علی اصغر ککرالی

علی اصغر ککرالی JOURNALIST | ADVERTISER | SOCIAL MEDIA ACTIVIST | MOTIVATIONAL SPEAKER | CALLIGRAPHER | DESIGNER

JOURNALIST | ADVERTISER | SOCIAL MEDIA ACTIVIST | MOTIVATIONAL SPEAKER | CALLIGRAPHER | GRAPHIC DESIGNER

17/12/2023
16/11/2023

💕آپ کسی کو اس بات کی اجازت ہی کیوں دے رہے ہیں کہ
*وہ آپ کو ڈی گریڈ کر سکے؟
کوئی آپ سے محبت نہ کرے.
یہ اس کی مرضی
مگر کسی کو ہر گز یہ اختیار حاصل نہیں کہ_
*وہ آپ کا احترام نہ کرے...!!*
*" آپ کے لئے اپنی عزت نفس اہم ہونی چاہئیے...!!"*
آپ ایسے لوگوں سے فاصلے پر رہیں_
*جو آپ کی قدر نہ کرتے ہوں آپ خاص ہیں آپ اہم ہیں
خود کو یہ بتائیں اور سر اٹھا کر جئیں
اور کسی کو ہر گز اجازت نہ دیں کہ__
وہ آپ کے ساتھ اپنی مرضی کا رویہ رکھ سکے.
*سب سے پہلے احترام اور بس احترام💕

01/11/2023

کسی ایسے کاروبار میں پیسہ انویسٹ مت کریں جس کا آپ کو تجربہ نہیں یا پھر وہ کام آپ نے نہیں بلکہ کسی اور نے کرنا ہے۔ کوئی جتنا مرضی مخلص کیوں نہ ہو پیسہ لالچ پیدا کر ہی دیتا ہے۔ کسی کے ہاتھوں پیسہ برباد کروانے کے بجائے بہتر ہے خود تھوڑا تھوڑا کرکے استعمال کرلیں۔۔ اس کی اتنی تکلیف نہیں ہوگی

11/10/2023

آج تھی۔
اور وہ بہت دکھی لگ رہے تھے۔ میں نے ان کو اضطراب میں مبتلا دیکھا تو پوچھا جناب کیا مسئلہ ہے۔ اتنی خوشی کے موقع پر آپ کیوں اس قدر پریشان دکھائی دیتے ہیں؟؟؟
۔
بولے۔۔۔لڑکے والوں نے عین موقع پر کار کی مانگ کرلی۔
میں یہ بات سن کر ششدرہ رہ گیا کہ یہ کیا ماجرہ ہے۔
لیکن دوسرے ہی لمحے شیخ صاحب نے مجھے اور حیرانگی میں ڈال دیا۔
۔
بولے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ انہوں نے گاڑی مانگ لی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ بیٹی اب وہاں شادی نہیں کرنا چاہتی۔ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ۔
بیٹی کو جب یہ بات بتائی تو وہ کہنے لگی۔۔۔ بابا جان آپ ایسے شخص سے میری شادی کروانا چاہتے ہیں جن کو مجھ سے نہیں میرے ساتھ آنے والی دولت سے محبت ہے۔ جو مجھے اپنے گھر لیجا کر ایک کونے میں پڑے میز کی طرح استعمال کریں گے۔۔ جب چائے رکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو کھسکا کر سب کے سامنے کر دیا اور جب ضرورت پوری ہوئی تو واپس کونے میں رکھ دیا۔۔
میری کیا زندگی ہوگی وہاں پر جہاں میری عزت میرے علم ہنر اور سلیقہ سے نہیں بلکہ میرے ساتھ آنے والی گاڑی، فریج، ایسی اور دوسری اشیاء سے ہوگی۔۔
کیا آپ نے مجھے اتنا سستا پیدا کیا ہے۔۔ کیا آپکی تربیت کوڑیوں کے بھاؤ بکنے کے قابل ہے۔۔ کیا میری قدر ان بے جان اشیاء سے کم ہے۔
۔
لیکن اب اگر انکار ہوگیا تو لوگ کیا کہیں گے۔۔ شیخ صاحب آبدیدہ آنکھیں لئے بولے۔۔
۔
یہ سب کر میرا دل نکلنے کو آیا لیکن خود کو سنبھال کر ان سے مخاطب ہوا۔
۔
شیخ صاحب خوش قسمت ہیں آپ جو آپکو ایسی بیٹی ملی جسے اپنی قدر و منزلت کا اندازہ ہے۔ آپکو فخر ہونا چاہیئے کہ بیٹی نے آپکو ساری زندگی کی اذیت سے چھٹکارا دلا دیا۔۔ کہاں آپ انکی روز ڈیمانڈ پوری کرتے اور کہاں خون کے آنسو روتے۔ میں تو کہتا ہوں بیٹی نے آپکا سر فخر سے بلند کردیا۔ شیخ صاحب اگر انکی ڈیمانڈ پوری کردی تو کیا گارنٹی ہے کہ وہ آپکی بیٹی کو خوش رکھیں گے؟؟؟
بیٹی کا گھر ٹوٹ جانا اس سے زیادہ تکلیف دہ ہے کہ اس کی شادی ٹوٹ جائے۔۔ جو عین شادی کے وقت ایسی ذلیل حرکت کر رہے وہ آگے جا کر کیا کریں گے۔
۔
لوگوں کی پرواہ نہ کریں ان کا کام ہے کہنا۔۔ اور دو دن میں خود بھول جائیں گے لیکن بیٹی کی تباہی ساری زندگی کا گلے کا طوق بن جائے گی۔۔ سوچ لیجئیے یہ فیصلے روز نہیں ہوتے۔۔
۔
شیخ صاحب نے جیب سے فون نکالا اور اپنے ہونے والے رشتے داروں کو ملایا۔
۔
اسلام علیکم ۔۔ جناب مجھے آپکی تمام شرائط منظور ہیں۔
۔
میں حیرانگی سے انکی طرف تکنے لگا۔ کہ یہ کیا کہہ رہیں ہیں۔۔ سمجھانے کے باوجود بھی۔
۔
اور اگلی بات نے مجھے آکیسجن فراہم کی۔ اور دم یکدم واپس آیا۔

۔
شیخ صاحب بولے کہ بارات لانے کی ضرورت نہیں بس دو عدد ٹرک سامنے لادنے کیلئے اور ایک عدد ڈرائیور کار لیجانے کیلئے بھیج دیں۔ کیونکہ میری بیٹی بکاؤ نہیں لیکن آپ کے بیٹے کی مطلوبہ قیمت میں ادا کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ شکریہ۔
۔
اب شیخ صاحب کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔
۔
امیر ہونے کیلئے کوئی اور پیشہ اپنائیں۔۔۔ انسان کی قیمت لگانا اسلام میں حرام ہے اور اولاد کی قیمت لگانا ماں باپ کے عظیم رشتے کی توہین ۔۔
Copied

