Dekhtyraho.TV

Dekhtyraho.TV www.youtube.com/talkstube
Subscribe our Youtube Chanel and like our page for Latest updates

صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ، امجد ایڈووکیٹ کی اسلام آباد میں چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، سینیٹر روبینہ خالد س...
24/08/2024

صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ، امجد ایڈووکیٹ کی اسلام آباد میں چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات ۔
ملاقات میں چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، روبینہ خالد کے گلگت بلتستان کے دورے کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔
سینیٹر روبینہ خالد،
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پہ ستمبر میں گلگت بلتستان کا دورہ کرینگی ۔۔

Pakistan Peoples Party - PPP Pakistan Peoples Party PPP Gilgit Baltistan PPP Gilgit Baltistan Amjad Hussain Advocate

21/08/2024

سپریم کورٹ، جناح ہائوس حملہ کیس کے ملزم حماد نذیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سی سی ٹی وی فوتیج مانگ لی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزم کی موجودگی کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے؟ملزم کی موجودگی کے کیا شواہد پیش کیے گئے ہیں؟ اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ کوئی سی سی ٹی وی پیش نہیں کی گئی نہ شواہد موجود ہیں

15/08/2024

لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں پاک فوج سے ریٹائرڈ مزید تین افسران کو تحویل میں لے لیا گیا..آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کی ایف جی سی ایم کی کارروائی کے سلسلے میں، تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی نظم و ضبط کے خلاف اپنے اقدامات کی وجہ سے فوجی تحویل میں ہیں۔ بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جو سیاسی مفادات کی ایماء پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔

15/08/2024

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،فوج فیض سے تفتیش کررہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے ،مجھےاس سے لینا دینا نہیں،اگر وہ فیض حمید کا احتساب کررہے ہیں اچھی بات ہے،لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں ،آئی بی کی رپورٹس تھیں موجودہ اسپیکرپنجاب اسمبلی ہروقت قمر باجوہ کے پاس بیٹھے رہتے تھے ،باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پرفیض حمید کو ہٹایا تھا،جس پر میری قمر باجوہ سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیردفاع نے قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کی بات کر کے میرے موقف کی تائید کی ہے،مخصوص نشستوں کے فیصلہ پرعمل نہ کرکے یہ آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کریںگے ،انہوں نے مزی۸ کہا کہ پی ٹی ائی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اورآئین کی خلاف ورزی پرمیں پارٹی کوابھی سے تیارکررہا ہوں

غذر:ایمت ویلی کے گاؤں بلھنز میں تیسرا عوامی  ھنگامی آجلاس ایفاد ETI کی زیر نگرانی ایمت تا شمس آباد 22 کروڈ لاگت سے تعمیر...
12/08/2024

