Apna News TODAY

Apna News TODAY News web page

24/05/2024

لیہ: چوک اعظم میں پاسکو سنٹر انچارج کے خلاف کاشتکار سراپا احتجاج

کسانوں نے ٹیل منڈا پر گندم سے لوڈ ٹرالیاں سڑک پر کھڑی کرکے لیہ چوک اعظم روڈ کو بلاک کردیا

کسانوں کا شدید احتجاج،،، سنٹر انچارج گندم کی بوریاں سنٹر پر اتارنے سے گریزاں ہے

پانچ دن سے ٹرالیاں سنٹر پر کھڑی ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ، کاشتکار

*ڈی ایچ کیو ہسپتال/ ہڑتال*ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے ڈاکٹرز نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیاڈپٹ...
20/05/2024

*ڈی ایچ کیو ہسپتال/ ہڑتال*

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے ڈاکٹرز نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار سے ملاقات کے دوران طے شدہ معمالات پر سی ای او ہیلتھ نے عملدرآمد نہ کیا، ڈاکٹرز

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں کل بھی ہڑتال جاری رہے گی، ڈاکٹرز کا مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو ریفارمز سے متعلق اجلاسپنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کا ...
20/05/2024

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو ریفارمز سے متعلق اجلاس

پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

فرد ملکیت اور انتقال اراضی کے سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کرکے آسان بنانے کا فیصلہ

پارٹیشن آف لینڈ اور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنانے کا فیصلہ

گورنمنٹ پنجاب کا احسن اقدام !! محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب میں معذور افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اس باب...
20/05/2024

گورنمنٹ پنجاب کا احسن اقدام !!
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب میں معذور افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اس بابت گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے معذور افراد کو بہت ساری سہولیات دی جا رہی ہیں ـ
تمام دوستوں اور این جی اوز سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد موجود افراد باہم معذوری کی رجسٹریشن کروائیں یا آپ متعلقہ فرد کو محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب ( متعلقہ ضلعی دفتر سوشل ویلفیئر یا تحصیل دفتر سوشل ویلفیئر) ریفر کر دیں۔ آپ کی ذرا سی کوشش کسی فرد کی زندگی بدل جائے گی ۔
کروڑ لعل عیسن میں سوشل ویلفئیر کا دفتر بسرا بلڈنگ میں ایکسائز دفتر کے ساتھ ہے۔
نوٹ۔ معذور افراد کی رجسٹریشن کے لئے دیئے گئے نمبرز پر فوری رابطہ کریں تا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گورنمنٹ آف پنجاب کے نئے شروع ہونے والے پراجیکٹس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
منجانب۔ خضر حیات خان بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر
اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ، لیہ
شکایت کی صورت میں اِس نمبر پر رابطہ کریں ـ

خضر حیات خان بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر لیہ 5832929-0333
ظہیر حسین سوشل ویلفٸیر آفیسر تحصیل کروڑ لعل عیسن، 03347637363
رضوان حیدر جونیئر کلرک:
03024417469

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ تیل کی قیمتوں میں کمی،...
18/05/2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ

تیل کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلی مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5سالہ پلان طلب کر لیا

لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ

لاہور کے لیے 200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈبسیں لائی جارہی ہے۔ بریفنگ

لاہور میں 100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی۔ بریفنگ

ملتان کے لیے 100، راولپنڈی 78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد 110 ایکوفرینڈلی بسیں لائی جارہی ہے۔ بریفنگ

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد سکرونٹنگ شروع کردی گئی ہے۔ بریفنگ

پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا چاہیے۔ مریم نوازشریف

ٹرانسپورٹ کے کرائے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام دیگر اشیاء کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ مریم نوازشریف

ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔ مریم نوازشریف

وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت

*ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، میاں محمد نواز شریف پارٹی صدر نامزد**شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر، را...
18/05/2024

*ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، میاں محمد نواز شریف پارٹی صدر نامزد*

*شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر، رانا ثنااللہ چیف الیکشن کمشنر مقرر*

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو جماعت کے انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد طویل اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، اسحٰق ڈار، خواجہ، سعد رفیق سمیت ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے 109 سے زائد اراکین نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کی۔

اجلاس میں شہباز شریف کا پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ منظور کرنے کا اعلان کیاگیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، مصدق ملک، سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھاکہ پارٹی کے حتمی صدر نوازشریف ہی ہوں گے تاہم پارٹی کے اصولوں کے مطابق شہباز شریف کی بطور قائم قام صدر نامزدگی کی گئی ہے

