Inkishaf 2.0

Inkishaf 2.0 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Inkishaf 2.0, Media/News Company, Dean street, Atlantic Avenue , Brooklyn, New York, NY.
(1)

12/25/2023
‏سکرنڈ: چار بچوں کی والدہ جنت جلبانی نے کہا کہ اس دن شام کے تین بجے کا وقت تھا جب گاؤں کے کچھ افراد اور ان کے دو بیٹے کھ...
10/01/2023

‏سکرنڈ: چار بچوں کی والدہ جنت جلبانی نے کہا کہ اس دن شام کے تین بجے کا وقت تھا جب گاؤں کے کچھ افراد اور ان کے دو بیٹے کھیتی باڑی سے واپس لوٹے تھے اور گھر میں پڑی گھاس کاٹنے والی مشین پر مویشیوں کے لیے گھاس کاٹ رہے تھے کہ اچانک بہت سے باوردی اہلکار گھر میں گھس آئے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے جنت جلبانی نے کہا: ’اتنی بڑی تعداد میں باوردی اہلکاروں کو اچانک گھر میں دیکھ کر ہم خواتین ڈر کر رونے لگیں۔ اہلکاروں نے میرے تین بیٹوں 30 سالہ امام الدین، 26 سالہ نظام الدین عرف کِرڑ اور 24 سالہ امام بخش عرف اکن کو پکڑ لیا۔ ہم نے اہلکاروں کے سامنے ہاتھ باندھے، جھولی پھیلائی، مگر انہوں نے نہیں سنا۔

’اہلکاروں نے تینوں بھائیوں کو گھر کے صحن کے باہر نیچے بٹھا دیا۔ ہم ان کا قصور پوچھ رہے تھے کہ اہلکاروں نے میری نظروں کے سامنے اچانک فائر کھول دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے میرے گھر کا آنگن میرے ہی بیٹوں کے خون سے لال ہوگیا۔ اہلکاروں نے میرے تڑپتے بیٹے نظام الدین کو بوٹ سے پلٹا کر ایک اور گولی ماری۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ان کے دو بیٹے نظام الدین اور امام بخش وہیں جان سے چلے گئے جب کہ شدید زخمی شوہر اللہ داد اور تیسرے بیٹے امام الدین کو نازک حالت میں سول ہسپتال نواب شاہ لے جایا گیا۔

جنت جلبانی کے مطابق ان کے شوہر اللہ داد کی حالت خراب ہونے کے باعث انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

ان کے بقول: ’میرے دونوں بیٹے کبھی سکول نہیں گئے، وہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے۔ ہماری اپنی زرعی زمین نہیں ہے۔ میرے شوہر نے کرایے پر دو ایکڑ لیے ہیں۔ ان دو ایکڑ پر میرے بیٹوں نے کپاس کاشت کی ہے۔ دونوں بے زمین ہاری (کسان) تھے۔ کپاس کی فصل تیار تھی کہ یہ سانحہ ہوگیا۔

’میرے بیٹوں اور شوہر پر کوئی مقدمہ تو دور کی بات ہے، تھانے پر کوئی شکایت تک نہیں ہے۔ میرے بیٹوں کی آج تک کسی سے لڑائی نہیں ہوئی۔ میرے بیٹے نظام الدین کی 12 اکتوبر کو شادی ہونی تھی۔ ہم نے شادی کا سامان، دلہے کا سہرا، کپڑے اور دیگر چیزیں خرید لیں تھی۔ اب ان چیزوں کو دیکھتی ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔

ٹھرک جاری ہےیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اس وقت معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہیں، انکے دور میں ہی شیخ رشید، عثمان ڈار، ...
09/29/2023

ٹھرک جاری ہے

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اس وقت معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہیں، انکے دور میں ہی شیخ رشید، عثمان ڈار، فرخ حبیب سمیت کئی سیاستدان اور کارکن لاپتہ ہیں، پولیس 9 مئی کی آڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے جبکہ انکے شوہر بے بنیاد دہشتگردی کے الزامات پر تہاڑ جیل میں ہیں

