شہداء کربلا کی یاد میں محفل مشاعرہ
برمنگھم میں رومی سوسائٹی برطانیہ کے زیر اہتمام شہداء کربلا کی یاد میں ان شہیدوں کو خرأج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے شعرو ادب کی ایک محفل منعقد کی گئی۔ جسمیں معروف شعراء نے اپنے کلام پیش کرکے شہدائے کربلا کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کی۔
پروگرأم کے دوران ادیبوں، مفکروں اور قلمکاوں نے شہداء کربلا کی شہادت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے اس شہادت کو دین محمدی کوبچانے کیلئے ایک عظیم قربانی قرار دیا۔
مزید احوال برمنگھم سے عابد کاظمی کی رپورٹ میں
وارلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کی فتوحات کا سلسلہ جاری
وارلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاکستان چمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور صہیب مقصود نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
وران شائقین کرکٹ نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر کھلاڑی فاسٹ ٹیم سے بہتر کھیل رہے ہیں انہی کو بڑی ٹیم میں شامل کیا جائے۔۔۔۔مزید تفصیلات سید عابد کاظمی کی رپورٹ میں۔۔
Three Pakistani men killed, three injured after car accident
برمنگھم کے مقامی گوردوارےمیں برطانیہ کے عام انتخابات کے حوالہ سے سکھ کمیونٹی کے مقتدر قائدین نے سکھ ووٹ مہم کا آغاز باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے کیا۔جسمیں سکھ کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کرکے اپنی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ اس امیدوارکو ووٹ دیں جو انکے مطالبات پر پورا اترے انکے حقوق کا تحفظ کر سکے ۔۔میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے سکھ رہنماوں نے مزید کیاکہا،،دیکھتےہیں عابدکاظمی کی یہ رپورٹ ۔۔۔۔
برمنگھم Dorridge Village ہال میں یوکےپاکستانی فزیو تھراپی ایسوسیشن کا پانچواں سالانہ ڈنر 2024منعقد ہواجسمیں برطانیہ بھر سے پاکستانی فزیوتھراپسٹ نے فیملی اور بچوں سمیت شرکت کی ۔اس ڈنر کا مقصد پاکستان سے نئے آنے والے فزیوتھراپسٹ کو برطانوی معاشرے کے ساتھ متعارف کروانا اورفزیوتھراپی کے اہم کردار کو واضح کرنا ہے ۔تقریب میں بریفنگ اور ڈنر کے بعد فوٹوسیشن شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔مزید احوال برمنگھم سے عابد کاظمی کی رپورٹ میں
#92News #CNiNewsNetwork #syedabidkazmi
برمنگھم کے ریجنٹ پارک ہال میں پاکستان پریس کلب مڈلینڈز یوکے کی پہلی حلف برادری تقریب منعقد ہوئی۔
برمنگھم کے ریجنٹ پارک ہال میں پاکستان پریس کلب مڈلینڈز یوکے کی پہلی حلف برادری تقریب منعقد ہوئی۔جسمیں برطانیہ بھرسے صحافیوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپورشرکت کی،لارڈ مئیر آف برمنگھم چمن لال نے بطور خاص شرکت کی جبکہ مسلم ہینڈز کے چیرمین
سید لخت حسنین نے نومنتخب باڈی سے حلف لیا۔مزید احوال والسل سے
عرفان احمد فراز کی رپورٹ میں
چئیرمین عائشہ مسجد ریڈنگ محمد عارف کیانی نے غزہ فوڈزٹرک کیلئے 30ہزارپاونڈز کا چیک آغوش یوکے کو دے دیا
برمنگھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں چئیرمین عائشہ مسجد ریڈنگ محمد عارف کیانی نے غزہ فوڈزٹرک کیلئے 30ہزارپاونڈز کا چیک صحافیوں اور مسجد کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ چئیرمین آغوش یوکے ڈاکٹر عدیل ریاض کے حوالے کردیا۔شرکاء کاکہنا ہے کہ یہ ریڈنگ کے باسیوں کامظلوم فلسطینوں کی سپورٹ کیلئے بڑاگفٹ ہے اللہ تعالی قبول کرے۔مزید احوال برمنگھم سےعابد کاظمی کی رپورٹ میں
بادشاہ چارلس کی عوامی خدمات سر انجام دینے میں واپسی اور ان کے علاج میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کے کینسر کے علاج میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔Live updates by Syed Abid Kazmi from UK on 92 News Sky 🌌 743
لیبر پارٹی کے مئیر کے امیدوار رچرڈ پارکر اور پولیس اینڈ کرائم کمشنر کے اعزاز میں کونسلر وسیم ظفر کی طرف سے دئیے گئے افطارڈنر کی تفصیلی رپورٹ 92نیوز پر
یوم پاکستان کی مناسبت سے قونصلیٹ آف پاکستان برمنگھم کے باہر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ،جسمیں اوورسیز پاکستانیوں ،کشمیریوں کی شرکت
یوم پاکستان کی مناسبت سے قونصلیٹ آف پاکستان برمنگھم کے باہر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ،جسمیں اوورسیز پاکستانیوں ،کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی۔قونصلرجنرل برمنگھم سردار عدنان رشید نے قومی ترانے کی دھن میں پر چم کشائی کی اس دوران شرکاء جوش وجذبہ سے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے رہے جبکہ قونصلر جنرل اور وائس قونصلر نے اپنے ریمارکس میں اس تاریخی دن کے موقع پر قائدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید احوال برمنگھم سے عابد کاظمی کی رپورٹ
دی ڈائبیٹیز سنٹر یوکے کے زیر اہتمام افطارڈنر کا انعقاد ہوا جسمیں تنظیم کے ڈائریکٹرز سمیت کمیونٹی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کرکے ڈائیبیٹیز کے خلاف مہیم میں اپنا کردار ادا کرنے کا بھرپور عزم کیاجبکہ دی دائیبیٹیز سنٹر یوکے کے جاری پروجیکٹس کو مالی معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مزید احوال عابد کاظمی کی رپورٹ میں
