خاتم النبیین ﷺ سوشل میڈیا فورس

  • Home
  • خاتم النبیین ﷺ سوشل میڈیا فورس
26/02/2024

تازہ ترین۔۔
تحریف شدہ ترجمہ قرآن کے کیس کی تازہ صورتحال
سپریم کورٹ میں سماعت

Ktv News
26/2/24

*سپریم کورٹ آف پاکستان،اسلام آبادمورخہ 26 فروری 2024۔قادیانیوں کے متعلق سپریم کورٹ کے چھ فروری کے متنازع فیصلے کے خلاف ن...
26/02/2024

*سپریم کورٹ آف پاکستان،اسلام آباد
مورخہ 26 فروری 2024۔
قادیانیوں کے متعلق سپریم کورٹ کے چھ فروری کے متنازع فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت۔۔۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب حکومت اور مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کی۔۔۔

سپریم کورٹ کا چھ فروری کے متنازع فیصلے کے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سمیت نامور دینی اداروں سے رائے لینے کا فیصلہ۔۔۔

دوران سماعت تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جانب سے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عدالت عظمیٰ کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عدالت عظمیٰ کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔

کامران مرتضی صاحب!آپ نے بھی کیا نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے»دوران سماعت چیف جسٹس کا تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے وکیل کامران مرتضیٰ سے استفسار۔

جی،ہماری جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست پراسس میں ہے»کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کا جواب۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کے دلائل۔

ہم نے بھی اس کیس میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے»شوکت عزیز صدیقی۔

آپ کی درخواست ابھی ملی ہوئی۔ابھی تک پڑھی نہیں»چیف جسٹس۔

عدالت کا رجسٹرار آفس کو امیر جماعت اسلامی کی درخواست کو نمبر لگانے کا حکم۔۔۔

ہم سمجھتے ہیں کہ مبارک احمد ثانی کیس میں عدالت کی درست معاونت نہیں ہوئی»شوکت عزیز صدیقی۔

درست معاونت نہ ہونے پر 6 فروری کے فیصلے میں غلطی ہوئی»شوکت عزیز صدیقی۔

ملزم مبارک ثانی نے مقدمے سے دفعات حذف کرنے کی استدعا کہیں کی ہی نہیں تھی»شوکت عزیز صدیقی۔

میرے کسی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں»چیف جسٹس۔

یقینا نظر ثانی سے اپنی غلطی درست کرنے کا موقع ملتا ہے»چیف جسٹس۔

نہیں کہتے کہ ہم عقل کل ہیں»چیف جسٹس۔

اس لئے عدالت معاونت کو ویلکم کرتی ہے»چیف جسٹس۔

اگر فیصلے میں کوئی غلطی ہے تو اسے درست اور معاونت پر شکریہ بھی ادا کریں گے»چیف جسٹس۔

ہم اوپر والے سے ڈرتے ہیں»چیف جسٹس۔

یہاں تو چھوٹ ہو جائے گی۔اوپر چھوٹ نہیں ہوگی»چیف جسٹس۔

یقیناً فیصلوں میں غلطی ہو سکتی ہے»چیف جسٹس۔

اس لئے نظر ثانی کا آپشن دیا گیا ہے»چیف جسٹس۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں عدالت کی درست معاونت نہیں ہوئی»شوکت عزیز صدیقی۔

دینی معاملے پر معاونت کے لئے آپ حضرات آئے ہیں»چیف جسٹس۔

ہم ججز عقل کل نہیں ہیں»چیف جسٹس۔

یقینا ہم سے بھی غلطی ہو سکتی ہے»چیف جسٹس۔

ہمارے ایمان پر سوال مت اٹھائیں»جسٹس مسرت ہلالی۔

سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں دیگر مکاتب فکر کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔۔۔