10/10/2023

🖌۔حلال رشتے کے انتظار میں بیٹھی بوڑھی ہوتی عورت کی فریاد :😥

میری عمر اس وقت 35 سال ہے میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی کیونکہ ہمارے خاندان کی رسم ہے کہ خاندان سے باہر رشتہ کرنا نیچ حرکت ہے ۔خاندان کے بڑے بوڑھے جب آپس میں بیٹھتے ہیں تو بڑے فخریہ انداز سے کہتے ہیں کہ سات پشتوں سے اب تک ہم نے کبھی خاندان سے باہر رشتہ نہیں کیا ۔
عمر کے 35ویں سال میں پہنچی ہوں اب تک میرے لئے خاندان سے کوئی رشتہ نہیں آیا جب کہ غیر خاندانوں سے کئ ایک رشتے آئے لیکن مجال ہے کہ میرے والدین یا بھائیوں نے کسی سے ہاں بھی کیا ہو۔
میرے دلی جذبات کبھی اس حدتک چلے جاتے ہیں کہ میں راتوں میں چیخ چیخ کر آسمانوں سر پر اٹھاؤں اور دھاڑیں مار مار کر والدین سے کہوں کہ میرا گزارہ نہیں ہورہا خدارا میری شادی کرادیں اگرچہ کسی کالے کلوٹے چور سے ہی صحیح ۔لیکن حیاء اور شرم کی وجہ چپ ہوجاتی ہیں۔
میں اندر سے گھٹ گھٹ کر زندہ نعش (لاش) بن گئی ہوں ۔
شادی بیاہ وتقریبات میں جب اپنی ہمچولیوں کو اُن کے شوہروں کے ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھتی ہوں تو دل سے دردوں کی ٹیسیں اٹھتی ہیں۔۔۔۔۔۔ یا خدا ایسے پڑھے لکھے جاہل ماں باپ کسی کو نہ دینا جو اپنی خاندان کے ریت ورسم کو نبھاکر اپنی بچوں کی زندگیاں برباد کردیں ۔
کبھی خیال آتا ہے کہ گھر سے بھاگ کر کسی کےساتھ منہ کالا کرکے واپس آکر والدین کے سامنے کھڑی ہوجاؤں کہ لو اب اچھی طرح نبھاؤ اپنے سات پشتوں کا رسم ۔
کبھی خیال آتا ہے ہے کہ گھر سے بھاگ جاؤں اور کسی سے کہوں مجھے بیوی بنالو لیکن پھر خیال آتا ہے اگر کسی برے انسان کے ہتھے چڑھ گئی تو میرا کیا بنے گا ۔
میرے درد کو مسجد کا مولوی صاحب بھی جمعہ کے خطبے میں بیان نہیں کرتا ۔۔۔۔
اے مولوی صاحب ذرا تو بھی سن!!!!! رات کو جب ابا حضور اور اماں ایک کمرے میں سورہے ہوتے ہیں بھائی اپنے اپنے کمروں میں بھابیوں کے ساتھ آرام کررہے ہوتے ہیں تب مجھ پر کیا گزرتی ہے وہ صرف میں اکیلی ہی جانتی ہوں۔
۔
اے حاکمِ وقت،
اے میرے ابا حضور،
اے میرے ملک کے مفتی اعظم،
اے میرے محلے کی مسجد کے امام صاحب ،
اے میرے شہر کے پیر صاحب میں کس کے ہاتھوں اپنا لہو تلاش کروں ؟
کون میرے درد کو سمجھے گا؟
میری 35 سال کی عمر گزر گئی لیکن میرے ابا کا اب بھی وہی رٹ ہے کہ میں اپنی بچی کی شادی خاندان سے باہر ہرگز نہیں کروں گا ۔

اے خدا تو گواہ رہنا بے شک تونے میرے لئے بہت سے اچھے رشتے بھیجے لیکن میرے گھروالوں نے وہ رشتے خود ہی ٹھکرا دیئے اب کچھ سال بعد میرا ابا تسبیح پکڑ کر یہی کہے گا کہ بچی کا نصیب ہی ایسا تھا ۔
اے لوگو مجھے بتاؤ کوئی شخص تیار کھانا نہ کھائے اور بولے تقدیر میں ایسا تھا تو وہ پاگل ہے یا عقلمند ۔۔
اللہ پاک نوالے منہ میں ڈلوائے کیا ؟؟؟
یونہی اس مثال کو سامنے رکھ کر سوچیں کہ میرے اور میرے جیسی کئی اوروں کےلئے اللہ نے اچھے رشتے بھیجے لیکن والدین نے یا بعض نے خود ہی ٹھکرا دیئے اب کہتے پھرتے ہیں کہ جی نصیب ہی میں کچھ ایسا تھا۔۔۔

یہ کوئی مذاق والی پوسٹ نہیں ہے۔۔۔لازمی سوچیں۔۔۔
ایک ایک لفظ حقیقت پر مبنی ہے اس لیے سخت الفاظ کے لیے معذرت ۔۔

رخشندہ بخاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

07/10/2023

اگر آپ بارش میں بھیگتے نہیں ہیں۔۔
اگر آپ پرانی غزلیں نہیں سنتے۔۔۔
اگر آپ چودھویں رات کے مکمل چاند کے دیوانے نہیں۔۔۔
اگر آپ سردیوں کی لمبی راتوں اور گرمیوں کی طویل دوپہروں میں ناول پڑھنا وقت کا ضیاع لگتا ہے۔۔۔
اگر آپ شام ڈھلے بے اختیار دعا نہیں مانگتے۔۔۔
اگر آپ کوئی مصرعہ زیرِ لب نہیں گنگناتے۔۔۔
اگر آپ کھل کر نہیں ہنستے۔۔۔
اگر آپ کو زرد پھولوں سے الفت نہیں۔
اگر آپ کے دل کو تتلیاں نہیں بھاتیں۔۔۔
اگر آپ شعر و شاعری نہیں پڑھتے۔۔
اگر آپ کو کوئل کا کوکنا پسند نہیں۔۔۔
اگر آپ کو گیلی ریت پہ ننگے پاوں چلنا پسند نہیں۔۔۔۔
اگر صحرا آپ کو اپنی طرف نہیں کھینچتا۔۔۔!
تو ہم مل تو سکتے ہیں لیکن اچھے دوست نہیں بن سکتے!
اگر آپ اردو ادب نہیں پڑھتے۔۔۔
اگر آپ بانسری اور ریل کی سیٹی نہیں سنتے۔۔۔
اگر آپ کو ریلوے اسٹیشن پہ بوریت ہوتی ہے۔۔۔
اگر آپ کو عجائب گھر دیکھنے کا شوق نہیں ہے۔۔۔
اگر آپ کو کھانے سے عشق نہیں ہے۔۔۔
اگر آپ کو خط لکھنا پسند نہیں، اگر آپ کو پتلی تماشہ دیکھنا وقت کا ضیاع لگتا ہے۔۔۔
اگر آپ کو سخت سردی میں ٹھنڈی ہوا پسند نہیں، اگر آپ کو خزاں کا موسم پسند نہیں۔۔۔
اگر آپ کو سیزن دیکھنے میں دلچسپی نہیں۔۔۔
اگر آپ بلا وجہ اداس نہیں ہوتے۔۔۔۔
اگر آپ کو خوشی میں رونا نہیں آتا۔۔۔۔
تو میں اور آپ کبھی دوست نہیں بن سکتے۔۔۔!
اگر آپ کولڈ کافی چاکلیٹ فلیور پی نہیں سکتے۔۔۔
اگر آپکو آئسکریم دھند بھری رات میں کھانا الجھن میں ڈال سکتی ہے۔۔۔
اگر آپ کو چائے پینا زہر لگتا ہے۔۔۔۔
تو آپ زندگی گزار نہی رہے ۔ ضائع کر رہے ہیں۔
ہر لمہے سے خوشیاں کشید کرنا سیکھیں۔

