شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa ja

  • Home
  • India
  • Hazaribagh
  • شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa ja

شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa ja Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa ja, Publisher, Al Jameatur Razviya Faizur Rasool Amrol, Dadpur, chauparan, Hazaribagh.

23/04/2017
🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿========= *بیکار باتوں پر سوال نہیں کرنا چاہیے**سوال:-(٤٢)*کیا فرماتے ہیں مفتی...
07/04/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*بیکار باتوں پر سوال نہیں کرنا چاہیے*

*سوال:-(٤٢)*کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلئہ ذیل کے بارے میں کہ زید کھتاہے کہ المدرسة بیتی والمسجد بیت اللہ یہ حدیث مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم ہے مگرعمرکھتاہےکہ یہ حدیث نھیں ہے اگر حیث ہے تو کتاب کا حوالہ پیش کرو مگر زید کے کے پاس کوئ دلیل نھیں هے برائےکرم رھنمائ فرمائیں نوازش ھوگی

*المستفتی:-* عبدالوحیدقادری نریاؤں امبیڈکرنگریوپی

*الجواب:-* اعلی حضرت عليه الرحمة والرضوان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ بعد شہادت کس قدر سر مبارک دمشق روانہ ہوئے تھے؟ اور کس قدر واپس آئے ؟ تو اعلی حضرت عليه الرحمة والرضوان نے اس کے جواب میں تحریر فرمایا کہ

" حدیث شریف میں فرمایا آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ بیکار باتیں چھوڑ دے 📚فتاوی رضویہ ج٩ نصف آخر ص ٢٧٤

حديث مذكور کے الفاظ یہ ہیں " من حسن اسلام المرءة تركه مالا يعنه' اه
📚ترمذى شريف ج٢ص٤٨

اور آپ کا سوال بھی کچھ اسی طرح کا ہے ایسے سوال سے آئندہ پرہیز کریں اور نماز روزہ وغیرہ روزمرہ کے پیش آنے والے ضروری مسائل حاصل کرنے کی کوشش کریں

اب آپنے جس سوال کا ذکر کیا هے اس کا جواب یہ ہے کہ تلاش بسیار کے بعد مجھے یہ عبارت حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ملی اور گمان بھی یہی ہے کہ یہ الفاظ حدیث کے نہیں ہیں

لهذا عوام و خواص کو چاہئے کی بغیر تحقیق کوئی بھی بات نہ کہے هذا ما ظهر لی والعلم عندالله

📝کتبہ :- علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضائے حبیب،
بپچو، کوڈرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿=========*پیری مریدی کا ثبوت قرآن و حدیث سے**سوال:-(٤١)* کیا فرماتے ہیں علمائے...
07/04/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*پیری مریدی کا ثبوت قرآن و حدیث سے*

*سوال:-(٤١)* کیا فرماتے ہیں علمائےکرام ومفتیانِ اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ پیری مریدی کا سلسلہ کب سے رائج ہوا ؟

برائے کرم قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنايت فرمائیں ؟؟؟

*الجواب:-*بیعت کے معنی بیچنے کے ہیں درحقیقت مرید اپنی مرضی کومرشد صالح کے ہاتھ بیچ دیتاہے اسی وجہ سے اس عمل کو بیعت کہتے ہیں مقصد بیعت : آقا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ دل ایک ایسے پر کی مثل ہے جسے ہوا الٹتی پلٹتی رہتی ہے

📚مشکوۃ شریف، کتاب الایمان بالقدر

یعنی دل کو خواہشات کی ہوائیں یہاں سے وہاں پھیرتی رہتی ہیں تو ضروری ہے کہ کسی کا دست توانا اس پر رکھ دیا جائے تا کہ وہ الٹنے پلٹنے سے محفوظ ہوجائے
دلیل: صحابہ کرام نے حدیبیہ کے مقام پر آپ سے درخت کے نیچے بیعت کی تو اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور ارشاد فرمایا
"لقد رضی اللہ عن المومنین اذ یبایعونک تحت الشجرۃ"
ترجمہ: بے شک اللہ راضی ہوا مسلمانوں سے جب وہ تم سے بیعت کرتے ہیں درخت کے نیچے
📚سورة الفتح، آیت-١٨

اور حدیث میں ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بیعت کے وقت نہ تھے ۔حضور نے اپنا ایک ہاتھ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ کے قائم مقام کیا اور دوسرے ہاتھ کو دست قدرت کا نائب بنایا اور فرمایا
’’یہ اللہ کا دست قدرت ہے اوریہ عثمان کا ہاتھ ہے ،تو آپ نے ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھا اور بیعت کی
📚صحیح بخاری

اور اسی طرح اللّہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے که
"یوما ندعوا کل اناس بامامھم" ترجمہ: "جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے"
📚پارہ-١٥، سورہ بنی اسرائیل

نور العرفان فی تفسیر القرآن میں مفسیر شیہر مفتی احمد یار خان آیت کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپناامام بنالینا چاہئے شریعت میں تقلید کرکے اور طریقت میں بیعت کرکے تاکہ حشر آچھوں کے ساتھ ہو اگر امام صالح نہ ہو گا تو اس کا امام شیطان ہوگا اس آیت میں تقلید بیعت اور مریدی سب کا ثبوت ہے

📚نور العرفان فی تفسیر القرآن، سورہ بنی اسرائیل

حدیث شریف میں ہے
سیدنا عبادہ بن صامت رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی کہ ہر آسانی و دشواری ہر خوشی و ناگواری میں حکم سنیں گے اور اطاعت کریں گے اور صاحب حکم کے کسی حکم میں چوں وچرا نہ کریں گے

📚صحیح البخاری ،کتاب الاحکام جلد-٤

پس قرآن و حدیث کی روشنی میں پیری مریدی کے اثبات میں یہ مستحکم اور قطعی اصل ہے اور وہ بنیاد ہے جسے مضبوط اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کہا جاسکتا ہے اس میں کسی منکر کو انکار کی گنجائش نہیں اور آج تک کسی مجتہد نے اس سے انکار نہیں کیا اور جو بیعت سے انکار کرے وہ کم عقل اورگمراہ ہے