محنت کش غلام رسول چانڈیو کی بیٹی اپنے بابا کے لاش کے ساتھ قرآن پاک اٹھا کر میھڑ تھانے کے سامنے بیٹھی ہےمگر پولیس نے کیس ...
09/26/2023

محنت کش غلام رسول چانڈیو کی بیٹی
اپنے بابا کے لاش کے ساتھ
قرآن پاک اٹھا کر میھڑ تھانے کے سامنے بیٹھی ہے
مگر پولیس نے
کیس داخل کرنے سے انکار کر دیا ہے .
آئی جی سندھ صاحب فوری نوٹس لے کر
انصاف کریں۔

09/24/2023

سیٹھ غفار کا انتقال ہوا تو ان کا بیٹا ستار اخبار میں اشتہار چھپوانے گیا. وہاں معلوم ہوا کہ ریٹ سو روپے فی لفظ ہے. ستار سوچ کر بولا ٹھیک ہے لکھو. Ghaffar died. کہا گیا پانچ الفاظ سے کم کا اشتہار نہیں لیتے. مزید سوچا پھر بولا لکھو. Ghaffar died, Suzuki for sale

09/24/2023

پہلے نوازشریف نے جنرل باجوہ سمیت کئی لوگوں کے احتساب کا نعرہ لگایا۔ پھر شہبازشریف پاکستان پہنچتے ہی دوبارہ لندن روانہ ہو گئے۔ میڈیا میں یہ خبر پھیلائی گئی کہ وہ اپنے بھائی کو انٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے سے روکنے کیلئے گئے ہیں۔

پھر ہمیں بتایا گیا کہ نوازشریف نے اپنے بھائی کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے اور ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ باجوہ وغیرہ کا احتساب کریں گے۔

اس کے بعد خبر پھیلائی گئی کہ نواز شریف کو کسی غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ اگر وہ پاکستان گئے تو ان کا انجام بینظیر بھٹو جیسا ہو گا۔

لیکن نواز شریف اس سب کے باوجود پاکستان بھی آئیں گے اور اپنا انٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بھی ترک نہیں کریں گے۔ گویا نواز شریف کو ایک دلیر اور انٹی اسٹیبلشمنٹ ہیرو بنا کر پیش کرنے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کو ضمانتیں ملنا شروع ہو گئی ہیں اور محمد علی درانی مصالحت کا راگ الاپ رہے ہیں۔ میڈیا میں جس قسم کی ڈسکشن ہو رہی ہے اس سے یہ تاثر بنایا جا رہا ہے کہ عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو رہی ہے۔

عمران خان پر بھرپور دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے کہ وہ کچھ معاملات پر نرمی دکھائیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ مقدمات میں ان کے حق میں فیصلہ آ جائے یا انہیں اڈیالیہ جیل منتقل کر دیا جائے۔

مقصد یہ تاثر پھیلانا ہو گا کہ عمران خان اور اسٹیبلشنٹ کی کسی نہ کسی سطح پر صلح ہو گئی ہے اور اس کی وجہ نواز شریف کی جنرل باجوہ پر تنقید ہے جس سے اسٹیبلشمنٹ ان سے ناراض ہو گئی ہے۔

اگلے انتخابات میں نوازشریف کی ختم ہو جانے والی مقبولیت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے میدان ہموار جا رہا ہے، تمام تر ریاستیں طاقتیں اور میڈیا نوازشریف کو ہیرو بنانے میں مصروف ہیں۔ گویا عوام کو بیوقوف بنانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

لیکن کیا واقعی عوام اتنے احمق ہیں کہ وہ نواز شریف کو دلیر اور انٹی اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو مصالحت کے لیے بیقرار شخص مان لیں گے؟

Address

Dean Street, Atlantic Avenue , Brooklyn
New York, NY
1391

Telephone

+15802051343

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inkishaf 2.0 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share