ژوب حاجی فضل قادر مندوخیل اسلامیہ سکول میں سالانہ رزلٹ کے پروگرام سے خطاب کر رہے ہیں
ژوب. صوبائی صدر پی ٹی آئی سابق سپیکر قاسم خان سوری جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں
اہلیان ژوب کیلئے بڑی خوشخبری
پہلے آئے پہلے پائے
تورہ خولہ نیو زالار میں پلاٹنگ کا باقاعدہ آغاز زالار کمیٹی کا تفصیلی ویڈیو ملاحظہ کریں اور آگے شئر کریں
ژوب ستر ونگ کرنل سعید عاصم ژوب کرکٹ لیگ کے فائنل میچ میں خطاب کر رہے ہیں
کرکٹ لیگ کا فائنل میچ ژوب سپر کینگ بمقابلہ زیڈ کے سٹرائیکرز کے درمیان کھیلا گیا زیڈ کے سٹرائیکرز نے فائنل میچ اپنے نام کر لیا
ژوب
شیخ ہارون زئی مندوخیل کے معتبرین شیخ ولی خان مندوخیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ژوب آفس کے سامنے غیر قانونی سیٹلمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ انکے ہمراہ شیخ صدیق مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے گاؤں موضع شیخان کی ناجائز سیٹلمنٹ کے لیے کوئٹہ سے ایک ٹیم ائی ہے جوکہ چھپکے سے غیر قانونی طور پر ہماری آراضی کا سیٹلمنٹ کر رہے ہیں ۔ جب ہمیں پتہ چلا تو ہم انکے پاس آئے اور ان سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ تو وہ ہمیں معلومات فراہم نہیں کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلمنٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار لگانا پڑتا ہے اور سیٹلمنٹ کے دفتر میں سارا کام سر انجام دینا پڑتا ہے ۔ لیکن یہاں چور دروازے سے سیٹلمنٹ ہورہی ہے جوکہ ہمیں سراسر نامنظور ہے ۔ انہوں نے کمشنر ژوب ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلمنٹ کے لیے متعلقہ موضع کے نمائندگان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیٹلمنٹ کروا دیا جائے ۔ بصورت دیگر ایسے کاروائیوں سے نقص امن کا خدشہ موجود ہے ۔
ژوب بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حاجی شاہ زمان کاکڑ ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی اے این پی، پی ٹی آئی کا مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
ژوب
میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 30 سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے کونسلر شہر یار خان باروزئی نے ایم پی اے حاجی مٹھا خان کاکڑ کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کمیٹی کی باہمی مشاورت سے مٹھا کاروان کے ساتھ بذریعہ پریس کانفرنس اتحاد کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حاجی شاہ زمان کاکڑ ، قاضی سرور باروزئی اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔
ژوب گنڈہ پور ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سول ہسپتال میں لگایا گیا تھا تفصیلی انٹرویو
ژوب کنگفو مارشل آرٹ اکیڈمی ماسٹر عبدالرحمن ترہ کئی کے ساتھ خصوصی انٹرویو
رپورٹ غفور خان وطن یار
ژوب ٹیچر ڈے کے حوالے سے انٹرویو
ژوب
افغانستان بارڈر سے ملحق علاقہ کلی سرہ درگہ کے رہائشیوں کا حکومت بلوچستان سے تعلیمی نظام کے بارے میں مدد کی اپیل
ژوب
اسسٹنٹ کمشنر ژوب جار اللہ کاکڑ صاحب کی ہدایت پر سب فارسٹ آفیسر سلطان محمود صاحب کے سربراہی میں وایڈ لائف کے عملے نے بادینزئی کے مقام پر شکاریوں سے 1200 کے قریب بٹیروں کو پکڑ کر سرکاری جنگل کپیپ میں چھوڑ دیں
ژوب
اسسٹنٹ کمشنر جاراللہ کاکڑ نے لیویز ہیڈکوارٹر تھانہ ژوب کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں لیویز ایس ایچ او محمد یاسین مندوخیل ، ایڈیشنل ایس ایچ او شاہ محمد حریفال ، تفتیشی انور شاہ مندوخیل ، کیو آر ایف انچارج بہار خان مندوخیل ، رسالدار ایس ایچ او محمد خلیل ، نائب رسالدار فاضل شاہ مندوخیل اور دیگر عملے سے تفصیلی ملاقات کی ۔ ایس ایچ او نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ جب سے لیویز فورس کو ایف آئی آر کا اختیار ملا ہے تب سے بیس مفرور ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔ گذشتہ روز درخواست ملنے پر کیو آر ایف فورس نے کاروائی کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ کے حدود میں مبینہ ملزمان گرفتار کرکے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل برآمد کرلی ۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر جاراللہ کاکڑ نے نئے بھرتی شدہ لیویز ملازمین سے تعارفی ملاقات اور بات چیت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انکو ڈیوٹی کے بارے میں ہدایات دیے اور انکے مسائل معلوم کرکے فوری طور حل کرنے کی یقین دہانی دی ۔
ژوب۔2022۔9۔14
تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن چوتھے روز بھی جاری۔ڈپٹی کمشنر ژوب محمد رمضان پلال
ایڈمنسٹریٹر/چیف آفیسر سلیم اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر ژوب جار اللہ کاکڑ کی نگرانی میں آج چوتھے روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی تجاوزات گھروں ، دوکانوں اور تھڑوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ انتظامیہ ایک روڈ یا مخصوص لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہم ژوب کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے من گھڑت افواہوں پر بالکل عمل نہ کریں انتظامیہ شہر کے تجاوزات بھلا تفریق اور قانون کے مطابق ختم کریں گے۔
ایڈمنسٹریٹر/چیف آفیسر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جن شہریوں نے غیر قانونی تجاوزات کیے ہیں وہ مہربانی کرکے اپنے تجاوزات خود ختم کرے۔
یہ شہر ہم سب کا مشترکہ شہر ہے یہاں پر کسی کو بھی ذاتی طور پر ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا عوام انتظامیہ کے ساتھ مزید تعاون کریں۔
ژوب
حبیب الرحمن ولد حاجی پالے مندوخیل ایربزیی سابق ایم پی اے شیخ حاجی جعفر خان کے حوالے سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کر رہے ہیں
ژوب
بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حاجی شاہ زمان کاکڑ بلدیاتی انتخابات میں مٹھا کاروان کے کامیاب امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
ایم ایم ڈی شیرانی ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر جان مندوخیل جو کسی تعارف کا محتاج نہیں جس نے دن رات محنت کی راستہ کلیر کر دیا ابھی راستہ کلیر ھو گیا ہے لیکن خیبر پختون خواہ کے راستے پر کام جاری ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر جان
ژوب سیاسی وسماجی رہنما حاجی محمد اسلم مندوخیل اور سعید اللہ مندوخیل کے ساتھ دانہ سر روڈ کے حوالے سے اہم ایک انٹرویو ویڈیو آگے شئر کریں
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر کام تیزی سے جاری
بلوچستان میں حالیہ بارشوں پر تفصیلی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں
ژوب ترقیاتی منصوبوں کے تحت رکن صوبائی اسمبلی حاجی مٹھاخان کاکڑ کے فنڈ سے کلی خوازئی میں 28 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈیم پایہ تکمیل تک پہنچا گیا
رپورٹ ::غفور خان وطن یار