غذر:
ایمت ویلی کے گاؤں بلھنز میں تیسرا عوامی ھنگامی آجلاس ایفاد ETI کی زیر نگرانی ایمت تا شمس آباد 22 کروڈ لاگت سے تعمیر ہونے والی ایریگیشن چینل کی ناقص تعمیر اور اس میں ہونے والی میگا کرپشن پر عوام سراپا احتجاج ایفاد ETI کے تمام فلیڈ اسٹاف، ایس ایم ٹی کمیٹی اور ٹھکیدار پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے سے فوری بنیادوں پر اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کردیا غذر انتظامیہ کو آگاہی اور تحریری قرار داد دینے کے باوجود خاموشی معنی خیز ہے کل کو بڑے تصادم یا منصوبے کے حوالے سے 1700 گھرانے سڑک پے نکل آئے تو زمہ دار انتظامیہ اور ETI کے سربراہان زمہ دار ہونگے
منقعدہ ھنگامی آجلاس میں گاوں شمس آباد ، بلھنز، نور آباد اور رحمت آباد کے نمبرداران،عمائدین کے علاوہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ظفر محمد شادم خیل نے شرکت کی۔
آجلاس میں سختی سے کہا گیا کہ ایمت تا شمس آباد 22 کروڈ کی لاگت سےایریگیشن چینل کی تعمیر میں ETI کے سوشل موبلائزر، انجینئرز، اور ایس ایم ٹی کے چند اک ممبران کی آپس کی ملی بھگت ہیراپھیری اور اندر کی کرپشن سے عوامی نوعیت کا اہم منصوبہ ناکامی کی جانب دھکیلا جارہا ہے 28 ستمبر 2019 میں اس منصوبے کا معاہدہ ہوا تھا جو 30 ستمبر 2021 کو مکمل ہونا تھا تاہم ان سب کی ملی بھگت اور اپنے فائدے کے لیے ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث ابھی تک کھٹائی میں پڑ گیا ہے ETI کے سوشل موبلائزر، انجینئرز، ایس ایم ٹی کمیٹی اور ٹھکیدار کی مشترکہ ملی بھگت سے اس منصوبے کا اصل سروے محض اس لیے تبدیل کیا گیا ہے تاکہ ان کو زاتی فائدہ مل سکیں جوکہ تاریخی کرپشن ہے سروے تبدیل کرنے کے باعث پورا منصوبہ ناکام ہے آجلاس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اس منصوبے کو 2021 میں مکمل کرنے کی بجائے ابھی تک تاخیر کانے کے پیچھے بھی کرپشن کے بڑے معاملات ہیں ہر چھ ماہ بعد ریوایس کی مد میں رقم بڑھاتے ہوئے اپنی خود غرضی کو ترجیح دیا جاتا ہے ۔
آجلاس میں کہا گیا کہ اس میگا کرپشن، ETI کے موجودہ سوشل موبلائزر، انجینئرز اور ایس ایم ٹی کو یہاں سے فارغ کرکے ازسر نو اس منصوبے کی تکمیل اور تحقیقات کے لیے ETI اور انتظامیہ کے سربراہان کو تحریری طور پر اگاہ کرنے کے باوجود خاموشی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں 22 کروڈ کی کرپشن میں سب برابر کے شریک ہیں۔
آجلاس میں کہا گیا کہ

اس پراجیکٹ کو مخلصی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچانا ہے تو موجودہ کمیٹی اور ETI کے سوشل موبلائزر، انجینئرز کو فوری بنیادوں پر یہاں سے تبادلہ کیا جائے۔

اس منصوبے کے لیے ازسر نو عوامی کثیرالشراکتی رائے سے نئی ایس ایم ٹی کی تشکیل نو کیا جائے۔

منصوبے کی ابتدائی سروے کو بحال رکھا جائے اور نالہ خوش روئی جراب سے صاف پانی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے۔

منصوبے کا چار سالہ حساب کتاب، ڈیزائن میں تبدیلی، اور اس میں ہونے والی کرپشن، ہیراپھیری کی پائیدار تحقیقات کے لیے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیں جو چار سالہ حساب کتاب عوام کے سامنے رکھیں اور سروے کو تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آج کے منصوبے سے متعلق اداروں سے بات چیت اور دیگر معاملات کے لیے اس اجلاس میں منتخب کردہ 20 رکنی کمیٹی بات کرے گی جس کی رہنمائی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ظفر محمد شادم خیل کریں گے۔

آجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ETI کے زمہ دران اور انتظامیہ نے اس بار بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو دس روز کے اندر 1700 گھرانے ETI کے خلاف سخت احتجاجی دھرنے پر غور کرے گی جس کی زمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

آجلاس میں نیب، ایف آئی اےاور آختساب کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایمت شمس آباد ایری گیشن سمیت غذر بھر میں ETI کے منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کا تحقیقات کریں۔
Zaffar Muhammad Shadumkhail

گولڈ مڈل میری طرف سے  قوم کیلئے یوم آزادی کا تحفہ ہے، ارشد ندیم نے اولمپکس مڈل قوم کے نام کردیا۔۔۔اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ...
09/08/2024

گولڈ مڈل میری طرف سے قوم کیلئے یوم آزادی کا تحفہ ہے، ارشد ندیم نے اولمپکس مڈل قوم کے نام کردیا۔۔۔
اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ والدین اور قوم کی دعاؤں کے ساتھ میرے کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی محنت کی بدولت یہ ممکن ہوا۔ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