اسلامی نظریاتی کونسل،دارلعلوم کراچی،جمعیت اہل حدیث کو نوٹسز جاری۔۔۔

قرآن اکیڈمی،جامعتہ المنتظر لاہور کو بھی نوٹسز جاری۔۔۔

دیگر کوئی بھی عدالتی فیصلے پر رائے دینا چاہتا ہے تو تحریری طور پر تین ہفتوں میں دے سکتا ہے»عدالت عظمیٰ۔

سپریم کورٹ کے چھ فروری کے متنازع فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواستوں کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی۔۔۔

منجانب:
تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔

ضروری اہم اعلان اسلام اباد اور اس کے اردگرد رہنے والے غیرت مند مسلمانوں کیلئے  کل ضرور جائیں اپنا خق ادا کریں اس پیغام ک...
25/02/2024

ضروری اہم اعلان اسلام اباد اور اس کے اردگرد رہنے والے غیرت مند مسلمانوں کیلئے کل ضرور جائیں اپنا خق ادا کریں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے

25/02/2024

سینیٹر مشتاق احمد صاحب نے قاضی فائض عیسی کا فیصلہ سینٹ مین بیان کر دیا اب بھی اگر اسکو کوئی قانونی فیصلہ کہتا ہے وہ اپنے ایمان کی خیر مناۓ

23/02/2024

کیا چیف جسٹس فائز عیسیٰ قادیانیوں کے ان گستاخانہ مواد کی پاکستان میں تبلیغ کی اجازت دینا چاہتے ہیں؟

قادیانیوں کی جانب سے کائنات کی سب سے بڑی توہین(نعوذباللہ)

23/02/2024

قادیانیوں کے حق میں دئیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام آل پارٹیز اجلاس

ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا فیصلہ

23/02/2024

چیف جسٹس فائز عیسی صاحب آپ عاشق مصطفیٰﷺ️ بن کر فیصلہ دیتے نہ آپ نے کتاب پر پابندی لگائی نہ ضبط کا حکم دیا ہے سارا فیصلہ مرزائیوں کے حق میں دیا؟
مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ

23/02/2024

حضرت مولانا اللہ‎ وسایا صاحب کا پیغام
خاتم النبیین ﷺ سوشل میڈیا فورس پاکستان

وٹس ائپ آفشل گروپ لنک

https://chat.whatsapp.com/Dkl089gs2c25NZQfSFsc49

http://www.youtube.com/channel/UC6x09r-B_Ky1rN9jQHyZMgw

ilhaad.com

www.amtkn.com

www.shubban.com

www.endofprophethood.com

https://www.facebook.com/KNSMforcepakistan/

ٹیلی گرام چینل لنک

t.me/Endofprophethood

♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

خاتم النبیینﷺ فورس پاکستان وطن عزیز کے امن کیلئے اپنے آغاز سے آج تک ختم نبوت اور ناموسِ رسالت ﷺ کیلئے قانونی جدوجہد کر ر...
22/02/2024

خاتم النبیینﷺ فورس پاکستان وطن عزیز کے امن کیلئے اپنے آغاز سے آج تک ختم نبوت اور ناموسِ رسالت ﷺ کیلئے قانونی جدوجہد کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ ہم توہین رسالت اور بدتہذیبی کی لہر کے قانون کی مدد سے مدمقابل ہیں۔ سپریم کورٹ کے قادیانی مقدمہ کے فیصلہ کے ایشو پر ہماری شمع رسالت کے پروانوں سے التماس ہے کہ آپکا احتجاج اخلاق، تہذیب اور قانون کے دائرے میں ہو تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ ہم سرکاردوعالم ﷺ کے ماننے والے ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری پر پوری قوم کے شکر گزار ہیں

22/02/2024

ضروری گزارش تمام ساتھی سن لیں اور آگے شئیر کیجئے

22/02/2024

چیف جسٹس فائز عیسی کا قادیانیوں کے حق میں متنازعہ فیصلہ اور اصل حقائق
قادیانیوں کی جانب سے تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی تقسیم کا ویڈیو کے ٹی وی نے حاصل کر لیا

