Jamia Arabiya Merajul Uloom

Jamia Arabiya Merajul Uloom تعلیم وہ نہیں جو, آپ کو صرف حقائق سے آگاہ کرے بلکہ تعلیم وہ ہے جو آپ کی عقل کو سوچنا سکھا دے اور غور
(2)

https://youtu.be/lN6-k5NDH40بہت اہم بیان ضرور سنیں اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں ۔جزاک اللہ خیرا
10/05/2024

https://youtu.be/lN6-k5NDH40
بہت اہم بیان ضرور سنیں اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں ۔جزاک اللہ خیرا

Voot Aur Hamari Zimmedari|वोट और हमारी जिम्मेदारी|ووٹ اور ہماری ذمےداری |JumaBayan| M***i Mohammed Saqib Sahab Fatehpuriجمعہ بیان مفتی محمد ثاقب صاحب فتحپوری...

30/04/2024
29/04/2024

تنظیم علماء اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد مولانامحمد زاہد صاحب قاسمی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے.

تفصیلی رپورٹ (تیارکردہ: مفتی حبیب الرحمن ندوی)*حضرت مولانا محمد زاہد قاسمی باتفاق رائے تنظیم کے دوسرے جنرل سکریٹری منتخب...
29/04/2024

تفصیلی رپورٹ
(تیارکردہ: مفتی حبیب الرحمن ندوی)

*حضرت مولانا محمد زاہد قاسمی باتفاق رائے تنظیم کے دوسرے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ـ*