08/08/2024

سانحہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کے لوگ سامنے لائے جائیں تو معافی مانگونگا۔یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو انگلی کرتے ہیں کہ فوج پی ٹی آئی کو ختم کردے،
القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا،عمران خان

”پریس ریلیز“پونیال، ضلع غذر، سنگل کے مقام پر (سنگل، تھنگداس، گیچ، گوہرآباد) کے عوام کا احتجاجی دھرنا۔ڈی۔سی غذر، ایس۔ایس۔...
05/08/2024

”پریس ریلیز“
پونیال، ضلع غذر، سنگل کے مقام پر (سنگل، تھنگداس، گیچ، گوہرآباد) کے عوام کا احتجاجی دھرنا۔

ڈی۔سی غذر، ایس۔ایس۔پی غذر، انتظامیہ اور پولیس کے دیگر ذمہداران کی دھرنے کے مقام پر آمد۔

دھرنے کے شرکاء اور انتظامیہ کے مابین 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز پر تبادلہ خیال ہوا۔

دھرنے میں شریک سینکڑوں مظاہرین ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس سے مذاکرات نہ کرنے پر بضد تھے اسکی وجہ انتظامیہ اور پولیس کا غیرسنجیدہ رویہ تھا۔

چونکہ مذکورہ گاٶں کے چند ذمہدار شخصيات دھرنے کے خلاف اور مذاکرات کے حق میں تھے لہذا حالات کے نزاکت کو سمجھتے ہوٸے اور آپسی اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھنے کے لٸے انتظامیہ کو چند دنوں کا مزید وقت مہیا کیا گیا۔

چارٹر آف ڈیمانڈز کی تفصیل اس مطابق ہے۔

1۔ سنگل نالے کے بارڈر ایریاز میں چوکیوں کا قیام اور جی بی سکاٶٹس کی تعیناتی۔

2۔ 2023 میں سنگل نالے سے چوری ہونے والی 17 مال مویشی کی واپسی یا متاثرین کو معاوضے کی اداٸیگی اور نامزد ملزمان کی گرفتاری۔

3۔ گزشتہ مہینے سنگل نالے سے چوری ہونے والی مال مویشی کی فوری بازیابی اور مجرمان کی گرفتاری۔

4۔ سنگل نالے میں ناجاٸز طریقہ کار کے تحت تعمیرشدہ 2 بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں مقامی باشندوں کا حصہ۔ نیز، فیز 3 بجلی گھر کے سربند تک سڑک کی تعمیر کے زد میں آنے والی عوامی ملکیتی اراضیات کے معاوضوں کی ادائيگی۔

5۔ سنگل ریسٹ ہاٶس کو عوامی ملکیت ہونے کی بنا پر، گرین ٹوریزم نامی کمپنی کو Outsource کرنے کی اجازت نہیں دی جاٸےگی۔

6۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سنگل کی اصل حالت میں بحالی کو یقینی بناکر صحت کی سہوليات فراہم کی جاٸیں۔

7۔ تھنگداس سنگل اور گیچ میں 4G انٹرنيٹ سروس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاٸے۔

مذکورہ بالا ڈیمانڈز میں سے جو ڈیمانڈز ضلعی انتظامیہ کے Ambit میں آتیں ہیں اور وہ ڈیمانڈز جو کہ فورس کمانڈر و دیگر کے داٸرہ کار میں آتیں ہیں ان تمام ڈیمانڈز پر انتظامیہ اور گاٶں ہٰذا کے نامزد کمیٹی ارکان ترجيحی بنیادوں پر کام کرکے عوام کو مطمئن کریں گے۔

ذمہ دار حکام نے اگر حسب روایت غفلت کا مظاہرہ کیا تو اگلی بار تھنگداس تا گوہرآباد کے نوجوانان اپنے حقوق کے دفاع کیلٸے ہر انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جاٸینگے۔

04/08/2024

گلگت:
رحیم آباد نالے میں سیلابی ریلا۔۔۔۔


02/08/2024

ڈاکٹر شہباز گِل کے لاپتہ بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج کا عدالتی آرڈر وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ شہباز گل کے مغوی بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس عدالتی آرڈر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تک پہنچانا یقینی بنائے۔