بھکر حادثہ بھکر ۔ ایم ایم پر روڈ پر کار اور ٹرک کراسنگ کے دوران ٹکر سے  موٹرسائیکل پر سوار ایک خاتون   جاںبحق جبکہ دو اف...
18/05/2024

بھکر حادثہ

بھکر ۔ ایم ایم پر روڈ پر کار اور ٹرک کراسنگ کے دوران ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ایک خاتون جاںبحق جبکہ دو افراد زخمی ۔ ریسکیو

بھکر ۔ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد والد ۔ والدہ ۔ بیٹا فتح پور سےبھکر رشتہ داروں سے ملنے أرہے تھے ۔ ریسکیو

بھکر ۔ خاتون ٹرک کے نیچے أنے سے موقع پر دم توڑ گی تھی والد اور بیٹے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو

بھکر ۔ حا دثہ کا شکار ہونے والوں کا تعلق ضلع لیہ فتح پور سے بتایا جارہا جارہاہے ۔ ذرائع

18/05/2024

ٹیکرز
لاہور،18مئی2024:
ہفتہ وار اردل روم
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم

ڈی آئی جی آپریشنز نے آفیشلزکے50شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی

ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگر کاموں کیلئے بھی کثیر تعداد میں جوان پیش ہوئے،

ڈی آئی جی آپریشنز نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے،

اردل روم کامقصد خود احتسابی،محکمانہ سزا وجزا کا عمل برقرار رکھنا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

کرپشن، اختیارات سے تجاوزپر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد آمد یقینی بنایا جا رہا ہے، محمد فیصل کامران

فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، محمد فیصل کامران

ذاتی شنوائی سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ممکن ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی، ڈی آئی جی آپریشنز

تمام پولیس افسران و جوان فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں، محمد فیصل کامران

ہفتہ وار اردل روم کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، محمد فیصل کامران
۔۔۔۔

راولپنڈی کے ایک ان پڑھ نوجوان ڈینٹرنے  موٹر سائکل کے ایک سو پچہتر سی سی انجن سے گاڑی تیار کی جس پر ایک لاکھ بیس ہزار لاگ...
18/05/2024

راولپنڈی کے ایک ان پڑھ نوجوان ڈینٹرنے موٹر سائکل کے ایک سو پچہتر سی سی انجن سے گاڑی تیار کی جس پر ایک لاکھ بیس ہزار لاگت آئی جو بقول اسکے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور ایک لیٹر میں تیس کلومیٹر چلتی ہے۔..۔زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔..۔۔۔

گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیاگرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرلشدید گرمی کے پیش نظر سکولوں...
18/05/2024

گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل

شدید گرمی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں ایک بار پھر تبدیلی ، نوٹیفکیشن جاری

لیہ:کوٹ سلطان طالبات کی کلاس میں بلا وجہ داخل ہونے سے روکناوائس پرنسپل کو مہنگا پڑ گیالیہ:اوورسیز پاکستانی کی وائس پرنسپ...
17/05/2024

لیہ:کوٹ سلطان طالبات کی کلاس میں بلا وجہ داخل ہونے سے روکناوائس پرنسپل کو مہنگا پڑ گیا

لیہ:اوورسیز پاکستانی کی وائس پرنسپل کو گالیاں، اسلحے کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں،مقدمہ درج

لیہ:واقعہ گورنمنٹ کالج کوٹ سلطان کی بی ایس کی طالبات کی کلاس میں پیش آیا،ملزم فرار ہونے میں کامیاب

لیہ:عمار اسلم نے بی ایس کی کلاس میں داخل ہو کر گالم گلوچ کی، بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔خورشید احمد

لیہ:ملزم نے راستے میں جاتے ہوئے سٹی مال کے سامنے روکا، زدوکوب کیا اور بدتمیزی کی۔خورشید احمد

لیہ:وائس پرنسپل کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا، ملزم کی جلد گرفتاری کا دعویٰ

سولر پینل کے دو بحری جہاز اکیس لاکھ پلیٹ لے کر چائنا سے کراچی پہنچ گئے ۔۔ ریٹ میں بہت بڑی کمی متوقع
17/05/2024

