رنگ اور خوشبو

رنگ اور خوشبو احساس �

18/05/2022

‏ہم دلاتے ہیں منافع کی ضمانت تجھ کو...
ہم خریدیں گے محبت کے خسارے سارے...🖤🥀

27/04/2022

لائک اور شیئر کریں 🖤

02/04/2022

سب کو رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ بہت بہت مبارک ہو.. اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیے گا.. ❤

16/03/2022

برا وقت ہمیشہ گزر جاتا ہے۔۔۔چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔۔۔بس انسان کا ظرف آزمانا ہوتا ہے اللہ نے۔۔۔

من و سلوی

16/03/2022

ایسا نہیں ہوتا کہ کسی کے جانے سے زندگی رک جاتی ہے یا ہم مر جاتے ہیں .. نہیں !
بس ایسا ہوتا ہے نا جب اس کا نام سنو تو دل کی دھڑکن ایک لمحے کو ٹھہر سی جاتی ہے، جب بے تحاشا ہنستے ہوئے اچانک اس کی یاد آتی ہے تو ہنسی تھم جاتی ہے اور پرملال مسکراہٹ اس کی جگہ لے لیتی ہے، دنیا بھر کی مصروفیات سے جب فرصت ملے تو ایک یاد چپکے سے ذہن کے دریچے میں آ بیٹھتی ہے اور آنکھوں کو نم کر جاتی ہے، جب کسی کو دیکھو تو ہر کسی میں اس کا عکس ڈھونڈنے کی عادت سی ہو جاتی ہے !
زندگی نہیں رکتی، بس جذبات تھم جاتے ہیں___!🥀

13/03/2022

* #کانپیں ٹانگ رہی ہیں‼*

کسی کی غلطی پر ہنسنا اور نقل اتارنا👇

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: مجھےقطعاً یہ بات پسند نہیں کہ میں کسی کے لہجے میں نقل اتاروں اگرچہ اس کے بدلے مجھے کتنا ہی مال و دولت حاصل ہو۔
جامع ترمذی،الرقم:۲۵۰۲

📖اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو ایمان کے بعد فسق برا نام ہے ، اور جو توبہ نہ کریں وہی ظالم لوگ ہیں💔
📚سورہ حجرات ایت نمبر11

#اور نصیحت کیجئے پس بےشک نصیحت ایمان والوں کو فائدہ دیتی ہے📖

📚 [القرآن 51:55]

12/03/2022

خوبصورت زندگی میرے خیال سے وہ ہوتی ہے جو ہم گزار رہے ہوتے مجھے لگتا ہے کہ زندگی ہمیں مل گئی اب خوبصورت بنانا اسے خوبصورتی سے گزارنہ ہمارا کام ہے۔
دکھ،پریشانیاں، تکلیفیں، درد، برا وقت ہم سب جانتے ہیں یہ ہماری زندگی کا حصہ ہیں even کچھ تکلیفیں تو شاید ہمیشہہہہہ رہنے والی بھی ہوتی ہیں لیکن ( کمال تو تب ہو جب ہم ان ہمشہ رہنے والی اذیت اور دکھ کے ساتھ بھی اپنی زندگی کو خوبصورتی سے گزاریں) مانتی ہوں میں یا شاید جانتی ہوں کچھ اذیتیں تو آپ کو ہلا کہ رکھ دیتی ہیں یا یوں کہہ لیں کے آپ کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہیں لیکن کیا ہی بات ہو اگر اندر سے کھوکھلا ہوچکا انسان بھی اتنی خوبصورت زندگی گزار کے دکھائے کہ یہ دنیا کبھی محسوس بھی نہ کر پائے اسکی تکلیف کو۔۔

12/03/2022

ہے بات تو نہیں کوئی خاص عشق میں
اللّٰہ سے کرو تو تب کہیں جا کر مکمل ہوتا ہے
ادھوری خواہشوں کے بوجھ سے ٹوٹ کر
جب تم بکھر جاؤ تو پھر وہ اندر دِکھتا ہے
شاعرہ: عائشہ فلک

06/03/2022

مسئلہ امید لگانے کا نہیں ہوتا ، یہ تو فطری بات ہے ہم انسانوں کی لئے کہ خود بخود ہی امید لگا لیتے ہیں . مسئلہ تو امید " بجھانے " کا ہوتا ہے۔ جب جواب نہ ملے یا پھر جواب میں انکار ملے . . تب پھر اپنی جگائی ہوئی امید کو خود کی پھونک مار کر بجھانے میں درد تو بہت ہوتا ہے .

