پریس کلب ظاہرپیر رجسٹرڈ

پریس کلب  ظاہرپیر رجسٹرڈ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پریس کلب ظاہرپیر رجسٹرڈ, News & Media Website, Zahir Pir.

پریس کلب ظاہرپیر رجسٹرڈ ایک آزاد ، خود مختار اور غیر جانب دار ادارہ اور ظاہرپیر و گردونواح کے صحافیوں کا مشترکہ فورم ہے جہاں سے صحافیوں کی فلاح وبہبود ، ظلم و زیادتی کے خلاف جدو جہد اور عوامی مسائل کی درست نشاندہی کرنا بنیادی فرض ہے

ضلع رحیم یار خان تھانہ سٹی بی ڈویژن رحیم یار خان کی حدود محلہ شاہ نواز کالونی سے پراسرار طورپر نوجوان بچی غائب ، پولیس ک...
03/08/2024

ضلع رحیم یار خان تھانہ سٹی بی ڈویژن رحیم یار خان کی حدود محلہ شاہ نواز کالونی سے پراسرار طورپر نوجوان بچی غائب ، پولیس کی طرف سے معمولی سی ایف آئی آر(مقدمہ نمبر 499/24) کے بعد معاملہ ٹھپ، تا حال بچی نہ مل سکی ۔ورثا نوجوان بچی کی گمشدگی کے غم میں نڈھال ۔
والدین نے ڈی پی او رحیم یار خان کو دہائی دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میری بیٹی کو تلاش کرنے میں پولیس میری مدد کرے ۔
والدین نے یہ بھی کہا ہے کہ بچی دماغی طور پر کمزور تھی اگر کسی نے دیکھا ہو تو نیچے دیئے گئے ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کر کے اطلاع دیں ۔
03286701799

میاں ساجد فرید نمائندہ خصوصی ظاہرپیر روزنامہ خبریں بہاول پور ۔آج کی کوریج
31/07/2024

میاں ساجد فرید نمائندہ خصوصی ظاہرپیر روزنامہ خبریں بہاول پور ۔آج کی کوریج

آپ کا سہارہ چاہئے 🙏تصویر میں نظرآنے والے بزرگ کا نام محمد ابرہیم ہے اور یہ چاچڑاں شریف کا رہائشی ہے ، ایک ٹانگ سے معذور ...
06/08/2023

آپ کا سہارہ چاہئے 🙏

تصویر میں نظرآنے والے بزرگ کا نام محمد ابرہیم ہے اور یہ چاچڑاں شریف کا رہائشی ہے ، ایک ٹانگ سے معذور ہے ، انتہائی مستحق اور محبور انسان ہے ۔
ایک طرف گھر میں غربت کے ڈیرے ہیں اوپر سے معذوری کی وجہ سے زندگی بسر کرنا مشکل ہوچکا ہے لکڑی کی دو پھٹیوں کا سہارہ لیکر زمین پر گھسیٹ گھسیٹ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہے ، ان کے لئے ایک عدد وہیل چیئر کا بندوبست کرنے کی درخواست ہے ۔

مخئیر دوستوں سے گزارش ہے اس خیر میں اپنا اپنا حصہ ملائیں تاکہ اس ہم سب مل کر اس بزرگ کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کا سبب بن سکیں ۔

اگر کوئی دوست انکی مالی مدد نا کر سکے تو کم از کم اس پوسٹ کو شئیر کرکے اس خیر کی۔ اپنا حصہ ملائے ۔ شکریہ

دعاؤں کا طلبگار
احمدزبیر
ا 03003532700

انویسٹرز اور کاروباری حضرات کے لئے بہترین موقعنیو ماڈل سبزی منڈی ظاہر پیر میں ایک عدد دکان کا پلاٹ فوری برائے فروخت ہے ،...
10/06/2022

انویسٹرز اور کاروباری حضرات کے لئے بہترین موقع

نیو ماڈل سبزی منڈی ظاہر پیر میں ایک عدد دکان کا پلاٹ فوری برائے فروخت ہے ، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مستقل کی محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔
واضع رہے کہ اسی ماہ جون کے آخر یا جولائی کے آغاز میں سبزی منڈی کی یہاں شفٹنگ کی جارہی ہے جس کے بعد یہاں کی پراپرٹی کے ریٹس ڈبل ہوجائیں گے جبکہ منڈی میں بجلی کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام تقریباً 80 فیصد مکمل ہوچکے ہیں ۔