والله تعالی اعلم

📝کتبہ :- علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضائے حبیب،
بپچو، کوڈرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿=========*عورتوں کا طاق بھرنے کی رسم پوری کرنا**سوال:- (٤٠)*کیا فرماتے ہیں علم...
07/04/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*عورتوں کا طاق بھرنے کی رسم پوری کرنا*

*سوال:- (٤٠)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ :

ہندوستان کے کچھ علاقوں میں عورتیں شادی بیاہ ختنہ و عقیقہ وغیرہ کے موقع پر جمع ہوتی ہیں اور گاتی بجاتی ہوئی مسجد میں طاق بھرنے والی رسم پوری کرنے جاتی ہیں جس میں ملیدہ ،گلگے، یا لڈو وغیرہ پکا کر لیجاتی ہیں اور مسجد کے ممبر و محراب وغیرہ پر رکھتی ہیں، اور آٹے کا چراغ جلا کر واپس گاتی بجاتی ہوئی چلی آتی ہیں - تو عورتوں کا اس طرح گانا بجانا اور مسجد میں آنا کہاں تک درست ہے - مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں -

قتیبہ عتیق مئو يوپی

*الجواب:-*اکثر جاہلوں میں یہ رواج ہے کہ بچوں کی پیدائش، یا عقیقہ، یا ختنہ یا شادی بیاه کے موقع پر محلہ یا رستہ کی عورتیں جمع ہوتی ہیں اور گاتی بجاتی ہیں یہ نا جائز و حرام ہے ردالمختار میں ہے کہ
"نغمة المراة عورة"
📚ردالمختار، ج-٢، ص-٧٨

اور اسی طرح ایک دوسری جگہ پر ہے کہ
"ان صوت المراة عورة علی الراجح"
📚رد المختار، کتاب الخطر والاباحة فصل فی النظر واللمس، ج-٩، ص-٥٣١

حضرت ضحاک رضی الله تعالی عنه سے روایت ہے کہ "گانا دل کو خراب کرنے والا اور رب تبارک و تعالی کو ناراض کرنے والا ہے
📚تفسیر احمدی

نیز فرمایا "جو شخص گانا سننے کے لیے بیٹھے گا الله تعالی قیامت کے دن اس کے دونوں کانوں میں پگھلایا هوا شیشہ ڈالے گا
📚ابن عساکر

اور فرمایا بچو! گانے اور باجے سننے سے کیونکہ گانا بجانا دل میں منافقت اگاتا ہے جس طرح پانی سبزه اگاتا ہے
📚زواجر

اسی طرح بے پردگی سخت گناه کبیره اور حرام ہے
الله تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ
"یاایھا النبی قل لازواجک وبنتک ونسآء المؤمنین یدنین علیھن من جلابیبھن ذالک ادنی ان یعرفن فلما یؤذنین وکان الله غفورا رحیما"

یعنی اے نبی صلی الله علیه وسلم اپنی ازواج اور صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادو کہ اپنی چادروں کا مالک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی پہچان ہو تو ستایئ نہ جائیں اور الله بخشنے والا مہربان ہے
📚سورة الاحزاب

"وقرن فی بیوتکن ولا تبرجن تبرج الجاھلیة الاولی"
اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پرده نہ رہو جیسے اگلی جاہلیت کی بے پردگی
📚سورة الاحزاب

اسی طرح معراج کی رات سرور کائنات نے جو بعض عورتوں کے عذاب کے ہولناک مناظر ملاحظہ فرمائے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ایک عورت کو دیکھا جس کا جسم آگ کی قینچی سے کاٹا جا رہا تھا
فرمایا یہ اپنا جسم اور زینت غیر مردوں پر ظاہر کرتی تھی

📚مخلص از درة الناصحین

اسی طرح صاحب ترمذی شریف کی ایک حدیث نقل کرتے ہیں
"المرأة عورة فاذا خرجت استشرفھا الشیطن"
یعنی عورت پر پرده ہے جب وه نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانکتا ہے
📚جامع ترمذی، حصہ-اول

اسی طرح دن میں چراغ جلانا یہ فضول خرچی میں ہے قرآن مجید میں ہے کہ
"ولا تبذر تبذیرا ان المبذرین کانوا اخوان الشیطین وکان الشیطن لربه کفورا"
اور فضول نہ اڑا بیشک اڑانے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا نا شکرا ہے
📚پاره-١٥، ع-٣

تو اس طرح عورتوں کا مسجد میں جانا، اور جمع ہو کر گانا وغیره گانا اور فضول خرچی کرنا جائز نہیں ہے
عوام کو چاہئے کہ ان سب بری رسموں سے اجتناب کریں اور اپنی آخرت کو خراب نہ کریں -

والله تعالی اعلم

📝کتبہ :- علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضائے حبیب،
بپچو، کوڈرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿========= *سود لینا دینا کیسا ہے**سوال:-٣٩* زید ایک مالدار انسان اور وہ کافر ا...
07/04/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*سود لینا دینا کیسا ہے*

*سوال:-٣٩* زید ایک مالدار انسان اور وہ کافر اور غیر مسلم کو روپیہ قرض دیتا ھے اور واپسی پر ان سے سود بھی لیتا ھے کیا زید کو ان سے سود لینا ارو اسکا استعمال کرنا شریعت کی روشنی جائز ھے یا نہیں جواب تھوڑا جلد عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی..