خصوصی پروگرام
جانئیے چشم کشا حقائق

22/02/2024

قادیانی کیس پر میڈیا کا بدترین دجل

انٹرویو : قیصر احمد راجہ صاحب کیساتھ ماہر قانون راٶ عبدالرحیم ایڈووکیٹ صاحب
چیٸرمین : لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان

22/02/2024

نائب امیر مجلس احراراسلام پاکستان
حاجی عبدالطیف خالد چیمہ صاحب کا فتنہ قادیانیت اور قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے متعلق اظہار خیال اور تمام علماء کرام اور خطباء عظام سے جمعہ کے دن خطبات جمعہ میں احتجاج کی اپیل

22/02/2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا قادیانیوں سے متعلق کیس کا فیصلہ انتہائی متنازعہ اور لاکھوں فرزندان توحید کے دلوں کو زخمی کرنے والا ہے۔ قادیانیوں سے متعلق آئین واضح ہے کہ انھیں بے لگام مذہبی آزادی حاصل نہیں، قادیانی اپنی نام نہاد تفسیر قرآن کی آڑ میں عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس اپنے اس متنازع فیصلے پر فوری مستعفی ہوں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید پراچہ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے قادیانیوں سے متعلق متنازع فیصلے پر مؤقف۔

22/02/2024

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کے دفعات نکالنے کے فیصلے کیخلاف ویڈیو پیغام۔

22/02/2024

مولانا فضل الرحمٰن صاحب حفظہ اللہ کا جسٹس فائز عیسٰی کے حالیہ فیصلے پر ردعمل اور عالمی مجلس ختم نبوت اور دیگر مذہبی جماعتوں کے نام پیغام۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے قادیانیوں کے متعلق متنازع فیصلے کے خلاف مل...
21/02/2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے قادیانیوں کے متعلق متنازع فیصلے کے خلاف ملک کے طول و عرض سے شدید ردعمل آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔۔۔

ہمارے ساتھ رد الحاد پر کام کرنے والے ساتھی سردار پرجیت سنگھ (اسد اللہ) بھائی نے اللّٰہ عزوجل کے فضل و کرم سے دین اسلام ق...
21/02/2024

ہمارے ساتھ رد الحاد پر کام کرنے والے ساتھی سردار پرجیت سنگھ (اسد اللہ) بھائی نے اللّٰہ عزوجل کے فضل و کرم سے دین اسلام قبول کر لیا ہے، بہت کچھ سیکھا ان سے اللّٰہ عزوجل ان کو استقامت عطاء فرمائے اللھم آمین
سید عماد علی شاہ صاحب کی بے انتہا محنتیں اور بہت سارے دوستوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ اللہ انہیں مزید استقامت دے اور آسانیاں پیدا فرمائے۔ اللھم آمین یا رب العلمین

21/02/2024

سپریم کورٹ کے قادیانیوں کے حق میں دئیے گئے حالیہ متنازعہ فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ لاہور میں سینئر وکلا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

21/02/2024

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا رد عمل

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا قادیانیوں کے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ متنازع فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا اعل...
20/02/2024

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا قادیانیوں کے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ متنازع فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا اعلان
مبارک احمد ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ آئین و قانون،قرآن و سنت اور ظہیرالدین کیس میں سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی خلاف ورزی ہے

جب تک قادیانی آئین پاکستان کے تحت خود کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے،اس وقت تک انہیں آئین پاکستان کے آرٹیکل 20کے تحت حاصل حقوق قطعاََ نہیں دیئے جاسکتے