پریس ریلیز آج مورخہ یکم اگست 2024 کو تھنگداس تا گوہر آباد کے نمبرداران، عوامی کمیٹی، معززین اور یوتھ کی ریسٹ ہاوس میں ای...
01/08/2024

پریس ریلیز

آج مورخہ یکم اگست 2024 کو تھنگداس تا گوہر آباد کے نمبرداران، عوامی کمیٹی، معززین اور یوتھ کی ریسٹ ہاوس میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

26 جولائی کو ہیڈکوارٹر کی طرف کیے جانے والے لانگ مارچ کے بعد زمہ دار حکام کو سنگل نالے سے چوری ہونے والی مال مویشیوں کی بازیابی، مجرمان کی گرفتاری اور مستقبل میں ان وارداتوں کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی واضح کرنے کیلٸے دی گٸی ڈیڈلاٸن گزشتہ روز 31 جولائی کو ختم ہوگئی تھی۔

آج مذکورہ گاٶں کے معتبرین کے اسرار پر زمہ دار حکام کو مزید 72 گھنٹے یعنی 04 اگست 2024 تک کا وقت دے دیا گیا ہے

04 اگست 2024 کو سنگل، تھنگداس، گیچ اور گوہرآباد کے عوام اپنے اپنے گاٶں میں جمع ہونگے جہاں متعلقہ گاٶں کے تمام باشندوں کو اگاہی فراہم کی جاٸےگی۔

مقتدر حلقوں کی جانب سے عوامی مطالبات پر کسی بھی قسم کی پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں مورخہ 5 اگست 2024 کو عوام تھنگداس تا گوہر آباد گلگت چترال روڈ کو بند کرکے دھرنہ دینگے۔

لہذا عوام تھنگداس تا گوہر آباد کی جانب سے عوام غذر سے درخواست کی جاتی ہے کہ 5 اگست بروز پیر سے گلگت چترال روڈ پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

منجانب
عوام (تھنگداس، سنگل، گیچ، گوہر آباد)

حکومت عوامی توقعات کے مطابق عوام کو ریلیف نہ دی سکی۔ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 رو...
31/07/2024

حکومت عوامی توقعات کے مطابق عوام کو ریلیف نہ دی سکی۔ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے ،مٹی کے تین کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی کردی گئی۔وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

مانسہرہ :- تھانہ بالاکوٹ پولیس نے 12 سالہ بچی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر دیا ۔قاتل اپنی ہی ماں نکلی ۔ بچی ییدائشی ذہنی م...
28/07/2024

مانسہرہ :- تھانہ بالاکوٹ پولیس نے 12 سالہ بچی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر دیا ۔
قاتل اپنی ہی ماں نکلی ۔ بچی ییدائشی ذہنی معذور تھی جسکی معذوری سے تنگ آکر گلا گھونٹ کر قتل کیا (ماں کا اعتراف جرم)،پولیس

اسلام آباد:اسلام آبادپولیس میں بھرتی کی غرض سے ٹوٹے ہوئے چپل پہنے دوڑ لگا کر نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان مجتبیٰ ا...
28/07/2024

اسلام آباد:
اسلام آبادپولیس میں بھرتی کی غرض سے ٹوٹے ہوئے چپل پہنے دوڑ لگا کر نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان مجتبیٰ احمد کو ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے خصوصی طور پر دفتر مدعو کیا، حوصلہ افزائی کی اور ٹریک سوٹ اور شوز تحفے میں دئیے۔

Islamabad Police

26/07/2024

سوست:
چائنہ کاروبار سے منسلک کاروباری حضرات کا احتجاجی دھرنا۔۔۔

احتجاجی دھرنا این ایل سی پورٹ کے مین گیٹ کے باہر جاری.۔۔۔
پورٹ کو ہر طرح کی درآمد اور برآمد کے لئے بند کر دیا گیا.۔۔
چائنہ کاروبار سے منسلک بڑی تعداد میں کاروباری حضرات کی شرکت۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مظائرین نے کہا کہ اب یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا جو کہ چیف کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو تب ہی معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں.۔۔

24/07/2024

Special report of Dekhtyraho.TV on BABR KHAND Public Library Sherqillah Valley
Inaugration ceremony of Babr Khand Public Library