تو پھر ذرا فوکس بدلیں .امید لگنے کی فکر نہیں کرنی ، بلکہ خود سے بھجانے کی لئے بھی تیار رہنا چاہیے ، خود میں سہنے کا حوصلہ و ہمت پیدا کرنی چاہئے، وقتی رونا یا پریشان ہونا تو چلتا مگر مستقل نہ ہو بس .

اس لئے جب بھی امید لگائیں تو اپنی امید کی شمع جلا کر " الله " کے حوالے کر دیں ، اس کے بعد اسکی "مصلحت" سے وہ بجھ بھی گئی تو یقین رکھیں اسکے بدلے میں بہت برکت والی روشن شمع ہی ملے گی ان شا اللہ . نا امیدی کوہمت سے مسکرا کر سہنا بس ، کوئی گلا ، شکوہ ، شکایات نہیں . صرف نماز ، صبر اورچپ چاپ انتظار . !

05/03/2022

ڈاکٹر صاحب مجھے اب غصہ بہت زیادہ آنے لگا ہے....
اتنی شدت سے آتا ہے کہ پورا وجود متاثر ہوتا ہے.....
میں اس کیفیت سے پریشان ہوں...
حل بتائیے....؟
ڈاکٹر صاحب کہنے لگے جتنی شدت سے غصہ آئے اتنی شدت سے نکال دیں....
غصے کو نہ روکیں بالکل.....
میں نے حیرت سے سوال کیا ڈاکٹر صاحب کیسے؟؟؟
کہنے لگے سر پھاڑ دیں...
تہس نہس کر دیں....
گلا دبا دیں....
آگ لگا دیں.....
میں نے حیرت اور ناسمجھی سے والد صاحب کی طرف دیکھا.....
تو وہ کہنے لگے خیالات کو....؟
ڈاکٹر صاحب نے عرض کیا....
نہیں نہیں....
غصہ اسی پر نکالیں...
جو غصہ دلائے....!!!
پھر کہنے لگے:
غصہ ہمیشہ شیطان دلاتا ہے....
آپکو جب بھی غصہ آئے آپ دو نفل پڑھیں....
اسے تکلیف پہنچے گی....
پھر آئے پھر چار نفل پڑھیں....
اسے آگ لگے گی.....
جتنا غصہ آتا جائے آپ نفل پڑھتی جائیں.....
اسکا سر پھٹے گا،۔۔۔
اسے چوٹ پڑے گی۔۔۔۔،
وہ کٹے گا، جلے گا، مرے گا.....
آپ انجوائے کریں.....
بھلا یہ کونسا انصاف ہے کہ غصہ دلائے شیطان اور آپ نکالیں بہن پر، بھائی پر، والدین پر، احباب پر......؟؟
یقین کریں ڈاکٹر صاحب کا یہ جواب سن کر دل کو ایک دم اتنا سکون ملا اور بے اختیار آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ ہم اپنی قوتوں کو کہاں ضائع کر رہے ہیں آخر؟؟*تو چلیں اب آپ لوگ بھی اپنے دشمن کو پہچانیں اور اس پر غصہ نکالیں....

اللہ رب العزت ڈاکٹر صاحب کو جزائے خیر عطاء فرمائیں آمیین
پھر ڈاکٹر صاحب نے یہ بھی بتایا کہ ایک مرتبہ میرے پاس ایک مریض یہی شکایت لے کر آیا کہ غصہ بہت آتا ہے.....
تو ہم تو غصے سے کبھی روکتے ہی نہیں..... سو انہیں بھی یہی مشورہ دیا.....
کہتے ہیں کچھ عرصے بعد وہ بندہ پھر آیا اور کہنے لگا ڈاکٹر صاحب ایک مرتبہ غصہ اتارنے کے چکر میں، میں نے 100 نفل پڑھ لئیے......
بس پھر اسکے بعد مجھے کبھی غصہ نہیں آیا......

