نیویارک میں مظاہرین کا بنگلا دیشی قونصلیٹ پر دھاوا ، شیخ مجیب کے پورٹریٹ اتار دئیے ، قونصلیٹ کا عملہ مظاہرین کو روکنےکی کوشش کرتا رہا لیکن کوئی کامیابی نہ ملی، مظاہرین قونصل جنرل محمدنجم الہدیٰ سے بھی بحث کرتے رہے۔
www.aljareeda.pk
بنگلادیشی آرمی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، انٹیلی جنس چیف ملازمت سے برطرف
بنگلادیش کے انٹرسروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میجر جنرل ضیاء الاحسن کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمن جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔ بنگلادیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایاکہ میجر جنرل ضیاء الاحسن کی جگہ میجر جنرل ردوان الرحمن ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے۔
www.aljareeda.pk
گوادر کے باشعور عوام کے تعاون، سکیورٹی فورسز کی کاؤشوں اور حکومتی اقدامات سے شہر کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، شہر کے تجارتی مراکز کھل گئے کاروبار ی سرگرمیاں بحال ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اب اپنی دوکانیں اور مارکیٹیں کھول سکتے ہیں کیونکہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے،گوادر کے ساتھ ساتھ تربت ، نوشکی اور پنجگور میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں اور تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوچکی ہے
ہمارے سفر کا ہر ایک قدم اہمیت رکھتا ہے:” امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ” کا امریکہ کے 248 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب
اسلام آباد پولیس اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔۔دلچسپ وجہ سامنے آگئی ۔۔!!
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس دیے کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہو گی، یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہو سکتا، حاضری پوری نا ہونا ملزمان پر ہے یا کورٹ پر ہے۔پی ٹی آئی وکلا نے جواب دیا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان پر ہے، اس پر جج نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی ہوگی، آئندہ پیشی پر حاضری کی مکمل یقین دہانی کرائی جائےگی تو پھر وارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے۔
وکلا صفائی کی جانب سے کہا گیا کہ ایک موقع دیا جائے اگلی پیشی پر تمام ملزمان پیش ہوں گے، اس پر جج کا کہنا تھا جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے ان کو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قر
2024 کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر نچلے نمبروں پر موجود ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2024 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 194 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔آسٹریا، جنوبی کوریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لگسمبرگ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔بیلجیئم اور برطانیہ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 192 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔191 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ ناروے، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 104 واں نمبر آیا اور اس پر 34 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔پاکستان سے نیچے عراق (105)، شام (106) اور افغانستان (107) رہے۔
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرقائم 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور وہ خواتین کےکیسز اور ان کے پارٹی چھوڑنےکی وجوہات پر رپورٹ دیں گی جس کے بعد کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجےگی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔
راولاکوٹ :جیل سے فرار قیدیوں کی تلاش کے لیے پولیس کا راولاکوٹ شہر اورمضافات میں بڑا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم مفرور قیدیوں میں سے کوئی بھی قیدی تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔راولاکوٹ جیل سمیت دیگر حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ دوسری طرف پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے قیدی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ہلاک قیدی کے ورثاء کے احتجاج پر جیل سپرٹنڈنٹ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کا فیصلہ ،عدت کیس میں عمران خان کی سزا برقرار، درخواست مسترد ، تحریک انصاف کارکنان کا قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ ،کارکن عمر ایوب پر غصہ ،عمر ایوب مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہونے میں کامیاب ہوئے ۔
عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پہلے سے فیصلہ سنایا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں 3 فروری 2024 کو 7، 7 برس قیدر کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت پر ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہو یا بلوچستان، مسلح تنظیمیں کھلےعام علاقوں کو کنٹرول کررہی ہیں، بلوچستان کے بارے میں نہیں جانتا مگر خیبرپختونخوا میں سورج غروب ہونےکے بعد پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب آپریشن عزم استحکام شروع کرنےکاکہا ہے، یہ عدم استحکام آپریشن ہے جو ملک کو کمزور کرےگا، مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ ملک کو اور کمزور کیوں کیا جارہا ہے؟سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وزیر اعظم نہیں ہیں، بس کرسی پر بیٹھے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں اجلاس میں وردی والا موجود ہوگا فیصلے وردی والا کرےگا، کیا ہم نے پاکستان اس لیے حاصل کیا تھا کہ ہم جرنیلوں کی غلامی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اتحاد کی مخالفت نہیں کر رہے، سیاسی لوگوں کی باہمی مشاورت کا سلسلہ چلنا چاہیے، بات چیت اور مشاورت کے بہتر نتائج آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی سوچ کے ساتھ ایک منزل طے کرنا ہوگی، جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا مقدمہ ہار چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں ایک چھت کے نیچے رہنا چاہتے ہیں، چھت
