Sinfe ahan Digest

Sinfe ahan Digest The official page of Sinfe Ahan Digest
(1)

عید مبارک صنف آہن ❤️
17/06/2024

عید مبارک صنف آہن ❤️

"قربانی کیا ہے؟"از قلم :عائشہ قریشیقربانی سنت ابراہیمی ہے۔۔۔ “نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا:قربانیاں کیسی ہیں؟فرمایا:تمہارے با...
15/06/2024

"قربانی کیا ہے؟"
از قلم :عائشہ قریشی

قربانی سنت ابراہیمی ہے۔۔۔ “نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا:
قربانیاں کیسی ہیں؟
فرمایا:تمہارے باپ ابراہیم کی سنت ہے۔۔
(مسند احمد بن حنبل ،ترمذی،بن ابن ماجہ)

سنت ابراہیمی ادا کرنا ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے۔سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کرنے کے لیے ہر بندہ خاکسار کوشش کرتا ہے۔۔

قربانی نام ہے اپنی عزیر ترین چیز قربان کرنے کا جیسے حضرت ابراہیم علیہ سلام نے اپنے جان سے زیادہ عزیز بیٹے کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لیے آمادہ ہوگئے بلکل اس ہی طرح ہم نے بھی اپنی عزیز ترین چیز اللہ کی راہ میں قربان کر کے اللہ کا محبوب بندہ بن نا ہے۔۔

قربانی اگرچہ ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے لیکن ہر مسلمان یہ فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہے۔۔

غریب بندہ بھی قربانی کا فریضہ انجام دینے کی بھر پور کوشش کرتا ہے۔۔ایک امیر انسان ہر سال اس سعادت سے سرفراز ہوتا ہے پر بیچارہ غریب ہر سال اس نعمت محروم رہ جاتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ دن بہ دن بڑھتی مہنگائی ہے۔۔۔

کمر توڑ مہنگائی میں جہاں پہلے غریب ایک چھوٹا سا بکرا ہی اللہ کی راہ میں قربان کر کے خوش ہوجاتا تھا اس بیچارے کے آشیانے میں خوشی کی لہر ڈور جاتی تھی۔۔ معصوم بچوں کہ چہرے پر مسکان آجاتی تھی۔۔ پر وہ خوشیاں روٹھ سی گئی ہیں۔ جو بکرا پہلے بیس ہزار کا آجاتا تھا آج اس ہی بکرے کی قیمت اس مہنگائی کے دور میں آسمان کو چھو رہی ہے۔۔ اب نچلا طبقہ اس سعادت سے محروم ہوچکا ہے۔۔۔معصوم چہروں کی مسکان کہیں کھو گئی ہے۔۔ اس مہنگائی نے غریب لوگوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو آگ لگا دی ہے۔

اگر ہم سنت ابراہیمی کا دوسرا پہلو دیکھیں تو قربانی محض ایک رسم نہیں کہ جانور خریدا اور ذبح کردیا بلکہ یہ ایک عبادت ہے،اس میں ایک عظیم ہستی کی محبت چھپی ہے جس کو ہم قطعاً بھول چکے ہیں۔

قربانی کا مقصد ذبح کرنا نہیں بلکہ اطاعتِ خداوندی اور ایثار و قربانی کا راستہ اختیار کرنے کا نام ہے۔ اپنی انا کو اپنے رب کے سامنے قربان کرنے کا نام ہے۔

سنت ابراہیمی سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی زندگی پر نظر ثانی کریں اور اسے اپنے خالق کے احکامات کے مطابق گزاریں اور ہمارے مسلمان بھائی اس مہنگائی کے دور میں قربانی کا شرف حاصل کرنے سے محروم ہیں ان کو اس خوشی کے موقع پر یاد رکھیں۔

قربانی یہ نہیں ہے کہ علاقے میں اپنا نام بنانے کے لیے اچھا جانور لا کر اس کی نمائش کی جائے۔ مالدار ہونے کی دھونس جمائی جائے ۔ دکھاوا اور بڑائی جتائی جائے اور لوگوں کی دل زاری کی جائے یا انہیں احساس کمتری میں مبتلا کیا جائے بلکہ قربانی تو الله کے حکم کی اطاعت کرنا ہے۔ نفرت کو ختم کر کے محبت پیدا کرنا ہے۔
************************

اس سال اپنے رب کی خاطر قربانی کے ساتھ ساتھ اپنی انا کو بھی قربان کریں مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش لوگوں کا خیال رکھیں، فریج نہ بھریں آپ کے عزیز رشتہ داروں میں، محلہ میں اور آس پاس جو بھی حق دار ہیں ان کو خوشی خوشی قربانی کا گوشت بھیجیں ۔ الله کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو دینے والوں میں رکھا۔ اس احسان کا تقاضا ہے کہ دینے کا حق ادا کریں۔ اللہ ہم سب سے راضی ہوں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت، صحیح معنوں میں اس کے حق کے ساتھ ادا کرنے کے توفیق عطا فرمائے۔