عوام پاکستان ہر قیمت پر ختم نبوت ﷺ کا دفاع کرے گی اور کسی کو قرآن کریم کی من مانی تشریح کرنے کی اجازت نہیں دی گی۔۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(اسلام آباد)تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے سپریم کورٹ کی جانب سے ممنوعہ کتاب کی اشاعت و تقسیم کے مقدمے میں گرفتار قادیانی ملزم مبارک احمد ثانی کی درخواست ضمانت پر چھ فروری کو جاری کئے گئے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلے پر عوام پاکستان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔جب تک قادیانی گروہ آئین پاکستان کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو غیر مسلم نہیں مانتا،اس وقت تک انہیں آئین پاکستان کے آرٹیکل 20کے تحت حقوق نہیں دیئے جاسکتے۔عوام پاکستان ہر قیمت پر ختم نبوت ﷺ کا دفاع کرے گی اور کسی کو یہ حق نہیں دے گی کہ وہ قرآن کریم کی من مانی تشریح کرے۔تفصیلات کے مطابق ملعون مرزا غلام احمد قادیانی کے بیٹے ملعون مرزا بشیر الدین کی ممنوعہ کتاب تفسیر صغیر کی اشاعت و تقسیم میں ملوث زیر حراست قادیانی ملزم مبارک احمد ثانی کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے چھ فروری کو جاری کئے گئے فیصلے پر تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی اور مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ”ممنوعہ توہین آمیز کتاب تفسیر صغیر کی اشاعت و تقسیم میں ملوث زیر حراست قادیانی ملزم مبارک احمد ثانی کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جو فیصلہ دیا ہے،وہ قابل تشویش ہے۔سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کی 25کروڑ عوام میں تشویش کی لہر پیداء ہو گئی ہے۔سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلے کی روشنی میں قادیانیوں کو اپنے عقیدے کی تبلیغ اور قرآن کریم کی من مانی تشریح کرنے کا حق مل گیا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا مذکورہ فیصلہ نہ صرف یہ کہ آئین و قانون اور قرآن و سنت کے خلاف ہے بلکہ 1993میں امتناع قادیانیت آرڈیننس کے متعلق ظہیر الدین کیس میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کی جانب سے دیئے گئے تاریخی فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔بلاشبہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 20کے تحت پاکستان کے ہر شہری کو اپنے مذہب کی پیروی کرنے،اس پر عمل کرنے،اس کی تبلیغ کرنے اور اپنے مذہبی ادارے قائم کرنے کا حق حاصل ہے مگر آئین پاکستان کے آرٹیکل 20نے مذکورہ حقوق کو قانون،امن عامہ اور اخلاق کے تابع ہونے سے مشروط کیا ہے۔یہ واضح رہنا چاہئیے کہ دیگر تمام غیر مسلموں اور قادیانیوں میں بہت فرق ہے۔قادیانیوں کا تقابل دیگر غیر مسلموں سے نہیں کیا جاسکتا۔دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے خود کو غیر مسلم سمجھتے ہیں۔وہ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرکے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات و عقیدے کو مجروح نہیں کرتے۔جبکہ قادیانیوں نے آج تک آئین پاکستان کے تحت خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کیا۔قادیانی آئین پاکستان سے انحراف کرتے ہوئے خود کو مسلمان قرار دیتے ہیں۔ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ختم نبوت ﷺ پر حملہ آور نہیں ہوتے۔جبکہ قادیانی ختم نبوت ﷺ پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ایسے میں انہیں آئین پاکستان کے آرٹیکل 20کے تحت حاصل حقوق کیسے دیئے جاسکتے ہیں؟جب تک قادیانی گروہ آئین پاکستان کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو غیر مسلم نہیں مانتا،اس وقت تک آئین پاکستان کے آرٹیکل 20کے تحت حاصل حقوق انہیں نہیں دیئے جاسکتے۔ہمیں عوام پاکستان کے جذبات کا مکمل احساس ہے۔ہم عوام پاکستان کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کریں گے۔ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ عوام پاکستان ہر قیمت پر ختم نبوت ﷺ کا تحفظ و دفاع کرے گی اور کسی کو یہ حق نہیں دے گی کہ وہ قرآن کریم کی من مانی تشریح کرے“۔

منجانب:
تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان

کے ایف سے سے اشتراک کی وجہ سے پی ایس ایل کا بائیکاٹکچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے کیا ہوگا؟ہمارے بائیکاٹ سے بہت کچھ ہوتا ہے...
20/02/2024