چلیں جی....! اب آپ لوگ بھی ٹرائی کریں 😍😊

27/02/2022

مجھے رات دیر گئے کسی کے راز سننا اچھا لگتا ہے گہری باتیں جب کوئی بے اختیاری سے اپنے بارے میں بولتا جائے مجھے وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو دنیا کی نظر میں عام ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر حیران کن ٹیلنٹ ہوتا ہے کہ اگر وہ ظاہر ہو جائے تو وہ کتنے خاص ہو جایئں۔۔۔
مجھے آرٹسٹس اچھے لگتے ہیں نہیں ہر آرٹسٹ نہیں وہ جن کو جنون ہو اور اپنے کام سے محبت اور جن کے خیالات اتنے گہرے ہوں کہ ان کا آرٹ خود بولے۔
ہاں مجھے خاموش لوگ بھی اچھے لگتے ہیں اتنے اچھےکہ اور جیسے ہی آنکھیں اٹھائیں تو ان آنکھوں کی گہرائی کسی کو ابھرنے نہ دے گہری پرسوچ آنکھوں والے قیدی اور وہ لوگ بھی جن کے اجسام زندگی اور زمانے کی دوڑ نے بوسیدہ کر دئے مگر وہ ان کی شاعرانہ روحیں آہ ہاں مجھے تنہا اور کھوئے ہوۓ لوگ پسند ہیں وہ جن کی دنیا ' دنیا والوں کی دنیا سے الگ ہوتی ہے...

24/02/2022

"- 🦋
ہم سے زیادہ درویش تو یہ پرندے ہیں تھوڑا رزق اٹھایا ، زیادہ چھوڑ دیا...........

22/02/2022

"اتنے کم ہمت نہ بنو۔۔۔ زندگی موت کے شکنجے میں دم توڑنے لگے تو بھی شیر بن کر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دو۔"

راہ نور از سمیرا حمید

16/02/2022

❤️🦋
God can make your painful story into a beautiful testimony!

28/01/2022

ہم سب کتابوں کی طرح ہیں ،،،
اکثریت محض ہمارا سرورق دیکھنے پر اکتفا کرتی ہے ،
اقلیت ہمارا تعارف پڑھ لیتی ہے ،
کچھ لوگ ہم پر کى گئی تنقید پر یقین رکھتے ہیں ،
اور محض دو چار لوگ ہی وہ ہوتے ہیں جو ہمارے اندر
کے مشمولات سے واقف ہوتے ہیں ۔

اے پھولوں!تم نے جو جان دے کر آنگن مہکایا ہےاپنی خوشبو سے اس چمن کو سجایا ہے یہ خوشبو سدا اس چمن کی بہار رہے گیہر لمحہ ہم...
16/12/2021

اے پھولوں!تم نے جو جان دے کر آنگن مہکایا ہے
اپنی خوشبو سے اس چمن کو سجایا ہے
یہ خوشبو سدا اس چمن کی بہار رہے گی
ہر لمحہ ہم نے تیری خوشبو جو اپنے اندر پایا ہے!! 😢
#شاعرہ عائشہ فلک🖋️⁩

#اردوشاعری

14/12/2021

دل کی باتیں تو کسی بہت اپنے سے کی جاتی ہیں اور میں بتاؤں اللہ سے زیادہ اپنا کوئی بھی نہیں ہوتا وہ ہمیشہ سے ہمیشہ تک سنتا ہے، روکتا نہیں، ہمیشہ تسلی دلاسہ بنتا ہے گرنے نہیں دیتا سہارا نہ دے تواٹھنا سکھاتا ہے شہ رگ سے زیادہ قریب ہے
دل کی باتیں بنا کہے جانتا ہے
اللہ سےدوستی کرلیں، یقین جانیں اللہ سے زیادہ اپنا کوئی بھی نہیں۔
اللہ محبت ہے.

14/12/2021

سردیوں کی رات سے خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے۔ بندہ کمپیوٹر پر قرآن پاک کھولے بیٹھا ہو، اپنی فیورٹ پی ڈی ایف، اور انہماک میں کسی لفظ کی خوبصورتی میں کھویا ہو۔ کیسا خوبصورت لفظ ہے ’لتعودن‘۔ رات کی خاموشی، پی سی کی مدھم سی آواز، بالائی منزل سے آ رہی گھڑی کی ٹک ٹک، اور باقی سب قرآن پاک کی قربت کا احساس۔ کتنا مزہ آتا ہے سردیوں کی راتوں کو، تلاوتوں اور نمازوں کا۔
بندہ دو دو سیپارے پڑھ جاتا ہے ایک ہی سٹنگ میں، ایک ہی پوسچر میں، اور پتہ بھی نہیں چلتا۔ دن کو تو بہت کچھ ہو رہا ہوتا ہے ساتھ ساتھ، لیکن رات کو تو پتہ ہی نہیں چلتا۔ ایسا لگتا ہے بس آپ ہیں، اور قرآن پاک کی قربت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو تہجد اور تلاوتوں کا شوق عطا فرمائے، آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09/12/2021

