Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem Urdu Daily Publish from Patna | Ranchi | Lucknow.

مکہ مکرمہ: آج مکہ مکرمہ میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا گیا ۔مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر بن حمد بن محمد ب...
15/06/2024

مکہ مکرمہ: آج مکہ مکرمہ میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا گیا ۔مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر بن حمد بن محمد بن المعیقلی نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو لوگوں کیلئے پسند کیا ہے، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اے لوگو! مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، اسلام کی تعلیم ہے کہ نہ کسی کو نقصان پہنچاؤ اور نہ ہی خود نقصان اٹھاؤ۔...

مکہ مکرمہ: آج مکہ مکرمہ میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا گیا ۔مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر بن حمد بن محمد بن المعیقلی نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا اور کہا ک....

جبل ِ عرفات (سعودی عرب): دنیا بھر سے آئےتقریبا بیس لاکھ مسلمانوں نے ہفتہ کے دن یہاں تپتی دھوپ میں وقوفِ عرفہ کے ساتھ حج...
15/06/2024

جبل ِ عرفات (سعودی عرب): دنیا بھر سے آئےتقریبا بیس لاکھ مسلمانوں نے ہفتہ کے دن یہاں تپتی دھوپ میں وقوفِ عرفہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کر لی۔لاکھوں عازمین طلوع ِ آفتاب سے قبل ہی میدان ِ عرفات کے لئے نکل چکے تھے۔ 1435 سال قبل پیغمبر اسلام ؐ نے یہاں آخری خطبہ دیا تھا ۔جسے خطبہ حجتہ الوداع کہا جاتا ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں میں مساوات اور اتحاد پر زور دیا تھا۔ اسپینی عازم علی عثمان نے جبل ِ رحمت سے اترتے ہوئے کہا کہ یہ مقام بفضل ِ ربی اچھی توانائی بخشتا ہے۔ میں یہاں آیا اس کے لئے میں اللہ کا شکرگزار ہوں۔ یہ میرا پہلا حج ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی مجھے یہاں آنا نصیب ہوگا۔سعودی حکام کو توقع ہے کہ جاریہ سال حجاج کی تعداد 20لاکھ سے زائد ہوگی یعنی یہ کورونا وباء سے پہلے کی تعداد کے برابر ہوجائے گی۔ جاریہ سال کا حج غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے پس منظر میں ہوا۔ اس جنگ نے مشرق ِ وسطیٰ کو علاقائی جنگ کے دہانہ پر لادیا ہے۔...

جبل ِ عرفات (سعودی عرب): دنیا بھر سے آئےتقریبا بیس لاکھ مسلمانوں نے ہفتہ کے دن یہاں تپتی دھوپ میں وقوفِ عرفہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کر لی۔لاکھوں عازمین طلوع ِ آفتاب...

پٹنہ: این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان میں مبینہ گڑبڑی کو لے کر طلباء میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ...
15/06/2024

پٹنہ: این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان میں مبینہ گڑبڑی کو لے کر طلباء میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کو سینکڑوں طلباء اس امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر سڑکوں پر اترے اور زبردست مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق احتجاجی طلباء ہٹانے کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس کے لاٹھی چارج کرنے پر مظاہرین پیچھے ہٹ گئے۔طلباء نے پٹنہ کے دنکر گولمبر کے پاس ہنگامہ کیا۔ دریں اثنا، انہیں اوپن بورڈ کے 12ویں کے طلباء نے بھی حمایت دی۔ مظاہرین طلباء نے مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش کیا اور سڑک پر ٹائر جلا کر راستہ مسدود کر دیا۔ اس دوران دنکر گولمبر پر نقل و حمل پوری طرح ٹھپ ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر طلباء کو کھدیڑا، اس کے بعد حالات معمول پر لوٹے۔...

پٹنہ: این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان میں مبینہ گڑبڑی کو لے کر طلباء میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کو سینکڑوں طلباء اس امتحان کو منسوخ کرنے کے م...

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اع...
15/06/2024

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں واقع گھر پر بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میونسپل کارپوریشن نے یہ کارروائی غیر قانونی تعمیر کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد کی۔کارپوریشن نے ’لوٹس پونڈ‘ میں جگن موہن ریڈی کی رہائش گاہ کے سامنے سڑک پر ان کی حفاظت کے لیے تعمیر کئے گئے کمرے کو منہدم کر دیا۔ الزام ہے کہ اس ڈھانچہ کو تجاوزات کرتے ہوئے بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔...

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن ری...

نئی دہلی :آج ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹ...
15/06/2024

نئی دہلی :آج ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی سخت تنقید کی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’میں 22 جنوری کو کالارام مندر گیا تھا۔ 23 جنوری کو ناسک میں کہا گیا کہ بی جے پی مُکت رام چاہتی ہے۔ ایودھیا اور ناسک میں رام بی جے پی مُکت ہو گئے ہیں۔ جہاں جہاں رام ہیں، وہاں وہاں بی جے پی ہار گئی ہے۔ رام بی جے پی مُکت ہو گئے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں جب ادھو ٹھاکرے سے یہ سوال کیا گیا کہ جو لوگ آپ کی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں، کیا آپ انھیں واپس پارٹی میں شامل کریں گے؟ اس کے جواب میں ادھو ٹھاکرے نے واضح لفظوں میں کہا ’بالکل نہیں‘۔ یعنی ادھو ٹھاکرے نے ایسے کسی بھی لیڈر کو اپنی پارٹی میں دوبارہ شامل کرنے سے منع کر دیا ہے جو ان کا ساتھ چھوڑ کر یا تو بی جے پی میں شامل ہوئے یا پھر ایکناتھ شندے کے ساتھ چلے گئے ہیں۔...

نئی دہلی :آج ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی سخت تنقی....

ممبئی : عید الاضحی کے موقع پر ذبیحہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر...
15/06/2024

ممبئی : عید الاضحی کے موقع پر ذبیحہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،گؤ کشی کے نام پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگرکسی کو کوئی شبہ ہے تو اس کی شکایت پولیس سے کرے۔عید قرباں کیلئے ممبئی پولیس نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔وویک پھنسلکر نے بتایا کہ ، عید الاضحی کے پیش نظر پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں اتنا ہی نہیں حساس علاقوں میں بندوبست میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔...

ممبئی : عید الاضحی کے موقع پر ذبیحہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،گؤ کشی کے ...

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ اور منی‘ عرفات اور مزدلفہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر برائے حج سیکورٹی نے 8 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں ج...
15/06/2024

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ اور منی‘ عرفات اور مزدلفہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر برائے حج سیکورٹی نے 8 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔سعودی خبر رساں ادارہ العربیہ چینل کے مطابق کیمروں کو نگرانی کے لیے 500 سے زائد مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد حج موسم کے دوران بہتر سے بہتر سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔اسی طرح دیگر حصوں میں بھی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جہاں سے عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمد ورفت کی مانیٹرنگ ہوسکے گی۔جس کے بعد مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ کے ہر حصہ کی نگرانی آسان ہو جائے گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے حج سیکورٹی فورسس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر حج سیکوریٹی فورسس کے منصوبوں کو مکمل کرتا ہے۔...

  مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ اور منی‘ عرفات اور مزدلفہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر برائے حج سیکورٹی نے 8 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔سعودی خبر رساں ادار...

ریاض : شدت کی گرمی میں طواف ِ کعبہ کے بعد عازمین مکہ مکرمہ کے قریب واقع وادی منیٰ میں رات میں رہنے کے بعد وہ آج صبح جبل...
15/06/2024

ریاض : شدت کی گرمی میں طواف ِ کعبہ کے بعد عازمین مکہ مکرمہ کے قریب واقع وادی منیٰ میں رات میں رہنے کے بعد وہ آج صبح جبل ِ عرفات کا رخ کیا جو مکہ مکرمہ سے جانب ِ مشرق تقریباً 20کیلو میٹر دور واقع ہے۔ وہ وہاں غروب ِ آفتاب تک رہیں گے۔ وقوفِ عرفہ‘ حج کا رکن اعظم ہے اور اس کے ساتھ ہی حج مکمل ہوجاتا ہے۔مکہ مکرمہ اور اس کے آس پاس درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس متوقع ہے۔ حکام نے عازمین سے کہا ہے کہ وہ چھتریاں ساتھ رکھیں۔ اسلامی قمری مہینہ ذی الحجہ کی 8 تا 12 ویں تاریخ مناسک ِ حج انجام دیئے جاتے ہیں۔ اے پی کے بموجب شدت کی گرمی میں عازمین حج جمعہ کے دن وسیع و عریض خیموں کے شہر میں جمع ہوئے۔ منیٰ روانگی سے قبل انہوں نے طواف ِ کعبہ کیا۔دنیا بھر سے زائداز 15 لاکھ عازمین مکہ پہنچ چکے ہیں۔ یہ تعداد ہنوز بڑھتی جارہی ہے کیونکہ سعودی عرب میں موجود عازمین اس میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔ سعودی حکام کو توقع ہے کہ جاریہ سال جملہ تعداد 20لاکھ پار کرجائے گی۔ جاریہ سال کا حج‘ غزہ پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی لڑاکوں کی جنگ کے پس منظر میں ہورہا ہے۔...