کے ایف سے سے اشتراک کی وجہ سے پی ایس ایل کا بائیکاٹ
کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے کیا ہوگا؟
ہمارے بائیکاٹ سے بہت کچھ ہوتا ہے۔ سب سے پہلا اثر تو یہ ہوا ہے کہ جو پی ایس ایل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خوشی سے اناؤنس کر رہی تھی کہ کے ایف سی ہمارا سنیک پارٹنر ہے اس نے ساری پوسٹس ہٹادی ہیں۔ ایک دو دن یہ مہم جاری رہی تو کے ایف سی کا لاگو بھی ہر جگہ سے ہٹا دیا جائے گا اور باقاعدہ پوسٹس کر کے بتائیں گے کہ ہم نے کے ایف سی سے اشتراک ختم کر دیا ہے۔
دوسرا فائدہ یہ ہوا ہے کہ کے ایف سی نے اشتراک اس لیے کیا تھا کہ اس کی سیل زیادہ ہو لیکن اس بائیکاٹ مہم کی وجہ سے الٹا بائیکاٹ والی مہم پھر سے تروتازہ ہوگئی ہے جس سے انھیں فائدہ کی بجائے نقصان ہی ہوگا۔
تیسرا اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر جن کمپنیوں نے بھی مظلوم فلس۔طینیوں کی بجائے ظالموں کا ساتھ دینے کے اعلانات کیے تھے، وہ سب مان رہی ہیں کہ ان کے کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ اس نقصان کا بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اسی نقصان کے ڈر سے دوسری بہت سی کمپنیاں اس طرح ظالموں کا ساتھ دینے سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں اور یہی اصل مقصد ہے ۔
چوتھا فائدہ یہ ہے کہ فلس ۔طین کے اس اہم معاملے پر خاموشی نہیں چھاتی بلکہ دنیا کے سامنے ان کے مظالم آتے رہتے ہیں۔ پھر مظلوموں کو ایک آس رہتی ہے کہ بہت سے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ ایک لمبی جدوجہد ہے اور ہر جگہ اور ہر ممکن طریقے سے اس میں حصہ لینا چاہیے۔ اسی وجہ سے یہ ممکن ہو پایا ہے کہ ساؤتھ افریقہ نے ظالم اسرا۔ئیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا ہے اور وہاں بھی اس کے خلاف بات ہو رہی ہے۔
پانچواں فائدہ یہ ہوتا ہے کہ میڈیا میں یہ معاملہ پھر سے آنے سے بہت سے لوگ مظلوم فلس۔طینی بھائیوں کے لیے مالی امداد بھی بھجوانے لگتے ہیں اور اس سے ان کا ڈائریکٹ فائدہ ہوتا ہے۔
یہ چند ایک ہیں جو میں نے گنوائے ہیں۔ اس مہم کو جاری رکھیں۔
یہ ایمان کا کمزور درجہ ہی سہی، لیکن اثر رکھتا ہے۔
کے ایف سی کا بائیکاٹ ہمیشہ کے لیے اور پی ایس ایل کا تب تک ، جب تک کہ پی ایس ایل کے ایف سی کی تشہیر بند نہیں کر دیتی۔ تب تک پی ایس ایل کا نہ ٹکٹ خریدیں گے نہ کوئی میچ دیکھیں گے نہ ان میچوں پر کوئی تبصرہ کریں گے اور جو یہ میچ دیکھے گا یا ان پر تبصرے کرے گا اسے بھی انفرینڈ یا سنوز کر دیں گے۔
دشمن کا دوست بھی دشمن ہی ہوتا ہے اس لیے جب تک پی ایس ایل کے ایف سی کی سپانسرشپ ختم نہیں کرتا اس کا بائیکاٹ جاری رہنا چاہیے۔
متفق ہیں تو چاہے پوسٹ شئیر کر دیں چاہیں تو کاپی کر کے اپنی وال پر لگا لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرعدنان نیازی
#نیازیات...

19/02/2024
18/02/2024

نوجوانوں کو عقیدہ ختم نبوت
کے حوالے سے اہم نصیحت

☪️السلام علیکم ورحمتہ اللہ☪️امید ہے آپ سب خیروعافیت سے ہونگے اللہ تعالی آپ سب کو ایمان والی سلامتی والی زندگی دیں پچھلے ...
18/02/2024

☪️السلام علیکم ورحمتہ اللہ☪️
امید ہے آپ سب خیروعافیت سے ہونگے اللہ تعالی آپ سب کو ایمان والی سلامتی والی زندگی دیں پچھلے سال رمضان المبارک میں الحمدللہ آپ سب کی تعاون سے 15 بیواوں کو رمضان کا راشن پہنچایا گیا تھا اس سال ان شاءاللہ ہمارا ٹارگٹ 20/25 گھرانوں تک راشن پہنچانا ہے ان شاءاللہ عزوجل پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امید ہے آپ سب اس نیک کام میں ہم پر بھروسہ کرینگے اور ہمارے ساتھ تعاون کرینگے ان شاءاللہ جیسے جیسے رمضان قریب آرہا ہے اس کیلئے ہم فنڈ اکھٹا کررہے ہیں فی گھر کے نارمل راشن میں 7000 ہزار کا حصہ فی گھر آتا ہے اب جو بھائی اللہ کی رضا کیلئے اس نیک کام میں ساتھ دینا چاہتے ہیں پرسنل میں رابطہ کریں یا ہمارے ایزی پیسہ اکاونٹ کے ذریعے اپنا رقم ڈونیٹ کرسکتے ہیں مزید معلومات کیلئے ہمیں پرسنل میں رابطہ کرسکتے ہیں ان شاءاللہ آپ سب کی امانت اس کے حقدار تک پہنچے گی ان شاءاللہ
ایزی پیسہ اکاونٹ:03129407835

18/02/2024

سپریم کورٹ کا قادیانیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

کیا واقعی قادیانیوں کو پاکستان میں تبلیغ کی اجازت دے دی گئی ہے؟
جانئیے اس کیس سے متعلق اصل حقائق اس کیس کی لیگل ٹیم کے سینئر ممبر ایڈووکیٹ راؤ عبد الرحیم صاحب سے

کیا ہم فلسطینیوں کو بھول گئے ہیں ؟ کیا اسرائیل کے مظالم بند ہوگئے ہیںدنیا KFC کا بائیکاٹ کر رہی ہے اور ھم اسے پارٹنر بنا...
17/02/2024

کیا ہم فلسطینیوں کو بھول گئے ہیں ؟
کیا اسرائیل کے مظالم بند ہوگئے ہیں
دنیا KFC کا بائیکاٹ کر رہی ہے اور ھم اسے پارٹنر بنا رہے ہیں ، PSL فینز کی طرف سے ابتک اس پر کوئی ٹرینڈ نہیں آیا ، ہونا تو چاہیے تھا کہ اس پر زبردست قسم کا ری ایکشن آتا اور کیا ہی زبردست ہوتا کہ PSL انتظامیہ کو مجبوراً KFC کے ساتھ معاہدہ ختم کرنا پڑتا جس کا زبردست قسم کا اثر پڑتا ، جو شاید اب ممکن نہ ہو
بہرحال اب بھی اس پر احتجاج ریکارڈ کرنا بنتا ہے ،

پی ایس ایل انتظامیہ کو ڈوب مرنا چاہیےاگر ذمہ داران اپنی اس بے غیرتی اور بے حسی سے باز نہیں آتے تو ان شاءاللہ ہم مل کر اس...
17/02/2024

پی ایس ایل انتظامیہ کو ڈوب مرنا چاہیے
اگر ذمہ داران اپنی اس بے غیرتی اور بے حسی سے باز نہیں آتے تو ان شاءاللہ ہم مل کر اس ایونٹ کا بائیکاٹ کریں گے یہود کے وفا دار بننے کے بجائے مظلوموں کے مرہم بنیں یہ کاپی کرکے اپنے گروپس اور پیجزز پر لگائیں

فرنچ سائنسدان👆 کیسے ہوا مسلمان؟عظیم سائنسدان اسلام کی طرف لوٹ رہے ہیں اور پھر دین حق کیلئے شاندار خدمات بھی سر انجام دے ...
16/02/2024

فرنچ سائنسدان👆 کیسے ہوا مسلمان؟
عظیم سائنسدان اسلام کی طرف لوٹ رہے ہیں اور پھر دین حق کیلئے شاندار خدمات بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ پہلے بھی ایسے متعدد سائنسدانوں پر لکھا جا چکا ہے۔ بلکہ چند برس قبل ایک پوری سیریز چلائی تھی۔ آج اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر مشہور فرنچ سائنسدان اور ماہر فلکیات ڈاکٹر برونو گائیڈرونی (Bruno Guiderdoni) پر چند سطور:
ڈاکٹر برونو گائیڈرونی کا تعلق فرانس سے ہے۔ وہ 30 دسمبر 958ء کو ایک عیسائی فیملی میں پیدا ہوئے۔ لیکن ان کی پرورش ایک عیسائی کے طور پر نہیں ہوئی۔
انہوں نے پیرس یونیورسٹی میں طبیعیات اور فلکی طبیعیات (Astrophysics) کی تعلیم حاصل کی، جہاں سے انہوں نے 1986ء میں پی ایچ ڈی کیا۔ وہ کئی کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔ 1988ء سے وہ پیرس انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (IAP) میں کام کر رہے ہیں، جو فرانسیسی قومی مرکز برائے سائنسی تحقیق کے تعاون سے 1936ء میں قائم ہوا تھا۔ اس کا شمار دنیا کے چند گنے چنے موقر خلائی سائنسی اداروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پیرس انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس میں بطور فلکیاتی طبیعیات دان شامل ہونے سے پہلے دو سال تک فرانسیسی اکیڈمی آف سائنسز میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ حاصل کی۔ وہ فرنچ نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ (CNRS) کے ریسرچ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کا بنیادی تحقیقی شعبہ مشاہداتی کائنات ہے، خاص طور پر کہکشاں کی تشکیل اور ارتقاء۔ ڈاکٹر برونو 2005ء سے 2015ء تک لیون آبزرویٹری ( Observatoire de Lyon) کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ کاسمولوجی اور کہکشاں کی تشکیل میں ایک تسلیم شدہ ماہر کے طور پر وہ یہاں خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ جس میں ان کے 140 سے زیادہ سائنسی مقالے دنیا کے علمی مؤقر جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر برونو گائیڈرونی اب عبد الحق کہلاتے ہیں۔ ان کی حق تک رسائی کی داستان کچھ یوں ہے کہ انہیں 1987ء میں دو سال کے لیے مراکش میں قیام کرنا پڑا۔ یہیں ان کی کایا پلٹ گئی۔ روحانی جستجو نے انہیں اسلام کی دہلیز پر لاکھڑا کیا۔ ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف اسلام قبول کیا، بلکہ وہ واپس فرانس جا کر اسلام کے ایک مؤثر داعی اور مبلغ بھی بن گئے۔ چنانچہ 1993ء سے 1999ء تک وہ اتوار کی صبح سرکاری چینل فرانس 2 پر نشر ہونے والے ٹیلی ویژن پروگرام "Knowing Islam" کے سربراہ رہے۔ 1995ء میں، انہوں نے نو مسلم دوستوں کے ساتھ مل کر پیرس میں اسلامک انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز (Islamic Institute for Advanced Studies) کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد یورپی مسلمانوں بالخصوص نو مسلموں کی فکری رہنمائی اور ذہنی تربیت کرنا تھی۔ اسی تناظر میں انہوں نے روحانیت، بین المذاہب مکالمے، اور سائنس اور مذہب کے درمیان تعلق پر بہت سارے اہم لیکچرز دیئے۔
ڈاکٹر برونو مرکز برائے تھیولوجی اینڈ نیچرل سائنسز (Berkeley, USA) کے "سائنس اور روحانی پروگرام" کے مشیر بھی رہے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل سوسائٹی فار سائنس اینڈ ریلیجن (کیمبرج، یو کے) کے بانی رکن ہیں اور اس کی ایگزیکٹو کمیٹی میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ پیرس کی پولی ٹیکنیک یونیورسٹی (2004-2009ء) میں سائنس اور مذہب پر بین الاقوامی تحقیقی پروگرام کے سربراہ اور تحقیق کار تھے۔ 2008ء اور 2009ء میں، وہ پیرس میں عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ میں سالانہ دیئے جانے والے "احمد بدیب سائنسی ایوارڈ برائے عرب خواتین" کے لیے جیوری کے چیئرمین تھے۔ 2012-2013ء میں، وہ Fetzer Institute (Kalamazoo, USA) کے نیچرل سائنسز ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین رہے۔ اب وہ یورپ میں مسلمانوں کے لیے ISESCO کمیٹی کے بورڈ آف ایڈوائزرز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ لیون کی گرینڈ مسجد میں باقاعدگی سے پڑھاتے بھی ہیں اور لیون میں فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ آف مسلم سولائزیشن کے پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لیے اس کے ساتھ فعال طور پر کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اٹلی کی اسلامی کمیونٹی (CO.RE.IS) کے ساتھ مل کر ایک اکیڈمی آف اسلامک اسٹڈیز قائم کیا ہے۔ میلان میں برونو گائیڈرونی فرانسیسی نیشنل آرڈر آف میرٹ کے بانی رکن ہیں۔ (ضیاء چترالی۔ زیر تکمیل کتاب سے اک اقتباس)