خواہش مند دوست فوری طور پر رابطہ کریں اور اس بہترین آفر سے فائدہ اٹھائیں ۔

رابطہ کے لئے
سٹی رئیل اسٹیٹ ظاہر پیر
جام احمد زبیر 03003532700
جام راشد اقبال 03056777899

27/05/2022
07/01/2022

یہ میرا گھر ہے یاد رکھو

پریس کلب ظاہرپیر کو نذر آتش کرنے کا سانحہ، ارکان اسمبلی، اعلیٰ آفیسرآن، سیاسی سماجی حلقوں، ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان ...
10/12/2021

پریس کلب ظاہرپیر کو نذر آتش کرنے کا سانحہ، ارکان اسمبلی، اعلیٰ آفیسرآن، سیاسی سماجی حلقوں، ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان اور ملک بھر سے صحافتی تنظیموں اور صحافیوں کی جانب سے ظاہرپیر کے صحافیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار، مزمتی سلسلہ جاری، جدید ٹیکنالوجی سسٹم سمیت مختلف زاویوں سے تفتیش جاری۔۔۔
انشاء اللہ
ملزمان جلد گرفتار ہوکر قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔۔۔

کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف حکومتی مہم خان پور تحصیل انتظامیہ نے ناکام بنا دی ، ظاہر پیر اور ججہ عب...
23/11/2021

کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف حکومتی مہم خان پور تحصیل انتظامیہ نے ناکام بنا دی ، ظاہر پیر اور ججہ عباسیاں میں ڈی اے پی 9300 اور یوریا 2500 روپے میں فروخت ، گندم کا ناقص بیج بھی دھڑلے سے بیچا جانے لگا ۔

اسسٹنٹ کمشنر خان پور اور محکمہ زراعت کے آفیسران دن رات گنے کی سندھ منتقلی رکوانے میں " جُت " گئے ۔
گندم کے کاشتکار مافیا کے رحم و کرم پر..!

کسے وکیل کریں ؟
کس سے منصفی چاہیں؟

احمد زبیر

ظاہر پیر میں ایک اور زکوٰۃ خور قانون کے شکنجہ میں آگیا ۔گورنمنٹ بوائز اسکینڈری اسکول میں احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپ...
01/11/2021

ظاہر پیر میں ایک اور زکوٰۃ خور قانون کے شکنجہ میں آگیا ۔

گورنمنٹ بوائز اسکینڈری اسکول میں احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے امداد کی قسط کی ادائیگی جاری ہے ، گزشتہ کئی روز سے شکایات آرہی تھیں کہ مذکورہ سینٹرز پر خواتین سے 500 سے 1 ہزار روپے کٹوتی کے بعد امداد کی رقم دی جارہی ہے ۔
آج سکیورٹی برانچ ظاہر پیر کی ٹیم کی نشاندہی پر اسٹنٹ کمپلینٹس احساس پروگرام ظاہر پیر ممتاز احمد نے سکیورٹی برانچ اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زکوٰۃ خور سجاد احمد چانڈیہ کو گرفتار کرکے ڈیوائس بھی قبضہ میں لے لی ۔
بتایا جا رہا ہے کہ ڈیوائس مالک ذکواۃ خور نے مسماۃ فوزیہ بی بی کی امداد کی رقم سے 5 سو روپے کٹوتی کی جس پر کارروائی کی گئی ۔
ظاہر پیر پولیس نے ملزم کے خلاف امانت میں خیانت کے جرم میں مقدمہ نمبر 803 بجرم 406 درج کرلیا ہے۔
زرائع کے مطابق مذکورہ ڈیوائس محمد مدنی چانڈیہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے یہ شخص گزشتہ قسط کی ادائیگی کے دوران بھی پیسے کٹوتی کرتے پکڑا گیا تھا مگر ڈیل کے زریعے مقدمہ سے بچ گیا تھا ۔

احمد زبیر

صادق آباد : ہندو لڑکے کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے بعد مشتعل شہریوں کا ہندوؤں کے مندر پر حملہ ، انکے بھگو...
04/08/2021

صادق آباد : ہندو لڑکے کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے بعد مشتعل شہریوں کا ہندوؤں کے مندر پر حملہ ، انکے بھگوان سمیت ہر چیز تہس نہس کر دی۔
مکمل ویڈیو 👇

On Hindu Temple In SadiqAbad || Minorities Under Attack In Pakistan || Ahmed Online➽ Subscribe ➽https://www.youtu...