پاکستان اور انڈیا میں اشوب چشم conjunctivitis کی وبا پھیل چکی ہے ۔ آشوبِ چشم سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اس پوسٹ میں ب...
18/09/2023

پاکستان اور انڈیا میں اشوب چشم conjunctivitis کی وبا پھیل چکی ہے ۔ آشوبِ چشم سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اس پوسٹ میں بیان کیے گئے ہیں ۔ اپنے اور اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھیں ! زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔۔
آشوبِ چشم اپنی آنکھوں کو کیسے بچائیں؟

علامات
• آنکھوں میں درد
• آنکھوں کا سرخ ہوجانا
• آنکھوں کےگرد سوجن ہونا
• آنکھوں میں جلن،چبھن اور پانی بہنا

بچاؤ کی احتیاطی تدابیر
• آنکھوں کو مت چھوئیں
• باقائدگی سے ہاتھ دھوئیں
• ذاتی اشیاء کا اشتراک نہ کریں
• کانٹیکٹ لینز کا استعمال نہ کریں

اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیجئے۔
آشوب چشم ایڈینو وائرس سے لگنے والی متعدی بیماری ہے۔ یہ تیزی سے وبا کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ ہر عمر مین بیماری آ سکتی ہے۔اس مین ایک یا دونوں آنکھوں مین پانی ،سرخی ، جلن یا درد ہوتا ہے، درمیانے درجے کی بیماری مین گد یا ریشہ بنتا ہے، اور اگر شدت بڑے تو ریشے کی جھلی بن سکتی ہے۔خون آلود آنسو آ سکتے ہیں۔
علاج مین ضروری جز وبا روکنا ہے۔
اسکے ساتھ کم شدت والی سٹیج پہ مصنوعی آنسو کافی ہوتےہیں۔
Tearkool/ blinkol / Polytear eye drops
دن مین چھے سات مرتبہ ایک ھفتہ
درمیانی شدت کی صورت مین اور ریشہ آنے پہ
Eyemox/ Moxicin/ ocumox/ Megamox eye drops
ایک قطرہ دو گھنٹے بعد۔
اینٹی الرجک بھی مدد گار ہے
Tab/ Syr Rigix
حسب ضرورت۔ یا ساتھ اینٹی انفلامیٹری
Tab/ Syr Arinac
صبح شام
سب سے ضرورئ وبا روکنا ہے۔
مریض باقی افراد کو بچانے کے لئے ہاتھ زیادہ دھوئے۔
اپنا تولیہ سرہانہ الگ رکھے۔
بیمار بچے سکول مدرسہ نہ جائیں۔ بڑے آفس نہ جائیں۔
آنکھ کو نہ پونچہں۔
اگر بیماری مین شدت ھو تو قریبی ماہر امراض چشم سے رابط کریں۔
ڈاکٹر محمد آصف

دُنیا کا سب سے تیز ترین بڑھنے والا درخت  پولونیا قرار پایا ۔ جسے انگلش میں poulonia یا pouwlonia  لکھا جاتا ھے۔ یہ جرمن ...
14/09/2023

دُنیا کا سب سے تیز ترین بڑھنے والا درخت پولونیا قرار پایا ۔ جسے انگلش میں poulonia یا pouwlonia لکھا جاتا ھے۔ یہ جرمن درخت ھے اور جرمن ماہرین نباتیات ہی اس کے پیدا کندہ یا موجد سمجھ لیں جسطرح ہمارے خطے میں سُخچین یا سُکھ چین کا درخت ھے جو انڈیا پاکستان کی محنت ھے۔ پولونیا سالانہ 3 میٹر سے زیادہ بڑھنے کا ریکارڈ رکھتا ھے ۔ماحول دوست ھے اور ہر ملک کے زمینی حالات اور موسمی حالات اور کم و بیش نمی میں پروان چڑھ سکتا ھے ۔ اس کی لکڑ وزن میں ہلکی ھے لیکن نہایت ہی پائیدار ھے ۔ اسی لیے بحری جہاز اسی کی لکڑ سے بن رہے ہیں ۔ اس کی لکڑ مہنگی اور خوبصورت بھی ھے کیونکہ یہ درخت سیدھا اوپر جاتا ھے ۔ ٹیڑھا بالکل نہیں ہوتا۔جرمنی میں تو اس کے جنگل کے جنگل اُگائے جاتے ہیں تجارت کی غرض سے اور فرنیچر و بحری جہاز بنانے کی وجہ سے۔ موسم بہار میں انتہائی خوبصورت پھول جامنو رنگ کے بکثرت اس پر پڑتے ہیں اور بے حد مسحور خوشبو والے ہوتے ہیں بعد میں ڈھوڈیاں بنتی ہیں جن میں اسکے بیج بکثرت ہوتے ہیں ۔ یعنی اگر کسی نے ایک درخت لگا لیا تو پورے علاقے کو بیج دے سکتا ھے۔
اسرائیل جو کہ خشک ترین زمین والا ملک ھے اُس نے اپنی زمینوں پر اس کا تجربہ کیا جو نہایت کامیاب رہا اور اب وہ اس درخت کی نرسری کا جرمنی سے سب سے بڑا خریدار ھے ۔ اس کے پتے وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں اور بھیڑ بکریوں کی بہترین خوراک قرار دیے گئے ہیں
اسرائیل کے ساتھ جُڑے برادر اسلامی ملک اُردن یا جورڈن نے سرکاری سطح پر اس کی شجر کاری شروع کر دی ھے ۔ بیس سالہ پروگرام کا اعلان یہ کیا ھے یا پالیسی یہ بنائی ھے کہ ۔ اُردن کے شہری اور ادارے اگلے بیس سال تک یہ پودے صرف لگائیں گے اور پالیں گے لیکن کاٹنا جُرم تصور ہو گا
پاکستان میں یہ پودا پہنچ چکا ھے اور لوگ تجارت کی غرض سے لگانا شروع ہو گئے ہیں ۔سفیدے کی طرح جس طرح سفیدے کھیت کے کھیت لگا کر بیچے جاتے ہیں ۔ لیکن یہ سفیدے کی طرح مضر اور پانی کا دشمن نہیں ۔ سُنا ھے فی الوقت یہ پاکستان کی نرسریوں میں مہنگا ملتا ھے ۔ لیکن آپ جرمنی سے کسی دوست سے بیج منگوا لیں
آخر میں میں درخواست کروں گا جرمنی میں بسنے والے پاکستانیوں کا کہ اس کے خشک پھول چُن لیں جن میں بیج ہوتے ہیں اور اپنے وطن ضرور لے کر جائیں کیونکہ ہمیں چھاوں کے لیے بھی اور گرمی کو قابو کرنے کے لیے بھی اس درخت کی سخت ضرورت ھے ۔۔۔شکریہ ۔یار زندہ صُحبت باقی ۔۔آپ کا اپنا ( قدیر مصطفائی)