اسلام علیکم!
زندگی کھبی بھی آسان نہیں ہوتی مگر ہمیں ہمیشہ آسانیوں کی تلاش ہوتی ہے۔ہم چاہتے ہیں ہمارے پاس بڑا عہدہ ہو، ہماری پہچان ہو،ہمیں عزت ملے مگر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ سب بغیر کسی کوشش کے مل جائے۔ آپ بڑے خواب دیکھتے ہیں تو کوئی حرج نہیں ضرور دیکھیں مگر بڑے خوابوں کے ساتھ خود کو بڑی مشکلات کے لیے تیار رکھیں۔ہاں ہوتا ہے کھبی کھبی زندگی اتنی تلخ اور صبر آزما ہو جاتی کہ دل چاہتا ہے مر جائیں یا پھر حوصلہ ٹوٹ جاتا ہے ۔
مگر راز کی بات یہ ہے کہ حوصلے کی اپنی ہمت کی حفاظت کریں تو سب کچھ مل سکتا ہے اور دراصل ہمت ،صبراور ثابت قدمی ہی کامیابی کے تین اہم ستون ہیں ۔تو اگر کامیابی حاصل کرنی تو صبر اور مسلسل کوشش کو اپنی عادت بنالیں ۔عظیم کامیابی ہمیشہ بڑی قربانیاں مانگتی ہے۔
یاد رکھیں اندھیرا گہرا ہو جائے تو سمجھو سحر کا آنے کا وقت ہے بس تھوڑا انتظار کرو ۔پتا ہے میری ایک عادت میں امید نہیں چھوڑتی چاہیے کچھ بھی ہو ۔گہرے اندھیروں میں بھی سحر کے آنے کی امید رکھیں۔ اگر آپ بار بار بہتر کی کوشش کرتے ہیں تو وہ آپ کو نہیں ملتا ۔مگر یقین کریں اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کے لیے بہترین کو منتخب کر رکھا ہے۔ ہمارے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنی بہترین ہمت اور صبر کا مظاہرہ کیا جہالت میں ڈوبے عرب کو کیسے ایمان اور علم کی روشنی سے منور کیا۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے اعلیٰ مثال اور کون ہوسکتا ہے۔کوشش کریں ان شا ء اللّٰہ تعالیٰ اللّٰہ پاک آپ کو عظیم الشان کامیابیوں سے نوازے گا ⁦❤️⁩
اندھیرے کی گہرائی اس بات کی گواہ ہے
کہ سحر کے آنے میں ابھی وقت تھوڑا ہے
(عائشہ فلک)
از قلم عائشہ فلک

07/12/2021

" بعض اوقات ہمیں خاموش ہونا پڑتا ہے ، کیوں کہ ؛ ہمارے الفاظ یہ بتا ہی نہیں پاتے کہ ؛ ہمارے اندر کیا چل رہا ہے! ۔ " 💔

نومبرخزاں کی چادر اوڑھےموسم کی بے رخیاور!!!کچھ درخت بوڑھےسرد الجھے سویرےاور!!ان سویروں کی دھند میں چھپےادھورے اندھیرے!!ک...
30/11/2021

نومبر
خزاں کی چادر اوڑھے
موسم کی بے رخی
اور!!!
کچھ درخت بوڑھے
سرد الجھے سویرے
اور!!
ان سویروں کی دھند میں چھپے
ادھورے اندھیرے!!
کسی پارک میں زرد پتوں کے درمیان...
اور ہجوم میں ایک انسان!!!
کھڑا ہو اکیلا سا
دکھوں کا دل میں...
ایک عجب سا میلا
لگتا ہے!!!
جانے ہم
چائے کیاایک پیالی پینے میں
کہیں دردکہے جاتے ہیں..
خود سے
کھبی خود کلامی میں
کھبی خدا سے کلام کرنے میں!!!
مگر...
کہیں الجھنیں یوں ہی رہ گئیں
خود میں ہی !!
کہنے تھے ابھی کہیں درد خود سے
اور کچھ دل کی باتیں
اگر !!!
تھوڑا سا اور..
ٹھہر جاتیں نومبر کی راتیں!!!
ہائے نومبر ایک تیرا جانا ہمیں اداس کرگیا...
#شاعرہ عائشہ فلک