حکومتی دعوؤں کے برعکس، ضلع رحیم یار خان کے 19 رورل ہیلتھ سینٹرز کے آپریشن تھیٹرز غیر فعال ، عملہ عارضی ڈیوٹیاں کرکے تنخو...
04/08/2021

حکومتی دعوؤں کے برعکس، ضلع رحیم یار خان کے 19 رورل ہیلتھ سینٹرز کے آپریشن تھیٹرز غیر فعال ، عملہ عارضی ڈیوٹیاں کرکے تنخواہ لینے لگا ، مریض پریشان ، پرائیویٹ اسپتالوں کی چاندی، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نوٹس لیں

الحمداللہ ....! سچ جیت گیا ۔گزشتہ روز پریس کلب ظاہر پیر رجسٹرڈ میں بیٹھے صحافیوں کو ظاہر پیر کے نیب زدہ بدنام زمانہ شخص ...
08/07/2021

الحمداللہ ....! سچ جیت گیا ۔

گزشتہ روز پریس کلب ظاہر پیر رجسٹرڈ میں بیٹھے صحافیوں کو ظاہر پیر کے نیب زدہ بدنام زمانہ شخص عبدالغنی چاچڑ نے اپنے غنڈوں کے ساتھ پریس کلب میں زبردستی گھس کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور تھانہ ظاہر پیر میں بھی دھونس جمانے کی کوشش کی جس پر ہم نے معاملہ آپ سب کے سامنے رکھا اس واقعہ کے بعد خصوصاً ظاہر پیر کے تمام صحافی دوست یک زبان ہوئے سب تھانے پہنچے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
جس کے بعد پریس کلب خان پور ، پریس کلب رحیم یار خان ، پریس کلب صادق آباد ، پریس کلب بھونگ ، پریس کلب نواں کوٹ ، پریس کلب خانبیلہ ، پریس کلب لیاقت پور ، پریس کلب رکن پور ، کوٹ مٹھن ، فاضل پور ، ڈیرہ غازی خان ، پریس کلب علی پور ، پریس کلب اوچ شریف ، مظفر گڑھ ، پریس کلب احمد پور شرقیہ ، پریس کلب بہاولپور ، ملتان سمیت لاہور اور اسلام آباد سے صحافی دوستوں اور سول سوسائٹی کے دوستوں نے اظہار یکجہتی کیا اور پولیس افسران کو کارروائی پہ مجبور کر دیا۔
پولیس کی تحقیقات میں ہمارا موقف سچ ثابت ہوا جس پر پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں ملزمان روپوش ہو چکے ہیں ۔
میں ظاہر پیر اور خان پور سمیت پاکستان بھر سے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے صحافیوں ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ، سول سوسائٹی کے دوستوں اور خصوصی دیار غیر میں بیٹھے ہمارے معزز بھائیوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بھرپور احساس دلایا کہ ہم اکیلے نہیں ہیں ، کوئی مافیا ہمیں دھونس دھمکی سے نہیں دبا سکتا۔
میں اس موقع پر ڈی پی او رحیم یار خان جناب اسد سرفراز خان ، اے ایس پی خان پور سید سلیم شاہ صاحب ، ایس ایچ او ظاہر پیر جام احسان صاحب اور تحقیقاتی آفیسر رفیق احمد صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے صحافیوں کو احساس تحفظ فراہم کیا ۔
ہم پریس کلب ظاہر پیر کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ،پریس کلب ظاہر پیر کی پوری ٹیم کو ابھی بھی ان غنڈا عناصر سے شدید نقصان کا اندیشہ ہے مگر آپ تمام دوستوں کے تعاون اور حوصلے سے ہم اپنے حق کی خاطر ڈٹے ہیں اور ڈٹے رہیں گے اور مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا مشکور
احمد زبیر ، جنرل سیکرٹری پریس کلب ظاہر پیر رجسٹرڈ

پولیس کا ڈر نا خدا کا خوف ، تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں چور بے قابو ، بستی کمالہ میں ایک ہی گھر میں چوری کی دوسری واردات ...
02/07/2021

پولیس کا ڈر نا خدا کا خوف ، تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں چور بے قابو ، بستی کمالہ میں ایک ہی گھر میں چوری کی دوسری واردات ، چور غریب محنت کش جام اعجاز کے گھر سے تین لاکھ مالیت کے دو بکرے ، سولر پلیٹ اور پنکھے چوری کر کے لے گئے ۔
مکین سراپا احتجاج ، ڈی پی او رحیم یار خان سے نوٹس لیکر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

پنجاب میں لیڈی ڈاکٹر مافیا سادہ لوح عوام کو کیسے لوٹتے ہیں ؟ کس طرح نارمل ڈیلیوری کیس کو خطرناک ظاہر کرکے آپریشن کرانے ک...
01/06/2021