Reporter: Ashfaq Ahmad
Cameraman: Zuhaib Zupo


24/07/2024

سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں نظرثانی درخواستیں جزوی طور پر منظور کر لیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔تین رکنی بنچ کا حصہ جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق نظرثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔

اسلام آباد:سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی منگل کی صبح چیرمین این ۔ایچ۔اے محمد شہریار سلطان سے اسلام آبا...
23/07/2024

اسلام آباد:
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی منگل کی صبح چیرمین این ۔ایچ۔اے محمد شہریار سلطان سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات -
ملاقات میں زیر تعمیر گلگت چترال ایکسپریس وے کے سیکشن گلگت شندور روڈ کے حوالےسے تبادلہ خیال ہوا -
سپیکر اسمبلی نے کام کے معیار اور مقررہ وقت میں منصوبے کے تکمیل پر زور دیا ۔
چیرمین این -ایچ-اے نے بتایا کہ انہوں نے منصوبے پر تفصیلی بریفننگ لی ہےاور منصوبے پر ہونے والے کام سے آگاہ ہیں- ان کا مزید کہنا ہے کہ کام کی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا عوام بلکل مطمئن رہے اور اس پر کوئی تشویش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ منصوبہ پورے پاکستان کی معیشت کے لیے ایم ہیں۔
گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے این -ایچ-اے ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
سپیکر اسمبلی کو تھاکوٹ رایکوٹ سیکشن پر ہونے والی پیشرفت سے بھی چیرمین این -ایچ-اے آگاہ کیا ۔
Nazir Ahmad Advocate Nazir Ahmad Official Nazir Ahmad

اسلام آباد:‏ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیادفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے سیل ک...
23/07/2024

اسلام آباد:
‏ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا
دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے سیل کیا گیا
آفس میں فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا ہے
ایم سی آئی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مرکزی عمارت میں موجودہ انتظام انسانی حفاظت کے پیش نظر کم ہیں ۔مرکزی عمارت کے قریب پانی کا وافر ذخیرہ نہیں ہے ۔عمارت میں باقاعدہ انخلاء نہیں ہے جس کی وجہ سے عمارت سیل کی گئی۔

گلگت شندور روڈ بنام ایکسپریس وے حاضر ہو۔۔۔۔۔۔۔ایک اہم موضوع زیر بحث ہے تو سوچا ہم بھی کچھ لکھ دیتے ہیں۔آج سے تین سال قبل...
23/07/2024

گلگت شندور روڈ بنام ایکسپریس وے حاضر ہو۔۔۔۔۔۔۔

ایک اہم موضوع زیر بحث ہے تو سوچا ہم بھی کچھ لکھ دیتے ہیں۔

آج سے تین سال قبل جب یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوٸیں کہ CPEC کے تعاون سے گلگت چترال ایکسپریس وے تعمير ہونے جارہا ہے تو مقامی لوگوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑنا شروع ہو گٸی۔

زیادہ شعور رکھنے والوں نے Google میں دنیا کی بہترین Expressways کی تصویریں اور ڈیزاٸنز Search کر کے دیکھنا شروع کیا اور یہی سوچا کہ یہ شاہراہ بھی ویسی ہی بنے گی۔
اور سوچیں بھی کیوں نہ؟ نام جو تھا ”ایکسپریس وے“

لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا تو ایکسپریس وے کی پرچار کرنے کرانے والوں کی نیتیں بھی بےنقاب ہوتی گٸیں۔

نیت کیا تھی؟
انکی نیت اور پلاننگ تھی کہ ایکسپریس وے کا نام دے کر، جو کہ انہوں نے بنانا ہی نہیں تھا، لوگوں کی زمینیں اونے پونے داموں میں تصرف (acquire) کر کے رکھنا تھا۔ جو کہ مستقبل میں کمرشل پرپس کے لٸے استعمال میں لانا تھا۔

جو دوست یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ روڈ متاثرین کی ڈیمانڈ اور احتجاج کی وجہ سے چھوٹا تعمير ہو رہا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔

متاثرین کو روز اوّل سے شکایت یہی تھی کہ آپ نے روڈ 40 فٹ سے زیادہ پکا نہیں کرنا ہے تو 100 اور 150 فٹ چوڈاٸی رکھنے کی ضرورت کیا ہے؟

