Urdu News KSA Online

Urdu News KSA Online Verified
For Business & Promotion Enquiry
Email: [email protected]/[email protected] Verified
(436)

الخبر!
23/09/2024

الخبر!

17/06/2024

Alhamdulliah Found❤️
Thanks all

اللہ کا شکر ہے حاجی مل گئے!
شکریہ خصوصی OPVG ®

And all of you ❤️

06/06/2024

آج ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، اس لیے ذوالحجہ 1445 کا آغاز کل بروز جمعہ 7 جون 2024 کو ہو گا 🕋🌙

اعلان کردہ جغرافیائی علاقوں میں حج پرمٹ نہ رکھنے والے کسی بھی شہری اور رہائشی پر (10,000) ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گ...
24/05/2024

اعلان کردہ جغرافیائی علاقوں میں حج پرمٹ نہ رکھنے والے کسی بھی شہری اور رہائشی پر (10,000) ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

غیر ملکی جو اجازت نامے کے بغیر حج کرنے کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں ان کے ممالک میں جلاوطن کر دیا جائے گا اور قانونی طور پر مخصوص مدت کے مطابق مملکت میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔

خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد جرمانہ، (10,000) ریال کے برابر، اگر خلاف ورزی دہرائی جاتی ہے تو اسے دگنا کر دیا جائے گا۔

کوئی بھی شخص قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بغیر اجازت حج کی ادائیگی کے لیے لے جائے گا اسے 6 ماہ تک قید اور (50,000) ریال تک جرمانہ ہو گا۔

بغیر_حج نہیں

محتاط رہیں!دھوکہ دہی کے طریقوں سےاپنی خلاف ورزیوں کی 50 فیصد رعایت خود بخود لاگو ہوتی ہے، کوئی درخواست جمع کروانے کی ضرو...
18/04/2024

محتاط رہیں!
دھوکہ دہی کے طریقوں سے
اپنی خلاف ورزیوں کی 50 فیصد رعایت خود بخود لاگو ہوتی ہے، کوئی درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں

میزائل ایکسپرٹ سید محمد علی کا تجزیہ: ’ضروری نہیں ہے ایران نے جو ڈرونز اور میزائل لانچ کیے ہیں ان کا مقصد اسرائیل کو بہت...
15/04/2024

میزائل ایکسپرٹ سید محمد علی کا تجزیہ: ’ضروری نہیں ہے ایران نے جو ڈرونز اور میزائل لانچ کیے ہیں ان کا مقصد اسرائیل کو بہت زیادہ نقصان پہنچانا ہو، اس کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایران جنگ لمبی چلنے کی توقع کر رہا ہے اور حملے کے پہلے مرحلے میں وہ ایسے میزائل اور ڈرون لانچ کرے گا جن کے متعلق ایران کو معلوم ہے کہ اسرائیل انھیں تباہ کر دے گا اور یہ اہداف تک نہیں پہنچیں گے مگر اس کا مقصد اسرائیل کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ اسرائیل کے ائیر ڈیفنس سسٹم کے میزائلز کے ذخیرے کو ضائع کروانا ہے‘

🎯ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ: مختصر اعداد و شمار ‏⬅️  ایران کی طرف سے 331 میزائل اور ڈرون اس حملے میں استعمال کیے گئے...
15/04/2024

🎯ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ: مختصر اعداد و شمار

‏⬅️ ایران کی طرف سے 331 میزائل اور ڈرون اس حملے میں استعمال کیے گئے۔

‏▪️ 185 کامیکازے ڈرونز میں سے 185 کو فضاء میں مار گرایا گیا۔
‏▪️ 110 بیلسٹک میزائل اسرائیل کی طرف داغے گئے جن میں سے 103 میزائل فضاء میں مار دئیے گئے۔
‏▪️ 36 کروز میزائل داغے گئے اور 36 کے 36 فضاء میں مار گرائے گئے۔

‏🔸 لبنان اور ایران کے مجموعی طور پر 7 بیلسٹک میزائل اسرائیل کے سرحد کے اندر گرے تاہم ان سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
‏🔸اسرائیل کو ایران کے اس جوابی حملے کو روکنے کے لیے 1 بلین ڈالرز سے زائد کے آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل استعمال کرنا پڑے۔

آپ نے اس تمام تر صورت حال سے کیا نتیجہ اخذ کیا؟

13/04/2024
نماز کے اوقات!!!
09/04/2024

نماز کے اوقات!!!