سولر پینل کے دو بحری جہاز اکیس لاکھ پلیٹ لے کر چائنا سے کراچی پہنچ گئے ۔۔ ریٹ میں بہت بڑی کمی متوقع

*ایڈیشنل ائی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک کی ایس او پیز کو ریوائز کر دیا**ایس ایس پی ہیڈ...
17/05/2024

*ایڈیشنل ائی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک کی ایس او پیز کو ریوائز کر دیا*

*ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے صوبہ بھر کے ڈی ٹی اوز اور انچارج لائسنسنگ سے ویڈیو لنک کانفرنس کی*

تمام سی ٹی اوز/ڈی ٹی اوز اور انچارج لائسنسنگ کو نئی ایس او پیز پر من و عن عمل درامد کو یقینی بنانے کی ہدایت

کار اور موٹر سائیکل نان کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ میں امیدوار صرف ایک دفعہ گاڑی کو اگے پیچھے کر سکتا ہے

جبکہ کمرشل ٹیسٹ میں امیدوار 2 دفعہ گاڑی کو اگے پیچھے کر سکتا ہے

کمرشل ٹیسٹ ٹریک میں کٹائی کے وقت تکون شیپ کو تبدیل کر کے گولائی شیپ میں کر دیا گیا ہے

امیدوار کی بنیادی ڈرائیونگ صلاحیتوں کو جاننے میں اسانی ہوگی

دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ امیدوار اکیلا گاڑی میں ٹیسٹ دے گا

دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ امیدوار کو گردن موڑ کر یا گاڑی سے سر باہر نکال کر دیکھنے کی اجازت نہ ہوگی

کمرشل ڈرائیونگ لائسنس سے شہریوں کا روزگار زندگی منسلک ہے۔ مرزا فاران بیگ

شہریوں کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل کو اسان کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب

تمام افسران نئی تصحیح شدہ ایس او پیز پر عمل درامد کر کے عوام الناس کی خدمت کریں اور محکمہ پولیس کا وقار بلند کریں۔ ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ

مجھے آج بہت خوشی ہے کہ نوجوان پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ لوگ فورس میں شامل ہونگے آپکے فورس میں شامل ہونے سے مجھے تبدیلی ن...
17/05/2024

مجھے آج بہت خوشی ہے کہ نوجوان پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ لوگ فورس میں شامل ہونگے آپکے فورس میں شامل ہونے سے مجھے تبدیلی نظر آنی چاہیے جب آپکے پاس کوئی مظلوم آئے تو اللہ کو حاضر ناظر جان کر اس مظلوم کی داد رسی کرنی ہے

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

سی پیک، نان سی پیک پروجیکٹس سمیت چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں لاہور میں...
17/05/2024

سی پیک، نان سی پیک پروجیکٹس سمیت چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں لاہور میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے کی۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز ایس پی یو عثمان اعجاز باجوہ نے شرکت کی۔

ایس ایس پی سپیشل برانچ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے بھی موقع پر موجود تھے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی

چائنیز کی سکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جا رہی۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی

چائنیز کی موومنٹ کے دوران بلٹ پروف گاڑیوں پر نقل و حرکت کو یقینی بنا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کا ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے۔ ڈی آئی جی منتظر مہدی

چائنیز بلٹ پروف گاڑیوں میں پورے پنجاب میں با حفاظت نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی

*نیوز الرٹ**ڈرگ روڈ اسٹیشن کے قریب ملتان سے کراچی آنے والی 26ڈاؤن بہاؤ الدین زکریا ایکسپرس کی 11وین کوچ کی پچھلی ٹرالی ڈ...
16/05/2024

*نیوز الرٹ*
*ڈرگ روڈ اسٹیشن کے قریب ملتان سے کراچی آنے والی 26ڈاؤن بہاؤ الدین زکریا ایکسپرس کی 11وین کوچ کی پچھلی ٹرالی ڈی ریل ہوگئی ۔*
*اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔*
*ڈی ریلمنٹ کی اصل وجوہات انکوائری کے بعد معلوم ہونگے ۔*

صارفین میں شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان، نیشنل گریڈ سے بجلی کی خریداری میں مسلسل کمیمارچ میں بجلی کی کھپت میں مجموعی...
15/05/2024

صارفین میں شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان، نیشنل گریڈ سے بجلی کی خریداری میں مسلسل کمی