ہم نے یہاں تک کہا تھا کہ اگر آپ اسے قومی اہمیت کا حامل منصوبہ بنانا چاہتے ہیں تو جاٸز معقول معاوضے ادا کر کے 200 فٹ چوڈا کر دیں۔ ہم کبھی بھی اعتراض نہیں کرینگے۔۔۔

این۔ایچ۔اے والوں کی ایک بریفنگ میں یہ بتایا گیا کہ

1۔ گلگت۔شندور روڈ، ”جگلوٹ۔سکردو“ روڈ اور ”کے۔کے۔ایچ“ سے بہتر بنےگا۔

2۔ Visibility Range کم و بیش 300 میٹر یعنی 900 فٹ ہو گی۔

3۔ 120 کے سپیڈ سے ٹرالے اور ہیوی وہیکلز چل سکیں گے۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

تو دوستو۔ زبانی باتیں جو بھی ہوٸیں اور خواب جو بھی دیکھاۓ گٸے وہ اپنی جگہ، لیکن جو کام آج ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے یہی حقیقت ہے اسے آپ NHA اور دیگر اداروں یا شخصيات کے درمیان گڑھ جوڈ کا نتیجہ بھی کہہ سکتے ہیں اللہ سب کرداروں کو نیک ہدایت دے۔ آمین

خیر، اگر NHA کی ترجيحات میں یہاں بسنے والے انسانوں کو محفوظ سفر کی سہوليات فراہم کرنا ہے تو،

1۔ منصوبے پر کام اصل ڈراٸنگ اور ڈیزائن کے عین مطابق ہونا چاہٸے۔ آپ روڈ 26 فٹ پکا کریں یا 40 فٹ پکا کریں لیکن جہاں اسی بجٹ پر یا تھوڈے اضافی اخراجات کر کے روڈ سیدھا کیا جا سکتا ہے وہ تو کرنا چاہٸے؟

2۔ کارپٹنگ کے کام میں معیار پر کسی صورت میں بھی کومپروماٸز نہیں ہونا چاہٸے۔

3۔ تعميراتی کام کی معیار اور اسٹینڈرڈز کی نگرانی جس ادارے کے پاس ہو؟ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کا فوری اور سخت ترین احتساب ہو۔

4۔ وہ خطرناک ایریاز جہاں حادثات رونما ہونے کے خدشات ہوں وہاں پروٹیکشن کے بروقت اور بھرپور انتظامات کٸے جاٸیں تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

5۔ روڈ کے تعمیر کے دوران پانی کی نکاسی کے نظام کو بہترین بنانے کے لٸے موثر اقدامات بروۓکار لاۓ جاٸیں۔

6۔ روڈ کے تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد کسی بھی بہانے سے روڈ کی اکھاڑ پچھاڑ کرنے پر مکمل پابندی ہو۔ وغیرہ وغیرہ

اگر مذکورہ معاملات پر توجہ نہیں دی گٸی اور جو جاٸز تنقید کر رہے ہیں وہ بھی خاموش ہوگٸے تو کمانے والے کما کر چلے جاٸینگے ہمارے لٸے یہ لاشیں لانے اور لے جانے والی شاہراہ بن کر رہ جاۓگی۔

لہذا ہم سب کو اس پروجیکٹ کی تعمیر میں منفی پہلوؤں کو اجاگر کر کے مثبت تبدیلیاں لانے کے لٸے سوالات اٹھاتے رہنا چاہٸے۔

تحریر: نظرب خان

23/07/2024

غذر شندور روڑ اور عوام کے خدشات۔۔۔۔
غذر شندور روڑ پر ایڈوکیٹ نادر کا موقف۔۔۔

Nadir Khan Kakakhail
Advocate Nadir Khan

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں جعلی خبروں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر منظم پروپیگن...
22/07/2024