ریاض : شدت کی گرمی میں طواف ِ کعبہ کے بعد عازمین مکہ مکرمہ کے قریب واقع وادی منیٰ میں رات میں رہنے کے بعد وہ آج صبح جبل ِ عرفات کا رخ کیا جو مکہ مکرمہ سے جانب ِ مشرق تقری...

نئی دہلی :نیٹ (این ای ای ٹی) امتحان میں بے ضابطگی کے سلسلے میں گجرات پولیس نے 5 ملزمین کو آج گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمین ک...
14/06/2024

نئی دہلی :نیٹ (این ای ای ٹی) امتحان میں بے ضابطگی کے سلسلے میں گجرات پولیس نے 5 ملزمین کو آج گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمین کی گرفتاری کے بعد اب تک ڈھائی کروڑ روپے کے منی ٹریل کی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طلبا سے 10-10 لاکھ روپے لے کر نیٹ امتحان پاس کرانے کا کاروبار چل رہا تھا۔ گزشتہ مہینے پنچ محل ضلع کے کلکٹر کو ملی اطلاع کی بنیاد پر گودھرا واقع جئے جلارام اسکول کے نیٹ امتحان مرکز کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ بچوں سے پیسے لے کر امتحان پاس کرانے کا کھیل ہوا ہے۔ اس کے بعد پنچ محل ضلع کے ایجوکیشن افسر کریٹ پٹیل نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔...

نئی دہلی :نیٹ (این ای ای ٹی) امتحان میں بے ضابطگی کے سلسلے میں گجرات پولیس نے 5 ملزمین کو آج گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمین کی گرفتاری کے بعد اب تک ڈھائی کروڑ روپے کے منی ٹریل ...

جے پور: لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر سخت تبصرے میں، آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے جمعرات کو حکمراں بی جے پی کو “تکبر”...
14/06/2024

جے پور: لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر سخت تبصرے میں، آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے جمعرات کو حکمراں بی جے پی کو “تکبر” اور اپوزیشن انڈیا بلاک کو “رام مخالف” ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔جے پور کے قریب کنوٹا میں ’رامرتھ ایودھیا یاترا درشن پوجن سماروہ‘ میں خطاب کرتے ہوئے، آر ایس ایس کے قومی ایگزیکٹو ممبر نے اپنے حریفوں کا نام لے کر ذکر نہیں کیا لیکن تجویز دی کہ انتخابی نتائج ان کے رویوں کی عکاسی کرتے ہیں۔جس پارٹی نے بھکتی (بھگوان رام کی) کی لیکن مغرور ہو گئی اسے 241 پر روک دیا گیا لیکن اسے سب سے بڑی پارٹی بنا دیا گیا،‘‘انہوں نے نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کا واضح حوالہ دیتے ہوئے کہا جس نے لوک سبھا کی 240 سیٹیں حاصل کیں۔...

جے پور: لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر سخت تبصرے میں، آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے جمعرات کو حکمراں بی جے پی کو “تکبر” اور اپوزیشن انڈیا بلاک کو “رام مخالف” ہونے پ....