محمد اسماعیل رضآ بنگلور کرناٹک

*الجوب بعون الملک الوھاب* سود جس طرح لینا حرام ہے اسی طرح دینا بھی حرام ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں *لعن اللہ اکل الربا ومؤکلہ و کاتبہ و شاھدہ* اللہ کی لعنت سود کھانے والے اور کھلانے والے اور اسکا کاغذ لکھنے والے اور اس پر گواہی کرنے والے پر رواہ احمد و ابو داؤد والترمذی.ہاں محتاج کیلۓ جائز ہے اعلی حضرت امام احمد رضا فتاوی رضویہ جلد ہفتم مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئ صفحہ ۸۲ پر فرماتے ہیں محتاج کے یہ معنی جو واقعی حقیقی ضرورت قابل قبول شرع رکھتا ہو کہ نہ اس کے بغیر چارہ ہو نہ کسی طرح بے سودی روپیہ ملنے کا یارا ورنہ ہرگز جائز نہ ہوگا جیسے لوگوں میں رائج ہے کہ اولاد کی شادی کرنی چاہی سو روپے پاس ہیں ہزار روپے لگانے کو جی چاہا نو سودی نکلواے. و علی ھذا القیاس صدہا صورتیں ہیں کی یہ ضرورتیں نہیں تو ان میں حکم جواز نہیں ہو سکتا اگرچہ لوگ اپنے زعم میں ضرورت سمجھیں..اور سود کے لینے کے متعلق حدیثوں میں وعیدیں بھی آئیں ہیں..

حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ *من اکل درھما من ربو فھو مثل ثلث و ثلثین زنیۃ و من نبت لحمہ من سحت فالنار اولی بہ*یعنی ایک درھم سود کھانا تینتیس زنا کے برابر ہے اور جس کا گوشت حرام سے بڑھے تو نار جہنم اس کی زیادہ مستحق ہے رواہ الطبرانی فی الاوسط والصغیر.

📚فتاوی رضویہ , جلد ہفتم, ص ۸۲ مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئ

ھذا ما عندی والعلم عنداللہ

📝کتبہ:-صدام حسین قادری جوگیشوری, ممبئ

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠مولانا کوثر القادری مصباحی صدر المدرسین رضائے حبیب، بپچو، کوڈرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

🏡 مفتى محمدنعمت اللہ رضوی خادم التدريس والإفتاء دارالعلوم غوثیہ رضوى وخطیب و امام جامع مسجد بانسبڑیا کلکتہ

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿=========*ہندوؤں کے میلے میں جانا* *سوال :-(٣٨)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام زید...
14/03/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*ہندوؤں کے میلے میں جانا*

*سوال :-(٣٨)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام زید سنی ہے اور وہ ہندو وغیرہ کے تہوار میں بکرا وغیرہ حلال کرنے جاتا ہے کیا اسکا وہاں جانا صحیح ہے یا نہیں اسکا جواب عنایت فرمائیں مع حوالہ

*سائل :-*محمد اسماعیل رضآ بنگلور کرناٹک

*الجواب:-* حضرت صدرالشریعه رحمة الله تعالی علیه ارشاد فرماتے ہیں کہ کفار کے میلوں، تہواروں میں شریک هوکر ان کے میلے اور جلوس مذهبی کی شان و شوکت بڑھانا کفر ہے جیسے رام لیلا اور جنم اسٹمی اور رام نومی وغیره کے میلوں میں شریک ہونا

📚بہار شریعت، ح-٩، ص-١٧٣

اب مذبوحہ جانور کے لئے شرعا ذبح کے وقت نیت کا لحاظ کیا گیا ہے جیسے
"واعلم ان المدار علی القصد عند ابتداء الذبح"

📚فتاوی ردالمحتار، ج-٥، ص-٢٠٣

اور مشرکین ہنود کی نیت چونکہ بتوں کے نام سے ذبح کرنے کی ہوتی ہے اور وه بتوں کو تعظیما اس کا مستحق بھی جانتے ہیں جس سے ان کو بتوں کا تقرب منظور ہوتا ہے اور ان جانوروں کی جان بتوں کے لئے لینا بھی بھینٹ چڑھانا اور ان کے نامزد کرنا ایسا فرض و موجب ثواب و نجات جانتے ہیں اس لئے ان کا نامزد کیا ہوا جانور اگرچہ مسلمان کےہاتھ سے الله کا نام لے کر ذبح کیا جائے قطعا حرام ہے کیونکه اس جانور کا مالک جو کے ہندو ہے اس کی نیت میں اس جانور کو دیوتا کے نامزد کرنے اور ذبح کرنے سے دیوتا کی تعظیم و تقرب منظور ہے:

📓تفسیر احمدیه کے صفحه-٥١، تفسیر ما اهل لغیر الله میں ہے
"معناه ذبح به لاسم غیر الله مثل لات و عزی واسماء الانبیاء و غیر مالک"
اور صفحه ٣٠٤ تفسیر ما ذبح علی النصب میں ہے ای حرم علیکم ما ذبح للاصنام اور ذبح علی الاصنام و هکذا ذکر فی الحسینی

الحاصل زید سنی کا ہندو تہوار میں بکرا وغیره حلال کرنے جانا جائز نہیں ہے زید کو چاہئے کہ توبہ و استغفار کرے اور آئنده ہندؤں کے یہاں کسی بھی غرض سے جانے سے گریز کرے -

والله تعالی اعلم

📝کتبہ :- علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضاۓ حبیب،
بپچو، کودرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*استخاره کا حکم**سوال:-(٣٧)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظا...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*استخاره کا حکم*

*سوال:-(٣٧)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس کے بارے میں کہ :- بہت سے لوگوں کا کچھ کام ہو جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہمیں استخارہ میں پہلے ہی پتہ چل گیا تھا اس وجہ سے ہم اس کام میں ہاتھ ڈالے - کچھ لوگ جب کسی کام کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ استخارہ کرتے ہیں تو یہ استخارہ کیا ہے ؟ اور اس کا طریقہ کیا ہے ؟ مہربانی کر کے اس کا جواب ضرور عنایت فرمائیں؟