پنجاب میں لیڈی ڈاکٹر مافیا سادہ لوح عوام کو کیسے لوٹتے ہیں ؟
کس طرح نارمل ڈیلیوری کیس کو خطرناک ظاہر کرکے آپریشن کرانے کا دھندہ بے نقاب۔
خوف کا دھندہ کرنے والے ڈاکٹرز کا گھناؤنا کاروبار کیسے چلتا ہے دیکھئے اس ویڈیو میں۔

لنک پہ کلک کریں

https://youtu.be/ACxJ-t68fzc

Doctor Mafia Exposed In Punjab || Ahmed Online➽ Subscribe ➽https://www.youtube.com/channel/UCsL-BinyjXUxDGwrPTZO...

25/05/2021

ظاہر پیر میں سرشام ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم مسلح ڈکیت دکاندار سے رقم لوٹ کر فرار ، بتایا گیا ہے کہ خان پور روڈ پر مختیار آئی اسپتال کے سامنے والی گلی میں پلمبر علی احمد لنگراہ کی آنکھوں میں پاؤڈر ڈال کر اس سے مبینہ طور پر ڈھائی لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اطلاع پر ظاہر پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، معاملہ کی چھان بین جاری

پولیس سرکل خان پور میں اقرباء پروری ،سفارشی کلچر اور امن امان کی بدترین صورتحال کے خلاف خان پور کے وکلاء کی جانب سے احتج...
22/05/2021

پولیس سرکل خان پور میں اقرباء پروری ،سفارشی کلچر اور امن امان کی بدترین صورتحال کے خلاف خان پور کے وکلاء کی جانب سے احتجاج کا اعلان ، سینئر قانون دان جام نعیم منور ایڈووکیٹ، رانا وقاص اعظم ایڈووکیٹ ، راجہ اذکار حمید ایڈووکیٹ ، وقار الحسن ایڈووکیٹ ، فرحان اسلم ایڈووکیٹ، یاسر رحمانی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے میڈیا کو بتایا کہ سرکل خان پور کے تھانوں اور خصوصاً اے ایس پی آفس خان پور میں سفارش اور اقرباء پروری کی بدترین مثال قائم کر دی گئی ہے جبکہ سرکل بھر میں امن امان کی بھی بدترین مثال قائم ہو چکی ہے جس کے سبب سائلین انصاف کے حصول کے لئے دربدر پھر رہے ہیں اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اس تمام تر صورتحال پر خان پور کے وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اے ایس پی آفس خان پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جبکہ خان پور سمیت دیگر بارز میں بھی سرکل خان پور پولیس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

16/05/2021

رحیم یار خان کے علاقہ نورے والی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ایک شخص جاں بحق کئی زخمی ۔
رحیم یار خان سے بول نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر #مدثریوسف کی خبر ملاحظہ فرمائیں ۔
16 مئی 2021

02/05/2021

تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔
سرشام موٹر سائیکل چوری کی واردات ، نامعلوم چور محلہ احمد آباد سے مسجد کے باہر کھڑا ہوا موٹر سائیکل هنڈا سی ڈی 70 ماڈل 2018 لے اڑے ۔

شہری کی پکار 15 پر اطلاع کے بعد ظاہر پیر پولیس موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے متاثرہ شخص کو چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے وظائف پڑھنے کی تلقین کر کے واپس روانہ ۔

مارکہ کم وظیفے تہ آ گے

“سرائیکی خطے کی پہچان سے مذاق”کیا آپ نے کسی محل کا ماہانہ کرایہ 35 روپے سنا ہے؟ پاک وائسز کے سٹیزن رپورٹر آپ کو رحیم ی...
01/05/2021

“سرائیکی خطے کی پہچان سے مذاق”

کیا آپ نے کسی محل کا ماہانہ کرایہ 35 روپے سنا ہے؟ پاک وائسز کے سٹیزن رپورٹر آپ کو رحیم یار خان کے ایک ایسے ہی محل کی کہانی اپنی اس فیچر رپورٹ میں پیش کر رہے ہیں۔

یہ محل کسی نواب کا نہیں بلکہ شہنشاہ روہی خواجہ غلام فرید کا ہے جو اپنی زندگی میں بھی ہر طرح کی دنیاوی شان و شوکت سے بے نیاز تھے۔ صوفی بزرگ کے نام پر فرید محل کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے نواب مرید صادق عباسی نے خود تعمیر کرایا تھا۔