حضرت مولانا محمد ذاکر قاسمی رحمہ اللہ کے انتقال پرملال کی وجہ سے تنظیم علماء اہل سنت والجماعت کے جنرل سکریٹری کا عہدہ خالی ہوگیا تھا، تنظیم کے کام کو آگے بڑھانے کے لیےاس عہدہ کے لیے کسی مناسب اور موزوں شخصیت کا انتخاب از حد ضروری تھا ـ سرپرست تنظیم مخدوم ومربی حضرت الحاج قاری محمد صادق خان صاحب کے مشورے سے صدر تنظیم حضرت مولانا بدرالدجی قاسمی صاحب نے مورخہ ۱۸ شوال المکرم ۱۴۴۵ھ مطابق ۲۸ اپریل ۲۰۲۴ء کو الجامعہ العربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ میں بعد نماز مغرب تمام اراکین کی عمومی میٹنگ منعقد کی ـ
جس کی قیادت حضرت الحاج قاری *محمد صادق خان صاحب* اور صدارت حضرت مولانا *بدرالدجی قاسمی صاحب* نے فرمائی ـ
میٹنگ کا آغاز مولانا ولی الرحمن قاسمی کی تلاوت سے ہوا ـ اس کے بعد حضرت قاری صاحب نے میٹنگ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی ـ جنرل سکریٹری کے نام کی تجویز پیش کرنے کے لیے حضرت قاری محمد سلیم صاحب امام وخطیب مسجد مدینة العلوم گوتم نگر کو دعوت دی گئی ـ
قاری سلیم صاحب نے سب سے پہلے درخواست کی کہ سابق جنرل سکریٹری مولانا محمد ذاکر قاسمی مرحوم کے لیے تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر دعا کریں اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ *مولانا مرحوم کی جگہ کسی کا نام پیش کرنا یہ میرے لیے بہت مشکل کام اور امتحان کہ گھڑی ہے کیوں کہ مولانا مرحوم گوناگوں صفات کے حامل تھے ان کا بدل ملنا مشکل ہے لیکن میری نظر میں ایک ایسی شخصیت ہے جس میں مولانا مرحوم کی خوبیوں کی جھلک پائی جاتی ہے، اس باوقار منصب کے لیے وہ نام نہایت ہی موزوں اور مناسب ہےـ وہ ایک بہترین حافظ، باعمل عالم، مقبول استاذ، مشاق جید قاری کے ساتھ، نہایت متواضع، منکسر المزاج، تجربہ کار، انتہائی خلیق ملنسار، مہمان نواز دیانت دار، حق گو، حسن انتظام کی اعلی صلاحیت رکھنے والے، لوگوں کو محبت ونرمی کے ساتھ لے کرچلنے والے، ایک بڑے ادارے کے مخلص نائب مہتمم، تنظیم سے سالوں سے وابستہ ، عزم وحوصلہ سے بھرپور، اپنی خدمات پیش کرنے والے، علماء کے ساتھ عوام وخواص میں مقبول اور تلقی بالقبول حاصل کرنے والےاس نوجوان اور فعال سپاہی کا نام مولانا محمد زاہد خان قاسمی ہے، جو حضرت سرپرست صاحب کےصاحبزادے ہیں، اس مبارک جماعت کے جنرل سکریٹری کے لیے یہ بابرکت نام اس امید سے پیش کرتا ہوں کہ آپ حضرات بالاتفاق پرزور تائید فرمائیں گےـ*
مجمع میں سے سب پہلے مولانا غزالی صاحب نے ان الفاظ میں تائید کی کہ *قاری سلیم صاحب نے بہت مناسب اور موزوں نوجوان اور متحرک فعال شخصیت کا نام لیا ہے میں اس کی پرزور تائید کرتا ہوں ـ*
اس کے بعد حافظ محمد سراج صاحب نے فرمایا: *ہم مولانا محمد زاہد صاحب کے نام سے متفق ہیں اور تائید کرتے ہیں ـ* مفتی محمد شکیل صاحب نے ان الفاظ میں تائید کی کہ: *تنظیم علماء اہل سنت والجماعت کے جنرل سکریٹری کے لیے جس شخصیت کا نام نامی اسم گرامی اور جن اوصاف وصفات کا تذکرہ کیا گیا ہے میں بھی مولانا محمد زاہد صاحب کے نام کی تائید کرتا ہوں ـ*
مفتی محمد آزاد بیگ قاسمی صاحب نے فرمایا:
*قاری سلیم صاحب نے جس حوصلہ مند اور عظیم شخصیت کا نام پیش کیا ہے، الحمد للہ نوجوان بھی ہیں فعال بھی ہیں، اور جو خوبیاں گنائی گئی ہیں کم وبیش اس پر فائز بھی ہیں اور آئندہ ان سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں، میں تنظیم کے حق میں ان کو بہت مناسب سمجھتا ہوں اور تائید کرتا ہوں ـ*
مولانا صدر عالم صاحب نے فرمایا: *تنظیم علماء اہل سنت والجماعت کے جنرل سکریٹری کے لیے مولانا زاہد صاحب کا جو نام پیش کیا گیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بہت بہتر، موزوں اور مناسب ہے ہم سب اس کی تائید کرتے ہیں ـ*
مولانا ریاض مظاہری صاحب نے ان الفاظ میں تائید کی کہ: *جس عالم دین کا نام پیش کیا گیا ہے، وہ بہت متحرک نوجوان ہیں امید ہے کہ جس طرح مولانا ذاکر صاحب مرحوم سب کو ساتھ لے کر چل رہے تھے، آپ بھی انہیں نقش قدم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ـ*
ان کے چند قابل ذکر علماء کے علاوہ تمام شرکاء نے یکے بعد دیگرے کھڑے ہوکر تائید کی، جن میں سرفہرست مولانا نسیم ندوی، مولانا اشتیاق قاسمی، مولانا عصمت اللہ، مفتی امتیاز قاسمی، حافظ محمد نعیم ، مولانا مشتاق، مولانا محمد علی، مولانا ارشاد قاسمی، مولانا اشفاق قاسمی، حافظ عبدالرحمن، مولانا منصور وغیرہ ہیں ـ
اس کے بعد صدر جلسہ حضرت مولانا بدرالدجی قاسمی صاحب نے اپنے صدارتی کلمات میں جنرل سکریٹری کے انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: *قاری سلیم صاحب نے جس حسن خوبی کے ساتھ مولانا زاہد کے اوصاف بیان کیے اور جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے ان کے نام کی تجویز پیش کی اور تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے ان کی اس تجویز کی تائید کی ، اس تجویز اور تائید کی توثیق کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا جاتا ہے کہ مولانا محمد زاہد قاسمی آج سے تنظیم کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ـ*
اس کے بعد نومنتخب جنرل سکریٹری کے تاثرات وعزائم کو سننے کے لیے دعوت دی گئی آپ نے فرمایا کہ جس نازک اور اہم عہدے کے میرا انتخاب کیا گیا ہے *میں پوری کوشش کروں گا کہ آپ کی امیدوں پر کھرا اتروں اور ساتھ ہی تنظیم کو بلندیوں تک لے جانے لیے آپ تمام احباب کا تعاون درکار امید ہے کہ آپ سب اس کار خیر میں ہمارا تعاون فرمائیں گے ـ*
مولانا محمد ظفر قاسمی کی دعا پر اس میٹنگ کا اختتام ہوا ـ
اس میٹنگ کی ضیافت اور نظامت دونوں حضرت قاری محمد صادق صاحب نے فرمائی ـ
یہ میٹنگ حضرت قاری صاحب کی حسن تدبیر وانتظام وانصرام کی وجہ سے احسن طریقے پر اپنے اختتام کو پہنچی ـ اللہ تعالی حضرت سرپرست صاحب کا سایہ عاطفت ہم سب پر دراز فرمائے اور ہم جمیع علماء کرام واراکین کو اتحاد قلوب کے ساتھ آپ کی سرپرستی میں تنظیم کے اغراض ومقاصد کو بروئے کار لانے کی توفیق عطا فرمائے ـ
سوشل میڈیا کے ذریعے ممبئی کے بعض علماء نے بھی اس حسن انتخاب کی تائید کی جن میں قابل ذکر عظیم ملی رہنما مولانا محمود دریابادی صاحب بھی ہیں، آپ نے فرمایا:
*میں مجلس میں نہیں تھا اس لئےکامل رپورٹ ضرور پیش کردیجئے ـ ویسے مجھ ناقص کی رائے یہ ہے کہ انتخاب احسن ہے، اس لئے میری بھی تائید حاضر ہے ـ*