عالیہ زمن قادریہ، جئے پور راجستھان انڈیا

*الجواب:-* استخاره الله تعالی سے کسی معاملے میں مدد طلب کرنا که وه کام اسکے حق میں بهتر هے یا نهیں
حدیث صحیح جس کو مسلم کے سوا جماعت محدثین نے جابر بن عبد الله رضی الله تعالی عنهما سے روایت کیا، فرماتے هیں که رسول الله صلی الله علیه و سلم هم کو تمام امور میں استخاره کی تعلیم فرماتے، جیسے قرآن کی صورت تعلیم فرماتے تھے
فرماتے هیں جب کوئ کسی امر کا قصد کرے تو دو رکعت نفل پڑھے پھر کهے
"اللهم انی استخیرک بعلمک واستقدرک بقدرتک و اسألک من فضلک_____________ (مکمل دعا بهار شریعت ح-٤ میں دیکھے اور اخر میں اپنی حاجت کا ذکر کرے
مثلا: میں فلاں کام شروع کرنے والا هوں مجھے فائده هوگا یا نهیں، یا میں فلاں سے شادی کرنا چاهتا هوں موافقت هوگی یا نهیں وغیره
📚صحیح البخاری، کتاب التهجد، ج-١
اور مستحب یه هے که اس دعا کے اول آخر الحمد لله اور درود شریف پڑھے اور پهلی رکعت میں قل یایها الکافرون اور دوسری میں قل هوالله پڑھے اور بعض مشائخ فرماتے هیں که پهلی میں و ربک یخلق ما یشآء ویختار یعلنون تک اور دوسری میں وما کان لمؤمن ولا مؤمنة آخر آیت تک بھی پڑھے
📚ردالمختار، کتاب الصلوة، مطلب فی رکعتی الاستخاره، ج-٢ ص-٥٧٠
بهتر یه هے که سات بار استخاره کرے که ایک حدیث میں هے
"اے انس! جب تو کسی کام کا قصد کرے تو اپنے رب سے اس میں سات بار استخاره کر پھر نظر کر تیرے دل میں کیا گزرا که بیشک اسی میں خیر هے"
اور بعض مشائخ سے منقول هے که دعاۓ مذکوره پڑھ کر باطهارت قبله رو سورهے اگر خواب میں سپیدی یا سبزی دیکھے تو وه کام بهتر هے اور سیاهی یا سرخی دیکھے تو برا هے اس سے بچے
📚ردالمختار، باب الوتر والنوفل، ج-٢، ص-٥٧٠
استخاره کا وقت اس وقت تک هے که ایک طرف راۓ پوری جم نه چوکی هو والله تعالی اعلم

کتبه---علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضاۓ حبیب،
بپچو، کودرما، جھارکھنڈ (هند)

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*حالت نماز میں بار بار کپڑے کو سمیٹنا**سوال:- (٣٦)*کیا فرماتے ہیں ع...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*حالت نماز میں بار بار کپڑے کو سمیٹنا*

*سوال:- (٣٦)*کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کے حالت نماز میں اکثر لوگ روکوع وغیرہ سے اٹھتے وقت اپنے کپڑوں کو سیمٹتے ہیں اور یہ عمل بار بار ہوتا ہے کیا ایسا کرنے سے نماز ہوجاتی ہے؟؟؟

سگِ اختر رضا
محمد یوسف رضا مقام مانجرم تعلقہ نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر

*الجواب :-* حالت نماز میں کپڑے کو بار بار سمیٹنا عمل کثیر هے اور عمل کثیر مفسد نماز ہے

عمل کثیر کہ نہ اعمال نماز سے ہو نه نماز کی اصلاح کے لیے کیاگیا ہو نماز فاسد کر دیتاہے . عمل قلیل مفسد نماز نہیں . جس کام کے کرنے والے کو دور سےدیکھ کر اس کے نماز میں نہ ہونے کا شک نہ رہے بلکہ گمان غالب ہو کہ نماز میں نہیں تو عمل کثیر ہے اور اگر دور سے دیکھنے والے کو شبہ و شک ہو کہ نماز میں ہے یا نہیں , تو یہ عمل قلیل ہے

📚بہار شریعت جلد اول مفسدات نماز کا بیان

کپڑے یا داڑھی یا بدن کے ساتھ کھیلنا کپڑا سمیٹنا، مثلارکوع یا سجدے میں جاتے وقت آگے پیچھے سے اٹھا لینا اگر چه گرد سے بچانے کے لئےکیا ہو اور اگر بلا وجہ ہو تو اور زیاده مکروه ہے اور یہ سب مکروه تحریمی ہیں