8 کنال پر مشتمل محل 1894 میں تعمیر کیا گیا جس میں مہمان خانہ، باغیچہ اور مسجد بھی شامل تھی۔

یہ وہی محل ہے جہاں نواب آف بہاولپور صادق عباسی اپنے پیر و مرشد سے ملنے آیا کرتے تھے لیکن آج سرائیکی شاعر کے فرید محل کا کوئی پرسان حال نہیں۔ محل کے مہمان خانے اور باغیچہ کا نام و نشان تک مٹ چکا ہے۔ چاچڑاں شریف کے رہائشی عطاالرحمان نے پاک وائسز کو بتایا: “یہ محل سرائیکی علاقہ کی پہچان تھا لیکن اج یہ تباہ ہو گیا ہے نہ تو محکمہ اوقاف نے توجہ دی ہے اور نہ ہی پنجاب حکومت نے۔”

محل کے اندر ایک اور محل حضرت خواجہ غلام فرید کے بڑے بھائی اور حضرت کے پیر حضرت خواجہ فخر کا محل بھی تھا جہاں پاک وائسز کی تحقیقات کے مطابق مختلف قبضہ مافیا گروہوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔

دس سے زیادہ علاقے کے پرانے رہائشیوں اور دیگر حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ خواجہ فرید کے دربار کے دعوے دار سجادہ نشین خواجہ مظہر فرید کوریجہ کا خاندان محل کو وراثتی جائیداد سمجھ کر آپس میں بانٹ رہا ہے۔ جی ہاں یہ ہی خاندان صرف 35 روپے ماہانہ کرائے پر محل پر قابض ہے۔

رہی سہی کثر محل کو تین حصوں میں تقسیم کر کے کوریجہ خاندان نے پوری کر دی ہے۔ محل نما گھروں میں اب کسی عام شہری کا داخلہ تو دور کی بات، اس تاریخی عمارت کو دیکھنا بھی ناممکن ہے۔ چاروں اطراف سے محل کو بند کر دیا گیا ہے۔

جب پاک وائسز نے محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام کا موقف جاننا چاہا تو معلوم ہوا کہ آج کل ڈسٹرکٹ آفیسر کی پوسٹ پر کوئی تعینات نہیں۔ ٓ

اس پر پاک وائسز نے سابق ڈسڑکٹ آفیسر محکمہ اوقاف محمد ایوب سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا: “قانون کے مطابق فرید محل کو لیز پر دیا گیا ہے اور محل کی لیز وقت پر ادا کر دی جاتی ہے۔”

سرائیکی دانش ور اور فریدیات پر رسرچ کرنے والے مجاہد جتوئی نے پاک وائسز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “فرید محل ہمارے سرائیکی خطے کی پہچان ہے، حکومت کو چاہیے کہ اس کو لیز پر دینے کے بجائے اس کی حفاظت کرے۔”

انہوں نے مزید کہا: “محل کو لیز پر دینا قومی ورثہ کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔”

محل کے اندر ایک کمرے میں حضرت خواجہ غلام فرید کی پالکی بھی موجود ہے اور وہ چار پائی بھی جس پر آپ کو غسل دیا گیا لیکن اس کمرے کی چھت بھی گر چکی ہے اور یہ تاریخی اثاثے مکمل طور پر مٹنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

آج بھی ساری روہی دھرتی فرید کی ہی مانی جاتی ہے اور اس دھرتی کے ایک قیمتی ورثے کو بچانے کی ضرورت وقت کا اہم تقاضا ہے۔

دوستو عمومی بات ہے کہ جب بھی ہمارے سامنے کسی شہر کا نام لیا جائے تو زہن میں کسی دوست یا اس شہر کی مشہور چیز جگہ کا خیال ...
01/05/2021