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سےملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سے متعلق فی الحال کوئی چیز واضح نہیں، ایپکس کمیٹی میں کسی قسم کے آپریشن کا ذکر نہیں تھا، امن و امان اورانعامات دینےکی بات کی گئی جس کوعزم استحکام کانام دیاگیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے پالیسی پر بات ہوئی، پالیسی تھی کہ امن و امان قائم ہو اور دہشتگردی ختم ہو۔انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں ایک پالیسی بنائی گئی، کمیٹی میں کسی قسم کے آپریشن کا ذکر نہیں تھا، امن و امان اورانعامات دینےکی بات کی گئی جس کوعزم استحکام کانام دیاگیا۔ان کا کہنا تھاکہ آئی ایس پی آر کی پالیسی کے بعد بات کروں گا آپریشن ہوگا یا نہیں، عوام کو صوبوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔سابق آرمی چیف سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت میں فیض حمید تین سال تک افغانستان سے رابطے میں رہے، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے فیض حمید کو ہٹا دیا، باجوہ کہتے تھے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بہترین آرمی چیف بن سکتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ باجوہ کا امریکا یا نواز شریف کے ساتھ پلان تھا کہ فیض کو ہٹا دیا جائے، فیض حمید ک
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہین آفریدی کو دی ہنڈریڈ لیگ کی انتظامیہ 17 لاکھ 61 ہزار سے زائد روپے ادا کرے گی، انہوں نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی خاطر دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔شاہین آفریدی کو 5 ہزار پاؤنڈ امیج رائٹس کی مد میں ملیں گے، ٹورنامنٹ میں سائن کرنے والے کھلاڑیوں کو امیج رائٹس کے بدلے ان کے کنٹریکٹ کا 5 فیصد ملتا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دی ہنڈریڈ لیگ میں ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برقرار رکھا تھا، ویلش فائر نے میٹ ہینری کو شاہین کے متبادل کےطور پر شامل کر لیا تھا۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کو شاہین کے جانے کے بعد امیج رائٹس کے پیسے نہیں ملیں گے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نااہلی کے خلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف دائر اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔بیرسٹر علی ظفر کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نااہلی کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ممبر اسمبلی اور نہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو سکتے ہیں، زیر التوا اپیل کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ زیر التوا درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد ہے، کراچی میں ہوا بند ہونے اور بے تحاشہ نمی کے باعث لوگ پیسنے سے شرابور ہیں۔شہر قائد میں اتوار کو درجہ حرارت 41 اور گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیے جانے کے بعد ایک اور کٹھن دن کا آغاز ہوگیا، رات شہر میں 39 اور 40 ڈگری جتنی گرمی کا احساس ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سات بجے سے ہی 38 ڈگری جیسی شدت محسوس کی جانے لگی ہے، سمندری ہوائیں بند ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات خبردار کرچکا ہے کہ شہریوں کو آئندہ تین دن ایسی ہی گرمی جھیلنا ہوگی، شہر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں، پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
دوران سماعت موبائل کی لائٹ جلنے پر چیف جسٹس خاتون پر برہم
سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران خاتون کے فون سےہری لائٹ جلنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹس لے لیا۔ عدالتی کمرے میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل کے دوران جب ایک خاتون کے فون سے ہری لائٹ جلی تو چیف جسٹس نے قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا یہ پیچھے سے کون تصویر لے رہا تھا؟ یہ خاتون بیٹھی ہیں، کیا گرین چیز سے پکچر لے رہی ہیں؟ چیف جسٹس نے خاتون سے کہا کھڑی ہو جائیں! آپ کے ہاتھ میں کیا چیز ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ان (خاتون) کے فون میں دیکھیے کیا کر رہی ہیں اور ہری لائٹ کیا تھی جو دیکھنے میں آئی؟
سوات : مدین میں مشتعل افراد کی جانب سے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
چند روز قبل مدین میں مشتعل افراد نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلا کر تھانے کو بھی آگ لگا دی تھی۔ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان نے بتایا تھا کہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا اور اسے برہنہ کرکے سڑکوں پر گھسیٹا اور جب مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی تھی جب کہ مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے تھے۔واقعے کے حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت کے مطابق مدین واقعہ میں تھانے کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا ہے تاہم اب پولیس نے مدین میں جلاؤگھیراؤ ، تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم کوگرفتار کرلیا ہے جسے سوات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا بتانا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مزید 10 مشتبہ افرادکوحراست میں لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں گرفتار 23 میں سے 21 افرادکو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مدین واقعے سے متعلق 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج
سعودی عرب میں حج کے دوران حاجیوں کی اموات پر سعودی وزار ت صحت کا بیان سامنے آگیا۔
سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن نے کہا ہے کہ رواں سال حج کی ادائیگی کے دوران 3ہزار ایک سو حجاج کرام کا انتقال ہوا۔وزیر صحت نے کہا کہ یہ اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر براہ راست سورج تلے تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں جبکہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے ۔