📚بہار شریعت، حصه-٣
📚فتاوی ہندیہ، ج-٢

🌷والله تعالی اعلم

📝کتبه---علی حسین رضوی
اودےپور, راجستھان

*✅تصدیق و تصحيح:-*

```محمد شمشير رضا اجمير المعلى

کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین،
دارالعلوم رضاے حبیب, پپچو ,كودرما, جھارکھند (هند)```

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*١٩سالہ بیٹی کو گود میں بٹھانے پر حکم**سوال:-(٣٥)*السلام عليكم و رح...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*١٩سالہ بیٹی کو گود میں بٹھانے پر حکم*

*سوال:-(٣٥)*السلام عليكم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
بعد سلام کہ ً عرض و گزارش یہ ہے کہ زید نے اپنی بچی جسکی عمر تقریبا 19 سال کی ہے وہ اپنی گود میں لے کر کے بیٹھے ہوں توشریعت کاکیا حکم ہے مع حوالے کہ ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم نوازش ہوگی
سائل *محمد نقی رضارضوی بائسی*

*الجواب:-* وعلیکم السلام و رحمته الله و بركاته : لڑکی چونکه ١٢ سال میں بالغ هو جاتی هے اور زید نے اپنی لڑکی کو گود میں بٹھایا جبکه وه ١٩ سال کی هے اور بٹھانے کے بعد باپ کو شهوت آ گئ تو اسکی بیوی اس پر حرام هو جائگی
یه افعال قصدا هوں یا بھول کر یا غلطی سے یا مجبورا بهر حال حرمت مصاهرت ثابت هو جائگی
📚بهار شریعت، حصه-هفتم
📚در مختار، ج-٤
اور حرمت مصاهرت کے لۓ شرط یه هے که عورت مشتهاة هو یعنی نو برس سے کم عمر کی نه هو اگر نو برس سے کم عمر کی لڑکی کو بشهوت چھوا یا بوسه لیا تو حرمت ثابت نهیں هوگی

📚در مختار، فصل فی المحرمات، ج،-٣

🏡کتبه---علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

🖋تصدق و تصحيح : محمد شمشير رضا اجميرالمعلى

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*نماز میں بار بار پیشاب کا قطرہ آنے پر حکم**سوال:-(٣٤)* کیا فرماتے ...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*نماز میں بار بار پیشاب کا قطرہ آنے پر حکم*

*سوال:-(٣٤)* کیا فرماتے هیں علماے کرام ومفتیان شرع متین اس مسئله کے بارے میں که نماز کی حالت میں بار بار پیشاب کی قطرے آجاتے هیں تو کیا غسل بار بار کر نا هو گا

*الجواب بعون الملک الوھاب :-*

اگر پیشاب کے قطرے بار بار آتے هیں یعنی پورے وقت میں اتنی دیر بھی بیماری نهیں رکی که وضو کے ساتھ نماز ادا کر سکے تو وه معذور هے . اور معذور کا حکم یه که وقت میں وضو کر لے اور آخر وقت تک جتنی نمازیں چاهے اس وضو سے پڑھے اس بیماری سے اس کا وضو نهیں جا ے گا اور نه هی غسل کی ضرورت هے

📓قانون شریعت حصه اول معذور کا بیان

📕عام کتب فقه

🖋 کتبه:- محمد کوثر القادری مصباحی

🏡صدر المدرسین
دارالعلوم رضاے حبیب پپچو کوڈرما جھارکھند

🖋تصدیق و تصحيح :محمد شمشير رضا اجميرالمعلى

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*گرم پانی میں ذبح کئے ہوئے مرغ کو ڈالنا**سوال:-(٣٣)* کیا فرماتے ہیں...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*گرم پانی میں ذبح کئے ہوئے مرغ کو ڈالنا*

*سوال:-(٣٣)* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ :
مرغی کو ذبح کرنے کے بعد گرم پانی میں ڈال دیتے ہیں -کچھ لوگ کہتے ہیں کے مرغی کے پیٹ نجاست غلیظہ رہتا ہے تو لہذا ممکن ہے کہ نجاست کا اثر پہنچ جاتا ہے - مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں؟ ؟؟؟

*الجواب :-* صرف گرم میں ڈال کر مرغی کو نکال لینے سے اس کی نجاست تھیلہ سے نکل کر گوشت میں سرایت نہیں کر سکتی گرم کرنے والوں سے دریافت کیا گیا کہ گرم پانی میں جس مرغ کو ڈالا جاتا ہے وہ کتنا گرم ہوتا ہے تو انہوں نے بتایا کہ وہ پانی ٤٠ ڈگری پر گرم ہوتا ہے جس کا اثر مرغ کے چمڑیوں تک ہی ہوتا ہے اور پر آسانی سے نکل جاتے ہیں - جب وہ پانی ٨٠ ڈگری پر گرم کیا جائے گا تو مرغ کے پیٹ کی نجاست اس سے متاثر ہوگی -

بہرحال جب تک ظن غالب سے اس کی نجاست کا اس کے گوشت میں سرایت کرنا مفہوم نہ ہو گوشت کے ناپاک ہونے کا حکم نہیں دیا جائیگا - پھر یہ کہ مرغی کو بار بار دھونے کے بعد ہی پکاتے ہیں - لیکن احتیاط اسی میں ہے کہ ذبح کے بعد اس کے حلقوم کو دھویا جائے پھر اسے گرم پانی میں رکھیں -

📓طحطاوى میں ہے فالاولى قبل وضعها فى الماء المسخن ان يخرج ما فى جوفها او يغسل محل الذبح مما عليه من دم مسفوح تجمدا اه

🌷والله تعالى و رسوله اعلم

🖊كتبه:- محمد شمشىر رضا اجمير شريف

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*نماز میں آنکھ بند کرنا**سوال:-(٣٢)* کیا فرماتے هیں علماے کرام و مف...
20/02/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*نماز میں آنکھ بند کرنا*

*سوال:-(٣٢)* کیا فرماتے هیں علماے کرام و مفتیان شرع متین اس مسئله کے بارے میں که آنکھ بند کر کے نماز پڑھنا کیسا هے ?زید کهتاهے که آنکھ بند کر کے نماز پڑھنے سے دل و دماغ نماز میں حاضر رهتاهے اور اگر انکھ کھلی رهتی هے تو طرح طرح کے خیالات آتے هیں .

المستفتی. سگ اختر رضا
محمد یوسف رضا مها راشٹر

*الجواب بعون الملک الوھاب :*