28/08/2023

خود کو برباد کردینے والی ایک عورت کی سچی کہانی ۔
۔
اخیالات اگر positive ہوں تو انسان کی شخصیت نِکھرجاتی ہے ۔اگر یہی افکار وخیالات نیگیٹیوٹی کا شکار ہوجائیں تو انسان کی شخصیت بِکھر جاتی ہے، ڈیمیج ہوجاتی ہے ۔
۔
5 اکتوبر2017 ء کی بات ہے ہے کہ سوشل میڈیا رشتہ گروپ کے ذریعے ایک 42 سالہ عورت سے رشتے کے سلسلے میں بات ہوئی ۔ڈٹیلز وغیرہ لینے کے بعد انہوں نے مجھے لیاقت نیشنل ہاسپٹل بلایا کہ میری بہن وہاں بطورِ سینئر ڈاکٹر کام کرتی ہے لہذا میں اور میری بہن آپ سے آفیشنلی مل کر ہی رشتہ کی بات کریں گے۔
۔
میں اُن سے ملنے گیا دیکھا تو ایک انتہائی لاغر وکمزور عورت ہے ۔تفصیلی بات چیت کے بعد انہوں نے مجھے اپنے دکھ بھری کہانی سنائی ۔کہنے لگی میرا خواب تھا کہ مجھے میرے ڈیمانڈ کے مطابق اگر کوئی رشتہ ملا تو شادی کروں گی ورنہ نہیں کروں گی ۔میں نے کئ ایک اچھے رشتے رجیکٹ کر دیئے ۔عمر کی 34ویں سال میں مجھے ایک بیماری لگ گئی اُس کا علاج کروایا پھر دمہ کی بیماری لگ گئ ۔Parentes ki death کے بعد دوبھائیوں نے بھی مجھ سے منہ پھیر لیا ۔مجبوری کی حالت میں اپنی بہن کے گھر رہ رہی ہوں کوئی اپنا میرے قریب نہیں آتا مجھے ٹائم نہیں دیتا کہ میں اُس سے بات کرکے دل کا بوجھ ہلکا کرلوں ۔
۔
بہن نے بھی ایک اسٹور روم نما کمرہ رہنے کےلئے دیا ہوا ہے ۔دمہ کی بیماری اور تنہائی کے بوجھ نے مجھے زندہ نعش(لاش) بنا دیا ہے ۔سچ بات یہ ہے کہ اچھے اچھے رشتے ٹھکرانے اور شادی جیسی عظیم سنت کو اہمیت نہ دینے کی وجہ سے اللہ نے مجھے سزا دی ہے ۔
۔
قارئین محترم! ہمارے گِرْدوپیش میں بھی کئ ایسی لڑکیاں ہوں گی جن کے خاص خاص ڈیمانڈز ہیں ۔اگر کوئی رشتہ اُن کے ڈیمانڈ پر مکمل پورا اترتا دکھائی نہیں دیتا تو وہ اُس رشتے کو ٹھکرا دیتی ہیں ۔
۔
یاد رکھئے وقت ایک سا نہیں رہتا جو وقت برباد کردیتا ہے وقت بھی ایک دن اُسے ایسے برباد کردیتی ہے کہ وہ دنیا والوں کےلئے عبرت کا نشان بن جاتا ہے ۔
۔
اکیلے ایڑیاں رگڑرگڑ مرنے، تنہائی کی گھٹن برداشت کرنے، بیماری جیسی مصیبت میں جیون ساتھی اور بچوں کا ساتھ نہ ہونے سے بہتر ہے بندی کسی بھی مناسب جگہ شادی کرلے اگرچہ کسی کی دوسری یا تیسری بیوی بن کر ۔۔۔
۔
معاشرے میں پائ جانے والی غلطی رسومات کو ختم کرانے میں اپنا مُثبت کردار ادا کیجئیے ۔لڑکیوں اور اُن کے ماں باپ کو نرمی سے سمجھائیے ،اُنہیں شادی کے فوائد بتائیے ۔
ہم مسلمان ہیں ہمارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رول ماڈل ہیں ۔
آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی تمام شہزادیوں کی شادیاں کرادی تھیں کسی بھی بیٹی کو گھر پر نہیں بٹھایا لہذا مسلمان گھرانے بھی اپنی بیٹیوں کی شادیاں کرائیں ۔
✍️ محمد عظیم کھوسہ
05/10/2020....
۔
رائٹر کا نام ڈلیٹ کرکے مضمون کاپی کرنا جرم وخیانت ہے ۔خائن مت مت بنئے محنت کیجئے ۔

اَلصَّــلوٰةُ وَالسَّـلَامُ عَلَیٗکَ یَاخَیٌرَ خَلٌقِ الـلّٰـهﷺاَلصَّــلوٰةُ وَالسَّـلَامُ عَلَیٗکَ یَاخَیٌرَ خَلٌقِ الـ...
21/08/2023

اَلصَّــلوٰةُ وَالسَّـلَامُ عَلَیٗکَ یَاخَیٌرَ خَلٌقِ الـلّٰـهﷺ
اَلصَّــلوٰةُ وَالسَّـلَامُ عَلَیٗکَ یَاخَیٌرَ خَلٌقِ الـلّٰـهﷺ
اَلصَّــلوٰةُ وَالسَّـلَامُ عَلَیٗکَ یَاخَیٌرَ خَلٌقِ الـلّٰـهﷺ

21/08/2023

تھوڑا سا وقت نکال کر ضرور سنیں

17/08/2023

جو شخص گفتگو میں اپنے برانڈڈ لباس، جوتوں، گاڑیوں کے ماڈل، پلاٹس اور اونچے تعلقات، خاندانی ہونے کا بار بار ذکر کرے اس سے دور رہا کریں۔ ایسا شخص ذہنی مریض اور احساسِ برتری کا شکار ہوتا ہے جو آپکو بھی بیمار کرے گا۔
مرعوب ہونا ہے تو کسی کے علم، عمل، تقویٰ شائستگی، رکھ رکھاو، اخلاق اور باوقار شخصیت سے متاثر ہوں اور اس جیسا بننے کی کوشش کریں..

