17/01/2023
Urdu News
منگل ، 17 جنوری ، 2023 |
Tuesday , January 17, 2023
You are here
ہوم پیچسعودی عربعمرہ زائرین کو سستے انشورنس پیکیج میں کیا سہولتیں ملیں گی؟
عمرہ زائرین کو سستے انشورنس پیکیج میں کیا سہولتیں ملیں گی؟
منگل 17 جنوری 2023 5:08
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکیج کی قیمت میں کمی اچھا اقدام ہے۔ اس کی قیمت 235.57 ریال تھی جو کم کرکے 87.4 ریال کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ ’بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو مکمل انشورنس پیکیج کے لیے صرف 87.4 ریال ادا کرنا ہوں گے۔ زائرین کو انشورنس پیکیج مملکت آمد سے قبل ویزا کارروائی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
حج اور عمرہ انشورنس سکیم کی فیس میں کمی کا اعلان
’حج وعمرہ کے شعبے میں بڑی ڈیجیٹل تبدیلی سے خدمات کی فراہمی آسان‘
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ’عمرہ زائر کو مکمل انشورنس پیکیج کے تحت ہر طرح کے ہنگامی حالات کی کوریج شامل ہو گی مثلاً طبی معائنہ، ادویہ، ہسپتال میں علاج اور کھانا پینا نیز ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے کی صورت میں سہولتیں، ڈائلاسز کیس، حمل اور ولادت کی ہنگامی صورتحال، دانتوں کے ہنگامی علاج اور اندرون و بیرون مملکت فضائی ایمبولینس کی سہولت۔‘
’قدرتی آفات کے باعث موت اور حادثاتی طور پر مکمل معذوری کی کوریج بھی انشورنس پیکیج کا حصہ ہو گی۔ متوفی کی میت کی وطن واپسی، حادثاتی موت اور عدالتی فیصلے پر دیت کی رقم کی ادائیگی بھی انشورنس پیکیج کے تحت کی جائے گی۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’عمرہ زائر کے مکمل انشورنس پیکیج میں سفری مسائل کی کوریج کو شامل کیا گیا ہے۔ مثلاً پرواز میں تاخیر، پرواز کی منسوخی پر معاوضہ وغیرہ دیا جائے گا۔‘
’انشورنس کرانے والے کو یہ تمام سہولتیں عمرہ انشورنس پیکیج کے تحت دی جائیں گی اور ایک لاکھ ریال تک کے دائرے میں معاوضے ادا کیے جائیں گے۔‘
سعودی وزارت حج عمرہ عمرہ زائرین انشورنس سہولتیں اردونیوز UrduNews
شیئر:
واپس اوپر جائیں
تازہ ترین خبریں
’2030 تک سعودی جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ 10 فیصد ہوگا‘
مسروقہ گاڑی کی رپوٹ پولیس اسٹیشن جائے بغیر ابشر کے ذریعے کیسے درج کرائیں؟
جازان ونٹر فیسٹیول میں دو دن کے دوران 10 ہزار وزیٹرز
غیر قانونی تارکین کو روزگار فراہم کرنے والے نجی اداروں کو انتباہ
شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیوس میں عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات
ویڈیو
Play
16-01-2023
ریاض میں شدید دھند کی وجہ سے سردی میں اضافہ
Play
16-01-2023
مچھلی کے شکار کے لیے سینکڑوں افراد جھیل میں
Play
16-01-2023
ضروری نہیں ہر اچھا کھلاڑی اچھا کمنٹیٹر بھی بن سکے: عروج ممتاز
متعلقہ خبریں
15 جنوری ، 2023
’داخلی عازمین اب بھی حج کےلیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں‘
14 جنوری ، 2023
سعودی نوجوانوں نے عازمین حج کے لیے’ ہینڈ فری چھتری‘ بنالی
صفحہ اول
پاکستان
مشرقِ وسطیٰ
دنیا
#ٹرینڈ
شوبِز
کھیل
ملٹی میڈیا
لائف سٹائل
پرائیوسی پالیسی
استعمال کی شرائط
جملہ حقوق بحق سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی