Abna-E-Jamia Darussalam Dangraghat Purnea BR

Abna-E-Jamia Darussalam Dangraghat Purnea BR ابنائے دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ پورنیہ بہار کا یہ آفیشل فیسبک پیج ہے۔

ابنائے جامعہ دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ، پورنیہ، بہار سے دردمندانہ اپیل آپ لوگ حسبِ استطاعت جامعہ کو مالی امداد ضرور پیش کریں۔...
02/04/2024

ابنائے جامعہ دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ، پورنیہ، بہار سے دردمندانہ اپیل
آپ لوگ حسبِ استطاعت جامعہ کو مالی امداد ضرور پیش کریں۔
کم ازکم ایک سو، دوسو، تین سو، چار سو، پانچ سو، ایک ہزار، دو ہزار، پانچ ہزار اور دس ہزار کی شکل میں اپنا تعاون ضرور بھیجیں۔ ہر ایک اِبن سے گزارش ہے کہ اپنے نام کی رسید ضرور کٹوائیں۔ کوئی بھی اِبن ہر گز محروم نہ ہوں بلکہ علی الاقل 100 رپیے بھی بھیج کر ضرور اپنا نام درج کریں۔
یہ ماہِ مبارک ہے اِس لیے اسے حقیقی معنوں میں نیکیوں کا موسمِ بہار بنائیں۔ الله تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے۔ آمین*

اراکین جمعیت ابنائے دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ پورنیہ بہار
29/12/2023

اراکین جمعیت ابنائے دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ پورنیہ بہار

ابناء جامعہ دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ کی میٹنگ، کئ امور پر غور و خوض
23/12/2023

ابناء جامعہ دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ کی میٹنگ، کئ امور پر غور و خوض

*اراکین جمعیت ابناء جامعہ دارالسلام کی دوسری میٹنگ بحسن و خوبی اختتام پذیر**میٹنگ میں کئ اہم ترین قرار داد پر تبادلہ خیا...
23/12/2023

*اراکین جمعیت ابناء جامعہ دارالسلام کی دوسری میٹنگ بحسن و خوبی اختتام پذیر*

*میٹنگ میں کئ اہم ترین قرار داد پر تبادلہ خیال، ساتھ ہی ساتھ ابناء سے جوڑنے کی پُر زور اپیل*