دوستو عمومی بات ہے کہ جب بھی ہمارے سامنے کسی شہر کا نام لیا جائے تو زہن میں کسی دوست یا اس شہر کی مشہور چیز جگہ کا خیال دل میں آتا ہے۔
اسی طرح اگر ریاست بہاولپور کے قدیمی شہر چاچڑاں شریف کا نام لیا جائے تو زہن میں فورن روحانی شخصیت خواجہ غلام فرید اور ریاست بہاولپور کے راجہ نواب صادق محمد عباسی(پنجم) کا نام دماغ میں آتا ہے کہ کس طرح چاچڑاں شریف کی رونق ہوا کرتی تھی اور تقدس کا عالم یہ کہ ریاست بہاولپور کا مالک بھی چاچڑاں شریف کی دھرتی پہ ننگے پائوں پیدل چلنا فخر سمجھتا تھا۔
چاچڑاں شریف قدیمی و روحانی شہر کے ساتھ ساتھ بہت بڑا علمی مرکز مانا جاتا تھا۔ صوبہ پنجاب میں جماعت اسلامی کے حوالے سے بھی چاچڑاں شریف کا اپنا ہی مقام تھا۔
لیکن افسوس صد افسوس کہ گھر کا چراغ بجھ گیا گھر کے چراغ سے۔
چاچڑاں شریف کی موجودہ ابتر حالت دیکھ کر جہاں پہ حلقے کے باقی سیاستدانوں سابقہ ایم پی ایز و ایم این ایز بشمول موجودہ حکومتی ممبران اسمبلی مخدوم صاحبان اس سیاہ جرم میں برابر کے شریک ہیں وہیں پہ آل خواجہ غلام فرید بھی کئی گنا زیادہ گناہگار ہے شہر فرید کی۔
چاچڑاں کی سیاست ازل سے سرائے فرید کے گرد ہی کھومتی رہی ہے اس کے علاوہ آٹے میں نمک جتنا حصہ دار ایک مقامی بلوچ سردار بھی رہا ہے۔
سرائے فرید کے سیاست دان جو کہ ایک ہی وقت میں تین تین پارٹیوں کے سپورٹرز ہوتے ہیں اور انہی میں سے ہی کوئی ایک نمائندہ منتخب ہوکے اسمبلی میں جاتا ہے لیکن آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ انکو کبھی بھی شہر کی حالت زار کا جواب دہ نہیں ہونا پڑا !کیا چاچڑاں شریف کی عوام اپنے حقوق سے ناواقف ہے یا پھر وہ ایسی ہی سیاست کے عادی ہوچکے ہیں۔
سلام پیش کرتا ہوں چاچڑاں شریف و ملحقہ کچہ کے علاقے کے لوگوں کو جنہوں نے ہمیشہ بلدیاتی انتخابات میں شہر فرید سے باہر کے امیدواروں کو مسترد کیا لیکن عوام سے بھی ایک سوال بنتا ہے کہ آخر آپ نے اپنے اپنوں سے کیا حصول کیا جواب شاید نہ ہی مل پائے۔
حالانکہ بڑھتی آبادی کے ساتھ ساتھ چاچڑاں شریف کے عوام کے مسائل بھی روزبروز بڑھتے جارہے ہیں۔
میاں شفیع محمد صاحب اگر ججہ کے عوام کے لئے اراضی ریکارڈ سنٹر لاسکتے ہیں تو کیا چاچڑاں کی عوام اپنے مقامی نمائندوں سے اراضی ریکارڈ سنٹر کی منظوری کا مطالبہ نہیں کرسکتے کیا۔۔؟
حالانکہ چاچڑاں میں ججہ و ظاہرپیر سے زیادہ مسائل ہیں لینڈ ریکارڈ کے کیونکہ چاچڑاں کی زیادہ تر زمین کچہ کے علاقے کی ہے جسکی اکثر پڑتال کی ضرورت رہ جاتی ہے۔
اسی طرح چاچڑاں کی عوام کو شروع سے ہی ایک ٹیکنیکل طریقے سے ظاہرپیر کا محتاج رکھا گیا ہے اگر چاچڑاں کے مقامی نمائندے چاہیں تو نادرہ سنٹر بھی چاچڑاں کو مل سکتا ہے کیونکہ چاچڑاں سے ملحقہ علاقے شاید ظاہرپیر سے زیادہ ہیں۔
نہ چاچڑاں کی سیوریج مکمل طور پہ فعال ہے نہ گلی کوچوں میں صفائی کا نظام ہے نہ کوئی ٹف ٹائل کے منصوبے ہیں کسی بھی بینک کمرشل بینک کی کوئی ایک برانچ بھی نہیں ہے حالانکہ یہ وہ مسائل ہیں جو ایک مقامی نمائندہ بیشک حکومتی ہو یا غیر حکومتی ہو لیکن انتظامیہ پہ دبائو ڈال کے حل کرواسکتا ہے ۔لیکن عوام کو خود کو بھی احساس نہیں ہے اپنا۔
پرانی چاچڑاں تا ظاہرپیر روڈ کی تعمیر وقت کی بہت اہم ضرورت ہے جو دونوں شہروں کے فائدے میں ہے۔اس پہ شرمندگی کی بات یہ ہے کہ چاچڑاں کے کسی نمائندے نے ڈیمانڈ نہیں ہی اس روڈ کی بلکہ صاحبان اقتدار کو ظاہرپیر سے مشورہ دیا گیا کہ اس روڈ کو بنوایا جائے مخدوم صاحبان کا وعدہ تو ہے باقی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو خیال جسکو اپنی حالت کے بدلنے کا۔