مفتی مامون رشید کھار گھر فرماتے ہیں:
*ماشاء اللہ تبارک وتعالی بہت ہی اچھا انتخاب ہےـ*

مولانا شکیل ندوی (ان دنوں سفر پر ہیں) آپ نے میسج بھیجا کہ *بہتر فیصلہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ بہتر طریقے سے کام کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔۔۔۔۔آمین*

Mahmood Daryabadi
16/04/2024

Mahmood Daryabadi

25/02/2024

ईसा (AS) के आसमान से उतरने की अहादीस| PART 01|M***i Mohammed Saqib Sahab Fatehpuri|
عیسی علیہ السلام کے آسمان سے اترنے کی احادیث|
بیان ۔مفتی محمد ثاقب صاحب فتحپوری|استاد مدرسہ ہذا|

https://youtu.be/QVk8Koox9_k?si=0dKOxe-FrxcXHSQdM***i Mohammed Saqib Sahab Fatehpuri| ईसा (AS) के आसमान से उतरने की अहाद...
24/02/2024

https://youtu.be/QVk8Koox9_k?si=0dKOxe-FrxcXHSQd
M***i Mohammed Saqib Sahab Fatehpuri| ईसा (AS) के आसमान से उतरने की अहादीस|शकील बिन हनीफ का फितना| बहुत अहम बयान| Jamia Arabiya Merajul Uloom Mahmood Daryabadi Students of Darul-Uloom Deoband

ईसा (AS) के आसमान से उतरने के अहादीस| PART 01|M***i Mohammed Saqib Sahab Fatehpuri|‎-Media41 عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان سے اترنے کی احادیث|شکیل بن حنیف کا...

21/02/2024

شب برات صرف جاگنا یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

19/02/2024

اہم بیان فتنۂ شکیل بن حنیف | بیان مفتی محمد ثاقب صاحب فتحپوری|استاد و مفتی معراج العلوم چیتا کیمپ ممبئی|

https://youtu.be/yWnWrc6Vqvg?si=8FOKWCNNIilkNEV_
09/02/2024

https://youtu.be/yWnWrc6Vqvg?si=8FOKWCNNIilkNEV_

Shakil bin Hanif ka Fitna|शकील बिन हनीफ का फितना| شکیل بن حنیف کا فتنہ|Juma Bayan| M***i Mohammed Saqib Sahab Fatehpuri|-Media41 بہت اہم بیان ۔ غور سے سنیں

26/01/2024

تمام وطنی بھائیوں کو یوم جمہوریہ کی پرخلوص مبارکباد!

آئیے آج کے دن دستور ہند کی پاسداری اور اس پر عمل کو یقینی بنانے کا عزم تازہ کریں اور ملک میں بڑھتی ہوئی فسطائیت کو شکست دینے کا مضبوط ارادہ کرتے ہوئےاسکے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔

👇🏻♻️👇🏻♻️👇🏻♻️👇🏻♻️👇🏻

https://twitter.com/AIMPLB_Official/status/1750707856146616587?s=19

01/01/2024

والدگرامی قدرحضرت الحاج قاری محمدصادق خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ طویل علالت کےبعدآج ہسپتال سےڈسچارج ہوکرجامعہ معراج العلوم چیتاکیمپ تشریف لارہےہیں
اللہ تعالیٰ جلدازجلدعافیت کےساتھ آپ کومکمل صحت وشفأعطافرمائے.آمین بندہ اس موقع پراپنےتمام محبین ومخلصین کاتہہ دل سےشکریہ اداکرتاہےکہ آپ حضرات اپنی گوناگومصروفیات کےباوجودعیادت کیلئےتشریف لائےجودورتھےانھوں نےفون کےذریعہ تسلی دی اورآپ سب کی دعاؤں کی بدولت ہی جلدی مرض سےافاقہ ہوسکااللہ تعالیٰ سب کواپنی شایان شان بدلہ عطافرمائے
محمدزاھدخان
9594033165