آمین یارب العالمین۔۔۔۔

"عید قربان" نمرہ امین (لاہور) "عید الاضحٰی ایثار و قربانی کا تہوار ہے۔ یہ عید قربان بھی کہلاتی ہے" ۔عید الاضحٰی مسلمانوں...
15/06/2024

"عید قربان"

نمرہ امین (لاہور)

"عید الاضحٰی ایثار و قربانی کا تہوار ہے۔ یہ عید قربان بھی کہلاتی ہے" ۔
عید الاضحٰی مسلمانوں کے لیے خدا کی بخشش اور قربانی کا عظیم وقت ہے۔ عید الاضحٰی یعنی ذبح کرنے کا دن ہے جس میں ہر مسلمان بکرے، بچھڑے، دنبے، اونٹ، کی قربانی کرتے ہیں۔ قربانی کا مطلب صرف ذبح کرنا نہیں بلکہ اطاعت خداوندی اور ایثار و قربانی کا راستہ اختیار کرنا اور اپنی انا کو اللہ کے سامنے قربان کرنا ہے۔
عید الاضحٰی اسلامی تقویم کے مطابق دوسری بڑی عید ہے جو ذی الحجہ کی 10 تاریخ کو حج کے مہینے میں اس وقت ہوتی ہے جب مکہ مکرمہ کے تمام عازمین حج کے واجبات انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ پورے ملک میں عید قربان انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔
یہ عید اللہ کی رضا کے لیے قربانی کا دن ہے جس میں مسلمانوں نے بکرے، مویشی، ذبح کرنے کا روایتی عمل برقرار رکھا ہے۔ جو ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیل کی دی گئی قربانی سے ملتا ہے۔
"قربانی نام ہے اپنی عزیز ترین چیز قربان کرنے کا جیسے"
جب اللہ پاک نے حضرت ابراہیمؑ سے ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی مانگی تو انہوں نے بغیر کوئی سوال جواب کیے اپنے جان سے عزیز بیٹے کو قربان ہونے کا حکم دیا !
حضرت اسماعیل نے بھی ان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے خود کو قربانی کے لیے حاضر کر دیا۔ اللہ کو حضرت ابراہیمؑ کی یہ بات پسند آئی تو انہوں نے قربانی کے لیے دنبہ بھیجا جس کی حضرت ابراہیمؑ کے ذریعے قربانی کروائی گئی۔ اللہ نے حضرت ابراہیمؑ کی قربانی پسند فرمائی اور تب سے ہی پوری امت کے مسلمانوں کے لیے عید قربان عید الاضحٰی منانے کا حکم ہوا۔
"ہر وہ مسلمان جس کے پاس وافر مال ہے صاحب استطاعت ہے اس پر قربانی کرنا فرض ہے"۔
ہر مسلمان امیر ہو یا غریب یہ سعادت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ لیکن روز بروز کی بڑھتی مہنگائی نے سب کی کمر توڑ دی ہوئی اور بہت سے لوگوں کی قربانی کرنے کی خواہش اور شوق ایک خواب بن کے رہ گئے ہیں کیونکہ اب اتنی مہنگائی میں جانور خریدنے کی طاقت صرف کچھ لوگوں کی رہ گئی ہے۔
عید قربان کے لیے کئی دن پہلے جگہ جگہ مویشی منڈیاں لگائی جاتی ہیں جہاں طرح طرح کے خوبصورت مویشی حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور سب کے دلوں کو بھاتے ہیں۔ بچے، بڑے شوق سے مویشی منڈی جاتے ہیں مویشی دیکھنے اور سب کی کوشش ہوتی ہے خوبصورت جانور اور مناسب قیمت والا مل سکے جس کی قربانی کر کے وہ رب کو راضی کر سکیں لیکن آج کل کے دور مہنگائی میں آسمان کو چھوتی قیمتیں ہر ایک کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں اور بے شمار لوگ قربانی کرنے کی سعادت سے محروم ہو گئے ہیں ۔
اگر کوئی صاحب حیثیت قربانی کے لیے کوئی جانور خریدے تو ضرور اپنے سب رشتے داروں، دوست احباب کو اس کا گوشت تقسیم کرے نہ کہ صرف اپنے فریزر بھرتا رہے۔ ان لوگوں کا پہلا حق ہوتا ہے گوشت لینے کا جو بیچارے اس مہنگائی اور اپنی غربت کی وجہ سے قربانی نہیں کر سکتے۔ اپنے ساتھ اس خوشی میں ان لوگوں کو بھی ضرور شامل کریں ۔
قربانی کرنے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ انسان بس اپنے رشتے داروں، دوست احباب، اپنے محلے داروں، کو بتائے کہ آپ نے کتنا مہنگا جانور خریدا ہے اور لا کر اس کی نمائش کریں۔ باقی لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کریں، ان کو ان کی حیثیت پر پچھتاوا کروا کے ان کی دل آزاری کریں کہ وہ قربانی کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں۔
قربانی تو اللہ کے حکم کی اطاعت کرنا ہے۔ اپنی انا کو قربان کر کے خود کو عاجزی میں رکھنا ہے۔ سب کی مدد کرنی ہے۔ جس سے ہم اپنے رب کو راضی کر سکیں گے۔ اگر اللہ نے آپ کو دینے والوں میں سے چنا ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں اور اس کے اس احسان کے بدلے سب لوگوں کی مدد کریں بغیر کسی لالچ اور مفاد کے اور خود کو عاجزی میں رکھیں۔
عید الضحٰی کی آمد پر بچے، بڑے، بزرگ، خواتین سب خوشی سے اس کا استقبال کرنے کی تیاریوں میں مشغول رہتے ہیں۔ ہر جگہ جانوروں کی بھیڑ دکھائی دیتی ہے۔ بچوں کے چہروں پر خوشی اور خوبصورت مسکان ہوتی ہے وہ اپنے جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں ان سے پیار کرتے ہیں۔ گھر گھر میں جانوروں کی آوازیں گونج رہی ہوتی ہیں۔ ہر طرف خوشی کا سماں ہوتا ہے رونق لگی ہوتی ہے۔
عید کے دن غسل کرنا، پاک صاف نئے کپڑے پہننا، خوشبو لگانا، سنتِ رسولؐ میں سے ہے۔
رسولؐ عید الاضحٰی کی نماز ادا کرنے سے پہلے کچھ تناول نہیں فرماتے تھے۔ بلکہ نماز سے واپس گھر آ کر کچھ کھاتے تھے۔
اسی طرح ہر مسلمان کو نماز کے بعد کچھ کھانا چاہیے۔
عید کے دن سب عید گاہ میں نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں اور اس کا بہت اجر ملتا ہے۔ عید گاہ جاتے اور آتے ہوئے راستہ تبدیل کرنا مسنون ہے۔ عید گاہ جاتے ہوئے راستے میں، عید گاہ میں اور نماز تک تکبیرات پڑھتے رہنا مسنون ہے "اللہ اکبر، اللہ اکبر، لا الہ الا للہ واللہ اکبر، اللہ اکبر وللہ الحمد۔" نماز کے بعد سب کو صدقہ کرنے کا حکم ہے۔ پھر گھر جا کر قربانی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور پھر سب رشتے داروں، دوست احباب اور غریب غرباء میں گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ سب ایک دوسرے کو عید ملنے جاتے ہیں پیار محبت سے سب گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں گوشت لے کر سب لوگ خوشی سے عید مناتے ہیں ایک ساتھ مل کر۔
اللہ پاک سب کے اس عمل کو، نیک نیت اور قربانی کو قبول فرمائے۔ اللہ ہم سب سے راضی ہو اور امت مسلمہ کو حضرت ابراہیمؑ کی عظیم سنت کو صحیح معنوں میں اس کے حق کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین

15/06/2024
" عید الاضحیٰ " کے مبارک موقع پر چند ایک تحریر
15/06/2024

" عید الاضحیٰ " کے مبارک موقع پر چند ایک تحریر

سرٹیفکیٹ بعنوان " میرے جوتے "
02/06/2024

سرٹیفکیٹ بعنوان " میرے جوتے "

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ! معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب...
02/06/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سبھی احباب بفضل خداوندی صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والا سو لفظی کہانی مقابلہ نمبر "2 " بعنوان" میرے جوتے " کا رزلٹ پیش پیش ہے۔
سب لکھاری خواتین نے جس دلجمعی سے لکھا امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی جاری رکھیں گی۔ سب کی کاوش قابل توصیف ہے پر عزیزان من ۔۔۔۔ کامیابی و کامرانی کے عہدے پر چند ہی لوگ فائز ہوا کرتے ہیں۔ اس لیے کھلے دل سے پوزیش ہولڈرز کو داد و تحسین پیش کیجئے۔ فاتحین کو انتظامیہ صنف آہن کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد ۔ یہی نہیں بلکہ اگلے سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے شمارے کے ساتھ زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی لکھاری خواتین کو ہارڈ فارم اسناد اور تحائف سے بھی نوازا جائے گا۔ ان شاءاللہ

منجانب چیف ایڈیٹر سر بلال محسن

سو لفظی کہانی عنوان "  میرے جوتے " جو اچھی لگے لائک کریں، کمنٹ کریں اور اس پر عمل  بھی کریں۔شکریہ
31/05/2024