29/11/2021


کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر
کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے
کوئی ایسا دے تعویزمجھے
وہ مجھ پر عاشق ہو جائے

کوئی فال نکال کرشمہ گر
مری راہ میں پھول گلاب آئیں
کوئی پانی پھوک کے دے ایسا
وہ پیئے تو میرے خواب آئیں

کوئی ایسا کالا جادو کر
جو جگمگ کر دے میرے دن
وہ کہے مبارک جلدی آ
اب جیا نہ جائے تیرے بن

کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے
جس رہ سے وہ دلدار ملے
کوئی تسبیح دم درود بتا
جسے پڑھوں تو میرا یار ملے

کوئی قابو کر بے قابو جن
کوئی سانپ نکال پٹاری سے
کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا
کوئی منکا اِکشا دھاری سے

کوئی ایسا بول سکھا دے نا
وہ سمجھے خوش گفتارہوں میں
کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے
وہ جانے ، جان نثار ہوں میں

کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا
اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں
جو مرضی میرے یار کی ہے
اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں

کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ
جواَشک بہادے سجدوں میں
اور جیسے تیرا دعوی ہے
محبوب ہومیرے قدموں میں

پر عامل رک ، اک بات کہوں
یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا

اور عامل سن یہ کام بدل
یہ کام بہت نقصان کا ہے
سب دھاگے اسکے ہاتھ میں ہیں
""جو مالک کل جہان کا ہے"

میرے خاموشیاں میرے اندر چخیتی ہیں 💔✨ #شاعرہ عائشہ فلک
23/11/2021

میرے خاموشیاں میرے اندر چخیتی ہیں 💔✨
#شاعرہ عائشہ فلک

کاش کسی کو پڑھنی آجائیں سوالی آنکھیں،خیالی سوچ اور خالی ھاتھ🔥💔
17/11/2021

کاش کسی کو پڑھنی آجائیں سوالی آنکھیں،خیالی سوچ اور خالی ھاتھ🔥💔

بوجھ تو بس خواہشوں کا ہوتا ہے 💖
16/11/2021

بوجھ تو بس خواہشوں کا ہوتا ہے 💖

12/11/2021

زندگی زیادہ تر ناقابل دید نظاروں کا مجموعہ ہے جو کسی ناول یا ٹی وی پر نہیں دکھائے جاتے💜😊

اے اللّٰہ میرے پرچم کو سرخرو کرنا اور اس کی آن سلامت رکھنا آمین⁦❤️⁩
11/11/2021

اے اللّٰہ میرے پرچم کو سرخرو کرنا اور اس کی آن سلامت رکھنا آمین⁦❤️⁩

07/11/2021

پاکستان انڈیا سے جیتنے کی خوشی میں سب سے جیت رہا ہے انشاءاللہ آگے بھی جیت تا رہیےگا😂😍😘😍
Pakistan win the match
shkr Alhmdulilla

سورت الناس کی چادر میں مجھے ڈھانپ لے ایسے ؛ شر کوئی زمانے کا مجھےچھو نہ سکے پھر !!
07/11/2021

سورت الناس کی چادر میں مجھے ڈھانپ لے ایسے ؛
شر کوئی زمانے کا مجھےچھو نہ سکے پھر !!



میں تو یُوں چُپ ہوں کے اندر سے بہت خالی ہوں اور یہ لوگ پُر اسرار سمجھتے ہیں مُجھے۔
04/11/2021

میں تو یُوں چُپ ہوں کے اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پُر اسرار سمجھتے ہیں مُجھے۔

الحمد اللّٰہ⁦❤️⁩
02/11/2021

الحمد اللّٰہ⁦❤️⁩

چلو چھوڑ دیتے ہیں!!وہ سارے راستے وہ خیالوہ محبتیںوو سارے واسطے...جو دل کو توڑ دیتے ہیں!!!وہ لوگ وہ دوستی اور وہ پرانے رو...
30/10/2021

