Islamic knowledge

Islamic knowledge ❤❤❤❤ایک محبت ایسی بھی ہے جس میں دل نہیں ٹوٹتا دھوکا نہیں ملتا وہ محبت رب کی محبت ہے❤❤❤❤

تلخ حقیقت       Highlight Highlight
14/04/2024

تلخ حقیقت




Highlight Highlight

13/01/2024

‏چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں:

1- اللہ کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محرُوم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے.
"فاذکرونی اذکرکم"
ترجمہ : "تم میرا ذکر کرو میں تُمہیں یاد رکھوں گا".
(سورة البقرة: آیت 152)

2- شُکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محرُوم ہو جائیں گے.
"لئن شكرتم لأزيدنكم"
ترجمہ : "اگر تم شُکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا".
(سورة إبراهيم :آیت 7)

3- دُعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبُولیت سے محرُوم ہو جائیں گے
"أدعوني أستجب لكم"
ترجمہ : "تم مجھے پُکارو میں تمہاری دُعا قبُول کروں گا".
(سورة غافر:آیت 60)

4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محرُوم ہوجائیں گے
"وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون"
ترجمہ : "الله اُنکو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں".
(سورة الأنفال :آیت 33)

HIGHLIGHT
Highlight
Highlight

03/12/2023

ایک شہنشاہ جب دنیا کو فتح کرنے کے ارادے سے نکلا تو اس کا گزر افریقہ کی ایک ایسی بستی سے ہوا جو دنیا کے ہنگاموں سے دور اور بڑی پرسکون تھی۔ یہاں کے باشندوں نے جنگ کا نام تک نہ سنا تھا اور وہ فاتح اور مفتوح کے معنی سے ناآشنا تھے۔ بستی کے باشندے شہنشاہِ اعظم کو مہمان کی طرح ساتھ لے کر اپنے سردار کی جھونپڑی میں پہنچے۔ سردار نے اس کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا اور پھلوں سے شہنشاہ کی تواضع کی۔ کچھ دیر میں دو قبائلی فریق مدعی اور مدعا الیہ کی حیثیت سے اندر داخل ہوئے۔ سردار کی یہ جھونپڑی عدالت کا کام بھی دیتی تھی۔ مدعی نے کہا :
" میں نے اس شخص سے زمین کا ایک ٹکڑا خریدا تھا۔ ہل چلانے کے دوران اس میں سے خزانہ برآمد ہوا میں نے یہ خزانہ اس شخص کو دینا چاہا لیکن یہ نہیں لیتا۔ میں یہ کہتا ہوں کہ یہ خزانہ میرا نہیں ہے کیونکہ میں نے اس سے صرف زمین خریدی تھی۔ اور اسے صرف زمین کی قیمت ادا کی تھی، خزانے کی نہیں ... "

مدعا الیہ نے جواب میں کہا :
" میرا ضمیر ابھی زندہ ہے۔ میں یہ خزانہ اس سے کس طرح لے سکتا ہوں، میں نے تو اس کے ہاتھ زمین فروخت کردی تھی۔ اب اس میں سے جو کچھ بھی برآمد ہو یہ اس کی قسمت ہے اور یہی اس کا مالک ہے، میرا اب اس زمین اور اس میں موجود اشیاء سے کوئی تعلق نہیں ہے ... "

سردار نے غور کرنے کے بعد مدعی سے دریافت کیا کہ :
" تُمہارا_کوئی_لڑکا_ہے ...؟ "

مدعی نے جواب دیا :
" ہاں_ہے! "

پھر مدعا الیہ سے پوچھا :
" اور_تُمہاری_کوئی_لڑکی_بھی_ہے ...؟ "

تو مدعا الیہ نے بھی اثبات میں گردن ہلا دی اور کہا :
" جی_ہاں "

تو_تُم_ان_دونوں_کی_شادی_کرکے_یہ_خزانہ_ان_کے_حوالے_کردو ...

میرے پیارو! اس فیصلے نے شہنشاہ کو حیران کردیا۔ وہ فکر مند ہوکر کچھ سوچنے لگا۔ سردار نے متردد شہنشاہ سے دریافت کیا :
کیوں_کیا_میرے_فیصلے_سے_آپ_مُطمئن_نہیں_ہیں؟

شہنشاہ نے جواب دیا :
نہیں_ایسی_بات_نہیں_ہے_لیکن_تمہارا_فیصلہ_ہمارے_نزدیک_حیران_کن_ضرور_ہے ...

سردار نے سوال کیا :
اگر_یہ_مقدمہ_آپ_کے_روبرو_پیش_ہوتا_تو_آپ_کیا_فیصلہ_سناتے ...؟

شہنشاہ نے کہا کہ :
" پہلی تو بات یہ ہے کہ اگر یہ مقدمہ ہمارے ملک میں ہوتا تو زمین خریدنے والے اور بیچنے والے کے درمیان کچھ اس طرح کا جھگڑا ہوتا کہ بیچنے والا کہتا کہ 'میں نے اسے زمین بیچی ہے اور اس سے زمین کی قیمت وصول کی ہے، اب جبکہ خزانہ نکل آیا ہے تو اس کی قیمت تو میں نے وصول ہی نہیں کی، اس لیے یہ میرا ہے' ... جبکہ خریدنے والا کہتا کہ 'میں نے اس سے زمین خریدلی ہے، تو اب اس میں جو کچھ ہے وہ میری ملکیت ہے اور میری قسمت ہے ... "

سردار نے شہنشاہ سے پوچھا کہ :
" پھر_تم_کیا_فیصلہ_سناتے ...؟ "

شہنشاہ نے اس کے ذہن میں موجود سوچ کے مطابق فورا جواب دیا کہ :
" ہم فریقین کو حراست میں لے لیتے اور خزانہ حکومت کی ملکیت قرار دے کر شاہی خزانے میں داخل کردیا جاتا ... "

سردار نے حیرت سے پوچھا :
" بادشاہ_کی_ملکیت "
" کیا_آپ_کے_ملک_میں_سورج_دکھائی_دیتا_ہے "

شہنشاہ بولا :
" جی_ہاں_کیوں_نہیں "

سردار دوبارہ سے گویا ہوا :
" وہاں_بارش_بھی_ہوتی_ہے ...؟ "

شہنشاہ پھر حیرت سے جواب دیتے ہوئے بولا :
" بالکل! "
سردار حیران تھا :
" بہت خوب! لیکن ایک بات اور بتائیں کیا آپ کے ہاں جانور بھی پائے جاتے ہیں جو گھاس اور چارہ کھاتے ہیں ...؟ "

شہنشاہ نے کہا :
ہاں_ایسے_بےشمار_جانور_ہمارے_ہاں_پائے_جاتے_ہیں

سردار نے یوں گردن ہلائی جیسے کوئی مشکل ترین بات اس کی سمجھ میں آگئی ہو، اور بولا :
" اوہ اچھا! میں اب سمجھا ... تو اس ظلم کی سر زمین میں شاید ان ہی جانوروں کے طفیل سورج روشنی دے رہا ہے اور بارش کھیتوں کو سیراب کررہی ہے ... "





11/11/2023

یااللہ مظلوم فلسطینیوں کی غیبی مدد فرما۔۔۔


Islamic knowledge

Address

Medina

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic knowledge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamic knowledge:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Digital creator in Medina

Show All