مارچ میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 7.5 فیصد کمی ہوئی

بجلی کے استعمال میں سب سے زیادہ کمی بلک اور گھریلوں صارفین نے کی

گھریلو صارفین نے مارچ میں 11.3 فیصد اور بلک صارفین نے مارچ میں 34.5 فیصد کم بجلی استعمال کی

صنعتی صارفین نے 4.5 فیصد جبکہ کمرشل صارفین نے 2.8 فیصد کم بجلی استعمال کی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسنی نے نیپرا کو آگاہ کر دیا

*ضلع لیہ میں مختلف اشیائے خورد و نوش اور کریانہ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن مئی 2024*
15/05/2024

*ضلع لیہ میں مختلف اشیائے خورد و نوش اور کریانہ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن مئی 2024*

14/05/2024

بھکر/ ڈی سی

بھکر: تربیتی پرواز ایف 16 سے دو میزائل گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، ڈپٹی کمشنر

بھکر: ایف 16 کا جہاز میانوالی ایئر بیس سے اڑا ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر

بھکر: ایک میزائل نما چیز رہائشی مکان اور دوسرا کھیتوں میں گرا ہے ، علی اکبر ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر: ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں اس کے بعد صورتحال واضح ہوگی ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر

بھکر: میزائل گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر

بھکر: تحصیل انتظامیہ منکیرہ موقع پر پہنچ چکی ہے ، ڈپٹی کمشنر

بھکر: علاقہ مکینوں کو میزائل سے دور رکھا جا رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر
رپورٹ /رانا عامر اسلم ایکسپریس نیوز بھکر

پروفیسر نیک محمد کی گریڈ 19 میں ترقیپروفیسر نیک محمد کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ گریجوایٹ کالج لیہ تعینات کردی...
11/05/2024

پروفیسر نیک محمد کی گریڈ 19 میں ترقی

پروفیسر نیک محمد کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ گریجوایٹ کالج لیہ تعینات کردیا گیا

09/05/2024

پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاسہر ضلع میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا فیصلہپہلے فیز می...
09/05/2024

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

ہر ضلع میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا فیصلہ

پہلے فیز میں 14 اضلاع میں سنٹر آف ایکسی لینس کے لئے 651 ملین فنڈز کی منظوری

پہلے فیز میں رواں سال 12 سپیشل بچوں کے سکولوں کو مکمل ری ویمپ کیا جائے گا

بچوں کے لئے ان ڈوراور آؤٹ ڈور پلے ایریا بنایا جائے گا

سپیشل بچوں کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈر کے مخصوص واش روم بنائے جائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی بچوں کیلئے تربیت یافتہ ٹیچنگ سٹاف بھرتی کرنے کا حکم

خصوصی بچوں کیلئے جتنے پیسے چاہیے ان کو دے دیں، مریم نواز شریف کی وزیر خزانہ کو ہدایت

سپیشل ایجوکیشن کے سکولوں کا بجٹ سکول ایجوکیشن سے الگ کر دیا گیا

سی سی وی ٹی کیمرے کے ذریعے سیکرٹری آفس میں ڈیش بورڈ پر لائیو سٹریمنگ کی جائے گی

بسوں میں ٹریکرز کے ذریعے بچوں کی آمدورفت کی مانیٹرنگ کی جائے گی

سپیشل بچوں کے لئے خصوصی ایکٹویٹی روم بنائے جائیں گے

09/05/2024

لیہ:پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس ہائی الرٹ

لیہ:ٹی ڈی اے چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات،اینٹی رائیڈ فورس اور گاڑیاں بھی موجود

لیہ:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ٹی ڈی اے چوک میں ریلی نکالنے کا عندیہ دیا گیا تھا

بھکر/ منشیات تلفیبھکر پولیس کی منشیات سمگلرز کے خلاف بڑی کاروائیاںبھکر: 4 کروڑ روپے کی پکڑی گئی منشیات پولیس لائینز میں ...
09/05/2024

بھکر/ منشیات تلفی

بھکر پولیس کی منشیات سمگلرز کے خلاف بڑی کاروائیاں

بھکر: 4 کروڑ روپے کی پکڑی گئی منشیات پولیس لائینز میں سرعام نذر آتش

فیصلہ شدہ 707 مقدمات میں 84 کلوگرام چرس کی بڑی کھیپ شامل ، پولیس

بھکر: 4500 لیٹر شراب ، آلات کشید 12 بھٹیاں مال مقدمات بھی ضیائع کردی گئی ، پولیس حکام