سو لفظی کہانی عنوان " میرے جوتے " جو اچھی لگے لائک کریں، کمنٹ کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔
شکریہ

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ! "ہفتہ وار کہانی مقابلہ نمبر " 2"اس ہفتے کا عنوان ہے " میرے جوتے"۔ اپنی کہانی بدھ رات...
27/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

"ہفتہ وار کہانی مقابلہ نمبر " 2"
اس ہفتے کا عنوان ہے " میرے جوتے"۔ اپنی کہانی بدھ رات 12 بجے تک دیے گئے نمبر پر ارسال کریں۔ جمعرات کو آپ کی تحاریر پوسٹ بنا کر فیس بک پر اپلوڈ کی جائیں گی۔ ہفتہ شام 6 بجے تک پوسٹ کے لائک اور کمنٹ دیکھے جائیں گے۔ لائک ہم اس لیے چاہتے کہ آپ کا لکھا زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے اور سراہا جائے۔ جن کی فیس بک آئی ڈی ہے وہ اپنے دوست احباب کو ضرور مینشن کریں تاکہ مقابلے کے سبھی شرکاء کی تحاریر پڑھی جا سکیں۔
علاوہ ازیں الفاظ کا چناؤ اور تخیل کی روانی برقرار رکھتے ہوئے سادہ الفاظ میں عمدہ کہانی لکھنے کے انداز کو بھی پرکھا جائے گا۔ یاد رکھیں کہانی افسانچہ طرز میں لکھنی ہے کالم یا مضمون نہیں۔ اگر کسی نے عمدہ لکھا چاہے اس کا کوئی لائک نہ بھی ہو تو اس کو پوزیشن دینے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں کی جائے گی اور ہمارے ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ اتوار کو نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے سرٹیفیکیٹ صنف آہن کے آفیشل فیسبک پیج اور گروپ میں اپلوڈ کیے جائیں گے۔
اصولوں کو غور سے پڑھا کریں۔ شکریہ___
*منجانب چیف ایڈیٹر : بلال محسن*
فیسبک پیج لنک
https://www.facebook.com/Sinfe-ahan-Digest-104093392400475/

سرٹیفکیٹ بعنوان " میرا ساتھی"
26/05/2024

سرٹیفکیٹ بعنوان " میرا ساتھی"

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ! معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب...
26/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سبھی احباب بفضل خداوندی صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والا سو لفظی کہانی مقابلہ نمبر "1 " بعنوان" میرا ساتھی " کا رزلٹ پیش پیش ہے۔
سب لکھاری خواتین نے جس دلجمعی سے لکھا امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی جاری رکھیں گی۔ سب کی کاوش قابل توصیف ہے پر عزیزان من ۔۔۔۔ کامیابی و کامرانی کے عہدے پر چند ہی لوگ فائز ہوا کرتے ہیں۔ اس لیے کھلے دل سے پوزیش ہولڈرز کو داد و تحسین پیش کیجئے۔ فاتحین کو انتظامیہ صنف آہن کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد ۔ یہی نہیں بلکہ اگلے سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے شمارے کے ساتھ زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی لکھاری خواتین کو ہارڈ فارم اسناد اور تحائف سے بھی نوازا جائے گا۔ ان شاءاللہ

منجانب چیف ایڈیٹر سر بلال محسن

سو لفظی کہانی عنوان "  میرا ساتھی" جو اچھا لگے لائک کریں، کمنٹ کریں اور اس پر عمل  بھی کریں۔شکریہ
23/05/2024

سو لفظی کہانی عنوان " میرا ساتھی" جو اچھا لگے لائک کریں، کمنٹ کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔
شکریہ

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ! "ہفتہ وار کہانی مقابلہ نمبر "1"اس ہفتے کا عنوان ہے " میرا ساتھی۔ " اپنی کہانی دو دن ...
20/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

"ہفتہ وار کہانی مقابلہ نمبر "1"
اس ہفتے کا عنوان ہے " میرا ساتھی۔ " اپنی کہانی دو دن (منگل اور بدھ) کے اندر دیے گئے نمبر پر ارسال کریں۔ جمعرات کو آپ کی تحاریر پوسٹ بنا کر فیس بک پر اپلوڈ کی جائیں گی۔ ہفتہ شام 6 بجے تک پوسٹ کے لائک اور کمنٹ دیکھے جائیں گے۔ لائک ہم اس لیے چاہتے کہ آپ کا لکھا زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے اور سراہا جائے۔ جن کی فیس بک آئی ڈی ہے وہ اپنے دوست احباب کو ضرور مینشن کریں تاکہ مقابلے کے سبھی شرکاء کی تحاریر پڑھی جا سکیں۔
علاوہ ازیں الفاظ کا چناؤ اور تخیل کی روانی برقرار رکھتے ہوئے سادہ الفاظ میں عمدہ کہانی لکھنے کے انداز کو بھی پرکھا جائے گا۔ اگر کسی نے عمدہ لکھا چاہے اس کا کوئی لائک نہ بھی ہو تو اس کو پوزیشن دینے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں کی جائے گی اور ہمارے ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ اتوار کو نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے سرٹیفیکیٹ صنف آہن کے آفیشل فیسبک پیج اور گروپ میں اپلوڈ کیے جائیں گے۔
اصولوں کو غور سے پڑھا کریں۔ شکریہ___
*منجانب چیف ایڈیٹر : بلال محسن*
فیسبک پیج لنک
https://www.facebook.com/Sinfe-ahan-Digest-104093392400475/

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!امید واثق ہے کہ پیاری پیاری بہنیں بفضل خداوندی صحت و ایمان سے بھرپور پر مسرت لمحات جی...
19/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

امید واثق ہے کہ پیاری پیاری بہنیں بفضل خداوندی صحت و ایمان سے بھرپور پر مسرت لمحات جی رہی ہوں گی۔
معزز لکھاری خواتین! آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے 20 مئی بروز سوموار رات نو بجے ادبی صنف "کہانی نویسی" کے حوالہ سے انتظامیہ صنف آہن ڈائجسٹ ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کروانے جارہی ہے۔ بزریعہ app zoom آپ سبھی احباب اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد آپ کو مختصر یعنی سو یا دو سو الفاظ کی کہانی لکھنے کے حوالہ سے مکمل رہنمائی دینے کے ساتھ ساتھ بحیثیت لکھاری دیگر ادبی اصناف سے متعلقہ الجھنوں کو سلجھانا بھی ہے تاکہ اردو ادب کی بھرپور ترویج و ترقی میں مثبت کردار نبھایا جاسکے۔ آپ بزریعہ سوال و جواب " کہانی نویسی" کے حوالہ سے ہر طرح کی معلومات لے سکتی ہیں۔ لہٰذا آپ مقررہ وقت پر پوری توجہ و یکسوئی کے ساتھ ورکشاپ لازمی جوائن کیجئے۔ انتظامیہ آپ سے بھرپور تعاون کرے گی ان شاءاللہ ۔۔۔۔
منتظر و مشکورم

چیف ایڈیٹر : بلال محسن صاحب
چیف ایونٹ آرگنائزر:
ردا سحر
ایڈمن : سحر فاطمہ امانی

سرٹیفکیٹ بعنوان " اندھا "
19/05/2024

سرٹیفکیٹ بعنوان " اندھا "

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ! معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب...
19/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب گرما کی آمد اور جاڑے کی رخصتی پر طمانیت محسوس کررہے ہوں گے۔ صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والا " اقوال مقابلہ نمبر " 5 " بعنوان" اندھا " کا رزلٹ پیش پیش ہے۔
سب لکھاری خواتین نے جس دلجمعی سے لکھا امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی جاری رکھیں گی۔ سب کی کاوش قابل توصیف ہے پر عزیزان من ۔۔۔۔ کامیابی و کامرانی کے عہدے پر چند ہی لوگ فائز ہوا کرتے ہیں۔ اس لیے کھلے دل سے پوزیش ہولڈرز کو داد و تحسین پیش کیجئے۔ فاتحین کو انتظامیہ صنف آہن کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد ۔ یہی نہیں بلکہ اگلے سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے شمارے کے ساتھ زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی لکھاری خواتین کو ہارڈ فارم اسناد اور تحائف سے بھی نوازا جائے گا۔ ان شاءاللہ

منجانب چیف ایڈیٹر سر بلال محسن

اقوال"  اندھا " جو اچھا لگے لائک کریں، کمنٹ کریں اور اس پر عمل  بھی کریں۔شکریہ
16/05/2024

اقوال" اندھا " جو اچھا لگے لائک کریں، کمنٹ کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔
شکریہ

*السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!* "ہفتہ وار اقوال :  مقابلہ نمبر "5 "اس ہفتے کا عنوان" اندھا " ہے۔ ذاتی لکھا ایک لائ...
13/05/2024

*السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!*

"ہفتہ وار اقوال : مقابلہ نمبر "5 "
اس ہفتے کا عنوان" اندھا " ہے۔ ذاتی لکھا ایک لائن کا قول اپنے قلمی نام کے ساتھ بدھ رات بارہ بجے تک پوسٹ کے اندر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں۔ یاد رکھیں کہ قول سادہ انداز میں ہو اور کوئی بھی لفظ بولڈ ، کوما وغیرہ یا کوئی اور علامت شامل نہ ہو۔ ( مثال: " جو جانتے بوجھتے بھی حقائق کو نظر انداز کرے درحقیقت وہ شخص "اندھا ہے")
آپ کا قول جمعرات کی شام فیسبک پر پوسٹ بنا کر اپلوڈ کیا جائے گا۔ ہفتہ شام 6 بجے تک پوسٹ کے لائک اور کمنٹس دیکھے جائیں گے۔ لائک ہم اس لیے چاہتے کہ آپ کا لکھا زیادہ لوگ پڑھیں اور آپ کا نام اور قلم زیادہ سے زیادہ لوگوں سے متعارف ہوسکے۔ اگر آپ کا لکھا کوئی پڑھے گا نہیں تو آپ کے فن کو شہرت کیسے حاصل ہوگی؟ جن کی فیس بک آئی ڈی ہے وہ ضرور اپنے دوستوں کو مینشن کریں تا کہ باقی لوگوں کی تحاریر بھی پڑھی جاسکیں۔
اس کے علاوہ آپ کے الفاظ کا چناؤ ، تخیل کی روانی اور بہترین لکھنے کے انداز کو بھی پرکھا جائے گا۔ اگر کسی نے عمدہ لکھا چاہے کوئی لائک نہ ہو تو بھی اس کو پوزیشن دینے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جائےگی۔ ہمارے ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
اتوار کو نتائج اور سرٹیفیکیٹ صنف آہن کے آفیشل فیسبک پیج ، ویب سائٹ اور گروپ میں اپلوڈ کیے جائیں گے۔
مزید برآں اگلے شمارے تک جس لکھاری کے پوائنٹس زیادہ ہوں گے اسے ہارڈ فارم سرٹیفیکیٹ اور انعامات دیئے جائیں گے۔ اس لیے خوب دلجمعی سے ہر مقابلہ میں حصہ لیں اور مستقل لکھتی رہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے لفظ کسی کی زندگی سنوار دیں اور خدا آپ کو بہترین اجر سے نوازے۔
اصولوں کو غور سے پڑھا کریں۔ شکریہ
*منجانب چیف ایڈیٹر : بلال محسن*
فیسبک پیج لنک
https://www.facebook.com/Sinfe-ahan-Digest-104093392400475*السلام

سرٹیفکیٹ بعنوان " شفاف  "
12/05/2024

سرٹیفکیٹ بعنوان " شفاف "

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ! معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب...
12/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب گرما کی آمد اور جاڑے کی رخصتی پر طمانیت محسوس کررہے ہوں گے۔ صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والا " اقوال مقابلہ نمبر " 4 " بعنوان" شفاف " کا رزلٹ پیش پیش ہے۔
سب لکھاری خواتین نے جس دلجمعی سے لکھا امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی جاری رکھیں گی۔ سب کی کاوش قابل توصیف ہے پر عزیزان من ۔۔۔۔ کامیابی و کامرانی کے عہدے پر چند ہی لوگ فائز ہوا کرتے ہیں۔ اس لیے کھلے دل سے پوزیش ہولڈرز کو داد و تحسین پیش کیجئے۔ فاتحین کو انتظامیہ صنف آہن کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد ۔ یہی نہیں بلکہ اگلے سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے شمارے کے ساتھ زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی لکھاری خواتین کو ہارڈ فارم اسناد اور تحائف سے بھی نوازا جائے گا۔ ان شاءاللہ

منجانب چیف ایڈیٹر سر بلال محسن

کہتے ہیں 12 مئی "ماں" کا عالمی ہے۔۔۔۔ اس دن ڈھیروں ڈھیر پوسٹس، اسٹیٹس، تقاریر و تحاریر دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا مقصد مدر...
12/05/2024

کہتے ہیں 12 مئی "ماں" کا عالمی ہے۔۔۔۔ اس دن ڈھیروں ڈھیر پوسٹس، اسٹیٹس، تقاریر و تحاریر دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا مقصد مدرز ڈے پر ماں کی عظمت اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ کچھ اہل قلم لکھتے ہیں " ماں تیری عظمت کو سلام۔" تو یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ ماں جو پورا سال آپ کا خیال رکھتی، لاڈ اٹھاتی، زمانے کے سرد و گرم سے بچاتی تو یہ حیرت انگیز بات نہیں کہ ماں کا دن صرف ایک ہی جبکہ اولاد کا ہر دن۔ کیا ایک دن بھی ماں سے دوری برداشت کر پاتے ہم؟ کیا ایک لمحے بھی ماں کا ممتا بھرا لمس کسی اور رشتے سے محسوس کیا جاسکتا؟ یقیناً نہیں! تو پھر کیسے کہہ سکتے کہ یہ ماں کا عالمی دن ہے؟ عزیزان من! ہر دن بلکہ ہر پل ماں کا ہے۔ ماں کی عظمت کو سلام آج ہی کے دن نہیں بلکہ ممتا بھرے ہر پل پر سلامتی ہو۔ اللّٰہ پاک ہم سب کی ماؤں کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور جن احباب کی ممتا اللّٰہ رب العزت کے حکم پر یہ فانی دنیا چھوڑ گئی، اللّٰہ پاک ان کی قبر کو جنت کا باغیچہ بنائے۔ آمین ثم آمین
ماں کی عظمت کو ہر پل سلام ۔۔۔۔ کیونکہ
نہیں ہوتا کوئی خاص ماں کا دن
ماں کے ساتھ ہوتا ہے ہرخاص دن
نیک تمنائیں۔۔۔🥰🥰🥰💝
منجانب: چیف ایڈیٹر سر بلال محسن
چیف ایونٹ آرگنائزر۔۔۔ ردا سحر

اسلام علیکم امید اور دعا کرتی ہوں تمام احباب خیریت سے ہوں گے ایک طویل انتظار کے بعد صنف آہن ڈائجسٹ نے اپنا دیدار کروایا ...
12/05/2024

اسلام علیکم
امید اور دعا کرتی ہوں تمام احباب خیریت سے ہوں گے ایک طویل انتظار کے بعد صنف آہن ڈائجسٹ نے اپنا دیدار کروایا اور ہمارے دل اور آنکھوں کو راحت و مسرت بخشی میں تمام رائٹرز کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اور صنفِ آہن ڈائجسٹ کی اس ادارے کی خاص طور پہ مدیر اعلیٰ:بلال محسن بھائی کی بہت بہت شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا
میری دعا ہے کہ اللّٰہ پاک اس ڈائجسٹ کو اس سے جڑے سب احباب کو اور پاکستان کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین یارب العالمین

حجابی

اقوال" شفاف " جو اچھا لگے لائک کریں، کمنٹ کریں اور اس پر عمل  بھی کریں۔شکریہ
09/05/2024

اقوال" شفاف " جو اچھا لگے لائک کریں، کمنٹ کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔
شکریہ

*السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!* "ہفتہ وار اقوال :  مقابلہ نمبر "4 "اس ہفتے کا عنوان" شفاف " ہے۔ ذاتی لکھا ایک لائن...
06/05/2024

*السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!*

"ہفتہ وار اقوال : مقابلہ نمبر "4 "
اس ہفتے کا عنوان" شفاف " ہے۔ ذاتی لکھا ایک لائن کا قول اپنے قلمی نام کے ساتھ بدھ رات بارہ بجے تک پوسٹ کے اندر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں۔ یاد رکھیں کہ قول سادہ انداز میں ہو اور کوئی بھی لفظ بولڈ ، کوما وغیرہ یا کوئی اور علامت شامل نہ ہو۔ ( مثال: " آئینہ شفاف تن تو منعکس کرسکتا پر من نہیں۔")
آپ کا قول جمعرات کی شام فیسبک پر پوسٹ بنا کر اپلوڈ کیا جائے گا۔ ہفتہ شام 6 بجے تک پوسٹ کے لائک اور کمنٹس دیکھے جائیں گے۔ لائک ہم اس لیے چاہتے کہ آپ کا لکھا زیادہ لوگ پڑھیں اور آپ کا نام اور قلم زیادہ سے زیادہ لوگوں سے متعارف ہوسکے۔ اگر آپ کا لکھا کوئی پڑھے گا نہیں تو آپ کے فن کو شہرت کیسے حاصل ہوگی؟ جن کی فیس بک آئی ڈی ہے وہ ضرور اپنے دوستوں کو مینشن کریں تا کہ باقی لوگوں کی تحاریر بھی پڑھی جاسکیں۔
اس کے علاوہ آپ کے الفاظ کا چناؤ ، تخیل کی روانی اور بہترین لکھنے کے انداز کو بھی پرکھا جائے گا۔ اگر کسی نے عمدہ لکھا چاہے کوئی لائک نہ ہو تو بھی اس کو پوزیشن دینے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جائےگی۔ ہمارے ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
اتوار کو نتائج اور سرٹیفیکیٹ صنف آہن کے آفیشل فیسبک پیج ، ویب سائٹ اور گروپ میں اپلوڈ کیے جائیں گے۔
مزید برآں اگلے شمارے تک جس لکھاری کے پوائنٹس زیادہ ہوں گے اسے ہارڈ فارم سرٹیفیکیٹ اور انعامات دیئے جائیں گے۔ اس لیے خوب دلجمعی سے ہر مقابلہ میں حصہ لیں اور مستقل لکھتی رہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے لفظ کسی کی زندگی سنوار دیں اور خدا آپ کو بہترین اجر سے نوازے۔
اصولوں کو غور سے پڑھا کریں۔ شکریہ
*منجانب چیف ایڈیٹر : بلال محسن*
فیسبک پیج لنک
https://www.facebook.com/Sinfe-ahan-Digest-104093392400475*السلام

سرٹیفکیٹ بعنوان " خلوص "
05/05/2024

سرٹیفکیٹ بعنوان " خلوص "

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ! معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب...
05/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

معزز و پیارے پیارے سہ ماہی صنف آہن احباب! آپ کی خیریت نیک مطلب ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب گرما کی آمد اور جاڑے کی رخصتی پر طمانیت محسوس کررہے ہوں گے۔ صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والا " اقوال مقابلہ نمبر " 3 " بعنوان" خلوص " کا رزلٹ پیش پیش ہے۔
سب لکھاری خواتین نے جس دلجمعی سے لکھا امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی جاری رکھیں گی۔ سب کی کاوش قابل توصیف ہے پر عزیزان من ۔۔۔۔ کامیابی و کامرانی کے عہدے پر چند ہی لوگ فائز ہوا کرتے ہیں۔ اس لیے کھلے دل سے پوزیش ہولڈرز کو داد و تحسین پیش کیجئے۔ فاتحین کو انتظامیہ صنف آہن کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد ۔ یہی نہیں بلکہ اگلے سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے شمارے کے ساتھ زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی لکھاری خواتین کو ہارڈ فارم اسناد اور تحائف سے بھی نوازا جائے گا۔ ان شاءاللہ

منجانب چیف ایڈیٹر سر بلال محسن

اقوال مقابلہ " خلوص " اچھا لگے تو لائک ، کمنٹ کریں ، عمل کریں دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔شکریہ
02/05/2024

اقوال مقابلہ " خلوص " اچھا لگے تو لائک ، کمنٹ کریں ، عمل کریں دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔
شکریہ

02/05/2024

Assalam u alaikum.
I just received this unique digest today morning .
It's quite different from all local digests bcz of the theme , the card cover , the paper quality and yeah it's title cover . I didn't like those common title covers and that's why i never tried to read any digest ever . But I ordered sinf e ahan digest the first ever digest that i ordered , and ofcourse my story is also written in it so yeah .. well i not read yet but I'll and then definitely share my review here thanks ♥️🌻 ...

Regarded : Zainabsarwar 🪷

*نمرہ امین (لاہور)* السلام علیکم۔آخرکار ایک مہینے کے ٹور پر بہاولپور سے نکلا ہوا ہر شہر میں اپنا دیدار کرواتا ہوا اور کو...
02/05/2024

*نمرہ امین (لاہور)*

السلام علیکم۔
آخرکار ایک مہینے کے ٹور پر بہاولپور سے نکلا ہوا ہر شہر میں اپنا دیدار کرواتا ہوا اور کوہ قاف کی سیر کرتا ہوا میرا *صنف آہن ڈائجسٹ* اتنی جدوجہد کے بعد مجھ تک روشنیوں کے شہر لاہور پہنچ ہی گیا ہے۔ اس بار کافی تگ و دو کرنا پڑی ڈائجسٹ کو تلاش کرنے کے لیے لیکن میں نے بھی ہمت نہیں ہاری کیوں کہ لکھاری کبھی ہمت نہیں ہارتا اپنی انتھک کوشش جاری رکھتا ہے ہر کام کے لیے اور اپنی منزل کو پا کر ہی رہتا ہے۔ انسان کو ملتا وہی ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے اور اپنے رب پر کامل یقین کرتا ہے۔
اسی یقین کی بدولت ایک انسان اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔
"صنف آہن ڈائجسٹ" میں میری جان بستی ہے کیوں کہ اس میں مجھ سمیت اتنے لکھاریوں کی تحریریں شائع ہیں ان کہ وہ الفاظ جو ان کے دل سے نکل کر روح تک پہنچتے ہیں کیوں کہ انسان کی پہچان اس کے لفظوں سے ہوتی ہے اور ہم ان سب لکھاریوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اللہ سب کے قلم میں مزید برکت و نکھار دے۔ آمین
*سر بلال* کا شکریہ جنہوں نے ہم لکھاریوں کو اتنا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہمیں لکھنے کا موقع دے کر ہمارے لفظوں کو سراہا اس کو خوبصورت صفحہ قرطاس میں ڈھال کر ڈائجسٹ کی زینت بنایا اور ہمارا لکھا ہوا ہمیں بھیج کر ہمارے ہاتھوں اور ہر گھر کو رونق بخشی اور ہم سب کی حوصلہ افزائی کی۔
ہم بہت مشکور ہیں سر بلال کے اور اس ادارے کے۔
اللہ آپ سب سے راضی ہو اور اس ڈائجسٹ اور سب لکھاریوں کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔ آمین

Labour day tehreer
01/05/2024

Labour day tehreer

Address

University Chowk
Bahawalpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

+923049812703

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sinfe ahan Digest posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sinfe ahan Digest:

Videos

Share

Category