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں جعلی خبروں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ المیہ ہے کہ سنجیدہ معاملات پر سیاست کی جاتی ہے، قومی قیادت نے دہشتگردی اور عدم استحکام کے خلاف عزم استحکام کے نام سے ایک مربوط مہم کا اعلان کیا تو اسے سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ عزم استحکام ایک فوجی آپریشن نہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فورس نے کہا کہ 22 جون کی شام وزیراعظم آفس سے جو اعلامیہ آیا، اس میں عزم استحکام کے اعراض و مقاصد واضح طور پر موجود تھے۔ اعلامیے میں نہ فوجی آپریشن کا ذکر ہے نہ لوگوں کے بے گھر ہونے کا۔ پروپیگنڈا کیا گیا، چونکہ عزم استحکام کے اعراض ومقاصد بہت وسیع ہیں، اس کے خلاف اسٹیک ہولڈر نے عزم استحکام کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ ایک سیاسی مافیا نے پروپینگڈا کیا۔ عزم استحکام کے تحت سیاسی قوتوں سے بنے تجدید شدہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل دارٓمد ہوگا۔ خفیہ اطلاعات پر جاری آپریشنز میں تیزی لائے جائے گی۔ سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھایا جائے گا، فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات لائے جائیں گے،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، بے نامی اکاونٹ، غیر قانونی طور پر مقیم افراد، بارڈر پر سختی نہ ہونا ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ وہ عوامل ہیں جو دہشتگردی کو کسی طرح سپورٹ کرتے ہیں۔

22/07/2024

Special story of Dekhtyraho.TV on Ghizer Shandur Road issues
Engineer of NHA Nouman Bukhari's response about the Ghizer Shandur Road

Anchor: Javed Iqbal
Producer: Ashfaq Ahmad
DOP: Zuhaib Zupo

Nadir Khan Kakakhail Advocate Nadir Khan

21/07/2024

غذر شندور روڑ کے معاملے پر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ایڈوکیٹ نذیر احمد کا موقف سامنے آگیا۔۔۔
Anchor: Shahid Nadeem Shahid
Cameraman: Nekhalo Waqas

Nazir Ahmad Advocate Nazir Ahmad
National Highway

اسلام آباد:ڈائریکٹر این۔ایچ۔اے شمس کی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ایڈوکیٹ نذیر احمد سے خصوصی ملاقات۔ملاقات میں پروجیکٹ ڈا...
20/07/2024

اسلام آباد:
ڈائریکٹر این۔ایچ۔اے شمس کی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ایڈوکیٹ نذیر احمد سے خصوصی ملاقات۔
ملاقات میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نے غذر شندور روڈ پہ جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔

Nazir Ahmad Official
Nazir Ahmad Advocate

بنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، سب کو پتہ ہے بنوں واقعہ کے دوران ملٹری نے نہتے ل...
20/07/2024

بنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، سب کو پتہ ہے بنوں واقعہ کے دوران ملٹری نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی۔میرا مطالبہ ہے کہ بنو واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ وزیراعلی پختونخوا جب ملے کہوں گا بنوں واقعہ پر سخت موقف اختیار کرے.
بانی چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو...

20/07/2024

عمران خان نے انگریزی اخبار پڑھنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نے انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر ملزمان کے وکلا نے جرح مکمل کی۔ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر بانی چیئرمین کے وکلا نے جرح مکمل کی۔ زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشرہ بی بی کے وکلا آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں گے ۔اگلی سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیے گئے۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی

19/07/2024

مذاکرات کی کامیابی کے بعد حکومت اور ٹی ایل پی کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں فیض آباد دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

19/07/2024

جسٹس مظہر میاں عالم خیل نے بھی ایڈہاک جج کی ذمہ داری سے معذرت کر لی ،اس سے پہلے جسٹس مشیر عالم ، جسٹس ریاٹائرڈ مقبول باقر بھی معذرت کر چکے ہیں۔چیف جسٹس کے نامزد چار میں سے تین ججز انکار کر چکے ہیں۔

بنوں فائرنگ واقعے پر عوامی نیشنل پارٹی کا ردعمل آگیا۔
19/07/2024

بنوں فائرنگ واقعے پر عوامی نیشنل پارٹی کا ردعمل آگیا۔

Address

Unit 10, 16 Mannikan Court, Bakewell
Darwin, NT
0828

Telephone

+923323344633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dekhtyraho.TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dekhtyraho.TV:

Videos

Share