چلو چھوڑ دیتے ہیں!!
وہ سارے راستے
وہ خیال
وہ محبتیں
وو سارے واسطے...
جو دل کو توڑ دیتے ہیں!!!
وہ لوگ
وہ دوستی
اور وہ پرانے روگ!!
چلو چھوڑ دیتے ہیں!!
آؤ محبت کا ہاتھ تھامے
چلتے ہیں کسی ایسی
راہ تک !!!
جہاں محبت کو نبھایاجائے
خود کو پایا جائے
اور
مسکرایا جائے
آؤ اللّٰہ سے
خود کو جوڑ دیتے ہیں!!!
محبت کو نور سے منور کرتے ہیں...
کیونکہ
محبت ک نور اللّٰہ ہے!!
وہ ادھورے راستے
جن کی منزل کا نشاں نہیں
چلو وہ چھوڑ دیتے ہیں❤️⁩
#شاعرہ عائشہ فلک

اگر آپ کو اپنی موجودگی کا احساس دلانا پڑ جائے تو اس سے بہتر ہے آپ اکیلا رہیں خود کو اتنا بدل لیں کہ جس جس نے آپ کی نرمی ...
29/10/2021

اگر آپ کو اپنی موجودگی کا احساس دلانا پڑ جائے تو اس سے بہتر ہے آپ اکیلا رہیں خود کو اتنا بدل لیں کہ جس جس نے آپ کی نرمی کو کمزوری سمجھا تھا وہ دوبارہ آپ کو پہلے سا ہونے کی التجا کریں

27/10/2021
اپ سیٹ ہے 😅😅🤣🤣  #سیکورٹی
26/10/2021

اپ سیٹ ہے 😅😅🤣🤣

#سیکورٹی

24/10/2021

بھاگنا چھوڑ دو ـ ٹھہر جاؤ ـ دعا کرو اور انتظار کرو ـ بند دروازوں پر غم نہ کرو ـ کُھلے دروازوں پر خوش ہو جاؤ جو تمہیں چھوڑ گئے ان کو مت ڈھونڈو جو تمہارے ساتھ رہا اس کو تلاش کرو ـ تم اسکے راستوں پر چل دو اور تمہاری رضا تک کے راستے خود ہی بنتے چلے جائیں گے لاحاصل چاہتے ہو تو حاصل پر راضی ہو جاؤ پھر کیا ممکن اور کیا ناممکن ـ سب تمہارا رب تمہارا•♥

" پلٹ رہی ہیں پھر وہی سردیوں کی اُداس شامیں 🖤🥀
23/10/2021

" پلٹ رہی ہیں پھر وہی سردیوں کی اُداس شامیں 🖤🥀

22/10/2021

اللّٰہ تمہارے بھرم رکھ لیتا ہے نا کیا تمہیں بھی اللّٰہ کے بندوں کے بھرم رکھنے آتے ہیں
عائشہ فلک🖋️⁩

" زندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی 🖤🥀
21/10/2021

" زندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی 🖤🥀

بدعا دینے کے مقام پر دعا دینے سیکھے یقین کریں آپ کو سکون آ جائے گا اور یہ ہمارے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت...
20/10/2021

بدعا دینے کے مقام پر دعا دینے سیکھے یقین کریں آپ کو سکون آ جائے گا اور یہ ہمارے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔کیونکہ ہمارے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار کی زیادتی کے باوجود انھیں ہدایت کی دعا دی ۔ یہ کرنا بہت مشکل جب آپ کا دل چاہے آپ اس انسان کی جان لے لیں اور آپ اسے دعا دے بھلائی مگر سکون آپ کے اندر اتر جائے گا ۔یہ بڑے ظرف کی بات ہے اور ظرف بڑا کرنے کے لیے بڑا حوصلہ چاہیے ۔معاف کرنا سیکھیں دعا دینا سیکھیں ۔برائی کے بدلے برائی کریں گے تو اچھائی کے پودے مرجھا جائیں گے۔ خود سے شروعات کریں اور کوشش کریں نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کو۔ اپنی زندگی کا حصہ بنالیں - الحمد میں نے یہ کرکے دیکھا بہت سکون معاف کرنے میں دعا دینے میں ۔اگر اللّٰہ نے آپ کو کوئی بڑی مسند عطا کی ہے پھر چاہے آپ کچھ بھی بڑے ظرف کا مظاہرہ کریں ۔ اور یاد رکھیں بڑا ظرف ہر کسی کے پاس نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ کسی عام انسان کی خصلت ہے یہ بڑے خاص لوگوں کا مرتبہ ہے ۔
از قلم عائشہ فلک


Address

Bahawalpur
Bahawalpur

Telephone

03077795096

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رنگ اور خوشبو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category