08/04/2024

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا
عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

04/04/2024

دوست کا دلچسپ واقعہ!!!
پاکستانی ایمبیسی اور انڈین ایمبیسی!!!
دو قومی نظریہ!!!
فرد واحد کی عزت !!!
افسوس

17/03/2024
16/03/2024

‏لوگ کہتے ہیں ہم بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کیا کریں ، ہمیں سفید پوش نہیں ملتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ سفید پوش کون کون ہے
جواب
👇
جو آپ کے گھر پانی سپلائی کرتا ہے وہ سفید پوش ہے ، کسی بینک کے باہر کھڑا گارڈ سفید پوش ہے ، آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون ، گلی میں غبارے بیچنے والا ، چھان بورا خریدنے والا سفید پوش ہے ، کسی درخت کے سائے یا دھوپ میں کھڑا سبزی فروش بوڑھا سفید پوش ہے ، روزے کے ساتھ گھر گھر بائیک پہ فوڈ پانڈا پہنچانے والا نوجوان سفید پوش ہے ، کسی چوک میں دھوپ میں بیٹھ کر جوتے پالش اور گانٹھنے والا اور گلی کا خاکروب سفید پوش ہے ، آپ کے قریبی پارک کا مالی اور کسی مسجد میں پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا امام سفید پوش ہے ۔ ورکشاپ پہ کام کرنے والے بارہ تیرہ سالہ بچے سفید پوش ہیں ۔ سارا دن دھوپ میں سخت کام کرنے والا مزدور سفید پوش ہے ۔کسی گھر کا واحد کمانے والا فرد سفید پوش ہے ۔ آپ کے خاندان میں بھی کئی سفید پوش ہوں گے ۔
ان کو تلاش کیجیے
چہروں سے پہچانیے ۔۔۔ اور ان کے ہاتھوں میں ، ان کے گھروں میں چپکے سے دے آئیے شکریہ

Not paid promotion
14/03/2024

Not paid promotion

❤️
13/03/2024

❤️

غزہ کا ایک خاندان اسرائیلی بمباری سے تباہ اپنے گھر کے ملبے کے سامنے رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کر رہا ہے۔غزہ میں ب...
12/03/2024

غزہ کا ایک خاندان اسرائیلی بمباری سے تباہ اپنے گھر کے ملبے کے سامنے رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کر رہا ہے۔

غزہ میں بمباری سے 30 ہزار سے زائد فلسطینی اور غذا کی قلت کے باعث درجنوں بچے انتقال کرچکے ہیں۔

11/03/2024

*زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات آور ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے*
‎*خدارا خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض ادا کریں۔ جزاک الله۔*
ایک لاکھ پر -/2500
دو لاکھ پر -/5000
تین لاکھ پر -/7500
چار لاکھ پر -/10000
پانچ لاکھ پر-/12500
چھ لاکھ پر -/15000
سات لاکھ پر-/17500
آٹھ لاکھ پر-/20000
نو لاکھ پر-/22500
دس لاکھ پر-/25000
بیس لاکھ پر-/50000
تیس لاکھ پر-/75000
چالیس لاکھ پر-/100000
پچاس لاکھ پر-/125000
ایک کروڑ پر-/250000
دو کروڑ پر-/500000
‎ہم زکوٰۃ کیسےادا کریں؟
‎اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیے‎الله کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں
‎🔹سونا چاندی
‎🔸زمین کی پیداوار
‎🔹مال تجارت
‎🔸جانور
‎🔹پلاٹ
‎🔸کرایہ پر دیےگئے مکان
‎🔹گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔

1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر 6-7)
‎2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)
3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہیں۔(طبرانی)
4۔زکوٰة كامنکر‎جوزکوٰةادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار ہیں۔
‎5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کےدن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے
(البقرہ 277)
‎6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑاذریعہ ہے(التوبہ103)
‎🔴زکوٰۃکا حکم🔴
‎🔹ہر مال دارمسلمان مرد ہو یاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔
‎🔘نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال ان سےزکوٰۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔
‎✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔
‎☑زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے
‎زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔
‎🔹1۔سونا چاندی
‎🔸2۔زمین کی پیداوار
‎🔹3۔مال تجارت
‎🔸4۔جانور۔
‎⬅سونے کی زکوٰۃ➡
87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے
‎(ابن ماجہ1/1448)
‎🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوٰۃ واجب ہے۔(سنن ابودائود کتاب الزکوٰۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔
‎فتح الباری جز چار صفحہ 13
‎⬅چاندی کی زکوٰۃ➡
612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکوٰۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
‎✅زکوٰۃ کی شرح❗
‎زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
‎✅زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ
‎مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وارپر عشر بیسواں حصہ دینا ہوگا ورنہ ہے۔قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
‎🔴نوٹ:زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،
سورجمکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃ یعنی (عشر )بیسواں حصہ ہرپیداوار سےنکالیں۔
‎(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
‎⬅اونٹوں کی زکوٰۃ➡
‎💠پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
‎⬅بھینسوں اورگائیوں کی زکوٰۃ➡
💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔
40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃ دیں۔(ترمذی1/509)
‎✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔
‎⬅بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ➡
40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃہے
120سےلےکر200تک دو بکریاں زکوٰۃ۔
‎(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
‎⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں۔
‎✅کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ❗
‎💠کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔
‎✅گاڑیوں پر زکوٰۃ
‎💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔
‎⛔نوٹ:
‎گھریلو استعمال والی گاڑیوں، جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)
‎✅سامان تجارت پر زکوٰۃ
‎💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔
‎⛔نوٹ:
‎دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے
‎✅پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ
‎💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوٰۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں۔😊
‎(سنن ابی دائودکتاب الزکوٰۃ حدیث نمبر1562)
‎✅کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
‎ماں باپ اور اولاد کےسوا سب زکوٰۃکےمستحق مسلمانوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اوراولادپراصل مال خرچ کریں زکوٰۃ نہیں۔
‎⛔نوٹ:
‎(ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اوراولادمیں پوتے پوتیاں نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)
‎✅زکوٰۃکےمستحق لوگ
‎🔸1۔مساکین(حاجت مند)
‎🔹2۔غریب
‎🔸3۔ زکاۃوصول کرنےوالے
‎🔹4۔مقروض
‎🔹5۔قیدی
‎🔸6۔ *مجاھدین*
‎🔹7.مسافر (سورۃالتوبہ60)
Q.1
‎ سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟
‎جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔
Q2
‎سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟
‎جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔
Q 3
‎سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
‎جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو
Q4
‎سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
‎جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
Q5
‎سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
‎جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q6
‎سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
‎جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q7
‎سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی
مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں
جواب. فرض ہے

‎سوال: چرنے والے مویشیوں پر
بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب. فرض ہے

‎سوال: عشری زمین کی پیداوار
پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں ‎جواب: فرض

11/03/2024

Iftar Timings in Major Saudi Cities

Jazan: 06:36 PM
Jeddah: 06:35 PM
Yanbu: 06:35 PM
Makkah: 06:29 PM
Madinah: 06:29 PM
Sakaka: 06:26 PM
Arar: 06:21 PM
Al Bahah: 06:23 PM
Buraida: 06:18 PM
Khamis Mushait: 06:18 PM
Abha: 06:19 PM
Najran: 06:12 PM
Riyadh: 06:01 PM
Al Hofuf: 05:49 PM
Jubail: 05:48 PM
Dammam: 05:46 PM

Address

Dammam
Jeddah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News KSA Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Jeddah

Show All