نماز میں آنکھ بند رکھنا مکروه هے مگر جب کھلی رهنے میں خشوع نه هوتاهو تو بند کرنے میں حرج نهیں بلکه بہتر هے

📚 بہار شریعت حصه سوم مکروهات کا بیان ص 634 مطبوعه ,المدینة العلمیة (دعوت اسلامی)

کتبه :- محمد کوثر القادری المصباحی برواڈیه گریڈیه جھارکھنڈ

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*سات جنم کے عقیدہ پر حكم شرع**سوال:-(٣١)* کیا فرماتے ھیں علمائے دین...
20/02/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*سات جنم کے عقیدہ پر حكم شرع*

*سوال:-(٣١)* کیا فرماتے ھیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ زید کھتا ہے کہ میں سات جنم کا قائل ھوں مگر ھندؤں کے جیسا نھیں اور اسکے ثبوت میں قرآن مقدس کی آیت کریمہ ثمّ یمیتکم ثم یحییکم ثم الیہ ترجعون اور حدیث مبارکہ کہ اللہ رب ا العزت نے پھلے روح کو پیداکیا یہ انسان کاپھلا جنم ھوا پہراللہ نے جب تمام روحوں کو اکٹھا کیا اورالست بربکم کا عھدوپیمان لیا یہ انسان کادوسراجنم ھوا پھرجنت میں تمام روحوں کوپشت آدم میں ڈالا یہ تیسرا جنم اسکے بعدماں کےپیٹ میں روح ڈالی یہ چوتھاجنم ھواپھرقبر میں نکیرین سوال و جواب کرینگے یہ پانچواں جنم ھواپھر حشرمیں مردے اپنے کفن کوگھسیٹتے ھوئے اٹھینگے یہ چھٹاجنم ھوااورپھرجنتی جنت میں جھنمی جھنم میں جائینگے یہ ساتواں جنم ھوا برائے مھربانی مدلل اورتسلی بخش جواب عنایت فرمائیں

عبدالوحیدقادری نریاؤں کچھوچھہ مقدسہ امبیڈکرنگریوپی

*الجواب :-*تخلیق انسان کے مختلف ادوار کو مختلف جنم کہنا اسلامی عقیدہ کے خلاف ہے
پہلے تخلیق ہے پھر تولید اور تخلیق وتولید کےدرمیان روح وجسم کے درمیان میں جتنے بھی ادوار آتے ہیں یہ تخلیق وتکمیل میں ہی شامل ہیں جب جسم تخلیق کے مراحل مکمل کرلیتاہے تو حکم خداوندی سے دنیا میں جنم لیتاہے۔ اور ہر انسان اپنے والدین کے تعلق جسمانی کےذریعے رحم مادر میں صرف ایک بار ہی آتا اور جنم لیتاہے۔۔۔ جیسا کہ آیت مذکورہ میں ہے :-

*وکنتم امواتا فاحیاکم ثم یمیتکم ثم یحییکم ثم الیہ ترجعون*
*ترجمہ: حالانکہ تم مردہ (نطفہ) تھے تو اس نے تمہیں زندگی بخشی(ماں کےپیٹ سے پیداکیا ) پھر تمھیں موت دےگا پھر تمھیں زندہ کرےگا پھر تم اس کی طرف لوٹائے جاؤگے*

اس آیت میں پہلے تخلیق و تولید کا ذکر ہے اور اسکے بعد بعث بعد الموت کا ذکر ہے ❗
جبکہ یہ افزائش کے مختلف مراحل ہیں جیسے چھوٹا بچہ کمزور پیداہوتا ہے پھرآہستہ آہستہ قوت پکڑتا اور بڑھتارہتاہے یہاں تک کہ جوان ہوجاتا ہے اور اس کے بعد پھر سے بتدریج کمزور ہوتے ہوتے آہستہ آہستہ بڑھاپے کے مراحل طےکرتے ہوئے بوڑھاہوجاتاہے۔
جنم کا کہیں ذکر نہیں نہ ہی کسی عالم و فقیہ نے مرنے کے بعد زندہ ہونے کوجنم کہا ۔

*دوسرا جنم یا اواگون ہندوؤں کاعقیدہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک انسان مرنے کے بعد دوبارہ کسی رحم سے پیدا ہوسکتا ہے اور انکے نزدیک یہ اعمال کی بنیاد پر ہے جس کے اعمال اچھے ہوں وہ اچھے انسان یاجانور کی شکل میں جنم لےسکتاہے اور جسکے اعمال برے وہ برے جانور کی شکل میں جنم لےگا*

جبکہ یہ عقیدہ باطل ہے اور اسلام میں اس باطل عقیدہ کا کوئی تصور نہیں۔۔۔۔ اس لیے زیدکوچاہیے اپنےان الفاظ سے توبہ کرے ۔

واللہ تعالی و رسوله اعلم

كتبه : نا معلوم شخص

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*هاف ٹی شرٹ کا حکم*ْ*سوال:- (٣٠)* كيا فرماتےہیں علماۓ کرام ومفتیان ...
20/02/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*هاف ٹی شرٹ کا حکم*
ْ
*سوال:- (٣٠)* كيا فرماتےہیں علماۓ کرام ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے کے بارے میں
کے ٹی شرٹ اور انگریزی لباس پر نماز پر پڑھنا کیساہے , بعض لوگ کہتے ہیں کے نماز ہو جاۓگی کیونکے اس سے بھی ستر چھپ جاتاہے
___________________________
فقیر محمد یوسف رضا مقام مانجرم تعلقہ نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر

الجواب_____بعون الملک الوھاب کفار کے وه کپڑے جو انهیں کے ساتھ خاص هیں، ان کا پهننا مکروه و نا جائز هے اور اگر خاص ان کی وضع نه هو تو انهیں استعمال کرنے میں کوئ حرج نهیں اعلی حضرت فاضل بریلوی رحمةالله علیه تحریر فرماتے هیں "تشبه وهی ممنوع و مکروه هے جس میں فاعل کی نیت تشبه کی هو یا وه شئ ان بدمذهبوں کا شعار خاص یا فی نفسه شرعا کوئ حرج رکھتی هو، بغیر ان صورتوں کے هرگز کوئ وجه ممانعت نهیں
📚فتاوی رضویه، ج-٩،ص-٩١
اس دور میں ٹی شرٹ یا هاف شرٹ کا استعمال بلکل عام هو چکا هے مگر همارے یهاں اب بھی یه علماء و صلحاء کا لباس نهیں، اس لۓ خلاف اولی ضرور هے جس سے بچنا چاهۓ
اور هاف شرٹ یا ٹی شرٹ جس کی آستین کهنی سے اوپر تک رهتی هے، پهن کر نماز پڑھنا مکروه تنزیهی هے-
اور فتاوی امجدیه میں هے " جس کے پاس کپڑے موجود هوں اور صرف نیم آستین یا بنیائن پهن کر نماز پڑھتا هے تو کراهت تنزیهی هے"
📚فتاوی امجدیه، ج-١، ص-١٩٤

کتبه---علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

🌷والله تعالی و رسوله اعلم بالصواب

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

```🇲🇻شرعى فیصلے(اہلسنت والجماعت)🇲🇻```=========➿➿➿=========*مسافر پر حكم**سوال:-(٢٩)*  حضرت میراسوال ہے کہ مسافر کو سنت ن...
20/02/2017

```🇲🇻شرعى فیصلے(اہلسنت والجماعت)🇲🇻```

=========➿➿➿=========

*مسافر پر حكم*

*سوال:-(٢٩)* حضرت میراسوال ہے کہ مسافر کو سنت نماز پڑھنی ہے یا نھیں اگر اطمینان کی حالت میں پڑھے تو کیسا برائے کرم حدیث مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں یہ سوال مجھ سے کسی نے کیا فقط عبدالدالوحیدقادری نریاؤں جھانگیرگنج نزد کچھوچھہ شریف امبیڈکرنگر یوپی الھند

الجواب_____بعون الملک الوھاب مسافر سنت نماز اس وقت پڑھے جب اسے اطمینان حاصل هو اگر اطمینان نهیں هے تو ترک کر سکتا ھے جیسا که فقیه اعظم حضور صدر الشریعه علیه الرحمه فتاوی امجدیه جلد اول ص-٢٨٤ پر فرماتے هیکه
"اگر سفر میں اطمینان نه هو جب تو سنتوں کے ترک میں کوئ قباحت نهیں اور اطمینان هو جب بھی سنن کا تاکد جو حضر میں هے وه سفر میں نهیں رھتا که سفر خود هی قائم مقام مشقت کے هے
در مختار میں هیکه
"ویاتی المسافر باسنن ان کان فی حال امن و قرار والا بان کان فی خوف و فرار لا یاتی بھا و هو المختار لانه ترک لعذر"
اور یه حکم سنت فجر کے غیر کا هے اور سنت فجر چونکه قریب بوجوب هے لهذا سفر کی وجه سے اس کے ترک کی اجازت نهیں اور بعض ائمه کا یه قول بھی هے که سنتیں بھی ترک نه کرے کیونکه حضور اقدس صلی الله علیه و سلم نے سفر و حضر کهیں اسکو ترک نهیں کیا هے والله تعالی اعلم

کتبه--علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

🌷والله تعالى و رسوله اعلم بالصواب

=========🔰🔰🔰=========

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے*

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*موبائل کے اسکرین یا موبائل کے اندر فولڈر میں تصویریں رکھنے پر حکم*...
20/02/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*موبائل کے اسکرین یا موبائل کے اندر فولڈر میں تصویریں رکھنے پر حکم*

*سوال :- (٢٨)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ :

موبائیل کے کیمرے سے کسی جاندار کی تصویر کھیچنا اور اس کو اپنے موبائل کی اسکرین پر رکھنا پھر اس کو اندر کسی فولڈر میں چھپا کر رکھنا کہ جب جی چاہے دیکھ لیں، کیسا ہے ؟؟؟

*الجواب :-*موبائل کے کیمرے سے ہو یا کسی اور چیز کے ذریعہ کسی بھی جاندار کی تصویر کشی نا جائز و حرام ہے - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

ان اصحاب هذه المصور يعذبون يوم القيامة و يقال لهم احيوا ما خلقتم
روز قیامت مصورین عذاب دئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ ان تصویروں میں جو تم نے بنائی ہیں جان ڈالو (بخاری شریف ٢/٨٨١)

قال اصحابنا و غيرهم من العلماء : تصوير صورةالحيوان حرام شديد التحريم و هو من الكبائر لانه متوعدا عليه بهذالوعيد المذكور فى الاحاديث سواء صنعت فى ثوب او بساط او درهم او دينار او غير ذالك -

ہمارے اصحاب اور دیگر علماء نے فرمایا حیوانات کی تصویر بنانا سخت حرام ہے اور بڑے گناہوں میں سے اس لئے کہ اس پر شدید وعید آئی ہے جو احادیث میں مذکور ہے - چاہے کسی کپڑے پر تصویر بنائی جائے ،یا بستر یا درہم و دینار پر یا اس کے علاوہ پر -

📚مرقاة المفتاتح كتاب اللباس باب التصاوير ج،٨/٣٢٣

ردالمحتار میں ہے :

فعل التصوير فهو غير جائز طلقها لانه مضاهاة لخلق الله -

تصویر بنانا مطلقا جائز نہیں ہے کیونکہ وہ تخلیق الہی سے مشابہ ہے -

📓ردالمحتار جلد ٢/٤٢٠

لہذا جب تصویر کشی ہی حرام ٹھہری تو اس کا اسکرین پر رکھنا کب روا ہوگا کہ اس میں ایک شیء حرام کی حفاظت ہے جو حرام ہے -

اعلحضرت فرماتے ہیں :

"نا جائز تصویر حفاظت سے رکھ چھوڑنا خود ہی منع ہے -

📓عطايا القدير فى حكم التصوير ٥٢

رہا تصویر کا کسی فولڈر میں محفوظ کر لینا جب جی چاہے دیکھ لیں یہ بھی ناجائز ہے ، اعلی حضرت فرماتے ہیں :

اقول ولا قرة عين فيه لمن يتمسك التصاوير فى صندوقه لينظر فيها متى شاء فانها و ان كانت مستورة ما دامت فى الصندوق لكنه يفتحه و يخرجها فتظهر فياتى التحريم والامساك لامر ممنوع كمن امسك امرأة ليفجر بها فى اثم الفجور حين لا يفجر لان الأعمال بالنيات -

میں کہوں گا کہ اس عبارت میں اس شخص کی آنکھ کی ٹھنڈک نہیں جس نے بکس میں تصویریں رکھی ہوں کہ جب چاہے انہیں دیکھ لے اس لئے کہ اگرچہ چھپی ہوئی ہیں لیکن جب وہ بکس کھول کر نکالے گا نمایاں ہوں گی لہذا تحریم کا حکم ہوگا اور ممنوع چیز کو رکھنا منع ہے جیسے کہ کوئی عورت کو بدی کے لئے روک لے تو اس پر بدی کا گناہ ہوگا اگرچہ وہ بدی نہ کر رہا ہو اور اعمال کا اعتبار نیت سے ہے [مرجع سابق ص،٥٦]

🌷والله تعالی و رسوله اعلم بالصواب

🖋كتبه :- محمد شمشير رضا اجمير شريف

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