ممبئی: وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے وقف بورڈ کو 10 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کے مہاراشٹر حکومت کے فیصلے پر سخت ناراضگی ظاہ...
14/06/2024

ممبئی: وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے وقف بورڈ کو 10 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کے مہاراشٹر حکومت کے فیصلے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔وی ایچ پی لیڈر گووند شینڈے نے کہا کہ ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اگر ہندوتوا کی وراثت کو آگے بڑھانے والی حکومت ایسی کارروائی کرنے والی ہے تو عوام کے سامنے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں ہندوتوا کا وارث کہا جا سکتا ہے؟مجھے ہندوتوا جانا چاہیے یا نہیں؟ شینڈے نے یہ بھی کہا، "حکومت میں منصوبہ بندی کون کرتا ہے۔ اگر اقتدار میں پارٹی ہی منصوبہ بناتی ہے تو وقف بورڈ کو پیسہ دینے کی کیا ضرورت ہے جس کے پاس کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہیں؟وی ایچ پی کے مہاراشٹر گوا ریاستی جنرل سکریٹری گووند شینڈے نے ہ بھی کہا کہ وی ایچ پی کے رہنما اس سلسلے میں جلد ہی گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے...

ممبئی: وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے وقف بورڈ کو 10 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کے مہاراشٹر حکومت کے فیصلے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔وی ایچ پی لیڈر گووند شینڈے نے کہا کہ ریاست....

ممبئی :ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے باندرہ-کرلا کمپلیکس (بی کے سی) پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ اداکارہ شلپا اور ان ک...
14/06/2024

ممبئی :ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے باندرہ-کرلا کمپلیکس (بی کے سی) پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ اداکارہ شلپا اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ایک سونے کے کاروباری کی طرف سے لگائے گئے دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات کرے۔یہ ہدایت اس وقت آئی جب عدالت نے نوٹ کیا کہ ردھی سدھی بلیئنز کے منیجنگ ڈائریکٹر پرتھوی راج کوٹھاری کی طرف سے دائر شکایت میں جرم کا امکان ہے۔منگل کے روز عدالت کے حکم میں، ایڈیشنل سیشن جج این پی مہتا نے کہا کہ شلپا اور راج، ان کی کمپنی ستیہ یوگ گولڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ دو ڈائریکٹروں اور کمپنی کے ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔...

ممبئی :ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے باندرہ-کرلا کمپلیکس (بی کے سی) پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ اداکارہ شلپا اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ایک سونے کے کاروباری کی ....

اسلام آباد :ایک طرگ جہاں بارش کے اندیشے کے درمیان پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونے کی فکر میں مبتلا ہےوہیں...
14/06/2024

اسلام آباد :ایک طرگ جہاں بارش کے اندیشے کے درمیان پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونے کی فکر میں مبتلا ہےوہیں دوسری طرف پوری ٹیم کے خلاف ایک پاکستانی وکیل نے ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کی پوری ٹیم پر جیل جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پاکستان کے ایک وکیل نے سبھی کھلاڑیوں سمیت کوچ اور دوسرے اسٹاف پر ملک سے غداری کا مقدمہ کر دیا ہے۔ وکیل نے سبھی پر ملک کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک پاکستانی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ وکیل نے عرضی میں امریکہ اور ہندوستان کے خلاف ملی شکست کا تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بہت مایوس ہے۔...

اسلام آباد :ایک طرگ جہاں بارش کے اندیشے کے درمیان پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونے کی فکر میں مبتلا ہےوہیں دوسری طرف پوری ٹیم کے خلاف ایک پاکستانی وکیل نے ...

نئی دہلی :نیٹ کے امتحان میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں سے متعلق درخواستوں پر جمعہ (14 جون) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہ...
14/06/2024

نئی دہلی :نیٹ کے امتحان میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں سے متعلق درخواستوں پر جمعہ (14 جون) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیٹ امتحان منعقد کرنے والی ایجنسی ’نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی‘ (این ٹی اے) کو نوٹس جاری کیا ہے اور سی بی آئی کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر اس کا جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے ان طلباء کو بھی نوٹس جاری کیا ہے جن کی درخواستیں مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا ہیں۔...

نئی دہلی :نیٹ کے امتحان میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں سے متعلق درخواستوں پر جمعہ (14 جون) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیٹ امتحان منعقد کرنے والی ایجنسی .....