پورنیہ (اسرار عادل عالیاوی) مؤرخہ 21 دسمبر 2023 بروز جمعرات بوقت گیارہ بجے صبح جامعہ دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ پورنیہ بہار کی عالیشان جامع مسجد میں اراکین ابناءِ دارالسلام کے درمیان دوسری میٹنگ منعقد ہوئی۔ سیمانچل اور بنگال کے مختلف اضلاع سے ابناء جامعہ نے حصہ لیا۔ میٹنگ کی ابتداء شیخ میزان الرحمٰن سلفی کی تلاوتِ قرآن سے ہوئی ، اِس مشاورتی میٹنگ کی صدارت شیخ عبداللہ عبدالصمد نے انجام دیا، جبکہ شروعات شیخ اشفاق عالم عالیاوی اور تمہیدی کلمات و میٹنگ کے اغراض و مقاصد دکتور منصور عالم مدنی نے پیش کیا۔ میٹنگ میں تشریف فرما ابناء جامعہ نے جامعہ کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قیمتی آراء و مشوروں سے نوازا۔ میٹنگ میں کئ اہم ترین قرار داد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کی مختصر تفصیل یوں ہے کہ ابناء کے نام سے الگ سے جمعیت کا رجسٹریشن نہ کیا جائے فی الوقت پینڈنگ رکھی جائے۔بلکہ جامعہ دارالسلام کا رجسٹرڈ شدہ ڈیڈ کے ماتحت ابناءِ جمعیت کے لئے الگ سے جتنی جلدی ہو سکے نئے اکاؤنٹ کی اوپننگ کی جائے جس کا استعمال صرف اور صرف ابناءِ جمعیت کے لئے ہو نیز (QR Code) قِیُو آر کوڈ کی سہولیات بھی دستیاب ہو۔ دوران میٹنگ ابناءِ جمعیت کی کمیٹی میں تھوڑی سی ترمیم کی گئی۔ سرپرست اعلیٰ کے طور پر شیخ مزمل حق مدنی حفظہ اللہ اور نائبین کے لئے شیخ رضوان عبدالحکیم سلفی حفظہ اللہ اور عبداللہ عبدالصمد مدنی حفظہ اللہ کو منتخب کیا گیا، اِسی طرح اتفاقِ رائے سے صدر کے لئے ڈاکٹر منصور عالم مدنی حفظہ اللہ (ڈنگرہ گھاٹ) اور نائب صدر کے لئے شیخ ابو القاسم سلفی حفظہ اللہ کو چنا گیا۔ جبکہ ناظم کے لئے سبھوں کی رائے سے شیخ جہاں گیر عالم سلفی (بنگال) اور نائبین میں اکرام الحق سلفی ( کشن گنج) اسرار عادل عالیاوی (ارریہ) و شیخ اشفاق عالم عالی ( بنگال) کو منتخب کیا گیا، اِسی طرح ٹریژر و خازن کے عہدے کے لئے شیخ فرید عالم مدنی حفظہ اللہ کو چنا گیا۔ مجلس شوریٰ و اراکین کے لئے مختلف اضلاع و مقامات سے پہلے کے مقابلے میں تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ جس کی تفصیل بہت جلد منظر عام پر آئے گی ان شاءاللہ۔
اِسی طرح مزید ابناءِ جامعہ کو جوڑنے اور تعداد میں اضافہ کرنے کی ذمہ داری شیخ عبید الرحمٰن سلفی اور اسرار عادل عالیاوی کو سونپی گئی۔ بعینہ میٹنگ میں ابناء جمعیت کے نام سے رسید اور لیٹر پیڈ چھاپنے کا فیصلہ لیا گیا چھاپنے کی ذمہ داری شیخ عبداللہ مدنی صاحب کو دی گئی۔ اسی طرح تنظیم اور ابناءِ جمعیت کو مضبوط کرنے کے لیے ماہانہ یا سالانہ چندہ کی وصولی کی ذمہ داری شیخ میزان الرحمٰن سلفی شیخ اشفاق عالم عالیاوی شیخ اسرار عادل کو سونپی گئی۔ نیز ابناءِ جمعیت کی جانب سے بہت جلد آن لائن مجلہ کی نشر و اشاعت کا فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے اخیر میں ابناء دارالسلام کی جانب سے ایک عظیم الشان تاریخی اجلاس 2024 کے اکتوبر مہینے میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے اخیر میں شیخ عبداللہ مدنی حفظہ اللہ نے صدارتی خطاب پیش کیا ساتھ ہی ساتھ آئے ہوئے تمام ابناء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا مجلس کے اختتام کا اعلان دکتور منصور عالم مدنی کیا۔ اِس پر مسرت موقع پر جامعہ کے اساتذہ کے علاوہ شیخ جہاں گیر سلفی، شیخ فرید عالم مدنی ، شیخ ابو القاسم سلفی، شیخ شہیدالرحمان ، شیخ شفیق عالم سلفی، شیخ میزان الرحمٰن سلفی ، شیخ اشفاق عالم عالیاوی، شیخ اکمل حسین، شیخ اطہر فیضی ، شیخ اقبال حسین ، شیخ تنویر عالم ، شیخ نذیر حسین ، اسرار عادل، شیخ عبید الرحمٰن سلفی ، شیخ اسعد فوزان سلفی وغیرہم موجود رہے۔
*از قلم اسرار عادل عالیاوی*

*نوٹ : جامعہ دارالسلام ڈنگرہ گھاٹ میں جو بھی احباب تعلیم حاصل کئے ہیں ان سے گزارش ہے نیچے دئے گئے لنک کی مدد سے ابناءِ دارالسلام گروپ میں جوائن ہو جائیں شکریہ👇*
https://chat.whatsapp.com/HsKyknIKwI51QdSLSuogVc

Address

Jamia Darussalam Dangraghat Baisi Purnea Bihar Pin Code
Purnea
854315

Telephone

+918405814370

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abna-E-Jamia Darussalam Dangraghat Purnea BR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Purnea

Show All