میں دو ہفتے سے بیٹیاں سڑک پر انصاف کے لئے بیٹھی ہیں ۔

صدر پریس کلب نوشہرہ جدید و تحصیل رپورٹر احمد پور شرقیہ TV Today اکمل عباسی اور سینئر نائب صدر پریس کلب نوشہرہ جدید و تحص...
30/10/2020

صدر پریس کلب نوشہرہ جدید و تحصیل رپورٹر احمد پور شرقیہ TV Today اکمل عباسی اور سینئر نائب صدر پریس کلب نوشہرہ جدید و تحصیل رپورٹر احمد پور شرقیہ Power Plus News دلشاد علی جوئیہ احمد پور شرقیہ سے ہتھیجی جاتے ہوئے واہی جوگیاں کے مقام پر روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے ہیں۔ تمام دوستوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کنجروں اور مجرے کرنے والوں کو اعلیٰ ایوارڈ جبکہ علماء اور معصوم طلباء کو گولیوں اور بم دھماکو...
29/10/2020

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کنجروں اور مجرے کرنے والوں کو اعلیٰ ایوارڈ جبکہ علماء اور معصوم طلباء کو گولیوں اور بم دھماکوں سے نوازا جاتا ہے ۔ 😭😭

آپریشن کے ذریعے دوبہنوں کی جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا۔پمز ہسپتال اسلام آباد میں گجرات کے گاوں سونمبڑی کی دو بہنوں ک...
25/10/2020

آپریشن کے ذریعے دوبہنوں کی جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا۔پمز ہسپتال اسلام آباد میں گجرات کے گاوں سونمبڑی کی دو بہنوں کو غیر معمولی جسمانی ساخت کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس فیملی کی 9 بیٹیاں ہیں جن میں ان 2 کی جسمانی ساخت غیر معمولی تھی۔
ڈاکٹروں کے مطابق ان دونوں بہنوں کی جسمانی خدوخال غیر معمولی تھے۔ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں اے ’’ٹیپیکل جینیٹیلیا‘‘ ہیں۔ واضح رہے کہ اس کیفیت میں جنسی اعضا واضح نہیں ہوتے اور لڑکا اور لڑکی ہونے کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ انسانوں میں یہ کیفیت ش*ذ و نادر ہوتی ہے۔
آپریشن سے قبل ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی گئی، پھر والدین اور ان کی مرضی سے ان کو آپریشن کے ذریعے مرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام درکار ٹیسٹ کے بعد 29 ستمبر کو بشری کا آپریشن کیا گیا جبکہ 9 اکتوبر کو وافیہ کا آپریشن کیا۔گیا۔آپریشن کے بعد اب ان کی جنس تبدیل کردی گئی ہے۔اور آج ان کو ہسپتال سے ڈسچارچ کردیا ہے۔

احساس کی آخری حد ختم ہو چکی ۔۔🙏🙏😢😢اسماعیل محمد ہادی ایک غریب بے گھر انسان جو روزانہ گلی میں پھرنے والے بھوکے آوارہ کتوں ...
23/10/2020

احساس کی آخری حد ختم ہو چکی ۔۔🙏🙏😢😢

اسماعیل محمد ہادی ایک غریب بے گھر انسان جو روزانہ گلی میں پھرنے والے بھوکے آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے تھے کل رات جب وہ گلی کے کنارے پہ لگے اپنے بستر پہ سوئے تو اگلی صبح کا سورج دیکھنے کے لیے نہ اٹھ سکے . جبکہ کتے اپنے محسن کے اچانک بچھڑنے پہ اسکی لاش پہ حسرت و یاس کی تصویر بنے لپٹے نظر آ رہے ہیں 💔

15/10/2020

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا ، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان دھرتی ماں پر قربان
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند ، فیملیز کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین 😢

15/10/2020

احمد پور شرقیہ / پولیس مقابلہ

احمد پور شرقیہ ۔ تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ

احمد پور شرقیہ ۔واردات کے لئے موجود 3 ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی پولیس اہلکار بال بال بچ گئے

احمد پور شرقیہ ۔ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، 2 فرار

احمد پور شرقیہ ۔ پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری

احمد پور شرقیہ ۔ ہلاک ہوئے والے ڈاکو کی شناخت لیاقت اوبھیچڑ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جلالپور پیروالا کا رہائشی ہے

احمد پور شرقیہ ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Electronic & Print Media Jhangra Sharqi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Electronic & Print Media Jhangra Sharqi:

Videos

Share

Category