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے شیو مندرکو منہدم کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس سنجے کمار اور جسٹس آگ...
14/06/2024

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے شیو مندرکو منہدم کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس سنجے کمار اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی تعطیل بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔دراصل دہلی ہائی کورٹ نے 29 مئی کو جمنا کے ڈوب علاقہ واقع اس شیو مندر کو منہدم کرنے کی اجازت دی تھی جو غیر قانونی طریقے سے تعمیر ہوئی تھی۔ اس قدیم شیو مندر کو منہدم کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ بھگوان شیو کو عدالت کے تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ’ہم لوگ‘ ہیں جو بھگوان شیو کا تحفظ اور آشیرواد چاہتے ہیں۔ اگر جمنا ندی کی سطح اور سیلاب کے میدان کو تجاوزات و ناجائز تعمیر سے پاک کر دیا جائے تو بھگوان شیو زیادہ خوش ہوں گے۔...

  نئی دہلی : سپریم کورٹ نے شیو مندرکو منہدم کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس سنجے کمار اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی تعطیل بنچ نے دہلی ہائی کورٹ ....

ریاض: حج 2024 کے لیے پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز آج یعنی جمعہ14 جون سے ہوجائیگا۔ لاکھوں عازمین حج منیٰ کی جا...
14/06/2024

ریاض: حج 2024 کے لیے پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز آج یعنی جمعہ14 جون سے ہوجائیگا۔ لاکھوں عازمین حج منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے جب کہ رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 15 جون کو ہوگا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین حج لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے منی کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اور ہفتہ 15 جون کی صبح وقوف عرفات کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔ہفتے کے روز عرفات میں حج کے خطبہ کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر ادا کی جائے گی جب کہ مغرب سے پہلے حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔حجاج کرام مزدلفہ میں ہی شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے کنکریاں اکھٹی کریں گے اور یہیں رات قیام بھی کریں گے جہاں وہ آرام کرنے کے ساتھ رات عبادت اور اللہ تعالیٰ کی مناجات کرتے ہوئے مغفرت کے طالب ہوں گے۔...

ریاض: حج 2024 کے لیے پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز آج یعنی جمعہ14 جون سے ہوجائیگا۔ لاکھوں عازمین حج منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے جب کہ رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 15 جون...

نئی دہلی: اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویروں کے تقرر پر این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کے اعتراض کے بعد مرکز نے نقائص کو دور کر...
13/06/2024

نئی دہلی: اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویروں کے تقرر پر این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کے اعتراض کے بعد مرکز نے نقائص کو دور کرنے اور مسلح افواج میں مختصرمدتی تقررات میں تبدیلیاں کرنے کا وعدہ کیا۔اب یہ باور کیا جاتا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت نے کم ازکم 10 وزارتوں کے معتمدین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اس اسکیم پرنظرثانی کی جاسکے اور اسے نوجوانوں کے لئے مزید پرکشش اور فائدہ مند بنایا جاسکے۔توقع ہے کہ معتمدین کا گروپ اگنی پتھ اسکیم کے تحت مختصرمدتی تقررات کو مزید پرکشش بنانے کی سفارشات پیش کرے گا۔ انتخابی مہم میں یہ اسکیم کلیدی انتخابی مسئلہ بن گئی تھی اور اپوزیشن جماعتوں نے برسراقتدار آنے پر اسے منسوخ کرنے کا عہد کیا تھا۔17 یا 18 جون کو وزیراعظم کے روبرو ایک تفصیلی پریزنٹیشن کیا جائے گا۔ یہ کمیٹی‘ تقررات کے عمل میں تبدیلیاں لانے اور اگنی ویروں کے لئے مزید مالی فوائد کی سفارش کرسکتی ہے۔ فی الحال اگنی ویروں کا صرف 4 سال کی مدت کے لئے تقرر کیا جارہا ہے۔...

نئی دہلی: اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویروں کے تقرر پر این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کے اعتراض کے بعد مرکز نے نقائص کو دور کرنے اور مسلح افواج میں مختصرمدتی تقررات میں تبدیل...

بنگلور:کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپّا کے خلاف بنگلورو کی عدالت نے آج پوسکو معام...
13/06/2024

بنگلور:کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپّا کے خلاف بنگلورو کی عدالت نے آج پوسکو معاملے میں غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ ان کے خلاف ایک نابالغ لڑکی سے جنسی استحصال کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ عدالت نے یہ غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ اس کیس کی تفتیش کر رہی سی آئی ڈی کی درخواست پر جاری کیا ہے۔پولیس کے مطابق یدی یورپا کے خلاف ایک 17 سالہ لڑکی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر پوسکو اور تعزیرات ہند کی دفعہ 354A کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رواں سال 2 فروری کو بنگلورو کے ڈالرس کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔...