کاپی۔

01/05/2021

ظاہر پیر : تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

ظاہر پیر : ججہ عباسیاں میں تین مسلح ڈکیت میڈیکل اسٹور مالک سے نقدی اور موبائل فرار

ظاہر پیر : ڈکیتی کی واردات سے علاقہ میں خوف ہراس ، شہری عدم تحفظ کا شکار

ظاہر پیر : واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی۔

ظاہر پیر : تین مسلح ڈکیت گاڑی سے اتر کر واردات کرکے فرار ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ظاہر پیر : مسلح ڈکیت متاثرین سے 70 ہزار سے زائد نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

ظاہر پیر : پولیس ناکہ بندی کرکے ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین کو کل تھانے آنے کی ہدائت

07/04/2021

آئیں مل کر چراغ جلائیں...!
قوت گویائی و سماعت اور دونوں ٹانگوں سے معذورنوجوان چند تنکوں کے نیچے بیٹھ کر اپنا رزق تلاش کرتا " محمد یوسف " ہم سب کے لئے مثال ہے۔
ویڈیو دیکھئے اور اس باہمت نوجوان کی فلاح کے لئے ہماری مدد کیجئے۔

ویڈیو مکمل دیکھئے اور ہو سکے تو ویڈیو شئیر کرکے اپنا حصہ ملائیے۔

طالب دعا
احمد زبیر
03003532700ا

ظاہر پیر : پٹواریوں کی ملی بھگت یا سیاسی اثرورسوخ، فتح پور کمال میں بااثر قبضہ گروپ 8 کنال سے زائد قیمتی کمرشل اراضی پر ...
06/04/2021

ظاہر پیر : پٹواریوں کی ملی بھگت یا سیاسی اثرورسوخ، فتح پور کمال میں بااثر قبضہ گروپ 8 کنال سے زائد قیمتی کمرشل اراضی پر قابض ، دکانیں تعمیر کر لیں ، محکمہ ہائی وے اور محکمہ مال خاموش تماشائی بن گئے، سرکاری اراضی واگزار کرانے کی حکومتی مہم بھی کاغذی ڈرامہ نکلی ، معروف قانون دان سید باقر حسین ایڈووکیٹ نے حکام کو تحریری درخواستیں ارسال کردیں ، قبضہ واگزار کراکر اربوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے ، درخواست گزار تفصیل کے مطابق موضع فتح پور کمال تحصیل خان پور میں کھاتہ نمبر 248 کھتونی نمبر 621 مستطیل نمبر 392/10 کیلہ نمبر 18 الف /ب میں 5 کنال 4 مرلہ، کیلہ نمبر 19 میں 1 کنال 16 مرلہ غیر ممکن بنگلہ ہائی وے تعمیر شدہ ، کیلہ نمبر 12ب میں 1 کنال 12 مرلہ باغیچہ جبکہ مجموعی طور پر 8 کنال 10 مرلہ سرکاری رقبہ موجود ہے جس میں 1958 سے محکمہ ہائی وے پنجاب کا بنگلہ احاطہ اور باغیچہ قائم ہے جس پر فتح پور کمال کے مشہور قبضہ مافیا کے سرغنہ شہنشاہ ساجد المعروف شاہ جہاں ولد مرید حسین قوم بخاری سکنہ ظفرآباد نے کھاتہ مشترکہ کی آڑ اور محکمہ ہائی وے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ناجائز قبضہ کر کے غیرقانونی تعمیرات کر کے دکانیں تعمیر کر لی ہیں، حکومتی املاک پر قبضہ سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ بدنام زمانہ قبضہ مافیا نے چند برس قبل بھی اس اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی مگر مقامی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات گرا دی تھیں مگر اب دوبارہ محکمہ مال اور محکمہ ہائی وے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے برلب قومی شاہرہ کمرشل دکانیں تعمیر کر لی ہیں جبکہ دیگر جگہ پر بھی قبضہ جما رکھا ہے ، زرائع کے مطابق مقامی شہریوں کی جانب سے متعدد بار متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو مذکورہ قبضہ کے حوالے سے نشاندہی کی گئی مگر بااثر قبضہ مافیا کے سامنے انتظامیہ بے بس نظر آئی، حکومت کی قبضہ مافیا کے خلاف جاری حالیہ مہم بھی ضلع رحیم یار خان میں بے اثر ہو کر رہ گئی ہے جس سے ضلع رحیم یار خان میں قبضہ مافیا کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، مقامی شہری و معروف قانون دان سید باقر حسین نے وزیر اعظم پاکستان سمیت اعلی حکام کو بھجوائی گئی تحریری درخواست میں مذکورہ سرکاری اراضی پر قبضہ کی نشاندہی کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی واگزار کراکر قبضہ مافیا سمیت ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