بھکر: پتنگیں ، کیمیکل ڈورز ، جعلی زرعی ادویات ، کھاد کو بھی آگ لگا دی گئی ، پولیس

ڈی پی او بھکر عبداللہ لک ، سینئر سول جج عنایت اللہ گوندل موقع پر موجود رہے

بھکر: ضلع بھر کے منشیات سوداگر میرے نشانہ پر ہیں ، ڈی پی او عبداللہ لک

بھکر: 12 تھانوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے ، ڈی پی او بھکر۔

روبینہ خالد چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتصدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انک...
09/05/2024

روبینہ خالد چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات

صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 (3) کے تحت دی

صدر مملکت نے ڈاکٹر امجد ثاقب کا چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے ۔

*لیہ:کھمبی اڈہ پر حادثہ ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا بہن بھائی جاں بحق۔ریسکیو* *لیہ:تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے مح...
09/05/2024

*لیہ:کھمبی اڈہ پر حادثہ ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا بہن بھائی جاں بحق۔ریسکیو*

*لیہ:تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے محمد شہباز اور عروج فاطمہ جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو*

*لیہ:مرنے والا شہباز پٹواری تھا اور بہن کا سیکنڈ ائیر کا پرچہ دلوا کر گھر واپس جا رہا تھا۔ریسکیو*

*لیہ:مرنے والے دونوں بہن بھائی چوبارہ شہر کے رہائشی تھے نعشیں تحصیل ہسپتال منتقل۔ریسکیو*

*لیہ:پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار۔ریسکیو*

8 مئی 2024لیہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا اراضی ریکارڈ سنٹر لیہ کا اچانک دورہ لیہ۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے مخت...
08/05/2024

8 مئی 2024

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا اراضی ریکارڈ سنٹر لیہ کا اچانک دورہ

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کاؤنٹرز پر سروس ڈیلوری کا جائزہ لیا

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر رجوع کرنے والے افراد سے گفتگو کی اور سہولیات بارے استفسار کیا

لیہ۔ حکومت پنجاب عوام کو کوالٹی سروسز کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار

لیہ۔ عوام کو بلا تاخیر سروسز کی فراہمی کے لئے منظم انداز اور ایمانداری سے خدمات انجام دی جائیں۔ ڈی سی لیہ

لیہ۔ رجوع کرنے والے افراد کو میرٹ پر انٹرٹین کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار

لیہ۔ اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی، بیٹھنے کی جگہ اور پینے کے پانی کے مناسب انتظامات کئے جائیں ۔ ڈی سی لیہ

08/05/2024

‏لاہور بار کے وکلاء لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔۔۔وکلاء کی ہائیکورٹ کے باہر تصادم

وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمے درج کروائی تھی جس کے خلاف اختجاج کر رہے تھے

پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے تمام دروازے بند کر دیئے۔۔!!

‏ایک درجن سے زائد وکلاء کو حراست مین لے گیا،، ہائیکورٹ کے باہر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔۔_*

لاہور میں وکلاء پر لاٹھی چارج شروع ہے

دریاخان: نواحی علاقہ شیرا کھوہ گٹر میں گرنے والی بھینس نکالتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ریسکیو ذرائعدریاخان:بھینس بھی...
08/05/2024

دریاخان: نواحی علاقہ شیرا کھوہ گٹر میں گرنے والی بھینس نکالتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ریسکیو ذرائع

دریاخان:بھینس بھی ہلاک ہو گئی مرنے والا ایک بھائی فوجی تھا چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جبکہ دوسرا ریٹائرڈ فوجی تھا ریسکیو ذرائع

دریاخان: ریسکیو ٹیم نے نعشیں نکال لیں ریسکیو ذرائعدریاخان: نواحی علاقہ شیرا کھوہ گٹر میں گرنے والی بھینس نکالتے ہوئے دو بھائی ڈوب کا جاں بحق ریسکیو ذرائع

دریاخان:بھینس بھی ہلاک ہو گئی مرنے والا ایک بھائی فوجی تھا چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جبکہ دوسرا ریٹائرڈ فوجی تھا ریسکیو ذرائع

دریاخان: ریسکیو ٹیم نے نعشیں نکال لیں ریسکیو ذرائع

Address

Layyah
2100

Telephone

+923067414248

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna News TODAY posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna News TODAY:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Layyah

Show All