```🇲🇻شرعى فیصلے(اہلسنت والجماعت)🇲🇻```=========➿➿➿=========نوٹ، لائسنس ،پاسپورٹ، ادھار کارڈ وغیرہ جیب میں رکھ کر نماز کا ...
18/02/2017

```🇲🇻شرعى فیصلے(اہلسنت والجماعت)🇲🇻```

=========➿➿➿=========

نوٹ، لائسنس ،پاسپورٹ، ادھار کارڈ وغیرہ جیب میں رکھ کر نماز کا حکم

سوال:-(٢٧) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ :-
اگر کرنسی (روپیہ ) ہو اور اس پر جو تصویر ہوتی ہے اس کا کیا حکم ہے ؟؟؟

کیا مرد حضرات جیب میں رکھ کر نماز ادا کر سکتے ہیں؟؟؟

اخبار اور دوسری چیزیں جیسے اسکول کی فوٹو جو احترام سے سجائی ہوئی نہیں ہے ضرورتا ذلت کے ساتھ پڑی ہوئی ہے تو ہٹائے بغیر نماز ہوگی کہ نہیں. یا ایسا فوٹو جو کچن کے استعمال کا ہے ادھر ادھر پڑا ہے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ ؟؟

سائل:- اویس ،اڑیسہ انڈیا

الجواب:- کچھ احادیث مبارکہ پیش خدمت ہے -

فوٹو گرافر کو ہر فوٹو کھینچنے پر علیحدہ عذاب

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم كل مصور فى النار يجعل الله بكل صورة صورها نفسا فتعذب فى جهنم -

ترجمه:- ہر فوٹو گرافر جہنم میں ہے اللہ تعالی ہر تصویر (فوٹو)کے بدلے جو اس نے بنائی تھی ایک مخلوق پیدا کرے گا کہ وہ اسے دوزخ میں عذاب دے -(بخاری و مسلم)

سب سے بڑا ظالم فوٹوگرافر ہے

قال عليه السلام قال الله تعالى و من اظلم ممن ذهب يخلق خلقى فيخلقوا ذرة او يخلقوا حبة او يخلقوا شعبيرة

ترجمه:- اللہ تعالی نے فرمایا اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میرے بنائے ہوئے کی طرح (تصویر،فوٹو) بنانے چلے بھلا کوئی چیونٹی یا گیہوں کا جو کا دانہ بنا دے -(بخاری و مسلم )

دوزخ میں سب سے بڑا گناہ فوٹو گرافر کو ہوگا

قال عليه السلام ان اشدالناس عذبا يوم القيمة المصورون

ترجمه:- قیامت میں سب سے زیادہ تصویر(فوٹو) بنانے والے کو ہوگا - (بخاری و مسلم)

فوٹو گرافر اللہ تعالی کا مقابلہ کر رہے ہیں

قال عليه السلام ان الذين يصنعون هذالصور يعذبون يوم القيمة يقال لهم احيوا ما خلقتم

ترجمه:- بے شک فوٹو گرافروں کو عذاب دیا جائےگا اور انہیں کہا جائیگا یہ صورتیں جو تم نے بنائی تھیں ان میں جان ڈالو-

فوٹو گرافر کو ایک شرط پر عذاب میں تخفیف

قال عليه السلام من صور صورة فان الله معذبه حتى ينفخ فيها الروح و ليس ينافع - (بخارى و مسلم)

ترجمه:- فوٹو گرافر کو عذاب ہوگا اس وقت تک کہ وہ اپنے بنائے فوٹو میں روح پھونکے اور یہ اس کے بس کی بات نہیں -

قیامت میں ایک خوفناک شئ فوٹو گرافر کے سر پر

قال عليه السلام يخرج عنق من النار يوم القيمة له عينان يبصص بهما و اذنان يسمعان و لسان ينطق يقول انى و كلبت بثلثة بمن جعل مع الله الها آخر و بكل جبار عيند و بالمصورين(ترمذى)

ترجمه:- قیامت میں دوزخ سے ایک گردن نکلے گی جس کی دو آنکھیں جن سے وہ دیکھے گی اور دو کان ہونگے جن سے وہ سنے گی اور ایک زبان ہوگی جس سے وہ بولے گی وہ کہے گی میں تین سخصوں پر مسلط ہوں گی مشرک پر ، سر کش اور فوٹو گرافر پر -

فوٹو گرافر سخت عذاب میں مبتلا

_قال عليه السلام ان اشداهل النار عذابا يوم القيمة من قتل نبيا او قتله نبى او جائز و هؤ لاء المصورون(احمد طبرانى )_

ترجمه:- قیامت میں دوزخیوں میں زیادہ سخت عذاب اس پر ہے جس نے کسی نبی علیہ السلام کو شہید کیا یا کسی نبی علیہ السلام نے اسے قتل کیا یا امام ظالم (حاکم) یا فوٹو کھینچنے والا -

تصویر کھینچنے اور کھینچانے کی حرمت احادیث مشہورہ متواترہ سے ثابت ہے اور نصوص ممانعت کے ہوتے ہوئے بغیر عذر شرعی کے اس کی اباحت کی کوئی صورت نہیں بنتی ہے - لہذا جن نام نہاد اسلامی ممالک کے سربراہوں نے اپنی رضا سے تصویریں کھینچوائیں اور انہیں عام کیا وہ سب اس حرام کے مرتکب ہوئے - ہاں اگر وہ سب اس کی اباحت کے بھی قائل ہوں تو اس کا حکم نہایت سنگین ہوگا - العياض بالله تعالى
ضروری کاغذات (نوٹ،درائیونگ لائیسنس،دوکانوں درآمد و برآمد کے لائسنس، پاسپورٹ اور ویزا وغیرہم) اور سکے وغیرہ جن پر ملکی قانون کے مطابق تصویریں ہوتی ہیں ، ان سب کو جیب یا پرس میں رکھ کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں - کیوں کہ وہ ان چیزوں کو ساتھ رکھنے پر مجبور ہے اس لئے اس کا اثر نماز پر نہیں ہوگا - اگر سامنے رکھ کر نماز پڑھا اور تصویر صاف نظر آ رہی تو نماز نہیں ہوگی اور اگر تصویر بہت ہی چھوٹی کہ دور سے صرف نقطہ نظر آئے تو اس سے نماز ہو جائے گی -

🌷والله تعالى و رسوله اعلم بالصواب

=========🔰🔰🔰=========

```✍🏻 محمد شمشير رضا خطيب و امام بابا مداراشاه مسجد نزد اناج منڈی پڑاؤدرگاہ شریف اجمیر شریف راجستھان (انڈیا )```

📲 Contact No : +918696737871

یہ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

Address

Al Jameatur Razviya Faizur Rasool Amrol, Dadpur, Chauparan
Hazaribagh
825406

Telephone

08696737871

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa ja posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category