صل اللہ علیہ وسلم ❤️❤️❤️کوئی جھوٹ 1445 سال نہیں چلتااور یہ 1.8 ارب سے زیادہ لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتا! °•○●❣مائیکل ہار...
14/02/2024

صل اللہ علیہ وسلم ❤️❤️❤️
کوئی جھوٹ 1445 سال نہیں چلتا
اور یہ 1.8 ارب سے زیادہ لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتا! °•○●❣

مائیکل ہارٹ نے اپنی زندگی کے 28 سال 100 سپرمین آف ہسٹری کے نام سے ایک کتاب لکھنے میں گزارے۔

لندن میں اپنی تقریر میں اپنی تحریر ختم کرنے کے بعد وہ تاریخ کے عظیم ترین شخص کا تعارف کروا رہے تھے، جس پر لوگوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور وہ چاہتے تھے کہ مائیکل ہارٹ اپنی تقریر ختم نہ کریں۔

مائیکل ہارٹ نے کہا: مکہ نامی ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک آدمی اٹھا۔
اور لوگوں سے کہا: میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔
میں اخلاقی اقدار کی تکمیل کے لیے آیا ہوں۔
تین لوگوں نے اسے تسلیم کیا اور اس پر ایمان لائے۔
ان کی بیوی (خدیجہ)، اس کا دوست (ابوبکر) اور ایک بچہ (علی)...

اور اب 1400 سال بعد مسلمانوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہے اور ہر روز اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ (1.8 ارب فی الحال)...
اس کے لیے جھوٹ بولنا ممکن نہیں کیونکہ کوئی جھوٹ 1400 سال تک نہیں چل سکتا اور کوئی ڈیڑھ ارب لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

ایک اور بات: وقت گزرنے کے باوجود لاکھوں مسلمان اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی کو اپنے نبی کے بارے میں برا نہیں کہنے دیتے۔

کیا کوئی عیسائی یا یہودی ہے جو اپنے نبی اور اللہ پر قربان ہو جائے؟

محمدﷺ تاریخ کی عظیم ترین شخصیت ہیں۔

یہ کلمات کہنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی وجہ سے ہال میں موجود حاضرین چند لمحوں کے لیے خاموش ہو گئے۔

♡♡♡
عبدالحق حسن

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خاتم النبیین ﷺ سوشل میڈیا فورس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share