14/08/2023

05/08/2023

وائرل موضوعات اور ہمارا رویہ

سوشل میڈیا موجودہ وقت کی بہت بڑی نعمت ہے جس کے ذریعے ہم اپنا پیغام پلک جھپکتے ہی ہزارہا لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ یہ پیغام صوتی بھی ہو سکتا ہے اور تحریری بھی ۔
تحریری پیغام کے لیے سب سے زیادہ اثر انگیز اور استعمال ہونا والا میڈیا فیس بک ہے ۔ جس نے نئے ، پرانے ، چھوٹے بڑے کو لکھنے کی شخصی آزادی فراہم کی ۔
قلم ایک خدائی عطیہ اور بڑی نعمت ہے ۔
صدیوں سے قوموں کے اذہان کو بدلنے کے لیے قلم سے جہاد ہوتا رہا جو آج بھی جاری و ساری ہے ۔
لیکن
ٹیکنالوجی کی جدت نے جہاں انسانی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا وہیں قلم بھی اس کی زد میں آنے سے بچ نا سکا ۔ اصلاحی و فکری موضوعات پہ لکھنے والے قلم وائرل موضوعات کی تھاپ پہ تھرکنے لگے ۔

وائرل موضوعات پہ لکھنا جیسے قلمی تقاضوں کا حصہ بن گیا۔ ہم اپنی انا اور نفس کی تسکین کی خاطر اس خدائی عطیہ کا بے دریغ غلط استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور ہمیں اس کا احساس بھی نہیں ہوتا۔
جس نے نیا نیا قلم پکڑنا سیکھا ہوتا ہے وہ بھی وائرل موضوعات پہ لکھنا اپنا فرض سمجھتا ہے جس کی بنیاد دلائل کے بجائے جذبات ہوتے ہیں۔
قوم کی ترقی و تنزلی میں اس کے اہل فکر و دانش کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
اس لیے ہمیں بحثیت لکھاری اپنے سمت درست کرتے ہوئے وائرل موضوعات سے دور رہنا چاہیے۔
یہ نا صرف ہمارا سکون خراب کرتے ہیں بلکہ ہم رد عمل میں اپنا قیمتی وقت غیرمحسوس طریقے سے ضائع کر رہے ہوتے ہیں۔ منتشر خیالی بھی اسی کی دین ہے جو ہمیں اپنے اصل کام سے دور کر دیتی ہے۔

۔لکھاری معاشرے کے استاد کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اپنے منصب کو سمجھئے ، اپنے خیالات میں تازگی لائیے۔

تحریر:
اقـــــــــــــــــــرا قاصــــــــــــــــد

09/07/2023

زِندگی کی حقیقتیں ناولوں میں لِکھی ہوئی دِلکَش لائنوں سے ہمیشہ مُختلف رہی ہیں ۔۔۔۔!!!!!!

09/07/2023

سومنات کا مندر اتنا بڑا تھا کہ ہندوستان کے سب راجے اس کے لیے جاگیریں وقف کرتے، اپنی بیٹیوں کو خدمت کے لیے وقف کرتے جوکہ ساری عمر کنواری رہتیں اور انہیں دیوداسیاں کہا جاتا، ہر وقت 2000 برہمن پوجا پاٹ کرنے کے لیے حاضر ہوتے اور 500 گانے بجانے خوبصورت عورتیں اور 300 قوال ملازم تھے، سومنات کے بت کی چھت 56 ستونوں پہ قائم تھی وہاں مصنوعی یا سورج کی روشنی کا بندوبست بالکل بھی نہیں تھا بلکہ ہال کے قندیلوں میں جڑے اعلیٰ درجے کے جواہرات روشنی مہیا کرتے تھے،
اس بت کو غسل دینے کے لیے صبح وشام گنگا کے پانی کی ترسیل جاری رہتی تھی جو بعض روایات کے مطابق پانچ سو کلومیٹر اور بعض روایات کے مطابق اڑھائی ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے لایا جاتا تو گویا چوبیس گھنٹے یہ سفر جاری رہتا تھا ۔
ﷲ کے دلاور سلطان محمود غزنوی بت شکن نے سونے و چاندی کے چھوٹے چھوٹے بتوں کو روندنے کے بعد بادشاہ بت کے سامنے جا کھڑے ہوئے یہ بت حیرت انگیز طور پر وسیع وعریض ہال کے درمیان معلق تھا یہ منظر دیکھ کر سلطان محمود غزنوی بھی حیران رہ گیا اس نے پنڈتوں سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اسے بت کا معجزہ قرار دیا جسے سلطان محمود غزنوی نے ماننے سے انکار کر دیا سختی کرنے بعد انہوں نے بتایا کہ چونکہ بت کی ساخت میں لوہے کی بھی آمیزش ہے اسے لیئے متوازن طاقت کے نیچے فرش چھت اور چاروں دیواروں میں مقناطیس لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے یہ معلق ہے اس بت پر ہر ماہ اماوس کی رات کو ایک کنواری خوبصورت مسلمان لڑکی اور لڑکے کی قربانی دی جاتی تھی جس کی اطلاع یہاں سلطان کے جاسوس فرید نے دی اور پھر سلطان محمود غزنوی نے تقریباً پانچ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سومنات پر یلغار کی ۔
اسی دوران شہر کے معزز سمجھے جانے والے ہندوؤں نے منہ مانگی مال و دولت کی پیش کش کی کہ سومنات کے بادشاہ بت کو کچھ نا کہیں، تو سلطان محمود غزنوی کے دیسی دانشوروں نے مشورہ دیا کہ پتھر کو توڑنے کا کیا فائدہ جبکہ مال و دولت مسلمانوں کے کام آئے گا (یہی کنویں میں کتے والی سوچ ہمارے آجکل کے حکمرانوں کی بے کہ جہاد میں کیا فائدہ ہم اپنی معیشت مضبوط کرتے ہیں)
سلطان محمود غزنوی نے دیسی دانشوروں کی بات سُن کر کہا کہ "اگر میں نے تمھاری بات مان لی تو دنیا اور تاریخ مجھے بت فروش کہے گی جبکہ میری چاہت یہ ہے کہ دنیا و آخرت میں مجھے محمود بُت شکن کے نام سے پکارا جائے"
یہ کہتے ہی محمود بُت شکن کی توحیدی غیرت جوش میں آئی اور ہاتھ میں پکڑا ہوا گرز سومنات کے دے مارا، اس کا منہ ٹوٹ کر دور جا گرا، پھر سلطان کے حکم پہ اس کے دو ٹکڑے کیے گئے تو اس کے پیٹ سے اس قدر بیش بہا قیمتی ہیرے، جواہرات اور موتی نکلے کہ جو ہندو معززین اور راجوں کی پیش کردہ رقم سے 100 گنا زیادہ تھی ۔
ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق یہ بت سورج دیوتا کا اوتار تھا اور جب سے دنیا بنی ہے یہ اس وقت سے موجود ہے

اسی لئے کافر مورخین سلطان کو ڈاکو کہتے ہیں .. جبکہ اسلام اسے مال غنیمت کہتا ہے ۔
یاد رکھیں غیرت مند مسلمان بت شکن ہے... بت فروش نہیں..
سلطان محمود غزنوی نے اس بت کو توڑ کر اسے کے چار بڑے ٹکڑے کیئے اور تقسیم کردیا

بت شکن سلطان محمود غزنوی رح وہ ہستی ہے، جب ظاہر شاہ کی
حکومت میں 1974 ء کو زلزلہ
آیا ،محمود غزنوی کی قبر پھٹ گئی۔ منتظمین نے قبر کو ٹھیک کرنے کیلئے پوری قبر کھول دی۔ اس کو مرے ہوئے 1000 سال ہو گئے تھے۔ ان کی قبر میں عجیب منظر تھا، اس کا کفن تک میلا نہیں ہوا تھا۔ 1000 سال بعد بھی اس کا کفن ویسے کا ویسا ہی تھا۔ اس کاہاتھ سینے پر تھا اور کفن سینے سے کھلا ہوا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے اسے آج ہی کوئی قبر میں اتار کر گیا ہے۔ اس کے ہاتھ کو ہاتھ لگایا گیا تو وہ نرم و نازک تھا۔ ساری دنیا میں اس بات کی خبر پھیل گئی۔

اللہ کے دین ، ملک و ملت کی حفاظت کرنے والوں کو اللہ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بلند مقام عطا کرتا ہے۔🌺
اللہ پاک ہم سب کو عمل نیک کرنے کی توفیق دے آمین 🌹

08/07/2023

حضرت عبد اللّٰہ بن خبیب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :
ہم پر ہلکی بارش ہوئی اور اس وقت اندھیرا چھایا ہوا تھا اور ہم نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کا انتظار کر رہے تھے تاکہ وہ آ کر ہمیں نماز پڑھائیں ،پھر حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ہمیں نماز پڑھانے کے لئے تشریف لائے اور ارشاد فرمایا ’’پڑھو!
میں نے عرض کی :کیا پڑھوں ؟
ارشاد فرمایا:’’صبح شام تین تین بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھو، ان کی تلاوت کرنا تمہیں ہر بری چیز سے بچائے گا۔
(سنن نسائی، کتاب الاستعاذۃ، ۱-باب، ص۸۶۲، الحدیث: ۵۴۳۸)

05/07/2023

میرے رب کا قرآن مومنوں کے سینوں میں قیامت تک محفوظ رہے گا

02/07/2023

ٹائٹینک پر تقریباً 2230 لوگ سوار تھے جن میں سے 706 کو بچا لیا گیا تھا- اس کا مطلب ھے کہ 1500 سے زیادہ لوگ ڈوب گئے تھے
فلم میں تقریبا سارے ڈوب کر مرجاتے ھیں جبکہ ھیرو چند گھنٹے بعد سردی کی شدت سے مرتا ھے ڈوب کر نہیں
یہ فلم کے واقعات ھیں جس نے بھی یہ فلم دیکھی ، ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ کسی کو ھمدردی کا اظہار کرتے ھوئے نہیں دیکھا گیا حالانکہ یہ خواتین اور بچے بڑی بے بسی سے ڈوبتے ھوئے مرے- یہ فلم دیکھنے والے ھر شخص کی تمنا تھی کہ بس ھیرو اور ھیروئن ڈوبنے سے بچ جائیں۔ کیا آپ میں سے کسی نے کبھی اپنے آپ سے پوچھا ھے کہ اس چور ،
شرابی اور جواباز ھیرو کے ساتھ فلم دیکھنے والا ھر شخص ھمدردی کا اظہار کرتا ھے جبکہ بے بسی میں ڈوب کر مرنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ فلم دیکھنے والا کوئی بھی شخص ھمدردی کا اظہار نہیں کرتا بلکہ دل تھام کر ھیرو اور ھیروئن کے اوپر ھی فوکس کرتا ھے؟؟

کیونکہ پروڈیوسر کا فوکس اور توجہ اس ھیرو اور ھیروئن پر ھے- کیمرہ گھما پھرا کر انہی کو دکھاتا ھے- ڈائیلاگ انہی کے دکھائے جا رھے ھیں- گویا کہ اس کشتی میں صرف یہی دو سوار ھیں- اس لئے فلم دیکھنے والا ھر شخص بھی ان کو ھی بھرپور توجہ سے دیکھتا ھے ، ان ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو
خاطر میں نہیں لاتا۔

بالکل اسی طرح ہمارا میڈیا عام آدمی کی زندگی اور اس کی مشکلات اور مسائل کا ذکر تک نہیں کرتا جبکہ اداکاروں کے ناشتے ، سیاہ کاروں کے مذاکرات، لٹیروں کے اجلاس، مقدمات اور بیکاروں کے تماشے پر توجہ مرکوز کرتا ہے

تاکہ عام عوام کو اصل حقیقت حال سے انجان رکھا جائے اور ان کو فضولیات میں پھنسا دیا جائے ۔

 #عيد  #عیدمبارک  #عیدقربان #عیدسعید
28/06/2023

#عيد #عیدمبارک #عیدقربان #عیدسعید

22/06/2023

زندگی آپ کو محبت کرنا سکھاتی ہے،
تجربات آپ کو یہ سکھاتے ہیں کہ کس سے محبت کرنی چاہیے، اور حالات سے آپ کو یہ پتا چلتا ہے کہ کون آپ سے محبت کرتا ہے.