ضلع رحیم یار خان کے نامور صحافی " قمر اقبال جتوئی " کی ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز خان صاحب سے کھری کھری باتیں۔سنیں...
04/04/2021

ضلع رحیم یار خان کے نامور صحافی " قمر اقبال جتوئی " کی ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز خان صاحب سے کھری کھری باتیں۔
سنیں اور اپنی رائے سے نوازیں ۔
👇
https://youtu.be/WOXOS8eRfBg

Sahab! Listen

29/03/2021

رحیم یارخان//کورونا صورت حال
1 ڈاکٹر،5 بچوں اور 7 خواتین سمیت 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ افراد کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیا ، ضلع بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 318 ہے،ضلع رحیم یارخان میں اب تک 298 مریض ہوم آئسولیٹ ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ 13 مریض پی پی بلاک،5 مریض آئی سی یو اور 2 مریضوں کو آر وائے کے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2863 تک جا پہنچی اب تک ضلع میں 14 مریض صحت یاب ہوکر گھروں میں روانہ ہوگئے۔

29/03/2021

وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کےعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے حماد اظہر سے سوال کیا کہ آپ کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

جس پر حماد اظہر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ افواہ ہو گی۔

29/03/2021

عوام الناس کیلئے اہم اور عام اعلان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر کسی بھی مرد،عورت یا بچے کو موذی مرض بواسیر خونی،بادی ہو تو ضلع راجن پور شہر کے مقامی ولی محمد صاحب زرگر سے ملیں جو انسانیت کے ناطے بلکل مفت علاج کرتے ہیں دوائی کا استعمال بذریعہ حقہ کیا جاتا ہے دس سے پندرہ منٹ کے بعد اللہ رب العزت کے کرم سے بواسیر کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے ولی محمد صاحب کو اگر کسی عورت کے علاج کیلئے کہے یا بلائے تو وہ خود اپنے کرایہ خرچہ پر پہنچ جاتے ہیں اور ان سے گھر کا پانی تک نہیں پیتے ۔ ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ پاک ایسی نیک شخصیت اور انسانیت پسند انسان کو لمبی عمر عطا فرمائیں اور اپنی حفظ و امان میں رکھیں ۔ آمین رابطہ کیلئے نمبر نوٹ فرما لیں ۔03338827701 آپ سب سے اپیل کی جاتی ہے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے کوئی انسان اس موذی مرض میں مبتلا ہو اور وہ صحت یاب ہو جائے ۔

27/03/2021

ٹھاہ پھاہ نیوز کی نشاندہی پر پولیس تھانہ ظاہر پیر ان ایکشن ، ظاہر پیر کے وسط میں قائم چوہدری سیمنا پر جاری فحاشی پروگرام پر چھاپہ ، سینما مالک وارث فریدی اور ٹھیکیدار اقبال جوتے چھوڑ کر فرار ، چار فنکار پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ، فحاشی کا اڈا بند ۔ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
زبردست اقدام پر شہریوں کی جانب سے ایس ایچ او ظاہر پیر جام احسان صاحب کو خراج تحسین

26/03/2021

ظاہر پیر میں ٹریفک حادثہ

قومی شاہراہ بائی پاس کے قریب پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ریسکیو کے مطابق ٹرالر کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے حادثہ کی اطلاع پر تھانہ ظاہرپیر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کو رورل ہیلتھ سینٹر ظاہرپیر منتقل کردیا گیا ہے۔

شدید بارش اور ژالہ باری کی تباہی کے مناظر 👇https://youtu.be/CKbmwbMgqEc
22/03/2021

شدید بارش اور ژالہ باری کی تباہی کے مناظر 👇

https://youtu.be/CKbmwbMgqEc

Hail Storm and Rainfall || Yala Bari || ژالہ باری ، ژالہ باری || Ahmed Online➽ Subscribe ➽https://www.yout...

Address

Zahir Pir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پریس کلب ظاہرپیر رجسٹرڈ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پریس کلب ظاہرپیر رجسٹرڈ:

Videos

Share