28/12/2023

2024

14/12/2023

دعائےصحت کی اپیل
میرےوالدگرامی (قاری) محمدصادق خان صاحب بانی ومہتمم جامعہ معراج العلوم چیتاکیمپ سخت علیل ہیں ڈاکٹروں کےمشورہ سےصابوصدیق ہسپتال نزدامام باڑہ میں زیرعلاج ہیں والدصاحب کی مکمل جلدصحت یابی کیلئےدعاکی درخواست ہے
محمدزاھدخان محمدصادق خان
9594033165

12/10/2023

آج ماشااللہ جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتاکیمپ ممبئی میں روٹی بنانےکی جدیدٹکنیک والی مشین آئی ہےجس میں ایک گھنٹےمیں ایک ہزارروٹی بن کرنکلےگی انشاءاللہ

23/09/2023

حضرت Maulana Mahmood Madani صاحب کا جامعہ ہذا میں زبردست استقبال ۔۔ اللہ سلامت رکھے آمین ثم آمین
Jamiat Ulama-i-Hind
Mahmood Daryabadi
Maulana Kaleem Siddiqui

Students of Darul-Uloom Deoband

22/09/2023

انتہائی رنج وغم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ ممبئی کے سابق استاذ اور کئی ہزار بچوں کو حافظ قرآن بنانے والے اور حضرت امام صاحب کے درسی ساتھی جناب قاری زماں صاحب پائلی پاڑہ کا ان کے آبائی وطن میں انتقال ہو گیا ہے۔
اناللہ واناالیہ راجعون۔۔
دعا کیجئے کہ اللہ تعالی حضرت استاذ محترم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے۔
اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

نہایت خوشی ومسرت کےساتھ آپ سبھی حضرات کو اطلاع دی جاتی ہےکہ آج بروزجمعہ بتاریخ 22/ستمبر الجامعتہ العربیہ معراج العلوم چی...
22/09/2023

نہایت خوشی ومسرت کےساتھ آپ سبھی حضرات کو اطلاع دی جاتی ہےکہ آج بروزجمعہ بتاریخ 22/ستمبر الجامعتہ العربیہ معراج العلوم چیتاکیمپ ممبئی میں حضرت مولانامحموداسعدمدنی صاحب دامت برکاتہم صدرجمعیت علمأ ہند تشریف لارہےہیں ان شااللہ جمعہ سےقبل مسجدمعراج میں 1:15 سے1:45 تک حضرت والاکانوارنی خطاب ہوگاآپ سبھی حضرات سےشرکت کی پرخلوص درخواست ہے
المعلن محمدزاھدخان
9594033165
Maulana Mahmood Madani

03/09/2023

https://youtu.be/oiWg3_bcPuI?si=qfYVh6KeN73X8Dko
ناممکن سے ممکن ۔
پورے بیان کیلئے لنک پر وزٹ کریں
اور مزید ویڈیوز کیلئے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں
جزاک اللہ خیرا👆👆👆

الحمد للہ احقر کی ساڑھے تین سو صفحات پر مشتمل تازہ تالیف( غیروں کی مشابہت اصول حدود تطبیقات) منظر عام پر آگئی ہےاکابرین ...
02/09/2023

الحمد للہ احقر کی ساڑھے تین سو صفحات پر مشتمل تازہ تالیف( غیروں کی مشابہت اصول حدود تطبیقات) منظر عام پر آگئی ہے
اکابرین نے تقریظات میں بہت ہی وقیع اور حوصلہ افزا کلمات لکھے ہیں حضرت مفتی سلمان صاحب منصور پوری دامت برکاتہم لکھتے ہیں ہماری نظر میں اس موضوع پر اس قدر مفصل، مرتب و مدلل اردو میں شاید یہ پہلی کتاب ہے

مفتی ثاقب صاحب فتحپوری خادم التدریس الإفتاء جامعہ معراج العلوم چیتاکیمپ ممبئی

Address

By Azad School, Trombay
Mumbai
400088

Telephone

+919594033165

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Arabiya Merajul Uloom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamia Arabiya Merajul Uloom:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Mumbai media companies

Show All

You may also like