22/06/2023

غربت اگر انقلاب پیدا نہ کر سکے تو مجرم پیدا کرتی ہے یہی صورتحال آجکل پاکستان کی ہے بدترین معاشی بحران خودکشیوں پہ مجبور لوگ معاشرے کی پرواہ کیئے بناء اور جزا سزا کے خوف سے بالاتر صرف بقا کی جنگ لڑنے پہ مجبور ہیــں کروڑوں کی زندگی اجیرن کرنے والوں کی آخرت کیسی ہو گی💕

22/06/2023

*‏اختلافات پر برا مت منائیــں بعضــــں اوقات .lہماری باتوں کاموں فیصلوں سے دوسروں کا غیر متفق ہونا ضروری ہوتا ہے تاکہ ہم پر کھل سکے انکے دل و دماغ میــــں کیا ہے اور ہمیـں حیران کن باتیـں پتا چلتیں ہیـں اپنی توقعات کی حقیقت معلوم ہوتی ہے اصل تعداد کا علم ہوتا ہے کہ کِســں کی کمان ہمارے حق میــــں ہے اور کِسـں کے تیر ہمارے خلاف ہیـں

22/06/2023

🖌۔ ذکر و اذکار کی برکت _!!

ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ تم کو سوائے اللہ کے ذکر کے اطمینانِ قلب نصیب ہی نہیں ہو سکتا۔(سورہ رعد-28)
جب تک خدا کا ذکر نہیں کرو گے (جلی یا خفی) اس وقت تک اطمینانِ قلب کی دولت نصیب نہیں ہوگی ۔
لوگ کہتے ہیں اور عام کہتے ہیں کہ خالی ذکر کوئی معنی نہیں رکھتا ، اس کے ساتھ عمل کا ہونا ضروری ہے کیونکہ عمل کے بغیر کوئی راست قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ان کا خیال ہے کہ محض حق سے کچھ نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ ایک ہی بات کو بار بار دہرانے سے آپ کے مقصد کا حصول نہیں ہوتا ۔
بزرگانِ دین فرماتے ہیں کہ اگر املی کا نام لینے سے منہ میں پانی آجاتا ہے تو خدا کا نام لینے سے وجود پر کوئی اثر بھی مرتب نہیں ہوگا۔۔؟
ایک نامی گرامی بادشاہ کی چہیتی بیٹی بیمار پڑی۔ اس عہد کے بڑے اطباء اور صادق حکیموں سے اس کا علاج کروایا لیکن مرض بگڑتا گیا ۔
آخر میں وہاں کے سیانے کو بلاکر مریضہ کو دکھایا گیا اس نے مریضہ کے سرہانے بیٹھ کر لا اِلٰہ کا ورد شروع کر دیا ۔
طبیب اور حکیم اس کے اس فعل کو دیکھ کر ہنسنے لگے اور کہا کہ محض الفاظ جسم پر کس طرح اثر انداز ہونگے ! تعجب!!!۔
اس صوفی نے چلا کر کہا "خاموش ! تم سب لوگ گدھے ہو اور احمقوں کی سی بات کرتے ہو ۔ اس کا علاج ذکر ہی سے ہوگا"۔
اپنے لیے گدھے اور احمق کے الفاظ سن کر ان کا چہرہ سرخ ہوگیا اور ان کے جسموں کے اندر خون کا فشار بڑھ گیا۔ اور انھوں نے صوفی کے خلاف مکے تان لیئے ۔
صوفی نے کہا " اگر گدھے کے لفظ نے تم کو چراغ پا کردیا ہے اور تم سب کا بلڈ پریشر ایک دم ہائی ہوگیا ہے اور تم نے میرے خلاف مکے تان لیے۔ تو کیا ذکر اَللّٰهْ اس بیمار بچی کے وجود پر کوئی اثر نہیں کرے گا "۔
ان سب حکیمون نے اپنا سر تسلیم خم کر دیا۔

اگر عام زندگی میں دیکھا جائے تو اور دنیوی سطح پر اس حقیقت کا جائزہ لیا جائے تو یقین کی طرف قدم بڑھے گا۔

21/06/2023

🖌۔اپنی بہن، بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے۔

1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوئی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ سیڑھی کے کسی ایک زاویہ پر رک جائیں، اس کے جانے بعد چڑھیے۔
_
2۔ لفٹ پر کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں نہ چڑھیں ہو سکے تو اس کے نکلنے کا انتظار کرو اور بعد میں چڑھیے ۔
_
3۔اپنے چچا، ماموں، خالہ کے بیٹوں سے ہاتھ کے ساتھ مصافحہ مت کیجیے۔
_
4۔اپنے ساتھ گفتگو کرنے والے شخص کے ساتھ ہمیشہ مناسب فاصلہ رکھیے۔
_
5۔ہمیشہ کسی کے ساتھ معاملہ کرنے کی حد مقرر کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، اور اپنے وقار کا خیال رکھیے۔
_
6- سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق نہ کریں اور سڑک کے آداب کا خیال رکھیے۔
_
7- جب کوٸی ملنے آٸے تو اسے توجہ دو ، بڑے کے احترام میں خود سلام کیجئے اور تھکے ماندے یا بوڑھے کو بیٹھنے کے لیے کرسی دیجیے
___
8-گلی محلہ کے سبھی مرد باپ کے سوا اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے بلا ضرورت بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہراساں کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔🧐
____
9-جب آپ زمین سے کوئی چیز اٹھانا چاہیں یا کسی دکان، بازار یا عوامی جگہ پر کوئی چیز دیکھیں تو رکوع کی حالت میں نہ جھکیں.. کوشش کریں بیٹھ کر چیز دیکھیں .. پھر کھڑے ہو جائیں.. تاکہ آپ کا پردہ یعنی ستر یا جسم پیچھے سے بے نقاب نہ ہو۔
____
10-اپنی پوری زندگی بس 🚌 یا ٹیکسی 🚕 میں بلند آواز سے باتیں مت کیجیے۔۔۔!!
سبھی بیٹوں, لڑکوں, مردوں کے لیے بھی یہی سب باتیں اور آداب ہیں بس سبھوں کو عمل 'ضرورت' ہے۔۔۔۔۔

21/06/2023

انسان کبھی خوش نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنی پوری زندگی اس شے کے حصول کی تگ ودو میں گزارتا ہے جو اسے خوشی میسر کر سکے اور بہت کم وہ اپنی منزل کو پاتا ہے اور جب کبھی وہ منزل پر پہنچ بھی جائے تو اکثر مایوس ہوتا ہے اور اس کی کشتی راستے میں ہی غرق ہو جاتی ہے وہ خالی ہاتھ ساحل تک پہنچتا ہے۔
جب یہ مرحلہ گزرتا ہے تو اسے ادراک ہوتا ہے کہ چاہے وہ خوش رہا یا غمگین اس کی زندگی لمحہ موجود کے سوا کچھ بھی نہیں اور وہ بھی اب مٹنے کو ہے اور گویا ختم ہو چکی ہے۔