بنگلور:کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپّا کے خلاف بنگلورو کی عدالت نے آج پوسکو معاملے میں غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ ان ...

دُبئی/ کویت سٹی: کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحییٰ نے جمعرات کے روز یقین دلایا کہ ایک اپارٹمنٹ میں جہاں ملک کے بیرو...
13/06/2024

دُبئی/ کویت سٹی: کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحییٰ نے جمعرات کے روز یقین دلایا کہ ایک اپارٹمنٹ میں جہاں ملک کے بیرونی ورکرس مقیم تھے‘ آتشزدگی میں متاثر ہندوستانیوں کی مکمل مدد کی جائے گی اور عہد کیا کہ اس المیہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں گی جس میں تقریباً 40 ہندوستانیوں سمیت 49 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کویتی وزیر نے مملکتی وزیر خارجہ کیرتی وردھن سنگھ کو یہ تیقن دیا جو راحت اور بچاؤ کارروائی کی نگرانی اور زخمیوں سے ملاقات کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔کویت میں قائم ہندوستانی سفارت خانہ نے ایکس پر پوسٹ کیا ”مرکزی مملکتی وزیر خارجہ کیرتی وردھن سنگھ ایم پی گونڈہ نے کویت کے وزیر خارجہ ایچ ای عبداللہ علی الیحییٰ سے کویت میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے اس المناک واقعہ پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔انہوں نے طبی نگہداشت‘ نعشوں کی جلد واپسی اور اس واقعہ کی تحقیقات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔سنگھ نے جمعرات کے روز مہیب آتشزدگی واقعہ میں زخمی چند ہندوستانیوں سے بھی ملاقات کی اور ان سب کو حکومت ِ ہند کی جانب سے ہرممکن مدد کا یقین دہانی کرائی۔انڈین مشن نے ایکس پر پوسٹ کیا ”وزیراعظم نریندر مودی جی کی ہدایت پر مملکتی وزیر خارجہ کے وی سنگھ ایم پی گونڈہ کویت پہنچے اور فوری جابر ہاسپٹل روانہ ہوئے تاکہ کل کے آتشزدگی حادثہ میں زخمی ہندوستانیوں کی کیفیت دریافت کرسکیں۔...

دُبئی/ کویت سٹی: کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحییٰ نے جمعرات کے روز یقین دلایا کہ ایک اپارٹمنٹ میں جہاں ملک کے بیرونی ورکرس مقیم تھے‘ آتشزدگی میں متاثر ہندوستا....

پیرس: فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن فرانسیسی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئی ہیں وہ فرانس کی بائیں بازو کی جماعت لا فرانس انسو...
13/06/2024

پیرس: فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن فرانسیسی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئی ہیں وہ فرانس کی بائیں بازو کی جماعت لا فرانس انسومیز کی نمائندگی کرتی ہیں۔غیر ملکی ویب سائٹ نیو عرب ڈاٹ کام کے مطابق 32 سالہ ریما حسن کی پارٹی ایل ایف آئی نے 9.9 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ انتہائی دائیں بازو کی نیشنل فرنٹ پارٹی نے 31 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔رپورٹ کے مطابق نومنتخب رکن پارلیمان ریما انسانی حقوق کی سرگرم کارکن، وکیل اور پناہ گزینوں کی وکیل اور فلسطینی ورثے کی پہلی فرانسیسی شہری ہیں جو یورپی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ یورپی یونین کے قانون ساز اداروں میں سے ایک ہے اور عام طور پر قانون منظور کرتی ہے۔...

پیرس: فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن فرانسیسی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئی ہیں وہ فرانس کی بائیں بازو کی جماعت لا فرانس انسومیز کی نمائندگی کرتی ہیں۔غیر ملکی ویب سائٹ نی....

Address

Amin Manzil, Qaumi Tanzeem Lane, Sabzibagh
Patna
800004

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaumi Tanzeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qaumi Tanzeem:

Share

Nearby media companies