#92News #syedabidkazmi #AJKGovernment
ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے خوبصورت گاؤں ڈ بسی کا سب سے پرانا ہائی سکول بوسیدہ عمارت حکمرانوں کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ۔کنٹرول لائن پر واقع سکول کی خستہ حالی اور اعلی معیار تعلیم عوام علاقہ کی توجہ کا مرکز 1972میں قائم ہونے والا ہائی سکول ابھی بھی ہائی سکول ہے ،عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس عمارت کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مزید احوال عابد کاظمی کی رپورٹ میں
#92News #DABSI #AJKGovernment #PMAJK #educationmatters #loc #syedabidkazmi
یومُ یکجہتی کشمیر کانفرنس
برمنگھم کشمیر ہاؤس عالم راک میں تحریک کشمیر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی ۔جسمیں برطانیہ میں آباد کشمیری قائدین،ایم پیز،کونسلر اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس کانفرنس میں ایم پی افضل خان اور اینڈریو گوائن ایم پی چیئر لیبر فرینڈز آف کشمیر نے اپنے پیغامات کے ذریعہ کشمیریوں کی جہدوجید کو خراج تحسین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا
مزید احوال برمنگھم سے عابد کاظمی کی رپورٹ میں
برطانیہ میں طوفان ایشا کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم، ٹرین سروس معطل
طوفان ’ایشا‘ کے ٹکرانے کے بعد ناردرن آئرلینڈ میں 45 ہزار، شمال مغربی انگلینڈ میں 8 ہزار اور ویلز میں 3 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے بعض حصوں میں ہواؤں کی رفتار 99 میل فی گھنٹہ تک جا پہنچی ہے۔
طوفان ایشا کے سبب ملک بھر میں ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہو گیا ہے، اسکاٹ لینڈ میں اتوار کی شام سے ہی ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی۔
انگلینڈ میں بھی ٹرین سروس اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، طوفان ایشا کے سبب ڈرائیورز کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کی پابندیوں کے سبب متعدد پروازیں منسوخ اور کچھ کا رخ موڑ دیا گیا ہے،
طوفان ایشا کے سبب انگلینڈ اور ویلز میں ٹورنیڈو آنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔مزید تفصیلات بتائیں گئے برمنگھم سےعابد کاظمی
مساجد کمیٹیوں کے سربران ،علماء اکرام اور ہیومین رائٹس ایکٹویسٹس غزہ کے مظلوم شہریوں کے قتل عام پر یکجہاہو گئے۔
برمنگھم سنٹر مسجد کے کمیونٹی ہال میں برمنگھم بھر کی مساجد کمیٹیوں کے سربران ،علماء اکرام اور ہیومین رائٹس ایکٹویسٹس غزہ کے مظلوم شہریوں کے قتل عام پر یکجہاہو گئے۔اس اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام مسالک اور فیتھ ملکر 20 جنوری کو برمنگھم میں پرامن احتجاج کے ذریعے اسرائیل کی جاریت سے اقوام عالم کو آگاہی دیں گئےتاکہ وہ بھی مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں اپنا کر دار ادا کرسکیں۔
مزید احوال برمنگھم سے عابد کاظمی کی رپورٹ میں
برمنگھم میں نواز شریف کی سالگیرہ کا کیک کاٹا گیا
برمنگھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں مسلم لیگ (نون )برطانیہ آزادکشمیرکے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف کےیوم پیدائش کی مناسبت سے پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ جسمیں برطانیہ بھر سے نئے عہدیداران اور پارٹی کارکنان نے بھرپورشرکت کرکے میاں نواز شریف کی خدمات کو سہراہا جبکہ صدرمسلم لیگ برطانیہ آزادکشمیرچوھدرئ عبدالرحمان نے اپنے ساتھیوں سمیت کیک کاٹا۔
مزید احوال برمنگھم سے عابد کاظمی کی رپورٹ میں
قائد اعظم ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم کے یوم پیدائش پر شاندار تقریب برمنگھم کے مقامی ریسٹورںٹ میں سجائی گئی ۔تفصیلات اس رپورٹ میں
قائد اعظم ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم کے یوم پیدائش پر شاندار تقریب برمنگھم کے مقامی ریسٹورںٹ میں سجائی گئی ۔تفصیلات اس رپورٹ میں
6th Anniversary of 92 News UK Celebrating in London
ASIAN MEDIA ACHIEVEMENT AWARD IN MANCHASTER 2023
ASIAN MEDIA ACHIEVEMENT AWARD IN MANCHASTER 2023 | EASY E- MONEY DIGITAL BANKING PLATFORM for DM TV | REPORT ONAIR ON 92 NEWS SKY 743
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا جلوس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین سے بعداز نماز ظہر نکالا گیا۔
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا جلوس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین سے بعداز نماز ظہر نکالا گیا۔ جس میں عاشقان رسول ﷺ سمیت علمائے کرام کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے خصوصی شرکت کی ۔جلوس کے راستوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایاگیا تھا راضاکاروں نے جلوس کے راستوں کو عام ٹریفک کیلئے بند نہیں ہونے دیا۔برمنگھم کی سڑکیں مرخبہ یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہیں ۔جلوس برمنگھم کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین پر اختتام پذیر ہوا۔جہاں امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔مزید احوال برمنگھم سے عابد کاظمی کی رپورٹ میں