عظیم عاشق رسول فنافی الرسول عاشق امام احمد رضا نائب محدث اعظم پاکستان فیض یافتہ حضرت امیر ملت نباض قوم مرشدی الحاج پیر م...
20/06/2023

عظیم عاشق رسول فنافی الرسول عاشق امام احمد رضا نائب محدث اعظم پاکستان فیض یافتہ حضرت امیر ملت نباض قوم مرشدی الحاج پیر مفتی ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک

ایڈا سوہنا نبی کوئی دنیا تے آیا نئیںیار ایہو جہیا کوئی رب نے بنایا نئیںدید میرے نبیﷺ دی اے رب دا نظاراقسم خدا دی مینوں س...
19/06/2023

ایڈا سوہنا نبی کوئی دنیا تے آیا نئیں
یار ایہو جہیا کوئی رب نے بنایا نئیں
دید میرے نبیﷺ دی اے رب دا نظارا
قسم خدا دی مینوں سب نالوں پیارا
🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨️

یونان کشتی حادثہ"ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کی ابتدائی معلومات کے مطابق، درج ذیل پاکستانیوں کو کالاماتا شہر میں سفارت...
16/06/2023

یونان کشتی حادثہ
"ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کی ابتدائی معلومات کے مطابق، درج ذیل پاکستانیوں کو کالاماتا شہر میں سفارت خانے کی ٹیم نے ریسکیو کیا اور ان سے ملاقات کی:
1. محمد عدنان بشیر ولد محمد بشیر، ضلع کوٹلی (Id نمبر 5)
2. حسیب الرحمان ولد حبیب الرحمان،
ضلع: کوٹلی (Id نمبر 4)
3. محمد حمزہ ولد عبدالغفور،
ضلع: گوجرانوالہ (Id نمبر 3)
4. عظمت خان ولد محمد صالحو
ضلع: گجرات (Id نمبر 54)
5. محمد سنی ولد فاروق احمد
ضلع شیخوپورہ (Id نمبر 2)
6. زاہد اکبر ولد اکبر علی
ضلع شیخوپورہ (Id نمبر 53)
7. مہتاب علی ولد محمد اشرف
ضلع: منڈی بہاؤالدین (Id نمبر 7)
8. رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد
ضلع: سیالکوٹ (Id نمبر 1)
9. عثمان صدیق ولد محمد صدیق
ضلع: گجرات (Id نمبر 52)
10. ذیشان سرور ولد غلام سرور
ضلع: گوجرانوالہ (Id نمبر 😎
11. عرفان احمد ولد شفیع (ہسپتال میں داخل)
12. عمران آرائیں ولد مقبول (ہسپتال میں داخل)
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

🥀🍃💕 آمین یا رب🤍💕🌿✨️🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨️
14/06/2023

🥀🍃💕 آمین یا رب🤍💕🌿✨️
🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨️

اُنﷺ کا ثنا خواں،  اُنﷺ کا بھکاری،اُنﷺ کا سوالی،  اُنﷺ کا گدا۔۔!!صِرف ادِیب نہ بولو مُجھ کو ایک بھی میرا نام نہیں🥀🍃💕 صلی...
14/06/2023

اُنﷺ کا ثنا خواں، اُنﷺ کا بھکاری،
اُنﷺ کا سوالی، اُنﷺ کا گدا۔۔!!
صِرف ادِیب نہ بولو مُجھ کو
ایک بھی میرا نام نہیں
🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨️

12/06/2023

تنخواہیں بڑھانے سے بہتر ہے تیل سستا کریں بجلی سستی کریں مہنگائی کم کریں تاکہ ملک میں بسنے والے امیر غریب ملازم اور بے روزگار سب کو فائدہ ہو

نقش آپکا🌹ﷺ دلکش ہے صورت آپکی پیاری ہےجس نے بھی آپ ﷺ کو دیکھا سو جان سے واری ہے🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨️
06/06/2023

نقش آپکا🌹ﷺ دلکش ہے صورت آپکی پیاری ہے
جس نے بھی آپ ﷺ کو دیکھا سو جان سے واری ہے
🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨️

06/06/2023

*ایک مرد کسی ایسی عورت سے شادی کرتا ہے جو خوبصورتی میں چاند کے ٹکڑے جیسی دکھتی ہو، اسے دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے کہ گویا اس شخص ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کرلی ہو ، مگر چند ماہ بعد وہ اس کی شکل کا عادی ہو جاتا ہے اور اس کی خوبصورتی اس کا بے مثال ہونا یہ خاصیت ختم ہوجاتی ہے ، لیکن وہی عورت اگر دیندار بھی ہو تو اس دیندار عورت کے دین کی* *خوبصورتی دن بہ دن نئ ہوتی جاتی ہے اور اس کا پھل آپ اپنے گھر، خود اپنی ذات اور اپنی اولاد میں دیکھتے ہیں۔*
*پس شادی سمیت ہر معاملے میںدنیا کے ساتھ ساتھ
دینداری کو مقدم رکھیں*

*📝عربی ٹویٹ ❣️*

06/06/2023

*دنیا میں ایسی کونسی چیز ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے رب کی نافرمانی کر رہے ہیں___؟؟*
*جنت کی راحتیں بیچ کر جہنم کا عذاب خرید رہے ہیں___؟؟*

● *ہماری ڈگریاں*....کیا یہ ہمیں منکر نکیر سے بچائیں گی___؟؟

● *ہمارا مال*.....جو دنیا میں پیچھے رہ جائے گا___؟؟

● *ہماری جوانی*.....جو مٹی کی نظر ہو جائے گی___؟؟

● *ہماری اولادیں اور ماں باپ*.....جو روز محشر ہم سے دور بھاگ رہے ہوں گے___؟؟

⚠️ سوچئے_!!!
آخر ایسی کون سی چیز ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے *رب کی نافرمانی* پر مجبور ہیں۔۔۔۔؟؟

❤️ *دل کی خواہشات____نفس کی لذّات....؟؟*
کیا *جنت* اتنی ارزاں ہے کہ چند منٹوں کی لذات کے عوض اسے بیچ دیا جائے___؟؟
ہم کیوں غفلت میں پڑے ہیں جبکہ *ہمارا رب پکار* رہا ہے...!!

✰ *"اے انسان تجھے کس چیز نے اپنے رب کریم سے دھوکے میں ڈال رکھاہے۔"*

🌼🍁🌼🍁

Address

DUBAI
Dubai
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علی اصغر ککرالی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share